2025-12-10@17:35:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1121
«پنڈی پولیس نے»:
(نئی خبر)
شاکر عرف راجو نے پورے علاقے کا ٹھیکہ لے لیا دھڑلے سے ماوا گٹکا کی فروخت 20سے زائد پان کے کیبن میں فروخت جاری، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی کراچی پولیس شہر بھر کے تمام اضلاع میں ماوا گٹکا کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ تھانہ گلبرگ کی حدود ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل۔ کریم آباد اسٹاپ سے ریلوے پھاٹک تک موسی کالونی کے تمام پان کے کیبن پر شاکر عرف راجو کے ماوا گٹکے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، اس کے علاوہ علاقے میں تمام غیر قانونی کام بھی بآسانی کیے جا رہے ہیں جن میں جوا سٹہ منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم شامل ہیں ۔شاکر عرف...
لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔ نجی چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کے لیے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔ مزید کہنا تھا کہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔ شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔
راولپنڈی میں تعینات عوام کے محافظ شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈولفن فورس کے اہلکار شہری سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ متاثرہ شہری رانا عبد الوحید نے تھانہ چکلالہ پولیس میں اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے حوالے سے درخواست دی جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں رحیم آباد پل کے قریب سے گھر جارہا تھا کہ ڈولفن فورس کے ہیوی بائیک پر سوار دو اہلکاروں نے روکا‘۔ شہری کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے تلاشی لینے کے دوران 2 بٹنوں والے فون اور جیب سے بٹوہ جس میں نقدی و کارڈ، چابی وغیرہ تھے نکال لیے اور پھر دونوں پولیس اہلکار ایئرپورٹ کی جانب چلے گئے۔...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو حیدر روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں پر سے گزارا جارہا ہے، اسی طرح حیدر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اپنے سامنے جاتے ہوئے رکشے اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں رکشے کا عقبی حصہ ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ موٹر سائیکل دور جاگرا۔ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹا...
چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں شرکت ،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں اسلام آباد کے مختلف کمرشل...
راولپنڈی: تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر رکشہ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر پہلے رکشہ سے ٹکرایا اور پھر موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر ڈمپر ڈرائیور کو قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہریوں نے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان...
—فائل فوٹو پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے، شہداء میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں،عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی...
گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ افغان بستی کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ باچا خان اور اسد ساتھ تھے اور وہ بھی افغان بستی کی رہائشی ہیں جبکہ گائے منڈی میں آنے والوں کو لوٹ نے کی غرض سے گھوم رہے تھے۔ گرفتار ڈاکو فیض...
http://juraat.com/wp-content/uploads/2025/05/WhatsApp-Video-2025-05-08-at-13.10.15.mp4 ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی، پولیس ذرائع راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کا...
راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا، تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر دوبارہ روک لیا۔ اس موقع پر پولیس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے کہا، تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے،میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل جاؤں گا مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ علی امین گنڈا پور کے سیکورٹی پروٹوکول کو بھی گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا جہاں ان کے سیکورٹی آفیسر سب انسپکٹر سلیم قریشی سے مذاکرات ہوئے۔ سیکورٹی...
راولپنڈی میں 2ڈرون گرکرتباہ ہوگئے ایک ڈرون راولپنڈی فوڈاسٹریٹ جبکہ دوسراڈرون رومی روڈ صدر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا فوڈ اسٹریٹ کے قریب گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون...
راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو...
راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کے معاملے پر دو ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر پولیس کے مبینہ تشدد کا معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ایس ایچ اوز میں ایس ایچ او چکری سب انسپکٹر طیب بیگ، ایس...
عامر ڈوگر پر مبینہ پولیس تشدد کا معاملہ، 2ایس ایچ اوز اور اے ایس آئی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر 2 ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا جبکہ پولیس افسران کو سی پی او راولپنڈی نے آر پی او کی ہدایت پر معطل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل کے قریب مبینہ طور پر تشدد کیا تھا۔ جس کے بعد عامر ڈوگر نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ان کے کپڑے...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے کپڑے پھاڑے اور ڈنڈے مارے۔ عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھنا جرم ہے کیا؟ یہ پولیس گردی اور غنڈا گردی کی انتہا ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا، آج اڈیالہ کے باہر پہنچے تو پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل: عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنی بہنوں عظمیٰ خان، نورین خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس اثنا میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ صاحبزادہ حامد رضا، خدیجہ شاہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما موجود ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ کارکنان کی تعداد درجنوں میں ہے۔ عمران خان کی بہن نورین خان کا کہنا تھا کہ...
حسن علی:کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو با ضابطہ قانون کی شکل دینے کا معاملہ، دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ترمیمی بل مزید ترامیم کے ساتھ منظور کیا، کیس سی سی ڈی کو تفویض کرنے کے اختیارات اے آئی جی اور ڈی پی او کو دینے کی تجویز دی گئی، ترمیم کی تجویز ممتاز چانگ، فرخ مون اور شعیب امیر نے دی،ترامیم متفقہ طور پر منظور ہوئی، کمیٹی کی ترامیم کی تجویز مسترد یا قبول کرنا حکومت کی ثواب دید ہو گا۔کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا، بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب سردار...
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور طلبا نے شرکت کی معاہدے کے تحت پولیس سرٹیفکیٹ، غیر ملکیوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور دیگر عوامی خدمات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کے بخشی خانہ میں بم کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد حکام نے سرچنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق افواہ کے فوری بعد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بخشی خانہ کی سرچنگ شروع کردی۔ سرچنگ کے دوران حکام کو کوئی بم نہیں ملا اور عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے بخشی خانہ جوڈیشل کمپلیکس اور راہ داریوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھیرے نے مچھلیاں پکڑنے کیلئے دریا میں جال پھینکا لیکن ایسی چیز آ گئی کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارودی دھماکہ دریائے سندھ میں غفارے والا بند پر مچھلیاں پکڑنے کے دوران ہوا، پولیس نے ابتدائی معلومات میں بتا یاکہ حضور بخش سندھی نامی مچھیرے کے جال میں بارودی مواد پھنس گیا تھا، دھماکہ ہونے سے حضور بخش سندھی موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے کہ کیا بارودی دھماکہ کنارے پر پیش آیا ہے یا ممکنہ طور پر پانی کیساتھ بہہ کر آنے والی (لینڈ مائن)بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے یا ڈیٹونیٹر کا دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے حضور بخش سندھی کی میت ورثا کے حوالے کر دی...
غیر ملکیوں کے ساتھ کرایہ داروں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن عرصہ قبل لازمی قرار دی جا چکی ہے تاہم کے پی حکومت نے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اور پیش رفت کر لی اب کرایہ داروں گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز ہوگی۔کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے تحت عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری ، آئی جی اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور محکمہ پولیس کے...
راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر اپنے داماد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ریافت خان نے فائرنگ کر کے عابد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
راولپنڈی سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اے ایس آئی عاطف، کانسٹیبل زبیر سمیت 3 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو روکا، پولیس اہلکاروں نے مہمانوں کی تلاشی لی، قیمتی موبائل اور ملتانی حلوہ نکالا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پولیس نے 2 لاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اے ایس آئی عاطف مہمانوں کے ساتھ...
راولپنڈی: تھانہ جاتلی کے علاقے میانہ موہڑہ کے قریب تیل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے گہرائی میں الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور آئل فیلڈ کی ٹیکنیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر ہزاروں لیٹر تیل لوڈ کرکے آئل فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور سڑک کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ مقام کو حصار میں لے لیا جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس انسپکٹر عصمت...
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جمعہ دین نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔ مبینہ ٹاؤن کراچی میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔مدعی مقدمہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا اور موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی ہے؟ اس پر ڈی ایس پی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی تصویر واٹس ایپ پر دیکھ کر پہچانا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کیس پراپرٹی سیل شدہ...
راولپنڈی: راولپنڈی: تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کے 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم، بلال، علی، عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔ صادق آباد پولیس نے واردات کے بعد CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری اور 100 فیصد ریکوری پر سی...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی پہلے گرفتار کیا جا چکا تھا تاہم گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
راولپنڈی میں ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
راولپنڈی: ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں الکوحل شراب سپلائی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اور طارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات ہیں۔ الکوحل شراب سے بھرے ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اَپ گاڑی پکڑی، پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے اس دوران سول لائن پولیس نے چھاپہ مار دیا۔ پولیس نے دو اہلکاروں سمیت محمد طلحہٰ علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور پولیس آڈر 2002 کے تحت مقدمہ...
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں پک اپ وین سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کرلیے، مذکورہ ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ اس واقعہ میں راولپنڈی پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں سمیت محمد طلحہ اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اورطارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات تھے، دونوں گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اپ گاڑی پکڑی۔ مذکورہ پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ اسی دوران سول لائن...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مصروف تھی کہ سپینہ تنگی، حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر ان کا دہشتگردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 3 جوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان، اور کانسٹیبل مصور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے...
ویب ڈیسک: بنوں میں چشمئی روڈ پر ڈومیل پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی جس میں اہلکار بنیامین، انعام اور مصور جام شہادت نوش کر گئے جبکہ وافد خان اور عمران شدید زخمی ہوئے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل...
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے سے مسماتہ شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔ پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔
— فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن مگر ملنے کے لیے آنے والوں کو پولیس نے روک لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو گورکھپور ناکے پر روک لیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے آگے جانے سے منع کردیا۔ عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیابانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا...
ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 29اپریل, 2025 پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول کچھ تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔ دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلی عدالت کے احکامات پر کچھ عرصہ قبل رہا ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لیے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم...
راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل والد کے کمرے میں بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔ کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار...
ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن...
راولپنڈی کی عدالت میں پیشی پر آیا قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ٹیکسلا کچہری کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیشی پر آئے ملزم قدیر سمیت پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی گولی لگی، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹیکسلا پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا...
—فائل فوٹو ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہیدجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تین ماہ میں عمل درآمد کردیا جائے گا۔ آئی جی ریلویز پولیس رائے محمد طاہر نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کا اپنا ڈیٹا سرور ہوگا، تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، مینول طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے نئے قواعد و ضوابط بنادیے گے ہیں، ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہلکار ویڈیو بنا کر جائے گا اور وہ ویڈیوز کلپ ریکارڈ کا حصہ ہوگا، آنے اور جانے والے اہلکار پابند ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلویز پولیس میں نفری کی تعداد پوری کرنے...
ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے اہلکاروں کو تین روز میں متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے...
لاہور: آئی جی ریلویز پولیس نے ریلوے پولیس کو تین ماہ میں پنجاب پولیس کی طرز پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ریلویز پولیس رائے محمد طاہر نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کا اپنا ڈیٹا سرور ہوگا اور تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، مینول طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے قواعد و ضوابط بنا دیے گئے ہیں، ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہلکار ویڈیو بنا کر جائے گا اور وہ ویڈیوز کلپ ریکارڈ کا حصہ ہوگا، آنے اور جانے والے اہلکار پابند ہوں گے۔ آئی جی ریلویز پولیس...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی شرط پر ضمانت دی۔ بتایا جارہا ہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا، ان پر اور پی ٹی آئی کے دیگر چار کارکنان پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کے...
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے والے دو سرگرم گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں پولیس کے پانچ حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک گروہ میں پانچ راولپنڈی پولیس کے حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دوسرا گینگ مشرقی افریقن ملک ملاوی کی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد خاتون آپریٹ کرتی تھی، ملزمان سے مجموعی طورپر شہریوں سے ہتھیائی گی ساڑھ سات لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے شہریوں کو پھانس کا تاوان اور بلیک کرکے رقوم ہتھیاتے تھے۔ ایس...
فوٹو: فائل رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے محافظ سے راولپنڈی پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی۔راولپنڈی پولیس نے شاندانہ گلزار کو داہگل ناکے پر روک لیا اور اُن کے محافظ سے کلاشنکوف برآمد کی، جسے بعدازاں قبضے میں لے لیا۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئیں۔
راولپنڈی پولیس نے خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والے خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 2 گینگز کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتاری دوران ان سے نقدی اور اسلحہ بھی ملا۔صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد مشرقی افریقی خاتون اور اس کے شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا، گینگ کے قبضے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سوشل میڈیا پر شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر لوٹ لیتی تھی۔صادق آباد...
—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتار انہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک...
پشاور: ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ دھڑئے پل پر دہشت گردوں کا حملہ بنوں پولیس نے ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے...
لاہور‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ میانوالی (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 اور پنجاب میں 10 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 5 خوارج مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زاکران مارا گیا۔ خوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتلراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ 2 روز...
راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے۔ ملزم ایسٹر کے موقع پر بچی کو بھلا پھسلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کم۔سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی ہے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر ملزم کو...
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت...
میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز میانوالی (سب نیوز)پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جب کہ مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او...
—فائل فوٹو پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں آپریشن جاری ہے۔ جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہیدجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی پی او میانوالی سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران...
میانوالی(نیوز ڈیسک)میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے میانوالی کے علاقے مکڑوال میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی...
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
میانوالی(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر...
پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ترجمان...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔ ملتان: 7 سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درجملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔ علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی راہنما عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان نعمان...
سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی و ڈسٹرکٹ پولیس نے درابن اور کوٹ عیسی خان میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپے مارے۔ جس کے بعد دہشت گردوں و سی ٹی ڈی پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا مقابلہ ہوا ۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے گئے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کی شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائی کی وجہ سے دہشت گردوں کے...
راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت دوخواتین کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عالیہ حمزہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیےآئی تھیں اور اس دوران پولیس نےچھاپا مار۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عالیہ حمزہ کو تاحال باضابطہ طور پر کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چکلالہ اسکیم تھری میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عالیہ حمزہ کے ہمراہ کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست میں لیا گیا اوردونوں خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا...
ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے، پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے چودوان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او قاسم خان اور حوالدار جاوید چیمہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے، پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ اور شمیم آفتاب کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کنونشن منعقد کیا گیا تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری کارکن کو حراست میں لیا جسے چھڑانے عالیہ حمزہ تھانے گئی ہیں۔
ارشاد قریشی : پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا گرفتاری سے قبل عالیہ حمزہ پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہیں ، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں، میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے، یہاں کوئی غیر قانونی غیر آئینی کام نہیں ہو رہا ۔ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے پر امن ہیں ۔ عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا، عالیہ حمزہ کو چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے گرفتار کیا گیا ۔ پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزو 176 رنز کا ہدف عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی...
—فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 1 کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق کراچیلیاری بخاری مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار 2... پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے کیلئے آنے والے رہنماؤں اور ان کی تینوں بہنوں کو راولپنڈی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے...
نیو سبزی منڈی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے اور پانچ لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق 16 اپریل بروز بدھ سپر ہائی وے پر واقعے نیو سبزی منڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عبد الکریم نے شہری کو زخمی کیا اور 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تاجر محمد اقبال کی مدعیت میں تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مدعی کے محمد اقبال کے مطابق وہ مختلف مقامات سے رقم وصول کرنے کے بعد منڈی میں حساب کتاب میں مصروف تھا کہ اچانک تین ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور مزاحمت...
پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، 50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، سی سی ڈی یونٹ میں افسران کی پوسٹنگ کر دی گئی۔50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ کر دی گئی، ڈی پی او وہاڑی منصور امان سی سی ڈی گوجرانوالہ ، کیپٹن (ر)دوست محمد ایس ایس پی فیصل آباد اور کامران عامر ایس ایس پی سی سی ڈی ریجن ملتان تعینات ہو گئے۔ساجد حسین کھوکھو کو ایس ایس پی سی سی ڈی ساہیوال، اختر علی کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا، بینش فاطمہ کو ایس...
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام،محمد شہباز، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج...
پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ آرائی اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر احتجاج کے واقعے میں شامل 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) راولپنڈی کے علاقے میں معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے ایک گروہ نے اچانک حملہ کیا، روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد کے بازوؤں پر فلسطینی پرچم بندھا ہوا تھا اور ایک شخص کے ہاتھ میں بیس بال...
راولپنڈی میں گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے مدعی نے کہا کہ ملزم ہارون نے میری 13 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گوجرخان پولیس نےواقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار ملزم کا چالان عدالت میں کیا جائے گا۔ ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد ناقابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔ سی سی ٹی وی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔--- فوٹو فائل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر سے 10 ہزا 78 غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے حوالے جاری مہم کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم کے دوران 10 ہزار 7 سو 38 افراد کو ہلڈنگ سینٹر پہنچایا گیا، جن میں 6 سو 60 اب بھی ہولنڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب کا پولیس کلچر ڈے پر ثقافت و روایات کے تحفظ کا عزمآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘ کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک ہاشو میں بھتیجے نے چچا کو اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ولایت اختر کے بیٹے وقاص نے چچا سجاد اختر پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔ ولایت اختر کے بیرون ملک مقیم بڑے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر چند ماہ قبل چچا شفاعت کی بیٹی کو طلاق دی تھی۔ سجاد اختر اپنے بھائی شفاعت اختر کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہائش پذیر تھا جبکہ قریب ہی بڑے بھائی ولایت اختر کا گھر ہے۔۔ طلاق دینے اور اراضی کے تنازع پر ولایت اختر اور سجاد و شفاعت وغیرہ...
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے، دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شانگلہ شاہ حسن اور خیبر پختونخوا پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے، دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے...