2025-12-10@17:35:33 GMT
تلاش کی گنتی: 1121

«پنڈی پولیس نے»:

(نئی خبر)
     راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)راولپنڈی میں مقامی قبرستان سے 60سالہ بزرگ کی میت غائب ہوگئی،واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔اس حوالے سے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو قبر سے نکال کر تقریباً 100 میٹر دور کسی...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقامی قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی میت غائب ہو گئی۔  پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے، صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو...
    پنجاب میں پولیس کے نئے سب ڈویژن، تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے قائم کچھ چوکیوں کو تھانے کا درجہ دیا جائے گا۔ اے آئی جی ڈیولپمنٹ کے مراسلے کے مطابق ساہیوال ریجن میں 3 اور فیصل آباد میں 4 نئی سب ڈویژنز بنائے جائیں گے جبکہ ملتان ریجن میں 16 اور سرگودھا ریجن میں 6 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان ریجن میں 12، فیصل آباد میں 9، بہاولپور میں 2، گوجرانوالہ میں 5 جبکہ راولپنڈی اور شیخوپورہ ریجن میں ایک ایک نیا پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ ریجن میں 3، راولپنڈی میں ایک اور ڈیرہ غازی خان میں 6 نئی چوکیاں بنائی جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: گھریلو حالات سے تنگ دو نوجوان بہنوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم عمر بہنوں نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 17 اور 18 سالہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکشی کی بنیادی وجہ گھریلو ناچاقیاں اور شدید ذہنی دباؤ تھے۔دونوں لڑکیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور گھر کے افراد سے بھی بیانات قلمبند کیے جا...
    راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر افسوسناک واقعہ، ماں اور کم سن بیٹی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں اور شوہر کے مسلسل تشدد سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے متوفیہ طاہرہ بی بی کے بھائی کی مدعیت میں شوہر شبیر اختر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد فیصل ولد محمد شفیع نے بیان دیا کہ اس کی بہن طاہرہ بی بی زوجہ شبیر اختر، جو 5 بچوں کی ماں تھی، کئی ماہ سے شوہر کے ہاتھوں لڑائی جھگڑے اور تشدد کا شکار تھی۔ مقدمے کی ایف آئی آر کا عکس فیصل کے مطابق 2 دن قبل 17 جون کو رات...
    — فائل فوٹو  راولپنڈی میں گرجا روڈ پر 17 اور 18 سال کی 2 بہنوں نے خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں بہنوں نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دونوں بہنوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رحیم یارخان (آن لائن) کچے کے خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلاعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، ڈاکو نوخاف نے بھونگ پولیس جبکہ ڈاکو عثمان نے خود کو پکالاڑاں پولیس کے سامنے پیش کر دیا، سرنڈر ہونے والے ڈاکو قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں ریکارڈی چلے آرہے تھے۔ ڈاکو نوخاف سرکل صادق آباد اور بھونگ کے تھانہ جات میں 11 مقدمات جبکہ ڈاکو عثمان ضلع رحیم یارخان اور مظفر گڑھ کے تھانہ جات میں 37 مقدمات کا ریکارڈی ہے، دونوں ملزمان انتہائی سفاک اور خطرناک تھے جو کہ قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
    سٹی 42: دکی میں  سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ  ہوا ہے  سی ٹی ڈی پولیس  کے مطابق  دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار نورالدین   زخمی ہوا ۔ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا کیاگیا ۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ فخرالدین انچارج سی ٹی ڈی پولیس دکی نے بتایا کہ  ہینڈ گرنیڈ بم شہر کے مین   بازار سے پولیس اہلکاروں پر پھینکا گیا۔  ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا
    راولپنڈی: شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جس کی معاونت اور سہولیات کے لیے مبینہ طور پر راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل بھی ملوث نکلے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر سب انسپکٹر اظہر اقبال گوندل اور سرکاری وکیل ندیم سلطانی سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری، دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ اور پولیس آڈر اور دیگر  دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس افسر کی...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو...
    راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے  ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم  ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں  کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر  دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متن مقدمہ  کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی...
    سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107...
    تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بااثر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم ملک حماد نے چند ماہ قبل ملک عدنان احمد کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسلسل چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق ایک واردات میں موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے 50 قیمتی موبائل چوری کیے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوسری واردات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔
    ---فائل فوٹو  ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو گئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔اب سے کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کیا تھا۔ ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتارچوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواستِ ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی...
    علامتی فوٹو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کے لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے کا واقعہ محلے میں لڑکوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے لڑائی کے دوران پڑوس کے لڑکے کے گلے پر چھری ماری۔راولپنڈی پولیس نے ملزمہ اور اُس کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
    راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دھمکیاں دینے وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر واجد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عملے کی ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی فیس بک پر ویڈیو وائرل ہوئی۔ واقعہ ہفتے کو حیدر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ اور فرنٹ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملک تجمل کو چالان ٹکٹ جاری کیا اور کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کو پابند کیا۔ موٹر سائیکل سوار نے تعارف کروایا کہ وکیل ہوں...
    راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعیکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل...
    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرے بک کی تیاری کیلئے آئی جی غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی کو احکامات دیئے تھے، تمام اضلاع نے اپنے علاقے کے ہائی پروفائل ملزمان کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کو ارسال کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بک تیار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق گرے بک ایڈیشن 2 میں 81 ملزمان کی تفصیلات درج ہیں یہ ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گرے بک ایڈیشن 2جلد تمام افسران کو ارسال کر دی جائے گی، گرے بک 2...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ٹریفک پولیس کی شکایت پر تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا، جو کہ وکلا کی جانب سے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے واقعے پر قائم کیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلا نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا۔ایف...
    بلوچستان کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق  طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، وکلاء کے ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تھا، موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے فون کر کے 10 سے 15وکلاء کو موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق، اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے کے باعث 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 2 دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
    فائل فوٹو  بلوچستان کے شہر سبی میں سٹی پولیس تھانے کے قریب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور تھانے سے ملحقہ گلی سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق  دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    ڈی سی جیکب آباد سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رضاکار اور اسکاؤٹس حسب روایت پولیس و رینجرز کیساتھ عزاداری کے پروگراموں میں مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، محرم الحرام کی آمد اور عزاداری کے اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، صدر یوتھ ونگ سید کامران علی شاہ، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف...
    راولپنڈی: تھانہ واہ صدر کی حدود میں مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سجاد شاہ شہید ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے گلشن انوار واہ کینٹ میں تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی کانسٹیبل سجاد شاہ کو لگی جو شدید زخمی ہوئے اور موقع پر شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس ٹیم تھانہ چکری، تھانہ ریس کورس اور تھانہ واہ صدر کی حدود سے چھیننے جانے والے موٹر سائیکلوں کے بعد ناکہ بندی پر تھی۔ پولیس نے کہا کہ پولیس...
    ---فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے گوٹھ مراد گوپانگ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد میر محمد گوپانگ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔  کراچی: سہراب گوٹھ کے گھر میں فائرنگ، میاں بیوی قتلکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال کوٹ ڈیجی پہنچادی گئیں۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ میاں بیوی کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق لکی مروت پولیس کو انفارمیشن ملی کہ فتنہ الخوارج کے چند دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کیلئے گنڈی سے کوٹ کشمیر جارہے ہیں، دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس، مقامی امن کمیٹی اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت  پولیس کو انفارمیشن ملی کہ فتنہ الخوارج کے چند دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کیلئے گنڈی سے کوٹ کشمیر جارہے ہیں، دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔...
    راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر آنے والے شخص کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خاتون نے الزام لگایا کہ گزشتہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے ملزم گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اکیلے دیکھ کر خاتون سے زیادتی کی، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں درندگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے عید کے روز گوشت دینے کا بہانہ بنا کر خاتون کے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ملزم چوہدری طارق سے اس نے دو کروڑ روپے مالیت کا مکان خریدا تھا، جس کی مد میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کیے، جبکہ باقی 30 لاکھ روپے بھی بعد میں مکمل طور پر ادا کر دیے گئے۔ تاہم، خاتون کا دعویٰ ہے کہ...
    منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ...
    کوٹ کشمیر میں پولیس، مقامی امن کمیٹی اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت پولیس کو انفارمیشن ملی کہ فتنہ الخوارج کے چند دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کیلئے گنڈی سے کوٹ کشمیر جارہے ہیں، دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ پولیس اور مقامی امن کمیٹیوں کا کوٹ کشمیر کے مقام پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا جس پر دہشت گردوں نے فاِئرنگ شروع کر دی۔ اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیاں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
    منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ کر کے گھر میں سوئے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ مقتولین میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ چونیاں: نوجوان کی چند روز پرانی لاش برآمدصوبۂ پنجاب کے شہر چونیاں کی مقامی شوگر ملز سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی ہے۔ سی پی او خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،پولیس کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔پولیس...
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو...
    راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ سی پی اور خالد ہمدانی نے ایس پیی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی...
    — فائل فوٹو  منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال میں 8 سال کی بچی کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی اور گزشتہ روز اس کی لاش کھیت سے ملی تھی۔
    راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان پانی میں ڈوب گئے جن میں سے دو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ زیب اور عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے نوجوان عبدالاحد کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عبدالاحد کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق نوجوان پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں کو راول ڈیم سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ راول ڈیم میں نوجوانوں کے ڈوب جانے کے بعد پولیس نے واقعے...
      منڈی بہاوالدین: ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کوئی سراغ نہیں...
    پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں 8 بچی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ عید الاضحی کے پہلے روز پیش آیا جہاں 8 سالہ معصوم بچی کرن شہزادی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی لاش عید الاضحی کے اگلے دوسرے روز کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ مقتولہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار قوم مسلم شیخ عید الاضحی کے پہلے دن 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان گئی اور واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی...
    منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش کھیت سے مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی عیدالاضحی ملنے کےلیے رشتے دار کے گھر آئی ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کے سر پر ڈنڈے مارنے کے نشانات ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کےلیے منتقل کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، رپورٹ ملنے پر ہی معلوم ہوگا۔
    ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی. تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔بچی کے والدہ الماس نے...
    ---فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 7 ماہ کی بچی کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتلراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش نالے سے ملی ہے، مقتولہ مریم گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 10 سال ہے اور  وہ مقتولہ کا رشتے دار ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، مختلف زاویوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔
    لاہور: پنجاب پولیس نے مویشی منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہیئر پولیس نے ملزم صابر کو قربانی کے بکروں اور رکشہ سمیت گرفتار کیا، پولیس نے شہری فرخ کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ 7 روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 59 مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 168 چوری شدہ مویشی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق برآمد شدہ مویشیوں میں 23 گائے، 124 بکرے، 21 دیگر جانور شامل ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی...
    —فائل فوٹو باجوڑ کے علاقے خار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر گوہر کےگھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔باجوڑ پولیس کے مطابق دھماکے سے ڈاکٹر گوہر کے والد زخمی ہوئے جو بعد میں طبی امداد دیے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے سے زخمیکوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے گیٹ کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔باجوڑ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت ڈاکٹر گوہر گھر پر موجود نہیں تھے۔
    —فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کی بستی دلانہ میں ایک شخص نے اونٹ کو کلہاڑی کا وار کر کے زخمی کر دیا۔ڈی جی خان پولیس نے اونٹ کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اونٹ کے مالک سے ذاتی رنجش پر اونٹ کو زخمی کیا ہے۔
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دوماندہ پل کے قریب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کر لیا۔ یہ ملازمین 3 گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر 5 کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعہ اس خطے میں پیش آیا جو ماضی میں بھی شدت پسند گروپوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، خاص طور پر قبائلی علاقوں سے متصل سرحدی پٹی۔...
    پولیس کے مطابق دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ بائی پاس پر زیر تعمیر الخدمت ہسپتال کی بلڈنگ کے قریب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار میں زیر تعمیر ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ بائی پاس پر زیر تعمیر الخدمت ہسپتال کی بلڈنگ کے قریب ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد بلڈنگ کے قریب نصب کیا گیا تھا، تاہم پولیس سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات...
    راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا  اور فرار ہوگیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو وری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ خاتون کے والد کے مطابق وہ شوہر سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی اور خاتون کا شوہر بھی کچھ دن سے ان کے پاس ہی رہ رہا تھا، جس نے...
    کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، ناردرن بائی پاس کے قریب واقع مویشی منڈی کے باہر موٹر سائیکل سوار ڈاکو بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران دو گاڑیاں اور قیمتی گائے چھین کر فرار ہو گئے۔  واردات کے بعد متاثرہ افراد نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب مویشی منڈی سے واپس جانے والی دو گاڑیوں کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحے کے زور پر گاڑیوں سمیت گائے کو بھی لے اڑے۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرین اور دیگر شہریوں نے احتجاجاً ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 روز قبل کیے گئے دوہرے قتل کا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا ملزم مقتولین کا پڑوسی تھا، ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی عرفان خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں پیٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے مدد ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے ویڈیو سے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
    سٹی42:  پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری،  ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لیے تقریباً 300 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ کراچی میں 24 گھٹوں میں چھٹی بار زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 500 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس...
    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے بکرا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب معمول کے گشت پر مامور پولیس وین بکرا منڈی کے قریب سے گزر رہی تھی۔ حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان...
    پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشتگرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو...
    ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے، جن کے پاس موجود اسلحہ برآمد ہوا تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و...
    پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور اُس کا ساتھ درویز ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ نےپولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان بیرونِ ممالک سے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان ایئر پورٹس کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے ٹارگٹ کرتے تھے، گینگ کارندے وارداتوں میں پولیس کی وردی بھی استعمال کرتے تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقے میں واردات کی۔حکام کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا، چونترہ کے...
    پنجاب پولیس نے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، 16 خوارج گرفتار ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے...
    ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4خوارجی دہشت گرد ہلاک punjab police WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان (سب نیوز)پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے، جن کے پاس موجود اسلحہ برآمد ہوا تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے امرپورہ میں تھانہ وارث خان کی حدود میں رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ راولپنڈی میں نوجوان طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والا چچا گرفتارراولپنڈی کے علاقے جاتلی میں17سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مار دینے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، لڑکی کا باپ تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
    راولپنڈی کی ضلعی کچہری عدالت میں پیشی کیلیے لایا گیا ملزم پولیس کو چکما دے کر حراست سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی جسے اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کی کچہری عدالت پیش کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ وارث خان میں درج چوری کے مقدمے میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ڈھیلی ہتھکڑی کا فائدہ اٹھا کر اسے کھول کر بھاگ گیا۔ ملزم اسامہ کے فرار ہونے پر سی پی او نے سخت نوٹس لے کر حکام سے رپورٹ طلب کرلیا جبکہ آخری اطلاع تک جیل ، کچہری پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکتی تھی۔
    راولپنڈی کی نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے 18 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے کی مدعیہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست کو نیو ٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجا نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
    ملزم واحد عرف واحدی جعلی پولیس مقابلہ قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلہ پر 2 پولیس انسپکٹرز افضال محمود اور زاہد ظہور کو شوکاز نوٹس جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلہ پر کیوں نہ آپ دونوں اور سی پی او، ایس ایس آپریشن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کو قانونی حثیت دینے کیلئے عدالت کا کاندھا کیوں استعمال کیا، مقتول واحد عرف واحدی اور شوکت محمود کے وارنٹ گرفتاری کیوں لیے گئے، اشتہاری اور وارنٹ گرفتاری کا مقصد پولیس مقابلے میں قتل کرنا تھا۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے میں بادی النظر میں سی پی او اور...
    راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ چاہ سلطان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ایمان کو سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے مویشی منڈی میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ اس حوالے سے جاری حکم نامے میں تمام ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھانوں کی حدود میں مویشی منڈی پر مامور نفری کو حاضری کا پابند بنائیں۔  آئندہ غیر حاضری کی صورت میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 غیر حاضریوں پر نوکری سے برطرفی کی سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔  نوکری سے برطرف کیے جانے والوں میں 2 اہلکار پولیس ہیڈ کوراٹر ویسٹ زون جبکہ دیگر 9 اہلکار ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نیو کراچی، گلبرگ، شارع نور جہاں اور لیاقت...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں شہری کے اغواء کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور رقم وصولی کی شکایت کی تھی۔پولیس اہلکار تھانہ نصیر آباد اور سی سی ڈی میں تعینات تھے۔ اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاکترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں مقابلہ ہوا، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)تھانہ سٹی پولیس نے محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 9600 کتابیں برآمد کی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ یہ کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے پرائمری طلبا و طالبات کے لیے پرنٹ کروائی گئی تھیں اور انہیں مختلف اسکولوں میں مفت فراہم کیا جانا تھا۔ چوری کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ کتب کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی...
    نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے عملے نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر منڈی کے تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے پانچ  رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سبزی منڈی میں داخل ہو کر مکمل ریکی کے بعد ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوجاتے تھے۔ نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کی شناخت حمزہ ولد طفیل خان، سلمان ولد جان افضل، شاہزیب ولد معراج گل، سلمان ولد ہدایت اللہ اور ارسلان ولد یامین کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، نائن ایم ایم پستول، 2 پستول 30 بور،...
    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے تحت راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، جن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ وارث خان، چکلالہ، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز...
    ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپر مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مسعود چوک مویشی منڈی کے قریب تیزرفتار ڈمپررجسٹریشن نمبر ٹی اے این 591 نے مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔ حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ ایس ایچ او سرجان ٹاؤں محمد علی شاہ نے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار...
    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...
    فائل فوٹو۔  راولپنڈی کے علاقے روات میں موٹرسائیکل سواروں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ریکارڈ یافتہ تھا، جس نےچند دن قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنےہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس ڈکیتی اور بزرگ شہری کی موت کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچے تھے، جس نے بزرگ شہری کو ڈراپ کر کے پانی مانگا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بائیک رائیڈر گرمی اور پیاس کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے گھر والوں پر اسلحہ تان لیا۔اہلِ علاقہ کے مطابق بائیک رائیڈر ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیوارت لے اڑا۔اہلِ علاقے کے مطابق بزرگ شہری ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع...
    —فیس بک ویڈیو گریب فیصل آباد کے چک جھمرہ میں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 2 نوجوان قتل، 3 افراد زخمی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو مقدمے بازی کی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
    راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ...
    راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں سے تعلقات اور پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے 17 پولیس افسران اور اہلکار برطرف کر دیے، برطرف افسران و اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کی گئی، روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے معاملےکی تحقیقات کیں، برطرف افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ برطرف کیے گئے تمام پولیس اہلکار تھانہ نیوٹاؤن میں تعینات تھے، ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انوارالحق کو بھی نوکری سے برخاست کر...
    اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی پولیس کی جانب سے سبزی منڈی کے تاجروں کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے اور 80 لاکھ روپے رہائی کے عوض رشوت طلب کرنے کیخلاف سبزی منڈی و غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج، تاجروں کی اسلام آباد پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی، تھانہ سبزی منڈی پولیس پر بااثر افراد کی معاونت اور تاجروں کو غیر قانونی حبس بے جا میں رکھنے کا الزام،صدر سبزی منڈی وغلہ منڈی اشفاق عباسی کا پولیس کو فوری تاجروں کو رہا کرنے کا مطالبہ ، پولیس...
    راولپنڈی: شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ...
    —فائل فوٹو ڈی آئی خان کے علاقے پہاڑ پور میں پیٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی آئی خان: گاؤں شیر کہنہ میں فائرنگ، میاں، بیوی، بیٹی اور 1 رشتے دار قتلڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیر کہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوان جاں حق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔  حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
    سٹی42: محکمہ خزانہ نے سی سی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور رائٹ مینجمنٹ فورس (آر ایم ایف) کی گاڑیوں کی خریداری کے بجٹ میں 50 فیصد کٹ لگا دیا  جس کے باعث ان اداروں کی گاڑیوں کی خریداری کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ آر ایم ایف نے 1 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے تھے تاہم اب ان فنڈز میں نصف کمی کر دی گئی ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کمی کے باعث سی سی ڈی کیلئے مجوزہ 1 لینڈ کروزر، 4 فورچونرز، 100 سنگل کیبن،...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو مرغا بنا کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کرنےوالا شخص شہریوں کے ساتھ گالم گلوج بھی کرتا رہا۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ معروف ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ ہے جو شہریوں پر تشدد کے لیے استعمال ہونے لگا ہے۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت عتیق بٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر فرخ کھوکھر کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے شہری پر تشدد کے بعد معافی مانگ لی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ جس پر...
    بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اکھاڑ دیا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے جہاں ان کا پولیس عملے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کمبے سے نیچے گرگیاجس کے نتیجے میں نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشوں سمیت سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان...
    بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشت گرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی جس سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس سے نیوسبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور سنٹرل پولیس آفس میں بدھ کو ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جیز سی سی ڈی وقاص الحسن اور عمر فاروق سلامت، سی سی ڈی لاہور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کو دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا،سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے سینئر افسران نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع سینٹ میری کیتھولک چرچ میں نقب زنی کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر چرچ کے ہال اور کمروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چرا لیا۔ رابرٹ بہادر گل کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نقب زن چرچ سے یو پی ایس کی دو بیٹریاں، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر سسٹم، ایل ای ڈی اور چندے کا بکس چرا کر لے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے...
    اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغواء ہونے والے دو مغوی افراد کو اسلام آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمرہ جات اور انسانی ذرائع کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر تھانہ کرپا کی حدود میں ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں مغویوں کو رکھا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا کارلفٹرز گینگ کیساتھ مقابلہ 3ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی، تاہم...
    لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا...