2025-11-19@12:45:39 GMT
تلاش کی گنتی: 31883

«انہی کے ذریعے»:

(نئی خبر)
     اسلام آباد؍ لاہور؍ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے  سامنے پولیس کی گاڑی  کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے۔ بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سر کاری ٹی وی کے مطابق اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج نے خودکش دھماکہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سخت سکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکا۔ موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود...
    اسلام آباد (وقار عباسی / وقائع نگار+آئی این پی)حکومت نے27ویںآئینی ترمیم کا بل سینٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔  وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل 2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ دیگر ممالک میں بھی ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 26ویں ترمیم کے موقع پر فضل الرحمن کے کہنے پر آئینی بنچ پر اتفاق کیا گیا۔ 26ویں ترمیم میں آئینی عدالت کے بجائے بینچز پر اتفاق کیا پھر ترمیم منظور ہوئی۔ ہمیشہ آئین میں ترمیم اکثریت کی حمایت سے کی جاتی ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
    اسلام آباد (عترت جعفری) صدر زرداری نے ایوان صدر میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان  پارلیمنٹ نے عشائیہ میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کے بعض ارکان این ڈی یو کے زیر اہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ارکان بھی ایوان صدر نہیں آ سکے۔ عشائیہ میں اتحادی جماعتوں کے بیشتر ارکان موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومتی ٹیم کے اہم ارکان بھی ڈنر میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ...
    اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ایک پیشہ ورانہ معاملہ ہے، اسے سیاسی تنازع نہیں بنایا جا سکتا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم مکمل طور پر آئین میں درج پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے، اسے متنازع قرار دینا درست نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ترمیم کا مسودہ پہلے باضابطہ طور پر ایوان میں پیش کیا گیا اور پھر قواعد کے مطابق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا، کمیٹی نے 3 دن تک ہر شق پر تفصیلی غور کیا، بعض...
    لاہور: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے سان فرانسسکو میں واقع ایک نئی سائنسی کمپنی، پریونٹیو  کے ماہرین خفیہ طریقے سے بذریعہ جین ایڈیٹنگ ایسا ’’ڈیزائنر بے بی ‘‘تخلیق کرنے کو تحقیق وتجربات کر رہے جو نہ صرف تمام بیماریوں اور پیدائشی نقائص سے پاک ہو گا بلکہ ذہانت کا اعلی معیاربھی رکھے گا۔  گویا جین ایڈیٹنگ کی مدد سے اس کی سبھی ناقص جین نکال دئیے جائیں گے، مگر ایسی تحقیق امریکہ میں غیر قانونی ہے اسی لیے چوری چھپے کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی، اوپن آئی کی سربراہ، سام آلتمان اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج، کوائن بیس کے شریک بانی، برائن آرمسٹرانگ نے پریونٹیو میں...
    مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھماکا سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے ٹوئٹس ہونے لگے،ذرائع اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت...
      آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل 28ویں ترمیم جلد ایوان میں آئے گی(مصطفیٰ کمال )کراچی لاہور سمیت بڑے شہروں نے اختیارات پر قبضہ کرلیا(خواجہ آصف)اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے...
    ریاض احمدچودھری بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی ایک اور مذموم کوشش میں ضلع ڈوڈہ میں تمام اسکولوں میں ”وندے ماترم” گانے کو لازمی قرار دیا ہے جس سے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔ڈوڈہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے یکم نومبر کو جاری کردہ حکم نامے میں تمام سکولوں کے سربراہان کو ہر پیر کو صبح کی اسمبلیوں کے دوران وندے ماترم پڑھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علمائے دین، سیاسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے حکمنامے کومسلمانوں کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قراردیکراس کی مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں‘ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشت گردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ سیکورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے، جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ پیشرفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے توہین مذہب کے گرفتارملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم ٹرائل کورٹ کوآخری موقع دے دیتے ہیں 15روز میں ٹرائل مکمل کرے۔ٹرائل کورٹ ٹرائل جاری رکھے اور 15روز میں کیس کافیصلہ کرے جبکہ شاہد وحیدنے ریمارکس دیئے ہیں کہ آخری مرتبہ ہم نے ہدایت دی تھی کہ ٹرائل ختم کریں، کیوں ٹرائل ختم نہیں کررہے، کیا ہمارا حکم ٹرائل کورٹ کوملاہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 3رکنی بینچ نے توہین مذہب اورپیکا کے تحت درج کیس میں گرفتارملزم شیراز احمد کی جانب سے بریت کیلیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کر دیں۔عدالت عظمی نے قرار دیا کہ ٹیکس سال 2004 ء اور 2005ء میں کمپنی اپنے فرنچائزیز سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کی پابند نہیں تھی کیونکہ اس وقت خریدار (صارف) کی شناخت ہی موجود نہیں تھی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کردیا گیا۔حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چودھری مبشر رحمن ایڈووکیٹ،نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نااہلی ،بدانتظامی اور کرپشن کا بدترین امتزاج ہے ، سندھ حکومت شہر کا انفرااسٹرکچر درست کرنے کے بجائے اہل کراچی سے ای چالان کے نام پر بھتا وصول کرنے لگی ہے ، حکومت شہریوںکو معیاری ٹرانسپورٹ تو دیتی نہیں لیکن چالان دبئی کے طرز پر لگادیے گئے ہیں، پچھلے 17 برس میں کراچی میں صرف 300 بسیں لائی گئی ،40 لاکھ سے زاید لوگ موٹر سائیکل پرسفر کرنے پر مجبور ہیں، کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے ، ملک کی معیشت کا 60 فیصد سے زاید حصہ یہ شہر دیتا ہے لیکن یہاں پر عوام کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ، جماعت اسلامی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈیل ماضی سے مختلف ہو گی، ہم تجارتی ڈیل کے بہت قریب ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی سے ہماری بہترین شراکت داری ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری مرحلہ وار ختم کر رہا ہے، ٹیرف میں کمی لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انہیں پسند نہیں کرتا تاہم وہ جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا، سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کردیا گیا ہے‘ سرجیو گور نے بھارت کے لیے امریکی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-01-2 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکا کچہری کے باہر ہوا جبکہ مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا۔ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے جن افراد کی شناخت ہوچکی ہے، ان کے نام افتخارعلی ولد سلطان محمود، سجاد شاہ ولد لعل چن، طارق ولد میرافضل، افتخار ولد سراج، سبحان الدین، ثقلین ولد مہدی، صفدر ولد منظور، شاہ محمد ولد محمد خلیل، زبیر گھمن وکیل، محمد عبداللہ ولد فتح خان ہیں، 2 شہدا کی شناخت نہیںہوسکی جبکہ زخمیوں میں مظہر ولد روزی خان۔ وکیل، ارشاد۔ اے ایس آئی تھانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللہ خان نے کرکٹ آسٹریلیا پربرہمی کا اظہار کیا ہے ۔ افغان چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کوغیر منصفانہ طورپرٹارگٹ کیا جا رہا ہے، حالیہ افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں پرفارمنسزکے ساتھ مقام بنایا ہے، افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں میچز نہیں کھیلے، تبدیلی میں کچھ وقت لگیگا۔اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ افغانستان نیکرکٹ کی دنیا میں کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے، افغانستان ٹیم کو کامیابی فیورٹ ازم یا چیریٹی کی وجہ سے نہیں...
    پی ٹی آئی میں موجود ایک بڑا سیاسی گروپ مفاہمت کی سیاست چاہتا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لڑائی ،تناؤ اور ٹکراؤ کی سیاست کا خاتمہ ہو۔اس گروپ کے بقول مفاہمت کی سیاست نہ کرنے کی وجہ سے ان کو سیاست میں راستہ نہیں مل سکے گا۔ پی ٹی آئی میں اس سوچ کے حامی عناصر نے کوئی درمیانی راستے نکالنے کی کوشش کی مگر ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔ اس حامی گروپ کے بقول بانی پی ٹی آئی کے سخت گیر بیانات کی وجہ سے مفاہمت کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔اس میں کسی حد تک سچائی بھی موجود ہے کیونکہ پی ٹی آئی میں کئی قسم کے ذہن اور لوگ اکٹھے ہیں۔وکلاء کا اپنا گروپ...
    ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جو باہمی وابستگی اور عالمی چیلنجوں سے عبارت ہے۔ جنگ و تنازع، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، اور ترقی و سلامتی میں بڑھتے ہوئے فاصلے، یہ سب ہماری دنیا سے اجتماعی، مربوط اور جرات مندانہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے میں اقوام کی وہ آوازیں جو پارلیمانوں کے ذریعے اْبھر کر سامنے آتی ہیں، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومتیں اکیلی ان پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔ انھیں دنیا کی پارلیمانوں کے تجربے، عوامی نمایندگی اور اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔ اسی احساسِ ضرورت نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو جنم دیا۔ رواں سال اپریل میں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بصیرت افروز قیادت...
    پاکستانی اداکار عثمان مختار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ حال ہی میں دوست کی شادی میں ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ان کے وزن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عثمان مختار نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر اور فلم میکنگ سے کیا، تاہم وہ ڈرامہ "عنا" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں صباط، صنفِ آہن، ہم کہاں کے سچے تھے اور جفا شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ ڈرامہ پمال میں رضا کے کردار کے باعث تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔ ڈرامہ عنا کے ٹائم پر ان کی پرکشش شخصیت اور وجاہت کے باعث مداحوں نے انہیں فواد خان سے بھی تشبیہ دی تھی، تاہم...
    حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے شہید احمد قصیر، جن کی شہادت کی برسی لبنان میں یوم شہید کے طور پر منائی جاتی ہے، کا مقام بیان کرتے ہوئے کہا: "شہید قصیر نے اپنی شہادت پسندانہ کاروائی کے ذریعے صیہونی فوج کے حوصلے متزلزل کر کے رکھ دیے اور صیہونی دشمن کی لبنان سے ذلت آمیز پسپائی کی راہ ہموار کی۔" اسلام ٹائمز۔ لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یوم شہید کے موقع پر "جب ہم شہادت حاصل کرتے ہیں تو ہماری جیت ہوتی ہے" کے نعرے کے ساتھ منعقد ہونے والی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا: "شہید کبھی ذلت و رسوائی کا راستہ اختیار نہیں کرتا اور ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن اور اوٹاوا نے امریکی فوج کو کیریبین میں مشتبہ منشیات بردار جہازوں کے بارے میں انٹیلی جنس فراہم کرنا روک دیا ہے کیونکہ وہ امریکی ہلاکت خیز حملوں میں شامل ہونا نہیں چاہتے اور ان حملوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانیہ نے امریکی کو کئی سالوں تک مشتبہ جہازوں کی معلومات فراہم کی تاکہ امریکا کوسٹ گارڈ انہیں روک سکے، عملے کو حراست میں لے سکے اور منشیات ضبط کر سکے ، ستمبر سے امریکی فوج نے جہازوں پر ہلاکت خیز حملے شروع کیے، جس کے بعد برطانیہ کو خدشہ ہوا کہ ان کی فراہم کردہ معلومات حملوں کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے...
    صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر سے متعلق دعوؤں کے خلاف ہونےوالی  شدید تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی اور ان کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں صحافی نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر  لاہور میں جس گھر میں رہتی تھی وہ مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا، انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ اگر صبا قمر کو کسی بھی شہر میں گھر فراہم کیا جائے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔ ان بیانات کے بعد اداکارہ صبا قمر نے تیزی سے ردعمل دیا اور معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں، ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے تمام امور ٹھپ کر کے رکھ دئیے، بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سیوریج کا پانی سڑکوں پر الگ جمع ہوگیا، مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ، کے فور منصوبے نے پوری شاہراہ کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا، شہریوں کے مطابق منصوبہ مسلسل تاخیرکا شکار ہورہا ہے جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں شہری طے کرنے پر مجبور ہیں۔ ...
    پرتگال (ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے مبہم بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ایک یا دو سال‘ میں ریٹائر ہو جائیں گے، اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’جلد‘ ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال اور مختلف کلبز کے لیے 950 سے زائد گول کر چکے ہیں، انہوں نے 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، فاروڈر نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ریٹائر ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ رونالڈو نے رواں برس جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2027 تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ہمارے معدے کے اشارے اکثر ہمیں زیادہ اہمیت نہیں دیتے لیکن یہ جسمانی سگنلز ہیں جو ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمارے اندر کیا ہو رہا ہے۔ معروف گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر صالحاب  کاکہنا ہےکہ  ہمارے ہاضمے کا نظام مسلسل ہمیں پیغامات بھیجتا ہے جو نہ صرف کھانے پینے کی عادات بلکہ ہمارے جذبات اور روزمرہ کے طرز زندگی کی عکاسی بھی کرتے ہیں،  معدہ اکثر بولتا ہے، جس کے عام اشارے ہیں،  پیٹ پھولنا، گیس بننا، پیٹ میں درد یا کرمپ، قبض یا دست، ریفلکس یا دل کا جلن، جلد پیٹ بھر جانا، متلی یا معدے میں غیر معمولی احساس۔انہوں نے مزید کہاکہ  یہ علامات اکثر وقتی ہوتی ہیں اور عارضی عوامل جیسے کہ ذہنی دباؤ، انفیکشن، حیض...
    اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سی امید تھی تاہم حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشت گردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں...
    فوٹو: پی آئی ڈی صدر مملکت اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  یہ بھی پڑھیے وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ اور اساتذہ کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ دھماکے میں شہید ہوئے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر وہ مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگی۔ دہشتگردی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افغانیوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوری نکالا جائے۔ زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے، روز اول سے قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی زخمی کا کہنا ہے کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں اور افغانی عناصر نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف غداری کی ہے، اس لیے انہیں فوری نکالا جانا چاہیے۔...
    پاکستان کی معروف ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے نکاح کے بعد مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے تنقیدی بیان کے جواب میں اپنی وضاحت جاری کر دی۔ ڈاکٹر نبیہا علی خان نکاح کے بعد جلد ہی سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوئیں اور اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ان کے نکاح اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم غیر منصفانہ ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کی ذاتی زندگیوں کو ہدف بنانا بہت گھناؤنا ہے،  انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یہ مہم کسی خاص چینل یا تنظیم کے تحت چلائی جاری ہے اور اس تشہیر سے انہیں شدید نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ آر یو جے ہی علاقائی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم ہے، آر یو جے کا یہ تاریخی ٹرین مارچ ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کے آئینی حقوق اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے حصول کی جدوجہد کا تسلسل ہے، علاقائی صحافی قوم کی حقیقی آواز ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رضوان الحسن قریشی اور سیکرٹری سوشل میڈیا اویس مغل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر یو جے پاکستان اپنے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں علاقائی صحافیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد: عراق کی آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات میں دوپہر تک ووٹر ٹرن آؤٹ 23.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔کمیشن کے مطابق صبح سے اب تک 4,795,685 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے۔ انتخابات میں تقریباً 21 ملین اہل ووٹرز حصہ لے سکتے ہیں تاکہ 7,743 امیدواروں میں سے 329 نشستوں پر پارلیمنٹ کے ارکان منتخب ہوں۔ نئے پارلیمنٹ اراکین صدر کا انتخاب کریں گے اور حکومت کو اعتماد دیں گے۔انتخابی کمیشن کی ترجمان جمانہ الغلائی نے بتایا کہ ووٹنگ کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں اور وزارت داخلہ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔پولنگ صبح 7 بجے کھلی اور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
    لاہور: پنجاب کے شہر پاکپتن سے تعلق رکھنے  والے ماحول اور شجر دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیکر  کر عوامی جذبے اور ماحولیاتی ذمے داری کی ایک شاندار مثال پیش کی ہے۔ لاہور میں محکمہ جنگلات کے زیر انتظام کرول جنگل میں 14 ایکڑ رقبے پر مقامی ااسکول کے بچوں ،رضاکاروں اور  محکمہ جنگلات کے عملے نے مل کر پودے لگائے ، شجرکاری کے دوران مقامی انواع کے پودے لگائے گئے ہیں جن میں پیپل، جامن، نیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ شجرکاری مہم محکمہ جنگلات کے ’’کمیونٹی انگیجمنٹ فاریسٹری پروگرام‘‘ کے تحت منعقد کی گئی، جو 31 اگست 2025 کو لاہور میں ہونے والی ’’فرینڈز آف فاریسٹ کانفرنس‘‘ کے تسلسل میں ایک...
    ممبئی (نیوزڈیسک) ماضی کی فلموں میں درجنوں ولنز کو اکیلے سر مارنے والے مقبول بولی وڈ ہیرو جیتیندر زرین خان کی تعزیت کے لیے جاتے وقت لڑ کھڑا کر گر ئے۔ شوبز ویب سائٹ کے مطابق 83 سالہ جیتیندر چند دن قبل چل بسنے والی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، جہاں وہ سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے۔ سیڑھی کا زینا چڑھنے کے دوران لڑ کھڑا کر گرنے کی جیتیندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیتیندر کار سے اترنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی کا زینا چڑھتے ہوئے لڑ کھڑا جاتے ہیں اور اپنا...
    یونیسف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بچوں کی ویکسین کے لیے استعمال ہونے والی سرنجز اور بیبی فارمولے کی بوتلیں داخلے سے روکی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی ادارے جنگ زدہ علاقے میں ضرورت مندوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ یونیسف نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ بچوں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلا رہا ہے اور نازک جنگ بندی کے دوران 1.6 ملین سرنجز اور ویکسین کی بوتلیں رکھنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے فریج غزہ پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ سرنجز اگست سے کسٹمز سے کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے ہم پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب چینی سفارت خانہ نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید...
    امریکی نشریاتی ادارے کیساتھ گفتگو میں الجولانی نے بتایا کہ ہم نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی تاکہ شام کو ایک سیکیورٹی تھریٹ کے بجائے ایک اسٹریٹیجک اتحادی کے طور پر دیکھا جائے، اسرائیل نے جولان پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہم فی الحال اس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن ان کی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات تک پہنچنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق احمد الشرع المعروف ابومحمد الجولانی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے فاکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشتگردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: سابق آف اسپنر سعید اجمل معروف بیٹر بابر اعظم کے حق میں بول پڑے،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کے آئوٹ آف فارم ہونے پر ان کی سرعام تذلیل کی گئی۔مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سعید اجمل نے ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ٹیم آگے بڑھتی ہے تو کوچز کا کردار صرف اور صرف کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرنا ہوتا ہے۔  انہیں سب کچھ سکھانا کوچز کی ذمہ داری نہیں اگر کوئی کھلاڑی مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے تو کوچ کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    سٹی42: کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ  کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں۔ کالج کی عمارت سے باہر آ جانے کے بعد ان سٹوڈنٹس نے بتایا کہ  دہشتگرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔ ہم پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں کہ تعلیم مکمل کر کے اچھے شہری بنیں گے۔ کیڈٹ کالج وانا کے  ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور  وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمارے لیے یہ  کیڈٹ  کالج بنایا ہے تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی مل سکے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اس ہونہار طالب علم نے بتایا کہ   یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ...
    اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔اسلام آبادمیں خودکش حملہ کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،عدالتوں کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی،ماتحت واعلی عدالتوں کے ارد گرد پولیس پٹرولنگ بڑھائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بڑھادی گئی،انٹری پوائنٹس کی کلوزسرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے،مشکوک گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی جارہی ہے،شہر میں داخل ہونے والوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ شہر کی حساس تنصیبات پر...
    کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔  بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب اور مذہبی جواز نہیں ہے۔ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ہم قومی یکجہتی سے جواب دیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے...
    فائل فوٹو۔ پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکی ناظم الامور نے آج کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں متحدہ رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑ رہی ہے اور اس کیس میں عوامی حمایت اور کراچی کے عوام کا اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں کراچی ماسٹر پلان 2020ء کے حوالے سے دستخطی مہم کے آغاز کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کے معاملے کو توانا آواز کے ساتھ اٹھایا ہوا ہے...
    اسلام آباد: اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح  سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی، 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ پر "coming soon Islamabad" جیسی ٹویٹس دیکھی گئیں۔ یہ پڑھیں : اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، 30زخمی، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، یہ ممکن نہیں کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر یہاں حملے ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تاہم دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعظم نے  کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر...
    پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور کے درمیان سفر کرنے والی واحد بڑے روٹ کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو 9 نومبر سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر بس سروس معطل، مسافروں کے لیے مشکلات ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام کے لیے ایک اہم سفری ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جب قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال غیر یقینی اور ٹریفک حادثات عام ہیں۔ بلوچستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر  ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ...
    اپنے بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ حملہ کرنے والے کسی مذہب یا انسانیت سے تعلق نہیں رکھتے، ایسے عناصر صرف ملک کے دشمن لیکن وہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکے میں 12 پاکستانی شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی ملک...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک...
    فائل فوٹو، بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔
    آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ آئین مقدس ذمہ داری ہے آج اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ گئی، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوریہ ہوکر رہے گا، آج جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا جا رہا ہے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
    ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردانہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ قرار دیتے ہوئے زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیاکہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی،...
    سوشل میڈیا پر مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور وائرل ’یس کنگ‘ میم کے خالق مائیکل وِلس ہیرڈ 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی مائیکل کرمبی (Mykel Crumbie) نے 9 نومبر 2025 کو کی۔ ہیرڈ کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تعزیتی پیغامات اور یادگاری پوسٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں نے ان کی زندگی، مثبت سوچ اور متاثر کن اندازِ گفتگو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ Loveandlighttv (the yes king guy) has passed away ???????????? pic.twitter.com/VcBKCSRAR7 — Trey… (@trey8890) November 10, 2025 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بعض آن لائن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل ہیرڈ کو...
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    چیف جسٹس پاکستان بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، آپ اس ادارے کے اینڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں،عدلیہ اگر متحد نہ ہوئی تو اس کی آزادی اور فیصلے متاثرہوں گے یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جاسکتا ہے،میری گزارش اختلاف نہیں، ادارہ جاتی یکجہتی کی اپیل ہے یہ خط کسی فرد کے خلاف نہیں، متن سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اگر متحد نہ ہوئی تو اس کی آزادی اور فیصلے دونوں متاثرہوں گے۔جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے اپنے خط...
    تصویر: سوشل میڈیا  سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، خود کو مستثنیٰ قرار دینے والوں کے ارادے خطرناک ہیں، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل شام سینیٹ سے 27ویں ترمیم کو 64 ووٹوں سے پاس کیا گیا، آپ جانتے ہیں سینیٹ کی تشکیل 26ویں ترمیم کے بعد کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ لے کر آئے ہیں، 8 فروری کو ہمارے ووٹ پر ایک یلغار ہوئی، ایک حملہ ہوا اس کے باوجود جنہیں منتخب ہونے دیا گیا ان کا حق ہے کہ...
    دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا آٸین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے کہ ہماری فلاح کیلٸے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلٸے آج سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلٸے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا...
      اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر مبینہ خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، سڑک پر پڑا ہوے ایک سر کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا کہ یہ  مبینہ  خودکش بمبار کا سر ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی...
    اسلام آبادجی الیون کچہری کے باہرخود کش دھماکے میں 2وکلاء بھی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کچہری کے باہر خودکش دھماکہ خودکش دھماکے میں 2 وکلاء شہید ہوگئے، ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے ایک وکیل کی شناخت زبیر گھمن کے نام سے ہوئی ہےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ابتک کی رپورٹ کے مطابق پانچ شہید اور تیرہ سے 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مبینہ خودکش بمبار کر سر سڑک پر...
    اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر  ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ ابتک کی رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور  21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری...
    اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے...
     اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فتنہ الخوارج کے خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل چکا ہے، کچہری کے باہر دھماکے میں ہندوستانی حمایت...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب 26ویں ترمیم کی جا رہی تھی اس وقت بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی ہم اُسی موقف پر کھڑے ہیں۔ ستائیسویں اورچھبیسویں ترمیم عوام کیلئے نہیں بلکہ خود کو مضبوط  بنانے کیلئے ہے، جب ضرورت پڑتی ہے، سب ایک ہو جاتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پندرہ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور اب اگر انتخابات کرانے کی بات ہو رہی ہے تو غیرجماعتی بنیادوں پر۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ نظام کو بدلنےکیلئے وکلا برادری کیساتھ مل کر...
    چلاس کے مقام گندلو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں دب گئی ہیں جبکہ دو گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ زرایع کے مطابق حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کی وجہ سے پیش آیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ ایم ایس ریجنل کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ ممکنہ طور پر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تین گاڑیاں اور سات اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مزید اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور دریا میں گرنے والی گاڑیوں کی تلاش کے لیے...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا، سلینڈر دھماکا کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ گیس سلنڈر دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی خیال رہے کہ پولیس نے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے...
    اسکرین گریب اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، 12 افراد زخمیدھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وفاقی جج مارک ایل وولف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور قانون کے مبینہ سیاسی استعمال کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 50 سالہ عدالتی خدمات کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خاموش رہنا اب ممکن نہیں رہا۔امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ جج مارک ایل وولف نے ایک معروف اخبار میں شائع اپنے مضمون میں مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ جمہوریت کی بقاء اور انصاف کے نظام کی علامت ہے، لیکن صدر ٹرمپ قانون کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نہ صرف اپنے ناقدین کو نشانہ بنا رہے ہیں...