2025-11-19@10:38:08 GMT
تلاش کی گنتی: 5758
«تابش ہاشمی نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام (پی ای آئی ) نے احسان آباد، سندھ میں جمعرات، 9 اکتوبر کی صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں رحمان اللہ جاں بحق ہوئے۔ پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سانحے پر مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی پولیو ویکسینیشن مہم جاری نہیں ہے اور اگلی قومی مہم پیر 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والا شخص پولیو ورکر نہیں تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت تاخیر کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجوہات بیرونی مالیاتی یقین دہانیوں کی عدم فراہمی اور گورننس و کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کا تاحال جاری نہ ہونا ہیں۔ ان دونوں امور نے مذاکرات میں پیش رفت کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں سے متعلق معاہدے کی نو جدولوں میں سے توازن ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے معاملات حل طلب ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک یہ نکات طے پا جائیں گے تاکہ معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو سکیں۔رپورٹ کے مطابق جی سی ڈی اسسمنٹ رپورٹ کا...
پنجاب میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں نابینا خاتون کے ساتھ مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس سے بھیک بھی منگوائی گئی جب کہ ملزم تاحال آزاد ہے۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے اس کی مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم اسے بہلا پھسلا کر لاہور لے گیا، جہاں نہ صرف جنسی زیادتی کرتا رہا بلکہ زبردستی بھیک منگواتا اور اس کی کمائی بھی ہڑپ کرتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر اس سے سابق شوہر سے طلاق بھی دلوائی، بعدازاں طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔ مسلسل ظلم و جبر کے بعد نابینا...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری...
ایمازون نے پاکستان میں اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے پروجیکٹ کائپر کے آغاز کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے ملک میں تیز رفتار اور کم لاگت انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹارلنک، ایک یورپی اور ایک چینی کمپنی کے بعد اب ایمازون نے بھی اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے پروجیکٹ کائپر کے ذریعے پاکستان میں سروسز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کے دوران ایمازون کے وفد نے 2026 کے اختتام تک پاکستان میں پروجیکٹ کائپر لانچ کرنے کا منصوبہ پیش کیا، وفد کی قیادت مصطفیٰ موسیٰ کر رہے تھے جو یورپ، مشرقِ وسطیٰ...
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 71سالہ وکیل نے یہ اقدام اس لئے کیا کیونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اسے اسی نظام سے تحفظ حاصل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس بی آرگوائی پر جوتا پھینکنا بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی کے وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی بھیانک تصویر پیش کرتا ہے جہاں حملہ آور پورے اعتماد کے ساتھ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کےسابق وزیراعظم عمران خان پر ہزاروں طالبان کو پاکستان میں لا کر بسانے کے الزام پر یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض میدان میں اتر اور کہا کہ خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا، آج بھی PTI دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے، افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، روزانہ...
بیرونی مالیاتی یقین دہانی میں ناکامی، کرپشن رپورٹ کے اجراء میں تاخیر آئی ایم ایف سے معاہدے میں بڑی رکاوٹ
بیرونی مالیاتی یقین دہانی حاصل کرنے میں ناکامی اور گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کے اجراء میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوئے۔معاہدہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کے تحت کل نو جدولوں میں سے، توازن ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے اُمور حل طلب رہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اب یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ یہ جدول آئندہ ہفتے پُر کر لیے جائیں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جی سی ڈی اسسمنٹ رپورٹ ایک ساختی معیار ہے اور اسے ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تیسری بات، سیلابی نقصان کی تفصیلات ابھی تک مکمل نہیں‘اس لیے آئی ایم...
اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جمعرات کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو سالہ غزہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا ہے جبکہ حماس نے اپنے قبضے میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بدلے میں اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور اپنی افواج کو جزوی طور پر غزہ سے واپس بلائے گا۔ یہ معاہدہ مصری ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے بعد طے پایا۔ دونوں فریقوں نے تصدیق کی کہ معاہدے پر دستخط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل اور مختلف مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس جے یو پی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر قاری غلام سرور امینی نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ملک گیر احتجاج کی کال پر آج مورخہ10اکتوبر بروز جمعہ کو حیدر چوک حیدرآباد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل و جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش، جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں، سنی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما عمران سہروردی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ایک تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ25ہزار178روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو10گرام سونا 3لاکھ64ہزار521روپے پر برقرا رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں کسی تبدیلی کے بغیرفی اونس سونا 4039ڈالر پر مستحکم رہا۔ کامرس رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک بنیادی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔بیان میں پاکستان نے اس اہم پیش رفت میں مثبت کردار...
اکتوبر2025 کا یہ رواں ہفتہ آتش فشانی اور بھونچالی یوں کہا جا سکتا ہے :(۱)آٹھ اکتوبر کو وزیر اعلیٰ کے پی کے ، علی امین گنڈا پور، نے مبینہ طور پر اپنے قائد ، بانی پی ٹی آئی ، کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔اطلاعات ہیں کہ اُن کی جگہ اب محمد سہیل آفریدی کو اگلا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے (۲)آٹھ اکتوبر ہی کو خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ہماری سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے 19دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا۔ اِس آپریشن میں ہماری سیکیورٹی فورسز کے بھی 11افسران اور جوان شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل(39سالہ جنید طارق)...
پاکستان ہمیشہ سے علاقائی اور عالمی امن کا خواہاں رہا ہے۔ اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ مسائل اور تنازعات کے حل کے حوالے سے پاکستان نے سیاسی و سفارتی ہر دو سطح پر افہام و تفہیم، صبر و تحمل اور بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج بھی پاکستان کا یہی موقف ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنے اس موقف کا بارہا اعادہ کیا ہے اور امریکا سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی میں بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی...
لاہور: سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ان ماہی گیروں کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کیا گیا، جہاں سرکاری عملے اور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کیے گئے، جن کے تحت ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچایا جا سکے۔...
ویب ڈیسک : بھارت سے رہا ہونے والے 50 سے زائد پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے۔ رہائی پانے والے ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے۔واہگہ بارڈر پر ماہی گیروں کا جذباتی استقبال کیاگیا، رہائی پانے والے ماہی گیروں نے وطن کی مٹی کو چوما، آنکھوں میں خوشی کے آنسوآگئے۔ رہائی پانے والوں میں علی نواز، غلام علی، محمد اسلم، صدام حسین سمیت دیگر شامل ہیں، پاکستانی ماہی گیر کاکہناتھا کہ کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تھے کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر...
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوکر قید ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ دیا، انہوں نے کہا میں نے جماعت اسلامی چھوڑ دی ہے مگر میرا جماعت اسلامی کے ساتھ احترام کا رشتہ آج بھی قائم ہے، میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما مشتاق احمد خان نے جماعت سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے جماعت اسلامی چھوڑ دی ہے لیکن میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ میں ماہ رنگ بلوچ ، علی وزیر ، منظور پشتین سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہازوں (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے...
اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام پر جاری ظلم پوری انسانیت کے لیے امتحان ہے، فلسطین کی آزادی عالمی ضمیر کا مطالبہ ہے، اور پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امتِ مسلمہ کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطینی عوام کی عملی مدد کرنی چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اسٹوڈنٹس الائنس کے زیرِ اہتمام غزہ مارچ اور پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں “Free Palestine”، “Stop Genocide in Gaza” اور “From Gaza...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی اور اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط، بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے...
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا. میرا واپسی کا ارادہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں. میری زندگی موت غزہ کے لئے ہے۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل...
اپنے بیان میں ایم کیو ایم ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ چند مقامات پر استرکاری کرکے ایسے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جیسے مریخ پر پانی ڈھونڈ لیا ہو، ان عوامل نے عوام کی زندگی کو اجیرن اور سیاسی عمل میں شمولیت سے بیزار کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے مرکز بہادرآباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ خستہ حال ٹوٹی سڑکیں شہر کی حالت اور قبضہ میئر کی نیت پر نوحہ پڑھ رہی ہیں، شہر قائد کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہا ہے جس کے باعث لمحوں کا سفر گھنٹوں میں اور آئے روز کے حادثات شہریوں کا مقدر...
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے ماہرین طب نے طبّی تاریخ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، جب انہوں نے پہلی بار ایک زندہ انسان کے جسم میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا جگر پیوند کیا۔یہ تجربہ چین کی Anhul میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں مئی 2024 میں کیا گیا، جس کے بعد مریض 171 دن تک زندہ رہا۔ ٹرانسپلانٹ کیا گیا جگر 38 دن تک مریض کے جسم میں فعال رہا، جس دوران اس کے افعال بہتر طور پر انجام پاتے رہے۔یہ کامیابی اس لیے غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ ماضی میں سؤر کے دل اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ تو دماغی طور پر مردہ افراد میں کیے گئے تھے، مگر کسی زندہ مریض میں جگر...
اسلام آباد: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اردن سے اسلام آباد پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ مشتاق احمد خان کے استقبال کے لیے آنے والے شہریوں نے فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گلے میں فلسطین کا کفیہ بھی پہن رکھا تھا۔ یاد رہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں دیگر سماجی کارکنوں کے ہمراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے۔ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں پر قبضہ کر کے...
فلسطینیوں کی آواز بننے والے سا بق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی،پاکستان میں شاندار استقبال
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد جمعرات کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی. جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی...
— اسکرین گریب اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان واپس پہنچ گئے۔سابق سینیٹر مشتاق احمد بحرین سے اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم کو فون کیا اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا تھا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج پاکستان پہنچیں گےغزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل تھے۔ انہیں اسرائیل نے گزشتہ...
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات و سرمایہ کار بھی وفد میں شامل تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں، اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس...
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ بحرین سے اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلاکے قافلے میں شامل تھے۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روک کر مشتاق احمد سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔ ذرائع کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سنیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد اردن پہنچے تھے ، آج عمان سے گلف ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اردن میں پاکستانی سفارتخانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے رہائی ملنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غیر ملکی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں جہاں ان کا سیکڑوں افراد نے شاندار استقبال کیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی آمد کے موقعے پر سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ 7 اکتوبر کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی تھی کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں...
ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔ پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔ پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،بھارت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں وزیرِ اعظم نے ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر اور ان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور بقا کی...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کی بینائی سے محروم واحد سفارتکار خاتون صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات کے خلاف اپنا حق جواب دہی استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اب عدم برداشت کےایک تھیٹرمیں تبدیل ہوچکی ہے، اس تھیٹر میں اسلاموفوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندے کے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جمو وکشمیر بھارت کا نام نہاد’اٹوٹ انگ‘ کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ...
اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
امریکی میڈیا کے مطابق امن معاہدے کے تحت ممکنہ طور پر ہفتہ یا اتور کو اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کو ممکنہ طور پر پیر کو رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے میں مستقل جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو سمیت امدادی سامان کی فراہمی بھی شامل ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ امن کے طویل المدتی اور...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ ورلڈ پوسٹ ڈے منانے کا مقصد ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے، خط جسے آدھی ملاقات کہا جاتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھا، ڈاک کا عالمی دن ہمیں اسی سفر کی یاد دلاتا ہے جہاں کاغذ کے ایک ٹکڑے سے دلوں کا تعلق قائم ہوتا تھا۔ فیصل آباد میں آج بھی ڈاک کے نظام کی یادیں زندہ ہیں، فیصل آباد کا تاریخی جنرل پوسٹ آفس آج بھی شہریوں کے میل جول کا ایک اہم مرکز ہے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت...
سکھر،،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تحت ادارے کی نجکاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاہور،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تحت ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی، فورم کا آغاز بھارتی دہشت گرد پراکسیوں کے ذریعہ کیے گئے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا، آرمی چیف غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف جنگ میں اور سول انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے داخلوں کی منسوخی کیخلاف داؤد یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں داؤد یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی سے متعلق متاثرہ طلبا کی یونیورسٹی فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلبا کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر طلبا کو امتحانات کی اجازت نہ ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا۔ طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ امتحانات سے قبل فریقین سے جواب طلب کرلیتے ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے...
دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 برس مکمل ہوگئے، لیکن دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیرات کے معیار اور شہری منصوبہ بندی میں بہتری کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج سے 20 برس قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کے زلزلے سے چند لمحوں میں بستیاں ملبے میں بدل گئیں اور 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ...
ماحولیاتی تبدیلیوں سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، ہمیں چاہیے کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔ بدھ کو 8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کی 20ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کو بیس سال گزر گئے اور متاثرین آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہیں، مشکل وقت میں ہم نے ثابت کیا کہ ہم مضبوط قوم ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر...
اسلام آباد: پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہے۔ پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے بعد افغان مہاجرین کا پاکستان میں رہنے کے لیے اب کوئی جواز باقی نہیں۔ شواہد سے ثابت ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے کچھ عناصر پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کیں، اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709 تک پہنچ چکی ہے۔ ستمبر 2023...
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستانی بینکوں نے ایکویٹی کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، لاہور میں قائم بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک بینک آف پنجاب کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 32 کروڑ ڈالر تھی جو خطے کے دیگر تمام بینکوں سے بہتر کارکردگی ہے، پشاور میں قائم بینک آف خیبر 108.2 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان کے دیگر...
حکومتی وزیر کاکہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد تیار ہے الیکشن کمیشن تاخیر کررہا ہے،چیف الیکشن کمشنر کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ آج سنانے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن آج پنجاب بلدیاتی حکومت کے حوالے سے فیصلہ سنا دے گا، ملک کا سب سے بڑے صوبہ میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا، یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومت کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ ’’اسرائیلی سفیروں نے ایک تقریب میں عمران خان پر سرمایہ کاری کا اعتراف کیا‘‘ اعزاز سید کا دعویٰ سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ...
شکارپور کی پہچان سمجھے جانے والی قدیم اسپتال کی عمارت آج بھی اپنی مثال آپ ہے مگر بدقسمتی سے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، شکارپور میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے معروف ادیب اور کالم نگار نسیم بخاری نے بتایا کہ اس اسپتال کی بنیاد ایک عظیم خدمتگار شخصیت، رائے بہادر اودھو داس تارا چند نے رکھی تھی جو شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی تھے اور اپنے شہر کے عوام کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے تھے۔ نسیم بخاری نے بتایا کہ ایک بار جب اودھو داس اپنی والدہ...
مجھے اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ،نائب وزیراعظم مشتاق احمد کی صحت اچھی اور پرجوش ہیں،اسحاق ڈار نے تمام دوست ممالک کا شکریہ اداکیا جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کرنے کی تصدیق کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین میں عدلیہ کی اصل روح اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا، آپ نے دیکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا گیا جسٹس جہانگیری پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری 2 درخواستیں تھیں، ہم...
ویب ڈیسک : جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں۔ 5 سے 6 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی قید کے دوران ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ان کو پیچھے باندھا گیا، پاؤں میں زنجیرے ڈالی گئیں، آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور ہمارے اپر کتے چھوڑے گئے، ہم پر بندوق تانی گئی، ہمیں بدترین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے،شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔دوسری جانب فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے، آج رات آسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پر ہے اور نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔ ویب...
پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے سویلین ٹرائلز کے حوالے سے بڑا واضح فیصلہ دیا مگر 26ویں ترمیم کے بعد اسی سپریم کورٹ نے اپنے ہی فیصلے کو اڑا کر رکھ دیا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سلمان اکرم راجہ نے...
اسلام آباد : سابق سینیٹر و رہنما جماعت اسلامی پاکستان مشتاق احمد خان نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں. 5 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل نیگیو میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔سابق سینیٹر نے بتایا کہ اسرائیلی قید کے دوران ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پہچھے باندھے گئے. پاؤں میں زنجیرے ڈالی گئیں.آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور ہمارے پر کتے چھوڑے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں بدترین قسم کا ٹارچر کیا گیا. قید میں ہم نے اپنے...
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنی ایکس پوسٹ میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں بحفاظت موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کر دیا، جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنی ایکس پوسٹ میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں بحفاظت موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سینیٹر مشتاق اب عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق اب عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، سفارتخانہ...
کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں مقیم افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں آباد افغان شہری اپنے کاروبار، دکانیں اور دیگر سرگرمیاں تین روز کے اندر بند کریں، مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کو وموثر بنانے کے...
فائل فوٹو جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں۔ 5 سے 6 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی قید کے دوران ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ان کو پیچھے باندھا گیا، پاؤں میں زنجیرے ڈالی گئیں، آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور ہمارے اپر کتے چھوڑے گئے، ہم پر بندوق تانی گئی، ہمیں بدترین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ مشاتق احمد کا رہائی کے بعد کہنا ہے کہ اسرائیلوں نے ہم پر کتے چھوڑے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ سے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں بالآخر ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی مؤثر سفارتی...
اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ بحفاظت اردن میں موجود پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ سابق سینیٹر ‘اچھی صحت اور بلند حوصلے’ کے ساتھ ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان کی مرضی اور آسانی کے مطابق ان کی وطن واپسی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ سابق سینیٹر نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ...
ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں، سفارتخانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا نائب وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید...
سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا۔پاکستانی پراڈکٹس خریدیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق...
اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ بحفاظت اردن میں موجود پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ سابق سینیٹر ‘اچھی صحت اور بلند حوصلے’ کے ساتھ ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان کی مرضی اور آسانی کے مطابق ان کی وطن واپسی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، اسحاق ڈار کی تصدیق سابق سینیٹر نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ...
عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہناتھا کہ 5دن اسرائیلی جیل میں قید رکھا گیا، ہماری آنکھوں پر پٹیاں، پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی تھیں،جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کاکہناتھا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مزید :
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience. Am pleased…...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق سینیٹر اردن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہیں،ان کی صحت تسلی بخش اور حوصلہ بلند ہے۔ مزید :
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کی تصدیق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار نے کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار حلقہ بندیوں کے خلاف باضابطہ اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے،کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق آئینی درخواستیں خارج کردیں۔
کراچی ( نیوز ڈیسک) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک دہائی کی شدید ترین طالبان بغاوت سے نمٹ رہا ہے،پاکستان کو گزشتہ بارہ برسوں میں دہشت گردی کے سب سے بڑے خطرے کا سامنا2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد ٹی ٹی پی ایک منظم گروہ بن گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان سے مالی اور تربیتی امداد مل رہی ہے، ٹی ٹی پی اب شہریوں کی بجائے پاک فوج اور پولیس کو نشانہ بناتی ہےافغانستان کی سرحد پر داعش جنگجوؤں کی موجودگی نے حالات کو مزید...
ویٹیکن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن اور مہاجرین کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا برتاؤ کریں۔ پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے ساتھ سرد مہری یا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں بھائی بہنوں کی طرح خوش آمدید کہا جانا چاہیے۔ پوپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ عیسائیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بازو اور دل مہاجرین کے لیے کھولیں، انہیں امید اور تسلی کا ذریعہ بنیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوپ لیو نے چند روز قبل امریکی صدر...
اوپن اسکواش کلاس میں پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی پہلی مرتبہ پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ راؤنڈ آف 16 میں نور زمان نے عالمی نمبر 20 اور ففتھ سیڈ فرانس کے گریگوئر مارشے کو 3-2 سے ہرایا۔ فرانسیسی پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-5، 5-11، 11-6، 9-11 اور 12-10 رہا۔ نور زمان اور گریگوئر کے درمیان مقابلہ 75 منٹس تک جاری رہا۔ کوارٹر فائنل میں نور زمان فورتھ سیڈ میکسیکو کے لیونل گارڈنز سے مقابلہ کریں گے۔ نیویارک میں جاری اوپن اسکواش کلاس پی ایس اے برانز ورلڈ ایونٹ کی انعامی رقم 74000 ڈالرز ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار کیاکہ آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلمان صفدر نے کہاکہ میرے موکلان پر جیولری گراف سیٹ سمیت دیگر تحائف لینے کا الزام ہے،صہیب عباسی اور انعام شاہ گواہان ہیں اور اگلے صفحے پر ملزمان کی لسٹ میں بھی شامل ہیں،توشہ خانہ ون کیس میں 31جنوری 2024کوسزا دی جاتی ہے۔ قبل ازیں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی...
اسلام آباد: اسرائیلی حراست میں موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے مشتاق احمد کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشتاق احمد کی اہلیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی اہلیہ کی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ...
ویب ڈیسک: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں میں شامل پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی قید سے رہائی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق آج پیر 6 اکتوبر کو یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 فلوٹیلا قیدیوں کو یونان واپس بھیجا جا رہا ہے، جس کے بعد اسرائیلی حراست میں فلوٹیلا کے 167 شرکاء رہ جائیں گے۔ صرف 13 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کریں فلوٹیلا کی قانونی ٹیم کے مطابق امکان ہے کہ منگل 7 اکتوبر 2025 کو تیونس کے 15 شرکاء سمیت الجزائر، مراکش، کویت، لیبیا، اردن، پاکستان،...
اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ روز بھی دفتر...
سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو برطانیہ کی آسمانوں پر واپس آنے والی پہلی پاکستانی کیریئر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کا برطانوی فضاؤں میں واپس آنا تاریخی لمحہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو...
کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا اور کہا کہ کسی ووٹر کو حقِ رائے دہی سے محروم کیے جانے کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی گرانٹ تاحال منظور نہ کیے جانے کی وجہ سے فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پی ایف ایف کے چند ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف سے سابق ادوار کی آڈٹ رپورٹ مانگ لی جبکہ فیفا نے سابق این سی چیئرمین ہارون ملک کے دور میں کیے جانے والے اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے ہارون ملک کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہے، ہارون ملک 2021 سے 2025 تک...
الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی دیگر اہم ایشوز پر بھی روشنی ڈالی، انتخابات 243 سیٹوں کیلئے ہونگے جن میں دو ایس ٹی اور دو ایس سی کیلئے ریزرو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن نے دہلی میں پریس کانفرنس کی جس میں بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بہار میں دو مرحلوں میں پولنگ کرانے کا اعلان کیا۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو جبکہ دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر جبکہ دوسرے مرحلے 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن...
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات؛عالمی سطح پر مزید تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور
سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان میں مہاجرین، بالخصوص افغان مہاجرین سے متعلق انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کرتا آ رہا ہے۔انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے شہری کی بحفاظت واپسی کے لیے اردن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہکے ترجمان نےکہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون کے انتہائی شکر گزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی کا عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اردن کی حکومت نے اس معاملے میں مثالی تعاون اور فراخدلانہ...
لاہور: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے بین الاقوامی مشن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان آمد کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور درجنوں کارکنان نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انہیں ’’قوم کا فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جو غزہ کے مظلوم عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امداد لے کر جا رہا تھا۔ ان کی کشتی میں بچوں کے لیے خشک دودھ، ادویات اور پینے کا صاف...
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق...