2025-07-05@02:40:11 GMT
تلاش کی گنتی: 18826
«نے شہید کے»:
(نئی خبر)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اگلے ایک ہفتے کے اندر ہو جائے گی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حال ہی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں کرنے والے افراد سے بات کر چکے ہیں۔ ان کے اس بیان کے ساتھ ہی یہ خبریں سامنے آئیں کہ اسرائیلی وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ اور ایران کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ ٹرمپ اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ وہ حماس کے خلاف جاری جنگ کو جلد ختم کرے اور ابراہام معاہدوں کو مزید وسعت...

پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے، فیصل واوڈاکا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رد عمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس بہت کمزور تھا اور وہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ جب پونے دو سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں فیصلہ یہی ہونا ہے کہ تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنےکےباوجود امن کی بات کرتےہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کےخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نےانڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیےکےمحاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کےدوران پاکستان کے میڈیا کا کرداربھی تاریخی تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کےمحاذ پر بھی بھارت شکست کھاگیا، بیانیےکی جنگ میں پاکستانی میڈیا...
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہوگیا، سپریم کورٹ آئینی بینچ کچھ دیر میں مختصر فیصلہ سنائے گا۔ ڈان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔کیس کے آغاز میں ہی جسٹس صلاح الدین پنوار نے خود کو...

اب سڑک پہ روک کر آپ کا چالان نہیں کیا جائے گا , 5 دفعہ چالان ہوا تو 1 لاکھ جرمانہ ہوگا, گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی
اب سڑک پہ روک کر آپ کا چالان نہیں کیا جائے گا , 5 دفعہ چالان ہوا تو 1 لاکھ جرمانہ ہوگا, گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی ۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ مزید :
معاشرے کی بنیاد صرف مادی ترقی یا تکنیکی اختراعات پر نہیں رکھی جا سکتی۔ ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنس دان، بینکرز عسکری ادارے اور سیاست دان معاشرے کو چلانے کا ذریعہ ہیں۔ لیکن شاعر، ادیب، فن کار، اساتذہ اور جدید دور میں سوشل میڈیا کے تخلیق کار اس کی روح کو تشکیل دیتے ہیں۔ یہ تخلیقی قوتیں الفاظ، خیالات، تصاویر اور موسیقی کے ذریعے انسانی شعور، جذبات اور اخلاقیات کو جلا بخشتی ہیں۔ تاہم، جب یہی قوتیں نفرت، خوف، یا تعصب کو فروغ دیتی ہیں، تو معاشرہ اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے۔ آج کے دور میں جب شدت پسندی اور عدم برداشت ہمارے اجتماعی شعور کو کمزور کر رہی ہے۔ ادب، فنون لطیفہ، تعلیم، اور سوشل میڈیا کو امن، برداشت اور انسانی...
اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا، مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکا کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کیخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیے کے محاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا کا...
ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، شہباز شریف یہی مثالی اتحاد ملکیمعاشی ترقی کو یقینی بنائے گا،ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقاتیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں...
معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا خطرہ ، رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے اداکار پر سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کیلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے...
لاہور: بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔ اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی...
اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت النزعہ، البوادی، البسمہ، الزہراء، البساتین، بدر، ابو حریرہ، الروضہ اور الصفاء جیسے محلے شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ "آپ کی حفاظت کی خاطر، فوراً جنوب میں واقع علاقے 'المواسی' کی طرف نقل مکانی کریں اور ان علاقوں کی طرف واپس نہ آئیں جو لڑائی سے متاثر ہو چکے ہیں۔" ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج ان علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کارروائیاں کر...

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اعزازی قونصل جنرل شیخ خالد تواب کے ہمراہ موزمبیق کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امدادی منصوبے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور افسران نے اخبار کو بتایا کہ کمانڈروں نے فوجیوں کو براہ راست فائرنگ کے احکامات دیے تاکہ امداد کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کیا جا سکے چاہے وہ کسی قسم کا خطرہ نہ بھی بن رہے ہوں۔اسرائیلی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری زبان صرف گولی ہے، ہر...
فوٹو بشکریہ ایکس دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔مردان کے علاقے نواں کلی کا رہائشی نصیر احمد، 2 بیٹے، بیٹی، بھائی اور بھانجا دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں شامل تھے۔2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 1 بچے کی تلاش جاری ہے، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ مرنے والوں میں نصیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنا تھا جنگوں میں صرف فوجیں مرتی ہیں، لیکن اب سچ سمجھ میں آیا کہ جنگوں میں قومیں دفن ہوتی ہیں۔ کبھی جھنڈوں کے نیچے، کبھی نعروں کے سائے میں اور کبھی میزوں پر سجے امن کے پیالوں میں زہر گھول کر۔ یہ جنگ کسی گلی کے جھگڑے سے نہیں اٹھی، نہ ہی یہ بس اچانک بھڑکنے والا غصہ تھا۔ یہ جنگ تھی — سوچی سمجھی، تراشی گئی، اور بڑی شطرنج کے تختے پر رکھی گئی جہاں بادشاہ اسرائیل، گوٹیاں امریکا اور مات کھاتے مسلمان۔ جب اسرائیل نے ایران پر پہلا وار کیا، تو عالمی میڈیا نے پہلے پانچ سیکنڈ سناٹا کیا۔ پھر کیمرے سیدھے ہوئے اور مائیکروفون روشن۔ لیکن خبروں میں جو آیا، وہ صرف وہی تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ:بین الاقوامی طبی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (MSF) نے غزہ میں جاری اسرائیل امریکا مشترکہ خوراک تقسیم منصوبے کو “انسانی امداد کے نام پر قتلِ عام” قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ایم ایس ایف کاکہنا ہےکہ گزشتہ ایک ماہ میں اس نام نہاد انسانی امدادی اسکیم کے تحت خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 4000 زخمی ہو چکے ہیں۔تنظیم کے ترجمان کاکہنا تھا کہ یہ اسکیم “ایک سوچے سمجھے طریقے سے فلسطینیوں کو غیر انسانی طریقے سے خوراک کے حصول کے لیے خطرناک حالات میں دھکیلنے کی کوشش ہے،اسرائیلی محاصرے کے باعث 100 دن سے بھوکے فلسطینیوں کو طویل فاصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ناجائز ریاست اسرئیل کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ’’ہم اس وقت تک اسرائیل کو ماننے کے لیے تیار نہیں جب تک فلسطین کا دوقومی حل نہیں مانا جاتا’’۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزری خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے سے متعلق پاکستان میں بہت قیاس آرائیاں ہوئیں لیکن پاکستان نے اس پر واضح پوزیشن لےکر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کی ہر غلط بات کی حمایت کریں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سندھ طاس معاہدے پر جاری قانونی تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ بھارت کو معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کی کاروائی کو روکنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق ہے بلکہ یہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بھی نفی کرتا ہے۔ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے جس میں کسی بھی فریق کو...

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مولانا قاضی نادر علوی نے لیہ کی 10 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا
سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ...

مجلس وحدت مسلین جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مولانا قاضی نادر علوی نے لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا
سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں...
دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتیں لانے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھیجی تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ایسی گاڑیوں میں لائی گئیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔ سوات انتظامیہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں انسانی بحران ہولناک صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا دیگر علاقائی تنازعات میں فلسطینیوں کی تکالیف کو نظرانداز نہ کرے۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی 'مالیات برائے ترقی' کانفرنس میں شرکت کے لیے سپین روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل اور ایران کا تنازع دنیا کی توجہ کا مرکز رہا لیکن غزہ کے شہریوں کی ابتلا ہنگامی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ Tweet URL لوگ بار بار نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں اور اب 20 لاکھ...
ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سارہ شاید بھول رہی ہیں کہ وہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اداکارائیں اس ہی وجہ سے آزادی سے کام کر سکتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ہی خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) غزہ میں بازار پر اسرائیل کی بمباری میں 20 ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ کئی ماہ بعد امدادی طبی سامان کی محدود مقدار علاقے میں پہنچ گئی ہے جس سے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں اور زخمیوں کی زندگی کو کسی قدر تحفظ ملے گا۔بمباری اور ہلاکتوں کا واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں میں پیش آیا جس میں کم از کم 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 'ڈبلیو ایچ او' کی ہنگامی طبی ٹیم کے رابطہ کار ڈاکٹر لوکا پیگوزی نے بتایا ہے کہ بیشتر متاثرین کو بارودی مواد کے زخم آئے۔ زخمیوں کو الاقصیٰ ہسپتال، نصر میڈیکل کمپلیکس اور دو دیگر طبی مراکز پر پہنچایا گیا ہے۔ Tweet URL...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: پاکستان کے معروف سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی بے حسی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بنے مدد کے منتظر رہے، ان کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ٹوئٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں.شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
اس وقت دنیا کی نظریں ایمازون کے بانی 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی منگیتر 55 سالہ لورین سانچیز کی شادی پر مرکوز ہیں، جسے "صدی کی شادی" قرار دیا جا رہا ہے۔ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اور دونوں کے بچے بھی ہیں۔ 2019 میں دونوں نے اپنی شادیاں ختم کیں اور ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شادی اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 3 دن تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ جیف بیزوس کا نام کسی کا تعارف کا محتاج نہیں وہ ای کامرس اور خلائی مہمات کے کامیاب ترین بزنس مین ہیں جن کا شمار دنیا کے امیرترین شخصیات میں...
—فائل فوٹو دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہوٹل مالکان فوری دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی...

غزہ میں امدادی آٹے کے تھیلوں سے "نشہ آور گولیاں" برآمد، فلسطینی معاشرے کی تباہی کیلئے اسرائیلی-امریکی سازش بے نقاب
حکومتِ غزہ نے اعلان کیا ہے کہ امدادی آٹے کے تھیلوں میں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کا انکشاف؛ قابض اسرائیلی رژیم اور امریکہ کیجانب سے امداد کی آڑ میں فلسطینی معاشرے کی منظم تخریب، نشہ عام کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی پالیسی کو آگے بڑھانے کا واضح ثبوت ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی دفتر برائے اطلاعاتِ عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے نام نہاد امداد کے ضمن میں دیئے جانے والے آٹے کے تھیلوں میں سے، جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ وابستہ نام نہاد "امدادی مراکز" کی جانب سے غزہ بھیجے گئے تھے، نشہ آور گولیاں "اکسی کوڈون (Oxycodone)" برآمد ہوئی ہیں۔...
سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے والے ججوں کے اختیارات پر قدغن لگادی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی فتح دلاتے ہوئے سنگل بینچ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے کے اختیار کو محدود کر دیا۔ پیدائشی شہریت کے خاتمے کی ٹرمپ کی کوشش سے متعلق 6-3 کے فیصلے میں، عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججوں کے جاری کردہ ملک گیر حکم امتناعی ’ ممکنہ طور پر اس آئینی اختیار سے تجاوز کرتے ہیں جو کانگریس نے وفاقی عدالتوں کو دیا ہے۔ اعلیٰ عدالت نے امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے بچوں کے لئے خودکار شہریت ختم کرنے کے ٹرمپ...
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جہاں چیئرمین دونوں بورڈز کے امور چلانے کے لیے بھرپور وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے کیونکہ چیئرمین میٹرک بورڈ اپنی مصروفیات کے سبب نہ تو میٹرک بورڈ کے انتظامی امور کے لیے بھرپور وقت دے پارہے ہیں اور نہ ہی انٹر بورڈ کراچی کے انتظامی امور سے انصاف کر پارہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کی مصروفیت کی وجہ سے بالخصوص انٹر بورڈ...
اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں ان کو ہی مخصوص نشستیں ملتی ہیں، مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتاہے قانونی اورآئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آج ہائیکورٹ کافیصلہ ریویوہواہے،جسٹس جمال اپنےسابقہ فیصلےپربحال رہےہیں،9ججزکی اکثریت سےفیصلہ جاری ہوا۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ اسی فارمولےپرصوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طےہوں گی،مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیادپرہوتاہے،جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انکومخصوص نشستیں ملتی ہیں،آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حقدار نہیں ہوسکتے۔ اعظم نذیرتارڑ نے کاکہاکہ قانون سے ہٹ کر انٹر پارٹی الیکشن نہ کرواناپی ٹی آئی کااپنافیصلہ تھا،انہوں نےایسی جماعت کاالیکشن جس کاچیئرمین کہتاتھامیں آزاد الیکشن...
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ (پیدائش کی بنیاد پر شہریت) ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کےحق میں فیصلہ دیا ہے،جسے صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی فتح قرار دیا ہے، اس فیصلے کے بعد بعض امریکی ریاستوں میں یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا، جبکہ دیگر ریاستوں میں اسے مقامی سطح پر قانونی ضوابط کے مطابق لاگو کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گرمیوں کے موسم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا نہ صرف راحت کا ذریعہ ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔پانی بلاشبہ جسمانی توازن کے لیے بہترین اور بنیادی مشروب ہے، مگر طبی ماہرین کے مطابق کچھ دیگر مشروبات ایسے بھی ہیں جو اپنی غذائی ساخت اور الیکٹرولائٹس کی موجودگی کے باعث پانی سے زیادہ دیر جسم میں ہائیڈریشن قائم رکھ سکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ کون سے مشروبات جسم کو بہتر طور پر ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور کن مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے:دودھ: مکمل ہائیڈریشن پیکیجدودھ کو صرف ایک غذائیت بخش مشروب ہی نہیں بلکہ بہترین ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود الیکٹرولائٹس (سوڈیئم، پوٹاشیئم)، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی اسے پانی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:سفر کے دوران اگر آپ کو متلی محسوس ہوتی ہے، چکر آتے ہیں، ٹھنڈا پسینہ نکلتا ہے یا سانس لینے میں دقت ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ موشن سکنس (Motion Sickness) کا شکار ہوں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ یہ ایک عام مگر تکلیف دہ کیفیت ہے، جو زمین، سمندر، فضا یا حتیٰ کہ خلائی سفر کے دوران بھی لاحق ہو سکتی ہے۔موشن سکنس کیا ہے؟ماہرین کے مطابق موشن سکنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم کے توازن کو کنٹرول کرنے والے اندرونی کان کے حصے، خاص طور پر سیمی سرکولر کینالز، غیر معمولی حرکت کے باعث زیادہ متحرک ہو جائیں، اس کیفیت کی ایک اور اہم وجہ دماغ کو موصول ہونے والی متضاد...
اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بیشتر خاندان روزانہ ایک وقت کے کھانے پر گزارا کر رہے ہیں جبکہ ایک تہائی آبادی کو کئی روز فاقوں کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟ غزہ کے شہریوں کو محدود مقدار میں جو امدادی خوراک میسر آتی ہے اس میں غذائیت کا فقدان ہوتا ہے۔ یہ عموماً پتلے شوربے، دالوں یا چاول اور تھوڑی سی روٹی یا بسا اوقات جڑی بوٹیوں اور زیتون کے تیل کے مرکب پر مشتمل ہوتی ہے جسے دقہ بھی کہتے ہیں۔ ادارے کے مطابق بچوں، معمر اور بیمار افراد...
اؔج دریائے سوات میں درجنوں افراد ڈوبے 8 لاشیں نکال لی گئیں حادثے کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کے پی حکومت نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ سوات میں سیلابی ریلوں اور دریائے سوات میں طغیانی سے ہونے والے جانی نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 75 افراد ریلے میں پھنسے۔ کے پی حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بر وقت ریسکیو آپریشن کے ذریعہ 58 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس واقعہ میں اب 8 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ نہ صرف ماضی میں بلکہ آج بھی آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے نئے آئین کی مانگ کی جاتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے مرکزی لیڈر جے رام رمیش نے آر ایس ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی بھی ہندوستان کے آئین کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس نے 30 نومبر 1949ء سے ہی ڈاکٹر امبیڈکر، پنڈت نہرو اور دیگر آئین سازوں پر حملے شروع کر دئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے اپنے الفاظ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئین کو مسترد کرتی...
ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹے ماریت کے بیٹے 28 سالہ مارئیس بورگ ہوئبی پر جنسی زیادتی، استحصال اور جسمانی تشدد کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ کئی مہینوں کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں متعدد متاثرین نے بیان ریکارڈ کرائے ہیں۔ اوسلو پولیس کے وکیل آندریاس کروسیوسکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم تفتیش کے دوران مکمل تعاون کر رہا تھا اور پولیس نے شواہد کے طور پر پیغامات، گواہوں کے بیانات، اور چھاپوں کے دوران حاصل شدہ مواد کو مقدمے کا حصہ بنایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات میں جنسی زیادتی کا بھی ایک کیس بھی شامل ہے جب کہ دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی نوجوان ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔یہ مقابلہ گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ ان منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے پیچیدہ اور فوری نوعیت کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔IST کے...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے دی؟ بالکل نہیں، ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، ہماری وابستگی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔ بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اپنی پیشہ درانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتی ہے، کیا معرکہ حق میں فوج نے اپنا کام نہیں کیا؟ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے اور خیبر پختونخوا صوبائی حکومت سوتی رہ گئی۔دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کرنے کے لیے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی میں بہنے والے سیاح ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک امداد کے منتظر رہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت سیاحوں کی مدد کو...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ، جو طویل عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، حال ہی میں ایک تقریب میں نظر آئیں جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ صنم بلوچ، جو ”داستان“، ”دُرِ شہوار“، ”کنکر“ اور ”اکبری اصغری“ جیسے مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، کئی سالوں سے اسکرین سے دور ہیں۔ شادی اور خاندانی زندگی کو وقت دینے کے بعد وہ شوبز سے پیچھے ہٹ گئیں اور اب بہت کم ہی کسی عوامی تقریب میں نظر آتی ہیں۔ مگر حال ہی میں وہ ایک تھیٹر ڈرامے میں شریک ہوئیں، جہاں اُنہیں ہنستے اور خوشی سے شو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو سامنے...
خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں سیاح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں پھنس کر ایک گھنٹہ 30 منٹ تک مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن انہیں بچانے کے لیے کچھ نہ کیا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں سوات میں سیاحوں کے دریا میں پھنسنے، امداد کی فراہمی کے لیے طویل انتظار کرنے اور بالآخر جان گنوادینے کا 3 برسوں میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس کے باوجود حکومت کے پاس ایسے حالات میں ریسکیو کے لیے اب تک کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں ہے۔ کوہستان واقعہ کب پیش آیا تھا؟ سوات کے حالیہ واقعے پر بات کرنے سے پہلے یہاں اگست 2022...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: “نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ ہی پسِ پردہ بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں گلوبل پیس انڈیکس نے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے 2025 میں سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست مرتب کی ہے۔ یہ فہرست انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ درج ذیل ان 10 ممالک کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔ 1. آئس لینڈ مسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ملک، تشدد یا مسلح تنازعات سے پاک رہا ہے اور اس بار بھی سرفہرست ہے۔ 2. آئرلینڈ: آئرلینڈ کم عسکریت پسندی اور سیاسی استحکام میں اضافے کیوجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ 3. نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ایشیا-پیسیفک کا سب سے پرامن، تشدد و دہشت گردی...
شیو سینا کے سربراہ نے کہا کہ تمام زبانوں کے لوگوں میں اتحاد ہے اور وہ اسے خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم ہندی زبان کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں لیکن ہم اسے لازمی بنانے کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر حکومت پر اس کی تین زبانوں کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آمریت مسلط کرنے کے راستے پر ہے اور یہ فیصلہ اس کی مثال ہے۔ واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ریاستی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مراٹھی اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ہندی کو...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ المناک واقعہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہائوس کو رولز کے مطابق چلایا جائے گا، ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے ،اگر کوئی بات کرنی ہے تو وہ شائستگی سے کی جائے، شور شرابے سے بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو سختی سے رولز کے تحت چلایا جائے گا، ان کی کوشش ہے کہ ایوان کے تمام معزز اراکین کو بھرپور موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ عوامی مسائل اجاگر کر سکیں۔ملک احمد خان نے کہا تمام اراکین کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں،...
صارم برنی—فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں ملزم صام برنی کی درخواستِ ضمانت پر ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار ملزم صام برنی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ صارم برنی ایک سال سے جیل میں ہیں، مقدمہ جان بوجھ کر التواء میں ڈالا جا رہا ہے، کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوتا ہے تو کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا ہے۔وکیل نے کہا کہ ریکارڈ سے واضح ہے ہم نے ایک بار بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی...
قومی فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ 5 سالوں سے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل پہلے نمبر پر ہیں۔ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ حارث رؤف گزشتہ 5 برسوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں۔ پاکستان کے لیے اور دنیا بھر کی بڑی فرنچائزز کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے نہ صرف خود کو منوایا بلکہ کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ یہ بھی پڑھیں: لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف حارث رؤف نے اپنے مختصر مگر شاندار کیریئر میں تیزی سے ترقی کی ہے اور آج وہ دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 31 سالہ حارث رؤف وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سفر کی راہ کچھ آسان ہو گئی ہے، عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ سال 2025 کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کو 13 درجے ترقی کے ساتھ 100ویں پوزیشن پر جگہ مل گئی ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شامل تھا اور 113ویں نمبر پر موجود تھا، تاہم حالیہ درجہ بندی میں نمایاں بہتری پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔رینکنگ کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ اس سال بھی سنگاپور کا قرار پایا، جس کے حامل شہری 193 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کے داخلے کی سہولت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات میں ایک بار پھر طغیانی اور سیلابی ریلوں نے قیامت ڈھا دی۔ دریائے سوات میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سیاحتی مقامات کے گرد تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 75 افراد سیلابی ریلے میں پھنسے، جن میں سے 58 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 105 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی لُک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداح حیران رہ گئے، اداکارہ نے اپنے وزن میں اور کمی کرلی۔ تفصیلات کےمطابق شوہر کی وفات کے بعد اب سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنی بیٹیوں، دامادوں اور انکے بچوں میں مصروف رہتی ہیں، اداکارہ جو پہلے دوہری جسامت کی مالک تھیں اب اپنا وزن اس قدر کم کر چکی ہیں کہ انکو پہلی نظر دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ اداکارہ میں تبدیلی عدت کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد سے نظر آنا شروع ہوا ہے جو اب انکو ایک دبلی پتلی جسامت کی مالکن میں تبدیل کرگیا ہے، شگفتہ اعجاز جو یوٹیوب چینل اور اپنے انسٹاگرام پر کافی متحرک...

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمی کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی...

شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) غزہ پٹی میں فلسطینی عکسریت پسند تنظیم حماس کو کمانڈروں کی کمی، سرنگوں کے نیٹ ورک کے بڑے حصے کی تباہی اور ایران کی غیر یقینی حمایت جیسے مسائل کے ساتھ ساتھ مقامی قبائل کی بغاوت اور اسرائیلی فوج کے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔ 1987ء میں اپنے قیام اور 2007ء میں غزہ پر حکمرانی کے آغاز کے بعد سے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ یہ تنظیم اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرنے اور حماس سے قریبی تعلق رکھنے والے تین ذرائع کے مطابق اس تنظیم کے جنگجو اب مرکزی کمان کے بغیر خود مختار انداز میں کام کر رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) امریکی شہر نیو یارک کے میئر کے عہدے کے لیے امیدوار زہران ممدانی کی ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع فتح کے بعد ان کے خلاف آن لائن اسلام مخالف پوسٹوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ان کے انتخابی معرکے کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے تشبیہ دینے جیسے تبصرے بھی شامل ہیں۔ یہ بات امریکہ میں مسلمانوں کی فلاح کے لیے قائم غیر سرکاری مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز ایکشن (CAIR Action) نے جمعے کو بتائی۔ کیئر ایکشن کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے اگلے ہی دن ممدانی یا ان کی انتخابی مہم سے متعلق کم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات سے آج ستائیس جون بروز جمعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سوات میں طغیانی کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دریا میں نہاتے ہوئے کچھ بچے پانی میں بہہ گئے، جنہیں بچانے کے لیے ان کے رشتہ دار بھی دریا میں کودے لیکن وہ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شہزاد محبوب نے روئٹرز کو بتایا کہ متاثرہ خاندان دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا اور بچے دریا میں تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک ایک بڑا سیلابی ریلہ آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں...
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنےکےباوجود امن کی بات کرتےہیں۔ اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کےخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نےانڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیےکےمحاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کےدوران پاکستان کے میڈیا کا کرداربھی تاریخی تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کےمحاذ پر بھی بھارت شکست کھاگیا، بیانیےکی جنگ میں پاکستانی میڈیا نےصف اوّل کا کردارادا کیا، پانچ دن کی جنگ میں...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک بہت بڑا محاذ جو بیانیہ کا محاذ ہے اس پر پاکستان کو بہت بڑی فتح ملی، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا گیا، صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا میں قدر کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو آج صحافیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے۔ شیری رحمان، شازیہ مری، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور جمیل سومرو بھی اُن کے ہمراہ پریس کلب موجود تھے ۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد پریس کلب میں شجرکاری بھی کی۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے ہے، جن میں 16 افراد شامل ہیں۔خاندان کے سربراہ عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں بہہ جانے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں بھی شامل ہیں، بہہ جانے والوں میں میری بیٹی اور 4 نواسیاں بھی شامل ہیں۔سربراہ خاندان عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں میری 1 اور بیٹی، داماد اور 4 نواسیاں شامل ہیں۔ دریائے سوات: ریلے میں ڈوب کر 7 افراد جاں بحق، 8 کی تلاش جاریریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔ چیف سیکریٹری خیبر...
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کیلئے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
سوات:پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ، پاک فوج کے دستے ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں ، اب تک تین لوگوں کو زندہ بچایا جا چکا ہے جب کہ سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید دستوں کو بھی روانہ کیا جائے گا۔ پاک فوج مشکل وقت میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے وضح رہے خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد...
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ پاکستان بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر میں جہاں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے وہیں پرائیویسی کا آپشن بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری بہت سی مشکلات کو آسان کردیا ہے وہیں اس کے بدلے ہماری ہر حرکت پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ کیونکہ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر صارفین اپنی اہم معلومات بھی اسی میں محفوظ کرنے لگے ہیں۔ پھر چاہے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہوں یا بینک اکاؤنٹس تک رسائی۔ سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ان کی سیکیورٹی کے بارے میں فکرمند بھی نظر آتی ہے کہ آخر یہ فون اور ان میں لگے کیمرے کتنے محفوظ ہیں کیونکہ اکثر صارفین...
آج کل لوگوں میں ہوٹلوں سے کھانے کا رجحان غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور جتنا ان ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اتنے ہی وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والے کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ مختلف ہوٹل شہریوں کو غیرمعیاری کھانا فروخت کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکان میں بیٹھا ایک شخص کباب بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے لیے وہ ہاتھ سے انڈا مکس کر کے کالے رنگ کے ناقص آئل میں ڈالتا ہے اور اسے شیلف پر رکھے ہوئے قیمے میں...
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لئے بغیر نہیں رہے گا، یہ ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم ایران کو سپورٹ کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ اجلاس میں سب سے زیادہ ایران اور اسرائیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ایران کے حوالے سے ہماری تجویز پر وزرائے خارجہ نے طے کیا کہ او آئی سی کا ایک سیشن صرف ایران پر کی جائے چنانچہ پاکستان کی کوششوں سے ایران سے متعلق...
میئر کراچی نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ اہم شاہراہوں اور حساس علاقوں میں متحرک رہیں، جبکہ گرو مندر کے مقام پر معمولی پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی، جہاں فوری طور پر نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے اسپیل کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی کے مطابق شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر رہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کے ایم سی کی...

مائنڈ یور لینگویج!،اس ادارے کی خاطر اپنی والدہ کی فاتحہ چھوڑ کرآیا ہوں آپ مذاق پر تلے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل اور حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹار پر 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسٹار کرکٹر پر الزامات کیا ہیں؟ ویسٹ انڈیز کی معروف اسپورٹس ویب سائٹ اسپورٹس میکس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گیانا سے تعلق رکھنے والے اور ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن کے خلاف 11 خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: قدرتی حسن سے مالا مال وادی سوات میں سیالکوٹ سے آئے ایک ہی خاندان کی سیر تفریح اچانک اندوہناک سانحے میں بدل گئی، جب دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق مذکورہ خاندان دریا کے کنارے ناشتے میں مصروف تھا کہ اچانک بارش کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہوئی اور تیز بہاؤ نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے کے قریب حادثے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اب تک 3 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، جبکہ 7 افراد کی لاشیں دریا سے برآمد کرلی گئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے جمعرات کے روز ادارے کے قیام اور چارٹر کے 80 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کہا کہ فی الوقت اقوام متحدہ کو اپنے بنیادی اصولوں پر غیر معمولی حملوں کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے ارکان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''آج ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر ایسے حملے دیکھ رہے ہیں جیسے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔‘‘ البتہ انہوں نے حملہ آوروں کا نام نہیں لیا۔ مسلح تنازعات میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں میں چار گنا اضافہ، اقوام متحدہ تاہم انہوں نے اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی قانون...
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی اپنی دولت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔ سن 2022 میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کُل دولت قریب 71 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ یہ میڈیا رپورٹ 3 برسوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز یہاں تک کہ بھارتی میڈیا پر بھی گردش کرتی رہی تاہم اب فیشن ٖڈیزائنر نے خود اس خبر کو افواہ اور جعلی خبر قرار دے دیا ہے۔ ایکس پر ایسی ہی ایک رپورٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دیپک نے اس خبرتردید کی جس میں انہیں پاکستان کا سب سے امیر ترین ہندو...
لائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ دہ نے “اتحاد پر دس تقاریر” کا آغاز کیا اور پہلی تقریر میں ہی تائیوان کی تاریخ میں تحریف کی اور اس بات کی تردید کی کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔ تائیوان کے ذرائع ابلاغ اور اسکالرز نے نشاندہی کی کہ اس اقدام کا حقیقی مقصد “تائیوان کی علیحدگی” کی سوچ کو ابھارنا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہتاریخی نقطہ نظر سے ، قدیم زمانے میں تائیوان جزیرہ مین لینڈ سے...
سمر ڈیووس فورم کا مقصد کھلے پن کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1800 مہمانوں نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فورم کے دوران تقریباً 200 ذیلی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ،جن کا مقصد کھلے پن اور تعاون کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا۔ اس وقت، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پیٹرن گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور اس شعبے میں تعاون کو مزید تعمیری اقدامات کی ضرورت...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے امرناتھ یاترا 2025 کے لیے “آپریشن شیوا” کے نام سے جس سکیورٹی منصوبے کا آغاز کیا ہے، وہ نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ایک طرف یاترا کے لیے لاکھوں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جن میں 40 ہزار اضافی فورسز خاص طور پر پاہلگام اور بالتال کے راستوں پر لگائی گئی ہیں۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب پہلے ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تقریباً دس لاکھ فوجی مستقل طور پر تعینات کر رکھے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی بڑی فورس کی موجودگی کے باوجود پاہلگام جیسے حساس علاقے میں حملہ ہو جاتا ہے کیا یہ سکیورٹی میں ناکامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں یہ بات قطعی طور پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی نئے مذاکرات کے آغاز کے لیے نہ کوئی مفاہمت طے پائی ہے، نہ ہی کوئی خفیہ یا علانیہ رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا جسے سیاسی دباؤ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا...
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت آپ اپنی ذاتی چیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے خلاصہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جنہیں بہت زیادہ ذاتی قسم کے پیغامات آتے ہیں لیکن وہ وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر سب پیغامات پڑھ نہیں سکتے۔ یوں بعض اہم ترین پیغامات بھی ان کی وقت کی کمی کی نذر ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟ واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ ایک ’Unread messages‘ والے بٹن پر ٹیپ کرنے کے بعد، میٹا اے آئی خودکار...
---فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ نہ صرف دو ریاستوں کے مابین عسکری تصادم تھا، بلکہ اس نے پوری مسلم امہ کو ایک کٹھن آزمائش میں مبتلا کر دیا۔ یہ جنگ صرف میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ نہیں تھی، بلکہ فلسطین کے مظلوموں کے لیے ایک امید اور مسلم اتحاد کے لیے ایک موقع تھی، جو ایک بار پھر ضائع ہو گیا۔ آج جب جنگ کا غبار چھٹ چکا ہے، دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں تبصرے ہو رہے ہیں، تجزیے چھپ رہے ہیں، تو ضروری ہے کہ ہم خود سے یہ سوال کریں کہ اسرائیل ایران جنگ پر مسلم دنیا کا مجموعی ردِعمل کیا رہا؟ اور کیا یہ ردِعمل امت کے شایانِ شان تھا؟ کئی عرب ممالک نے...
چینی حکام نے اندرونِ ملک پروازوں میں بغیر تصدیق شدہ پاور بینکس لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، یہ اقدام لیتھیئم بیٹری سے چلنے والے آلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا آپ کا پاور بینک جعلی ہے؟ ان علامات سے پتہ چلائیں میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (CAAC) نے اعلان کیا کہ 28 جون 2025 سے ایسے پاور بینکس جو ’چائنا کمپلسری سرٹیفکیشن (3C)‘ سے محروم ہوں، یا جن پر واضح لیبلنگ نہ ہو، یا جن کا تعلق واپس منگوائے گئے ماڈلز سے ہو، انہیں طیارے میں ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام فضائی سفر کی حفاظت...
سوات(نیوز ڈیسک) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا...

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا بحران شدید تر، صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کے خلاف سنگین تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ایک مکمل چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پارٹی میں جاری اندرونی کشمکش نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سیاسی بحران کو کس قدر شدید کردیا ہے۔ جنید اکبر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت، خیبرپختونخوا حکومت کے رویے اور اندرونی خلفشار کے حوالے سے بات کی۔ ’پارٹی میرے حامیوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ میری حمایت کرتے ہیں، انہیں حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ یہ بھی...