2025-06-23@10:55:55 GMT
تلاش کی گنتی: 56450

«ائیر کا»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 ) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مالی لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکنانومی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی...
    پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال...
    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت شدید اذیت سے گزر رہی ہے اور امن کی متلاشی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد پوپ لیو کا ردعمل بھی سامنے آگیا عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی مسلح فتح ماؤں کے درد اور بچوں کے خوف کی تلافی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی اقوام کو اپنے مستقبل کی بنیاد تشدد اور خونی تنازعات کے بجائے امن پر رکھنی چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے، تمام شراکت داروں کی تجاویز اور سفارشات بجٹ کا حصہ ہیں، 12 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس کی تعمیل اور بنیاد میں وسعت پر توجہ دی جا رہی ہے، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہو گی، روئی اور دھاگے کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کر دی جائے گی، 75 سال سے زائد عمر والے پنشنرز کسی بھی قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ پیر کو قومی...
    ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ پیر کو دورہ کے موقع پر انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز اور دیگر وارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر صحت نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج و معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی کہ یہاں کیو مینجمنٹ سسٹم کو جلد از...
    کراچی: مون سون کا سسٹم کے تحت محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور 26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے، سسٹم کے تحت معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا۔
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پاکستان میں ایرانی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم...
    سول اسپتال کراچی میں تین جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن کنٹرول کے عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر 40 سے 45 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور دو ماہ کے اندر اس پر کام کا آغاز متوقع ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ موڈیولر او ٹی منصوبہ گزشتہ دو برسوں سے زیر بحث تھا، جس کی باقاعدہ منظوری مالی سال 2025-26 میں صوبائی حکومت نے دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا کریڈٹ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر ریحان بلوچ...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر "بڑے بڑے گڑھے" دیکھے گئے ہیں، جبکہ اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس میں وہ سرنگیں تباہ ہو چکی ہیں جو یورینیم افزودہ مواد کے ذخیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گروسی کے مطابق نطنز میں بھی فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حملے کو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل تینوں مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ان میں کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کا...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا قریباً 30 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23 فیصد، خیبرپختونخوا کا 25.3 فیصد جبکہ بلوچستان کا بجٹ اگرچہ زیادہ ہے، تاہم وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہمیشہ ترقیاتی ترجیحات کو اولین رکھتی ہیں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر وفاق نے 1.9 ٹریلین دینے کا کہا، مگر بجٹ کے بعد یہ رقم 100 ارب روپے کم کر دی گئی۔ اب تک جو محاصل موصول...
    بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35  منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8  ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160  ڈالر خرچ آتا ہے۔ مزید برآں، چونکہ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے...
    لاہور: کاہنہ، چوکی صوئے آصل پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صوئے آصل اسٹاپ پر واقع عبداللہ شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی کہ ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔ متاثرہ خاتون ہال مینجر کے دفتر ملزم سے متعلق شکایت کرنے آئی لیکن دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتا رہا اور چہرے پر تھپڑ مارتا رہا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ وسایا کے خلاف مقدمہ درج...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کے ایران میں ”رجیم چینج“ آپریشن میں بھی واشنگٹن کی شمولیت کا عندیہ دیا ہے ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ ”حکومت کی تبدیلی“ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہ ہو؟ ایران کو دوبارہ عظیم بناﺅ“امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی تہران میں اسرائیلی ”رجیم چینج“پالیسی کی کھل کر حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات بحال کرنے اور جنگ میں شدت...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، ایران اسرائیل تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا جائے گا اور اسرائیل ایران جنگ کے بالخصوص خطے کی صورتِ حال پر اثرات پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتِ حال پر بھی غور ہو گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی...
    کراچی:سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں پہلے دو انسپکٹرز تھے جو گاڑیوں کی فٹنس دیکھتے تھے لیکن اب سندھ حکومت نے مشنری کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس لازمی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس پر کام کر رہا ہے۔ پہلے فٹنس سرٹیفیکیٹ ہاتھ سے جاری ہوتے تھے، کسی نے گاڑی دیکھی نہ دیکھی سرٹیفیکیٹ مل جاتا تھا لیکن اب کیو آر کوڈ کے ساتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوتا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات نے ایک ایپ بنائی ہے جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے، پرائیویٹ اور سرکاری ادارے اپنی نوکریاں...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زیادہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل  نیورالجیا...
    راولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ Post Views: 2
    خیبر پختونخوا میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج سرکاری ملازمین اسمبلی اجلاس سے قبل بڑی تعداد میں اسمبلی چوک پہنچے اور خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بجٹ 2025: افسران کے الاؤنسز میں کٹوتی اور نچلے ملازمین کے لیے ریلیف کی تیاری مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جب وفاقی ملازمین کو 25 سے 30 فیصد ڈسپیریسی ریڈکشن الاؤنس دیا جا سکتا ہے، تو خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو کیوں محروم...
    ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور  وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے  ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور  عطا اللہ تارڑ سے  پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید  تلخ کلا می ہوئی ۔   تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور  وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے  ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور  عطا اللہ تارڑ سے  پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید  تلخ کلا می ہوئی  ۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا اہم اور خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہے، جن میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کی آواز، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے، صدرمملکت ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورۂ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ خطے کی...
    اسرائیل کا فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ، تہران میں یونیورسٹی پر بھی بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے، صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے صوبہ قم کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فردو جوہری مرکز پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جنگ سے بالخصوص خطے کی صورتحال پراثرات پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ Ansa Awais Content Writer
    چین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہےکہ چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کا سہ فریقی اجلاس صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں منعقد ہوا۔پیر کے روز تر جمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں چار پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ پہلا، تینوں فریقوں نے اچھے ہمسایہ اور دوستی، مساوات اور باہمی اعتماد، کھلے پن اور جامعیت، مشترکہ ترقی اور مفادات کے اصولوں پر مبنی تعاون کرنے پر اتفاق کیا، جس میں اقتصادی ترقی...
    رافیل بمقابلہ جے 10 سی عالمی دفاعی صنعت میں تبدیلی کا اشارہ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز چینی دفاعی صنعت نے پاکستان جیسے ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے، رپورٹپیرس :اس سال کا پیرس ایئر شو دھوم مچا رہا ہے، شو میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ منظر ہے جہاں میزبان ملک فرانس کے “رافیل” لڑاکا طیارے کے اسٹال کے بالکل سامنے چین کے J-10C طیارے کی نمائش ہو رہی ہے۔ چین، پاکستان اور بھارت کے ناظرین اس منظر کی رمزیت فوراً سمجھ جائیں گے۔ واضح الفاظ میں کہوں تو بات یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے مطابق ،حالیہ پاک-بھارت فضائی جنگ میں انہوں نے بھارتی...
    سوشل میڈیا کا عروج اور معاشرتی زوال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: حمزہ خان ایک دور تھا جب محفلیں گلیوں میں جمتی تھیں، چائے خانوں میں بحث و مباحثہ ہوتا تھا، اور بزرگوں کی محافل میں نوجوان سیکھتے تھے۔ مگر آج کل ہر فرد کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی اسکرین ہے جس نے دنیا کو قریب تو کیا ہے، مگر دلوں کو دُور کر دیا ہے۔ یہ اسکرین سوشل میڈیا کی ہے، جس نے نہ صرف ہماری ترجیحات کو بدلا ہے بلکہ ہمارے رویّے، سوچنے کا انداز، اور بات چیت کا سلیقہ بھی بدل دیا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ہر دوسرا نوجوان فیس بک، انسٹاگرام،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے والٹن روڈ پر بننے والے نئے اوور ہیڈ برج اور حال ہی میں مکمل ہونے والے جدید انفرا اسٹرکچر مشتمل منصوبے ’روٹ 47‘ کا معائنہ کیا۔ ’روٹ 47‘ کو باقاعدہ طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، 4.5 کلومیٹر طویل، 2 طرفہ اور 3 رویہ یہ سڑک جدید اسمارٹ سٹی اصولوں کے تحت تعمیر کی گئی ہے، جو لاہور کی پہلی مکمل اسمارٹ اور انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟ یہ سڑک کلمہ چوک کو والٹن...
    گرمیوں میں کافی پینے سے متعلق کئی عام غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، جن میں اکثر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جسم کو پانی کی کمی یا گرمی کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔ تاہم جدید تحقیق اور ماہرین کی رائے کچھ مختلف ہے۔ آئیے ان غلط فہمیوں کا تجزیہ کرتے ہیں اور ان کی وضاحت پیش کرتے ہیں: غلط فہمی 1: کافی گرمی میں جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرتی ہے اگرچہ کافی میں کیفین ہوتی ہے جو پیشاب آور (diuretic) ہے مگر معمول کی مقدار میں (3 سے 4 کپ روزانہ) یہ ڈی ہائیڈریشن کا سبب نہیں بنتی۔ غلط فہمی 2: گرمی میں گرم کافی پینا خطرناک ہے حقیقت یہ ہے کہ کچھ ماہرین کے مطابق گرم مشروبات...
    ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقت ور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79)...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کی جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین شدید غصے میں آگئے اور اسپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے۔ نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں حنیف عباسی کا کہنا ہے وزیرخزانہ کو مائیک دینے پر پی ٹی آئی کے دو سے تین لوگوں نے حملہ کیا اور مارنے کیلئے دوڑے تو انہوں نے حملے کو روکا اور ہاتھا پائی ہوگئی۔...
    — اسکرین گریب چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اراکین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارت سے پہلے بھی فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی صورت میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے خبردار کیا۔ بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے: بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اللّٰہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔ دورانِ اجلاس بھارت کے خلاف بات کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی و شور شرابا کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے...
    ---فائل فوٹو  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے کوئی تعلق نہیں اور میں سوشل میڈیا پر چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔فاروق ستار نے یہ بھی...
    ( ویب نیوز )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے دوسرے سال میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے باعث خودانحصاری کا سفر تیز تر ہوگیا ہے۔   بجلی چوری کے خلاف ٹاسک فورس نے 86 ارب روپے کی ریکوری کی ۔ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد شروع ہوگیا جبکہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ٹیرف میں توازن لانے کی  سکیم بھی تیار کرلی گئی۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب  سکھر میں 150 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات کی تکمیل میں بہتری آئی۔ گلگت بلتستان میں ایک میگاواٹ کا سولر منصوبہ...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل سمیت باطل قوتوں کے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی...
    بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 بروز جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ لیکن ریلیز کے بعد فلم سے زیادہ بھارتی سینسر بورڈ اور مودی کے پیغام پر بات کی جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل بھارتی سینسر بورڈ نے عامر خان کی فلم پر کچھ مناظر اور مکالمات پر اعتراض کیا تھا۔ لیکن پھر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیٹ نے چھان بین کے بعد بغیر کوئی سین کاٹے منظوری دے دی تھی مگر فلم کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک قول شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فلم کے آغاز پر بھارتی وزیراعظم کا قول شامل کیے جانے پر...
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ لٹن داس کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین کا کہنا ہے کہ لٹن داس کی واپسی ان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لٹن داس کی حالیہ ون ڈے کارکردگی مایوس کن رہی ہے تاہم ان کی فارم واپس آنے کی امید ہے۔ لٹن داس نے دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں میں صرف 35 رنز بنائے تھے، جس کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کر دیا گیا...
    ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے اہم اقتصادی پالیسیوں اور ٹیکس اصلاحات پر اظہار خیال کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی۔ اس موقع...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو معاشی خودمختاری دلانے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق، یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع تک محدود ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ صرف بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین اس اسکیم کی اہل ہوں گی۔ تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔55 سال کی عمر تک کی خواتین اپلائی کر سکتی ہیں۔ خواتین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہونا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: مریم...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اس حملے سے نیتن یاہو کی مدد ہوئی ہے جو فلسطینیوں کو ذبح کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے اور امریکہ کو اسکی کوئی فکر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں ایک مکمل جنگ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں رہنے والے 16 ملین سے زیادہ ہندوستانیوں کے اقتصادی مفادات کو بھی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام ملے۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
    انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر آخر کار ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔  جوفرا آرچر نے اتوار کو ڈرہم کیخلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ شرکت ممکن بنالی، آرچر نے مئی 2021 کے بعد سے سرخ گیند کے میچ میں واپسی کی ہے۔  اس سے قبل متعدد انجریز کے باعث ان کی واپسی مسلسل مؤخر ہوتی رہی،  انہوں نے حالیہ مہینوں میں وائٹ بال کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، ان کا آخری میچ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں تھا۔  انگلش سلیکٹر لیوک رائٹ نے کہا تھا کہ سسیکس کے میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر ہم بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں بھی انہیں سامنے لاسکتے ہیں، کپتان بین اسٹوکس  بھی 30 سالہ آرچر...
    معروف پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ ثناء نواز نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل دور کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ ثناء جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔ حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں۔  طلاق کے بعد ثناء نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔ ایک...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا سوموار کو دورہ کیا،اس موقع پر او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ٹی بی کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں...
    اسرائیل کا ایران میں 6 ہوائی اڈوں پر حملے، 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس، تہران : اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملے کر کے 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں اور عوام سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کا اعلان کردیا جبکہ 75 سال سے زائد عمرکے پنشنرز کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دیں گے، 6 سے12 لاکھ آمدن پر ٹیکس شرح مزید کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن وصول کرنے والوں پرٹیکس لگایا تاہم 75 سال سے زائد عمر کے پنشنر کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدی سولرپینلز پر ٹیکس18فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا، ای وی پالیسی...
    نیویارک(اوصاف نیوز)ایرانی مندوب سعید ایراوانی نےسلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا جب کہ اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ایرانی مندوب سعید...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بتایا کہ امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کونشانہ بنایاگیا، ان سرنگوں کو افزودہ مواد کے اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں نطنز میں فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، امریکہ نے مذاکرات کے بہانے دھوکے سے ایران پر حملہ کیا ہے، امریکی مفادات اور امریکی اڈوں پر حملے کرنا اب ایران کا...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار...
    اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 950 افراد شہید اور 3,450 زخمی ہو چکے ہیں، یہ اعداد و شمار واشنگٹن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس‘ نے پیر کے روز جاری کیے۔ انسانی حقوق سے وابستہ امریکی تنظیم کے مطابق جان بحق ایرانیوں میں 380 عام شہری اور 253 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، یہ اعداد و شمار پورے ایران سے متعلق ہیں۔ تنظیم نے مزید بتایا کہ یہ معلومات مقامی رپورٹس کو ایران کے اندر موجود اپنے ذرائع سے جانچنے کے بعد مرتب کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو کیا پیغام دیا تھا؟ واضح رہے کہ ایرانی...
    تہران (اصاف نیوز)ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری۔ اپنے بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور تباہ ہو گئیں ہیں تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ افزودہ مواد اب بھی محفوظ ہے، مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں بھی موجود ہیں اور سیاسی ارادہ بھی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ اپنے جائز حق دفاع کے ساتھ سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق ہاتھ میں ہوگا جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے اقدامات سے بچتا ہے۔ علی شمخانی کا...
    سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کابینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے موقف دیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ  کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔
    قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے، مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے، اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے، اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام تنظیم اسلامی، جماعت اسلامی، البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ''دینی جرائد اور میڈیا'' کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی...
    جب کسی سیاستدان کی شکست خاموشی میں بدل جائے اور اچانک خاموشی نوٹوں کی بارش میں تبدیل ہو جائے، تو سوال جنم لیتے ہیں۔ کیا یہ محض فلاحی سرگرمی ہے؟ یا سیاسی حکمت عملی کا نیا باب؟ یہ سوال آج چترال میں ہر حلقے میں گونج رہا ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلحہ محمود ایک بار پھر سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ وہی طلحہ محمود جنہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں این اے ون چترال سے شکست کھائی، اب دوبارہ انہی وادیوں میں نمودار ہوئے ہیں۔ لیکن اس بار ایک بریف کیس اور بظاہر فلاحی جذبات کے ساتھ۔ فلاحی خدمت یا سیاسی حکمت؟ چترال کے بازاروں، گاؤں اور اسکولوں میں طلحہ محمود کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    تل ابیب(اوصاف نیوز)ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے اور اسرائیل امریکی آپشن پر غور کررہا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی خبر رساں ادارے ’وائے نیٹ‘ کے معروف صحافی رونین برگمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے موجودہ اور سابق سینئر حکام نے بتایا ہے کہ امریکا ایران میں یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا آپشن زیرِ غور لا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی موقف نے اختیار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا بچنا یا تباہ ہونا اب ’اتنا اہم نہیں‘، کیونکہ جب تک اسرائیل اور امریکا کو ایران پر فضائی برتری حاصل ہے، وہ کسی بھی وقت...
    تل ابیب(اوصاف نیوز) ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے واپسی جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں میں چوبیس ایہودی ہلاک جبکہ 1213 اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے جب تل ابیب نے ایرانی شہروں پر فضائی حملوں میں اضافہ کیا۔ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے۔ اسرائیل نے تہران، کرمانشاہ اور حمدان پر حملے کا جواب دیا آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ 20 جیٹ طیاروں نے 30 سے ​​زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اہداف فوجی تھے۔ ایک ایرانی میزائل مداخلت سے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکنان ایسے جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود23جون سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔(جاری ہے) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو23جون کو ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔
    نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کیمبل ولسن کو اپنے ویڈیو پیغام پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس کیمبل ولسن حادثے کا شکار ائیرانڈیا کے طیارے کے بارے میں بات کر رہے تھے تاہم ان کے ریمارکس کو فوری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس بارے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ان کے بیان میں ہمدردی کا فقدان پایا گیا، یہی نہیں بلکہ اس کے فوری بعد ایک اور تنقید سامنے آئی کہ مسٹر ولسن کی زیادہ تر...
    اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ الجزیرہ کے مطابق ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ’فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکریٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے، کامران ٹیسوری کا مؤقف سامنے آگیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کے لیے کھلا ہے، اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔ عدالت نےدرخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا...
    ایران نے پُرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے انتخاب کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت‌ روانچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران اقوامِ متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا پابند رکن بنا رہے گا۔ مجید تخت‌ روانچی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کے دائرہ کار میں پرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے، جس کی ایران بارہا تردید کر چکا ہے۔ اتوار کے روز امریکا نے اسرائیل کے ساتھ...
    ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج سنبھال لیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج سنبھال لیا ۔صدارتی آرڈینس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے و سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا باضابط چارج سنبھال لیا ہے یاد رہے ایوارڈ کرنے سے لیکر پلاٹس کی الاٹمنٹ تک تمام معاملات ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف بطور ڈائریکٹر لیند سرانجام دیں گے روزانہ...
    مقبول اور متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ کو بچے کی موت پر وی لاگ بنانا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ رجب بٹ نے دو دن قبل اپنے یوٹیوب پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل رجب خاندان کا بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ اور تھبنیل پر بچے کی کفن میں لپٹی ہوئی تصویر بھی لگائی جس پر صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں خود جا کر یوٹیوب پر دیکھا ہے اور یہ سچ ہے کہ رجب بٹ نے یہ وی...
    جھوٹے دیو قامتوں کا زوال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال جنگ دراصل انسانیت کی ناکامی کا اندوہناک اظہار ہے—مکالمے سے اختلافات حل نہ کر سکنا، حدود و قیود کا احترام نہ کرنا، اور انصاف کے اصولوں کو پامال کرنا۔ جنگ معصوموں پر ہولناکیاں مسلط کرتی ہے اور تہذیبوں کو بے گناہوں کے خون سے داغدار کر دیتی ہے۔ مگر تاریخ میں کچھ لمحے ایسے بھی آتے ہیں جب جنگ کی لپکتی ہوئی چنگاریاں—اگرچہ ناقابلِ قبول—ایسی سچائیوں کو عیاں کر دیتی ہیں جو تکبر، دھوکے اور جارحیت کے پردوں میں مدتوں چھپی ہوتی ہیں۔ رواں سال مئی اور جون کے مہینے ایسے ہی لمحوں کے گواہ بنے—جب جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے لباس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اس نامناسب لباس میں ویڈیو کو بولڈ تصور کررہے ہیں۔ اداکارہ اُشنا شاہ کو ’’دیمک‘‘ کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے ، فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر پر آئی اداکارہ ایسے لباس میں نظر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔ اداکارہ سلور رنگ کی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے...
    مودی کے اقتدار میں اقلیتوں پر حملے معمول بن چکے، مسلمان، عیسائی اور دیگر اقلیتیں مسلسل انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ جبکہ اقلیتوں کی جان و مال اور عبادات سب خطرے میں ہے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ کی عیسائی برادری پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملے بڑھنے لگے اور اس حوالے سے بھارتی تجزیہ کار، ڈاکٹر اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہا پسند ہندوؤں کے ظلم کو آشکار کر دیا۔ ڈاکٹر اشوک سوائن نے بتایا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع ملکانگیری میں عیسائی برادری پر مہلک ہتھیاروں سے بہیمانہ حملہ کیا گیا، ہندوتوا غنڈوں کے بہیمانہ حملے میں 28 افراد شدید زخمی ہوئے، مودی...
    سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بھاری حملہ کیا گیا، ایران کی خودمختاری کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے تھی، ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے جھوٹا الزام عراق پر لگایا گیا اور اب ایران کیخلاف بھی ویسا ہی حربہ آزمایا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے، پلے...
    اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی اسپورٹس پالیسی 2005، اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ پی ایس بی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جون 2025 تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گی۔ 27 جون کو جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عبوری ووٹر...
    اسلامی تعاون تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں بدلتی ہوئی عالمی صورت حال اور عالمی اداروں کی کمزوری کے پیش نظر او آئی سی کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا انعقاد 21 تا 22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں OIC کے منشور، اصولوں، اور تنظیم کی تمام قراردادوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے عزم کو دہرایا گیا۔ یہ بھی...
    معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک ہی شعبے سے وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پراجیکٹس پر بآسانی کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جوابات دیے اور اپنی زندگی کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ویڈیو میں ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک ہی شعبے سے وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پراجیکٹس پر بآسانی کام کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس کا منفی پہلو...
    ملک بھر میں پری مون سون سیزن جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے 25 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی مقامات پر آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم حبس کی شدت بدستور برقرار ہے۔ اسلام آباد کے سیدپور میں 27 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی کے شمس آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا حکام کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)منشیات سپلائی کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر ملزمہ کو گرفتار کرلیا، ٹک ٹاکر نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، انکشافات کئے کہ پارٹیوں میں آنا جانا شروع کیا اور وہاں سے منشیات کی لت لگی۔ کراچی میں درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی ، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا،وہاں سے آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخشاں پولیس نےانٹیلی جنس بنیاد پرڈیفنس فیز5چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال شدید کشیدگی اختیار کر گئی ہے، ایران نے ردعمل میں اسرائیل پر خیبر سمیت درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے جدید ترین B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے تین اہم ایٹمی مراکز— فردو، نطنز اور اصفہان—کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے اس حملے کو اعلانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے، ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں...
    امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے متعلق عالمی تجزیہ کاروں نے بڑا انکشاف کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکا کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے باوجود بھی ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت برقرار ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ امریکی حملوں سے ایران کا یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل متاثر ہوا ہے مگر اس کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ اسکائی نیوز کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایڈیٹر ٹام کلارک کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تابکاری میں اضافہ نوٹ نہیں کیا گیا۔ مملکت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے، اس حوالے سے سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مملکت یا خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے ہیں، کمیشن نے یہ بیان ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد جاری کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور...
    قیصر کھوکھر : پبلک سروس کمیشن کے اے سی اور سیکشن افسر کیلئے امتحانات جاری،دیگر اسامیوں کے تحریری امتحان کا بھی انعقاد کیا گیا،ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف اسامیوں کے تحریری امتحانات کا انعقاد ہوا۔امتحانات کی نگرانی کیلئے مختلف ممبرز نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ شعیب طارق وڑائچ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ممبران پنجاب پبلک سروس...
    لاہور: محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار...
    امریکا کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس پیر کی شام کو ہو گا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سول اور عسکری قیادت کے اہم ترین عہدیدار شریک ہوں گے، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر حال ہی میں امریکا کے دورے سے واپس آئے ہیں اور اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے...
    کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے کہا ہے کہ میں پروفیشنل باکسر ہوں، مجھے ایک شخص مسلسل ہراساں کررہا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں عالیہ سومرو نے کہا کہ کچھ تعصب پرست عناصر کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی اور مجھے مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تعصب پرست عناصر پروفیشنل باکسنگ کو جعلی قرار دے کر جھوٹی خبریں پھیلا کر پروپیگنڈا کر کے بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خاتون باکسر نے کہا کہ میں نے کبھی ورلڈ چیمپئن ہونے کا دعوی نہیں کیا تاہم عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ عورت صرف...
    لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے جس کا نوٹم سہ پہر تک جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل کو بھارتی طیاروں کے لیے بند کی گئی تھی، جس کے بعد 23 مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اب دوسرے مرحلے کی پابندی کا نوٹم آج ختم ہونے جا رہا ہے اور اس کے اختتام پر مزید ایک ماہ کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نوٹم جاری کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم میں بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی تفصیلات...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں واضح کیا ہے کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اور اسے سزا دی جا رہی ہے، جو جاری رہے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے اتوار کو ایران کے 3 اہم ایٹمی مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کیے، جنہیں تہران کی سب سے اہم جوہری تنصیبات سمجھا جاتا ہے۔ ان حملوں میں امریکیB-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں، ٹام ہاک کروز میزائلوں،F-22 ریپٹرز اورF-35A لائٹننگ جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق، فردو کی تنصیب پر 30,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا گیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے حملے ایران میں بہت درست اور ہدف پر تھے، ایران میں جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان انتہائی شدید بتایا جا رہاہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
    شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر آج نیپرا میں سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر تفصیلی جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اگر یہ منظوری مل جاتی ہے تو کے الیکٹرک کے لاکھوں صارفین کے ماہانہ بلوں...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج، علاقائی صورتحال پر مشاورت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور...