2025-05-11@16:00:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1810

«ارب ڈالر قرض»:

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یوم تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔  مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج  بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے  بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں حکمت سے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گراکر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا  پاکستان  اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے...
    مڈل ایسٹ آئی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ذرائع اور JHCO کی سرگرمیوں سے منسلک افراد نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ایک امدادی ٹرک کی غزہ میں داخلے کی اجازت کے لیے اردنی حکام 2,200 امریکی ڈالر وصول کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی خبررساں ادارے مڈل ایسٹ آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اردن نے غزہ جنگ کے دوران بین الاقوامی امداد کی ترسیل پر غیر معمولی مالی فائدہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی سرکاری نگران تنظیم اردن ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن (JHCO) اسرائیلی حکام سے ہم آہنگی کے ساتھ ہم آہنگی کیوجہ سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے اور تمام امدادی قافلے اردن سے ہی گزرنے پر مجبور ہیں۔   مڈل ایسٹ آئی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا۔(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی سیٹلائٹ جام کردی، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔
    واشنگٹن / لندن / نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرلی۔ رواں سال فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بٹ کوائن اس حد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان حالیہ معاشی معاہدہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 1,01,329 امریکی ڈالر تک پہنچی، جو ایک دن میں 4.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی جنوری 2025 کی بلند ترین سطح یعنی 1,09,000 ڈالر سے کم ہے، تاہم اس کی واپسی کو مارکیٹ میں مثبت علامت...
    اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیتوں کو چیلنج کیا بلکہ اب بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بےچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔  جمعرات کے روز مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.3 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔...
    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے، پروگرام پر عمل درآمد سے پاکستان کی مقامی اور بیرونی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات لانا ہوں گی، پبلک سروسز بہتر کرکے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا ہوں گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے استعدادکار بڑھانا ہوگی، پاکستان موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض لے سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اس قرض سے...
    واشنگٹن: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر مالیت کے لگ بھگ قرض کی اگلی قسط کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف بورڈ نے 1.3 ارب ڈالر کی کلائمٹ فنسنگ کی بھی منظوری دیدی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، پاکستان کے خلاف بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض اور کلائمنٹ فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کے...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارت جارحیت کے ذریعے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پروپیگینڈے کو ذمہ دارانہ انداز سے مسترد کیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام سے معیشت کو...
    وزیراعظم آف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے جاری 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور اس کے خلاف بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ناکامی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کو ایک اور بڑی شکست ہو گئی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے جاری 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور اس کے خلاف بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء )پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔ میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالر کی اگلی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر...
    آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کو اگلی قسط کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے ایک ارب ڈالر کے اگلی قسط کی منظوری دی۔ Post Views: 6
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔بھارت پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام روکنے میں ناکام ہوگیا، آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1 ارب ڈالر کے اگلی قسط کی منظوری دے دی۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا جس دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری  دی ۔یاد رہے کہ پاکستان ور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا تھا،  7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، 7  ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے سے جاری کردہ رقم 2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ پاکستان بھارت کو کب اور کیسے جواب دے گا؟...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ،آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہنگامی حالات میں امدادی کاموں...
    بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کردیا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات...
    فائل فوٹو۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اپریل میں 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیںسال 2025ء کےچوتھے ماہ میں بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کی حب الوطنی اور ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا...
    سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی آگئی، فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے تھی۔ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 840 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے تھی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1414 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 780 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 2 لاکھ...
    مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سال 2025ء کے چوتھے ماہ میں بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں۔  اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2025ء کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024ء کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں، مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں، جبکہ یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات...
    اسلام آباد:اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے، سب سے زیادہ رقومات سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ارسال کیں۔ اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر بھیجے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں  مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے .اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا۔اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (535.3ملین...
    اپریل 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر  کی آمد درج کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 13.1  فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 2024 کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزید پڑھیے: دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ساڑھے 6 برس کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ اپریل 2025 کے...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 350900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے کمی کے بعد 300840 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 275780 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 3325 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے: پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے...
    اسلام آباد: ماہ اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقومات میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد کا اضافہ ہوا، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں  مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج اہم مذاکرات متوقع ہیں جس میں سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر غور کیا جائے گا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایسے میں اس بات کا خدشہ سامنے آ رہا ہے کہ انڈیا آئی ایم ایف پر پاکستان کو مزید قرض نہ دینے کے لیے دباﺅ ڈالے انڈین سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ انڈیا آئی ایم ایف کے سامنے اپنا موقف رکھے گا اور بورڈ کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس رقم میں ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی جبکہ 1.3 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت دیئے جائیں گے منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم آر ایس ایف پروگرام کے تحت مختلف اقساط میں پاکستان کو ملے گی ای ایف ایف پروگرام کی مدت 37 ماہ جبکہ آر ایس ایف کی مدت 28 ماہ مقرر کی گئی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ قرض پروگرام کا...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے جیسی حرکت کی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی  ہمیشہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم رہا ہے لیکن  بھارت نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانےکی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، ان کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) پاکستان کو موسمیاتی اور پائیداری لچک پروگرام (آر ایس ایف) کے تحت عملے کی سطح پر 1.3 بلین ڈالر کے قرض دینے پر غور کرنے کے لیے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا اجلاس آج ہونے والا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بھارت اس میٹنگ میں آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرے گا۔ پاکستان کی نئی منرل پالیسی، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کی امید بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مصری سے جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کو دیے جانے قرض کے بارے میں بھارت کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ...
     پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری  ہفتے میں  اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے  ذخائر 11 کروڑ  80  لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب   33کروڑ  25  لاکھ ڈالر  ہو گئے۔ مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ 2 مئی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15  ارب 48کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
    بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4200 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 3601 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 42 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 3343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے،...
    عالمی دفاعی ماہرین نے پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کو فی الفور کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی برادری نے بھارت کی پاکستان میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جب کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دفاعی اقدامات کو سراہا گیاہے۔ بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی تجزیہ کار ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی ایٹ آلبانی کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے ذمہ دار کردار کی تعریف کی۔ کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کا جوابی اقدام مکمل اور مؤثر تھا۔ علاوہ ازیں سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلكیڈ نے بھی...
    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ مرکزی بینک...
    پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیئے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 05 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 67 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 21 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 918 روپے 06 پیسے اور قطری ریال کی...
    پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نقصان میں مجموعی طور پر 956 ملین امریکی ڈالر (تقریبا 267 ارب روپے) کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے، پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالا۔ دستیاب معلومات کے مطابق بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریبا 80.6 ارب پاکستانی روپے) تھی۔ اس کے علاوہ ایک Su-30MKI طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) دبئی کے امارات گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اسے مسلسل تیسرے سال ریکارڈ کاروباری منافع ہوا ہے۔ امارات گروپ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے جمعرات آٹھ مئی کے روز ایک بیان میں کہا، ''ایمریٹس گروپ نے منافع، آمدنی اور نقد اثاثوں کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے معیار مزید بلند کر دیا ہے۔‘‘ اس بیان کے مطابق امارات گروپ نے طیاروں، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں 3.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تاکہ وہ ترقی اور کامیابی کے راستوں پر گامزن رہے۔ اسی دوران اس بزنس گروپ کے ملازمین کی تعداد نو فیصد اضافے کے ساتھ اب ایک لاکھ اکیس ہزار سے زائد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )مارچ کی نسبت اپریل میں تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے بھی تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا تھا. دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا. سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی برآمدات میں 19.05 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اپریل کے دوران مجموعی برآمدات...
    کراچی: شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ...
    پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹی کا اہم اجلاس محسن نقوی کی مشاورت سے فیصلہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ بڑھتے ہوئے تنازع سے ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی خریداری میں کوئی تیزی نہیں دیکھی گئی نہ ہی طلب میں اضافہ ہوا ہے.(جاری ہے) ایک کرنسی ڈیلر کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بھارتی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے آتا ہے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بھارتی کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہری رقوم بھیجتے ہیں مکمل جنگ کی...
    بھارتی کرکٹرز کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد چیمپئینز ٹرافی کے دوران دورے میں تعریفوں کے پُل باندھنے والے بھارتی صحافی بھی آگ میں گھی ڈالنے لگے۔ گزشتہ روز پاکستان کیخلاف جنگی جارحیت کی کوشش میں بھارت کو قیمتی رافیل طیاروں اور درجنوں ڈرونز کی تباہی کی صورت میں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی کرکٹرز اور صحافیوں نے اُسے اپنی جیت قرار دیا۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے دوران پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے تعریفوں کے پُل باندھے لیکن اب بھارتی بورڈ کو ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کیخلاف میچز کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث 2012-13 سے...
    امریکی حکومت نے یمن مین موجود حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حوثی گروپ کے مالیاتی نظام میں خلل ڈالنے والی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش اپنے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت کی ہے، جو محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے اور اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب اور ختم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق حوثی گروپ نے تجارتی بحری جہازوں پر کئی حملوں سمیت انہیں ہائی جیک کرنے اور امریکی جہازوں پر اینٹی شپ میزائل داغنے کی کوشش کی ہیں۔...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل اہم اجلاس منعقد کرے گا، جس میں پاکستان کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے کلائمٹ فنانسنگ کے تحت قرض کی پہلی قسط کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔ آئی ایم ایف حکام نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم اور قابلِ ذکر اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ اجلاس کے دوران لیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر...
    کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول، بعض پروازوں کی بندش، فضائی آمدورفت میں خلل سے دیگر غیرملکی کرنسیوں کے عوض ڈالر کی درآمد متاثر ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 9 پیسے کی کمی سے 281روپے 28پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے اور طلب کے مطابق سپلائی نہ ہونے سے یہ رجحان جاری نہ رہ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 281روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی...
    اپنے ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے گزشہ 2 سال میں 9 ارب ڈالر خریدے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بزدلانہ حملے سے بھارتی فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا جس نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا.(جاری ہے) آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ناصرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) پاک بھارت جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔(جاری ہے) رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ، بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان،بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی،دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے افواج پاکستان کا بھارتی...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد مقرر کر کے مالیاتی پالیسی میں نرمی کی طرف واضح اشارہ دیا ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق حالیہ مہنگائی میں کمی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس آئندہ مہینوں میں شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو سال 2025 کے اختتام تک شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع ہے۔ عالمی...
    ہندوستان اور برطانیہ نے آزادانہ تجارتی معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت دوطرفہ تجارت میں مزید 34 ارب ڈالر کا اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالہ مذاکرات کے بعد بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے اس تجارتی معاہدے کو سب سے اہم سمجھا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت اور 4 یورپی ملکوں کے درمیان 100 ارب ڈالر کا آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا معاہدے کے مطابق ہندوستان اور برطانیہ آزادانہ مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی پابندیوں میں نرمی کے ذریعے 2040 تک دوطرفہ تجارت کو 34 بلین ڈالر تک بڑھائیں گے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر اپنے ایک بیان...
    امریکا میں ایک بچے نے اپنی والدہ کے فون سے ایمازون سے 70 ہزار ڈم ڈم لولی پاپ  آرڈر پر منگوا کر 4200 ڈالر خرچ کر دیے۔ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکزنگٹن کی رہائشی ہولی لے فیورز کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے گھر کے دروازے پر ڈم-ڈم 30 ڈبے دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی۔ ہر ڈبے میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔ ہر ڈبے کی قیمت 130 ڈالر ہے جس سے 30 ڈبوں مجموعی قیمت 4200 ڈالر بنتی ہے۔ ہولی کے بیٹے لیام (جو کہ دوسری جماعت میں پڑھتے ہیں) نے والدہ کے فون سے کھیلتے وقت لالی پاپ کا آرڈر دینے کا اعتراف کیا۔ ایمازون نے ابتدائی طور پر آٹھ ڈبے واپس لینے کی حامی بھری...
    انٹربینک مارکیٹ کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں ڈالر کی قدر یکدم 22 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں 1 فیصد کی کمی کے بعد ملکی درآمدات مزید بڑھنے اور بیرونی قرضوں کے ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 283 روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2 پیسے کی کمی سے 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن ایکسٹرنل انفلوز کی بیرونی ادائیگیوں میں استعمال ہونے اور...
    کراچی: شرح سود میں 1فیصد کی کمی کے بعد ملکی درآمدات مزید بڑھنے اور بیرونی قرضوں کے ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 283روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔  انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 02پیسے کی کمی سے 281روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن ایکسٹرنل انفلوز کی بیرونی ادائیگیوں میں استعمال ہونے اور مقامی تجارت صنعت اور زرعی پیداواری سرگرمیاں بڑھنے سے طلب کے مطابق زرمبادلہ کی رسد نہ ہونے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے...
    ٹیلی ویژن کو تاریخی طور پر سینیما کا ایک غریب ہمزاد سمجھا جاتا تھا، جب بڑی بجٹ والی فلموں کی شان و شوکت سے اس کا موازنہ کیا جاتا تھا۔ ہندوستان اور مغرب دونوں میں سب سے مقبول ٹی وی شو بھی اس تصور سے بچ نہ پائے۔ تاہم، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے اُبھرنے کے ساتھ، اس منظر نامے میں تبدیلی آئی، جنہوں نے بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی شو کی تخلیق کی۔آج ہم ایسے ہی دنیا کے سب سے مہنگے او ٹی ٹی شو کی بات کریں گے، جس نے عالمی سطح پر بنائی جانے والی سب سے شاندار فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دی لارڈ آف دی رنگز:...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )تیل کے بیجوں کی کاشت سے پاکستان کے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو اس وقت کئی ارب ڈالر سالانہ ہے زرعی سائنسدان ساجد احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمد معیشت اور صحت عامہ دونوں کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے 4.3 بلین ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی خاطر خواہ کوششیں کیں لیکن اس نے صرف ایک سال میں خوردنی تیل کی درآمد پر تقریبا 5.(جاری ہے) 1 بلین ڈالر خرچ کیے انہوں نے کہا کہ...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔رضوان سعید شیخ نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے، زرعی معیشت کو زک پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصورکی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے وطن واپس جانے پر رضاکارانہ طور پر ایک ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ پروگرام امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، اور اس کے تحت “CBP Home” نامی ایک ایپ کے ذریعے رضا مندی ظاہر کرنا ہوگی۔ یہ ایپ دراصل سابق صدر بائیڈن کے دور میں متعارف کرائی گئی “CBPOne” ایپ کی نئی شکل ہے، جسے صدر ٹرمپ نے بند کرکے اس کا مقصد تبدیل کردیا ہے۔ اب یہ ایپ امریکا سے باہر جانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، نہ کہ داخل ہونے کے لیے۔ ڈی ایچ...
    ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک موہن Linda McMahon کیجانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس بارے میں خط بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر امداد روک دی، امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر امداد منجمد کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک...
    مانیٹری پالیسی پر معاشی تجزیہ نگاروں کو بریفنگ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 9 ماہ میں 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائم۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ورکرز ترسیلات رواں مالی سال 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ مانیٹری پالیسی پر معاشی تجزیہ نگاروں کو بریفنگ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 9 ماہ میں 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ درآمدات کا بڑھنا معاشی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی نے درآمدی بل کو کنٹرول میں رکھا ہے، وکرز ترسیلات رواں...
    اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی. گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد اضافےکے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں۔ذرائع کےمطابق مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44 کروڑ اور اپریل 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ چاندی بھی فی تولہ 43 روپے اضافے سے 3425 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر پر پہنچ گیا۔ مزیدپڑھیں:امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)اوپیک پلس کی تیل پیداواربڑھانے کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 فیصد تک گرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جون کے لئے امریکی خام تیل4.24 فیصد کمی کے بعد 56 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآ گیا ہے۔ برطانوی خام تیل کے جولائی کیلئے سودے 3.84 فیصد کمی سے 59.08 ڈالر پر ہوئے، اوپیک پلس نے جون کیلئے پیداوار 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری
    پیر کو ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں دو ڈالر فی بیرل سے زائد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کی بنیادی وجہ اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید تیز رفتار اضافے کا فیصلہ ہے، جس نے عالمی منڈی میں رسد بڑھنے اور قیمتوں میں مزید کمی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2.04 ڈالر یعنی 3.33 فیصد کم ہوکر 59.25 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.10 ڈالر کمی کے بعد 56.19 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یعنی دونوں کنٹریکٹس 9 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔ ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے۔ حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہئے، بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہئے۔ Post Views: 2
    پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث اس وقت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیخلاف اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اگلے روز پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کردیں، اور اب اعداد شمار بتا رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے پاس ایسا ہتھیار تھا جس کے استعمال کے فوری اثرات پڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنیاں جن میں ایئر انڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستانی فضائی حدود  کی بندش کے بعد ان بھارتی طیاروں کو بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کرنا...
    ایشائی ترقیاتی بینک کا خطے میں غذائی تحفظ کیلئے 26ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور پیسیفک میں غذائی تحفظ کے لیے26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافی فنڈنگ سے 8 سالہ پلان کے تحت مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔اے ڈی بی کا خوراک کے تحفظ کے لیے معاونت پلان 2022 تا 2030 ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز خوراک کے تمام مراحل...
      ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیا میں غذائی تحفظ کے لیے 26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافی فنڈنگ سے 8 سالہ پلان کے تحت مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا خوراک کے تحفظ کے لیے معاونت پلان 2022 تا 2030 ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز خوراک کے تمام مراحل پر محیط ایک جامع پروگرام کو سپورٹ کریں گے اور اس کا مقصد مختلف ممالک کو مالی اور پالیسی معاونت فراہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے (Berkshire Hathaway) کے سالانہ اجلاس میں اپنے آخری خطاب میں امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ...
    بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہے ۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے ۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئر لینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے یہ جرمانہ یورپی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا مبینہ طور پر یوروپین اکانومک (ای ای اے) سے چین منتقل کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے ای ای اے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین کے جی ڈی پی آڑ قواعد کی خلاف ورزی کی۔ جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ٹِک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنا ڈیٹا پروسیسنگ جی ڈی پی آر کے تحت لانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی روک...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ، اپریل 2025 میں ملکی ایکسپورٹ کا حجم بھی کم ترین سطح پر آ گیا، ایکسپورٹس کا 32 ارب ڈالرز کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.05 فیصد تنزلی سے 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر 21 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا...
    اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنےکا بھی امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔ امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے 800 ڈالرز سے کم مالیت کی چین کی درآمدی اشیا پر دی جانے والی ’ڈی منیمس‘ ٹیرف چھوٹ کو ختم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف چھوٹ ختم کرنے سے اب 800 ڈالر سے کم مالیت کی اشیاء پر بھی 120 فیصد ٹیکس لگے گا۔ چین کی کم مالیت کی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے کم لاگت والی چینی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ یاد رہے کہ امریکا کی کم لاگت والی چینی مصنوعات پر اس ٹیرف چھوٹ نے Shein اور Temu جیسی کمپنیوں کو عروج مہیا کیا تھا۔ اس ٹیکس استثنیٰ کے باعث ہی لاکھوں امریکی صارفین کو چین کی سستی فاسٹ فیشن اور گھریلو اشیاء مل جایا کرتی تھیں۔ امریکا نے اس ٹیکس کا نام ہی...
    بھارتی مطالبہ مسترد ؛پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنیکا بھی امکان ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں...
    ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ...
    بھارت کو پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا از سر نو جائزہ لینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بینسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائےگا،...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔ لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی...
     ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی  اے کے مطابق ملزم کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سہراب گوٹھ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے...
    شاہ رخ خان، جو بھارت میں ’بادشاہ‘ اور دنیا بھر میں ’کنگ آف رومانس‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، اب صرف دلوں کے نہیں بلکہ دولت کے بھی بادشاہ بن چکے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ میگزین اسکوائر کی تازہ رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کو 2025 کے دنیا کے دس امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 87 کروڑ 65 لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 8 ارب 76 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شاہ رخ نے صرف بالی ووڈ کے ہی نہیں، بلکہ ہالی ووڈ کے کئی معروف اور مقبول چہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بریڈ پٹ، جیکی...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔ لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نے ترقی کا سفر روک دیا، ہمارے وژن 2025ء...
    اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق 9 مئی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد مرکزی بینک کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کا انتظار ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنگ جیسی صورتحال کے باوجود شرح تبادلہ معمول پر رہی، ڈالر 9 پیسے اضافے سے 281.06 روپے کا ہوگیا، جو 30 اپریل کو 280.97 روپے تھا۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15.251 ارب ڈالر ہیں، جن میں سے 5.037 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ واضح رہے کہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نےانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)  پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے سیاست زدہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جیونیوز کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔یہ مطالبہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے...
    بوئنگ کے لیے طیاروں کے پرزوں کا اہم سپلایئر ‘اسپریٹ ایرو اسپیس’ نے مالی مسائل کی وجہ سے کام جاری نہ رکھ پانے کے خدشے کا اظہا کیا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 12 مئی سے 250 سے 350 ملازمین کو ایک ماہ کے لیے چھٹی پر بھیجے گی کیونکہ بوئنگ کے 2 پروگرامز کے لیے پرزہ جات کی ایک بڑی تعداد کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان اسپریٹ کی 2005 میں بوئنگ سے علیحدہ ہوئی تھی مگر گزشتہ سال سے اس کے ساتھ دوبارہ اشتراک کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بوئنگ کے حریف، ایئر بس، جو فرانس میں...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...