2025-05-15@16:21:59 GMT
تلاش کی گنتی: 702
«اسلام قبول نہ»:
---فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانیٔ پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالتِ جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت سے ہونے والی جنگ بندی کے باعث تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) جوہری ہتھیار رکھنے والے اور روایتی حریف ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے اس وقت شدید لڑائی شروع ہو گئی تھی جب بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان میں متعدد ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ بھارت کا مؤقف تھا کہ اس نے 'دہشت گردوں کے کیمپوں‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا بھارت اور پاکستان میں اب ایک نئی سفارتی جنگ بھارت کا مؤقف تھا کہ یہ حملے 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کا ردعمل تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔...
(گزشتہ سے پیوستہ) * دینی جذبہ و غیرت کے تحت ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں ہتھیار اٹھانے والے مجاہدین کو عالمی استعمار کے ہاتھوں ذبح کرانے اور ان کے قتل عام پر خوش ہونے کے بجائے ان کو بچانے کی کوشش کی جائے اور اس عظیم قوت کو ضائع ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے انہیں ملت اسلامیہ کے لیے حقیقی معنوں میں ایک کارآمد قوت بنانے کی راہ نکالی جائے۔ * اسلامی تعلیمات، قرآن و سنت کے قوانین اور جہاد کے بارے میں عالمی استعمار اور مغربی تہذیب کے علمبرداروں کے یک طرفہ اور معاندانہ پروپیگنڈے سے متاثر و مرعوب...

سرگودھا میں غیرمسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سرگودھا میں غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خدمت دین کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر کی غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام میں...
پاکستان میں مئی 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 15 مئی سے ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 15 سے 20 مئی تک معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہو گی، پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جس کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے، ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ جاوید اختر نے پاک بھارت کشیدگی پر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی۔پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ مبینہ لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں...
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)چینی نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے) چینی میڈیاکے مطابق سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہائی پریشر کا نظام کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ یہ بھی پرھیں:ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری 15 سے 20 مئی کے درمیان سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اعتراضات پر آرڈر پاس کر دوں گا. وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار قابل سماعت ہونے کا معاملہ نہیں دیکھ سکتا، یہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کوئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ قائم مقام چیف جسٹس نے سماعت کی .(جاری ہے) جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ جو اعتراضات لگے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...
—فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔ Post Views: 5

جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیرول پر رہائی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، عدالت نے استفسار کیا کیا یہ اس معاملے کو ڈویژن بنچ میں لےکر جانا چاہتے ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ...
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 11 سے 13 مئی تک 50 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر 28 پروازیں منسوخ، 1 غیر آپریشنل قرار دی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ دبئی، ریاض، دوحہ، مدینہ اور استنبول سے پروازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔49 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں، 18 منسوخ ہوئیں، 5 بین الاقوامی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ یا ملتوی ہوئیں۔ملکی پروازوں میں بھی بہتری...
—فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولتیں دی جا رہی ہیں؟ جیل حکام رپورٹ دیں، اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دائر درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گئے۔ خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گئے۔ خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیرول رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ مزیدپڑھیں:جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان
ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ ولد محمد لطیف کا تعلق پاکپتن، جبکہ عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی کے علاقے گلنگور سے مذکورہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مذکورہ افراد کو نامعلوم افراد نے گالی مار کر جانبحق کیا۔ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ...
ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ ولد محمد لطیف کا تعلق پاکپتن، جبکہ عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی کے علاقے گلنگور سے مذکورہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مذکورہ افراد کو نامعلوم افراد نے گالی مار کر جانبحق کیا۔ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں جبکہ ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کردیں۔ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،سعودی ایئر لائن نے لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔(جاری ہے) ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ جدہ سے لاہور اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہے۔3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی منسوخی 15 رہ گئی ہے، پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل...
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کردیں۔ ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ جدہ سے لاہور اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہے۔ 3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی منسوخی 15 رہ گئی ہے، پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیے گئے ہیں۔ پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے ان خبروں کو بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم قرار دیا ہے،جس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد عبور کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان مکمل طور پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے۔حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ذیابیطس کیلئے استعمال ہونے والا وہ انجیکشن جس نے جگر کی انتہائی خطرناک بیماری کا علاج کردیا مزید :
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت 3 اسمگلرز گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان نے کے پی سے اسلحہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان سے پانچ 30 بور پستول،7 ایس ایم جیز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ ، خاتون کو کروڑں درہم ملیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے دی نیشنل نیوز کی خبر کے مطابق ابوظہبی کی سول فیملی عدالت کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے علیحدگی کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق برطانیہ میں شادی کرنے والا جوڑا جو اب ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے، جوڑے کی جانب سے مارچ 2025 میں علیحدگی کیلئے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا گیا۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ شوہر کا تعلق برطانیہ جبکہ خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، تاہم ابوظہبی میں رہائش...
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا ہے۔ شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ 7مزیدپڑھیں:مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔یہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟ پاک فضائیہ کی...
ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جو وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر قطر سے لگژری جیٹ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لگژری جیٹ کی مالیت 40 کروڑ (400 ملین) ڈالر ہے، اس تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی...
اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔ ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔ مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔
ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
قیصر کھوکھر : ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا۔ فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز سول سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری ملازمین کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو فرسٹ ایڈ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو بے ہوش ہونے، مرہم پٹی کرنے اور ریسکیو آپریشن کے دوران امداد دینے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انسٹرکٹر زکے مطابق تربیت کا مقصد ملازمین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے Ansa Awais Content Writer
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔ اس سے قبل خبر آئی...
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ضلع بھمبر کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 مئی کو ہوانے والی فائرنگ میں برنالہ سیکٹر میں 6 شہری شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سب سے زیادہ تھب، موئیل اور دھینگا نوالی کے علاقے متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: ایل او سی، شہری آبادیوں پر بھارتی فائرنگ و گولہ باری جاری، خاتون شہید فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے شہدا میں شمیم زوجہ اقبال (بانیاں)، جنید اقبال (بانیاں)، نبیل ولد نوید (تھب)، اللہ لوک ولد حاجی محمد (جھنڈا)، اعتزاز شاہ ولد مہدی شاہ (بانیاں) اور مون شاہ ولد مہدی شاہ (بانیاں)...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔ درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ دررخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دائر کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کی اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ پیرول پر...
امریکی خبر رساں ادارے سی این این میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ نے ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی اچانک اور غیر متوقع جنگ بندی پر نئے سرے سے روشنی ڈال دی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکا نے پاکستان کی خواہش اور مطالبے کے باوجود دونوں ممالک میں براہ راست ثالثی سے گریزاں تھا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئے، مگر ہم اس جنگ کے بیچ میں نہیں کودیں گے جو بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں اور نہ ہی امریکا کے کنٹرول میں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی...
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود عوام کے حوصلے بدستور بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے نوسیری کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرہ حصے کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر حکومت نے کہاکہ عوام، پاک فوج اور حکومت ایک ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ مزید جانیے اس ویڈیو...
واشنگٹن+ اسلام آباد+ بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے + آئی این پی+ اے پی پی) بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان اور بھارت کو مبارک باد دیتا ہوں۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تصدیق کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔ جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق شام4:30 بجے سے عمل ہو چکا ہے۔ پاکستان بھارت کے ڈی جی ایم اوز کل12...
بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (سب نیوز )بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔ پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو...

"ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں" بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے۔؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ہفتہ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق (این ایس ایم سی)زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، صوابی، نوشہرہ، اٹک اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور عمارات سے باہر نکل آئے۔

’مختلف شہروں پربھارتی ڈرون حملوں سے عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے‘، پیرول پر رہائی کی درخواست دائر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، مودی سنٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ کے طور پر دیکھ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں نوجوان سامنے آگئے جہاں سول ڈیفنس کا بطور رضاکار حصہ بننے والے مرد و خواتین کی تربیت جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ الیون سائٹ پر200 سے زائد رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جا رہی ہے، تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔ رضاکاروں کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی۔ ڈی سی اسلام آبادعرفان نواز میمن نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ہم انتہا تک پہنچائیں گے، لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزرا حکومت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے شرانگیزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، آزاد کشمیر حکومت اپنے زخمی شہریوں کی دیکھ بھال کررہی ہے، ہم بھارتی جارحیت سے نپٹنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت کو جواب دیں گے اور لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو...
ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کے ذریعے دائر درخواست میں عمران خان کی پے رول پر رہائی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے، مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے جیل میں سابق وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ مودی سینٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ...
احمد منصور:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے نئے شواہد سامنے آگئے جہاں بھارتی فوج نے اپنی فوجی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کے بعد معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ دعویٰ کہ وہ صرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری علاقوں پر گولہ باری کر رہی ہے تاکہ اپنی فوجی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دائر کی ہے۔ہائیکورٹ کے باہر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی میڈیا سےگفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کےلیڈرہیں،رہائی کی درخواست دائر کی،مودی کےمظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ علی امین گنڈاپور نےمزید کہا بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،مودی کو بھی پتہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،مودی جیسےشخص سےکچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔ "میں نے ایئرشومیں جے 10...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے بچی سمیت 4افراد شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوائی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹراور متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیاگیا،ایس پی کوٹلی کے مطابق آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آبادی پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے،آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ باغ میں مکان پر گولہ گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی...
لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، بھارتی فوج آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی، بھارتی فوج کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متعدد پاکستانی پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا دندان شکن جواب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں بوکھلاہٹ کا عنصر نمایاں ہونا شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری کرتے ہوئے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں۔ مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر...
پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب تک 35 بھارتی ڈرونز تباہ کیے جا چکے، پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا، اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں...
نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ مقامی...
آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کے باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری طور پر ٹیکنیکل ایکشن کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کی یہ کامیاب کارروائی باغسر کے قریب کی گئی، جو سماہنی سیکٹر کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے، گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلقات عامہ جدید کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے تاکہ ہنگامی اور غیرمعمولی حالات میں عوام کو بروقت، درست اور مستند معلومات فراہم کی جاسکیں۔ وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں قائم اس کنٹرول روم کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات، ورکنگ سسٹم اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا بخاری اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد بھی شریک ہوئے۔ وزیر اطلاعات نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل میڈیا کو فوری طور پر متحرک کیا جائے تاکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی اور...
ہمارے معاشرے میں تعلیم و تربیت کی کمی کی وجہ سے بہت سے معاملات میں غلط فہمیاں اور اُلجھنیں پیدا ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک اہم بات ’’اسلام کا تصورِ تفریح‘‘ بھی ہے، لوگوں کے ذہنوں میں آج کل جو اسلام کا عمومی تصور پایا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ اسلام صرف عبادات کا دین ہے اور یہ فرد کا انفرادی معاملہ ہے۔ بلاشبہ! تفریح، انسانی شخصیت کے بنا نے اور بگاڑنے کا بہت اہم ذریعہ ہے اور صحیح و بامقصد تفریح بغیر کسی عمر کی قید کے انسان کی بہتر نشو و نما کی ضامن ہے۔ اسلام بامقصد تفریح کی اجازت دیتا ہے اور وقت کے ضیاع اور اخلاقیات کی بر بادی کرنے والی تفریحات کی...
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا...
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔ A post common by Daud Kim (@jaehan9192) یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سرگودھا شہر کے مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ گل والا کے مسیحی نوجوان تیمان مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور اس کا اسلامی نام محمد ابو تراب تجویز کیا اس موقع پر اہل اسلام نے...
حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات کے علاوہ ملازمین کی کسی بھی چھٹی کو منظور نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے کشیدہ حالات کی نگرانی کے لئے سرینگر میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ایک حکم نامے میں مقامی ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC)، ڈپٹی کمشنر، سرینگر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA)، سرینگر کی مجموعی نگرانی میں ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے کنٹرول روم کشمیر کے 10 اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر تینوں شہروں کی ایئرسپیس بند کی گئیں، مسافرتازہ ترین صورتحال کےلیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کریں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد و روانگی ایئرٹریفک کنٹرول کی پیشگی منظوری سے مشروط کردی گئی، پروازوں کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ضروری ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے لاہور کے لیے آنے والی پروازوں کا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
بھارت کے ساتھ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر سول ڈیفنس کے نظام کو متحرک کرنے اور نوجوانوں کو اس میں شامل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس موقع ہے کہ وہ سول ڈیفنس میں بطور والنٹیئر شامل ہو سکتا ہے۔ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد دفتر تشریف لائیں اور وطن کے محافظوں میں شامل ہو جائیں۔۔۔ pic.twitter.com/8O211abTpr — DC Islamabad (@dcislamabad) May 7, 2025 بیان میں کہا گیا کہ جو شخص بھی ملک پاکستان کا محافظ بننا چاہتا ہے وہ شناختی کارڈ لے کر ڈپٹی کمشنر آفس تشریف لائے اور سول...
اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ّفتاب احمد رائے نے کہا کہ اقبال کے کلام میں موجود عشق رسول کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت چیئر اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام "علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین شعبہ تقابل ادیان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حافظ آفتاب احمد رائے نے مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے کہا کہ علامہ اقبال بیسویں صدی کے آدمی ضرور تھے تاہم ان کی خیال آفرینی ابدی ہے...
لاہور: بھارت کے ساتھ کشیدگی اور تناؤ کے باوجود لاہور کے سرحدی علاقوں میں لوگ کسی ڈر اور خوف کے بغیر روز مرہ کے کاموں میں مشغول رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بعض سرحدی دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔ ایکسپریس نیوز کی ٹیم نے لاہور کے سرحدی علاقوں کے مختلف دیہات جن میں ایچوگل، بھسین، لبان والا، واہگہ، بھانو چک، نروڑ اور منہالہ کا دورہ کیا جہاں لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشغول نظر آئے۔ چائے کی دکانوں اور تھڑوں پر بیٹھے بزرگ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت پر گفتگو اور تبصرے کرتے رہے، بعض علاقوں سے چند ایک خاندانوں نے اپنے بچوں اور خواتین...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارت کی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...

آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔ چیف سیکرٹری نے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ بعدازاں چیف سیکرٹری نے پورے صوبے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے فون پر مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور اور محکمہ داخلہ کے افسران بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔...
بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے نتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ Post Views: 4
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب میں سکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ’’وار بک‘‘ کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبہ بھر میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ...
ویب ڈیسک:پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب میں بھارت نے بالآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ ...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا – ایک پوسٹ تباہ، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ،بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیاروں مار گرانے کے علاوہ متعدد پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی، پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ مزید :
کراچی دنیا کے ان چند بڑے شہروں میں شامل ہے جو بیڈ گورننس کا شکار ہیں۔ سندھ گورنمنٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و ریگولیشنز 2002 میں ترمیم کر کے ریزیڈنس ایریاز میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔ اب رہائشی علاقوں میں اسکولز،کالجز، ریسٹورنٹس اور دفاتر وغیرہ قانونی طور پر تعمیرکیے جاسکتے ہیں۔ اس ترمیم کے تحت رہائشی علاقوں میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوسکتی ہیں جب کہ گھریلو صنعت کی تعریف میں آنے والے کارخانے بھی لگ سکتے ہیں۔ شہری امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2.5c تک پہنچ گیا ہے جب کہ کراچی Per Capital Floor Area پانچ اسکوائر میٹر سے کم ہے جب...
پاکستان اور بھارت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ دوطرفہ فائرنگ لائن آف کنٹرول
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کل سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے احکامات میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس حکم کی وقت کی مناسبت، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران، اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مشق پاکستانی حملوں کے خوف اور حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی...
سٹی42: لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر نےایمرجنسی ریسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آزاڈ کشمیر کے صحافتی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال پیچیدہ ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک رہنے والےشہریوں کو 2 ماہ کا راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر کے سینکڑوں دیہات لائن آف کنترول پر واقع ہیں، ان دیہات کے علاوں سینکڑوں گھرانے الگ سے ان جگہوں پر رہ رہے ہیں جو لائن آف کنٹرول کے عین اوپر واقع ہیں یا ایل او سی کے انتہائی نزدیک ہیں۔ اب تک کسی بھی سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک رہنے والے شہریوں نے اپنے گھر...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں ،بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کی حفاظت کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،پہلگام واقعے...
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ اطلاع عوام کے ساتھ شئیر کی ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارت کو ان شاءاللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو، ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو۔ مودی سے کہیں کہ تم نے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے۔ حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پیر کو ہونے والے مقابلے میں سیتھ رولنز پاکستانی برانڈ کے نیلے ویلویٹ لانگ کوٹ میں دکھائی دیے، جس پر سُنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی,ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار سیٹھ رولنز نےپاکستانی برانڈ ’راستے‘ کا ڈیزائن کردہ لمبا کوٹ پہنا۔ حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ ڈبلیو ڈبلیو...
ر اولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے۔ 2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ...