2025-09-18@03:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 52
«اور جنرل باڈی»:
خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی اور پاکستان کے معروف باڈی بلڈر اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ یہ کارنامہ نہ صرف ان کی برسوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے بلکہ ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے۔ تاہم اعجاز احمد کا شکوہ ہے کہ ایسی شاندار کامیابی کے باوجود وہ حکومتی عدم توجہ اور عدم حوصلہ افزائی پر شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں اعجاز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر کلاس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ قومی پرچم کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے...
چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی شہناز بیگم کی کہانی لاکھوں خواتین کے لیے مثال بن گئی ہے۔ دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود انہوں نے شوہر کی طلاق کے بعد ہمت نہ ہاری بلکہ اپنی زندگی کو نئی سمت دیتے ہوئے باڈی بلڈنگ کے میدان میں عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کیں۔ شہناز بیگم کا تعلق چنائی کے علاقے کوڈونگائیور سے ہے۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جم جوائن کیا اور باڈی بلڈنگ کے سفر کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جذبہ انہیں اپنے والد جعفر پاشا سے وراثت میں ملا، جو خود بھی باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔ لیکن آج بیٹی اپنے والد سے آگے نکل کر...
اسلام آباد(صغیر چوہدری)پاکستان اسپورٹس بورڈ میں اقربا پروری اور اپنوں کو خلاف قانون نوازنے کا انوکھا اقدام سامنے آگیا ۔پی ایس بی نے باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں میاں بیوی اور بیٹی کو آفیشل کی کیٹیگری میں شامل کرنے کے اقدام پر باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے محض وارننگ دیکر چھوڑ دیا ہے ذرائع نے ڈیلی ممتاز کو بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے متنازعہ انتخابات کے بعد عمل میں آنیوالی باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں مبینہ طور پر اپنی اہلیہ ماریہ سہیل اور بیٹی مریم سہیل کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا نیا موسیقی کا مقابلہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آڈیشنز کا اگلا راؤنڈ اتوار 31 اگست کو کراچی کے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ سلسلہ سکھر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاری کر رہے ہیں۔ کئی گلوکار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ریاضت میں مصروف ہیں۔ “پاکستان آئیڈل” کا یہ نیا سیزن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا...
پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔ ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔ پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو...
کراچی: تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی تن ساز ہیروز وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں محمد شکیل، فراصت علی، اعجاز احمد، فیضان گل اور بلال احمد شامل ہیں، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔ قومی ہیروز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تن سازوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے...
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جنرل باڈی اجلاس کا اہم ترین مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے پریس لاونج میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نوید اکبر چودھری نے ارکان کو ایجنڈا پڑھ کر سنایا اور پی آر اے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے دو سال کی مجموعی کارگزاری، کمیٹیوں کی پرفارمنس،اہم کامیابیوں اور عملی اقدامات کو اجلاس کے شرکا ء کے سامنے رکھا،اجلاس میں موجودہ باڈی کی احتجاجی حکمت عملی، آزادی صحافت کے دفاع اور پی آر اے کے ہر فورم پر...
فٹنس کی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت اور چیمپئن باڈی بلڈر ہیلی مک نیف 37 سال کی عمر میں اچانک زندگی کی دوڑ ہار گئیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی ہیلی کی موت 8 اگست کو ہوئی جو اہل خانہ کے مطابق غیر متوقع مگر پُرامن تھی، انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی۔ اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا کیونکہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک صحت مند اور مضبوط جسم رکھنے والی فٹنس ایکسپرٹ یوں دنیا چھوڑ جائے گی۔ ہیلی نے بچپن سے ہی کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ گھڑ سواری، بورڈ ڈائیونگ اور اسکیئنگ سے شروعات کرنے کے بعد انہوں نے باڈی بلڈنگ کو اپنا میدان بنایا اور میری...
معروف امریکی فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈنگ چیمپئن ہیلی میک نیف کا 37 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہو گیا۔ ان کی وفات 8 اگست کو ان کے گھر سڈبری، میساچوسٹس میں ہوئی۔ نمایاں خصوصیات و کامیابیاں میک نیف نے مختلف کھیلوں، جیسا کہ گھڑ سواری، بورڈ ڈائیونگ اور اسکیئنگ، میں مہارت حاصل کی اور بعد ازاں باڈی بلڈنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:باڈی بلڈر محمد سلمان، جانیے ان کی عالمی فتوحات اور خوراک کی تفصیل انہوں نے میڈلینڈ اور ڈیلاویئر میں ریاستی ٹائٹلز اپنے نام کیے اور 2005 کی ڈاکیومنٹری Raising the Bar میں نمایاں کردار ادا کیا۔ باڈی بلڈنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے نفسیات میں گریجویٹ کی تعلیم اختیار کی۔ ذاتی اثرات...
امریکی خاتون باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی۔ سوشل میڈیا پر ہیلی میک نیف کے فالوورز کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل...
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔ شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے...
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔ شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر سے لڑتے ہوئے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر سے طویل جنگ کے بعد 7 اگست کو انتقال کر گئے۔ شیرا نے کہا، ‘میرے والد سندر سنگھ جولی آج اپنے آسمانی ٹھکانے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ آخری رسومات ان کی رہائش گاہ پارک لگژری اندھیری ویسٹ، ممبئی سے شام 4 بجے شروع ہوں گی اور انہیں اوشیوارا شمشان گھاٹ لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 4 ماہ قبل شیرا نے اپنے والد کی اٹھاسی ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس دلی پیغام میں شیرا...
محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟ ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔ محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے...
سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘ یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار...
لاہور: پنجاب کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کی گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازمی قرار دیدی گئی، پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ترمیمی بل 2025ء منظور کیا جس پر آج گورنر نے دستخط کردیے اور یہ ایکٹ بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کی پنجاب اسمبلی نے منظوری دی، ترمیمی بل کے تحت مختلف ایکٹ اور آرڈیننسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، پنجاب کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازم قرار دیدی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ہر یونیورسٹی بورڈ میں تین ایم پی ایز، جن میں کم از کم ایک...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ چہرے دیکھ کر قانون نہیں بنائے جا سکتے ہیں، ہر چیز کا ایک طریقہ ہائے کار واضح ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب اور آزاد کشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز...
گاندھی میدان اس وقت وقف قوانین کے خلاف نعروں اور بینرز سے گونج رہا ہے اور پورے ماحول میں ایک احتجاجی جذبہ نمایاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ و اڈیسہ کے زیر اہتمام آج پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں "دستور بچاؤ، اوقاف بچاؤ کانفرنس" کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں بہار کے طول و عرض سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس امارت شرعیہ کی جانب سے طلب کی گئی ہے، تاہم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی شراکت نے اسے مزید تقویت بخشی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف بہار بلکہ جھارکھنڈ اور اترپردیش سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد مودی حکومت...
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے "پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن" کے نام کے غیر قانونی استعمال پر ملک بھر کے وفاقی و صوبائی کھیلوں کے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ طارق پرویز اور اس کی خودساختہ تنظیم کی کسی بھی سرگرمی، فیصلے یا نوٹیفکیشن کو ہر سطح پر مسترد کیا جائے۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئین 2022 وفاقی حکومت (کابینہ) کی منظوری سے نافذ العمل ہے جس کے مطابق صرف وہی کھیلوں کی فیڈریشنز "قومی اسپورٹس فیڈریشنز" کہلا سکتی ہیں جو باضابطہ طور پر پی ایس بی سے...
صوفیہ فردوس نے کہا کہ 2024ء میں آبروریزی کے معاملوں میں 8 فیصد اور خواتین کے خلاف مجموعی جرم کے معاملوں میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اڈیشہ میں خواتین و بچیوں کے خلاف جنسی استحصال کا معاملہ لگاتار سامنے آ رہا ہے۔ اس تعلق سے کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے اڈیشہ میں بی جے پی کی گزشتہ ایک سالہ حکومت کو خواتین و بچیوں کے لئے بے حد خطرناک اور غیر محفوظ بتایا ہے۔ دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر "اندرا بھون" میں آج خواتین کانگریس کی صدر الکا لامبا، اڈیشہ مہیلا کانگریس صدر میناکشی باہنی پتی اور اڈیشہ کی رکن اسمبلی صوفیہ فردوس نے ریاست...
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے طارق پرویز نامی شخص کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اُس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باڈی بلڈنگ کے اپنے ادارے کے نام سے ‘پاکستان’ کا لفظ ہٹائیں۔ پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق ایک غیرمجاز ادارہ، جس کا نام ‘پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن’ ہے، بغیر کسی سرکاری منظوری کے پاکستان کا نام اپنی سرگرمیوں، تشہیری مواد، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں استعمال کر رہا ہے، حالانکہ یہ ادارہ پی ایس بی سے منسلک یا تسلیم شدہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ، پاکستان نے سلور میڈل حاصل کرلیا پی ایس بی کا کہنا ہے کہ یہ فعل پاکستان کے آئین اور...

عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور
عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے،اجلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش کی گئی اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل،فیڈ ریشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے...
جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے معروف اداکار جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کے سیکیورٹی اسٹاف نے تامل ناڈو کے مادو رائے ایئرپورٹ پر اس وقت ایک پرستار پر بندوق تان لی جب اس نے وجے کے قریب جانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر اس صورتحال کو ڈراؤنا اور پریشان کن قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اداکار اور تامل ناڈو کی علاقائی سیاسی جماعت تمیلاگا ویٹری کازاہغم کے سربراہ 51 سالہ وجے حال ہی میں زیر تکمیل فلم کوڈائیکنال کی شوٹنگ سے جب مادو رائے ایئرپورٹ پہنچے تو انھوں نے وہاں موجود لوگوں اور پرستاروں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرایا۔ اس موقع پر ایک پرستار نے انکے قریب جانے کی کوشش کی، تو...
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بلوچ یک جہتی کونسل (بی وائی سی) پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے حوالے سے کہا ہے کہ جب ان کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور بینک لوٹنے کی کوشش کی گئی تو کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد کے ساتھ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہلاک ہوئے افراد کی لاشیں وصول کرنے کا پہلا حق ورثا کا ہے، بی ایل اے دہشت گردوں کو ہیرو بنانے میں مصروف ہے جبکہ بلوچ...
سوال: مونو کلونل اینٹی باڈیز کیا ہیں؟ کیسے بنائی جاتی ہیں؟ بنانے کےلیے کیا سہولیات درکار ہیں؟ وغیرہ وغیرہ جواب: ویسے ہمارا علم کمزور ہے، کہیں کام کرنے کے احساس کی قلت اور کہیں تشنگی۔ خیر جو کچھ نظر سے گزرا چاہے کتاب پڑھنے سے، ماہرین سے گفتگو کرنے سے یا لیکچر سننے سے یا بیرون ملک مونو کلونل اینٹی باڈیز کی تیاری اور مینوفیکچرنگ کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کرنے سے، وہ یہاں تحریر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یقیناً یہ طویل ہوجائے گا۔ لیکن اس کو سادہ لفظوں میں مختصر رکھنے کی کوشش ضرور کروں گا۔ اینٹی باڈی ایک پروٹین ہوتی ہے، یعنی امائنو ایسڈ کی چین۔ اینٹی باڈی کا مطلب مخالف جسم (قوت) جو دشمن کو زیر...
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تاجروں و صنعت کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کیے گئے ابہام دور ہونا چاہئیں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور اس موقع چیئرمین سینیٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر ایف پی سی سی آئی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین پاکستان میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ٹار لنک ٹیم سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ...
بھارت میں ایک باڈی بلڈر خاتون نے شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سب دنگ رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی یہ خاتون چترا پروشوتم ہیں جنھیں باڈی بلڈنگ کا جنون ہے اور اس جنون کی تکمیل کے لیے انھوں نے غیروں کے طعنے اور اپنوں کی ناراضگی بھی مول لی تھی۔ گھر والے پریشان تھے کہ چترا کی شادی کیسے ہوگی اور کون ان کی باڈی بلڈر بیٹی کو بیاہ کر لے جائے گا تاہم والدین کے یہ خدشات بھی غط ثابت ہوئے۔ View this post on Instagram A post shared by CHITRA PURUSHOTHAM ???????? (@chitra_purushotham) چترا...

اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے
اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ مقابلوں میں یحییٰ سردار نے سینئر مسٹر فزیک اسلام باد اور شایان نے جونیئر کے ٹائٹلز اپنے نام کئے۔سرپرست اعلی چوہدری شفیق اور چیئرمین سید نعمان شاہ کی سرپرستی میں ابپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ مقابلوں میں باڈی بلڈرز کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں ایا اور مقابلے کو دیکھنے کے لیے کمیونٹی سینٹر کا ہال تماشائیوں اور سپورٹرز سے بھر گیا۔مہمان خصوصی نے سینئر مسٹر فزیک اسلام کا مقابلہ جیتنے والے یحیا سردار کی محنت اور لگن کی تعریف کی...

چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس
چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا سترھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ، کمشنر سوشل سیکورٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ . ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کے سترھویں اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آیٹمز زیر غور لایے گیے اور کمشنر سوشل سیکورٹی...
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11میں ترامیم کو تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز مسترد کرتے ہیں، حکومت ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران کے دورانیے سے متعلق قانون سازی فوری واپس لے۔ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل کے حوالے سے اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ستمبر میں منتخب ہونے والی باڈیز کا دورانیہ 2سال کا تھا، اب یہ ایک سال کردیا گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیمبرز اور دیگر تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران کی مدت 2 سال برقرار رکھا جائے، بزنس کمیونٹی ٹیکس اور بجلی کے بل دیتی ہے، حکومت قانون سازی میں مشاورت کو یقینی بنائے ۔...
کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے چیئرمین سہیل عثمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔سہیل عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں ہونے والے چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے،یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے اور یہ مینڈیٹ باقاعدہ ایکٹ کی شکل میں نافذ ہوا اوراسکی سینیٹ آف پاکستان سے بھی منظور حاصل کی گئی اس لئے حکومت کا نیا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ سہیل عثمان...
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی نے اپنے 171 ویں اجلاس میں افسران کے ہاؤس رینٹ میں پانچ فیصد اضافہ کی منظوری دیدی، اس حوالے سے سیسی میں افسران کی غیر سیاسی، نمائندہ اور واحد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن گزشتہ 2 سال سے مسلسل کوشش کررہی تھی۔ لیکن اگست 2023 سے جولائی 2024 تک تقریباً ایک سال گورننگ باڈی سیسی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا اور اس کے بعد جو اجلاس ہوئے اس میں بجٹ کی منظوری ہوئی اس لیے یہ معاملہ مسلسل التواء کا شکار ہوتا چلا گیا، لیکن ایسوسی ایشن کے سابق صدر ندرت بلند اقبال اور جنرل سیکرٹری اس حوالے سے مختلف کمشنر سیسی کو بار بار تحریری پر بھی اپنے مطالبہ سے آگاہ...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز ستمبر 2024 میں انتخابات کے مرحلے سے گزر چکی ہیں جس میں اْ س وقت کے وفاقی حکومت کے دو سالہ مدت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے نمائندے منتخب کیے گئے لہٰذا 2025 میں دوبارہ انتخابات کرانا بزنس کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی اور ان پر غیر ضروری اور اضافی اخراجات کا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت...
کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورتی عمل کے بعد ایف پی سی سی آئی نے اصولی طور پر حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں سال 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کے انعقاد کا کہا گیا ہے۔لیکن 2024 میں ہونے والے ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے؛ یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نوٹ کیا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور سال...
کراچی (کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولرز (آباد)کے سابق چیئرمین،وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنما اور UBG سدرن ریجن کے سیکرٹری جنرل محمد حنیف گوہرنے، 2025-26 کی دو سالہ مدت کے لیے ستمبر 2024 میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2025 میں تجارتی باڈی کے مجوزہ انتخابات کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کردی۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت کے اندر نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ استحکام اور تسلسل کو نقصان پہنچاتا ہے اور تجارتی تنظیموں کے اندر موثر حکمرانی میں خلل ڈالتا ہے۔ گذشتہ ہونے والے انتخابات شفاف اور اِن کا انعقاد تمام تر قانونی طریقہ...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا۔ لیکن حیران کن طور پر سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کے باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا، "میں نے کبھی سیکیورٹی پر یقین نہیں رکھا۔ لوگ کہہ رہے تھے...
پاکستان اب ایک نہیں کئی موسموں کا خطہ بن چکا ہے۔ ایک تو قدرت کے چار موسم دوسرا ہمارے ملک کو اس سانچے میں ڈھال دیا گیا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک دم چلتے چلتے اچھے بھلے نظام کو بریک لگا دی جاتی ہے جیسے گزشتہ دنوں ٹریڈ سیاست کا موسم ایک دم بدل گیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات جو دو سال کے لئے 2024ء میں ہونا تھے اور اگلے انتخابات 2026ء کو ہونا تھے ،پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ٹریڈ باڈیز کے حوالے سے چار بل منظور ہوئے اور اس بل نے تمام ٹریڈ سیاست کے موسم بدل کے رکھ دیئے اور پھر سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے نومنتخب عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری آڈیٹوریم ون میں منعقد کی گئی، تقریب میں مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی ،قونصل جنرل ترکیہ، سری لنکا ،عراق سمیت فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور قومی ترانے سے کیا گیا سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کی نو منتخب گورننگ باڈی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ ،عہدیداران اور گورننگ باڈ ی کے اراکین مبارک باد کے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ ٹنڈو ولی محمد کا ضلعی عہدیداران نے سرپرست خلیفہ حاجی علی اکبر طاہری اور ضلعی عہدیداران سے باہمی مشورے سے 2025 نئی باڈی کا انتخاب عمل میں آیا جس کا ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر فیضان احمد طاہری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ضلعی باڈی کی جانب سے برانچ سرپرست اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دُعا کی کہ مرشد سجن سائیں کی پیاری تنظیم سے وفاکرنے اور اس کے اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی سب کو توفیق عطا فرمائے۔ برانچ عہدیداران میں صدر حافظ انورعلی طاہری ،نائب صدر عمیر طاہری ،جنرل سیکرٹری اکبر طاہری، جوائنٹ سیکرٹری خالد حسین طاہری ، پریس سیکرٹری مزمل طاہری، فنانس...
گولارچی (نمائندہ جسارت)گولارچی پولیس کی کارروائیاں بائیک لفٹر گروپ کا سربراہ سمیت ایک بدنام زمانہ بین الصوبائی فراڈی گرفتار مقدمہ درج 6 موٹر سائیکلیں برآمد مزید کارروائی میں پیش رفت جاری ہے۔تفصلات کے مطابق گولارچی پولیس ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گولارچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جاتی شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے سربراہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چور کو لاک اپ کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں میرپور خاص سے سندھ کا مشہور کھورواہ کا رہائشی فراڈی اصغر کمبھار...
پاکستانی اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے آڈیشن میں اپنے ہی سسرکاظم پاشا کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف کردیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا اور نامور اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی یاسر نواز شوبز انڈسٹری میں بھی ایک جانی مانی شخصیت ہیں انہوں نے ہدایتکاری کے علاوہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، یاسر نواز کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، دل زار زار، بکھرے موتی، میرا دل میرا دشمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ حال...
قیامت کا منظر: امریکا میں آگ کے بگولے بننے لگے ، ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔وہیں اب اطلاعات سامنے آئی ہیں لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے...