پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔

ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔

پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو اس بار صرف ایک چینل پر نہیں بلکہ پانچ بڑے چینلز پر بیک وقت نشر ہوگا۔

موسیقی کے دیوانوں کے لیے یہ صرف شو کی واپسی نہیں بلکہ ایک نئی جنریشن کے اسٹارز کو سامنے آنے کا موقع ہے۔ جوش، مقابلہ، موسیقی اور خواب، سب ایک بار پھر زندہ ہونے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلی بار 2013 میں پاکستان آئیڈل نجی ٹی وی پر نشر ہوا تھا تو یہ محض ایک شو نہیں بلکہ ملک کو نیا ٹیلنٹ دینے والا پروگرام ثابت ہوا تھا۔

جس میں ہزاروں نوجوانوں نے آڈیشن دیا تھا اور لاکھوں ناظرین نے ٹی وی اسکرینز سے نظریں جمائے رکھی تھیں۔

جب فائنل میں لاہور کے نوجوان گلوکار نے میدان مارا تو یہ ایک تاریخی لمحہ بن گیا تھا۔ اُس وقت پاکستان آئیڈیل کے ججز میں علی عظمت، بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی شامل تھے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری

وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔

ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • طورخم بارڈ غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، کوئی تجارت نہیں ہورہی، خواجہ آصف
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟
  • غیر قانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی کیلیے طورخم سرحد جزوی بحال، تجارت اور عام آمدورفت بدستور معطل
  • سید مودودیؒ: اسلامی فکر، سیاسی نظریہ اور پاکستان کا سیاسی شعور
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • پاکستانی تاریخ کا نیا باب، پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں قدم رکھے گا
  • موسیقی کے جادوگر خواجہ خورشید انور، مداحوں سے بچھڑے 41 برس گزر گئے
  • سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
  • ڈگڈگی بجاتے راج گھرانے