2025-05-12@17:40:18 GMT
تلاش کی گنتی: 4425

«تعاون کی ایک»:

    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ابتدائی علامات کے لیے سالانہ کی بنیاد پر خون کا ٹیسٹ کرایا جانا نصف مریضوں کی بیماری اگلی اسٹیج پر پہنچنے سے روک سکتا ہے۔ فی الوقت سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا سادہ سے خون کے ٹیسٹ علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص کرسکتے ہیں یا نہیں اور کیا اس سے بقا کی کوششوں میں بہتری آ سکتی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) اس وقت کچھ ٹیسٹ آزما رہی ہے جن میں گیلیری ٹیسٹ اور miONCO-Dx ٹیسٹ شامل ہیں۔ حال ہی میں جرنل بی ایم جی اوپن میں محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں سالانہ (یا ہر دو...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ‏مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مودی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا کہ میں ہوں اپنی شکست کی آواز۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا اور نہیں تو اتنا ہی بتا دیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟ عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج...
    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں عرفان صدیقی نےکہاکہ مودی کی تقریر کاایک ایک لفظ کہہ رہا تھا’’ میں ہوں اپنی شکست کی آواز‘‘ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔آپریشن سندور “بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ اور نہیں تو اتنا ہی بتادیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟ انہوںنے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا...
    وسیم عظمت: پاکستان کی انڈیا پر تاریخ ساز اور اوہام شکن فتح  کا پاکستان  کی بزنس کمیونٹی نے تاریخ ساز  خیر مقدم کیا، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس ٹریڈنگ ہال کی چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے۔ پانچ منٹ میں شئریز کی قیمت پانچ فیصد بڑھ گئی،منتظمین کو صرف پانچ منٹ کے بزنس کے بعد  ٹریڈنگ روکنا پڑی گئی۔ ایک گھنٹے کے سرکٹ بریکر کے بعد ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو قیمتیں بڑھنے اور خریداری کی  شدید  تیزی برقرار رہی بلکہ مزید بڑھ گئی۔ صرف ایک دن میں بنچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس نے دس ہزار پوائنٹس سے بڑی چھلانگ لگا دی۔ شئیرز کی قیمتیں ساڑھے نو فیصد بڑھ گئیں، انویسٹرز کے گین کا  26 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔  پاکستان...
      پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا بھارتی میڈیا بھی اب کھل کر اعتراف کرنے لگا ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پاک فضائیہ کے گھن گانے لگے۔ بھارتی صحافی اور اینکر پرس نیلو ویاس نے لائیو شو میں اعتراف کیا کہ مودی سرکار کو پتہ چل گیا کہ ان کی فضائیہ بیٹھ گئی ہے،اس لیے امریکا سے جنگ بندی کی بھیگ مانگی۔ بھارتی فضائیہ بیٹھ گئی تھی،دفاعی نظام جواب دے گیا تھا،اور فضاؤں میں پاک فضائیہ کا راج تھا،اس لیےنریندرمودی نے امریکا کے ترلےکرکے جنگ بندی کروائی،بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی کہتے ہیں کہ پاکستان کےطیارےڈرونز،الیکٹرانک ڈیوائسز،سیٹلائٹس اور میزائل سب ایک منظم انداز میں کام کررہے تھے،یہی...
    گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فون کی فہرست میں سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری دی ہے۔ ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پھر قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی...
    محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی چھٹیوں کیلئےتاریخ طےکر لی۔ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے مطابق یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی تاہم گرمی کی شدت زیادہ ہوئی تو ایک ہفتہ قبل چھٹیاں دی جائیں گی۔سکولوں کی چھٹیوں سے متعلق تاحال باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے محکمہ تعلیم موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق ابھی سوچ بچار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ایک طویل وقفہ ہوتا ہے جو عام طور پر جون کے شروع سے اگست کے شروع یا وسط تک جاری رہتا ہے۔ ان تعطیلات کا بنیادی مقصد گرم موسم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) کردوں کی اس کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے قریبی خبر رساں اداروں نے پیر 12 مئی کے روز اطلاع دی کہ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) جلد ہی اپنی کارروائیاں بند کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترکی میں کرد نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی کردوں کے لیے خود مختاری کی حامی یہ تنظیم ترک حکومت اور فوج کے خلاف قریب چار دہائیوں تک مسلح کارروائیاں کرتی رہی ہے۔ کرد نواز خبر رساں ادارے اے این ایف کی طرف سے جاری کردہ کردستان ورکرز پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''بارہویں پی کے کے کانگریس نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے اور...
    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص ممکنہ میزائل حملے کے فوری بعد بچوں کو نہایت سکون سے فزکس کا بنیادی اصول سمجھا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگی صورتحال کے باوجود وہ شخص بچوں کو سمجھاتا ہے کہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ تیز ہوتی ہے، اسی لیے تم کو پہلے روشنی نظر آئی پھر آواز سنائی دی۔ یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت اور مزاح کا امتزاج بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جنگ کے سائے میں بھی تعلیم اور شعور کا دامن نہ چھوڑنا قابلِ ستائش ہے، ایک صارف...
    متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے دارالحکومت میں معمولی بات پر ایک کار سوار نے سامنے سے آنے والی دوسری کار پر فائرنگ کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب آمنے سامنے سے آنی والی کاریں ایک چھوٹی گلی میں پھنس گئے۔ ایک کار میں 3 خواتین سوار تھیں جب کہ دوسری گاڑی ایک مرد چلا رہا تھا۔ دونوں کے درمیان راستہ دینے پر بحث اور پھر تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر مرد کار سوار نے اسلحہ نکال کر دوسری کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ کار میں سوار تینوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کو اسلحہ سمیت...
    ایک 68 سالہ سوئس خاتون کو ان کی پڑوسن نے اپنے پالتو بلے کو متواتر کھانا کھلانے پر عدالت میں گھسیٹ لیا۔ تاہم جتنا یہ کیس غیر معمولی تھا اس کا انجام بھی کچھ کم عجیب و غریب نہیں نکلا۔ یہ بھی پڑھیں: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا درخواست گزار نے کہا کہ میری پڑوسن نے میرے پالتو بلے کو مہینوں تک منظم طریقے سے کھانا کھلایا جبکہ میں نے انہیں تحریری طور پر ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ یہ غیر معمولی واقعہ زیورخ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پڑوسن کا بلا چرانے اور اس کو اپنی جانب راغب کرنے کی نیت سے 10...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ٹھیک چھ عشرے قبل 12 مئی 1965ء کو جرمنی اور اسرائیل نے طویل عرصے پر محیط کوششوں اور تیاریوں کے بعد باہمی سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ یہ ایک نازک وقت تھا۔ دوسری عالمی جنگ کو ختم ہوئے محض دو دہائیاں ہی بیتی تھیں۔ تب نازی جرمن دور میں یورپی یہودیوں کی نسل کشی کی یادیں دونوں طرف تازہ تھیں۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 برس بعد، یعنی آج بھی اسرائیل اور جر منی کے باہمی تعلقات انتہائی اہم مگر مشکل بھی ہیں۔ آج پیر 12 مئی کو اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ جرمن دارالحکومت برلن میں ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے...
    بلیک ہول کی خوراک بنتے سورج کے حیرت انگیز مناظر ٹیلی اسکوپ میں قید ہوگئے جس نے سائنسدانوں کو حیران کردیا۔ ایک خوفناک دریافت جو سائنسی افسانے کی طرح لگی، حال ہی میں ماہرین فلکیات نے ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے کئی میل دور ایک بہت بڑے بلیک ہول کو دیکھنے میں کامیاب ہوئے جو زمین سے 600 ملین نوری سال کی دوری پر سورج کو نگلنے کے عمل کے دوران دیکھا گیا۔ یہ حیران کن واقعہ جسے ٹائیڈل ڈسٹرکشن ایونٹ (TDE) کہا جاتا ہے اور جس کا نام AT2024tvd رکھا گیا ہے،ہماری کہکشاں سے کئی میلوں دور پیش آیا، جس نے گھومتے ہوئے بلیک ہولز کی ایک ایسی پاپولیشن کو بے نقاب کیا جو...
    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینیئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنے ونگ سوٹ کی اگلی جیب بند کرنا بھول گئے تھے جس کے باعث ان کا کا آئی فون 13 پرو میکس نیچے گرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟ کیسی فلے کے ہیلمٹ پر موجود کیمرے نے موبائل فون کے جیب سے نکل کر زمین کی جانب جاتے ہوئے سین کو ویڈیو میں قید بھی کر لیا جس کا پتا کیسی کو بعد میں اس وقت چلا جب انہوں نے اپنا کیمرا چیک کیا۔ اسکائی ڈائیور نے اپنا فون تلاش کرنے کے لیے ’فائنڈ مائی آئی فون‘ ایپ...
    حالیہ عالمی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل، جیسے کہ دباؤ، بے چینی، اور ڈپریشن ملازمین میں بیماریوں اور غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں 2021–22 کے دوران ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے 1.7 کروڑ غیر حاضریاں ریکارڈ ہوئیں۔ اسی طرح امریکا میں ایک تحقیق کے مطابق کام سے متعلقہ ذہنی مسائل جیسے کہ دباؤ اور بے چینی، اب کام کی جگہ پر سب سے عام تجربہ بن چکا ہے جو تمام رپورٹ شدہ کیسز کا 52% ہیں۔  دوسری جانب جاپان میں زیادہ کام کی وجہ سے موت ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے جہاں کام کا دباؤ دل کی بیماریوں اور فالج جیسے سنگین نتائج کا سبب بنتا ہے۔ درج ذیل دفاتر...
    بھارت کی حالیہ شکست، جو پاکستان کے ہاتھوں دنیا کے سامنے ایک کھلی حقیقت کے طور پر اُبھری، محض ایک عسکری ناکامی نہیں بلکہ ایک تہذیبی اور نظریاتی جھٹکا ہے۔ یہ شکست بھارت کے اس طویل بیانیے کو چیلنج کرتی ہے جس کے تحت وہ خود کو خطے کی سب سے بڑی، طاقتور اور ناقابلِ تسخیر ریاست تصور کرتا آیا ہے۔ دہلی کے ایوانوں میں صرف عسکری نقصان کا ماتم نہیں ہو رہا، بلکہ ایک گہرا فکری بحران بھی جنم لے رہا ہے جو ریاست کے تصورِ طاقت، اس کی سیاسی حکمتِ عملی، اور داخلی توازن کو متزلزل کر رہا ہے۔ بھارت کی تاریخ میں شکست نئی نہیں۔  1962 میں چین کے ہاتھوں ہزیمت، 1999 میں کارگل کی سرحدوں پر...
    فروٹ کو فریز کرنا نہ صرف ایک آسان طریقہ ہے بلکہ یہ موسمی ذائقوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کا ایک مؤثر حل بھی ہے۔ چاہے گرمیوں میں تازہ اسٹرابیریز کی بھرمار ہو یا سال بھر اپنے پسندیدہ پھلوں کا ذائقہ برقرار رکھنا ہو، مناسب انداز میں فروٹ فریز کرنے سے نہ صرف خوراک ضائع ہونے سے بچتی ہے بلکہ صحت مند ناشتہ یا میٹھے کا فوری حل بھی مل جاتا ہے۔ شادیوں کے موسم میں ضرورت سے زیادہ کھانے اوربدہضمی سے بچنے کی 5 مفید ٹپس چونکہ پھلوں کو ان کی پختگی کے عروج پر فریز کیا جاتا ہے، اس لیے ان کے غذائی اجزا اور قدرتی مٹھاس برقرار رہتی ہے، جو مصروف زندگی کا ایک بہترین اور...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے اسرائیلی فوجی اورامریکی شہری کی رہائی کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس سے براہ راست مذکرات کیئے برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس معاملے میں بالکل بے خبرتھا کہ امریکا اور حماس کے حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ایڈن الیگزینڈر کی متوقع رہائی کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے اشارے بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے خطرے کو مذاکرات کے ذریعے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے” سی این این“ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر محصولات کو عارضی طور پر 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرے گا جب کہ چین امریکی درآمدات پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی...
    معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دے دیا۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے ایک انٹرویو میں بطور سنگل پیرنٹ زندگی کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ علیزہ نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کے سپورٹ کے بغیر بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں ان کے گھر والوں نے انکا ساتھ دیا اس ہی لئے وہ آج مضبوط ہیں۔ علیزہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی ایسے فیصلے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے حماس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی خبر قرار دیا ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور غزہ میں جاری لڑائی کا خاتمہ ہو گا. سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ٹروتھ“ پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے یہ تاریخی خبر ممکن ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے قیدی کی رہائی کو نیک نیتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ قدم اس خون ریز تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش...
    اپنے ایک جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکہ کی نیک نیتی اور غزہ میں وحشیانہ جنگ کے خاتمے و تمام صیہونی قیدیوں کی زندہ یا مردہ واپسی کیلئے قطر و مصر کی ثالثانہ کوششوں سے انجام پایا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "جہاد طحٰہ" نے کہا کہ ہم نے ثالثین کی کوششوں اور واشنگٹن کے اقدامات کا امریکی نژاد صیہونی فوجی "ایڈن الیگزینڈر" کی رہائی کے ذریعے جواب دیا۔ اس امریکی نژاد صیہونی فوجی کی رہائی، جنگ بندی اور بارڈر کراسنگ کی دوبارہ بحالی کے لئے کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربی الجدید سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر جہاد طحٰہ نے کہا کہ...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں امریکی صدر کے نمائںدے کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ و صیہونی وزیراعظم کے درمیان ملاقاتوں میں شریک رہا ہوں، ان کے درمیان کافی دوستانہ ماحول ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ دونوں اچھے دوست ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے امور مغربی ایشیاء "اسٹیو ویٹکاف" نے کہا کہ امریکی صدر اور صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے درمیان اختلافات سے متعلق، میڈیا رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اس طرح کی خبروں کو بعض صحافیوں کی دست کاری قرار دیا۔ NBC کے مطابق، بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کی صورت حال پر امریکی حکمت عملی کے باعث ڈونلڈ...
    بھارت کی جانب سے بولاری ایئر بیس پر 4 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 3 کو جنوبی ایئر اسپیس میں مکمل کنٹرول کے باعث انٹرسیپٹ کر لیا گیا، لیکن ایک میزائل ہینگر ایریا میں جا کر لگا۔ شہید اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف نے اپنی جان کی قربانی دی۔ الارم بجنے کے بعد، وہ اپنے اسٹاف کے ساتھ باہر موجود تھے اور ایک جہاز کو اندر لے جانے کے لیے کوشش کر رہے تھے۔ جب تک وہ اپنی ٹیم کو محفوظ کرنے کے لیے باہر موجود تھے، دشمن کے حملے سے جہاز کو بچا لیا۔ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کو قربان کرتے ہیں تاکہ ملک کی عزت محفوظ رہ...
    ---فائل فوٹو سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس، جسے امریکہ سمیت کئی ممالک نے ایک دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے، نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے دوحہ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ غیر معمولی براہ راست بات چیت کی ہے، کیونکہ وہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش کئی خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق حماس کے سینیئر عہدیداروں نے کہا کہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی 48 گھنٹوں کے اندر (منگل تک) متوقع ہے۔ اکیس سالہ الیگزینڈرکے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایڈن کو ''آئندہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو تین اہم نکات زیر بحث آئیں گے جن میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی کے معاملات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی گزشتہ دو سے تین دہائیوں سے جاری ہے اور پاکستان اس کا سب سے بڑا شکار رہا ہے ایسے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشتگردی کے متاثرہ ملک پر ہی الٹا الزامات لگا کر حملے کیے گئے خواجہ آصف نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک کے پاس اس وقت ایک سنہری موقع موجود ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی...
    پاکستان سپر لیگ کا دسویں ایڈیشن ایک بار پھر میدان سجانے کو تیار ہے، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے اور پیر کو اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے ملتان سلطانز نے اپنے باقی ماندہ واحد میچ میں صرف مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس مدعو نہیں کرے گی کیونکہ ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزم راجا ماجد پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔ فیصل جاوید خان اور واثق قیوم، کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عامر محمود کیانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم گزشتہ سماعت پر عائد کر چکی ہے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں ایک طرف عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ایک غیر ملکی امریکی وی لاگر نے پاکستان میں قیام کے دوران اپنی ذاتی مشاہدات اور تجربات دنیا کے سامنے لا کر ایک مختلف،مثبت اور حقیقت پر مبنی تصویر پیش کی ہے ڈریو بنسکی، جو دنیا کے درجنوں ممالک کا سفر کر چکا ہے ان دنوں شمالی پاکستان کے خوبصورت پہاڑی علاقوں میں موجود تھا جب بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت مبینہ حملے کیے گئے اور فضا میں کشیدگی عروج پر پہنچی اپنی ایک تازہ ویڈیو میں بنسکی نے نہ صرف اپنی موجودگی کی تصدیق کی بلکہ پاکستان میں لوگوں کی مہمان نوازی امن پسندی اور حوصلہ افزائی...
    مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئر رہنما سلیم بٹ نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا پر امن حل بھارت اور پاکستان کے مابین مستقل امن کی ضمانت ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی أئ ایس پی ار کے اس اہم اور تاریخی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ مملکت پاکستان کے اعلی سطحی ادارے کے دو ٹوک اور واضع موقف جس میں جموں کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا اور اس بات کا پہلی بار کھل کر اظہار کیا گیا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق...
    ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزارڈالر سے تجاوز کر گئی۔روسی خبر رساں ادارے تاس نے بائی نانس پلیٹ فارم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بٹ کوائن کی قیمت 31 جنوری کے بعد پہلی بار 1,05,032ڈالر ہوگئی ہے ۔(جاری ہے) اس سے قبل 8 مئی 2025 کوبٹ کوائن کی قیمت 100,000 سے تجاوز کر گئی تھی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔ ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس فارمیٹ میں ان کی 14 سالہ شاندار کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔ کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 68 میچز میں وہ بھارت کے کپتان رہے، اور اس دوران انہوں نے 9230 رنز اسکور کیے۔ ان کا اوسط 46.85 رہا۔ کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا، ’14 سال ہو گئے ہیں جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بیگی بلو پہنی۔ سچ کہوں تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ یہ سفر میرے لیے ایک امتحان، ایک تربیت اور زندگی بھر کے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: آپ اپنے تیز ترین ارتعاش میں پھڑپھڑا رہے ہیں۔ جی ہاں! اس نے نئے راستے کھولے ہیں۔ اس نے ترقی، مطالعہ اور ترقی کےلیے خود کو جانچ پڑتال کے نئے شعبوں کو بھی کھول دیا ہے۔ پھر اب کشمکش کیوں؟ اپنے خزانوں کو بہت مضبوطی سے نہ تھامیں کیونکہ یہ صرف تب ہی ہے جب آپ انہیں آزادانہ لٹکائیں گے تو وہ آپ کی زندگی میں مزید فراوانی کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔ سب کچھ ایک بار میں سمجھنے کی کوشش کرنے کے بجائے سب سے اہم چیزوں پر توجہ دیں۔ زندگی ایک جادوئی جنگل کے ذریعے ساحل سمندر پر چلنے کےلیے ہے، نہ کہ ایک لوہے کی سڑک جو کنکریٹ...
    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔ صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ’ہزار سال‘ سے جاری کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ان کا یہ حالیہ بیان پاکستان بھارت اور کشمیری عوام کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مذکورہ بیان کو پاکستان کے حکومتی و سفارتی حلقے جہاں خوش آئند اور امید افزا قرار دے رہے ہیں وہیں بھارت ان کے اس بیان سے خاصا ناخوش نظر آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم شملہ معاہدے 1972 کی رو سے مسئلہ کشمیر ایک دو طرفہ معاملہ ہے اور اس...
    ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ خود اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی اور اس کی قابض فوج کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے والا ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ایک امریکی شہری کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ کی جنگ کو وحشیانہ قرار دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ایک امریکی شہری کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کی جنگ کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹریتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں کہ عیدان الیگزینڈر، وہ امریکی شہری جسے اکتوبر 2023...
    صرف پانچ دن کے قلیل عرصہ یعنی ایک ہفتہ سے بھی کم مدت میں‘ پاکستان نے جدید جنگوں کی ساخت‘ ہیت‘ دورانیہ ‘ طرز اور اہلیت کے پیشہ ورانہ معیار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک‘ ٹھٹھک کر رہ گئے ہیں۔ ان میں سے اکثر ممالک کے نظریات‘ اب جنگ کی بابت غیر مؤثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ میں کوئی دفاعی تجزیہ کار نہیں ہوں۔ صرف معاملات کو دلیل کی بنیاد پر پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ طالب علم کی دانست میں‘ گزشتہ چند دنوں نے ہمارے ملک کو دنیا کی‘ جناب‘ دنیا کی‘ سب سے مؤثر دفاعی قوت بنا دیا ہے۔ ایشیاء کا نہیں کہہ رہا۔ پورے کرہ ارض کی بات کر رہا...
    بھارت کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی شدید خواہش کے بعد پاکستان نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ دونوں جوہری طاقتیں فی الحال جنگ بندی پر متفق ہوگئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ایسا سبق سکھایا کہ دنیا اُسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔  بلاشبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ایک اہم اور حساس موڑ ہے جو جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ جنگ بندی ایک ایسے...
    کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
    قدرت کے دلکش لفظ و معنی کی ودیعت کے انعام یافتہ لکھاری احمد ندیم قاسمی ایسے شاعر ہیں کہ اگر چاہیں تو اس جدید ادب کے قافلے کی نمائندگی سے اس کے سفر کی صحیح سمت کا تعین کر سکتے ہیں، ان کی زبان اور قلم دونوں قابل ستائش ہیں، لوگ انہیں حق گو خیال کر کے پڑھتے ہیں اور حق نگار قلم کے لکھاری مانتے ہیں۔  یہ اپنے اسلوب نگارش اور انداز بیان میں اپنا علیحدہ رستہ رکھتے ہیں اور نظم ہی نہیں نثر میں بھی وہ منفرد ہیں ، جہاں وہ ایک باشعور ادیب ہیں وہیں ان کی صوفیانہ خصوصیات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے حب الوطنی اور انسان دوستی میں قابل...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی ایئر فورس کے ساتھ ہمارا سکور اس وقت 6 صفر ہے، پاکستان کا ائیر ڈیفنس سسٹم مضبوط اور شاندار ہے ،ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوتے تھے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہماری مدد کی اور ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل...
    بھارت میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کے ملبے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں کرین کے ذریعے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ تصویر یورپ کی معروف دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ ”بلغاریہ ملٹری ریویو“ نے  جاری کی ہے۔ تصویر میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ملبہ ٹوٹا ہوا اور سیاہ رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر دھماکے یا شدید آگ کی شدت کی علامت ہو سکتی ہے۔ تصویر کی باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ملبہ غالباً رافیل لڑاکا طیارے کا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہے۔ رافیل طیارے کو فرانس سے بھارت میں اسلحے کی فراہمی...
    پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی  کامیاب ہے،  عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
    کمبوڈیا میں ایک چھوٹے سے جنگل کے قریب دیہاتوں کے رہائشی ایک عجیب و غریب جانور کے حملوں کے سبب خوف کا شکار ہیں جو ان کے کتوں کو ہڑپ کرجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اوکلوہاما میں دندناتے پھرتے عجیب جانور نے سراسیمگی پھیلا دی یہ عیجیب و غریب جانور کمبوڈیا میں 11 کتوں کو مار کر ہڑپ کر چکا ہے۔ یہ جانور پہلے کتوں کی آنتیں، جگر اور پھیپھڑے شوق سے کھاتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ باقیات بھی چٹ کرجاتے ہیں۔ پہلے 2 حملے پری کوور گاؤں، سمبور کمیون، رومیاس ہیک ضلع، سوے رینگ صوبے میں ہوئے جہاں مقامی لوگوں نے یہ خوفناک مناظر دیکھے۔ دیگر بھیانک مناظر رومڈول اور ویل گاؤں، اسٹونگ کھانگ تبونگ کمیون، کامچے میئر ضلع،...
    ایک آسٹریلوی شخص ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے جس نے ڈاکٹروں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیمنشیا، بڑھتی عمر کی ایک جان لیوا بیماری مذکورہ بیماری کی وجہ سے جب وہ شخص کسی ٹھنڈی شے کو چھوتا ہے تو اس کو گرمی محسوس ہوتی ہے اور جب وہ کسی بھی گرم چیز کو چھوتا ہے تو اس کو سردی لگنے لگتی ہے۔ آسٹریلیا کے 22 سالہ ایڈن میک مینس کی یہ مشکلات 17 سال کی عمر میں شروع ہوئیں جب وہ ہائی اسکول کے آخری سال میں تھا۔ سب سے پہلے اس نے اپنے پیروں میں احساس کھو دیا جس پر اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ س کے پیر سن سے لگتے...
    امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے ان کے عزم پربیحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں،پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر کی دلچسپی ہے، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرسکتے ہیں۔ خیال رہےکہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ...
    یوں تو مصنوعی ذہانت ایک مفید ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے کچھ مضمرات بھی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جس سے پتا چلا کہ یہ لوگوں میں طلاقیں بھی کروا دیتی ہے۔ یونان کے ایک عجیب و غریب کیس میں ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش کرنے کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ گریک سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ’ٹیسیگرافی‘ پر جدید طریقہ کار کے لیے چیٹ جی...
    1970 کی دہائی میں شی جن پھنگ نے چین کے صوبے شان شی کے دیہی علاقے لیانگ جیا حہ میں سات سالوں تک کام کیا ۔مصروفیات کے باعث ملاقاتیں کم اور جدائی کا وقت زیادہ تھا لیکن یہ شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کے درمیان معمول کی بات تھی ۔ لیانگ جیا حہ میں اپنے قیام کے دوران شی جن پھنگ نےمقامی کسانوں کے ساتھ ان کا رہن سہن اپنا یا، ان کے ساتھ رہائش اختیار کی اور ہر قسم کا کام کیا۔ کئی سال بعد انہوں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ “مشکل زندگی نے میری تربیت کی ۔ اس کے دو بڑے فوائد حاصل ہوئے ۔ ایک یہ کہ میں نے سیکھا کہ حقیقت کیا...
    سربراہ ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہونہار شاگرد کی حیثیت سے علامہ مشتاق ہمدانی مرحوم نے نہ صرف ایک ذہین و فطین طالب علم، ایک بہترین استاد و مدرس کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا بلکہ عملی زندگی میں فلاحی و رفاہی عوامی شعبوں میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین، ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت اور مرکزی رہنماء علامہ مشتاق حسین ہمدانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر مرحوم کے خانوادے، شاگردان اور عقیدت مندوں سے تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے ہونہار...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مئی 2025ء) خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کے بازار میں آپ کو جیپوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں، جو مسافروں کو شاران فوریسٹ تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ 14 کلومیٹر کا پتھریلہ راستہ طے کرنے کے بعد آپ ایک سر سبز وادی میں قدم رکھتے ہیں، جہاں نیلے پائن، دیودار، اخروٹ اور برچ کے بلند و بالا درخت آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ شاران فوریسٹ اور اس کی وادی ہے، جو سیاحوں کے لیے نسبتاً کم معروف مقام ہے۔ وادی سے پندرہ بیس منٹ پیدل اترائی کے بعد پانی کی راجدھانی شروع ہوتی ہے، پتھروں سے اٹھکیلیاں کرتی نیلی ندی، اس کی پشت پر پہاڑ، سامنے جنگلات اور ایک...
    آج میں اس دھرتی کی تقدیرکیلئے اپنے ملک کے اہلِ قلم،اہلِ فکراوروہ جودردِدل رکھتے ہیں،ان سے مخاطب ہونے کی جسارت کررہا ہوں۔ آج جب ہم تاریخ کے سنگِ میل پرکھڑے ہیں، تو ہوائیں فقط ہوانہیں،یہ وقت کانوحہ پڑھ رہی ہیں۔جنوبِ ایشیا کی فضائیں وہی ہیں، لیکن ان میں وہ صدیوں پرانی دھڑکنیں گونج رہی ہیں جوکبھی پانی کے کناروں پر تہذیبوں کی بنیادڈالتی تھیں، اورکبھی انہی پانیوں پر جنگ وجدل کی کشتیاں بہالے جاتی تھیں۔ یہ وقت عام نہیں،یہ گھڑی محض لمحوں کی روانی نہیں۔یہ وہ لمحہ ہے جوقوموں کی پیشانیوں پرتاریخ کی مہریں ثبت کرتاہے۔یہ وہ لمحہ ہے جہاں الفاظ،خنجروں کی نوک پررکھے جاتے ہیں، اور فیصلے،صرف قراردادوں میں نہیں،قوموں کے ضمیرمیں تحریرکیے جاتے ہیں۔یہ کوئی معمولی لمحہ نہیںیہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد سے جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد آبی ماہرین نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ اٹھائے، حکومت کو فوری طور پر اس معاملے پر امریکی حکام سے بات کرنی چاہیے تاکہ 24 اپریل کو بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو معطل رکھنے کا غیر قانونی یکطرفہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے سابق رکن جاوید لطیف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانا صحیح وقت ہے، بھارت اپنے فیصلے کو امریکی مداخلت کے دوران پاکستان کے...
    روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اختتام ہو گیا ہے جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست امن مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوں گے اور کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی جائے گی، روس مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہے جب دونوں فریقین سنجیدگی کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہوں۔ صدر پیوٹن کے مطابق، "ہم ایک ایسے حل کے خواہاں ہیں جو خطے میں پائیدار امن قائم کر سکے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یوکرین بھی خلوص...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسےامن کی فتح اور خطے کی پائیداری کے خواہشمند تمام افراد کی فتح سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس اعلان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور دونوں ممالک  کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مستقل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی سلامتی کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے...
    بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنالیا اور اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مطلع بھی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ  عہدیدار نے کوہلی سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسے میں کوہلی کے انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات اب بہت کم ہیں۔ اس حوالے سے حتمی صورتحال تب سامنے آئے گی جب سیلکشن کمیٹی جب انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔یاد رہے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔ اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟  شہباز شریف نے کہا کہ  آگے چل کر میٹینگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔ ایکسپریس نیوز  کی جانب سے سوال  کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، ان سب پر بات ہوگی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔  وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ  اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر  خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی حوالے سے بات کی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا...
    کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، جس کی تصدیق بھارت نے خود کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ADDC) تھا، گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم...
    واشنگٹن / لندن / نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرلی۔ رواں سال فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بٹ کوائن اس حد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان حالیہ معاشی معاہدہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 1,01,329 امریکی ڈالر تک پہنچی، جو ایک دن میں 4.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی جنوری 2025 کی بلند ترین سطح یعنی 1,09,000 ڈالر سے کم ہے، تاہم اس کی واپسی کو مارکیٹ میں مثبت علامت...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق بھارت نے کردی ،مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا،ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار تھاپہ آج ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل...
    ٹرمپ کا نیا اعلان: چین سے درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح “درست محسوس ہوتی ہے”، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی...
    جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ شرح "درست محسوس ہوتی ہے"، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی مذاکرات کار جیمیسن گریر، چین کے اقتصادی سربراہ ہی لیفنگ سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے ایک...
    بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک سنسنی خیز ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ’’کراچی پر بھارتی حملے کی فوٹیج‘‘ ہے۔ ویڈیو میں ایک کشادہ سڑک پر جلتی ہوئی گاڑیاں، عمارتیں اور ہر طرف دہکتے شعلے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ پس منظر میں ایک شخص عوام کو محفوظ راستوں پر جانے کی ہدایت کرتا سنائی دیتا ہے۔ اس منظر کو دیکھ کر بظاہر ایک ہنگامی اور جنگی کیفیت کا تاثر ملتا ہے۔ Pakistan now ????#IndiaPakistanWar pic.twitter.com/4hlQ3o2Tu1 — Raghu (@IndiaTales7) May 8, 2025 تاہم فیکٹ چیک کے تحقیقات کے مطابق حقیقت بالکل مختلف ہے، بلکہ حیران کن طور پر یہ فوٹیج پاکستان کی تو سرے سے ہے ہی نہیں! تحقیقی ٹیم نے ثابت کیا کہ...
    پاک فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مسلسل حملوں کے جواب میں ہفتے کی صبح آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ (سیسا پلائی دیوار) کا آغاز کیا، اور بھارت میں موجود مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے جدید ہتھیاروں جن میں فتح ون مزائل بھی شامل ہے کے ذریعے بھارت کی متعدد ایئر بیسز اڑا دیں۔ پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے بھی اس آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بری فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فوج کو دھول چٹائی۔ اس دوران پاکستان کے عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور دشمن کے پراپیگنڈا کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ سوشل میڈیا پر...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔  بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْ  سابق کور کمانڈر آصف غفور  نے  ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  بعد ازاں  آصف غفور کی جانب سے  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس  میں درج تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ ( نیچے شیئر کی گئی تصویر...
    پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی ملٹری سیٹلائٹ کو مکمل طور پر جام کر دیا ہے، جس کے بعد یہ سیٹلائٹ غیر فعال ہو چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ (PAF) کی سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو ٹارگٹ کر کے اس کی کمیونیکیشن اور نیویگیشن صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے پاکستان پر تین ایئربیسز پر حملوں اور مزید ڈرون حملوں کے بعد کی گئی جوابی کارروائی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب تک بھارت کو S-400 میزائل سسٹم، براہموس میزائل اسٹوریج...
    قسم وفا کی… پرواز شہادت کی… یہ وہ لمحہ ہے جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے۔ ہر ایک پائلٹ نے دشمن پر حملے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے وصیت پر دستخط کیے۔     نہ جھجک، نہ خوف… صرف ایک دعا: ”یا اللہ، وطن کی عزت سلامت رکھنا… اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں!“ لیکن ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی۔ الحمدللہ، پاک فضائیہ کے تمام شاہین کامیاب مشن مکمل کر کے پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سسرام کے ایئربیسز کو تباہ کرنے کے بعد محفوظ واپس لوٹ آئے۔ یہ ہے پاکستانی پائلٹ — جو مرنے کے بعد جینا جانتے ہیں… اور جو وطن کی فضاؤں...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بُنیان مرصوص‘ نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر الگ محاذ گرم ہے، جہاں پاکستانی صارفین قوم اور افواج کا حوصلہ بڑھا رہیں۔ اس وقت پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کی ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ بھی خاصی وائرل ہے۔ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیااللہ اکبرپاک افواج زندہ بادپاکستان پائیندہ باد — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 10, 2025 خواجہ آصف نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا ہے: ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔ اللہ اکبر پاک افواج زندہ باد۔ پاکستان پائندہ  باد۔ پاک بھارت جنگ کا وڈیو خلاصہ ۔۔۔ انشاءاللہ pic.twitter.com/gp2JSghCiP —...
    ویب ڈیسک: پاک فوج نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا ہے، یہ نام نہ صرف ایک عسکری حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قرآن کریم سے ماخوذ ایک روحانی و نظریاتی پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوے ہے۔ (بنیان مرصوص) عربی زبان کا اصطلاحی مرکب ہے، جو سورۃ الصف کی آیت نمبر ٤ سے لیا گیا ہے، جس میں فرمایا گیا: ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی اس نام کا انتخاب پاک...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ      مزید :
    برطانوی اخبار ٹیلی گرافک میں لکھے گئے ایک مضمون میں ممفس بارکر نے رافیل گرانے کی کہانی بیان کی ہے جب کہ مزید معلومات دیگر ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔ اس معروف برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب تک بھارت نے رافیل گرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن چینی ساختہ طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل کے گرنے کی خبر دفاعی حلقوں میں گونج رہی ہے اور جے ٹین سی بنانے والی کمپنی چینگڈو کے شیئر کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائیہ کی حالیہ کامیاب کارروائی کے دوران چینی ساختہ J-10C طیاروں نے بھارت کے رافیل طیاروں کو مار گرایا، جس کی خبر عالمی سطح پر پھیل گئی۔ اس دوران بھارت کے تین...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارت کے خلاف پاکستان کی دھواں دار جوابی کاروائی، پاک فوج نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے کامیاب ترین کاروائی میں بھمبر کے علاقے میں ایک اور بھارتی رافیل طیارےکا شکار کر لیا، تباہ ہونے والے بھارتی رافیل کی تعداد 4 ہوگئی۔ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو انتباہ کیا کہ مودی اپنی ان حرکتوں سے باز آ جائے جب ہم جواب دیں گے تو پھر تمہارا میڈیا نہیں بتائے گا پوری دنیا دیکھے گی اور پاکستان نے آج ثابت کر دکھایا پاکستان کے ڈرون دہلی تک پہنچ گئے ہیں پاکستان نے جوابی کاروائی میں فتح ٹو گائیڈ میزائل استعمال کیے بھارت کے گولہ بارود کے ذخائر کو تباہ کر...
    ایک صہیونی ذخیرہ فوجی نے، جو کچھ عرصہ صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی حراستی مرکز سدی تیمان میں تعینات رہا، فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صہیونی ذخیرہ فوجی نے، جو کچھ عرصہ صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی حراستی مرکز سدی تیمان میں تعینات رہا، فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اس فوجی نے اسرائیلی اخبار ہاآرتص کو بتایا کہ سدی تیمان، جو شہر بئرالسبع کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، درحقیقت ایک سادیسٹک اذیت گاہ ہے۔ اس نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ کئی فلسطینی زندہ اس کیمپ میں لائے گئے، لیکن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی طاہر عمران میاں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے طویل خاموشی کے بعد دوبارہ ایکشن میں آنے کے واضح اشارے دے دیے ہیں۔ ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں متعدد لڑاکا طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جبکہ اے ڈبلیو اے سی ایس (AWACS) طیارے مسلسل فضا میں گشت کر رہے ہیں اور ری فیولنگ طیارے (ایندھن بھرنے والے جہاز) بھی مشن پر روانہ کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی محدود اور فوری ردعمل کی بجائے ایک مکمل اور منصوبہ بند جوابی کارروائی کا آغاز معلوم ہوتا ہے، جو ممکنہ طور پر زیادہ وسیع اور دور رس نتائج کی حامل ہو سکتی...
    واشنگٹن: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر مالیت کے لگ بھگ قرض کی اگلی قسط کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف بورڈ نے 1.3 ارب ڈالر کی کلائمٹ فنسنگ کی بھی منظوری دیدی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، پاکستان کے خلاف بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض اور کلائمنٹ فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کے...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی  آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی...
    بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے77 بھارتی ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا جب کہ دھماکے بھی سنے گئے۔  بھارت کا جنگی جنون ایک سنگین حقیقت بن چکا ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جس کا پاکستان نے مؤثر انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی عسکری برتری کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان نے پہلے رافیل طیارے مار گرائے اور بھارتی ڈرونز کو دھول چٹا دی ہے۔ اس واقعے نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور اس کے جنگی جنون کو مزید...
    ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں سرپرائز موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس فرضی مشق کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ مشق کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے کی جبکہ اس میں سندھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، مختلف ٹاؤنز کے اہلکار، فائر بریگیڈ، کے الیکٹرک، کے ایم سی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد اپنی فورس کو ہر وقت تیار رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔موجودہ حالات میں عوام کی حفاظت...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اور حیفا کے ایک اہم اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے، اور یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اور حیفا کے ایک اہم اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے، اور یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے آج جمعہ کو اعلان کیا کہ ایک اہم فوجی آپریشن کے دوران، مقبوضہ یافا میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ حملہ ایک بیلسٹک میزائل...
    آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔ میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔ میگن کا کہنا...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی عسکری کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگوں کا نتیجہ اکثر فریقین کی غرور، لاعلمی اور غلط اندازوں سے جڑا ہوتا ہے  اور یہی کچھ موجودہ صورتحال میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملات کا آغاز کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے سے ہوا، جس میں بھارتی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نئی دہلی نے پاکستان سے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا  تاہم اسلام آباد نے کسی بھی ریاستی مداخلت سے انکار کیا اس کے بعد بھارت نے "آپریشن سندور" کے نام سے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں...
    معروف اداکارہ عائزہ خان اس وقت سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان اکثر و بیشتر بین الاقوامی اور سیاسی معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرتی آئی ہیں۔ تاہم پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے بعد ان کی خاموشی مداحوں کو شدید ناگوار گزری۔ جس پر ان کی ایک پوسٹ نے جلتی پر تیل کام کیا۔ عائزہ خان نے پوسٹ کی تھی کہ میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انسانیت مذہب، نسل، قومیت، سیاست یا ذاتی مفادات سے بالاتر ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو غیر حساس اور حقائق سے فرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک کڑے دور سے گزر رہا ہے اور...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارت جارحیت کے ذریعے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پروپیگینڈے کو ذمہ دارانہ انداز سے مسترد کیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام سے معیشت کو...