2025-05-12@22:42:46 GMT
تلاش کی گنتی: 4432
«تعاون کی ایک»:
(نئی خبر)
بھارت شہرعلی گڑھ کی ایک خاتون کے اپنی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ فرار ہونے کے چند روز بعد ریاست اتر پردیش سے بھی ایسا ہی غیر معمولی واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر سنیل کمار نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف 2 بار گھر آتا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اپنی بیٹی کے سسر کو گھر بلاتی تھی، فرار ہونے والی خاتون کے بیٹے نے بھی کہا کہ جب بھی بہن کا سسر گھر آتا تھا تو مہاں انہیں دوسرے کمرے میں جانے کا کہتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر...
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیا، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے...

پاک فوج نے ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ثابت کیے ہیں‘آرمی چیف
راولپنڈی/کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ (پی اے ٹی ایس) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں گیریژن میں منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر،...
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم کی معروف ماڈل زباب رانا کو گھورنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں لیکن اس بار کرکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے جس میں وہ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زباب رانا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں میں بابراعظم کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ https://www.express.pk/story/2632636/nazsh-jhangyr-ne-babraazm-smyt-dygr-klarywn-kw-apna-bay-qrar-dydya-2632636 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم اور زباب رانا ایک تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے، جہاں انہیں تھوڑا پریشان اور شرمیلے تاثرات دیکھا گیا۔ https://www.express.pk/story/2756614/who-would-you-like-to-marry-babar-azam-naseem-saim-and-azam-khan-2756614 مداحوں نے بابراعظم کو لیکر دلچسپ تبصرے کیے جن...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ جلد نہیں ہوسکتا، لیکن یہ یقینی طور پر آپ کو جڑ تلاش کرنے اور اسے ایک بار اور سب کےلیے ٹھیک کرنے کےلیے گھاٹی میں گہرائی سے دیکھنے کےلیے کہہ رہا ہے۔ آپ کو بڑی تبدیلیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اور اگرچہ یہ پہلے تو غیر آرام دہ محسوس ہوسکتا ہے، آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ ستاروں کے گرد سے بنے ہیں۔ اپنے آپ پر ایک موقع لیں، کچھ نیا شروع کریں، پیچھے مڑ کر دیکھیں کہ کیا کام نہیں کیا، اور اپنی نئی منصوبہ بندی پر ان تمام چیزوں کو لاگو کریں جنہیں آپ نے پہلے ٹھیک کیا ہوگا۔ آپ جو بھی...
اسلام ٹائمز: ضرورت اس امر کی ہے کہ اُمتِ مسلمہ فلسطین کے مسئلے کو صرف مسلکی یا جغرافیائی زاویے سے نہ دیکھے۔ فلسطین ایک انسانی، اخلاقی اور اصولی مسئلہ ہے۔ جو بھی اسکی حمایت کرے۔ خواہ وہ ایران ہو، ترکی یا کوئی عرب ریاست۔ اُسکا ساتھ دینا اصولی فریضہ ہے۔ یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ جس طرح اسلام کسی مخصوص نسل، قوم یا زبان تک محدود نہیں، اسی طرح مظلوم کی حمایت بھی کسی مسلکی حد بندی کی محتاج نہیں۔ تحریر: علامہ سید جواد نقوی غزہ میں جاری ظلم و ستم اور نسل کشی نے دنیا بھر کے انسان دوست حلقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، مگر حیرت انگیز طور پر پاکستان جیسے بیدار دل معاشرے میں،...
حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ان کے نام کا ایک مندر موجود ہے۔ اروشی روٹیلا کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور مقامی پجاریوں اور باشندوں میں ناراضی پیدا کردی ہے۔ آئیے اس دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ دعویٰ: اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ایک ’’اروشی مندر‘‘ موجود ہے جہاں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلبا انہیں ’دم دمامی‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان کے بیانات پر سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ ردعمل سامنے...
کراچی کی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال کے باعث مال برداری کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس سے نہ صرف درآمدی و برآمدی عمل متاثر ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کے مرمتی احکامات اور گاڑیوں میں کیمرے نصب کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال کے باعث فیکٹریوں میں برآمدی سامان پھنس کر رہ گیا ہے جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکے ہوئے...
عامر خان، گوری اسپرٹ اور شیکھر دھون کی ”خوبصورت شام“ میں جنید خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ ایک اور خوشگوار لمحے میں نظر آئے، جب وہ کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی مبینہ دوست سوفی شائن کے ساتھ ایک خوبصورت شام گزار رہے تھے۔ اس محفل کی ایک تصویر، جو سوفی شائن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی، میں عامر خان، گوری اسپرٹ، جنید خان اور شیکھر دھون ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ ”ایک خوبصورت شام“ کے کیپشن کے ساتھ شیئر ہونے والی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور دونوں جوڑیوں...
پاکستان تحریک کی مرکزی رہنما اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں سمیت تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے عالیہ حمزہ کو کو کارکنان سمیت حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔ سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا...
حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ان کے نام کا ایک مندر موجود ہے۔ اروشی روٹیلا کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور مقامی پجاریوں اور باشندوں میں ناراضی پیدا کردی ہے۔ آئیے اس دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ دعویٰ: اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ایک ’’اروشی مندر‘‘ موجود ہے جہاں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلبا انہیں ’دم دمامی‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان کے بیانات پر سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ ردعمل...
متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور امارات سازی نے بیرون ملک سے ورکرز کو بھرتی کرنے کے لیے ایک سادہ طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں قسم کے محنت کش متحدہ عرب امارات کام کے لیے جاسکتے ہیں۔ وزارت نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اعلان میں نئے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 4 اہم مراحل کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات: وزٹ ویزا ہولڈرز کو ملازمت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ملازمت کے خواہش مند افراد کو پہلے یو اے ای پاس یا اپنے ڈیجیٹل ID کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنا ہوگا، رسمی سروس چینلز پر درخواست دینی ہوگی، اور...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کیخلاف آج بروز روز امریکا بھر میں 00 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا سمیت یورپی ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر ٹرمپ کے خلاف یہ سینکڑوں مظاہروں کا انتظام ’گراس روٹس گروپ 505051‘ نے کیا ہے۔ یہ وہی گروپ نے جس نے قبل ازیں رواں 5 اپریل ’ہینڈز آف‘ مظاہرے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ ’یوم عمل‘ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ان مظاہروں کو ’اے ڈے آف ایکشن‘ یعنی ’یوم عمل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس گروپ کی ویب سائٹ پر مظاہروں کے مقامات کی فہرست دی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے...
اسلام ٹائمز: آرٹیکل کا اختتام رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اس موقف سے کرتے ہیں، جو انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اختیار کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں: "میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ گفتگو (مذاکرات)، وزارت خارجہ کے دسیوں کاموں میں سے ایک ہے۔ یعنی وزارت خارجہ دسیوں کام کر رہی ہے اور انہیں میں سے ایک یہ عمان کی گفتگو ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں، جو ابھی حال ہی میں سامنے آئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ملک کے مسائل کو ان مذاکرات سے نہ جوڑیں۔ یہ میری تاکید ہے۔ جو غلطی جامع ایٹمی معاہدے میں کی، اس کی تکرار نہ کریں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
اسلام آباد: پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے، وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کے روز چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3.4 ارب ڈالر کے قرضوں کو دو سال کے لیے ری شیڈول...
جب جولائی انیس سو اڑتیس میں فرانس میں منعقد ایویان کانفرنس میں امریکا اور برطانیہ سمیت شریک بتیس ممالک جرمنی اور اس کے مقبوضہ ممالک کی یہودی آبادی کو اپنے ہاں پناہ دینے کا قابلِ عمل منصوبہ بنانے میں ناکام ہو گئے تو نازیوں نے اس ’’ مسئلے کا حل ‘‘ اپنے طور پر نکالنے کے جن دیگر منصوبوں پر غور شروع کیا ان میں ’’ مڈغاسگر منصوبہ‘‘ بھی شامل تھا۔افریقہ کے جنوب مشرقی ساحل سے چار سو کلومیٹر پرے بحرِ ہند میں واقع جزیرہ مڈغاسگر فرانسیسی نو آبادی تھا۔ یہودیوں کی یورپ سے افریقہ منتقلی کا خیال نیا نہیں تھا۔ ایک جرمن مستشرق پال ڈی لیگارڈے نے اٹھارہ سو اٹہتر میں یورپی یہودیوں کی مڈعاسگر منتقلی کا تصور پیش...
بھارت میں امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ یوٹیوبر کو ممنوعہ جزیرے میں جانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبر پولیاکوف کو گزشتہ ماہ 31 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ امریکی یوٹیوبر پر الزام تھا کہ انھوں نے شمالی سینٹینیل جزیرے کے ممنوع علاقے میں کا دورہ کیا اور وہاں ہزاروں برسوں سے آباد باقی دنیا سے کٹے ہوئے قبیلے سے ملاقات کی کوشش کی تھی۔ قبیلے کے افراد سے رابطے میں ناکامی کے بعد یوٹیوبر وہاں ان کے لیے ڈائٹ کوک کا کین اور ایک ناریل چھوڑ آئے تھے۔ علاوہ ازیں یوٹیوبر نے وہاں سے ریت کے نمونے اُٹھائے اور اپنی کشتی کے ذریعے واپس آگئے۔ خیال رہے کہ اس جزیرے میں 150 قبائلی افراد موجود ہیں جنھیں سینٹینیلیز کہا جاتا...
ایک تفصیلی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ عمررسیدہ افراد میں سماعت کی کمی اور ڈیمنشیا کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تنہائی، پریشانی اور افسردگی کس بڑی بیماری میں مبتلا کرتی ہیں؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی، نیو یارک یونیورسٹی اور دیگر جگہوں کے محققین کا کہنا ہے کہ نئی ریسرچ نے عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی اور ڈیمینشیا کے بیچ تعلق کو مزید تقویت بخشی ہے۔ نئی تحقیق میں 3000 لوگوں کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی قیادت میں یہ تاریخی کوشش بنیادی طور پر ایتھروسکلروسیس اور دل کی بیماری کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے کئ گئی ہے۔ سنہ 1987 سے...
معروف اداکار سمیع خان نے شوبز دنیا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر خاموشی توڑ دی۔ اداکار سمیع خان جو اپنی جاندار اداکاری اور حساس طبیعت کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے ایک انٹرویو میں ایک سماجی مسئلے پر کھل کر گفتگو کی۔ سمیع خان نے شوبز کی دنیا میں تیزی سے بڑھتی طلاق کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت، اعتماد اور احترام کے بغیر پائیدار ازدواجی رشتہ قائم نہیں رہ سکتا۔ اداکار سمیع خان نے بتایا کہ شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ وہی ہے جو معاشرے میں عام ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ شادی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ نہ...
اپنے ایک جاری بیان میں یمنی مقاومتی تحریک کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کاز اور عوام کی مدد کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن ہم اس جارحیت کے نتیجے میں، فلسطین کی مدد کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الحدیدہ بندرگاہ پر امریکی حملے کے بعد یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے ایک سخت بیان جاری کیا۔ جس میں انصار الله نے راس عیسیٰ آئل پورٹ پر امریکی جارحیت کی مذمت کی۔ اس تحریک نے امریکہ کی اس دراندازی کو جنگی جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے امریکی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ امریکہ، جان بوجھ کر یمن کے نہتے شہریوں،...
امریکی ریاست میساچوسٹس میں راہگیر اور پولیس نے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے برساتی نالے میں پھنسے جانور کو ریسکیو کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی میساچوسٹس پولیس اور ایک مددگار راہگیر نے ہولیوک میں برساتی نالے میں پھنسے ریکون(ایک قسم کا جانور) کو بچانے کے لیے صابن کی جھاگ کا استعمال کیا، یہ جانور خشک نالے کی جالی کے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔ ہولیوک پولیس چیف برائن کینن نے کہا کہ مقامی رہائشی فرنینڈو رویرا جونیئر نے پولیس کو کال کی، جس نے ہیریٹیج پارک میں نالے کی جالی میں ایک قسم کا جانور پھنسے ہوئے دیکھا تھا اور ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: گائے کی...
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ وہ آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے اور اس کی کہانی محبت، جذبات اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل وانی کپور نے ایک انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے، تو انہوں نے فوراً فواد خان کا نام لیا اور ان کی بھرپور تعریف کی۔ وانی نے کہا، ’فواد کے ساتھ...
لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔ رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری کی غم سے نڈھال بوڑھی والدہ کو مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے فکر ستانے لگی۔ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی کا بندوبست تو خود کرلوں گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے۔ بچے ان پڑھ رہ گئے تو ایک دن یہ بھی ڈاکو بن جائیں گے۔ واقعہ کیسے پیش آیا، واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ اس کے کمسن بیٹے نے پورا واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، بابا ولایت علی شاہ کالونی گلی نمبر 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری ظفر ولد عبدالستار...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم اپنی فارم واپس آگئے تو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران اگر بابراعظم اپنی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ویرات کوہلی سمیت دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کا موازنہ سابق لیجنڈری کرکٹر سر گیری سوبرز اور سر ویوین رچرڈز جیسے لیجنڈز سے کیا جائے گا، کرکٹر کی کلاس مستقل ہوتی ہے وہ نہیں بدلتی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف...
دو تین ہفتے قبل وی نیوز کے لئے اپنے کالم میں پاکستان اور اٖفغانستان کے درمیان بڑھتی تلخی کے حوالے سے لکھا تھا، تب یہ ذکر کیا کہ اس ایشو پر افغان امور کے ایک بہت باخبر اور رموز شناس مفتی عبدالرحیم نے جو تفصیلی پوڈکاسٹ کئے ہیں، ان پر بھی بات کروں گا۔ ہوا مگر یہ کہ اس کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹیرف وار مسلط کر کے پوری دنیا کو ہلا دیا، ہم لکھنے والوں کی توجہ بھی اسی طرف ہوگئی اور دیگر ایشوز پیچھے چلے گئے۔ اب زرا معاملہ کچھ دنوں کے لئے پرسکون ہوا ہے تو پھر سے افغان مہاجرین اور پاک افغان باڑ والا معاملہ یاد آیا۔ مفتی عبدالرحیم صاحب افغانستان کے ایک بڑے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔ عمران نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے ان...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ انایا بانگر نے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف کرتے...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی چیئرمین...
برطانیہ میں یہودیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کے درجنوں ارکان نے غزہ میں جاری ’دل دہلا دینے والی جنگ‘ پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کی ہے۔ فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک کھلے خط میں برٹش جیوز کی بورڈ آف ڈپٹیز کے 36 ارکان نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دوبارہ شروع کی گئی جارحیت کے نتیجے میں زندگیوں اور روزگار کے ایک بار پھر ضیاع پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔ یہ خط بورڈ کے کچھ ارکان کی طرف سے غزہ کی جنگ کی پہلی مخالفت ہے، بورڈ میں 300 سے زائد ڈپٹیز شامل ہیں۔ خط کے جواب میں بورڈ نے کہا کہ اس کے تقریباً 10 فیصد ارکان اس پر دستخط...
ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 7 لوگ ہوتے ہیں۔ جو سچ ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ہمشکل صارفین کو حیران کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح دنگ رہے گئے اور خاتون کو بالکل حرامانی جیسا قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین اور بچوں کے بارے میں مختلف مشورے دیتی ہیں اور کبھی وزن کم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ڈاکٹر اقدس کی ناصرف شکل بلکہ آواز اور...
“امی، ابس میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟ فلسطینی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز غزہ / نیویارک(آئی پی ایس) اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ...
جائے وقوعہ سے تین ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، جن میں ایک مشتبہ شخص کے پاس، دوسرا ایک قریبی گاڑی سے، جبکہ تیسرا شاٹ گن اسٹوڈنٹ یونین میں ملا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی (FSU) میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد کیمپس میں ہنگامی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 42,000 سے زائد طلبہ زیرِ...
“امریکی حملہ: یمن کی آئل پورٹ تباہ، آمدنی کے ذرائع مفلوج کرنے کا دعویٰ” WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز امریکی افواج نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر فضائی حملہ کیا، جو کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم شدہ کارروائی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ایندھن کے اس اہم ذریعہ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ انہیں غیر قانونی آمدنی سے محروم کیا جا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی وزارت صحت کے...
غزہ / نیویارک: اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘‘ مارچ 2024 کے حملے کے بعد محمود کو علاج کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا گیا، جہاں اب وہ اپنے پیروں...
چین اور کمبوڈیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی کے درمیان نوم پین کے شاہی محل میں ملاقات ہوئی ۔ جمعرات کے روز ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کی دوستی ہزار سال پرانی ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی حالات کیسے بھی تبدیل ہوتے ہیں، چین اور کمبوڈیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر باہمی حمایت کی ہے، اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے لئے مساوی سلوک، پر خلوص باہمی اعتماد ،...
امریکی افواج نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر فضائی حملہ کیا، جو کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم شدہ کارروائی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ایندھن کے اس اہم ذریعہ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ انہیں غیر قانونی آمدنی سے محروم کیا جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں کے حملے سے تیل کی بندرگاہ پر کام...
FLORIDA: امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی (FSU) میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد کیمپس میں ہنگامی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ مزید پڑھیں: امریکا فائرنگ کے واقعے میں خواتین سمیت 4 افراد ہلاک یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 42,000 سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ قریبی اسپتال "ٹالا ہاسی میموریل ہیلتھ کیئر" کی جانب سے جاری بیان میں...
اسلام آباد: تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور جو ہے تیرے کوچے سے ہم نکلے بڑے بے آبرو ہو کر تو کے پی سے تو ان سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہت بڑا عہدہ ہے آپ وزارت اعلیٰ چلائیں، یہی بات ان کے لیڈر جیل سے کہی ہے اور یہی بات پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے لوگوں کا ان سے تقاضا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرائسس یہ ہے کہ وہ بالکل کلیو لیس ہے. تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ بڑی واضح وجوہات ہیں حکومت ایک شخص کو پابند سلاسل کرنے کے باوجود تمام لیڈر شپ کے ساتھ ظلم و استبداد کی وہ داستانیں جن کی تاریخ میں مثالیں نہیں ملتیں وہ رقم کرنے کے باوجود ابھی بھی اس شخص کے خوف میں ہے جس کو عمران خان کہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ آج کا دن بھی ان سیاہ دنوں کی طرح سے ایک اور دن ہے، ظلم جتنا بھی ہو، رات جتنی بھی سیاہ ہو، دن نے آنا ہوتا ہے، رات نے ڈھلنا ہوتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ اختیار ولی خان نے...
اخبار پڑھنا ہماری عادت ہے، جیسے صبح کی چائے کی۔ جب تک اخبار کے ساتھ چائے نہ ہو، چائے کا مزہ آتا ہے نہ اخبار کا۔ لیکن ان دنوں جس طرح کی خبریں سنائی جا رہی ہیں، ان پرکالم لکھنے سے بہتر ہے کہ کتابیں پڑھی جائیں،کتابیں آپ کی دوست بن جاتی ہیں۔ چلیے! آج آپ کی خدمت میں ایک اور بہت دلچسپ کتاب سے اقتباسات پیش کروں۔ کتاب کا نام ہے ’’ اور پھر بیاں اپنا ‘‘ اور اس کے خالق ہیں اخلاق احمد دہلوی، جن کا نام ادب نوازوں کے لیے نیا نہیں۔ اخلاق صاحب ادیب، صحافی،کالم نگار اور براڈ کاسٹر تھے۔ ساتھ ہی خاکہ نگار بھی بہت اچھے تھے۔ ان کے ہاں دلّی کی ٹکسالی زبان کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 اپریل 2025ء) پاکستان میں روزانہ 27 مائیں اور ایک ماہ سے کم عمر کے 675 بچے صحت کی قابلِ انسداد پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اموات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ان اموات کی روزانہ تعداد کا مطلب ہے کہ ہر سال 9800 سے زائد مائیں اور 246,300 نوزائیدہ بچے صحت کے قابل تدارک مسائل کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں ہر سال 190,000 سے زائد مردہ بچوں کی پیدائش کا اندراج ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا مذاق اڑانے کی فکر نہیں بلکہ عدالتوں کی توہین ہورہی ہے اس بات پر ججز کو نوٹس لینا چاہیے۔ راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ایسا کررہے ہیں ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا، پچھلی بار ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے آج ایک بلڈنگ میں بیٹھے تھے پولیس ہمارے پیچھے آئی ہے، پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم تین بہنیں گھر سے آئی دونوں اپوزیشن لیڈر کو بھی اٹھا لیا، ہمیں تو چھوڑیں...
حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے ایک C-130 طیارے نے ایران کے شہر زاہدان سے 8 پاکستانی شہریوں کی میتوں کو بہاولپور پہنچادیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق آئی ایس پی کے مطابق 8 پاکستانی ایران کے علاقے سیستان میں دہشتگرد حملے کا نشانہ بنے تھے۔ میتوں کو ضروری میڈیکو لیگل عمل کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل کے حوالے کیا گیا تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے افراد ضلع بہاولپور کے رہنے والے تھے اور وہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کا شکار ہوئے۔ میتوں کے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ A post common by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تھانے...
بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بر سر اقتدار آنے والی وفاقی حکومت نے ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، دوسری طرف اس پر عائد لیوی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر محمود نامی ایک صارف نے لکھا، ''عالمی منڈی میں جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو حکومت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے میں ذرا دیر نہیں لگاتی لیکن جب یہ قیمتیں کم ہو جاتی ہیں تو حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے سے گریز کرتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر ملکی سائنسدانوں کو ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہماری زمین کے علاوہ زندگی کے بارے میں اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندگی کے یہ اثا ہمارے اپنے نظام شمسی میں نہیں ہیں بلکہ ایک سیارے پر ملے ہیں جسے K2-18b کہا جاتا ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد زیر گردش ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے K2-18b کے ماحول...
کراچی(شوبز ڈیسک)شجاع اسد، جنہوں نے حالیہ دنوں میں مقبول ڈراموں خئی، اے عشقِ جنوں اور تن من نیل و نیل کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، آہستہ آہستہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک قابلِ اعتماد اور معروف اداکار کے طور پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک شو میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شہرت، ازدواجی زندگی اور محبت کی کہانی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی بیوی کو کبھی حسد محسوس ہوتا ہے جب وہ ملک کی حسین ترین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو شجاع نے بڑے اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ، کیوں محسوس ہوگا؟ وہ بہت...
کچھ ہی برس قبل، پنجاب کے تھیٹر اپنی پُر مغز داستان گوئی اور سچائی پر مبنی بے باک لفظوں کے لیے ایک پہچان رکھتے تھے۔ کیسی ہی تلخ حقیقت ہو، اسے برملا کہنے کی جرات ان کا خاصہ تھی۔ مگر اب ان کی روشنیاں، بجھتے ہوئے تاروں کی مانند، وقفے وقفے سے کوندتی ہیں اور اپنے مدھم ہوتے سائے سے فن کے شیدائیوں کے دلوں میں ایک کسک سی پیدا کرتی ہیں۔ کبھی ان کے لبریز ہال قہقہوں کی گونج سے معمور رہتے تھے، جیسے کسی گلشن میں بلبلوں کا چہچہانا۔ لیکن اب وہ ہنسی، ایک نشتر کی طرح، بے چینی کی کراہت اور اسٹیج پر رینگتی ہوئی فحاشی کو چھپانے کی ناکام کوشش میں ایک ناگوار کھانسی کی صورت...

ای او بی آئی میں جعلی ڈگری کیس میں برطرف اور بحال کئے جانے والے بدعنوان افسر کو ایک کروڑ سے زائد ادائیگی کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے...
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہو ایشوریا رائے کو خاندان میں خوش آمدید کہتی ہیں جس پر ایشوریا رائے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ جیا بچن نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ آج میں ایک بار پھر پیاری سی لڑکی کی ساس بننے جا رہی ہوں جو بہت باوقار ہے اور جس کی مسکراہٹ بہت دلنشین ہے، انہوں نے اداکارہ سے کہا کہ میں آپ کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتی ہوں اور آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by ????Aishwarya(ऐश्वर्या)???? (@diehardfanofaishwaryarai_arb) یہ سن...
ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے، کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ ناصر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) وائٹ ہاؤس کی کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کے چیئرمین اسٹیفن میران عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کی وکالت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ڈالر کمزور ہونے سے امریکی معیشت زیادہ ترقی کرے گی۔ میران نے اپنی حکمت عملی 41 صفحات پر مشتمل ایک مضمون میں پیش کی ہے۔ ''عالمی تجارتی نظام کی تشکیل نو، صارفین کے لیے ایک گائیڈ‘‘ نامی اس مضمون میں انہوں نے استدلال کیا کہ محصولات عائد کرنا اور مضبوط ڈالر کی پالیسی سے پیچھے ہٹنا ایسی پالیسیاں ہیں، جو عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام کو از سر نو ترتیب دے سکتی ہیں۔‘‘ ہارورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل میران کا یہ مضمون نومبر...
بیجنگ :حالیہ دنوں جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ 2025 عالمی ایکسپو میں چینی پویلین کے دلکش ڈیزائن نے دنیا کو اپنی جانب خوب متوجہ کر رکھا ہے۔ “چائنیز بیمبو سکرولز” سے متاثر یہ پویلین بانس، چینی حروف اور قدیم کتابوں جیسی ثقافتی علامات کو جدید معلوماتی دور کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ اس کا بتدریج کھلتا ہوا ڈیزائن چین کی ہزاروں سالہ تاریخ، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے کامیاب تجربات، اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے سبز اور کم کاربن والے نظریات کو بیان کرتا ہے۔ اس عالمی ایکسپو میں چینی پویلین کی عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بانس اور اسٹیل کے انوکھے امتزاج سے تعمیر کیا گیا ہے۔ بانس جو چینی تہذیب کی نمائندہ علامت...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )برطانوی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عورت کی قانونی تعریف پیدائش کے وقت اس کی جنس پر منحصر ہے جنس کی تبدیلی کے بعد عورتیں بننے والے افراد ’ ’عورتیں‘ ‘ نہیں ہیں عدالت کا یہ فیصلہ ٹرانس جینڈرز کے حقوق سے متعلق جاری بحث پر دور رس مضمرات کا حامل تاریخی فیصلہ ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عورت کی قانونی تعریف کا تعین کرنے کے مقدمہ ایک تنظیم فار ویمن اسکاٹ لینڈ (ایف ڈبلیو ایس) برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں لے کر گئی تھی جس پر لندن کے پانچ ججوں نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ”مساوات ایکٹ 2010 میں“عورت اورجنس کی اصطلاحات سے مراد ایک حیاتیاتی (...
غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے...
امریکی صدرکادعویٰ ہے کہ اس نے عہدہ سنبھالنے کے بعدغزہ اوریوکرین میں امن قائم کرنے کی سفارتی کوششیں شروع کردی تھیں لیکن ایران اورروس کی علاقائی مداخلت اور حماس،حزب اللہ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ ناکام ہوچکی ہیں جبکہ روس، ایران اورحماس امریکی صدرکوعالمی صہیونی سازش کاایک مہرہ قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی تردیدکررہے ہیں اورساری صورتحال کااسرائیل اوراس کے مربی امریکا اور مغربی ممالک کوقراردے رہے ہیں۔ان کا کہناہے کہ ٹرمپ نے عہد صدارت سنبھالنے کے بعدچند ماہ کے دوران ہی پہلے غزہ پراپنے قبضے کے پلان کا اعلان کیا،یورپ کوملامت کرتے ہوئے ڈنمارک سے گرین لینڈجزیرہ واپس لینے کی دھمکی دے ڈالی، نیٹو پر شدید تنقیدکرتے ہوئے یورپی یونین کوبرابھلاکہا،اپنے پڑوسی کینیڈاپرکھلم کھلا دھمکیوں...
’’اسلام آباد کی دلکش فضاؤں میں جب پردیس سے آئے پاکستانی اپنے پرچم سینے سے لگائے کانفرنس ہال میں داخل ہو رہے تھے، تو وہ صرف شرکت کرنے نہیں آئے تھے۔ وہ اپنے وجود کے ساتھ ایک پیغام لے کر آئے تھے۔محبت کا، وفا کا، اور ریاست پر اعتماد کا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب دل کی دھڑکن نے جغرافیہ کو شکست دی۔”اوورسیز پاکستانیز کانفرنس” صرف ایک تقریب نہ تھی، یہ ان زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش تھی جو سالہا سال سے ریاست اور پردیس میں بچھڑے پاکستانیوں کے درمیان حائل تھے۔ یہ اس خاموش اکثریت کا اظہار تھا جو سوشل میڈیا کے شور سے دور، خاموشی سے وطن کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔محبت جو بینک کی رسیدوں...
غیر ملکی سائنسدانوں کو ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہماری زمین کے علاوہ زندگی کے بارے میں اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندگی کے یہ اثا ہمارے اپنے نظام شمسی میں نہیں ہیں بلکہ ایک سیارے پر ملے ہیں جسے K2-18b کہا جاتا ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد زیر گردش ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے K2-18b کے ماحول میں 2 گیسوں- ڈائمتھائل...
خرطوم: سوڈان میں گزشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اپنی الگ "امن اور اتحاد کی حکومت" قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آر ایس ایف کے سربراہ محمد حمدان ڈاگلو المعروف ہیمدتی کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کیا گیا۔ محمد حمدان ڈاگلو، جو سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب رہ چکے ہیں، اب فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سوڈان کے "حقیقی چہرے" کی نمائندگی کرے گی اور یہ فیصلہ اُن علاقوں میں کیا گیا ہے جو آر...
بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔ اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے...
اپنے جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما نے فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ شرافت علی خلجی نے اپنے جاری کردہ بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور...
گزشتہ رات اچانک موسم خراب ہوگیا اور رات کے پچھلے پہر بہت زیادہ طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ اچانک بجلی کے جانے سے بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا، اس پر افتاد کہ بہت زیادہ شور کے ساتھ بادلوں نے گرجنا شروع کردیا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بہت بڑا دھماکا ہوا اور بجلی کی کڑک سے بچوں کی آنکھ کھل گئی۔ میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 6 سال تھی وہ میرے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھی۔ اس بجلی کی کڑک سے وہ زورسے چیخی اور ڈر کے مارے مجھ سے لپٹ کررونے لگی۔ میں نے اسے سمجھایا اور چپ کرایا کہ بجلی بہت دور کڑکی تھی اور یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس سے آپ کو کوئی نقصان...
بالی ووڈ کی نئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔ خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔ مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔ View this...
اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3794.64 میٹرک ٹن آٹا، 35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 4,442,880 سگریٹ کے اسٹاکس برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 164,885 کپڑے کے تھان اور 25.046 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منافقوں کا ٹولہ تھی، جس سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن عناصر کے کہنے پر رقوم بھیجنا بند کردیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے نہ بھیجنے کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور وہ آج بھی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو جرأت، شجاعت اور قوم کی بے مثال خدمت پر عسکری اعزازات سے نوازا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سینئر فوجی افسران کے علاوہ شہداء اور اعزاز یافتہ جوانوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت مختلف اعزازات دیے گئے۔ شہداء کو دیے گئے اعزازات ان کے اہل خانہ نے اعزاز اور فخر کے ساتھ وصول کیے۔ سینیٹرتاج حیدرکے انتقال پر سینیٹ کی سیٹ...
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن جنہوں نے متعدد ہٹ فلمیں دیں ان کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے شروع میں انہیں اتنا بدصورت محسوس کرایا گیا کہ وہ خود کو آئینے میں دیکھ نہیں پاتیں تھیں۔ ودیا بالن نے اداکاری کا آغاز ٹی وی شو ’ہم پانچ‘ سے کیا جب وہ ایک نوعمر لڑکی تھیں۔ لیکن فلمی کرداروں کو حاصل کرنا ان کے لیے اتنا آسان نہیں تھا۔ ودیا کو شروع میں 13 فلموں سے نکال دیا گیا، اور ایک پروڈیوسر نے ان سے اتنی بری طرح سلوک کیا کہ ان کا خود پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ ایک انٹرویو میں ودیا نے کہا، ’انہوں نے مجھے اتنا بدصورت محسوس کروایا کہ 6 ماہ تک میں خود...
’بیساکھی‘ ہر سال اپریل کے مہینے میں منایا جانے والا ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جو نہ صرف پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت عکس پیش کرتا ہے، بلکہ سکھ مذہب میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دن دراصل فصلِ ربیع کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جب کھیت سونے جیسے گیہوں سے بھر جاتے ہیں۔ کسان اس دن قدرت کے انعامات پر شکر ادا کرتے ہیں اور نئی امیدوں کے ساتھ اپنی محنت کا جشن مناتے ہیں۔ تاہم، بیساکھی صرف ایک ثقافتی جشن نہیں بلکہ سکھ برادری کے لیے ایک مقدس اور تاریخی دن بھی ہے۔ 1699ء میں اسی دن سکھ مذہب کے دسویں گرو، گُرو گوبند سنگھ جی نے آنندپور صاحب میں خالصہ پنتھ کی...
بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ’’پیلی کھوٹی‘‘ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے خوف سے کانپ اُٹھی۔ سوہا علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم چھوری 2 کی پروموشن میں مصروف ہے جو اس وقت پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ ہارر فلم چھوری 2 دراصل چھوری کا سیکوئل ہے جو 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اور دونوں کی کاسٹ اور کہانی ایک ہی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوہا علی خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ہارر فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ کو خود بھوت پریت پر یقین ہے۔ جس پر سوہا علی خان نے کہا کہ میں اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ...
اسلام آباد پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 2 تھانوں کے محرران کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرلی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر یہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس ترجمان نے بتایا کہ برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول آفس انویسٹی گیشنز یونٹ(SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر...
کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ،ملائیشیا برادری قائم کرنے کے لئے ملائیشیا کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے سنہری 50 سال کا آغاز کیا جاسکے۔ شی نے یہ بات بدھ کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات سے قبل سلطان ابراہیم نے شی کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران شی نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے ہمسائے ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو خاندان کی مانند ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خور و نوش بھی سستی ہوگئیں اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ کے افراطِ زر کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ 2.6 فیصد پر آ گئی تھی۔ مہنگائی میں اس غیر متوقع کمی کی وجہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونا ہے تاہم مہنگائی میں یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کاروباری لاگت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی معمول کی بات ہے اور اپریل میں ہوسکتا ہے قیمتیں...
چین کے شہر شینژین میں واقع شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کی افتتاحی تقریب میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے مرکز کا افتتاح کیا جس میں شینژین یونیورسٹی کے صدر ماو جونفا، اسکالرز، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ اس مرکز کا قیام پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شینژین اصلاحات اور جدت کا عالمی مرکز ہے، اس لیے یہ سینٹر یہاں قائم کرنا ایک موزوں اور دور اندیشانہ فیصلہ ہے۔سفیر خلیل ہاشمی...
خیال کیا جاتا ہے کہ جینیاتی عوامل آٹزم کی نشوونما میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن کئی دہائیوں سے وہ سب مضحکہ خیز ثابت ہوئے ہیں اور اب سائنس دان ان رازوں سے پردہ اٹھانے لگے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’خصوصی افراد کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے‘ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1970 کی دہائی تک نفسیات میں مروجہ عقیدہ یہ تھا کہ آٹزم غیر مناسب جوڑوں یعنی والدین کا نتیجہ ہے۔ سنہ 1940 کی دہائی میں آسٹریا کے ماہر نفسیات لیو کینر نے متنازع ’ریفریجریٹر مدر‘ تھیوری وضع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹزم ابتدائی بچپن کے کسی ٹراما سے پیدا ہوتا ہے...
کراچی: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔ ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی...
چلی کے ایک شہری کے لیے گھر کی صفائی ایک ایسی خوش نصیبی لے کر آئی جس کا اس نے کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھا۔ ایک پرانی اور بھولی ہوئی بینک پاس بُک نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا۔ ایکسیکیل ہینوجوسا نامی شخص کو اپنے گھر کی صفائی کے دوران ایک پرانی بینک کی پاس بُک ملی، جو اس کے مرحوم والد کی تھی۔اس پاس بُک میں 1960 اور 70 کی دہائی میں جمع کرائی گئی رقم درج تھی، جو اس وقت گھر خریدنے کے لیے محفوظ کی گئی تھی۔ خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہیں تھا، کیونکہ وقت کے ساتھ یہ دستاویز بھی نظر انداز ہو چکی تھی۔ بینک کئی سال پہلے...
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیالکوٹ اور اس کے عوام نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر، پنجاب اسمبلی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے تحت خدمات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ کی سفارش کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ اقدام خطے کی معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اہم کامیابی معزز خواجہ منشاء اللہ بٹ صاحب کی مسلسل محنت اور قیادت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سیالکوٹ کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ اس قرارداد کی منظوری سے سیالکوٹ ایئرپورٹ کو دیگر پاکستان...
لاہور: لاہور ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول (ایل ڈی ایف) کی جانب سے منعقد کی گئی منفرد نمائش "ویمن بمقابلہ مشینز" کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، نمائش نے شائقین پر گہرا تاثر چھوڑا اور صنف، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے حوالے سے اہم مکالمے کو جنم دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی میں چھ روزہ اس نمائش کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا جو اپنے جُرات مندانہ موضوعات، متنوع آوازوں اور تخلیقی اندازِ پیشکش کے باعث نمایاں رہی۔ نمائش نومبر نومیریک پروگرام کے تحت منعقد کی گئی جو فرانسیسی سفارت خانے، آلیانس فرانسیز لاہور اور دی لِٹل آرٹ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ بی این یو کے اسکول آف ویژول آرٹس اینڈ ڈیزائن میں لگنے والی یہ نمائش ڈیجیٹل آرٹ،...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمود، غیر یقینی اور پالیسیوں کے عدم تسلسل سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ماہرینِ معیشت، محققین اور پالیسی سازوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان سوسائٹی آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی ایس ڈی ای) کے 38ویں سالانہ اجلاسِ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اڑان پاکستان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے اور اس منزل تک رسائی تبھی ممکن ہے جب قومی پالیسیاں تحقیق، اعداد و شمار اور سائنسی بنیادوں پر استوار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ''عورت‘‘ کی قانونی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی جنس پر مبنی ہے۔ یہ ایک ایسا تاریخی عدالتی فیصلہ ہے، جس کےٹرانس جینڈرز کے حقوق سے متعلق جاری تلخ بحث پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ فیصلہ اسکاٹ لینڈ کے صنف سے متعلق تنقیدی مہم چلانے والوں کے لیے ایک جیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو اس مقدمے کو سماعت کے لیے برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت تک لائے تھے۔ لندن میں قائم سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا، ''مساوات ایکٹ 2010 میں...
چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیےشان دار مواقع موجود ہیں، اس حوالے سے پاکستانی نمائش کنندگان نے اپنی رائے میں پاک چین تجارت کے حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔ 5 ویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو چین کے گرم مرطوب جزیرے صوبہ ہینان میں منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ چین عالمی کاروباری اداروں کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔ اس سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں 71 ممالک اور خطوں سے 4100 سے زائد برانڈزنے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔ حبیب الرحمٰن کو دوسری بار اس نمائش میں شرکت کا موقع...
کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی” بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) بھارتی سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو غیر حساس زبان کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ریپ کی متاثرہ خواتین سے کہا کہ انہوں نے خود مصیبت کو دعوت دی سپریم کورٹ نے زیریں عدالتوں کو خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق مقدمات میں ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ماہ الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ دعوی کیا کہ ایک کم عمر لڑکی کو چھیڑنا اور ان کے پاجامے کا اِزار بند کھینچنا ”ریپ کی کوشش“ کے زمرے میں نہیں آتا لائیو لا ویب سائٹ...
چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز کنگڈم ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ”...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل ۔اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ۔چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں ۔ اس موقع پر نیول...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان ایڈوکیٹ عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ہی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا اور جیل...
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔
یاسر حسین نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللہ تعالی کے کرم...