2025-09-19@13:36:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3261
«سیٹ کی»:
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں اس کے جمہوری نظام کی اصل روح ہوتی ہیں، اس لیے اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ ہے تو اُسے کمیٹیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے، کیونکہ جمہوریت صرف پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے نہیں بلکہ پارلیمانی عمل میں شراکت سے مستحکم ہوتی ہے۔ انہوں نے سیاسی منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کچھ وقت...
پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس...
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (PMPKL) نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور قانونی کاروبار کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سگریٹوں کی بڑھتی ہوئی تجارت پر قابو پانے کے لیے ریٹیل اور ڈسٹری بیوشن سطح پر ہدفی کارروائیاں کی جائیں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز، خُرم قمر نے کہا کہ پاکستان کی سگریٹ مارکیٹ کا 57 فیصد سے زیادہ اب غیر قانونی سگریٹوں پر مشتمل ہے، جس سے قانون پر عمل کرنے والے مینوفیکچررز کے لیے غیر مسابقتی ماحول پیدا ہو رہا ہے اور انڈسٹری کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ خُرم قمر نے اس بات پر زور دیا کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کی...

وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں، سید عاشق حسین کرمانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایگریکلچر کمیشن کے چوتھا اجلاس زراعت ہائوس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ شریک ہوئے۔اجلاس میں سیلاب کے دوران اور بعد کی فصلوں کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ممبران کی قابلِ عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بےبنیاد اور بوگس ہیں، دباؤ میں عمران خان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی شنوائی کرکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔بھارت کے خلاف اہم میچ میں جب پاکستان 83 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو چکا تھا، اس نازک موقع پر شاہین نے کریز سنبھالا اور صرف 16 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی یہ اننگز نہ صرف ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوئی بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی جوش و خروش سے بھر دیا۔یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے محض 14 گیندوں پر 29 رنز...
اٹک میں سوغری نارتھ 1کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہو گئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سوغری نارتھ 1کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، سوغری نارتھ 1کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس مل رہی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ سوغری نارتھ 1 کنویں سے یومیہ 430 بیرل کنڈینسیٹ بھی حاصل ہو رہی ہے، کمپنی نے 14 کلو میٹر لمبی پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سوغری نارتھ 1 کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔سوغری...
بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔ Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ???? “Shaheen Afridi...
سکھ برادری نے کینیڈا میں احتجاج کرکے بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک کردیا۔ ہندوتوا نظریے کے تحت مودی سرکار کی سفاکی و قتل و غارت کے ذریعے خالصتان جدوجہد دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی عالمی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی جاسوسی اور دھونس کی جواب دہی کے لیے سکھ برادری سراپا احتجاج ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق خالصتان تنظیم سِکھز فار جسٹس کا وینکورمیں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سِکھز فار جسٹس کا دعویٰ ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کو دہشتگرد ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ چھببیسویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں...
—فائل فوٹو پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے۔گزشتہ سال رہ جانے والے22097 عازمین نے بھی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے۔پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے رہ جانے والوں عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے22097 عازمین اور 37903 نئے درخواستگزار حج پر جاسکیں گے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سید امین الحق نے کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )توشہ خانہ ٹو کیس کے دو اہم گواہوں کے بیانات سامنے آگئے، بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری کا دباؤ ڈال کر بلغاری جیولری سیٹ کی قدر کم کرانے کا انکشاف ہواہے ، نجی آپریزر نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی، نیب حکام نے بتایا کہ جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے سات کروڑ روپے تھی جبکہ اس بانی پی ٹی آئی نے اس کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق گواہان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام شاہ ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، گواہان بانی پی ٹی آئی اور بشری...
وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم کے مطابق یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کو آنے والی...
اسلام آباد: او جی ڈی سی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی۔ ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق سوغری نارتھ 1 کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ کمپنی نے 14کلو میٹر لمبی پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا۔ سوغری نارتھ 1 کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔ مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے کامیاب دورہ چین کی بدولت پنجاب ساؤتھ ایشین ریجن میں کینسر ٹریٹمنٹ میں سبقت لے گیا۔ مریم نواز نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میںپہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ پنجاب میں 5 مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دیا اور ڈاکٹر اور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کو-ابلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی پہلے کو- ابلیشن سنٹرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شاباش دی۔ کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت...
ابو ظبی: افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے بلند و بالا چھکے لگائے اور اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ ابو ظبی میں ایشیا کپ کا 11 واں میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد نبی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسکور بورڈ پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سجا لیا۔ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا حاصل کرلیا۔ محمد نبی جارحانہ...
ڈی جی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک میں 36 ہزار مدارس میں سے 19 ہزار 300 رجسٹرڈ ہیں۔ یہ مدارس باہر کا سیکیورٹی گارڈ تک نہیں رکھنے دیتے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پولیس کو مدارس کے دورے کرنے کی اجازت کا قانون بننا چاہیے۔ چیئر پرسن ثمینہ ممتاز زہری نے کہا مدارس میں بچوں پر ظلم کا کون ذمہ دار ہے؟ وفاق اور صوبوں نے کیا کیا؟ سینیٹر ولی نے کہا صرف تشدد والے نہیں ان مدرسوں کی بھی بات کی جائے جہاں دہشت گرد ہیں۔ ممبر کمیٹی سید مسرور نے سوال کیا جب جامعات اور کالجز بنانے کا طریقۂ کار موجود ہے تو مدارس...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے شام کی بہتر ہوتی صورتحال پر خوشی کا اظہار کیا اور امریکی پابندیاں اٹھائے جانے کی امید ظاہر کی۔ مزید پڑھیں: پاکستانیوں کا بڑا کارنامہ، فوربز 100 ٹو واچ میں 2 اسٹارٹ اپس شامل شام کے سفیر نے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹیم انتظامیہ نے آخر کیوں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا۔مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں، دنیا بھر کی ٹیمیں اپنی بہترین بیٹنگ لائن کے ساتھ بڑے ایونٹس کھیلتی ہیں مگر پاکستان نے اپنے سب سے بہترین بیٹر کو باہر رکھا ہوا...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر...
ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کو سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ جیتا لازمی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبوں، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔ مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار صدر زرداری نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آسان سفر اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں سنکیانگ کے گورنر ارکن تونیاز، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ اور پاکستان و چین کے سفرا بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: یمن کے ساحل پر انٹرنیٹ کی چار سے پانچ سب میرین کیبلز کٹنے کے باعث پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہوئی ہے۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا کہ ان حادثات میں پاکستان کو آنے والی دو بڑی انٹرنیٹ کیبلز متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو سست روی اور بار بار انٹرنیٹ ڈراپ کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سیکریٹری آئی ٹی نے کہاکہ متاثرہ کیبلز کی بحالی کے لیے خصوصی کشتیاں درکار ہیں اور ان کی مرمت کا عمل کم از کم چار سے پانچ ہفتوں میں مکمل ہوسکے گا، انٹرنیٹ کمپنیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو:۔۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فا ¶ل ہوگیا۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔بھارت کے نیرج چوپڑا بھی 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا اور حکام پر مشتمل ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں عظمت پور اور گرد و نواح کے دیہات روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم میں مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ٹیم متاثرہ دیہات عظمت پور، بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ، کوٹلہ آگر، بیٹ نور والا، لال وآلہ، ٹبہ برڑا اور بیٹ چنہ میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔ مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی حکام کے مطابق متاثرہ دیہات میں خیموں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹلہ آگر میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا...
سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز ) 70 برسوں سے زائد عرصے کے دوران سعودی عرب اور پاکستان نے اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی گہرے تاریخی تعلقات قائم کیے ہیں جو آج بین الاقوامی تعاون میں ایک منفرد نمونہ سمجھے جاتے ہیں۔ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیاسبق ویب سائٹ کے مطابق علاقائی اور عالمی سطح پر تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ یہ تعاون سٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک پہنچ گیا ہے جو دونوں ممالک کی قیادتوں کے اس عزم کو واضح کرتا ہے کہ...
توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان — صہیب عباسی اور انعام اللہ شاہ — کے بیانات نے کیس کو نیا رخ دے دیا ہے۔ دونوں نے عدالت کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جیولری سیٹ کی قیمت کم کرانے کا اعتراف وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی، جو ایک پرائیویٹ اپریزر ہیں، نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بلگری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی۔ ان کے مطابق، انہیں دباؤ کے تحت ایسا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قیمت کم نہ کی گئی تو انہیں سرکاری اداروں سے بلیک لسٹ کروا دیا جائے گا۔ صہیب عباسی کا کہنا تھا...
یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر چار سے پانچ انٹرنیٹ کیبل کٹی ہیں، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سلو ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز...
اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور فون لائنز مکمل طور پر بند ہوگئیں۔ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے مطابق یہ تعطل جاری جارحیت اور مرکزی نیٹ ورک روٹس کو نشانہ بنانے کے باعث پیدا ہوا۔ رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینک غزہ سٹی کے کئی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں، خصوصاً شیخ رضوان اور تل الحوا میں شدید بمباری کے بعد۔ مقامی حکام کے مطابق جمعرات کو صرف غزہ سٹی میں 9 سمیت کم از کم 14 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ مزید پڑھیں: اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سٹی میں دہشتگرد ڈھانچے کو تباہ کرنے اور جنگجوؤں کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں، جن میں پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، ایک یا 2 نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی پارک میں تاخیر پر کمپنی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی.(جاری ہے) امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ...
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکاٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 88.16 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ والکاٹ اس سے قبل لندن اولمپکس 2012 میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، لیکن عالمی مقابلوں میں یہ ان کا پہلا تمغہ ہے۔ 32 سالہ ایتھلیٹ نے اس کامیابی کے ساتھ اپنی دیرینہ خواہش پوری کرلی۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز، جو 2 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، اس بار دوسرے نمبر پر آئے اور چاندی کا...
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔ پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا۔ ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔ بھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگری میں ایک منفرد اور دلچسپ عالمی مقابلہ منعقد کیا گیا جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔یہ مقابلہ قبر کھودنے کا تھا، جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرتی ہے۔ رواں برس یہ ایونٹ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں ہوا، جہاں مختلف ممالک کی ٹیموں نے اپنی مہارت آزمانے کے لیے شرکت کی۔مقابلے کے اصول نہایت سخت تھے۔ قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی، جبکہ دیواریں بالکل سیدھی اور نیچے کا حصہ مکمل ہموار ہونا لازمی تھا۔ہر ٹیم میں 2 افراد شامل تھے اور ہدف مکمل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی سائنس دانوں نے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کرلی ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ فونز سے لے کر برقی گاڑیوں تک توانائی کی فراہمی کے روایتی طریقوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ بیٹری لیاؤننگ میں قائم ڈیلین انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل فزکس کے سائنس دانوں کی ٹیم نے تیار کی ہے اور اسے ’’ہائڈرائڈ آئن بیٹری‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ بیٹری اپنی نوعیت میں منفرد ہے کیونکہ یہ لیتھیم آئن بیٹریوں کے برعکس ہائیڈروجن آئنز پر انحصار کرتی ہے جو ٹھوس الیکٹرولائٹ کے ذریعے حرکت کرتے ہیں۔اس وجہ سے یہ وزن میں نہ صرف ہلکی ہے بلکہ توانائی...
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی۔ پاکستان کے ارشد ندیم کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی تھرو کس وجہ سے ضائع ہوئی جب کہ بھارت کے نیرج چوپرا نے دوسری بار میں 84.03...
ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے، اس حوالے سے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکرٹری نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز،...
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گواہان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں، گواہان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی شامل ہیں۔ پرائیویٹ اپریزز صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کیا، انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا۔ صہیب عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر بلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے میں ویلیو لگانے...
توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے ہیں جنہوں نے عدالت کے روبرو انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹیلیویژن کے شبیر احمد ڈار کی رپورٹ کے مطابق گواہان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری، کس کو کیا ملا؟ دونوں نے عدالت اور نیب کے سامنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جن میں جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔ صہیب عباسی کا انکشاف پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت کے بجائے کم ویلیو لگائی۔ ان کے مطابق 25...
—فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان بانیٔ پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکریٹری انعام اللّٰہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی کے بیانات جیو نیوز نے حاصل کر لیے۔گواہان بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ انعام اللّٰہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا۔صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ انعام اللّٰہ شاہ نے دباؤ ڈال کر بلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انہوں نے دھمکی دی اگر ویلیو کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتے ہوئے اپنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو موصول بیان کے مطابق گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔ پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانےکا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدرکم کرنےکا انکشاف کیا۔ صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ضیا الحسن لنجار، حسن علی زرداری، معاون خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس محمد نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل دریائے سندھ پر طویل ترین برج ہوگا۔ ملکی معیشت، ترقی اور ٹریفک سہولت کے اعتبار سے عوام کے لیے ایک شاہکار پل زیر تعمیر ہے، جس کی تعمیر سے سندھ-پنجاب اور سندھ-بلوچستان کے درمیان آمدورفت آسان ہو جائے گی۔...
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے...
کابینہ ڈویژن نے جنوری سے 30 جون 2025 تک توشہ خانہ میں جمع کرائے جانے والے تحائف کی فہرست جاری کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل فہرست میں صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور تینوں سروسز چیفس شامل ہیں۔ حکومتی نمائندوں کو تحائف میں گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، قالین، کافی سیٹ، ٹیبل کلاتھ اور ایک الیکٹرک گاڑی دی گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2 گھڑیاں، منبر رسول ﷺ کا ماڈل، کتابیں، شیلڈز اور ہینڈ میڈ کارپٹ سمیت کئی قیمتی اشیا تحائف میں دی گئیں۔ مزید پڑھیے: وفاقی کابینہ: توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے، صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی کم رفتار کے باعث ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور آن لائن کلاسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی ہے جو تاحال درست نہ ہو سکی۔ پی ٹی سی ایل نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے اور شام کے اوقات میں یہ مسئلہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار بہتر کرنے...
افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کئی صوبوں میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ پابندی شمالی افغانستان کے پانچ بڑے صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان، تخار اور بلخ میں نافذ العمل ہوگی۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فی الحال صرف فائبر آپٹک انٹرنیٹ کنکشنز پر ہوگی موبائل فون کے ڈیٹا پیکجز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فی الحال دستیاب رہے گی۔ طالبان حکام کی جانب سے کاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان صوبوں میں فائبر کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔ جس کے باعث گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوگا۔...
افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
صدر آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ خریداری کا مقصد نئی بھرتی ہونے والے ریکروٹس اور موجودہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 5 کروڑ روپے مالیت کی اینٹی رائیٹ کٹس خریدی جائیں گی، جن میں ہیلمٹ، جیکٹس، شیلڈز اور دیگر حفاظتی سامان شامل ہیں۔ یہ فنڈز بجٹ 26-2025 میں نئی بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں تشدد اور ہراسگی کیوں جھیلنا پڑی؟ مزید برآں، پولیس کے 8,651 اہلکاروں کو یونیفارم الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ہر اہلکار کو 6,935 روپے 61 پیسے کے حساب...
— فائل فوٹو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی...
امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے اپنے روم میٹ کو کیے گئے مسیجز سامنے آئے ہیں جس میں وہ کرک کو قتل کرنے کا انکشاف کررہا ہے۔ رابنسن کو گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق روم میٹ نے پیغامات تفتیش کاروں کے حوالے کر دیے ہیں۔ ان پیغامات میں رابنسن نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ میں ہی یہ سب کچھ کرنے والا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کا اپنے روم میٹ کے ساتھ ٹیکسٹ مسیج پر یوں...
ملک بھر میں رواں سال مون سون کی بارشوں سے 998 افراد ہلاک اور 1062 افراد زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود ملک میں پیشگی انتباہی نظام یعنی ارلی وارننگ سسٹم کا نہ ہونا حالیہ تباہی کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ اب سینیٹ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ایم) نے سیلاب اور بارشوں کی الگ الگ پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مون سون کا آخری اسپیل اختتام کے قریب،5 ہزار سے زائد دیہات زیر آب: چیئرمین این ڈی ایم اے سینیٹ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس...

سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ شہر کی منظم تباہی کی مذمت کی تاہم کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نسل کشی ہو رہی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ بین الاقوامی عدالتیں کریں گی۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوتریش نے کہا کہ ہم آبادی کی بڑے پیمانے پر تباہی دیکھ رہے ہیں، اب غزہ شہر کی منظم تباہی ہو رہی ہے، ہم شہریوں کے بڑے پیمانے پر قتل دیکھ رہے ہیں، جس کی مثال مجھے اس وقت سے نہیں ملتی جب سے میں سیکرٹری جنرل بنا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: دوحا میں اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام قحط، نقل...
اسلام آباد: حکومت امیروں سے پیسہ جمع کرنے کے نام پر سیلاب سے متعلق بحالی کے لیے ایک نیا منی بجٹ پیش کر سکتی ہے جس کے تحت کاروں، سگریٹ، الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے اور جون میں ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں کمی کے برابر درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت بعض ایسی اشیا کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے جو امیر طبقے استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح 1,100 سے زائد درآمدی سامان پر فیڈرل لیوی کے ذریعے مزید محصولات جمع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کی منظوری دے دی تو یہ منی بجٹ محصولات کے خسارے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر 2025ء)بینک آف پنجاب (BOP) نے گزشتہ روز بروکریجز، ریسرچ اینالسٹ اور مارکیٹ کے شرکاء کے لیے ایک کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا، جس میں نصف سالہ اور سالانہ مالی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس کی صدارت صدر و سی ای او جناب ظفر مسعود نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ چیف فنانشل آفیسر جناب ندیم عامر، چیف ڈجیٹل آفیسر جناب نوفل داوٴد، کمپنی سیکرٹری جناب کامران حفیظ، گروپ ہیڈ ٹریژری و کیپیٹل مارکیٹس جناب قاسم ندیم اور گروپ ہیڈ کارپوریٹ و انویسٹمنٹ بینکنگ جناب عمر خان بھی موجود تھے۔بینک آف پنجاب نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں تاریخی نتائج حاصل کیے، جو بینک کی مضبوط حکمتِ عملی اور آپریشنل کامیابی کا ثبوت...
تصویر سوشل میڈیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ میل جول یا تصاویر بنوانے سے مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور صارفین نے سخت ردعمل دیا۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کرانے پہنچتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان بولرز پر سخت ہدایات عائد کر رکھی ہیں کہ وہ اسمارٹ...
افغان طالبان نے ‘بے حیائی روکنے’ کے لیے افغان صوبے میں وائی فائی پر پابندی لگا دی۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے افغان صوبے بلخ میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ کاٹ دیا ہے جس سے صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی معطل ہو گئی ہے۔ صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر وائی فائی انٹرنیٹ بند کیا گیا اور اس بندش کا مقصد غیراخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے بلخ میں پاسپورٹ آفس اور کسٹمز کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ افغان ٹیلی کام کی تمام سروسز بند ہو گئی ہیں جس سے شہری سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 وزرا قندھار...
ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلی: غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے ایک طویل، پرخطر اور غیر معمولی سفر کے بعد بالآخر یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں اٹلی کا رخ کیا، یہ سفر ایک سال سے زائد عرصہ، ہزاروں ڈالر کے اخراجات، کئی ناکامیوں اور بالآخر ایک جیٹ اسکی کے ذریعے ممکن ہوا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ابو دخہ نے اپنی کہانی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو فائلز میں دستاویزی شکل میں ریکارڈ کی جو انہوں نے عالمی میڈیا سے شیئر کیں، جس میں بتایا کہ وہ غزہ میں جاری تقریباً دو سالہ اسرائیل، حماس جنگ کی تباہ کاریوں سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے، جس میں مقامی حکام کے مطابق اب تک 64 ہزار سے زائد فلسطینی جاں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پارٹی میں کچھ لوگ چاہتے تھے کہ وہ اس نظام کا حصہ رہیں۔ اس وقت نفع یا نقصان کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ موجودہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کمیٹیوں میں رہ کر بھی کیا فائدہ ہے، جب ہماری سفارشات پر عمل ہی نہ ہو؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی چیئرمین کی سفارشات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ان کمیٹیوں کا...
غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے دو ساتھیوں کے ہمراہ جیٹ اسکی کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرتے ہوئے یورپ پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سفر ایک سال سے زائد عرصے پر محیط تھا، جس میں ہزاروں ڈالر، کئی ناکام کوششیں اور غیر معمولی ہمت شامل تھی۔ ابو دخہ اور ان کے ساتھیوں نے لیمپیڈوسا (اٹلی) کے قریب سمندر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد مدد کے لیے کال کی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے انہیں بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا۔ ابو دخہ نے بتایا کہ انہوں نے جیٹ اسکی لیبیا سے خریدی اور جی پی ایس، سیٹلائٹ فون اور لائف جیکٹس کے ساتھ سفر کیا۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں ایلون مسک کی اسٹارلنک سمیت عالمی اور مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے دروازے کھل گئے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز (FSS) کے لائسنس کا مسودہ جاری کردیا ہے جس کے تحت اب دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت ممکن ہوگی۔اس نئے لائسنس کے تحت کمپنیاں فکسڈ ارتھ اسٹیشن، گیٹ وے اسٹیشن اور وی سیٹ قائم کرسکیں گی اور صارفین کو براہِ راست انٹرنیٹ، بیک ہال اور بینڈوڈتھ سروسز فراہم کریں گی۔ اس اقدام سے اسٹارلنک، شنگھائی اسپیس کام اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گی۔پی ٹی اے کے مطابق لائسنس کی مدت 15 برس ہوگی اور منظوری...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 فوجی افسران کو گواہی کے لیے طلب کرلیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جج نے اڈیالہ جیل کے اندر 6 گھنٹے طویل کارروائی کے دوران 2 اہم گواہوں، جن میں ایک وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی پر جرح کا عمل مکمل کیا، یہ کیس توشہ خانہ کے تحائف میں سے قیمتی جیولری سیٹ کو رکھنے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ خصوصی جج سینٹرل شہریار ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران دفاعی ٹیم نے دونوں گواہوں سے جرح مکمل کی۔ نجی ماہر...
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے,اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب اسکیننگ میٹرز کی مدد سے لائن لاسز کی نشاندہی کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کے بیشتر ٹرانسفارمرز پر لائن لاسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکیننگ میٹرز کی ریڈنگ کو ٹرانسفارمرز پر نصب کنکشنز کے ساتھ موازنہ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ کئی ٹرانسفارمرز پر یونٹس غائب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا حکام کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر لیسکو میں علاقائی سطح پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی کے تاریخی جزیرے سر بنی یاس پر ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایک غیر معمولی دریافت کی ہے جس نے اس خطے کی قدیم تاریخ کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔حالیہ کھدائی کے دوران تقریباً 1400 سال پرانی ایک مسیحی صلیب برآمد ہوئی ہے جسے ماہرین ساتویں یا آٹھویں صدی کا قرار دے رہے ہیں۔ اس دریافت نے ثابت کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ان علاقوں میں صدیوں پہلے مسیحی کمیونٹیز نہ صرف موجود تھیں بلکہ انہوں نے عبادت، خانقاہی زندگی اور مذہبی رسومات کو باقاعدگی سے اپنایا ہوا تھا۔یہ کھدائی جنوری میں شروع کی گئی تھی اور تقریباً 3 دہائیوں بعد اس جزیرے پر آثار قدیمہ کی پہلی بڑی مہم ہے۔ صلیب پلاسٹر پر بنی...
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا ہے اجلاس کل 17 ستمبر کو ہونا ہے۔ اطلاع یے کہ اجلاس کے انعقاد سے اختلاف کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم نے ایوان صدر چانسلر سیکریٹریٹ سے گزارش کی ہے کہ انتظامی نظم و نسق کے معاملے پر یونیورسٹی کے خلاف جاری تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مرتب ہونے تک یہ اجلاس موخر کردیا جائے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حوالے سے ایک خط وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان صدر کو تحریر کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع دی گئی یے کہ گورننس اور ایڈمنسٹریٹوو معاملات کی شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی ایچ ای سی میں بنائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-06-2 کراچی (کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے بزنس کمیونٹی کے مسلسل مطالبے کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے اور 11فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے اس فیصلے کے نتیجے میں حکومت کی معاشی شرگرمیوں میں تیزی لانے کی تمام حکمت عملی پر پانی پھر جائے گا اور سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایک بیان میں احمد عظیم علوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں یکدم نمایاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ادارۂ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارۂ ترقیات کراچی شہر کی منصوبہ بندی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے یہ بات اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹس سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ ملاقات کے ڈی اے کے مرکزی دفتر، سوک سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ وفد کی قیادت مسٹر ہونگ سو لی (Urban Development Specialist) نے کی جبکہ ٹیم ممبران میں رابعہ عارف اور ممتاز ہالیپوٹو شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کراچی ماسٹر پلان کی تاریخی حیثیت اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کے مستقبل پر...
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق مسلم لیگ نون کی سینیٹر کا سینٹ میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل سینیٹ میں جمع ہو گیا، بل مسلم لیگ نون کی سینیٹر انوشہ رحمان نے جمع کروایا۔ بل کے متن کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ہائی اسکول میں بچوں کی صحت پر کام کرنے والی 32 سالہ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے نابالغ طالبعلم سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اسپیشلسٹ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 17 سالہ اسٹوڈنٹ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق اورٹیگا نے نہ صرف جنسی تعلقات رکھے بلکہ متاثرہ طالب علم کو دھمکایا کہ وہ یہ راز کسی سے شیئر نہ کرے۔ ملزمہ کو 29 اکتوبر 2025 کو چولا وسٹا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر پانچ سال قید ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے خاتون کو21 مئی کو گرفتار کیا اور نابالغ کے ساتھ جنسی تعلقات، فحش مقاصد کیلئے ملاقات اور بچے کو خاموش رہنے...
31 سالہ فلسطینی محمد ابو ڈخہ نے غزہ سے یورپ تک پہنچنے کے لیے ایک سالہ طویل سفر، ہزاروں ڈالر اور بالآخر جیٹ اسکی کا سہارا لیا۔ وہ لیبیا میں 10 ناکام کوششوں کے بعد جیٹ اسکی خرید کر 2 ساتھیوں کے ہمراہ سمندر پار نکلے۔ عرب نیوز کے مطابق قریباً 12 گھنٹے کے سفر کے بعد ایندھن ختم ہونے پر انہوں نے مدد کے لیے کال کی اور یورپی یونین کے فرونٹیکس مشن کے تحت ایک رومانیہ کی گشت کشتی نے انہیں بچا کر اٹلی کے جزیرے لمپیدوسا پہنچایا۔ مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی بعدازاں وہ برسلز اور پھر جرمنی پہنچے جہاں انہوں نے پناہ کی درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نئی حب کینال کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے 20 کلو میٹر طویل حب کینال کو متاثر کیا اور کینال کی تعمیر میں مضبوط سریا استعمال کیا جاتا تو سیلابی ریلے میں نہ بہتی۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کوپانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹیسٹ رن...

عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، قطر نے ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں، اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی پرامن رہائی کے اسرائیل کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پر خوش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نئی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بزنس مین ایس ایم تنویر نے کہا امید تھی شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائیگی، مہنگائی میں کمی کے باوجود سود کی 11 فیصد شرح بلاجواز ہے، اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ جون اور جولائی کے لیے بھی اسٹیٹ بینک...
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک میں سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسٹارلنک کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ اسٹارلنک فی الحال سروس میں خلل کا سامنا کر رہا ہے۔ ہماری ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق، امریکہ میں 43 ہزار سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ صارفین نے انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ اور غیر متوقع ڈس کنیکشن کی شکایات درج کرائی ہیں۔کئی صارفین نے انٹرنیٹ کی بندش اور کنکشن میں مسئلہ کی شکایات کی ہیں۔ اسٹارلنک، ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔ یہ سروس کم مدار والے سیٹلائٹس کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ دور دراز علاقے، جنگ زدہ...
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ سلسلہ کوہ ہندو کش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تریچ میر کی سطح سمندر سے بلندی 7 ہزار 708 میٹر ہے جو کہ کوہ ہندو کش کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس چوٹی کو سب سے پہلے ناروے کے مہم جوؤں کی ٹیم نے 1950 میں سر کیا تھا۔ سال رواں میں تریچ میر سر کیے جانے کی پلاٹینیم جوبلی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے مختلف پروگرامات ترتیب دیے تھے جن میں سے مقامی کوہ پیماؤں کے ذریعے تریچ میر سر کرنا بھی شامل تھا۔ اسی سلسلے میں 6 رکنی ٹیم نامور کوہ پیما سرباز...
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت 23 ستمبر کو بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چھوٹ سے آئی ایم ایف کا انکار، حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر واپس لے لیا ٹینڈر دستاویز کے مطابق تمام بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی، جبکہ یہ شرط رکھی گئی ہے کہ چینی کی درآمد کے لیے کم از کم 25 ہزار میٹرک ٹن کی بولی ہی قابلِ قبول ہوگی۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے کھولے گئے پچھلے ٹینڈر میں ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم نرخ...
اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 23 ستمبر نے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر دستاویز کے مطابق بولیاں 23 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ٹی سی پی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں تھیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالر...
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 23 ستمبر نے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر دستاویز کے مطابق بولیاں 23 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ٹی سی پی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں تھیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی...
پاکستان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہیں ، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔ Post Views: 7
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ کو سرکاری دفاتر کے ملازمین اور وزیٹرز کیلئے کھول دیا گیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو درپیش پارکنگ کے طویل المدتی مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاک سیکریٹریٹ پارکنگ کا ایریا تقریبا 133729مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔ جسمیں بڑی...
سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دیت کی کم از کم رقم بڑھانے کا بل منظور کرلیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت دیت کی کم از کم مالیت 30 ہزار 663 گرام چاندی سے بڑھا کر 45 ہزار گرام مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا معاملہ، سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی کی صدارت سینیٹر فاروق حمید نائیک نے کی، ان کا کہنا تھا کہ دیت کی رقم میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ انسانی جان...
کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 2025 میں 8 ماہ کے دوران گزشتہ 2024 کے مقابلے میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکت کے واقعات میں 32 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 16 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کی واردات...