2025-07-26@23:05:49 GMT
تلاش کی گنتی: 438

«لوبیا کی ا ڑ میں»:

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ویلج ڈیفینس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں...
    جیکب آباد میں منعقدہ صدائے عدل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اور اسکے نڈر سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان میں بیدار تشیع، وحدت امت اور عالمی مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج دنیا ظلم، جبر اور بربریت سے بھری ہوئی ہے۔ غزہ سے لے کر پاکستان تک مظلومیت کی داستان رقم کی جا رہی ہے، جبکہ دنیا کے حکمران اور مقتدر طبقے خود ان مظالم کے سرپرست بن چکے ہیں۔ جب چوکیدار ہی چور بن جائے تو انصاف کی توقع فضول ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول نے فضائی نگرانی فورس کے ذریعے پرندوں کے پنجروں اور گھونسلوں کی مکمل ای میپنگ دو روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لاہور سمیت حساس علاقوں میں پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کا عمل تیزی سے جاری ہے، ایریئل سرویلنس سکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی ہے جس میں تمام غیرمحفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جا رہی ہیں،اگر فضائی حادثات کے خطرات بڑھتے نظر آئے...
    اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے لیے کمشن کے قیام  اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بلز ایوان بالا سینٹ نے منظور کر لیے۔ مخبر تحفظ بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمشن کے سامنے معلومات پیش کرسکتا ہے، مخبر ڈکلیئریشن دے گا کہ اس کی معلومات درست ہیں، معلومات کو دستاویزات اور مواد کے ساتھ تحریر کیا جائے گا۔ بل کے مطابق اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا اور جعلی شناخت دے تو کمشن اس کی معلومات پر ایکشن نہیں لے گا، اگر مخبر کی معلومات پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہو تو وہ نہیں لی جائے گی۔ بل کے مطابق اس شخص...
    ملیر سٹی پولیس نے معلومات کی بنیاد پر تھانہ کلفٹن کے حدود میں ڈکیتییوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا ہے جبکہ واردات میں ملوث بیوی بھی شریک جرم نکلی۔ ملیر سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن تھانے کی حدود میں گھریلو ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم ملیر سٹی کے علاقے میں خفیہ طور پر روپوش تھا، جہاں چھاپہ مار کر اسے گرفتار...
    کولاج فوٹو: سوشل میڈیا دیامر میں بابوسر سیلاب میں اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال کے ساتھ تین سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئیجاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر...
    دیامر میں بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں روانہ کردی گئیں۔تھور نالے میں سیلاب میں دو افراد بہہ گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ تھک لوشی کے مقام پر سیلاب سے پل کو نقصان پہنچا، سیلاب سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، سیاحوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے بابوسر ٹاپ پر پیر کے روزکلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہہ جانے والے 15 سیاحوں کی تلاش...
    پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 8تقسیم کار کمپنیاں 244 ارب روپے کی اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئیسکو، لیسکو، حیسکو، میپکو، پیسکو، کیسکو، سیپکو اور ٹیسکو شامل ہیں۔ مذکورہ 8 کمپنیاں لائن لاسز، بجلی چوری، ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے اووربلنگ کرتی تھیں۔ گھریلو صارفین،زرعی ٹیوب ویلز، وفات پا نے والےافراد بھی اووربلنگ سے بچ نہ سکے، دستاویزات کے مطابق ملتان الیکٹرک کمپنی نے مردہ افراد کو 4 کروڑ 96 لاکھ روپے کا بجلی بل بھیجا، 5 تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 47 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔ دستاویز کے مطابق ملتان الیکٹرک...
    ممتاز عالم دین نے کہا کہ رہبر معظم نے امت کو سیاسی شعور دیا، مظلوم کی ہمیشہ حمایت کی اور ڈنکے کی چوٹ پر کی، کیا مظلوم کی حامی کی حمایت کرنا یا اس کی تصویر مجلس میں لانا کیسے سیاست ہو گیا؟۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسا کہتے ہیں یا سوچتے ہیں تو وہ دین کی روح سے نابلد ہیں، رہبر کی مخالفت کرنیوالوں کا کھوج لگانا ہوگا کہ ان کی کڑیاں کہاں ملتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مجلس عزاء میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر لانا سیاست نہیں، بلکہ عین دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے جو لوگ ایسا...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نےکارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی سریاب روڈ کوئٹہ پر عمل میں لائی گئی، جس کےدوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، شواہد کی روشنی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر،گل زمان اور محمد اسلم کے ناموں سے کی گئی۔ ایف آئی...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے متعلق تصور اور زمینی حقائق میں فرق ہے، یہ جاننا ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ اور زمینی حقائق سے مکمل آگاہ ہونا ضروری ہے، ریاست قلات کا الحاق زبردستی نہیں بلکہ رضامندی سے ہوا تھا۔ دہشت گردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، سرفراز بگٹیبے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے نواحی علاقے لورالائی ژوب شاہراہ پر ایک دلخراش واقعے نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ رات کوئٹہ سے لاہور جانے والی دو بسوں کو راستے میں روکا گیا، جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد بس سے اتارا گیا اور شہید کر دیا گیا یہ واقعہ صرف محض دہشت گردانہ حملہ نہیں، بلکہ نسلی بنیاد پر دہشت گردی کی ایک وجہ سے منسوب جرم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حملہ آوروں نے خاص طور پر پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو ہدف بنایا ۔ وسیم عباسی نے کیا انکشاف کیا؟ سینئر صحافی وسیم عباسی نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یہ حملہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہاہے کہ لورالائی میں بس سے پنجاب کے 9 شہریوں کو شہید کر دیا گیا ، یہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک کچھ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کے واقعات کی پہلے سے خبر دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں واقعہ ہوتاہے ۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ لورالائی میں بہت ہی افسوسناک واقعہ ہوا، فتنتہ الہندوستا ن کے دہشتگرد وں کی طرف سے یہ واقعات آئے روز کا معمول بنتا جارہاہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا جاتاہے ، لورالائی کے علاقے میں ایک بس کوئٹہ سے لاہور...
    بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
    دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ساتھی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت ایس پی ڈی کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت واپس لی جانا اس صورتحال کی وجہ بنی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے قانون ساز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی نامزد کردہ امیدوار، قانون کی پروفیسر فراؤکے بروسیئس گرسڈورف کو، اسقاط حمل کے بارے میں ان کے خیالات اور...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم میں سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کرکٹ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک نجی اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر چار ماہ بعد کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہو رہی ہے، کوئی مربوط نظام دکھائی نہیں دیتا اور نہ ہی کوئی ایسا شخص ہے جو ٹیم کو درست سمت میں لے جائے کامران اکمل نے کہا کہ فیصلے چند افراد کی ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں جس کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سلیکشن میں مستقل مزاجی نہ ہونے پر شدید مایوسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...
    اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا نے واقعی Srebrenica کے المیے سے سبق سیکھا ہوتا تو آج ہم مسلمانوں کے خلاف غزہ میں ایک اور نسل کشی نہ دیکھ رہے ہوتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی"نے  آج جمعرات کو سریبرینیکا میں ہونے والی نسل کشی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ اگر دنیا نے واقعی سریبرینیکا کے سانحے سے سبق سیکھا ہوتا تو آج ہم غزہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور نسل کشی نہ دیکھ رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو Srebrenica میں ہونے والی نسل کشی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن...
    اسلام ٹائمز: تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوتا ہے، جس میں روندو کے دیگر علاقوں سے بھی عزادار شریک ہوتے ہیں۔ علاقے کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے کشیپا میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بلتستان کے سب ڈویژن روندو طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں 13 محرم الحرام کا مرکزی اور قدیمی جلوس نکالا گیا، طورمک کے تقریباً 18 گاؤں سے 4 ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو مرکزی امام بارگاہ کشیپا پہنچے، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد امامبارگاہ کشیپا میں مختصر مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 591 ارب روپے کا بجلی چوری کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا، تقسیم کار کمپنیوں کےنقصانات کم کرکے 399 ارب روپے پر لے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے،جو پاکستان میں ہونے ولےدہشتگرد حملوں پر سینہ تان کرخوشی مناتی ہے ۔ الجریزہ ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاکہناتھا کہ وہ خوش ہوتے ہیں، لطف اندوز ہوتے ہیں،جب خودکش حملے ہوتے ہیں جب معصوم بچوں کا خون بہتا ہے،توثبوت چاہے معلوماتی ڈومین میں ہو انتظامی سطحی پر ہو کسی دائرہ کار میں ہو،مالی معاونت دہشتگردی کی فنڈنگ ہر جگہ کھلے عام موجود ہے یہ ہر جگہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ گزشتہ برس دہشتگردی کے 200 سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ حملے رواں برس بھی جاری ہیں۔ دہشتگردی کے حوالے سے یہ سال پاکستان کی تاریخ میں بدترین سال ہے۔ میں خود دہشتگردی کا شکار رہا ہوں۔ پہلگام حملے کے متاثرین کا دکھ اور خوف محسوس کر سکتا ہوں۔ پاکستان جس پراسیس سے گزرا اس میں پاکستان نے دہشتگرد گروپوں کیخلاف فوجی آپریشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن نے چینی کی قیمتوں کے تعین میں مبینہ گٹھ جوڑ کے کیس کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور اس کی رکن ملوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ کمیشن نے شوگر کارٹلائزیشن کے کیس میں سماعتیں 4، 5 ، 6 اور 7 اگست کے لیے مقرر کی گئیں ہیں اور فریقین کو سماعتوں کے لیے اپنے نمائندگان نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے، جو مقررہ تاریخوں کو متعلقہ شواہد اور دستاویزات کے ہمراہ کمیشن میں اپنی دستیابی یقینی بنائیں۔قبل ازیں مئی میں، کمپٹیشن ایپلٹ ٹربیونل نے 44 ارب روپے کے جرمانے کے خلاف شوگر ملوں اور ایسوسی ایشن کی دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ دوبارہ...
    پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جن گروپوں پر تحفظات ہیں، اس حوالیسے حال ہی میں ہم ایف اے ٹی ایف کے سخت عمل سے گزرے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں عالمی برادری نے ان گروپوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکارہے اور...
    اسلام ٹائمز: سابقہ روایات کے مطابق کڑمان میں جلوس کا آغاز صبح 9 بجے ہوا۔ جلوس زیڑان پل، تیزانے کنڈہ سے شروع ہوا اور کڑمان مین روڈ پر یوسف خیل سے ہوتا ہوا 12 بجے بابا زیارت پہنچ گیا۔ ایک بجے تک بابا زیارت میں سینہ زنی ہوئی۔ اسکے بعد مجلس کا انعقاد ہوا، مجلس سے متعدد علمائے کرام نے خطاب کیا۔ آخر میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے امام علی ع اور امام حسین علیہ السلام کے جلیل القدر اصحاب کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔ رپورٹ: ایس این حسینی آج 13 محرم الحرام کو پاراچنار سٹی سمیت ضلع کرم کے متعدد علاقوں میں سوئم واقعہ کربلا کی یاد میں...
    اسلام ٹائمز: سابقہ روایات کے مطابق کڑمان میں جلوس کا آغاز صبح 9 بجے ہوا۔ جلوس زیڑان پل، تیزانے کنڈہ سے شروع ہوا اور کڑمان مین روڈ پر یوسف خیل سے ہوتا ہوا 12 بجے بابا زیارت پہنچ گیا۔ ایک بجے تک بابا زیارت میں سینہ زنی ہوئی۔ اسکے بعد مجلس کا انعقاد ہوا، مجلس سے متعدد علمائے کرام نے خطاب کیا۔ آخر میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے امام علی ع اور امام حسین علیہ السلام کے جلیل القدر اصحاب کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔ رپورٹ: ایس این حسینی آج 13 محرم الحرام کو پاراچنار سٹی سمیت ضلع کرم کے متعدد علاقوں میں سوئم واقعہ کربلا کی یاد میں...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔اُن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے 200 سے زیادہ واقعات پیش آئے، جن میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے 200 سے زیادہ واقعات پیش آئے، جن میں...
    عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور نے قوم پرست جماعت اے این پی سے کئی دہائیوں پر محیط ساتھ توڑ کر پارٹی چھوڑ دی ہے اور وفاق میں حکمران ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ثمر ہارون بلور نے خود اے این پی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ثمر ہارون بلور نے خاندانی جماعت کیوں چھوڑی؟ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کا ساتھ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ بلور خاندان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور اگرچہ سیاست سے کنارہ کشی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی سابق رکن اور شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، جسے خیبرپختونخوا کی سیاسی فضا میں ن لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی اور اے این پی کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ثمر بلور نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ کافی عرصے سے اے این پی کی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سے اختلافات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فی زمانہ کسی بھی ملک کی ترقی اور برتری کا مدار اِس بات پر ہے کہ اُس نے فطری علوم و فنون میں پیش رفت یقینی بنائے رکھنے کا اہتمام کس قدر کیا ہے۔ فطری علوم و فنون میں غیر معمولی پیش رفت ہی اب اِس بات کا فیصلہ کرتی ہے کون سا ملک کس طور محض زندہ رہے گا اور کون سا ملک بہت آگے جائے گا، دوسروں کو بھی راہ دکھائے گا۔ فطری اور سماجی علوم و فنون میں پیش رفت یقینی بنانے کے لیے تحقیق پر بہت زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے اور اِس عمل کو جاری بھی رکھنا پڑتا ہے۔ آج کے تمام ترقی یافتہ ممالک کا جائزہ لیجیے تو اندازہ ہوگا کہ اُن...
    اسلام ٹائمز: شاہراہ بلتستان باغیچہ اور طورمک کے مقام پر یہ جلوس گذشتہ تین سالوں سے نکالا جا رہا ہے۔ نماز ظہرین کے بعد شاہراہ بلتستان طورمک زیرو پوائنٹ سے جلوس شروع ہوا، جو آگے باغیچہ میں موجود مدرسہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم شہداء کربلا کی عظیم ترین قربانیوں کی یاد میں جس طرح پوری دنیا میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح گلگت بلتستان بھی غم حسین میں ڈوبا ہوا ہے۔ 11 محرم الحرام کو شاہراہ بلتستان (جے ایس آر) پر اسیران کربلا کی یاد میں جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں عزادار شریک ہوئے۔ شاہراہ بلتستان باغیچہ اور طورمک کے مقام پر یہ جلوس گذشتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کی ہے اور امریکا اسرائی کا نام لیے بغیر سخت بیان جاری کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ...
    عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔ مزید برآں، برکس نے...
    عزاداروں کے مطابق ان جھڑپوں کی بنیادی وجہ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں لگائے گئے نعروں اور پوسٹروں پر بعض پولیس افسران کا اعتراض اور مبینہ توہین تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے موقع پر نکالے گئے محرم کے جلوسوں کے دوران کئی مقامات پر کشیدگی، لاٹھی چارج اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ عزاداروں کے مطابق ان جھڑپوں کی بنیادی وجہ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں لگائے گئے نعروں اور پوسٹروں پر بعض پولیس افسران کا اعتراض اور مبینہ توہین تھی۔ کشی نگر ضلع کے کھڈا تھانہ علاقہ میں گلہریہ کے قریب محرم کے جلوس کے دوران اس وقت تناؤ...
    یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل  نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے،  4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
    سٹی42:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کی تبدیلی، نئی آئینی ترمیم کی ’افواہوں‘ کی تردید کی اور عوام سے دو دن سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایوان صدر میں تبدیلی اور نئی آئینی ترمیم متعارف کرانے کی خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سکھر میں صحافیوں کو وزیرداخلہ محسن نقوی سے بات کرنے کا موقع ملا تو بعض نے سازشی افواہ کو لے کر سوالات کئے وزیر داخلہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی ’افواہوں‘ کو نظر انداز کریں۔ انہوں نے عاشورہ کے احترام میں دو دن سیاست سے کنارہ کشی کی درخواست کی۔   نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی...
    حریت رہنما کی ایلیہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، عزاداری کے جلوسوں پر پابندی ہے، نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔ انہوں نے...
    پشاور(اوصاف نیوز) نویں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بندش ہے۔ پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل رہے گی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ وفاقی درالحکومت میں موسلادھار بارش،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا آیا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی کے لیے اُس تجویز کو قبول کیا ہے جسے وہ ’آخری پیشکش‘ قرار دے چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ کو امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اُنہوں نے سعودی عرب سے بھی بات چیت کی ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کو وسعت دی جا سکے، یہ وہ سفارتی معاہدہ ہے جس کے تحت اُن کی پہلی مدت صدارت میں اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے پر بات ہوئی تھی۔ منگل کو صدر ٹرمپ نے کہا تھا...
    لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل Post Views: 2
    عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور پر 6 دہائیوں تک راج کرنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ، حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کے بعد اب اپنے آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلور خاندان نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو بھی فروخت کردیا ہے۔ خاندان نے تصدیق کی ہے کہ غلام بلور نے گورنر ہاؤس کے قریب واقع پشاور کا واحد ذاتی گھر، بلور ہاؤس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق گورنر حاجی غلام علی کو بھاری قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور اب اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں۔ اس وقت غلام بلور...
    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر بے گھر کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمرشل کمپنیوں کی نشاندہی کرکے فہرست جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو معاونت فراہم کرنے والی 48 کمپنیوں کے نام شامل ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی یہ فہرست ان کمپنیوں کی ہے جو فوجی، ٹیکنالوجی، شہری، وسائل، اور مالی شعبوں میں اسرائیل کی فوجی اور قبضہ کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اسلحہ اور دفاع...
    ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان  میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان  کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز  لیکر فرار ہوئے...
    محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے درمیان ایک تعاون کی ایک یادداشت طے پا گئی ہے جس کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص کسانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ طبقات تک بروقت اور قابلِ فہم موسمی معلومات پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں نے باضابطہ طور پر ایک تعاون نامے پر دستخط کیے۔یاد داشت کے تحت دونوں ادارے مقامی سطح پر موسم کی درست پیش گوئیوں، موسمی صورتحال جاننے کے لیے خودکار آلات کی تنصیب اور موسمیاتی اعدادو شمار کے موثر استعمال...
    مہنگائی کی ستائی مظلوم عوام پر حکومت نے  پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ زرائع کے مطابق...
    پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا...
    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے بعد کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے “آئی آر آئی بی” کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھوتے اور چومتے رہے۔شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے‘ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں...
    اسلام ٹائمز: معتبر مغربی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی آزاد رپورٹس کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی "مکمل نابودی" کا دعوی ایک سیاسی ڈرامے بازی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور کسی تکنیکی یا فوجی حقیقت پر استوار نہیں ہے۔ حالیہ حملوں نے نہ صرف ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کو ختم نہیں کیا بلکہ برعکس عالمی رائے عامہ میں امریکی حکام پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ ایران نے نہ صرف اپنا افزودہ یورینیم فضائی حملوں سے پہلے ہی محفوظ جگہ پر منتقل کر لیا تھا بلکہ جوہری سرگرمیوں سے مربوط اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کرنے میں بھی کامیابی سے عمل کیا ہے۔ یہ حقیقت مستقبل کے مذاکرات اور علاقائی...
    ---فائل فوٹو  لاہور میں گزشتہ رات بھی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد 3 دنوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں شاہ گینگ کے ہلاک ہونے والے ملزموں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپا مارا گیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان حماد شاہ اور نعلین شاہ زخمی حالت میں پکڑے گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاکپنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی...
    ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی کی اس درخواست کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کا نشانہ بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ "رافیل گروسی کا حفاظتی اقدامات کے بہانے سے بمباری کا شکار ہونے والی سائٹس کا دورہ نہ صرف بے معنی ہے بلکہ ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی بھی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام کا اختیار رکھتا ہے۔" یاد رہے کہ چند روز قبل ایران پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس بات کریں ، پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے،سٹریٹجک غلط فہمیوں کا شکار لوگ اپنا ذہن صاف کریں،بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ...
    پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر...
    (بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔  وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے جمعرات کے روز ادارے کے قیام اور چارٹر کے 80 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کہا کہ فی الوقت اقوام متحدہ کو اپنے بنیادی اصولوں پر غیر معمولی حملوں کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے ارکان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''آج ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر ایسے حملے دیکھ رہے ہیں جیسے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔‘‘ البتہ انہوں نے حملہ آوروں کا نام نہیں لیا۔ مسلح تنازعات میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں میں چار گنا اضافہ، اقوام متحدہ تاہم انہوں نے اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی قانون...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔ اس فلم نے ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ 16 روز میں میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔  فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔ پاکستان میں 22 جون تک فلم ’لو گُرُو‘ کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے۔ بیرون ملک سب سے زیادہ...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم لو گُرُو نے محض 16 دنوں میں 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کرکے ملکی فلمی صنعت میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرُو کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،فلم نے ابتدائی 3 روز میں ہی 15 کروڑ روپے کما کر سب کو حیران کیا، جبکہ اب یہ کمائی بڑھ کر 70 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جو فلم کے 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پیٹرول کے پیسے نہیں تھے کیا؟‘، فلم لو گرو کے سین پر لوگوں نے یہ تبصرے کیوں کیے؟ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لو...
    امریکا میں پاکستان کی سابقہ سفیر ملیحہ لودھی نے ایران کے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی خبروں پر تبصرہ کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افزودہ یورینیم اگر محفوظ ہےتو امریکا، اسرائیل کی کارروائیوں پر سوال اٹھتا ہے۔ ایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سببایران کے پاس موجود 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کا ذخیرہ عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں دنیا کو سوچنا ہوگا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں کتنی کامیاب رہی ہیں۔ پاکستان کی سابقہ سفیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے افزودہ یورینیم کو محفوظ رکھا ہے تو یہ ان کی...
    مشرق وسطیٰ میں اگر کوئی ایک ملک امریکا کا مستقل ترین اور نظریاتی حریف رہا ہے، تو وہ ایران ہے۔ یہ تصادم صرف موجودہ جنگی کشیدگی یا سفارتی بیان بازی تک محدود نہیں بلکہ اس کے سائے گزشتہ 7 دہائیوں سے عالمی سیاست پر پڑتے رہے ہیں۔ تیل، نظریات، انقلاب، خفیہ آپریشنز اور جوہری معاہدے، یہ سب ایران امریکا تعلقات کی تاریخ میں شامل ایسے ابواب ہیں جو بار بار دنیا کو جھنجھوڑ چکے ہیں۔ آئیے، ایران اور امریکا کے درمیان کشمکش کی اس تاریخی شاہراہ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 1953: مصدق کی برطرفی اور شاہ کی واپسی ایرانی عوام نے 1951 میں محمد مصدق کو وزیر اعظم منتخب کیا، جنہوں نے برطانوی تسلط سے نکلنے کے لیے آئل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے۔ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) پاکستانی حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹوں کو ''مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود یا سمندری علاقے کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ تردید ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ حکام نے میڈیا اورعوام دونوں پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی خبر عام کرنے سے قبل قابل اعتماد اور سرکاری...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پہ ایران پہ حملہ کیا ہے، ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، سختی سے اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا، ہم امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے ہم نے نسل کشی دیکھی، پہلے وہ فلسطین پھر وہ یمن کے لئے آئے اور اب ایران کے...
    شمالی کوریا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔  شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق شمالی کوریا نے اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحانہ توسیع پسندی کو خطے میں موجودہ کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا ہے، اور مغربی طاقتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کی ان پالیسیوں کو نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ...
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران نواز ملیشیائیں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی تاہم نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) پاکستانی سربراہ حکومت نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ان امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی میں ہے۔ اسی دوران پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی ایک باضابطہ بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کی جانے والی جارحیت بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین اسلام آباد میں ملکی دفتر خارجہ کے مطابق ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اور تنازعے...
    ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو، برلن، نیو یارک اور تل ابیب میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دنیا بھر کے مختلف شہروں میں ”جنگ نہیں، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے  ۔ ٹوکیو میں ایران پر امریکی حملوں کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنگ کی مذمت کی۔ نیویارک میں بھی جنگ مخالف یہودیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی۔ اسی طرح برلن میں بھی عوام سڑکوں پر نکلے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سےٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے، کی مذمت کی ۔ انہوں نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے قانون اور دیگر بین...
    سٹی 42:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  مسعود پیزشکیان سے  آج سہ پہر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے، کی مذمت کی  ۔ انہوں نے برادر  ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔  واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی 2 بہترین فیچرز کا اضافہ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
    ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لندن: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال غیر مستحکم ہے، خطے میں استحکام ضروری ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، نئے مرحلے میں 20 سے 40 میزائل اسرائیلی شہروں پر داغے گئے، جس کے بعد کئی شہروں میں...
    تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر فضائی حملے کرتے ہوئے امریکہ جنگ میں شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے فردو نیوکلیئر تنصیب پر حملے کے لیے 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے، امریکی آبدوزوں سے 30 ٹوماہاک میزائل داغے گئے جو نطنز اور اصفہان کی سائٹس پر گرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع نیوکلیئر مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے ایران کے تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا بہت کامیاب حملہ مکمل کیا، تمام طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں، فردو سائٹ پر مکمل بمباری کی گئی جس...
    سونیا گاندھی نے کہا کہ 13 جون 2025ء کو دنیا نے ایک بار پھر یکطرفہ فوجی طاقت کے استعمال کے خطرناک نتائج کا مشاہدہ کیا جب اسرائیل نے ایران اور اسکی خودمختاری کے خلاف شدید پریشان کن اور غیر قانونی حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی سینیئر خاتون لیڈر سونیا گاندھی نے غزہ اور ایران پر اسرائیل کے حملے پر ہندوستان کی خاموشی پر سخت تنقید کی۔ ایک مضمون میں کانگریس کی سابق صدر نے نریندر مودی کی حکومت پر اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے پُرامن دو ملکی حل کے لئے ہندوستان کے اصولی عزم کو ترک کرنے کا الزام لگایا۔ سونیا گاندھی نے اپنے مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو پر...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران میں امریکہ کے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ایک براہ راست خطرہ ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا مقابلہ کرے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اقدامات کرے۔ حماس 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کر چکا ہے جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی عوام کے لیے مملکت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بار پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔ ہفتے کے روز استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے 51 ویں اجلاس کے سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے واضح کیاکہ سعودی عرب فلسطینی مسئلے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے، انسانی بحران کے سدباب اور عرب و اسلامی دنیا کے مشترکہ مؤقف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا انہوں...
    پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔  ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔ لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا...
    عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹس کے مطابق ’لو گرو‘ نے اپنے دوسرے ہفتے کے آخر میں برطانیہ میں 75ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ ہاؤس فل 5 نے 56 ہزار پاؤنڈز کا بزنس کیا ہے۔ 9 دنوں میں ’لو گرو‘ کی یو کے باکس آفس کلیکشن 2لاکھ 26ہزار پاؤنڈز یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) سوشل میڈیا صارفین ’لو گرو‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے پاکستانی فلم...
    سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ جرنل کینسر ڈِسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ یوشوان وینگ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل...
    لاہور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ چولی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ درجہ حرارت کم ہونے پر گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم بارش کا ابھی امکان نہیں۔
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے  موقع پر  چائنا میڈیا گروپ  اور قازق صدارتی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمپلیکس کے اشتراک سے 2025 کی  چین-وسطی ایشا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں  قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے  اس  تقریب  کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ۔ تقریب میں “چین-وسطی ایشیا میڈیا  تعاون کو مضبوط بنانے کا  انیشی ایٹو ” جاری کیا گیا، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ متعدد اعلی معیار کے پروگرامز کی نشریات کا آغاز کیا گیا  اور “وسطی ایشیا کا ہزاروں میل کا  سفر” نامی چین-وسطی ایشیا  جوائنٹ  میڈیا رپورٹنگ کی...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس آمدنی میں اضافے اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی تھی، اس تجویز پر آج سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹرز نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس تجویز کو مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے بجٹ میں تجویز کی گئی 10 سال سزا پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن...
    یہ کارروائی ان دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جو اسرائیل نے تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں پر کیے، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدان اور عام شہری بشمول بچے شہید ہوئے۔ یہ بے مثال فوجی آپریشن ’یا علی ابن ابی طالبؑ‘ کے کوڈ نام سے انجام دیا جا رہا ہے، جو عید الغدیر کی بابرکت مناسبت کے ساتھ موافق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے ہفتہ کے روز ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کی تازہ ترین لہر کے دوران مختلف جدید میزائل سسٹمز تعینات کیے۔ باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تازہ حملوں...
    ایرانی حملوں سے اسرائیل میں تباہی، صحافیوں کو متاثرہ مقامات کی رپورٹنگ سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ ترین جوابی حملے کے بعد اسرائیل کے کئی شہروں میں شدید نقصان کی اطلاعات ہیں، جب کہ اسرائیلی فوجی سنسرشپ نے چار اہم مقامات کی تفصیلات میڈیا پر شائع کرنے سے روک دی ہیں۔ ایرانی حملے حیفا، بات یم اور بیسان کے قریب علاقوں میں ہوئے، جہاں ڈرونز اور میزائلوں کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ حیفا میں تیل ریفائنری کے علاقے کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جس سے ایران کا یہ پیغام واضح ہوتا ہے کہ وہ اسرائیلی تنصیبات پر حملے کا جواب اسی سطح...