2025-09-18@02:56:11 GMT
تلاش کی گنتی: 874
«میں ویڈیو کانفرنسنگ»:
لاہور؍ اسلا م آباد؍ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار+ آئی این پی) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہوں گے جبکہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ بانی...
سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے وڈیو لنک انتظامات کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے ویڈیو لنک انتظامات کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت...
— خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر بحالی، غضنفر وسیم کنڈی کو سرکاری گاڑی میں عام سواریاں بٹھانے کے الزام میں 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے بتایا کہ گاڑی میں فی کس ایک ہزار روپے کرایہ لیا جا رہا تھا۔ ویڈیو میں شخص کو گاڑی کے چاروں اطراف سے مناظر ریکارڈ کرتے اور ڈرائیور سے سوال کرتے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا.(جاری ہے) درخواست میں استدعا کی گئی کہ 16 ستمبر دن ایک بجے کورٹ نمبر 1 کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعدد بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شبیر تنولی کو 7 مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ بچیوں نے ملزم کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارے۔ قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کراچی قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی... پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو اہل علاقہ کی...
ایرانی بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ نسیم ایرانی نے اپنی غیر معمولی مہارت سے بالی ووڈ اسٹار کاجول میں ایسا روپ بدلا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور صرف چند دنوں میں تقریباً 3 کروڑ ویوز اور 10 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہے۔ ویڈیو میں کمال تبدیلی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کا آغاز نسیم کے میک اپ کے بغیر چہرے سے ہوتا ہے، اور پھر قدم بہ قدم تبدیلی دکھائی جاتی ہے۔ کمال مہارت کے ساتھ انہوں نے نہ صرف کاجول کے مشہور انداز بلکہ ان کے تاثرات تک کی درست نقل کی۔ یہ ویڈیو فلم’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک گیت کے ساتھ اپ...
حکومت پنجاب نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے وڈیو لنک انتظامات کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں یکم اکتوبر کیلئے 3 گواہان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے، عدالت نے کہا کہ تینوں گواہان کی عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے کہا...
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔ شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ...
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔ درخواست میں...

رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر سینئر صحافی رضی دادا کی کمیٹی میں پیش ہونے اور معذرت کرنے لیکن کمیٹی کی جانب سے قبول نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر عمر چیمہ کے بعد اب صحافی وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رضی دادا کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر کمیٹی ممبر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آپ نے انتہائی گھٹیا بات کی، آپ کو پی ٹی وی نے اینکر کی ذمہ داری دی، سرکاری میڈیا کا اینکر ہوتے ہوئے آپ نے جو الفاظ کہے وہ مجھے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ بعدازاں کمیتی نے رضی دادا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ ...
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے...
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں...
سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو شدید حیرت اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، ویڈیو میں دو بیٹیوں کو اپنے والد کے آخری لمحات کے دوران وی لاگ بناتے اور غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک بزرگ شخص موت کے قریب تھا اُس وقت اُس کی بیٹیاں نہ صرف کیمرے کے سامنے موجود تھیں بلکہ اپنے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کرنے کی اپیل بھی کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ صارفین نے اس عمل کو ’غیر اخلاقی‘،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سرکاری اسپتال میں انوکھا اور تشویش ناک منظر دیکھنے میں آیا، جہاں اسپتال کے اندر گائے اور بیل آزادانہ گھومتے رہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف عوام کو چونکا دیا بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانور اسپتال کی راہداریوں میں بے خوف پھر رہے ہیں، جبکہ مریض، تیماردار اور طبی عملہ پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ جانوروں کی موجودگی نے نہ صرف مریضوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا بلکہ اسپتال کی صفائی اور حفاظتی نظام پر بھی سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ شہریوں نے اس واقعے...
کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
کراچی کے علاقے قیوم آباد سے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون اور یو ایس بی ڈیوائس سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور پولیس نے مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ قومی اخبار میں شائع ثاقب صغیر کی رپورٹ کے مطابق، ملزم کئی سال سے قیوم آباد میں مقیم تھا اور شربت کا ٹھیلا لگانے کے بہانے کم عمر بچوں اور بچیوں کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، متاثرین کی عمریں 5 سے...
اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کو اُس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک ترک ہیکر نے براہِ راست ان کے فون نمبر پر رابطہ کر کے مختصر ویڈیو کال کی اور اس کی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ رپورٹس کے مطابق ہیکر نے جیسے ہی کال کنیکٹ کی تو وزیر دفاع نے جواب دے دیا، لیکن چند ہی لمحوں میں ہیکر نے ان پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ شروع کر دی۔ جس پر کاٹز نے فوراً کال منقطع کر دی۔ ہیکر نے اس چند سیکنڈ کے کلپ اور وزیر کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی۔ اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع کے فون پر حالیہ دنوں میں مختلف...
اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز اپنے ذاتی فون نمبر کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق اور شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ ترک ہیکرز نے اسرائیل کاٹز کا ذاتی نمبر حاصل کر کے انہیں ویڈیو کال کی اور بعد ازاں کال کا اسکرین شاٹ ان کے نمبر سمیت آن لائن پوسٹ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کال ریسیو کی تو دوسری جانب سے انہیں گالیاں دی گئیں جس کے بعد انہوں نے فون کاٹ دیا تاہم ویڈیو کال کا یہ اسکرین شاٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیردفاع کو پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔ سیاسی تجزیہ کار اور کمیونیکیشن اسٹریٹیجسٹ کلاوس یورجنس نے...
نیویارک کے علاقے پلیٹس برگ میں ایک رہائشی کے گھر کے سامنے نصب سیکیورٹی کیمرے نے ایک منفرد پورچ پائرٹ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بھوکا ریکون تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: غاروں میں چالاک ریکون کا پیچھا، بدھو کتے کو جان کے لالے پڑگئے رپورٹ کے مطابق گھر کے مالک نے 93 ڈالر مالیت کا پالتو جانوروں کا کھانا فیڈ ایکس کو واپس کرنے کے لیے پورچ پر موجود ڈبے میں رکھ دیا تھا، مگر ایک ریکون نے منصوبہ بگاڑ دیا۔ کیمرے میں قید ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جانور ڈبے کو پھاڑ کر مزے سے کھانے لگ گیا۔ رہائشی نے بتایا کہ ریکون اگلی راتوں میں بھی میل...
بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) سے بنی ایک مبینہ ویڈیو نے نیا سیاسی تنازع کھڑا کردیا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’گھٹیا پن کی انتہا‘ ہے اور اپوزیشن نے سیاست کو نئے پست درجے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی بی جے پی رہنماؤں کے مطابق اس طرح کی مہم صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کی توہین ہے اور اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ دوسری جانب کانگریس قیادت نے اس معاملے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارلی کرک کو دو روز قبل امریکی ریاست یوٹا کی ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا کہ مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہو گیا۔ حملہ آور اپنی بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا جبکہ چھت پر اس کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے...
منفرد انداز میں گائیکی کیلئے مشہور سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں چاہت نے بتایا کہ انڈے پڑنے کی یہ ویڈیو 3 ماہ پرانی ہے جو اب منظرِ عام پر آئی اور وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت اور ہمدردی کرنے والے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ https://www.instagram.com/reel/DOdTm81iJDZ/?utm_source=ig_web_copy_link چاہت نے بتایا کہ 3 ماہ قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد انہیں مخلتف نمبرز سے کال موصول ہوئیں جن میں انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ https://www.instagram.com/reel/DOep_2kDPix/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے بتایا کہ کالز پر ان سے سوال کیا گیا کہ ’بدوبدی چوٹ زیادہ تو نہیں...
معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس نے تین ماہ بعد ان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ برطانیہ کے ریسٹورنٹ نے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس میں جون کے مہینے میں دو افراد نے ان پر انڈے پھینک کر حملہ کیا تھا، حالانکہ جب انہوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ واقعہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’پراٹھا اسٹاپ...
سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور دلچسپ گائیکی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر...
اسلام آباد: عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا۔ سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔ یاد رہے...
اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی شِن بیت (داخلی سیکیورٹی ایجنسی) کے تعاون سے کی گئی۔ اب اسرائیل کے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ Breaking | An Israeli air strike targets the leaders of Hamas in Doha city, Qatar. pic.twitter.com/GGQTKjaUiE — Eye on Palestine (@EyeonPalestine) September 9, 2025 اسرائیل کے فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رہنما کئی برسوں سے تنظیم کی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: دوحا میں اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس الجزیرہ کو ایک سینئر حماس...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ صحافیوں کو پریس کانفرنس کے دوران شورشرابا نہ کرنے ہدایت کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس سے قبل انہوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہیں پریس کانفرنس کے دوران ‘جذباتی’ نہ ہونے کا کہا۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج انہوں نے کہا کہ میں تو برداشت کرلیتی ہوں لیکن یہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس ہے، میری درخواست ہے کہ یہ پریس کانفرنس پہلی ہونی چاہیے آخری نہیں۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری عزت آپ کے ہاتھ میں ہے، میں نے ہمیشہ بڑی...
عمران خان کیخلاف ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک پر جرح کیلئے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کیلئے 12 ستمبر کو طلب کر لیا اور جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فریقین وکلا 10 بجے...
کراچی: منگھوپیر نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان کیش وین میں سوار سیکیورٹی گارڈ سے اس کی رائفل بھی چھین کر فرار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو منگھوپیر تھانے کےعلاقے نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیش وین کو نجی بینک کے باہر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، کیش وین سے...
سوشل میڈیا پر مقبول اور خواتین کے روپ میں نظر آنے والے ایک ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آ گئی۔ ’لڑکی‘ کا روپ دھارنے والا حقیقت مں ’عبدالمغیز‘ نامی نوجوان لڑکا ہے۔ صوابی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ یہ کیسا ڈراما؟ ضلع صوابی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نے مختلف پوز لے کر اور خواتین کے روپ میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جس نے معاشرے میں بے چینی پھیلائی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، ملزم کی ضمانت منظور پولیس چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، اور ابتدائی تفتیش میں عبدالمغیز نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔...
صوابی(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکی کا روپ دھارنے والے ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ٹک ٹاکر عبدالمعیز ساکن بامخیل خواتین کا لباس پہن کر مختلف پوز بناتا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ ان حرکات کی وجہ سے مقامی سطح پر سخت رنجش اور بے چینی پیدا ہو رہی تھی۔ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق حراست کے دوران عبدالمعیز نے اپنے فعل کا اعتراف کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ...
امریکی ریاست پنسلوانیا میں نرسنگ کی طالبہ اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ گاڑی چلاتے ہوئے برٹنی اسپیئرز کا مشہور گانا ہٹ می بے بی ون مور ٹائم” گاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔ گانا گاتے گاتے اچانک اس کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر پھسل گئی، کئی قلابازیاں کھائیں اور اُلٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: محفوظ ڈرائیونگ پر وی لاگز بنانے والے ٹریفک انسپیکٹر سوشل میڈیا پر وائرل یہ واقعہ کیٹلین مک کچن نامی طالبہ کے ساتھ پیش آٰیا، جس کے موبائل کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ بھی ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہی ہے، مگر چند ہی لمحوں بعد گاڑی تیزی سے سڑک پر...
لاہور: قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں محفل میلاد کے دوران شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل چوری ہوگیا۔ ملزم نے میلاد کی محفل میں رش کے دوران شہری محسن رضا کا موبائل فون چوری کیا۔ موبائل چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں جس میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق موبائل فون کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے تھی، ملزم کو گرفتار کر کے میرا قیمتی موبائل برآمد کروایا جائے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وہاڑی: پنجاب بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے دوران وہاڑی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی بروقت مدد اور محفوظ مقامات تک منتقلی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انقلابی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی براہ راست نگرانی میں شروع کیے گئے اس نظام کے تحت ویڈیو کال، لائیو لوکیشن اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتی ہیں۔ ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار براہ راست موقع پر موجود رہ کر متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں، جب...
امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملہ کیس سے با عزت بری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی گلوکارہ و ریپر کارڈی بی کوخاتون گارڈ کیساتھ بدسلوکی کے کیس سے بری کردیا ہے۔ کارڈی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا منہ نوچ لیا۔ متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ وہ بےحد تکلیف سے گزریں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئیں تھیں جبکہ کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ضرور ہوا تھا مگر اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا تھا۔ امریکی گلوکارہ نے کہا کہ خاتون نے بغیر اجازت میری ویڈیو بنائی ویڈیو بنانے سے منع...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکان میں موجود مصنوعات کو الٹ پلٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ برطانیہ میں ایک ’’غیر قانونی مہاجر‘‘ ہے جو غصے میں آگیا۔ 24 اگست کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’برطانیہ میں غیر قانونی مہاجر کا غصے پر قابو نہ رہا کیونکہ آکسفورڈ سٹی کونسل کی جانب سے غیر قانونی مہاجرین کو مفت پلے اسٹیشن 5 دینے والی دکان میں کنسول ختم ہوگئے۔‘‘ https://www.facebook.com/reel/1306988137656122/?rdid=XMYd7kXulzHTF7NC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1LLnRkLm7P%2F اسی طرح ایک ہی متن والی پوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر ہوئی جسے تقریباً 10 لاکھ بار دیکھا گیا۔ فیس بک پوسٹ کے تبصروں میں کہا گیا ’’کیا کہہ سکتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے جاپان کے دورے کے دوران روایتی کھیل سُومو ریسلنگ میں قسمت آزمائی۔ ایرک ٹرمپ، جو جاپان کی کرپٹو کرنسی کمپنی میٹا پلانٹ کے شیئر ہولڈرز اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو گئے ہوئے تھے، نے اپنے فارغ وقت میں ایک سُومو اکھاڑے کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے کھیل کے 34 سالہ لیجنڈ ریسلر یوکوزونا کے ساتھ دوستانہ مقابلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرک ٹرمپ نے ابتدا میں حوصلہ مندانہ آغاز کیا، مگر کچھ ہی دیر بعد یوکوزونا نے انہیں بہ آسانی اٹھا کر رِنگ سے باہر کر دیا۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Not every day you get called into the...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کا فون بار بار مصروف آ رہا تھا۔ اس بات پر غصے میں آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کنکشن کاٹ دیا، جس سے گاؤں بھر میں بجلی معطل ہوگئی۔ نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y — Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ نیکسٹ لیول...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم پاکستان اور بیرون ملک اپنے بیک ٹو بیک کنسرٹس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ایسے ہی ایک کنسرٹ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی ایک مداح اسٹیج پر چڑھ کر گلوکار کے بلکل سامنے بےہودہ انداز میں ڈانس کر رہی ہے۔ خاتون مداح کے ڈانس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا، "موسیقی نے لوگوں کو دیوانہ، غیر معمولی اور مفلوج بنا دیا ہے۔ ایسے لوگوں کو دیکھنا مزاحیہ ہے۔” ایک اور...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بیان کررہا ہے۔ معروف صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ جس میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے آبی جارحیت کی حکمت عملی واضح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ This retired Indian General Kanwaljeet Singh Dhiloon is dreaming to destroy Pakistan by using water as a weapon. Just look at his mentality. Intellectually dishonest and corrupt. He is trying to please RSS because he need another govt job next year. Bloody job seeker. pic.twitter.com/A3unMYznh1 — Hamid...
بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر...
لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا...
اسلام آباد (شوبزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے ایک اور ٹک ٹاکر کے مبینہ اغواء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ انسٹاگرام آئی ڈی samiyashianz سے جاری ویڈیو بیان میں متاثرہ لڑکی نے اپنی شناخت سامعہ حجاب جعفری کے نام سے کرائی اور الزام لگایا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص حسن زاہد شادی سے انکار پر اسے گزشتہ تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ @sunodekhopakistan اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کو اغوا کرنے کوشش | چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی وڈیو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بلاگر اور ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب پر اس کے...
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...

ٹھیکیدار رکن اسمبلی ہے، شاید ہی احتساب ہو سکے،خواجہ آصف نےسیالکوٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لیے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگالیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں...
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز سمفروپول کو سمندری ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ واقعہ دریائے ڈینیوب کے ڈیلٹا میں پیش آیا جو یوکرین کے علاقے اودیسا میں واقع ہے۔ سمندری ڈرون کا پہلا کامیاب حملہ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی یوکرینی بحری جہاز کو سمندری ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ Video: Ukraine’s “Largest” Naval Ship Sunk In Russia’s First Sea Drone Attack https://t.co/lV46WW4mVG – #bharatjournal #news #bharat #india — Bharat Journal (@BharatjournalX) August 29, 2025 جہاز کو ’لاگونا کلاس‘ میں شمار کیا جاتا ہے جو ریڈیو، الیکٹرانک، ریڈار اور آپٹیکل جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ہلاکتیں اور زخمی یوکرینی حکام نے...
گوگل نے اپنے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول “ویڈز” (Vids) کو اب تمام صارفین کے لیے کھول دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ٹول صرف گوگل ورک اسپیس یا مخصوص AI سبسکرائبرز کے لیے محدود تھا۔ اب عام صارفین بھی اس AI ویڈیو ایڈیٹر کو استعمال کر سکتے ہیں، جس میں مختلف ٹیمپلیٹس، اسٹاک میڈیا، اور بنیادی AI فیچرز شامل ہیں۔ یہ ٹول خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو آسانی سے پریزنٹیشنز یا مختصر ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں۔ ویڈز کو سب سے پہلے 2024 میں گوگل ورک اسپیس کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ صارفین کو ایک اسٹوری بورڈ بنانے میں مدد دیتا ہے جس میں AI کی مدد سے سینز،...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب کے ممکنہ فائدے کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Qoum e Youth: Had Imran Khan not been incarcerated things would've been different in the current flood disaster Le Imran Khan: stating the benefits of the flood pic.twitter.com/nsP7wbWX9o — ali (@junaidalirehan2) August 27, 2025 یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کے کئی علاقے متاثر کیے تھے۔ دورۂ سیلاب زدہ علاقوں کے دوران عمران خان نے میڈیا اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس وقت سارا علاقہ...

بھارتی آبی جارحیت، سکھوں کامقدس اور تاریخی مقام کرتارپور گرودوارہ سیلاب میں ڈوب گیا، ویڈیوسامنےآگئی
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ...
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کےلئے نمائشی میچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے چیریٹی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہ اور دوسرے کرکٹر امدادی میچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اس وقت مشکلات کا شکار ہیں۔تمام افراد کو میچ دیکھنے آنا چاہیے تاکہ سیلاب متاثرین کی امداد ہوسکے۔
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ “کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ 250 کروڑ مالیت کے 6 منزلہ اس بنگلے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ اداکارہ نے پیغام میں کہا کہ ذاتی رہائش گاہ کی ویڈیو وائرل کرنا نہ صرف پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ سیکیورٹی کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ یہ ویڈیوز فوری ہٹا دی جائیں کیونکہ یہ کانٹینٹ نہیں بلکہ کسی کی ذاتی زندگی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt) ...
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ حال ہی میں گوگل نے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج پلیٹ فارم پر آٹومیٹک کیپشننگ، وژوئل ری ڈیزائن، نئی اپ ڈیٹ ہونے ولی ویڈیوز کے لیے انسٹنٹ پلے بیک، ٹائم اسٹیمپڈ ٹرانسکرپٹ اور یہاں تک کے یوٹیوب کے جیسا تھمب نیل پری ویو فیچر متعارف کرایا تھا۔ کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم پر گوگل وڈز کا تازہ ترین اضافہ کیا گیا ہے۔ ورک اسپیس ڈومین کے صارفین جلد ہی ڈرائیو میں ویڈیو چلانے پر دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب جامنی رنگ کا گوگل وڈز کا نشان دیکھ سکیں گے۔ اس نشان کو کلک کرنے چلائی گئی ویڈیو گوگل وڈز میں کھلے گی اور صارفین اس میں ٹرمنگ،...
دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
کوئٹہ: پولیس نے ڈیگاری میں بانو بی بی قتل کیس میں دیور کو گرفتار کرلیا، 22 جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو کا وزیراعلی نے نوٹس لیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانو بی بی قتل کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے قبائلی سردار شیربازئی سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا تھا، مقتولہ کی والدہ کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور اب مقتولہ کیے دیور کو گرفتار کیا گیا ہے، مقتولہ کے دیور پیرجان کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے، واقعہ میں ملوث اصل ملزم تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مقتول کے ورثا اور ملزم کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے راضی نامے کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ آصف علی بنام ریاست کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے یہ تصدیق نہیں ہو سکتی کہ مقتول کے ورثا نے راضی نامہ اپنی مرضی سے کیا یا دباؤ میں آکر۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ورثا اور قاتل کے درمیان راضی نامے کی تصدیق سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے کیس میں ورثاء سے راضی نامے کے معاملے کی سماعت ہوئی، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ویڈیو لنک کے زریعے تصدیق نہیں ہوسکتی کہ مقتول کے ورثاء نے راضی نامہ دباؤ میں آکر کیا یا اپنی مرضی سے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ مقتول کے لواحقین جب تک سیشن کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر راضی نامے کی تصدیق نہ کریں، راضی نامہ نہیں ہوتا، اگر ویڈیو لنک کے زریعے...
مصر میں ’ یاسمین ‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی بظاہر ٹک ٹاک خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا۔ مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو یاسمین نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور انہی شکایتوں کی صورت پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران یاسمین نامی ٹک ٹاکر کی اصل شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ ٹک ٹاکر...
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے...
لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی شکل میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں جنان سندھو، رحمت ظفر، جان حسینہ اور سات نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ کے ایک اسٹوڈیو میں عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر ویڈیوز بنائی...
امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...

اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں آئی ایس او کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی، ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ ناظر تقوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علمدار رضوی و لاپتا شیعہ عزادار اظہر عباس کی اہلیہ نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد میں اربعین حسینیؑ کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز ظہرین کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں...
الاسکا(انٹرنیشنل ڈیسک) الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔ Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head… Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f — Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025 22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔ اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔ پیوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی...
کھانے کو ہمیشہ گرم حالت میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، لیکن ایک خاتون کا دال گرم رکھنے کا نیا طریقہ سوشل میڈیا پر زیادہ متاثر نہ کر سکا۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون دال چاول کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ دال ٹھنڈی ہو گئی ہے تو انہوں نے نہ چولہا استعمال کیا اور نہ مائیکروویو۔ اس کے بجائے وہ گیس برنر کا اسٹینڈ اٹھا کر ٹیبل پر لائیں، اس کے نیچے ایک چھوٹی موم بتی جلائی اور اوپر برتن رکھ کر دال کو گرم کرنے لگیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا:’ کھانے کو گرم رکھنے کا بہترین...
ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے، 14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔ Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head… Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f — Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025 22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔ اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔ پوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی گھٹنے ٹیک گئے...
دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔ اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔ دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک سمندری ٹرینر ’جیسیکا ریڈکلف‘ کو شو کے دوران ’اورکا‘ وہیل نے مار ڈالا۔ ویڈیو میں خاتون وہیل کی پیٹھ پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہے اور پھر وہیل اچانک اسے پانی میں کھینچ لیتی ہے۔ Breaking ????Jessica Radcliffe orca attack real video Twitter — dolphin Jessica accident original, is it true? nachrichten deutsch https://t.co/fWVMvd8gpYThat is how Jessica's life was ended by the Orca she trains ,rip ????#jessica #rip #orcaattack pic.twitter.com/AXrPM6ilY0 — Hiroshi Suyama (@ner0xxxx) August 13, 2025 لیکن حقائق جانچنے والے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہے اور اس واقعے کا...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔ ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے...
فوٹو اسکرین گریب انسٹا گرام جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس دوران گانوں پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسٹیج پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں گورنر سندھ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع...
امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاہ بھالو نے ایک خاتون کے پک اپ ٹرک میں گھس کر سورج مکھی کے بیجوں کا بڑا بیگ چرا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھالو بچوں کی ٹافیاں چٹ کرگیا، کدو بھی نہیں چھوڑا یہ واقعہ ورسیسٹر کاؤنٹی کے قصبے پیٹرشیم میں پیش آیا جس کی ویڈیو خود ٹرک کی مالک خاتون نے ریکارڈ کی اور شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ بھالو نرمی سے ٹرک کے پچھلے حصے (بیڈ) پر لگے کور کو اٹھا کر اندر گھستا ہے اور پھر بیجوں کا بیگ نکال کر ایک طرف لے جا کر مزے سے کھانے لگتا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سالوں میں...
ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ ایک عالمی دروازہ ہے جہاں ہر چیز چند کلکس کے فاصلے پر ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا انٹرنیٹ الگ ہے اور سب سے بڑی دیوار جو ہمیں باقی دنیا کے آن لائن مواد سے دور رکھتی ہے وہ ہے زبان۔ یوں سمجھیں کہ اصل انٹرنیٹ سے ہماری روشناسی کے بیچ ہماری زبان آڑے آجاتی ہے۔ کیسے؟ آئیے مل کر سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دہائیوں پہلے دنیا کو چیٹنگ کے ذریعے جوڑنے والی کمپنی اے او ایل کا انٹرنیٹ باب بند ہوگیا بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ تو سب کے لیے ہے مگر سب کی زبان میں نہیں۔ جب ہم گوگل پر کچھ تلاش...
خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔ سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔ سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔ تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و...
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ووٹ نہ دینا، دینا ہے تو دے دینا، پہلے بھی دیا تھا نکلا نہیں تو کیا ہوا۔ گورنر سندھ کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگ کچھ لمحے کے لیے خاموش ہوگئے، جس پر وہ خود ہنس پڑے، اور پھر شرکاء بھی ان کے ساتھ ہنسنے لگے۔ اس پر کامران ٹیسوری نے کہا، ’اب سمجھ میں آیا‘۔ کامران ٹیسوری کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خرم اقبال نے لکھا کہ ایک گورنر کی جانب سے عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانا عوام کی توہین ہے۔ ووٹ دینا ہے تو دے دیجئے...
خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ ویڈیو سامنے آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سفر کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر کھڑی ہو کر رقص کرتی بھی دیکھی گئیں۔ جبکہ موٹرسائیکل چلانے والے شخص نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کے پاس درست معلومات نہیں‘، وسیم اکرم سے طلاق کی خبروں پر اہلیہ شنیرا کا ردعمل وسیم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے اسے...
اسکرین گریب گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور معروف گلوکار علی ظفر کی ڈھابے پر مزے سے دال روٹی کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حیدرآباد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گلوکار علی ظفر واپسی پر کراچی جاتے ہوئے راستے میں ایک مقامی ڈھابے پر رکے۔ گورنر سندھ اور علی ظفر مقامی ڈھابے پر دال روٹی سے لطف اندوز ہوئے، جہاں انہوں نے سادہ مگر لذیذ دال روٹی کھا کر خوشگوار لمحوں کا مزہ لیا۔ جشن آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منا رہے ہیں، گورنر سندھ کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیر کو چین،... انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم چوکر کی روٹی ڈبو...
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آنے والا غیر متوقع واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور شیر آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر دونوں خوفزدہ ہو کر مخالف سمتوں میں بھاگ نکلتے ہیں۔ بھارتی فاریسٹ آفیسر سُسانتا نندا کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹا پور گاؤں میں آدھار سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے قریب رات تقریباً 10 بجے ایک شخص فیکٹری سے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دوسری سمت سے ایک شیر آرہا ہوتا ہے۔ موڑ مڑتے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر مخالف سمتوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔ یہ...
آج سے ایک صدی قبل جب نہ اسمارٹ فون تھے، نہ سیلفی اسٹکس، اور نہ ہی جدید کیمرے۔ تب بھی لوگ یادوں کو قید کیا کرتے تھے اور اس کام کے لیے لکڑی کے ایک سادہ سے ڈبے کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جو آج کے ڈیجیٹل کیمروں سے بالکل مختلف اور حیرت انگیز تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص لکڑی کے بڑے سے کیمرے کے سامنے بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اور ایک پرانا اسٹینڈ کیمرا سامنے رکھا تھا جس کے سامنے ایک لینس لگا ہے۔ لینس کے آگے ایک چھوٹا سا ڈھکن موجود تھا، جسے تصویر کھینچنے کے لیے چند سیکنڈ کے لیے ہٹایا گیا۔ اس کے...