2025-07-26@00:49:53 GMT
تلاش کی گنتی: 593
«نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن قائم کرنے کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کردیا اور کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ کیا اس کیس...

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی 2025) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی نے ملک میں آئین و قانون کی بحالی،منصفانہ انتخابات اورعام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا، ہم ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن، آئین کی بالادستی، اور عام شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں،اسلام آبادمیں محمود خان اچکزئی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد کسی کھیل تماشے کیلئے نہیں بلکہ سنجیدہ قومی جدوجہد کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک بڑے اتحاد کی طرف بڑھ رہی ہیں۔نہ ہم گالی دے رہے اور نہ ڈنڈا مار رہے ہیں۔ ہم آئین کی بات کر رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا بانی کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی، عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے بڑھانے...

پی ٹی آئی کو سلام ، مایوس نہ ہوں آپ کے مقدمات کا بھی میرے کیس جیسا انجام ہو گا ، جاوید ہاشمی کا سزائوں پر ردعمل
پی ٹی آئی کو سلام ، مایوس نہ ہوں آپ کے مقدمات کا بھی میرے کیس جیسا انجام ہو گا ، جاوید ہاشمی کا سزائوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنمائوں کو 9مئی کیسز میں سنائی جانے والی سزاوں پر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا ردعمل آ گیا۔جاوید ہاشمی نے ایکس پر پیغام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو کہا کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہو گا جو میرے کیس کا ہوا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے بہادر...
عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی، عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں،...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں تین سے دس روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض لینے پر بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اس حوالے سے...
روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر محترمہ فاتو ہریریمانا نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصا اسلام آباد شہر کی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پائیدار شہری ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے روانڈا کی ہائی کمشنر...

پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اور عالمی سطح پرتعاون پرگفتگو کی۔ وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اورعالمی سطح پرتعاون پرگفتگوکی۔ وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمرکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوربرطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔ مزید پڑھیں: لندن آنا ضروری ہے میرٹ پر کیس دیکھا جائے، اداکارہ میرا کی برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو اہم قراردیا۔ جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ علاقائی صورتحال...
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہائی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ،بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا اور ثقافتی و پارلیمانی روابط، عوامی سطح کے روابط، تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں خوراک، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے سے قبل سابق امریکی انٹیلیجنس چیف اور امریکا میں صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر رچرڈ گرینل سے امریکا میں ملاقات کی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرینل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیلیفورنیا میں خوش آمدید میرے دوستو، آج آپ لوگوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو مضبوط رہنا ہوگا۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ سیاسی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آ چکے ہیں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر...
اسلام آباد / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان نے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال، عمران خان کی گرفتاری، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی۔ رچرڈ گرینل نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب رہنما کو جیل میں رکھنا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان میں سیاسی انتقام کے خطرناک رجحان پر گہری...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچواں سیشن منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 89 میں سے 26 عدالتی اصلاحاتی پر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دیگر 44 پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں کو آئندہ اجلاس سے قبل...
پانچویں انٹرایکٹو سیشن کے اعلامیہ کے مطابق 89 اصلاحاتی اقدامات میں سے 26 مکمل، 44 عملدرآمد میں، اور 14 جلد شروع کیے جائیں گے، مقدمات کی درجہ بندی اور سکیننگ میں تاخیر پر چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچویں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سیشن میں سپریم کورٹ افسران، ماہرین اور جوڈیشل اکیڈمی و ایل جے سی پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق 89 اصلاحاتی اقدامات میں سے 26 مکمل، 44 عملدرآمد میں، اور 14 جلد شروع کیے جائیں گے، مقدمات کی درجہ بندی اور سکیننگ میں تاخیر پر چیف جسٹس نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچواں سیشن منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 89 میں سے 26 عدالتی اصلاحاتی پر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دیگر 44 پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں کو آئندہ اجلاس سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا کہ نئی نمبر پلیٹ اسکیم گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو جدید بنانے، جرائم کی روک تھام اور گاڑیوں کی چوری جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے شروع کی گئی، سندھ حکومت عوام کی حقیقی شکایات سننے کو تیار ہے، عوامی فلاح کے اقدامات پر سیاست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی...

پاک ایران فرینڈشپ فورم کے وفد کا عزیز الرحمن مجاہد کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، گجرات آنے کی دعوت
اسلام آباد :پاک ایران فرینڈشپ فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر رہنما عزیز الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا خیرسگالی دورہ کیا۔ وفد میں ساجد اقبال چوہدری، محمد عرفان تبسم اور محمد عارف خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے تھرڈ سیکریٹری اور سربراہ شعبہ اطلاعات جناب ہادی گلریز سے ملاقات کی اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی قیادت اور عوام کی جرات مندانہ اور اصولی موقف اور بہترین حکمتِ عملی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے مظلوموں کی حمایت میں جان دینے والے ایرانی شہداء کے لیے دلی دعائیں بھی کیں۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزیز الرحمٰن نے جناب ہادی گلریز...

وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کے لیے وزارت کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اعتماد اور تعریف پران کا شکریہ ادا کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتے کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اصلاحات کی کوششوں کے لیے مسلسل اعتماد اور حمایت کے لیے وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی انتہائی اہم ہے، انہوں نے پاور ڈویژن میں اصلاحات کو دیگر وزارتوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔ سردار اویس لغاری نے...
نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کا 53واں اجلاس آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی، عدالتی عمل میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور شہریوں پر مرکوز انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عدلیہ اپنے آئینی فریضے...
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے لاجز کی فوری مرمت، انتظامی اصلاحات، اور ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی مجموعی حالت، بنیادی سہولیات، مرمت و بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 104 نئے سوئٹس کی تعمیر سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ کمیٹی ارکان نے لاجز کی ناقص حالت اور روزمرہ سہولیات کی عدم فراہمی پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر پونجو بھیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کرنے...

روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں بین الاقوامی،خطے اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ایران اسرائیل جنگ میں فریقین کی جانب سے ایران کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین اور غزہ میں انسانی المیے پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے غزہ سے اہل غزہ کی بے دخلی پر روس سے مداخلت اور کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی جس پر روسی سفیر کی غزہ میں جنگ بندی اور غزہ سے اہل غزہ کی بے دخلی...

عظمی بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، مثالی انتظامات کرنے پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے جمعہ کو محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔ ترجمان محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی، شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی، یوسف جوہری، حافظ اقبال، الیاس یزدانی، صغیر ورک، کامران نقوی، اصغر حسین، ملک ناصر، ملک شاہد، واجد علی، عمار نقوی اور صفدر جعفری شامل تھے۔دوران ملاقات مجالس، جلوس کے لائسنس ہولڈرز اور شیعہ علما کرام نے محرم میں عزاداران امام حسین کیلئے مثالی انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ، تدفین اپنے اخراجات پر کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کیلیے گورنر سندھ میدان میں آئے اور واضح کیا کہ میری بہن لاوارث نہیں تھی بلکہ اُس کی تدفین اور تمام اخراجات خود ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر علی کا بھی بھائی ہوں، اگر لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضرہوں اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس...
اسلام آباد: پولش خاتون انا مونیکا کی بچی کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو عمر بچی کو پولینڈ لے جا کر والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون انامونیکا کی درخواست پر سماعت کی متعلقہ فریق کے وکیل کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے آن لائن ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ فریق حیلے بہانے کر رہا ہے مگر تعاون نہیں کر رہا، بچی کی والدہ نے واٹس ایپ یا دیگر آن لائن سائٹس پر ملاقات کی کوشش کی، متعلقہ فریق نے حیلے بہانوں سے ویڈیو...

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے جمعرات کو میٹا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جنوبی و وسطی ایشیا کے لئے میٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی صارم عزیر نے کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار اور عوامی شعبے میں کام کے بہتر طریقے اپنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے حکومتِ پاکستان کے "ڈیجیٹل پاکستان"وژن کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے قومی سطح پر کیش لیس معیشت کی پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہیں۔...
وزیرِاعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند بھی شریک ہوئے، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی...
ترک وزرا سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، دوران گفتگو انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم...

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد اور ملکی ترقی کے سفر میں شمولیت کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔ ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی بھی شریک تھے۔ ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم کی عوام دوست...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے، اے این پی کی سینئر رہنماثمر ہارون بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثمر ہارون بلور کاکہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ ن کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گی،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ یاد رہے کہ ثمرہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔ ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام مزید :
امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دو روز میں دوسری ملاقات کی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیش رفت نہ ہوسکی۔ ملاقات سے پہلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی نژاد ایک کینیڈین شہری نے سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور ای۔ٹکٹنگ کے نئے نظام پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ایک تندو تیز پیغام بھیجا۔ شہری نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی تجویز دی کہ رشوت ستانی نہ روکنے پر ڈی آئی جی اور ایس پی ٹریفک پر جرمانے عائد کیے جائیں اور ٹریفک سگنل نہ چلانے پر کے ایم سی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔تاہم، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اوورسیز پاکستانی کے پیغام کا تفصیلی اور جامع جواب دے کر انہیں حیران کر دیا۔ آئی جی سندھ نے نئے ای۔ٹکٹنگ...

توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز
اسلام آباد(ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی نوعیت اور ان پر ہونے والی تفتیش کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی تفتیشی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے اور کئی مقامات پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توہینِ مذہب کے ان مقدمات میں سزا پانے والے 93 قیدیوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں حیران کن طور پر سب کے بیانات ایک جیسے تھے۔ جسٹس سردار اعجاز اس پر حیران ہوئے اور ریمارکس دیے کہ ایک قیدی سندھ سے، ایک لاہور سے اور ایک بلوچستان...
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی آج رات وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر اہم ملاقات ہوگی جس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ’مثبت پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم نیتن یاہو اس ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سفارتی مواقع کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور حماس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گفتگو ہوگی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات میں لبنان کی سیاسی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) عمران خان کو اپنے وکیل سے صرف 95 سیکنڈز کیلئے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا انکشاف، علیمہ خان کے مطابق عمران خان کو کئی ہفتوں سے اپنی قانونی ٹیم سے مناسب ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا، منگل، یکم جولائی کو، ان کے وکیل ظہیر عباس کو صرف 95 سیکنڈز کے لیے مشورے کی اجازت دی گئی، یہ آئینی عمل کا کھلا مذاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مکمل قید تنہائی میں رکھا...
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں شرجیل انعام میمن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی منظرنامے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات اور قومی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد...
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے...

جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں وزیراعظم نے اجلاس کی شاندار میزبانی پر صدر علییف کو مبارکباد دی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے موقع پر پاکستان کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان...
آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایرنی صدر اور وزیراعظم نے ایک ملاقات میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کی قیادت اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر...
وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔ سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہوزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر...
اسلام آباد: سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا محاذ کھل گیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 2 ایڈیشنل ججز کے مقدمات واپس بھیجنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے اور انہوں نے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کو عدالت میں طلب کر لیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو بتایا کہ 2023 کی فُل کورٹ میٹنگ میں یہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہم نے تو صرف چیف جسٹس کو نوٹ لکھا تھا جس پر ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا۔ ڈویژن بینچ نے ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا آرڈر کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ...
مانچسٹر کے علاقے بری میں امام حسینؑ کی شہادت کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس منعقد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز مانچسٹر: المہدی فاؤنڈیشن کی جانب سے شہادت امام حسینؑ کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس نکالا گیا، جس میں مانچسٹر اور گردونواح کے بڑی تعداد میں برٹش پاکستانی شیعہ مسلمانوں نے شرکت کی۔ جلوس کا آغاز مقامی پارک سے ہوا، جو مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا المہدی فاؤنڈیشن کے مرکز پر اختتام پزیر ہوا۔ پولیس، مقامی کاؤنسل اور المہدی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا۔ المہدی فاؤنڈیشن کے صدر ثاقب رضا نے جلوس کے اجازت نامے کے اجرا پر کاؤنسل اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے، جس میں ایران کی صورتحال اور خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ امریکی ویب سائٹ ’ایگزی اوس‘ نے ملاقات سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملاقات کی اہمیت اس لیے ہے کہ سعودی عرب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔ یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں پیر کو متوقع ملاقات سے پہلے ہوئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ آنے والے مہینوں میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ایک تاریخی...
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پروموٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے والی خبروں پر بھی بات ہوئی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے کا الزام لگا، پورے وزیراعلیٰ ہاؤس کا خرچہ 11 کروڑ روپے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا خرچہ 2 ارب روپے اور وزیراعلیٰ سندھ کا 1 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خرچہ صرف 11 کروڑ روپے ہے، وہ بھی میں نے خود پر خرچ نہیں کیے، زیادہ رقم وزیراعلیٰ...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عتیق شاہ کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے، جوڈیشل کمیشن کے مزید فیصلے سامنے آنے پر خبر میں تفصیل شامل کی جائے گی۔قبل ازیں مختلف ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کے...
وفد نے غاصب صہیونی حکومت کیساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کیساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وکلاء ونگ انصاف لائرز فورم کے وفد نے صدر سید اقبال شاہ کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل علی رضا رجائی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان : بالائی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں پانی کے شدید کٹاؤ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پل اور سڑکیں شدید متاثر ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف آمد و رفت رک گئی ہے بلکہ ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی علاقوں میں موجود ملکی و غیر...
ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملکی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے، دونوں رہنما ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کررہے ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سے ناراض چوہدری نثار طویل...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو سی ڈی اے ختم کرنے کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کر دی جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے تفصیلی فیصلہ مئں کہا ہے کہ سی ڈی اے کا اصل مقصد ختم ہو چکا اب وقت آ گیا ہے وفاقی حکومت سی ڈی اے کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کرے،فیصلے کے مطابق عدالت کا اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی فرد یا ادارے سے وصول کی گئی رقم واپس کرنے کا حکم فیصلے کے مطابق جون 2015 کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر سی ڈی اے کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات بھی غیر مؤثر اور غیر قانونی سمجھے جائیں گے، اب اسلام آباد کی انتظامی، ریگولیٹری اور بلدیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامر س رپورٹر)پاکستان کی کاروباری اور صنعتی برادری نے بعض بااثر شخصیات کی جانب سے اہم تجارتی پلیٹ فارمز کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔بعض صنعتکار ترقی کے دعووں کی آڑ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن کا اصل مقصد ذاتی فائدہ حاصل کرنا ہے جواجتماعی ترقی اور مساوی پالیسیوں کے اصولوں کے خلاف ہے۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا عبد الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں قائم صنعتوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کو روکنے کے لیے حکومت پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ جو کہ قومی سطح پر مالیاتی توازن قائم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے زیر غور آئے، جبکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جولائی میں سلامتی کونسل صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ْ وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم برطانوی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اظہار اعتماد کیا۔ ملاقات میں آئندہ کثیرالملکی اجلاسوں کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اسکے...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِاعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر سے اسکاٹ جیکب اور بورڈ آف انویسٹمنٹ ریفارمز ٹیم نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر پاکستان کی معیشت، انڈسٹریل پالیسی، ریگولیٹری ریفارمز، ایس ای سی پی ایکٹ اور غیر ملکی زرِمبادلہ پر گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اسکاٹ جیکب نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن اور کاوشوں کو سراہا۔ معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ انڈسٹریل پالیسی، ریگولیٹری ریفارمز اور ٹیرف پالیسی مل کر کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی اور روزگار کا مرکزی محرک ہونا چاہیے، نجی شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں لاتا ہے۔ہارون اختر نے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر...
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بجٹ منظوری پر اظہار تشکر کیا گیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، جس پر ہم تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی...
جمعرات کی علی الصبح پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فضائی نظام متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی ایک پرواز روٹ سے ہٹ کر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715 صبح4 بجے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث جہاز اپنی متعین پروازی راہ (فلائٹ پاتھ) سے بھٹک گیا اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر غیر ارادی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)سینئر سیاست دان و تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے میری دوری کی وجہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے قربت تھی ،سابق چیئرمین کے بغیر پارٹی میں کسی کی کوئی اہمیت ہے نہ انہیں مائنس کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا قبل ازیں جاوید ہاشمی سابق چیئرمین سے ملاقات کے لیے جب اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے تو پولیس نے جیل جانے سے روک دیا ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کوئی خاص پیغام لے کے آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سابق چیئرمین...
راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے...
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے قریب گیا میں نے اسے...
ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔ مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کاجائزہ لیا اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں...
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ۔ بلاول بھٹو اور جین میریٹ کے درمیان بھارتی جارحیت کے بعد لندن کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول بھٹو کے دورہ برطانیہ کو سراہا۔ وائٹ ہاؤس نے فردو پر اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ شئیر کر دی بلاول بھٹو زرداری اور...

قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان
قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر پارک کیجون نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا و بحرالکاہل) عمران احمد صدیقی کی طرف سے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ بھی دیا گیا۔(جاری ہے) سیکرٹری خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفیر پارک کیجون کی کوششوں کو سراہا اور پاک کوریا تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عمران احمد صدیقی نے بھی سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جمہوریہ کوریا کے آنے والے سفیر پاک کوریا تعلقات کی...

اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
لاهور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے حالیہ دنوں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد، امن اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل ہیں۔" ملاقات میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش اورحکومتِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے آج قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔(جاری ہے) گفتگو کے دوران وزیرِاعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم نے اس موقع پر حکومتِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک وقت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے چینی صدر اور چین کے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورۂ چین سے متعلق دونوں ممالک کی مشاورت کا ذکر کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے اظہار یکجہتیوزیرِ اعظم شہبازشریف نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کےساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کےلئےہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) منگل کواپنے’’ ایکس ‘‘پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار...
ٹرمپ ایک ایسے پارٹنر کی تلاش میں تھے جو خطے کے قریب ہو اور مضبوط انٹیلی جنس صلاحیتوں کا حامل ہو۔ ان کے نزدیک پاکستان اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔ وہ ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، سب سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خیالات میں کچھ ہم آہنگی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ (عاصم منیر) مجھ سے متفق تھے۔ وہ خوش نہیں ہیں (ایران میں ہونے والے واقعات سے متعلق) ایسا نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ہیں۔ اس ملاقات میں کیا شامل تھا؟ ایران کی جوہری خواہشات، اسرائیلی حملے، یا وسیع تر علاقائی افراتفری؟ ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔ شاید جان بوجھ کر ابہام برقرار...
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو دنیا کے استحکام کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ، علاقائی سلامتی، امن اور استحکام مزید خطرہ بن جائے گا۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم 13 جون کے بیان کے تناظر میں، ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس برائے وزرائے خارجہ میں اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل اقدامات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ، خطے اور دنیا کا امن خطرے سے دو چار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی پھیلا رہا ہے، غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں خواتین و بچے شہید ہوچکے ہیں۔ پاکستان اسرائیل کے ایران مخالف اور غزہ میں جاری...
کراچی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آئی آیس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آئی آیس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔...
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ امریکا میں واشنگٹن میں ممتاز اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سے گفتگو کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک امور کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر اجاگر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیر معمولی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں میں...
علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنماء علی ہادی عرفانی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع کرم کے حل طلب مسائل کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کرم کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ساتھ ساتھ بدامنی سے متاثر ہونے کے باعث خصوصی فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے...