چیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا نے پریزیڈنٹ آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، آغا خان بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ذاکر محمود و دیگر ممبران سے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے آغا خان یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی کے تحت ایک جدید ترین ٹیچنگ و ٹرثری کیئر ہسپتال کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پریزیڈنٹ آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد میں اعلی معیار کی میڈیکل ٹیچنگ و بہترین طبی خدمات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک مربوط ٹیچنگ و ریسرچ اور بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے لئے پرائم لوکیشن سمیت عوام کے لیے آسان قابل رسائی جگہ مختص کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے آغا خان یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی کا یہ منصوبہ اسلام آباد کی صحت و میڈیکل کی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید برآں یہ کہ آغا خان یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال نہ صرف طبی خدمات بلکہ تحقیق و تعلیم کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ آغا خان یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کی آمد سے نہ صرف جڑواں بلکہ پنجاب و خیبرپختونخواہ کے مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات میسر ہونگی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی مقصد کے تحت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ دارلحکومت کو صاف ،سرسبزاور جدید خطوط پر استوارکرنے سمیت شہریوں کو صحت جیسی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، طلال چودھری ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا چیئرمین سی ڈی اے کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ ،مختلف سیکشنز کا معائنہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آغا خان یونیورسٹی چیئرمین سی ڈی اے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال