2025-05-05@11:59:38 GMT
تلاش کی گنتی: 362
«والے جہاز»:
لبنان میں 9 سال سے زائد عرصے بعد اتوار کو پہلے بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق ووٹنگ علاقوں کے لحاظ سے ہو رہی ہے۔ بیروت کے جنوبی مضافات سمیت ماؤنٹ لبنان کے اضلاع میں انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ماؤنٹ لبنان میں 9،321 امیدوار جن میں 1،179 خواتین بھی شامل ہیں 333 میونسپل کونسلوں کی نشستوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مقامی وقت کے شام 7 بجے پولنگ بند ہونے سے 3 گھنٹے پہلے ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے بھی کم تھا۔ دریں اثنا صدر جوزف عون نے لبنانی عوام اور عالمی برادری کے درمیان اعتماد کی...
یورپ سے تعلق رکھنے والے چار مسلمان حجاج، جن میں تین اسپینی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل ہیں، وہ گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہ منفرد قافلہ سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات کی الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر پہنچا، جہاں سعودی حکام اور رضاکاروں نے پھول، تحائف اور پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر، ممدوح المطیری نے اس سفر کو "ایمان اور عزم کی اعلیٰ مثال" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: "یہ حیران کن سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ حجاجِ کرام کس قدر روحانی جذبے سے سرشار ہو کر بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں۔" سعودی بارڈر حکام، طبی...
بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کیا اور پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تیسرے ملک کے لیے کارگو لے جانے والی شپنگ کمپنی آئی ای ایکس کے کنٹینرز بردار بحری جہاز کو برتھ فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ زرائع شپنگ انڈسٹری نے کہا کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کارگو...
حواس باختہ بھارت نے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے اپنی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پہلے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پر پابندی کے جواب میں پاکستان نے آئی پی ایل کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی لگادی اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز...

بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام ،پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی اپنی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی لگادی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم...
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ گھروں کو تباہ، نوجوانوں کو دوران حراست لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف مظفرآباد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی۔ ریلی میں مظفرآباد کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے دنیا...
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کیجانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم پی اے علی ہادی نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں، جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت...
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور رضاکروں کو لے جانے والے ایک بحری جہاز پر مالٹا کے سمندر میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کولیشن نامی بین الاقوامی تنظیم نے بتایا کہ بحری جہاز ’کونشس‘ میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا تاہم مالٹا کی حکومت نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ تنظیم نے مالٹا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی سفیروں کو طلب کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں، غزہ کی ناکہ بندی اور بین الاقوامی پانیوں میں ایک شہری جہاز پر حملے پر سرزنش کریں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کا بنیادی مقصد ہمارے اسیروں کو واپس لانا نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں کو شکست دینا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان پر حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے لواحقین بھڑک اٹھے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح نیتن یاہو کو فارغ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی 59 اسیروں کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جنگ کا حتمی مقصد ہمارے دشمنوں پر فتح ہے۔ ان کے تبصروں پر کچھ باقی ماندہ اسیروں...
فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین ہفتے سے زائد عرصے تک صیہونی قید میں رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن کو رہائی مل گئی۔ فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسد النصرہ تین ہفتے سے لاپتہ تھے، اُن سے متعلق اُن کے اپنے ادارے ریڈ کراس کو بھی...

فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا
فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات کے سلسلے پر اپنے اعتراض کا سنجیدگی سے اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے ہزاروں افغان مہاجرین کی واپسی اور بیدخلی کے بعد افغانستان کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔رواں ماہ پاکستان اور ایران سے 251,000 افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہوئی جن میں 96 ہزار کو بیدخل کیا گیا تھا۔ ادارے کو برے حالات میں افغانستان واپس آنے والے ان لوگوں کی مددکے لیے ہنگامی بنیاد پر 71 ملین ڈالر کے امدادی وسائل درکار ہیں۔ Tweet URL 'یو این ایچ سی آر' کے ترجمان بابر بلوچ نے کہا ہے کہ ادارہ پاکستان اور ایران پر زور دے رہا ہے کہ افغانوں...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ملاقات کرنے والے وکلاء پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا اور کہا کہ بانی نے خود بھی ان سے پوچھا کہ وہ کیسے اندر آجاتے ہیں کون انہیں بھیجتا ہے۔ گورکھپور پولیس ناکے پر نورین خان اور عظمی خانم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے لیے پیغام بھیجا ہے، ہمارے اپنے دو وکلاء کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے، بانی نے کہا کہ نریندر مودی نے پاکستان کو اکھٹا کر دیا، لوگ ایک کاز کیلئے اکھٹے ہوگئے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے یہ سنجیدہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لئے۔حکام کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر مزید...
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 9 مئی جسٹس شہباز رضوی جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی، کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔ ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی نے کہا کہ 41 سالہ انکیت لوو، پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں...
اہل علم وہ ہوتے ہیں جو حالات کے تیور دیکھتے ہوئے مستقبل کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔روبرو حقائق پر الفاظ کے غلاف چڑھانے کا ہنر رکھنے والے اہل قلم تو فقط فروغ منافقت کے آرزو مند ہوتے ہیں ،کیا ہونے والا ہے ،کون کرانے والا ہے ،کس کے رگ و پے میں کیا ہل چل شور مچائے ہوئے ہے ؟ یہ وہ دیکھ سکتا اور محسوس کرسکتا ہے جو یہ جانتا ہو کہ کاغذ کی کمانوں سے دانش کے تیر چلانے والے حسن تد بیر کا کتنا ملکہ رکھتے ہیں ؟ان سے زیادہ تو امیر شریعتؒ کے گھر کو جانے والی کوٹ تغلق شاہ کی گلی کے کونے پر بیٹھا جوتے گانٹھنے والا باباآگہی رکھتا ہے کہ انڈیا پاکستان...
1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان تنازع کسی نہ کسی طرح حل ہو ہی جائے گا.(جاری ہے) صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پہلگام حملے کے بعد پاک انڈیا تعلقات میں آنے والی سنگین خرابی کے متعلق سوال کیا گیا جس پرصدرٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 1500 برسوں سے تناﺅچلا آ رہا ہے آپ جانتے ہیں کہ معاملات ویسے ہی ہیں جیسے ہمیشہ سے تھے لیکن یہ کسی نہ کسی طریقے سے حل ہو جائیں گے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان...
سٹی42: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے" کی پیشکش کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی نریندر مودی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے خود ساختہ پروپیگنڈا کو لے کر بیرون ممالک بھی اپنے زیر اثر انڈین ڈایا سپورا کو پاکستان کے خلاف اکسا رہی ہے اور اس صورتحال سے یورپی ممالک میں مقیم دونوں ممالک کے شہریوں میں باہمی تناؤ پھیلنے لگا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے لندن میں جمعہ کے روز بھارتیہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نے ججز ٹرانسفر پٹیشن واپس لینے اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم وضاحت دی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نےکہا کہ بار کے پاس نہ تو قرارداد کی کاپی تھی اور نہ ہی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی۔اجلاس میں ان کی رائے تھی کہ پٹیشن کو تسلیم کرلینا چاہیے،لیکن باقی افراد کا خیال تھا کہ اسے واپس لے لیا جائے، جس پر اکثریتی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نے کہا کہ بار سے اپنے گلے شکوے کا بھی اظہار کیا، خاص طور پر شوکت صدیقی کو معزول کیا...
عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائیزیشن کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے محنت کشوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ صرف یہ کہ ان کی کھپت کم ہوجائے گی بلکہ اس ٹینکالوجی سے ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح فریب دے سکتی ہے؟ آئی ایل او کی شائع کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار مشینیں دنیا میں کام کے ماحول کو تبدیل کر رہی ہیں جس سے کارکنوں کے تحفظ اور بہبود میں بہتری آنے کے ساتھ نئے خطرات نے بھی جنم لیا ہے۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔ مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی...
لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 2 ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، انہیں ادویات دی گئیں اور عینک فراہم کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں آنکھوں کا علاج کرنا مشکل تھا۔ وہ اس مفت علاج پر خوش ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔ یہاں سے علاج کروانے والے ایک مریض نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ وہ کن خیالات کا اظہار کررہا ہے، آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض (ارتھ ڈے) منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔ ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970ء میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں عالمی دن کے طور پر منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ...
جاپان کے ایک شخص نے 10 سال پیسے جمع کرکے نئی فراری خریدی لیکن وہ ایک گھنٹہ بھی اس کا لطف نہیں اٹھا سکا۔ جاپانی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کے چرچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟ ہونکون نے 10 برس تک پیسے جوڑ کر اپنی ڈریم کار فراری 458 اسپائیڈر خریدی لیکن گاڑی لینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پہلی ہی ڈرائیو کے وقت وہ جل کر خاک ہوگئی۔ اپنی دردناک کہانی بیان کرتے ہوئے ہونکون نے بتایا کہ وہ اپنی ڈریم کار سے صرف چند منٹوں کے لیے ہی لطف اندوز ہو سکا کیونکہ اس میں 16 اپریل کو...
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو واپس اسی سطح پر لے آئیں جہاں مشترکہ امور پر بات چیت ہوسکے، ہمارا اختلاف پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی سے بھی ہے لیکن لڑائی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں ںے لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کافی عرصہ سے ارادہ تھا کہ جب لاہور آؤں تو منصورہ بھی آؤں تاکہ باہمی رابطے بحال ہوں، آج کی ملاقات میں پروفیسر خورشید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے، 27 اپریل کو مینار پاکستان میں غزہ کے حوالے...
لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کو نجی کمپنی نے پیسے ادا کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ملازمت پر بحالی کیخلاف اپیلوں سے پریشان شہری کی خودسوزی کی کوشش نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا جو مرحوم آصف جاوید کی 2 بیگمات میں مساوی تقیسم ہوگا۔ اس حوالے سے عدالت نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی دونوں بیویوں کو دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس خالد اسحاق نے درخواست نمٹا دی۔ آصف جاوید کو کو نجی کمپنی نے سنہ 2016 کو برطرف کیا تھا تاہم سنہ 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔...

چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کی بحریہ کے ترجمان سینئر کرنل چاو جی وے نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک فلپائنی فریگیٹ جہاز چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گیا ۔ سدرن تھیٹر کی بحریہ نے افواج کو منظم کر کے ،قانون کے مطابق ٹریک، نگرانی، انتباہ اور اپنی سمندری حدود سے باہر نکالنے کا ٹاسک مکمل کیا۔ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ فلپائن کے اس غیر قانونی عمل نے چین کی خودمختاری، اور چینی قوانین اور بین الاقوامی قانون کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ خلاف ورزی اور اشتعال...

لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی 2 بیویوں کو نجی کمپنی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے درخواست کی سماعت کی، نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک پیش کر دیے.(جاری ہے) عدالت عالیہ نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی 2 بیویوں کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی آصف جاوید نامی شہری کو نجی کمپنی نے 2016 مین برطرف کیا تھا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری...
لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘ A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends) یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں نے تنقید...
صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 ) یمن میںراس عیسی بندرگاہ پرامریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں متعدد پیرا میڈکس بھی شامل ہیں امریکی فوج کے اس حملے کو ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں پر حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک کا مہلک ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاہے کہ امریکی فوج کے ان حملوں کا مقصد حوثی جنگجوﺅں کو ایندھن فراہم کرنے والے ایک بڑے ذریعہ کو تباہ کرنا تھا اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پینٹاگون نے فوری طور پر حوثیوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد پر کسی بھی قسم کاتبصرہ نہیں کیا ہے.(جاری ہے) امریکی سینٹرل کمانڈ نے”...
ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو چینی ساختہ بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ بائیڈن-ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا کے تجارتی نمائندے کی تحقیقات میں چین کے اقدامات، پالیسیوں اور طرز عمل کو ’غیر معقول اور امریکی تجارت پر بوجھ‘ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کا کہنا تھا کہ بحری جہاز اور جہاز رانی امریکی اقتصادی سلامتی اور تجارت کے آزادانہ بہاؤ کے لیے اہم ہیں۔ ’ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات چینی تسلط خاتمہ کردیں گے، امریکی سپلائی چین کو درپیش خطرات کو دور کریں گے اور امریکی ساختہ جہازوں کے لیے ڈیمانڈ سگنل بھیجیں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکی تجارتی نمائندے یعنی یو ایس ٹی آر آفس نے کہا کہ چین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں جب کہ آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے میڈلز تقسیم کیے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور...
روسی صدرولادیمیر پوٹن سے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نژاد روسی یرغمالی نے ملاقات کی اور قید کے دوران کا حال سنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن نے یرغمالی الیگزینڈر تروفانوف سے کہا کہ آپ کی واپسی فلسطینی عوام اور مختلف تنظیموں کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے جن کے تعاون بغیر آپ کی رہائی ممکن نہیں تھی۔ جس کے جواب میں رہائی پانے والے یرغمالی نے صدر پوٹن سے حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی۔ روسی صدر نے الیگزینڈر ٹروفانوف کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ پروردگار کا شکر ہے کہ آپ صحیح سلامت...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوش رہیں، امید ہے شادی کے بعد بھی خوش رہیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں بابر اعظم والی ڈرائیو زیادہ پسند ہے، اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کس طرح انجوائے کرتے ہیں ، شاداب خان سے پوچھیں۔انسان کو ہمیشہ سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے،کھلاڑی کو میدان میں جارحیت دکھانی چاہیے۔

سپریم کورٹ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججوں نے وکیل نہ کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے وکیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات نہیں کیا جارہا، آئنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے...
کتِب علیکم القِتال ۔ مسلمان مظلوم ہوں تو ان کی مدد کے لئے جہاد کرنے کو اللہ تعالیٰ نے خود بلایا ہے، جھنجھوڑ کر بلایا ہے۔ اور جب وہ مدد کے لئے پکاریں تو ان کی مدد کے لئے فوری اقدام کرنا ہی مسلمانوں کی لازمی ذمہ قرار دیا ہے۔ وِانِ استنصروکم فِی الدِینِ فعلیکم النصر فعلیکم النصر کے جملے میں صرف مدد کا حکم نہیں تین تاکیدوں کے ساتھ حکم ہے ۔ وجوب کی تاکید، علیکم کا معنی ہے کہ یہ کام لازم ہے ۔حصر کی تاکید یعنی صرف یہی آپشن ہے۔ جلدی کی تاکید کہ یہ کام فوری کرنے کا ہے ۔اگر مسلمان اب تک فتوے کے انتظار میں رہے تو الحمد للہ وہ بھی آ گیا ہے...
مجموعی طور پر 15 ستمبر 2023 سے اب تک 8 لاکھ 54 ہزار 33 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں، ان میں سے 6 فیصد (48 ہزار 42 افراد) یکم جنوری 2025 سے اب تک واپس آ چکے ہیں۔ گرفتاری کا خوف (93 فیصد افراد کے) افغانستان واپس آنے کی اہم وجہ ہے، اس کے بعد فرقہ وارانہ دباؤ (29 فیصد) اور خاندان کے کسی رکن کی ملک بدری (18 فیصد) ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ ستمبر 2023 میں افغان واپسی کی تحریکوں میں ڈرامائی اضافے کے بعد سے اب تک اس نے پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مدد کی ہے۔ نجی ٹی وی کے...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ورلی کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ پر سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا۔ اس شخص کی عمر 26 سال ہے جس کے تعلق بھارتی گجرات سے ہے تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں دینے والے اس شخص کو نمبر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش معلوم...
بہاولپور (نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ محمد علی درانی مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھروں پر گئے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثا کو فی کس کم از کم ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے۔ انہوں نے کہا، “جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن پاکستان کے غریب...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی والے جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے ، جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تب ہی حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جو گفتگو...
پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ لنڈی کوتل میں مہاجرین کے لیے عارضی طور پر قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک درجنوں خاندان پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔ پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے افغانوں کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوناکشی سنہا کی اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے بارے میں کوئی منفی کمنٹ برداشت نہیں کرتیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک مسلمان لڑکے سے محبت کی شادی کی ہے لیکن یہ انتہاپسند ہندوؤں کو بالکل پسند نہ آیا۔ بھارتی انتہاپسند اپنے نفرت آمیز جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور شادی کو کافی عرصہ گزرنے جانے کے باوجود یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ حال ہی میں سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر اپنی فطرت سے مجبور انتہاپسندوں نے منفی کمنٹس کیے۔ ایسے ہی ایک سنی...
کراچی: پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایک حالیہ تحقیق نے ہزاروں ہارٹ اٹیکس کو روکنے میں محض 5 پانڈز کے سادہ خون کے ٹیسٹ کی اہم صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی ہے جو خطرے کا اندازہ لگانے میں ٹراپونن ٹیسٹوں کی افادیت پر مرکوز ہے۔ٹروپونن دل کے پٹھوں کے خلیوں میں موجود ایک پروٹین ہے جو دل کے خلیوں کو نقصان پہنچنے پر خون کے دھارے کی شکل میں خارج ہوتا ہے جبکہ ٹراپونن کے خون کے ٹیسٹ فی الحال اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے بعد ہونے والے واقعات کی تشخیص کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ یہ ٹیسٹ دل کو پہنچنے...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 84.1 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 620 گرام افیون برآمد ہوئی۔ پشاور میں کوریئر کے ذریعے اوکاڑہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو چرس برآمد کر کےموقع پر موجود خاتون کو گرفتارکر لیاگیا۔ گوادر میں پسنی کے علاقے سے لاوارث گاڑی میں چھپائی گئی 54 کلو آئس برآمد کی گئی۔...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ عرف کوچوان کو ہلاک کیا گیا۔ دہشتگرد حفیظ اللہ سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے...
پشاور ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہٹائے گئے 9 ججز کو دوبارہ بحال کر دیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق بحال ہونے والے ججز میں رفعت عامر، امجد رحیم، قیصر رحیم، منظور قادر خان شامل ہیں۔ سفیر قیصر ملک، عادل اکبر، راشد رؤف سواتی، شاہ حسین اور تصورحسین بھی بحال کیے جانے والے ججز میں شامل ہیں۔ سروس ٹربیونل میں اپیل اور انتظامی کمیٹی کی سفارشات پر ججز کو بحال کیا گیا۔ ججز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ہٹایا گیا تھا۔
— جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا صوبہ خود کفیل ہے، ہمارے صوبے کی معدنیات استعمال ہو رہی تھی لیکن پیسہ نہیں آ رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا،...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہارڈ سٹیٹ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے بھی ہارڈ اسٹیٹ کی مشروط حمایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ اچھی بات ہے مگر اس کیلئے حکومت آئینی ہو جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ "جنگ " کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ 3 سال پہلے جمہوری حکومت کو جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم نے انجینئرڈ عدم اعتماد سے ہٹایا، ایسی حکومت کو لا کر بٹھایا گیا جس کی عوام...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے، بانی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے۔رانا ثناء نے یہ بھی...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں کے وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، وہ صرف حال چال پوچھنے آئے تھے۔ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈاکٹر شاید صرف عمران خان کا حال چال پوچھنے ہی آئے تھے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے ،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے گالم بریگیڈ سے ہر کسی کو مسئلہ ہے، امریکی ڈاکٹرز کے وفد نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا، گالم گلوچ بریگیڈ سے...
لاہور (نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا مؤکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی کے پاس پاکستانی شہریت...
جہاں ایرانی حکام نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات کی بالواسطہ نوعیت پر زور دیا ہے، وہیں واشنگٹن نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ یہ مذاکرات بلاواسطہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے امریکی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات کے بعد آج وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات "بلاواسطہ نوعیت" کے ہوں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایران نے امریکہ کی براہ راست مذاکرات کی خواہش کے باوجود عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اصرار کیا جس پر امریکی فریق کو یہ شرائط ماننے پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعوی کیا...
آج ماسکو میں ایران، چین و روس کی شرکت سے منعقد ہونیوالے ماہرین کے اجلاس کو تعمیری قرار دیتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران جوہری مسئلے، پابندیوں کے خاتمے اور قرارداد 2231 سے متعلق گفتگو میں، قریبی سہ فریقی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا گیا اسلام ٹائمز۔ قانونی و بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آج رات ماسکو میں ایران، چین و روس کے درمیان منعقد ہونے والے ماہرین اجلاس کے بارے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے بعد آج ایران، روس و چین کے درمیان تکنیکی سطح پر منعقد ہونے والی ماہرین...
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر خوفناک تشدد، قیدیوں کے دل دہلا دینے والے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔ 36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے...
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں اور اب پیپلزپارٹی والے مگر مچھ کے آنسو بھا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، ادارے پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی جبکہ ہم نے اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوو¿ں کا تعلق افغانستان سے ہے، 500 افغان شہریوں کی لسٹ ہے، جو رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اورگورننس کے چیلنجز کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں،...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
پشاور کے تجارتی مراکز میں افغانیوں نے دکانیں اور دفاتر بند کر دیے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے غیر ملکی تارکین وطن کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین نے اپنے کاروبار سمیٹنا شروع کر دیے ہیں۔ پشاور کے تجارتی مراکز میں افغانیوں نے دکانیں اور دفاتر بند کر دیے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ نادرا کے تحت قومی تجدید و تصدیق مہم میں درجنوں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ 11 اپریل کے...
قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 469 قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائی، صدر مملکت کی جانب سے سزا معافی پر 1789 اسیران کو فائدہ ہوا، ان میں سے 1606 اسیران کی سزا میں 6 ماہ کمی ہوئی جبکہ 183 رہا ہوئے۔ مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی سے 281 اسیران رہا ہوئے، ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ مخیر حضرات اور اداروں نے زکوٰۃ کی مد میں...
لبنانی مزاحمتی تحریک نے بیروت کے نواحی علاقے پر ہونیوالے غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملے میں اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی ہوائی حملے میں اپنے ایک اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اعلی کمانڈروں میں سے ایک حسن علی بدیر، بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کی ایک عمارت پر ہونے والے غاصب اسرائیلی رژیم کے آج کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے غاصب اسرائیلی رژیم نے نہ صرف لبنانی سرزمین سے...
چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک...
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے...
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک اور بیشتر...
آسٹریلیا کے ایک قصبے کو ڈاکٹر کی تلاش ہے، جسے تنخواہ چار لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ، مفت رہائش اور کار بھی ملے گی مگراتنی اچھی آفر کے باوجود وہاں کوئی جانے کو تیا ر نہیں۔ آسٹریلیا کے دور دراز علاقے جولیا کریک میں واقع کوینزلینڈ ٹاون کے واحد ڈاکٹر کی مدت ملازمت ختم ہونے والی ہے اور مقامی انتظامیہ نے نئے ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی ہے۔ جسے ریاستی دارالحکومت برسبین کے عام یا فیملی ڈاکٹر کے مقابلے میں دوگنا تنخواہ کی پیش کش کی گئی ہے۔ انتظامیہ نئے ڈاکٹر کو مفت رہائش اور کار بھی فراہم کرے گی۔ لیکن پانچ سو افراد کی آبادی والے اس قصبے کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ برسبین سے سترہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوین والے وکلا ء کو گائون کے استعمال سے استثنیٰ مل گیا ،وکلا ء عید کی تعطیلات کے بعد گائون کے بغیر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوسکیں گے۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ اور اس کے تینوں بنچز میں مقدمات کیلئے پیش ہونے والے وکلا ء کیلئے اب گائون پہننا ضروری نہیں ہوگا۔
بغیر عملے کے سگنس خلائی جہاز جمعے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس روانہ ہوجائے گا۔ اس جہاز نے 4 ٹن سے زائد سامان، تجربات میں استعمال ہونے والے سائنسی آلات، تجارتی مصنوعات، ہارڈ ویئر اور دیگر سامان خلائی اسٹیشن پہنچایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے جہاز کی اسٹیشن سے واپسی ناسا کی جانب سے آن لائن براہ راست دکھائے جانے کا انتظام کیا گیا۔ روانگی کا آغاز زمین سے اس وقت کیا جائے گا جب کنٹرولرز روبوٹک آرم کو کمانڈ بھیجیں گے جو ماڈیول کو آئی ایس ایس پورٹ سے انڈوک کرنے کے لیے پوزیشن دے گا جہاں یہ اگست 2024 سے موجود ہے۔ مزید پڑھیے: خلائی...

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی حکومت بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور...
میئر کراچی نے کہا کہ جو شخص مجھے کہہ رہا تھا تمہیں اختیارات دلاؤں گا وہ اختیارات مانگ رہا تھا، آپ کسی کے کہنے پر بیان بازی کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں، گورنر کو کہوں گا کہ کون ان کو اکسا کر کے ایسے بیانات دلواتا ہے، اُن کو امید نہیں تھی کہ میں خط لکھ دوں گا، راشن بانٹنا پرائیویٹ چیزیں ہیں، اس سے لوگوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی پی 21 لاکھ گھر بنا کردے رہی ہے۔ میئر کراچی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس جائیں گے کہ اس انڈومنٹ فنڈ میں پیسے ڈالیں، کارپوریٹس کے...
پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنا شروع کر دیئے گئے۔ ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت پورے وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی پورے پاکستان کے لیے فعال کر دی گئی ، کمیٹی افغان شہریوں کی وطن واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے اور سعودی عرب جانے والے پاکستانی فقیروں کا خاتمہ کرے گی۔ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکریٹریز شامل ہیں۔ کمیٹی میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں، تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا...
پشاور(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے...
دو مرتبہ کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن اور اولمپئن باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جارج فورمین 1974 میں تاریخی 'رمبل ان دی جنگل رمبل' فائٹ محمد علی سے ہارے تھے لیکن دو دہائیوں بعد دوبارہ سے ورلڈ چیمپئن بن گئے تھے، گزشتہ روز اپنے ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔جارج فورمین کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بہت ہی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ جارج ایڈورڈ فورمین 21 مارچ 2025 کو انتقال کر گئے۔جارج فورمین نے 1985 میں میری جان مارٹیلی سے پانچویں شادی کی تھی جو 40 سال تک چلی، ان کے مختلف بیویوں سے 12 بچے تھے اور انہوں نے اپنے 5...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق...
کابل میں امریکی سفیر ایڈم بوہلر اور طالبان حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بعد طالبان نے دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے مکینک جارج گلیزمین کو 2022 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایک سیاح کے طور پر کابل کا دورہ کر رہے تھے، توقع ہے کہ گلیزمین اور بوہلر بعد میں امریکا کا سفر کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکے جورج گلیزمین کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جمعرات کو کابل میں ہونے والا یہ اجلاس جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر میٹنگ بلائی تو پی ٹی...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے اپنے جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ارمغان کے والد کا گرفتاری کے بعد ویڈیو بیان منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اپنے رویئے کی معافی مانگی ہے۔ ویڈیو بیان میں کامران قریشی کا کہنا تھا کہ میں والد ہوں اس لیے اپنے بیٹے کی پیچھے بھاگ رہا تھا، میڈیا والے اپنے طریقے سے کوریج کر رہے تھے اور میں اس واقعہ کو اپنے طریقے سے دیکھ رہا تھا اس تمام صورتحال میں اگر مجھ سے کسی میڈیا پرسن کی دل ازاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔ https://www.facebook.com/FahadBaloch2017/videos/1829612064481589/?rdid=SXRjXrcijDD0QNir&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1E8cdw3EeB%2F اُن کا کہنا تھا کہ...
سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت اجلاس میں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت سید راحت حسین الحسینی گلگت میں ہوا جس میں رمضان المبارک کے آخرے عشرے کے پروگرامز کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 19 تا 21 رمضان شہادت حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے حوالے سہ روزہ مجلس عزا جو کہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز ظہرین منعقد ہو گی اور 21 رمضان کی صبح مجالس کے بعد جلوس عزا ڈاکپورہ امام بارگاہ سے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا تقاریر پر پابندی برقرار رکھنے کے حوالے سے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم بھی شامل تھے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو اپنا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت دے دی۔ ساتھ ہی بانی ایم کیو ایم کے وکیل کو بھی آئندہ سماعت پر طلبی کے لیے کاز لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ...
امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہارورڈ نے جامعہ ہارورڈ نے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیوشن فیس معاف کرانے کی سہولت سے اُٹھانے والوں میں سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا شامل ہوں گے۔ اسی طرح یونی ورسٹی 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا کی رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبا کے لیے ٹیوشن فیس کی معافی اور رہائش وغیرہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کا اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں انرول ہونے والے طلبا...
امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لئے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لئے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے یہ پالیسی 2025ءسے 2026ءکے تعلیمی سال...