2025-11-05@03:44:31 GMT
تلاش کی گنتی: 247

«پاکستانی زبانوں کا ادبی عجائب گھر»:

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نےٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے پی ٹی اے نے نئی سکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹرریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دے دیاہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔ حکام کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر تعینات کرے گا۔ کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو...
    استنبول میں اتوار کے روز ہونے والی سالانہ میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردی کا مظاہرہ کی ہے۔ یہ دنیا کی واحد میراتھون ہے جو ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں کو جوڑتی ہے۔ پاکستان کے 12 ایتھلیٹس نے 42.195 کلومیٹر کا مکمل فاصلہ طے کیا، جن میں سب سے بہتر کارکردگی مباریز بن رافع کی رہی، جو 3 گھنٹے 21 منٹ 30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سب سے آگے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہم بھی کسی سے کم نہیں’ استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی کا بڑا اعزاز ان کے بعد مجتبیٰ احسن نے 3 گھنٹے 23 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا، جبکہ استنبول میں مقیم اسماعیل خان نے 4 گھنٹے 3 منٹ میں تیسرے نمبر پر رہتے...
    بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹو پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی...
    باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بات چیت 18 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان   (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے طویل اجلاسوں کے بعد بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ، یقینی اور مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے میزبانوں کی موجودگی میں بھی اس بنیادی نکتے کو درست تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف تبدیل ہو جاتا رہا، جس کے باعث بات چیت بار بار تعطل کا شکار ہوئی۔ ذرائع کا کہنا...
    باباقوم کےمزارپر45برس تک نصب فانوس کوقومی عجائب گھرمیں نصب کیاجائےگا۔سن 71میں تاریخی نوعیت کا حامل فانوس چینی مسلمانوں(مسلم ایسوسی ایشن آف چائنا)کی جانب سےتحفےمیں دیا گیا تھا۔قدیم فانوس کی عجائب گھرمیں بیک وقت سیمنٹ اور شیشےسے تعمیرکردہ مزارقائد سےمشابہہ نئی عمارت میں تنصیب ہوگی۔4منزلہ پرانا فانوس کئی کلوگرام سونے کے پانی،48برقی قمقموں اور10ہزارکے لگ بھگ جگمگاتےکرسٹلزکا حامل ہے۔سن 2016 میں نئے فانوس کی تنصیب کےبعد اتارے گئےفانوس کونصب کرنےلیے کراچی کےجناح ٹرمینل ایئرپورٹ،اسلام آباد ایئرپورٹ،پریذیڈنٹ ہاوس اورسندھ اسمبلی سمیت کئی مقامات زیرغورآئے۔ فانوس کی ازسرنوتنصیب کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،جنہوں نےتکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا۔ پاکستان بننے کےلگ بھگ 12سال بعد سن 60کی دہائی میں بانی پاکستان کے مزارکی تعمیراتی کام کا آغازہوا۔معروف آرکٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ کےڈیزائن کردہ...
    اسلام آباد+ لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب  پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
    آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دبائو تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشنز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، کیونکہ گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، چنانچہ ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بالآخر یہاں تک بات پہنچی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیریینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائےْ، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔ سرگودھا؛ جیب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آر ایل این جی کنکشن کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو بے پناہ دباؤ تھا کہ نئے کنکشن دیے جائیں لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں تھا کیوں کہ گیس دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کا اجرا کیا جا رہا ہے، لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت اور اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آج کنکشن کا اجرا ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اس سے قبل...
    رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، سیلاب کے باعث سخت معاشی نقصان کا دھچکا لگا ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے، بجٹ میں مختص اہداف متاثر ہو سکتا ہے، ٹیکس نظام اور انرجی سیکٹر میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،شارٹ ٹرم سبسڈی کو ختم کرنا ہو گا، رپورٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، تاہم پاکستان کو سیلاب کے باعث سخت...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور 9 روز سے بند پڑی پاک افغان تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے, اگر کسی نئے تنازع کا سامنا نہ ہوا تو بارڈر جلد ہی دو طرفہ تجارت اور آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کر دیا ہے جبکہ کسٹم،...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکھنو:۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی زد میں ہے اور آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا۔راج ناتھ سنگھ نے یہ بیان ہفتہ کے روز لکھنو کے سروجنی نگر میں واقع براہموس ایرو اسپیس یونٹ میں براہموس میزائل کے پہلے بیج کی روانگی کے موقع پر دیا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ آپریشن سندور بھارت کی عسکری برتری اور فتح کی مسلسل روایت کا ثبوت ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ براہموس میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کی خود اعتمادی کا ثبوت ہے، جو ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کا اہم ستون بن چکا ہے۔راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکیاں...
    اسلام آباد: افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق سیز فائر کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں، پاک فوج نے چمن کے حساس سرحدی علاقے اسپن بولدک میں افغان...
    اسلام آباد: افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ کرلیا۔ مزید پڑھیں : افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر باہمی رضامندی سے آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیےعارضی طور پرجنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی قندھار اور کابل میں فضائی کارروائی، افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل...
    پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہو چکا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے باضابطہ طور پرعارضی جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستان نےمثبت ردعمل دیتے ہوئے سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسائل کا پرامن اور تعمیری حل چاہتا ہے، اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے باہمی سمجھوتے کی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے **نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مذاکرات میں شامل ہوں گے، جبکہ افغان حکومت کی نمائندگی ممکنہ طور پروزیر...
    طالبان کی درخواست پر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے متعدد بار پاکستان سے سیز فائر کی درخواست کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے آج شام 6 بجے سے فائر بندی کا آغاز ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیز فائر کے دوران دونوں جانب سے تعمیری بات چیت شروع کی جائے گی تاکہ سرحدی کشیدگی کے قابلِ حل اور مثبت حل تک پہنچا جا سکے۔ اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کابل، کرم،...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
    طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور دارالحکومت کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے ہیں۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستانی فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین کے ہیڈکوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے۔ کابل میں بی ایل اے کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات  چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید :
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ضروری گھمنڈ خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کا جواب نسلیں یاد رکھیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حالیہ بھارتی فوجی بیانات پر سخت انداز میں ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنے لگی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کو 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی سیاسی ماحول اور انتخابی مہم کے تناظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی جنگجوانہ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانات دہرا رہی ہے جو ہر انتخابی دور میں سامنے آتے ہیں۔...
    نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔ آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس عالمی ایونٹ میں 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانی اور پاکستانی نژاد ایتھلیٹس بھی شامل تھے جنہوں نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا۔پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے ‘سب تھری’ فنش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سلمان الیاس نے دو گھنٹے چھپن منٹ انتالیس سیکنڈ جبکہ نزار نایانی نے دو گھنٹے ستاون منٹ تینتالیس سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔پاکستان میں مقیم رنرز میں کراچی کے فیصل شفیع نمایاں رہے جنہوں نے...
    دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک، شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ورلڈ میجر میراتھون میں دنیا بھر سے 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے، جن میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، ناروے، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پاکستانی رننگ کمیونٹی بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا۔ پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے “سب تھری” فنش کیا، انہوں نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی...
    پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین گھروں سے کاروبار چلا رہی ہیں، چاہے وہ کپڑوں کی سلائی ہو، کھانے پکانے کا کام، دستکاری یا آن لائن مصنوعات فروخت کرنا۔ ان سب خواتین کے لیے اب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتی ہیں، تربیت حاصل کر سکتی ہیں اور مالی معاونت (گرانٹ یا قرض) بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروگرامز نہ صرف سرمایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ کاروباری منصوبہ بندی، مارکیٹنگ اور جدید کاروباری طریقوں کی تربیت بھی دیتے ہیں تاکہ یہ خواتین اپنا کاروبار پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان دستکاری کے شاہکار خواتین کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم...
    اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی روایتی پاکستان مخالف مہم شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حادثے کو لے کر بھارت کے گودی میڈیا نے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے فسادات اور بدامنی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تاہم بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو پاکستان کی ناکامی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی اور اسے ایک سیاسی کامیابی کے رنگ میں رنگ دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا گودی میڈیا مسلسل پاکستان کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔ پیپلز...
    ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھارت میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ مہم جاری تھی، لیکن اب پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا شور کرنے والے انتہا پسند بھارتی بڑی اسکرینز پر فائنل دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا فائنل بھارت میں 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ بھارت کی معروف ملٹی پلیکس چین پی وی آر انوکس (PVR Inox) نے ملک بھر میں 100 سے زائد اسکرینوں پر اس میچ کی براہِ راست نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب ٹورنامنٹ شروع ہوا تو بھارتیوں کا غصہ اور حب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
    لاہور: پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے اقدام کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پی ایس جی پی سی کی یہ قرارداد لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں نویں اجلاس میں پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت منظور کی گئی، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو ننکانہ صاحب، کرتارپور اور پنجہ صاحب جیسے مقدس مقامات پر حاضری سے محروم کر کے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے۔ سردار...
    نئی دہلی:کانگریس کے سینئر رہنما اور انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سام پٹروڈا نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کو ترجیح دے۔پٹروڈا نے کہا کہ میری نظر میں ہماری خارجہ پالیسی کو سب سے پہلے اپنے ہمسایوں پر توجہ دینی چاہیے۔ کیا ہم واقعی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں؟ میں پاکستان گیا ہوں اور مجھے کہنا پڑے گا کہ میں نے خود کو وہاں گھر جیسا محسوس کیا۔  میں بنگلہ دیش گیا ہوں، نیپال بھی اور وہاں بھی یہی احساس ہوا۔ مجھے ایسا نہیں لگا جیسے میں کسی غیر ملک میں ہوں۔نوجوانوں سے اپیل کے اپنے بیان...
    اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے  5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی  و ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3  نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3  نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟۔اس پر   وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم  کے مطابق  یمن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر کو پانی کی سطح بلند ہونے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ وزارت نے اس صورتحال پر 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، جس پر وزارتِ آبی...
    بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ شیئر کیا، جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کے مطابق بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میراتھون 2025 میں پاکستانی اور اوور سیز پاکستانی رنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان سے آنے والے رنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں میراتھون مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔ کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی عمدہ رننگ کی۔ حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے 7 اسٹار فنشر کا اعزاز اپنے نام...
    بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے توی (Tawi) میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے توی میں شدید طغیانی آ سکتی ہے، جو بعد میں دریائے چناب میں شامل ہو جائے گی۔ پاکستان کا ردعمل: سندھ طاس معاہدے پر...
      بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے  دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے  پاکستان کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ  بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت  انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ موجودہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ منصوبہ 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بلٹ ٹرین کے لیے 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے تعاون سے مکمل...
    ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔ گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔...
    پاک فوج کی امدادی کارروائیاں گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیزی سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے روڈ بند ہو گیا تھا، جس کے باعث سکردو کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششوں سے اس روڈ کی مرمت کا عمل 18 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ روڈ بحال ہونے کے بعد مسافر اور مال بردار گاڑیاں اپنی منزل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں۔ اسکردو میں قدرتی آفات کے بعد فوری بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں ناممکن کو...
    تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم میں اتحاد نظر آیا یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو سیاسی، لسانی، مذاہب اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت دنیا میں تنہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورت حال میں دونوں ملکوں کے امیج میں زمین اسمان کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کا نہ صرف امیج تباہ...
    فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیاانہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت...
    لاہور: پنجاب کے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ یہ سب کا پاکستان ہے اور پاکستان بھر میں تمام مذہبی اقلیتیں محفوظ ہیں۔ لاہور میں پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی، تقریب کی نظامت کرسچن اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر یاسر نئیر نے کی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے شرکا کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے ماننے والے رہتے ہیں، یہ سب کا پاکستان ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی ایک بڑی جھنجھٹ ختم کر دی ہے۔ اب پیدائش یا وفات کے اندراج کے لیے یونین کونسل کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی، کیونکہ یہ کام گھر بیٹھے چند کلکس میں ممکن ہو گیا ہے۔ نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہری اپنے موبائل پر “پاک آئی ڈی” ایپ کے ذریعے پیدائش اور وفات کا اندراج براہِ راست متعلقہ یونین کونسل میں کروا سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ قطاروں میں کھڑے ہونے یا دفتروں کے چکر لگانے سے نجات مل گئی۔ ابتدائی طور پر یہ آن لائن سہولت چند اضلاع میں شروع کی گئی ہے، جن...
    سٹی 42 : بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا, آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی شکست کا غصہ پاکستانی سفارت کاروں پر اتارنے لگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں کی گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا احکامات دیے جارہے ہیں، ایک سفارت کار کو گھر خالی کرنے کا حکم گھر کے کنٹریکٹ کی...
    بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارتکاروں کو اپنی مقرری مدت ختم ہونے سے پہلے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سفارتکاروں کی مسلسل نگرا نی میڈیارپورٹس کےمطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کے رہائشی گھروں کی انٹرنیٹ سروسز کو بار بار معطل کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہائش پذیر ہیں، انہیں کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گھر خالی کرنے کا حکم اب تک چار سے پانچ پاکستانی سفارتکاروں...
    اسلام آباد: بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں مدت ختم ہونے سے قبل گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی ہوری ہے، ان کے گھر کی انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں، پاکستانی سفارت کار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا، چار سے پانچ پاکستانی سفارت کاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ سکھ عوام کو آزادی کی جدوجہد میں متحد ہونا ہوگا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کے مظالم کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا کہ 17 اگست کو امریکا میں "دلی بنے گا خالصتان" کے عنوان سے ریفرنڈم منعقد ہوگا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ دلی سمیت ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے بعض علاقے خالصتان کا حصہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت سکھوں پر مسلسل پابندیاں لگا رہی...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل...
    ہریانہ: سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے، گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور وہاں خالصتان کے قیام کے حوالے سے 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا عزم یہ ہے کہ دلی جلد ہی خالصتان کا حصہ بنے گا۔ خالصتان کی تحریک اور بھارت کے خلاف موقف گرپتونت سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے مختلف علاقے جیسے ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ حصے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں، اور سکھوں...
      اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے اتنے ہی ناقابلِ یقین ہیں جتنے غلط وقت پر کیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان نے فوری بعد بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگز دیں اور آزاد مبصرین نے بھارتی نقصانات کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے پاکستان نے تباہ کیے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی حملوں میں نشانہ...
    سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں. مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج...
    ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی گھر پر اہلکاروں کی کارروائی پر کھل کر بول پڑے۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایجنسیوں اور پولیس کے اہلکاروں نے میرے گھر پر دھاوا بولا، ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی اور خواتین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ یہ اقدامات نہ صرف آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ بنیادی انسانی حرمت کی توہین بھی ہیں۔ سینئر سیاستدان کاکہنا تھا کہ کل کا تحریک انصاف کا احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں جمہوری حق ہے، جس کا مقصد جمہوریت، انسانی آزادی، اور آئینی بالادستی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کی فتح کا دن ہے۔ آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، اس دن حملہ آوروں اور بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک...
    پاکستان کے ایک سیاسی گھرانے کی شخصیت مبینہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کے کام میں 10 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم سے محروم ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے اس حوالے سے انکشاف کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوے کی تائید کی۔ مفتاح اسماعیل نے کرپٹو کرنسی کی مخالفت کی جبکہ سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ اگر حکومت اس کام میں پیسہ لگائے گی تو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ کرپٹو کے کام میں سب کو نقصان نہیں ہوا بلکہ بہت...
    بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک شدید جھڑپ کے بعد 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس جھڑپ کی اطلاع فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہندو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں ملوث...
    راجہ عمر خطاب کے مطابق حکومت نے زعفران پر 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا اور اس دہشتگرد کا گزشتہ سال چائینیز پر حملہ کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں منگھوپیر کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، تین بہنوں کا بھائی اور دو بچوں کا باپ ہوں ، دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتاہوں ، میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں ، میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں  کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
    اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خالہ جی کا گھر نہ سمجھا جائے، افغانوں کو ڈی پورٹ کرنا چاہیے،بھارت اور ایران کیساتھ جس طرح بارڈر ہے ، ویسا افغانستان کیساتھ ہونا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا افغانستان کیساتھ ہمارے تعلقات ہیں، سفارتخانہ موجود ہے، افغانستان کیساتھ ہمارے ڈپلومیٹک تعلقات موجودہیں، افغانستان کا دورہ بھی بطوروزیردفاع کیا، معمول کے تعلقات ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے افغان حکومت کواب تک قبول نہیں کیا گیا، روس کی طرح افغان حکومت کو قبول کرنے کا وزیراعظم یا وزیر خارجہ بتا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا امن اس خطے کے امن کیساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان کے...
    آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7...
    بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ہے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے...
    بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور سٹریٹجک تیاریوں کا علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں، بھارت کا فضائی دفاعی نظام مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے بعد بھارتی فوج، پاکستان، چین اور ترکیہ کی قربت سے بھی خوفزدہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور سٹریٹجک تیاریوں کا علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور ملک کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو سر کر کے نمایاں کارنامہ سرانجام دیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق کامیاب مہم سر کرنے والوں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیرزاد کریم شامل ہیں۔ ان میں اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کی۔مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار میٹر سے بلند پانچوں چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رانا...
    بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔ بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ دلچسپ امر ہے کہ جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، وہیں بھارت میں یہ کاسٹ کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے۔ 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلم نے سلمان خان...
    پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ہمارا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہر فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی اور بھارت تنہا سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ مسلم لیگ...
    بیجنگ: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے، اعلامیہ پر دستخط سے انکار کر دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے کیونکہ اس میں پہلگام واقعہ کا ذکر نہیں، بھارت اس سے پہلے برکس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھی انکار کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر...
    — فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیاء اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی...
    پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
    پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ہے اور فیلڈ مارشل کی امریکا میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشان ہو گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائی کے دعوے کیے گئے جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت دعووں کو جھوٹ ثابت کیا اور اس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ۔ عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت...
    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، مودی سرکار نے بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی حکومت کا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں،شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کیلئے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کیلئے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، ایس پرتاپ سنگھ، سیکرٹری ایس...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے بیرون ملک اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نجف سے کراچی، باکو سے لاہور، اور کراچی سے جدہ کے لیے 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کویت سے کراچی آنے والی ایک غیر ملکی ایئرلائن کی دو پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں EK-606 اور EK-607 دو دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کینیڈا میں  منعقدہ جی 7 سمٹ میں آمد پر سکھوں نے تاریخی احتجاج کا منصوبہ تیار کرلیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو  میں کہنا ہے کہ مودی کی کینیڈا ایئرپورٹ آمد سے ہر جگہ سکھ مظاہرین ان کا پیچھا کریں گے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی 15 جون سے کینیڈا میں شروع ہونے والے جی سیون سمٹ میں شریک ہوں گے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی کو کینیڈا میں ہرجیت سنگھ نجار کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔ مودی کی جی سیون سمٹ آمد پر تاریخی مظاہرے کیے جائیں گے۔ دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    نئی دہلی: دنیابھرمیں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث بھارت کوپاکستان کا سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب سربراہ مقررہوناہضم نہیں ہورہا، بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے سلامتی کونسل کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے یہ بھاشن دیاہے کہیہ ایسا ہی ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگا دیا جائے۔ دہرادون میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان 2025 میں طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا اور ساتھ ہی 1373 انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب سربراہ بھی ہوگا،  تازہ ترین مثال یہ ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی پینل کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں سے بھارتی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے معروف بھارتی تجزیہ کار شوشانت سنگھ نے مودی سرکار کی شفافیت اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: بھارتی چیف کا طیارے گرنے کا اعتراف، اپوزیشن کا پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو میںییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا۔ یاد رہے کہ انیل چوہان نے کہا تھا کہ...
    پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملک میں 60 فیصد بچوں کو کسی نہ کسی سطح پر گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج 4 جون کو جارحانہ رویوں کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ لمحۂ فکریہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو گھریلو تشدد، گالم گلوچ، چیخ و پکار اور والدین کے غصے کا براہ راست نشانہ بنتے ہیں۔ ان بچوں کی معصومیت، ان کا بچپن اور ان کی ذہنی نشوونما، سب کچھ ایسے تلخ رویوں کے بوجھ تلے دم توڑ...