2025-07-25@23:33:46 GMT
تلاش کی گنتی: 392

«کرتا ہوں کہ»:

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے، اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیئے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں، آپشن ہونا چاہیئے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا...
    کوئٹہ میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس دہشتگردی کو تقویت، جبکہ اچھی طرز حکمرانی ریاست کو مستحکم بناتی ہے۔ ہم بلوچستان میں گڈ گورننس کے فروغ کیلئے ہر سطح پر شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کو سمجھنے کے لئے اس کے تاریخی تناظر کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں۔ آئین پاکستان ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے اور اس دائرے میں رہتے ہوئے بات کی جائے تو ہر مسئلے کا حل ممکن ہے۔ ان خیالات...
    مکہ مکرمہ کے ممتاز نجی عجائب گھروں میں شامل العمودی میوزیم، شہر کے ثقافتی و تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ میوزیم نہ صرف قدیم اسلامی اور حجاز کی روایات کا امین ہے بلکہ اسے مکہ کی تہذیبی ترقی کا جیتا جاگتا ثبوت بھی کہا جا سکتا ہے۔ العمودی میوزیم کا قیام اور تاریخ العمودی میوزیم کی بنیاد 1422 ہجری میں معروف مقامی مورخ ابو بکر بن عبدالرحمٰن العمودی نے رکھی، جبکہ یہ 1436 ہجری میں عوام کے لیے باقاعدہ طور پر کھولا گیا۔ تقریباً 2,000 مربع میٹر پر محیط یہ عجائب گھر آج 15 ہزار سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات کا خزانہ بن چکا ہے، جن میں سے کئی اشیاء کی عمر 150 سال سے زیادہ ہے۔...
    نامور اداکار فیضان خواجہ نے بھی سینئر فنکار محمد احمد کے حالیہ بیان کی حمایت کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤسز کی طرف سے تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا، کیونکہ مجھے بار بار اپنی محنت کا معاوضہ مانگنا پڑتا تھا۔ فیضان خواجہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ سوچیں، کووِڈ کے دوران میڈیا انڈسٹری نے پچھلی ادائیگیاں کلیئر نہیں کیں، ادائیگیاں دو دو سال تک رُکی رہتی ہیں، میں اپنی نہیں، اُن سب کی بات کر رہا ہوں جو ان چیکس پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے حمیرا...
    محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے 2025ء کے دوران بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر رپورٹ جاری کر دی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ میں دہشت گردی کے 501 واقعات ہوئے جس میں 257 افراد جاں بحق جبکہ 492 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق غیر مقامی افراد پر 14 حملوں کے دوران 52 افراد جاں بحق ہوئے، بم، دستی بم، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگ دھماکوں کے 81 واقعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون تک صوبے میں دہشت گردی واقعات پراعدادوشمار جاری کردیے۔بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق جبکہ 238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال غیر مقامی افراد پر 14 حملے ہوئے جن میں 52 افراد جان سے گئے جبکہ 11 زخمی...
    بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون تک صوبے میں دہشت گردی واقعات پراعدادوشمار جاری کردیے۔بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق جبکہ 238...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی تاخیر سے ادائیگیوں کا انکشاف کردیا۔  اداکار محمد احمد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پروڈکشن ہاؤسز کے معاوضوں سے متعلق پول کھول دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤس ہر پراجیکٹ میں کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ان سے فقیر کی طرح پیسے مانگے۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے معاوضوں پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اب بھی سمجھا جاتا ہے تاہم اب فنکار اس کیخلاف آواز اُٹھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروکشن ہاؤسز فنکاروں سے 9 کے بجائے رات 1 بجے تک کام کرواتے ہیں اور فنکاروں کو نہ چاہتے ہوئے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار احسن خان نے خواتین پر سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں خودمختار بنانے پر زور دیا۔حال ہی میں احسن خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہم خواتین کو آگے بڑھانے میں انویسٹ نہیں کرتے، عورت کو اتنا خودمختار کردو کہ اسے زندگی کا سب پتا ہو، لیکن خودمختار ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت اپنے اصول، ثقافت اور مذہب چھوڑ دے، خاتون کو ہر چیز کی معلومات ہوگی تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکے گی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر...
    چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)2018 میں چین سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہباز عطا تونگ نے اس سال پوسٹ ڈاک کے لئے چین واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی چین کی بہت یاد آتی ہے اور میں یہاں مختلف شعبوں میں زرعی تجربات سیکھنا چاہتا ہوں۔شہباز نے 2014 سے 2018 تک چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ زرعی یونیورسٹی میں فصلوں کے علوم کی تعلیم حاصل کی اور پھر پاکستان واپس جا کر پیر مہر علی شاہ زرعی بارانی یونیورسٹی کے شعبہ ایگرونومی میں اسسٹنٹ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب اندرونی حالات ٹھیک ہوں گے تو بیرونی مداخلت نہیں ہوسکے گی، بلوچستان میں لاپتہ افراد کےمعاملے کو حل کرنا ہوگا، حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو اپنے ساتھ جوڑے، حالات کو بہتر کرنے کے لیے پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو بندوق کی بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جب اندرونی حالات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔گورنر کے پی کے اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔گورنر...
    معروف اداکار اور میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے کہ ان کی مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی وہ زندگی باآسانی گزار سکیں۔ اداکار احسن خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ انہیں تعلیم، کام، اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔ انہوں...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ضیاءاللہ شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کی طویل غیرموجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک باپ جیل میں قید ہے اور بیٹے اس سے ملاقات تک کیلئے پاکستان نہیں آئے۔ اگر وہ اپنے والد سے مخلص ہیں تو انہیں پاکستان آ کر اپنے والد کیلئے دیے گئے احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔ ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ ڈیلی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاءاللہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے لیکن اس جماعت کی اپنی قیادت اور کارکنوں میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا...
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ محمد یوسف پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ...
     بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔ شاہ رخ پاکستان...
    پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارٹی کو تجویز دی ہے کہ حکومت میں شامل ہوں یا الگ ہوکر عوام میں جائیں مگر یہ فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ہی کرسکتی ہے۔ ڈان نیوز کے پروگرام ’ دوسرا رُخ’ میں میزبانی نادر گرامی سے گفتگو کرتے ہوئے دباؤ کے تحت قانون سازی سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کوئی رضاکارانہ طور پر اگر اپنی وفاداری تبدیل کرنا چاہے تو وہ اس کی اپنی صوابدید ہے، مگر پارٹی سربراہان کے پاس اتنے وسیع اختیارات ہیں کہ اگر کسی مخصوص معاملے پر کوئی رکن ووٹ نہیں دیتا تو وہ ممبر...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج  روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث علاقے میں 2 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکانات کے گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟ زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے...
    پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ہمارا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہر فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی اور بھارت تنہا سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ مسلم لیگ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ۔ فوٹو: فائل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہو گا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہیں، ترقی کےلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حقِ خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہمارے ارکان سنی اتحاد کونسل کے تصور ہوں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہم الیکشن کمیشن گئے، ہمارے 86 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے کل کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آزاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ناانصافی پر افسوس ہوا، جدوجہد جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی کے بغض میں اتنی ناانصافی نہ کریں،...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے دی؟ بالکل نہیں، ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، ہماری وابستگی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔ بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اپنی پیشہ درانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتی ہے، کیا معرکہ حق میں فوج نے اپنا کام نہیں کیا؟ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے،پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کریگا،، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا،ہم حق پر تھے اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی ،افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے ، ہم اس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،ہم اٴْن سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کی دہشتگردانہ پروکسیوں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو جگہ نہ دیں،ملک کی...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لئے بغیر نہیں رہے گا، یہ ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم ایران کو سپورٹ کریں۔   اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ اجلاس میں سب سے زیادہ ایران اور اسرائیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ایران کے حوالے سے ہماری تجویز پر وزرائے خارجہ نے طے کیا کہ او آئی سی کا ایک سیشن صرف ایران پر کی جائے چنانچہ پاکستان کی کوششوں سے ایران سے متعلق...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ چند عرصے میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، (یہ وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے)۔ اب حال ہی میں صحافی رؤف کلاسرا نے بلاول بھٹو سے ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے سوال کیا کہ لوگ اس حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا اور اس کے بارے میں کوئی ٹپس بھی دیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ...
    نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
    مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے معروف طبی ادارے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ماہر ٹیم نے ایک پاکستانی حاجی کی جان بچا لی، جس کا دل حج کے دوران پانچ مرتبہ بند ہو گیا تھا۔ 42 سالہ حاجی کو انتہائی تشویشناک حالت میں عرفات کے مشرقی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران اس کا دل بار بار بند ہوا اور حالت نازک ترین ہوگئی۔ مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق حاجی کی حالت اس قدر بگڑ چکی تھی کہ فوری طور پر ای سی ایم او (ایکسٹرا کارپوریئل میمبرین آکسیجینیشن) مشین پر منتقل کیا گیا، جس کا مقصد جسم کے اہم اعضا خصوصاً دل اور پھیپھڑوں کو آکسیجن کی فراہمی جاری رکھنا تھا تاکہ وقتی طور...
    کراچی: غیر دوستانہ حکومتی معاشی پالیسیوں اور منفی موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل اور جننگ انڈسٹری ملکی تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہوگئی ہے، 70فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے غیر فعال جننگ فیکٹریوں کی تعداد میں تسلسل سے اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔  فی الوقت سندھ اور پنجاب میں 50 سے زائد جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر فعال ہیں، ملک بھر میں ایک بھی جننگ فیکٹری 24گھنٹے فعال نہیں ہے۔  یہ انکشاف چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے بیشتر کاٹن زونز میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کے باعث کپاس کی فصل ہر مرحلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استبول(خبرایجنسیاں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ترکیہ کے دارالحکومت استبول میں او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیری کئی دہائیوں سے ان مظالم کا سامنا کررہے ہیں،کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہل گام واقعہ پر تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا...
    ---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر روزِ اول سے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو  کے دوران میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں اشیاءخورد و نوش کی کمی نہیں ہونے دے گی، بلوچستان حکومت میں اختلاف نہیں، کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہونے جارہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، اس پر کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کیا، ہمار احق ہے کہ قانون سازی کریں، عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا ہے...
    — فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سارے حادثات ٹل سکتے تھے، دیر آید درست آید، اب یہ ہائبرڈ ماڈل ڈھائی تین سال سے چل رہا ہے جو ملک کےلیے خوش آئند ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب سے شہباز شریف حکومت میں ہیں ان کے فیلڈ مارشل سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے پیسے ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر ہوں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابجٹ پیش ہوچکا ہے، بجٹ میں آمدن ناکافی ہے، اپنی آمدن کو بڑھائیں، وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ سرپلس ہے اعدادوشمار میں فرق ہے، ہماری معلومات کے مطابق 52 ارب روپے سرپلس ہے،وزیرخزانہ نے 36 ارب سرپلس کہا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ترقیاتی مدمیں 16 ارب 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، صحت اور زراعت کے شعبہ کےلیے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق ہے، آئیڈیل صورتحال سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کوئی...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے عدالتی افسران کے مشترکہ تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے اور عدالتی کانفرنسز کے انعقاد بھی کیے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے سعودی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سعودی وژن 2030ء کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے عدالتی افسران کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر غور ہوا۔ علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے عدالتی افسران کے مشترکہ تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے اور عدالتی کانفرنسز کے انعقاد بھی کیے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے سعودی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سعودی وژن 2030ء کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے عدالتی افسران کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر غور ہوا۔ علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی...
    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ان طاقتوں کی لونڈی ہے، ایران اگر اسرائیل کو جواب دے رہا ہے تو اس کے ہاتھ روکے جاتے ہیں، دوسری طرف ان کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستان کوکھل کر ایران کے ساتھ کھڑا ہوجانا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ان طاقتوں کی لونڈی ہے، ایران اگر اسرائیل کو جواب دے رہا ہے تو اس کے ہاتھ روکے جاتے ہیں، دوسری طرف ان کو کھلی چھٹی دی گئی ہے، ہمیں کھل کر اہل غزہ اور فلسطینیوں...
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان و سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ پروٹوکول ملا، اس طرح دنیا کے کسی سپہ سالار کو مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر دنیاوی لحاظ سے سب سے طاقتور آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف عام نہیں بلکہ جیتے ہوئے چیف تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل امریکہ سے پاکستان کیلئے بہت سی مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ پروٹوکول ملا، اس طرح دنیا کے کسی سپہ سالار کو مدعو نہیں کیا گیا، صدر ٹرمپ...
    بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہیکہ بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص سیمتعلق کئی نئے پہلووں سے لوگوں کو روشناس کیا اور پاکستان میں دہشتگردی، اقتصادی صورتحال، امریکا سے تعلقات کی نوعیت اور ایران اسرائیل جنگ سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق...
    مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ حج آپریشنز کی بروقت تیاری اور مسلسل بہتری اہمیت رکھتی ہے، اپنے عملے، ناظمین کو آئندہ حج کے لیے بہت پہلے سے تیار کریں گے تاکہ حجاج کرام کے اندراج کے ساتھ ہی ان کی تربیت کا بھی آغاز ہو جائے، 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آخری پاکستانی حاجی کی روانگی تک مشن اپنی خدمات جاری رکھے گا۔میڈیا سیل مکہ مکرمہ کے کوآرڈینیٹر نادر بادشاہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن کی...
    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں  نے آپ کو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا  کردیں گے۔ بھارتی صحافی کا سوال؛ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟پراوین سوہنی؛ اگر میں نے آپکو تعداد بتا دی تو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلامی امہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو اس نے اسرائیلی ڈرون استعمال کیے، اسرائیل کا دوسرا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کا مکمل ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے، پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، او آئی سی اجلاس بلانے کےلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا...
    امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سلامتی کونسل میں بیان میں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکا کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔ Post Views: 2
    — فائل فوٹو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ خطے میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک صورتحال پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مؤثر ائیر اسپیس منیجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جارہا ہے۔
    اپنے ایک ٹویٹ میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف صیہونی جارحیت، دہشتگردی کی بدترین شکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر "جماعت اسلامی" پاکستان "حافظ نعیم الرحمان" نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کو دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ یہ آگ اور خون کا کھیل امریکی سرپرستی میں کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کے دہشت گردانہ اقدامات خطے سے باہر پھیلتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط بڑھے ہیں۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس علاقائی وعالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔روس کے 35ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط...
    اسکرین گریب تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا، قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی۔گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کیلئے نیا ایڈونچر کر سکتا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا دہشتگردی کا مسئلہ ہو جنگ ان مسائل کا حل نہیں ہے ۔  بلاول بھٹو نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد ہم برطانیہ پہنچے ہیں، اس ہی پیغام کے ساتھ کہ پاکستان پہلے بھی امن چاہتا تھا پاکستان اب بھی امن چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے۔  نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ کا مؤقف مضبوط ہو اور آپ سچ کے ساتھ کھڑے ہوں تو...
    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں گزشتہ 50 برس سے مسلسل دہک رہا مشہور ’گیٹ وے ٹو ہیل‘ (جہنم کا دروازہ) بالآخر بجھنے جا رہا ہے۔ آگ سے بھڑکتا ہوا یہ گڑھا 1971 میں سویت سائنس دانوں سے حدثاتی طور پر اس وقت وجود میں آیا جب انہوں نے زیرِ زمین گیس کے پاکٹ میں ڈرل کی اور اس کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن کے بعد سے یہ گیٹ وے بیک وقت ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام اور میتھین اخراج سے آلودگی کا ایک بڑا  ذریعہ دونوں  بن گیا۔ سائنس دانوں کے مطابق قدرتی آتشگیر گیس کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے گڑھے میں موجود شعلے ماند پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکام...
    فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک شروع نہ کرے تو بہتر ہے کیوں کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گی اور وہ اس تحریک سے اپنے کارکنوں کے لیے صرف مشکل ہی پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، تحریک انصاف ذاتی کے بجائے قومی معاملات پر سیاست کرے۔ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔  عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ ڈیوڈ بیکھم...
    کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے،عباس  آفریدی کو ایم ایچ کھاریاں برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا، دھماکے میں 3زخمی زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔ کراچی میں 4 سے 6 لاکھ کنڈے ہیں، ہمارے پاس مفت بجلی دینے کا آپشن...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ فورم کا قیام ناگزیر ہے۔ چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  بھارت نے پیلگام واقعے کے بعد یکطرفہ حملے کیے اور پاکستان کی غیرجانبدارتحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکِن اشتعال پر جواب ضرور دے گا، شیری رحمان انہوں نے کہا کہ پائیدارامن صرف سفارتکاری اوربات چیت سے ممکن ہے، عالمی برادری کوپاک بھارت جنگ بندی میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ سابق گورنر زبیر عمر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل مل گیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ناظم الامور نیتھلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی امید ہے، اور دونوں ممالک کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل مارکیٹس جیسے جدید شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نیتھلی بیکر نے پاکستان میں اپنی سابقہ تعیناتی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں دوبارہ پاکستان آئی ہوں، جہاں سے میں نے اپنا سفارتی کیریئر شروع کیا تھا۔‘‘ بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں بھی بہت تحمل کا مظاہرہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں، جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافےکے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدرروس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔ کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ...
    لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ اتنی بری ہوئی ہے کہ وہ چاروں شانے چت ہو چکا ہے، تنہائی بھی ہے، رسوائی بھی ہے اور ایک اندھیرے میں کھڑا ہو گیا ہے بھارت، اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کرے، جو لوگ جنگ سے پہلے اس کے ساتھ تھے وہ بھی اس کے ساتھ نہیں ہیں، دنیا طاقت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، دنیا نے دیکھ لیا کہ طاقت پاکستان کے پاس ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کے جو خواب چکنا چور ہوئے ہیں اس میں ایک خواب دنیا کی ایک سپر پاور بننے کا بھی تھا. تجزیہ کار...
    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کےویزے کم کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرذیشان خانزادہ نے کی۔ اوورسیزپاکستانی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نےپاکستانیوں کےویزےکم کردیےہیں کیونکہ بہت سےپاکستانی بھیک مانگتے پکڑے گئے ہیں، اس لئے ویزے کے حصول کیلئے کوائف سخت کردیے گئے ہیں۔ ممبر کمیٹی نے کہا یہ پاکستان کی بدنامی ہے، ایسے مسائل کو کیسے روکیں گے، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ افسران کو شوکازکر دیا ہے، تو ممبرکمیٹی نے کہا کہ ایسے افسران کو شوکاز نہیں نوکری سے برخاست کردیں۔ حکام اوورسیز پاکستانی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی...
    تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن کو قطعا شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر...
      اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے...
    لاہور(اوصاف نیوز) لاہور قذافی سٹیڈیم میں‌کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔...
    ہانگ کانگ:نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی اوایم ای ڈی کےمشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنےمیں چینی قیادت کا اہم کردارہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیےدستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سےکنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویزکرنے کے لیے چین کےویژن کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی اوایم ای ڈی کےقیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہن تھا کہ آئی اوایم ای ڈی کے مشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے...
    کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
    پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔  https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
    BAKU: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق دورہ آذربائیجان کے دوران لاچین میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شان دار کامیابی ہوئی جس پر پوری قوم شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس دورے پر موجود ہیں، آذری اور ترک عوام نے ہماری فتح پر بہت خوشیاں منائیں، ہمارے آج سہ فریقی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
    صدر مملکت نے گورنر ہاوس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے،...
    اسلام آباد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب پاکستان ایک جنگ جیتاجس کے اوپر کوئی تنازع بھی نہیں ہے کہ ہم نہیں جیتے، انٹرنیشنل قوتوں نے مانا کہ ہم جیت چکے ہوئے ہیں، وہی آربیٹریشن کے لیے آئے اور سیز فائر کرایا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں آپ کو بڑی کلیریٹی سے کہہ رہا ہوں کہ آپ یہ ذہن میں رکھیے گا کہ کچھ چیزیں پرائم منسٹر نے بھی بتائیں اس دن، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اور یہ کہ بھئی آرمی چیف اور پی ایم اکٹھے تھے اور فیصلہ کرکے آئے تھے کہ ہم نے جواب دینا ہے...
    اسلام آباد: ممتاز شاعر اور مقتدرہ قومی زبان و اکادمی ادبیات کے سابق سربراہ افتخار عارف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اچھی شاعری پڑھنے کو میسر ہو تو بڑی نعمت ہے۔ افتخار عارف نے ابھرتے ہوئے شاعر عمیر علی انجم کو ان کے تازہ شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری میں ان کے عہد کے دکھ اور مسائل واضح دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ نوجوان ہمیں بڑے کینوس میں کام کرتا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا دکھائی دے گا اور یہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ افتخار عارف کا کہنا تھا کہ...
    معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا مسئلہ دہشت گردی نہیں ہے اس کا مسئلہ پاکستان ، اسلام اور مسلمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بتاؤں گا کہ اس خطے میں دہشت گردی کا جو سب سے بڑا اسپانسر ہے وہ خود بھارت ہے۔ حامد میر نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے انہوں نے مسلمانوں، عیسائیوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بہت بڑی تحریک شروع کر دی ہے اور ان کا اصل مقصد بھارت کو اکھنڈ بھارت بنانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود تمام...
    اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی، جو کہ مالی سال کے مجموعی ہدف 19.39 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو اس عرصے میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرض کی صورت میں جبکہ 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹس کی مد میں موصول ہوئے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو جولائی تا اپریل کے دوران 2 ارب 97 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ چین اور امریکا سمیت دیگر ممالک سے دو طرفہ قرضوں کی مد میں...
    معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔" اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی" بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے...
     پاکستان میں تعینات چینی سفیر  جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی لائحہ عمل اختیار کرنے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں اور باہمی شرکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ ائیر چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اور لازوال تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام  کی...
    اسلام آباد:پاکستان میں  چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق  ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے بانی کو سلیمان اور قاسم کے انٹرویو کے بارے بتایا، وہ اپنے بیٹوں کے انٹرویو پر بہت خوش ہوئے ہیں، عمران خان کو بتایا کہ بچے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت بات نہیں ہوگی، (ن) لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی کہ سچ کے ساتھ کھڑا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو (FTT) کے چیئرمین، امین ورک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک میں غیرقانونی تمباکو تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مسلسل اور پُرعزم کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو “انتہائی ضروری ” قرار دیا اور اس تسلسل کو بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ریونیو بڑھانا ضروری ہے۔ بغیر ریونیو کے نہ تو ملک اندرونی و بیرونی دشمن سے لڑ سکتا ہے اور نہ ہی ترقی کر سکتا ہے۔ معاشی پالیسی سازی عمل میں اقتصادی اور ٹیکس ماہرین کی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز  ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان،  خاص کر سول اور ملٹری شہدا  اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر...
    ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دو ائٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی ختم کروا کر جنگبندی کے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے پانی کے معاملے پر بھارت کو واضح کردیا ہے، جس کے بعد فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ کوئی پاگل آدمی ہی 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا وقت نہ آئے، لیکن اگر یہ وقت آگیا تو پھر دنیا دیکھے گی کہ ہم کیا کرتے ہیں۔ ترجمان پاک...
    پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور...
    سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ملکی دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکیں ہیں، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات...