2025-04-25@10:49:36 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«کلوگرام سے زائد»:

    صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ پیشرفت میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول جیکب آباد سرکل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 100 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ یہ کارروائی ایکسائز انسپکٹر سرفراز خان بابر کی سربراہی میں جیکب آباد چیک پوسٹ پر عمل میں آئی جہاں تلاشی کے دوران گاڑی نمبر WAE-485 سے منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے...
    راولپنڈی: ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔ علاوہ ازیں دالبندین...
    راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید عرف سیدی سے 4 کلوگرام جبکہ ملزم شعیب سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ صادق آباد پولیس نے ملزم عمران شہزاد سے 1 کلو 800 گرام، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی شاہ سے 1 کلو 650 گرام، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ظاہر سے 1 کلو 480 گرام، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے 1 کلو 100 گرام اور دھمیال پولیس نے ملزم سہیل اقبال سے 600 گرام چرس برآمد کی۔   سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور...
    لاہور میں غیر ملکی  منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 غیرملکی منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔   ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عالے عبداللہ اور جمعہ حماسی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔ دونوں ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: شاہ فیصل میں منشیات...
    کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے تعاون سے فوڈ باسکٹ پروجیکٹ پاکستان 2025 کے تحت رمضان المبارک کے دوران پاکستان کے 33 اضلاع میں ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے بڑے پیمانے پر 30 ہزار فوڈ پیکجز کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان ہر 95 کلوگرام وزنی فوڈ پیکج میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوگرام چینی اور 5 کلوگرام دال چنا شامل ہے، اس اقدام کا مقصد 2 لاکھ 10 ہزار مستحق افراد کو بنیادی خوراک فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان کے بابرکت مہینے میں غذائی تحفظ حاصل کرسکیں۔ یہ تقسیم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور گاڑی میں موجود 2...
     اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔8کاروائیوں میں15ملزمان گرفتارکر لیے گئے، کاروائیوں میں تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمدہوئی، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزو کی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 8کلو 400گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔ سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر بحرین...
    منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں نائجیرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات  برآمد کی گئیں۔ جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو  گرفتارکیا گیا۔ گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سمندری...
    اسلام آباد: پاکستان نے ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 تمغے اپنے نام کر لیے ہیں جن میں دو طلائی، چار چاندی اور آٹھ کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے 44 کلوگرام کی کیٹگری میں عائشہ انور نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا جبکہ 49 کلوگرام کی لیڈیز کیٹگری میں ایمان خان نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کے مقابلوں میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے 48 کلوگرام کی کیٹگری میں احمد مزمل نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صوبائی پولیس کو ایک بار پھر عام لہسن کے مقابلے میں مہنگے جنگلی لہسن کی چوری کے واقعات مصروف رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم فرق یہ ہے کہ اس مرتبہ پولیس چھ مشتبہ چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ جنگلی لہسن عام لہسن سے مہنگا عام لہسن کے مقابلے میں جنگلی لہسن قدرے زیادہ قیمتی ہوتا ہے اور یہ قدرتی ماحول بشمول محفوظ قدرتی خطے قرار دیے گئے قومی پارکوں میں اگتا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چھ مشتبہ چوروں کی عمریں 26 اور 39 سال کے درمیان ہیں اور ان سے ایک منظم گروہ کی صورت میں...
    راولپنڈی: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت کی 69 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے لالہ زار روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔   بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 51 کلوگرام ہیروئن اور 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسی طرح، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ ضلع...
    اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں میں33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتارکر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.712 جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 327 گرام چرس برآمد کی گئی۔چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون اور 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھپائی گئی 4 کلو گرام ہیروئن اور...
    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے...
    اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ مسافر نے یہ منشیات مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق مسافر امین اللّٰہ خان مسقط جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مٹھائی کے ڈبوں کو مشکوک قرار دیا۔  کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتاربلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبوں کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی 2 کلوگرام...
    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران جدہ کے مسافر کے پاس موجود کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ماہر عملے نے مسافر بخت زمین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے نہ صرف ان کپڑوں میں منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 11 کلوگرام سے زائد وزنی آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ...
۱