محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں، رولز میں جدت اورتبدیلی سے قیدیوں، ان کے اہلخانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز وژن کے تحت محکمہ داخلہ کا اہم اقدام سامنے آیا ، ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں، پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کئے گئے۔جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ ،عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں ، رولز میں جدت اورتبدیلی سے قیدیوں، انکے اہلخانہ اور انتظامیہ کوسہولت ہوگی۔محکمہ داخلہ نے جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کے لئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے کہ نئےجیل رولز کی تبدیلی میں خواتین قیدیوں،بچوں کےحقوق پر خصوصی توجہ دی گئی۔ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور قیدیوں کیلئے سزا اور جزا کے نظام کو ڈسپلن کا پابند بنایا گیا ہے ، قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کیلئے نظام وضع کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے رولز میں عالمی قوانین کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی، رولز میں تبدیلی کے بعد اب غیر ملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنےپر زور دیا گیا ہے جبکہ ہرجیل میں میڈیکل آفیسر، سائیکالوجسٹ اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم کی گئی۔جیلوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام عملے کی تربیت لازم قرار دی گئی ہے، نئےرولزکےتحت ہرقیدی کوبروقت ،مکمل رازداری سےوکیل کی سہولت ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) محکمہ زکوة و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اور گزارا الائونس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الائونس فراہم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اورانہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ زکو نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکریٹری زکو عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔