2025-05-07@16:45:22 GMT
تلاش کی گنتی: 3694

«میں بھارت کا»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)حال ہی میں گلوکار وارث بیگ نے بھی اپنے بیان سے مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی۔ نجی نیوز ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکار وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا‘۔ وارث بیگ نے کہا کہ’ اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر جو پانی پر دہشتگردی کی جارہی ہے تو اس بار بھارت جان لے اس کیلئے چائے کے ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسوں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،امید ہے وہ بھی بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا .(جاری ہے) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار...
    بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے حکمت عملی مرتب کرلی، چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس واٹرکمیشن بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، اس حوالے سے وزارت خارجہ سمیت آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ معاہدے کی معطلی کے ضمن میں ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھین: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے،...
    لاہور(اوصاف نیوز) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت جاری ہے جب کہ اس حوالے سے ابتدائی ہوم ورک مکمل بھی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے، چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع انڈس کمیشن کا بتانا ہے کہ نوٹس میں بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر...
    پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئےو زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں، اس معاملے پر یا تو 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے، بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کیونکہ اسے خوف ہےکہ...
    لندن (اوصاف نیوز)بھارت کے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔منفرد احتجاج میں سکھوں نے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا او ر اس پر جوتے بھی پھینکے۔ احتجاج میں پاکستانیوں اور سکھوں نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت خانے دہشت گردی کے مراکز بن چکے ہیں اور سکھ پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پانی کی دہشت گردی کا ارتکاب کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری برادریوں نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ مودی...
    ویب ڈیسک:پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس نے وہ خط دیکھا ہے جو ایئر انڈیا نے بھارت کی وفاقی حکومت کو ارسال کیا ہے۔ اس فضائی کمپنی کے مطابق اگر یہ پابندی سال بھر جاری رہی، تو اسے 591 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو گا۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد نئی دہلی نے پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے بھارتی پروازوں کے گزرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کے...
    اسلام آباد: دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں  نے مودی کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ مودی کی ہر سازش ناکام ہوگئی اور دریائے چناب کا پانی پہلے سے بھی زیادہ روانی سے جاری ہے۔ دریائے چناب کے کنارے کھڑے ہو کر پاکستانیوں نے بھارت اور مودی کی دھمکیوں کو سخت الفاظ میں رد کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔ گجرات کے رہائشی سید طلحہ حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلگام کی ناکامی چھپانے کو بھارت نے پاکستان پر الزامات اور پانی کی دھمکی دی مگر بری طرح ناکام رہا۔ مودی تو کیا مودی کی سات نسلیں بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتیں۔ کھاریاں سے تعلق رکھنے والے عامر قیوم بھٹی نے کہا کہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز یہ واضح کردیا کہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے یہ پورا خطہ خطرے میں ہے۔ انھوں نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اس خطرے سے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت میں انسداد دہشت گردی کے ماہر اجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے سربراہ اجے ساہنی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام حملے کی وجہ بنی، انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگینڈا کررہی ہے، بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔(جاری ہے) پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا...
    سٹی42: فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ، پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بھارتی سائبر گروپس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عطا تارڑ کے ذاتی نمبر پر مسلسل کالز اور ہراسگی پر مبنی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ بھارتی عناصر کی جانب سے وفاقی وزیر کو ہراساں کرنے کی یہ کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے کامیاب سفارتی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آئے بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اگر انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں علاج کراؤں گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی غیور قوم ہے، اپنوں کا دکھ درد بانٹنا جانتی ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔(جاری ہے) سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی...
    بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ توقع ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق ’را‘ چیف نے واضح کیا کہ اگر بھارت کوئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے، اور...
    آئی پی پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے تاکہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا جا سکے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج بھی بتانا چاہتے ہیں کہ مودی کی سوچ کیخلاف ہیں، اقوام عالم کو بھارت کے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا نوٹس لینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آئی پی پی اور پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، مودی کی پوری...
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔...
    پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان نے بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا، ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں،...
    —فائل فوٹو بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے، اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا ہے۔ذارائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ختمرپورٹس کے مطابق بھارت اسی سال پاکستانی حکام کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاک بھارتی کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کلکتہ کی پورٹ پر موجود ہے جہاں کوئلہ اتارنے کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عمل جاری ہے، 2008ء میں طے ہونے والے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا مال بردار بحری جہاز سبی...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے...
    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے، اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے۔ ذارائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی...
     ویب ڈیسک: پاکستان نے  سندھ طاس معاہدے  کی معطلی  پر  بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ۔   انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا، سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔  سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا، اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ...
    قاہرہ(اوصاف نیوز)ہندوستان اور مصر نے بدھ کو قاہرہ میں انسداد دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزارت خارجہ (MEA) کی پریس ریلیز کے مطابق، مصر نے ہر قسم کے تشدد کا مقابلہ کرنے میں ہندوستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ہندوستان اور مصر نے پہلگام میں حالیہ “گھناؤنے دہشت گردانہ حملے” کی شدید مذمت کی جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک پریس ریلیز میں، MEA نے کہا، “ہندوستان اور مصر نے پہلگام میں حالیہ گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں...
    بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم “پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ...
    پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔ قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو...
     پاکستانی میڈیا اور فنکاروں پر پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد زیادہ تر پاکستانی مشہور شخصیات بھارت کے اس فیصلے کا مذاق اُڑاتی نظر آئیں اور اس پر تنقید کی۔ جس میں حنا الطاف، عمران عباس، یاسر حسین، مشی خان، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔ جہاں ایک طرف فنکاروں نے اس فیصلے پر کھل کر بات کی اور انڈیا کو جواب دیا وہیں پاکستانی یو ٹیوبرز اس معاملے پر خاموش نظر آئے جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاک بھارت صورتحال پر کیا کہیں گے تو انہوں نے چپ سادھ لی اور اس پر جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی بندش...
    جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا، ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، بھارت میں فرقہ واریت کی جیت جبکہ انسانیت ہار گئی۔ 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈیپورٹ کردی گئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون 41 سال بعد ملک بدر کری گئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں بھارت سے کیوں نکالا جارہا ہے؟ رپورٹ کے مطابق خاتون کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔ ادھر بھارت سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی دیکھ کر بھارتی جنونی انتہا پسند انتہائی خوش ہیں۔...
    جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے جواب میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جو خطے میں تنازعے کا سبب بنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کے روز فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے جواب میں بھارت کا ردعمل ایسا نہ ہو جو خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کا باعث بنے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، امید ہے کہ پاکستان بھارت سے تعاون کرے گا۔ یاد رہے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں...
    پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے بندش سے بھارتی ائیرلائنز کیلئے بڑے نقصان کا خطرہ منڈلانے لگا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے دوٹوک فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر پاکستانی فضائی حدود مزید ایک سال کے لیے بند رہیں تو اسے 600 ملین امریکی ڈالر یعنی 60 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہوگا۔ پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے گزشتہ ہفتے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے سفارتی اقدامات کے جواب میں بند کر دی گئی تھی۔ اب ایئر انڈیا کی جانب سے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آئے بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اگر انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں علاج کراؤں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی غیور قوم ہے، اپنوں کا دکھ درد بانٹنا جانتی ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انڈس کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا، سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا، اس اقدام...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جو کہ 2000 کے بعد سے خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ بھارت نے بغیر ثبوت کے واقعے کے سرحد پار سے تعلق ہونے کا الزام لگایا ہے جبکہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا...
    لاہور: یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ شادی کا جھانسا دے کر 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق حکام نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس   نے بتایا کہ ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم بابر لڑکی کو 2 سال تک شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرتا رہا۔ ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس نے تشدد بھی کیا۔ ملزم...
    حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی بچکانہ حرکت پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور میڈیا پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پہلگام کے علاقے میں بھارتی سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر لگایا گیا حالانکہ بعد میں بھارتی فوج کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ بھارت کا ایک “فالس فلیگ آپریشن” تھا، جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ پابندی کے فوری بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں، ڈراموں اور دیگر میڈیا ریلیزز کو روک دیا گیا، جس میں...
    اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی چینل کے سامنے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کئیرا فلپس کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور شدید آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور میں شدید آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کی وجہ سے لیسکو کے 560 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر ایک گھنٹے کیلئے فضائی آپریشن بھی معطل رہا اور جدہ، مدینہ، دبئی، شارجہ، مسقط کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ مختلف شہروں میں حادث ادھر اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا، طوفان کے باعث سیکٹر جی 12 میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن، علاقائی استحکام برقرار رہے، امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ہم خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے بدھ کو بات کی تھی، مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی بدھ کو بات کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورعلاقائی استحکام کیلئے دونوں ملک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ Post Views: 1
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھارتی جارحیت کی صورت میں ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ابتدائی طور پر ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر واقع انتخابی حلقوں کے رہائشیوں کیلئے اجناس صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متحرک و فعال کیا جائے گا بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے ادارے افواج پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔لائن آف کنٹرول سے متصل تھانے فعال رہیں گے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق...
    ویب ڈیسک:  بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعوٰی مسترد کردیا گیا۔  ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ محفوظ ہے اور ویب سائٹ کی ہیکنگ اور ڈیٹا لیک کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکرز کے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور بھارتی ہیکرز نے جس خط کی چوری کا دعویٰ کیا اس کا بھی حقیقت سےکوئی تعلق نہیں،سوشل میڈیا پر موجود اِس خط کو وزرات اطلاعات پہلے ہی جعلی قرار دے چکی ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  دوسری جانب سرکاری ذرائع...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلیے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے الگ الگ بات چیت کی تھی۔ مزید پڑھیں: بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح...
    پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچکانہ اقدامات کے باعث ہر جگہ سے خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مودی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے ہیں۔ جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ حسِ مزاح سے بھرپور اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچکانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔ اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے اس صورت حال میں نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ایک سال تک انڈیا کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھتا ہے تو ایئرلائن کو 60 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑےگا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟ ایئر انڈیا کی جانب سے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے جو نقصان ہو رہا ہے اس کی تلافی...
    کراچی: بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔ حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا قومی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود اس وقت  پاکستانی فلیگ بردار بحری جہاز سبی کلکتہ کی بندرگاہ پر...
    پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو ٹیلیفون کرکے کہاکہ دونوں ملک کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں، تاکہ جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کی صورت میں امریکا  پاکستان کا ساتھ دے گا، 17فیصد پاکستانیوں کی توقع انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں  سیکیورٹی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بھارتی جارحانہ رویے اور...
    لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں آپس میں لڑ گئیں تو پھر یہ دو ملکوں کی لڑائی تو نہیں رہی نہ پھر تو پوری دنیا اس کی لیپٹ میں آ جائے گی کوئی بھی ملک ،چاہے وہ کتنا بھی دور ہو اس کے اثرات سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت ایک بڑھک مار کردھمکی دیکرخود ٹریپ ہو چکا ہے۔  تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عالمی برادری کا کردار آپ پہلے دیکھیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے بات کی پھر انتہا...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک فرنٹ پر جو تمام تر انگیجمنٹ ہے وہ آپ نے دیکھا کہ کل وزیرخارجہ اور وزرات خارجہ کے ترجمان نے جو پریس کانفرنس کی اس میں پوری عالمی برادری کے سامنے پوری عالمی میڈیا کے سامنے پاکستان نے اپنا مقدمہ پیش کیا اور بالکل ثبوتوں کے ساتھ پیش کیاکہ پاکستان تو خود دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشت گردی کی لہر میں تیزی آئی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام تر معاملے پر اگر آپ دیکھیں تو ہم نے تو یہی کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کا جو واقعہ ہو ، پاکستان کے...
    ہم پاکستانی انتہائی خوش فہم اور گزارہ کرنے والے لوگ ہیں۔ہم مستقبل میں نہ جھانکتے اور نہ ہی مستقبل کے لیے پلاننگ کرتے ہیں۔جب کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی میں اکثریت آر ایس ایس کیڈر سے آتی ہے۔وہ ہندو آئیڈیالوجی پر پورا یقین رکھتے اور اس پر عمل کرنے والے لو گ ہیں۔بی جے پی کے رہنماؤں نے لمبے غور و خوض کے بعد مہا بھارت کا نقشہ تیار کیا ہے۔ بی جے پی مہا بھارت کو حاصل کر کے اسے ایک عظیم ہندو سماج ،ہندو راشٹریہ میں ڈھالنے میں لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے سوچ سمجھ کر،مکمل پلان کر کے اگست 2019 ء میں بھارتی آئین سے آرٹیکل 370نکالا۔اس سے پہلے انھوں نے بہت سے...
    پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی حکومت سرگرم ہوگئی ہے، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا، پھر بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ کیا۔ بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویش ناک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔  اس حقیقت سے انکار تو ممکن ہی نہیں کہ دو ایٹمی ممالک ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے میدان میں اتریں گے تو ان دونوں ممالک کا مقدر...
    کعبہ جس کی بنیاد آج سے تقریباً چار ہزار سال قبل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رکھی تھی۔ اسے کعبہ تو اس لیے کہتے ہیں کہ اس کی لمبائی اور چوڑائی قریب قریب برابر یعنی مکعب نما ہے۔ اس کا دوسرا مشہور بل کہ اصل نام بیت اﷲ ( اﷲ کا گھر ) ہے۔ قرآن کریم میں اسے البیت الحرام (عزت والا گھر) البیت العتیق ( قدیم ترین گھر ) اور بعض دفعہ صرف البیت (گھر) بھی کہا گیا ہے۔ فارسی کے لفظ ’’ خانہ‘‘ کے معنی گھر یا مکان کے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عربی میں بیت عموماً جگہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیت گھر کو نہیں بل کہ مکان کو کہتے ہیں۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں رات 2 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کی وجہ بیان کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کنفرم انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، وزیر اطلاعات انہوں نے کہاکہ ہماری افواج الرٹ ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر بھارت نے ہمارے خلاف کچھ کیا تو دس گنا حساب برابر کریں گے۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بھارت کو عالمی سطح پر نقصان کا سامنا...
     پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے  کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل سے انترویو میں کہا کہ   پہلگام واقعہ کی یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا،  بھارت تحقیقات کے مطالبہ کو اس لیے قبول نہیں کررہا ہےکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے، بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان  قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کا امکان کم ہوا ہے لیکن ہندوستان ابھی بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کررہا، کیوں کہ اسے خطرہ ہے کہ اندر سے کچھ اور نہ نکل آئے۔ یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف خواجہ آصف نے کہاکہ ہماری پیشکش ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کمیشن تشکیل دے، یا دو تین ملک مل کر اس کی تحقیقات کرلیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ...
    ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور بچے کے علاج کا مکمل خرچ خود ادا کرنے کا...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔ گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور بچے کے علاج کا مکمل...
    واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیررضوان سعیدشیخ نے کہاکہ امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی ہمیشہ کی طرح مثبت کرداراداکررہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رضوان سعیدشیخ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی کشیدگی پیداہوئی ،خواہ2019 میں پلوامہ واقعہ پر کشیدگی ہوئی یااس سے پہلے، دیگرممالک خصوصاًامریکہ نے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا،حالیہ پہلگام واقعہ پر امریکی وزیرخارجہ کی پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطہ کیااور کشیدگی کے پرامن خاتمے کی خواہش کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سنگین کشیدگی کی ایک تاریخ ہے،اندرونی صورتحال کوپاکستان پر تھوپنابھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوددنیامیں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکارملک ہے۔ Post Views: 1
    سٹی 42: میر پور خاص میں جلسہ عام سے بلاول بھٹونے خطاب کیا اور نعرہ لگاتے ہوئے  کہا سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکست دے کر ثابت کیا ووٹ نہ پیر کا نہ میر ، ووٹ بینظر کا چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا میں اپنےمیرپورخاص واپس ایا ہو ں ،سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکت دیکر ثابت کردیا،ووٹ نہ پیر کا نہ میر ،ووٹ بینظیر کا۔ ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،عوام نے آج پھر ثابت کردیا کہ میرکانہ پیر کا ووٹ صرف بے نظیر کا،عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو ہم نے جمہوریت کو بحال کیا،ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں ، اصولوں پر لڑتے...
    اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے  آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کئے ، پہلگام واقعہ کا ذمہ دار بھارت خود ہے،انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا عالمی نشریاتی ادارے ”سی این این“ سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بھارت کے پاس کسی قسم کے شواہد موجود نہیں ہیں، ہمارے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ انڈیا پاکستان پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ یہ معلومات عالمی برادری سے شیئر کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بہادر فورس ہے جو وطن عزیز کا...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات کرتے ہوئے بھارت کی آبی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور اس دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان سے یک جہتی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس قرار دیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد صدر پاکستان اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم...
    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہر شکل کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ...
    وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل اور شکل میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور  وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹاسکتے ہیں۔ یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے ہیں۔ ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی وزیر اعظم کا کہنا تھا...
    پاکستانی سفیر متعینہ ایران مدثر ٹیپو(فائل فوٹو)۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ بھارت کا یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا غیرقانونی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز ماحول کی وجہ سے خطے کے استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، پاکستان خود بھارت کی اسپانسر شدہ دہشت گردی کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان میں اپنی سرپرستی میں کی گئی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہے۔
    پہلگام فالس فلیگ حملے میں مودی، بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب بی بی سی نے بھی پہلگام حملے کےحوالے مودی اور اس کے حواریوں کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ذرائع کے مطابق پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کے لیے آنے والے وزیر پر برس پڑیں۔ شیتل کا کہنا تھا کہ پہلگام میں 26 افراد مارے گئے لیکن وہاں نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل ٹیم تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں...
    بھارت کے معروف کہانی کار اور نغمہ نگار جاوید اختر نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی کے حق میں بیان دیا تھا۔ جس پر اداکارہ مشی خان نے جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سوچ جان کر افسوس ہوا۔ انھوں نے جاوید اختر کو یاد دلایا کہ جب آپ پاکستان آئے تھے تو کتنی عزت دی گئی، بڑے بڑے فنکار آپ کے قدموں میں بیٹھ گئے تھے۔ اداکارہ مشی خان نے کہا کہ آج آپ کی اصلیت سامنے آگئی، آپ سخت دل اور چھوٹی سوچ کے مالک ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے، کوئی پابندی لگاتا ہے تو لگائے۔ ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اداکارہ منشا پاشا نے بھی جواب اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج تلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشق “ہتھوڑا وار” جاری تھی۔ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر نے خوش آمدید کہا۔ یہ مشق ایک اعلیٰ درجے کی فیلڈ ٹریننگ تھی، جس کا مقصد فوج کی جنگی تیاری، جدید اسلحہ کے انضمام، اور مختلف شعبہ جات کے درمیان عملی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔ مشق میں ملٹی رول لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں، اور جدید انجینئرنگ ٹیکنیکس شامل تھیں۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فوجی دستوں نے مکمل نظم، مہارت اور چابک دستی کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں، جن سے ان کی پیشہ...
    سٹی 42 : وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی جانب سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی بی اے کا یہ محب وطن اقدام قابل تحسین ہے جو پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم مطلق ہے، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کےلیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔ فوٹو آئی ایس پی آر آئی...
      اسلام آباد : وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی بی اے کا یہ محب وطن اقدام قابل تحسین ہے جو پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی، ملک کی خودمختاری اور وقار کو اجاگر کرتا ہے...
    پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ کے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔ بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان...
    صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے جبکہ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے بھارت کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں  کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ یہ مشق دشمن کے قریب حقیقی جنگی حالات کی عکاسی کے لیے ترتیب دی گئی تھی تاکہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی اور جدید ترین ہتھیاروں کے مؤثر استعمال کو جانچا جا سکے۔مشق میں کثیر المقاصد لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی...
    قائمہ کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائیکابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا، چیئرمین پی سی بی سے پاکستان سپرلیگ کی کارکردگی اور اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دیں...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف جمعرات کو ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکے دورے کے موقعے پر فوجیوں سے خطاب کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بھی ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔ آرمی چیف نے ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی...
    اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں "ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک"میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق "ایکسرسائزہیمراسٹرائیک" کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسرسائز کے دوران آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر...
    پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور...
    پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولپمپئین ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کردیا ہے۔ قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف،سپیڈ سٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی تھی۔پہلگام حملے...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجودتھے۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔انہوں...
    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری بھرپور اورداندان شکن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کے منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقدہ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق یہ مشق نہایت باریکی سے اس انداز میں ترتیب دی گئی تھی کہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے عملی انضمام کو تقریباً حقیقی جنگی...