2025-09-18@05:36:15 GMT
تلاش کی گنتی: 903

«کی ریٹنگ کو»:

(نئی خبر)
    فوٹو: فائل ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔
    پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے، حمایتی نہیں۔سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے کیا تھا۔ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو گی اور حکومت گر جائیگی: بیرسٹر عقیلوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو جائے گی اور حکومت گر جائے...
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...