2025-11-03@23:47:05 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4258				 
                «کی فراہمی کے»:
(نئی خبر)
	شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔(جاری ہے)  منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932 
	نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم کے طور پر وزیراعظم یوتھ پروگرام نے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔ یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران طے پایا۔ اجلاس میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او حارث محمود چوہدری اور دونوں اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، کاروبار کو فروغ دینے، مالی اور ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لئے کام...
	وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
	سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنائیں اور وہاں سڑکیں، اسکول، اسپتال، ڈسپینسری اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں، سیلابی صورتحال کے بعد کچے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے، گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کے بعد پورا علاقہ کھل جائے گا، سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ امن امان ہر صورت بحال ہو۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔ کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلی سندھ...
	 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔ کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے  میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے۔ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل پولیس  غلام نبی میمن  نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا...
	ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے...
	اعلامیے میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کو بزدلانہ، غیر قانونی اور امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ اسلام ٹائمز۔ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کو بزدلانہ، غیر قانونی اور امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دوحہ میں عرب سربراہ ہنگامی اجلاس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد کے فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں اور فرنیچر فیکٹری مالکان نے بجلی کی طویل اور بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکخانہ چورنگی سے لیاقت آباد نمبر 10 جانے والی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس سے علاقے کی تجارتی زندگی اور ٹریفک بدستور معطل رہی۔ احتجاجی رہنماؤں اور دکانداروں کا مؤقف ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی غیر متوقع بندش نے فروخت، پیداواری عمل اور ملازمین کی موجودگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فرنیچر فیکٹریاں پیداوار روکنے پر مجبور ہیں اور کپڑے کے تاجروں نے کہا کہ گاہک بازار آنے سے خوفزدہ ہیں جس کے باعث روزانہ کا کاروبار دھڑام سے کم ہو...
	شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور، علی پور ، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، ان علاقوں میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو...
	فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔
	چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا ہے، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو عہدے سے ہٹانے کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کمیٹی کے سربراہ کے طور ججز کے خلاف شکایت پر کارروائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی،...
	نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025  سب نیوز کٹھمنڈو(سب نیوز) نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے اور جنریشن زی مظاہرین کے مطالبات پر عمل کریں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سابق وزیراعظم کے پی شرما اویلی نے کرپشن مخالف مظاہروں اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد 73 سالہ سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا۔سشیلا کارکی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 6 ماہ کے لیے یہ ذمہ داری ادا کریں گی اور ملک میں امن قائم کرنے کے...
	بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی. جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں. سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے زائد افراد کو...
	دونوں رہنماؤں نے منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تباہ کن خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں منشیات، بے راہ روی اور دیگر سماجی مسائل کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے درمیان شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سماج کو درپیش سنگین چیلنجز اور ان کے تدارک کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت وڈیو لنک کے ذریعے علی پور ضلع مظفر گڑھ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سیلاب متاثرین تک طبی سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم اور ڈپٹی سیکرٹری سارہ لونی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔وڈیولنک کے ذریعے سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امان اللہ،وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر مہنازخاکوانی،پرنسپلز،ایم ایس حضرات ودیگرحکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران ملتان،مظفرگڑھ،علی پور،جلال پور و دیگر سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں...
	پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند
	بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی، جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔  شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے...
	سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025  سب نیوز  ’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔ احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور...
	 مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو آج حقائق سے آگاہ کرنے آیا ہوں، سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ چلایا۔ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ جلال پور پیر والا موٹر وے سندھ کا حصہ نہیں ہے، جلال پور والا موٹر وے سندھ میں ہوتا تو اپوزیشن کے اراکین پہنچ چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اس پر بھی درجنوں پریس کانفرنس کر چکے ہوتے،  ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو قدرتی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس طرح کی آفت جب آتی ہے تو بہت سارے...
	لاہور ہائیکورٹ میں رجب بٹ و دیگر کے ساتھ مل کر خاتون سے زبردستی زیادتی کے ملزم سلمان حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی اور متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش میں گناہگار ثابت ہوا ہے۔ تاہم مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص موجود ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برعکس کلین چٹ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس بنیاد پر شریک ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔ وکیل مدعیہ نے عدالت کو مزید...
	پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی جسپریت بمرا ہکے سامنے ناکام رہنے کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلوی اوپنر سام کونسٹاس کی طرح محمد حارث بھی اپنے فن میں اتنے ماہر نہیں کہ وہ جسپریت بمراہ کا سامنا کر پائیں۔ اگرچہ ٹیسٹ ڈیبیو پر قسمت نے کونسٹاس کا ساتھ دیا جب انہوں نے بمراہ کو 2 مرتبہ ریورس سوئپ سے چھکے جڑتے ہوئے 18 رنز بنائے تھے جو کہ بھارتی فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کیریئر کا سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DOlwTTNEpvn/?utm_source=ig_web_button_share_sheet کونسٹاس کی طرح حارث نے بھی پہلی بار بمراہ کا سامنا کیا اور جس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا وہ درست ثابت ہوئی، حارث نے بمراہ...
	سماجی ہم آہنگی کا مفہوم اور عصرِ حاضر کی ضرورت سماجی ہم آہنگی (Social Harmony) سے مراد یہ ہے کہ معاشرے میں مختلف طبقات، قومیتوں، مذاہب، ثقافتوں اور نظریات رکھنے والے افراد باہمی رواداری، باعزت تعلقات اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر زندگی گزاریں۔ موجودہ دور میں دنیا انتہاء پسندی، لسانیت، فرقہ واریت اور تعصب جیسی سماجی و فکری بیماریوں کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں مذہب، بالخصوص اسلام، ایک جامع اور عالم گیر اخلاقی نظام پیش کرتا ہے جو رنگ، نسل، زبان اور مذہب کی تفریق کے بغیر تمام انسانوں کو عدل، احسان اور اخوت کی دعوت دیتا ہے۔ قرآن میں ارشاد ہے، مفہوم: ’’بے شک! اﷲ عدل، احسان اور قرابت داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے...
	ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز (14 ستمبر) بھارتی محاذ سے ایسے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے جو بھارتی فوج کی اندرونی صورتحال کو بے نقاب کرتے ہیں۔ بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے ملنے والے انکشافات کے مطابق بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں محض مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی نے حکومت کو شدید بحران سے دوچار کیا۔  لاہور کے محاذ پر پاک فوج نے مقبول پور میں دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر دشمن پسپا ہو گیا۔ گدرو کے محاذ پر بھی...
	امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے معاونت کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان، گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر...
	  بھارت میں پہلی بار ایک غیرمعمولی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ریاست بہار میں بڑی تعداد میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے وردی میں سڑکوں پر نکل کر اپنی بنیادی ضروریات اور مراعات کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرے کے دوران فوجی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھامے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، اور اس حوالے سے کئی بار حکومت سے...
	ڈیرہ غازی خان: ندی سخی سرور میں آئے حالیہ سیلابی ریلے کے بعد ایک حیران کن دریافت سامنے آئی ہے، جہاں سے تقریباً 500 قدیم سکے برآمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ نایاب سکے مقامی افراد کو ریلے کے بعد ملے، جنہوں نے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سکے ممکنہ طور پر صدیوں پرانے تاریخی ادوار سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا مکمل تجزیہ اور تحقیق کی جا سکے۔ دوسری جانب، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ دھوندو والا بند میں پڑنے والا شگاف اب 400...
	لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا اسکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا اور ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 5 ملازم زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ بھجوا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر، عبداللہ  اور مبشر شامل ہیں، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں۔
	وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو گڈو بیروج کا دورہ کیا ، انہوں نے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، رکن قومی اسمبلی میر شبیر علی بجارانی ، سردار علی جان مزاری ، رکن سندھ اسمبلی عبدالرئوف کھوسو اور دیگر اہم شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ بعد ازاں سکھر بیراج کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دریائے...
	ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔  شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی ہے کیونکہ...
	پیشہ فن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے والا آرٹسٹ پولیس اہلکار سب کے لیے مثال
	سید زین نہ صرف ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں بلکہ ایک باکمال فنکار بھی ہیں، دن کے وقت وہ جرائم پر کڑی نظر رکھتے ہیں جبکہ رات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے لاہور کی خوبصورتی کو کینوس پر امر کر دیتے ہیں۔ سید زین کا فن عام پینٹنگز سے بالکل مختلف ہے۔ وہ سونے کے باریک ورق (Gold Leaf) کو استعمال کرکے تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔ شالیمار باغ کی نزاکت ہو یا بادشاہی مسجد کی عظمت، ان کے فن پارے دیکھنے والوں کو لاہور کی تاریخ میں جھانکنے کا موقع بھی دیتے ہیں اور ایک نئی جدت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف گولڈ لیف...
	 DUBAI:  ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی...
	 لاہور:  انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
	کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر...
	ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر،میر گروپ کیفلیگ شپ قومی منصوبے”ویژن پاکستان2030”کے تحت کروڑ وں نوجوانوں کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باروزگار بنانے سیاحت کے فروغ،معیشت کی بحالی اور ضلعی سطح پر مائیکرو معیشتوں کے فروغ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ،دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میر گروپ کے وطن عزیز کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل قومی منصوبے ”ویژن پاکستان” کا برانڈ ایمبیسڈر بن کے ایک نئے سفر کا...
	پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت
	پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025  سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نیکہا ہیکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب...
	حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا۔ حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے...
	قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم سے نیویارک میں ملاقات کی ہے، نیویارک میں یہ ملاقات عشائیے پر ہوئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے لیکن ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔  صدر ٹرمپ اور قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے مابین ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ نیویارک میں امریکی صدر کے ساتھ عشائیے سے قبل قطری وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ امریکا میں قطری مشن کے نائب سربراہ نے ایکس...
	لنڈی کوتل میں پہلی بار معذور افراد کے لیے مفت مصنوعی اعضا لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ کامیابی سے چلنے پھرنے اور روزگار کے حصول کے قابل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: معذوری کے باوجود ہمت نہ ہارنے والی ڈاکٹر انعم نجم کی دلچسپ کہانی آئی سی آر سی اور بی پاس کے تعاون سے قائم اس سینٹر میں سینکڑوں مریضوں کو مصنوعی ہاتھ اور پاؤں لگائے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم اس سینٹر کے بقول اس عمل پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں لیکن مریضوں سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ پہلے یہ معذور افراد علاج کے لیے افغانستان کے شہر جلال آباد جاتے تھے لیکن...
	 اسلام آباد:  حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلیے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں ریلیف مانگ لیا، پاکستانی حکام عالمی ادارے سے متاثرہ علاقوں کے بجلی بل 3ماہ کیلیے موخر کرنے کی درخواست کرینگے  جیسا کہ 2022ء کے سیلاب کے دوران کیا گیا تھا۔ پاکستان کے 3دریائوں  میں حالیہ سیلاب سے اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں، 13لاکھ ایکڑرقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلیے عالمی ادارے کے ساتھ رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے جمعے کو اس ضمن میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ  ورچوئل میٹنگ کی  اور ان سے متاثرہ علاقوں...
	خوبصورت اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ گولڈی برار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر گولیوں کی گڑگڑاہٹ نے سب کو دہلا دیا۔ فائرنگ کا نشانہ ان کے والد بنے لیکن وہ محفوظ رہے۔ واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کرلی ہے اور دھمکی دی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے "روحانی رہنماؤں" کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ خوشبو پٹانی کو سبق سیکھانے کے لیے حملہ کیا گیا۔ اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو تو کسی...
	 کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 17 سالہ مریم دختر ندیم کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کی والدہ 43 سمیرا کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کی رہنما شہناز اختر نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن گلی نمبر 6 میں قائم رہائش 5 منزلہ...
	آسٹریلیا میں امریکی ایڈونچر بلاگر مائیک ہولسٹن، جو سوشل میڈیا پر ’ریئل ٹارزن‘ کے نام سے مشہور ہیں، مگرمچھوں کے ساتھ خطرناک اسٹنٹس کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کی ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر پابندی کے مطالبات بھی سامنے آ گئے ہیں۔ ہولسٹن نے حالیہ دنوں کوئنز لینڈ میں فلمائی گئی ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ مگرمچھوں پر جھپٹتے اور ان سے لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ندی والا گھر سے لے کر، تہذیب کی کہانی، ہمارا مشرقی ورثہ تک ان حرکات پر نہ صرف جنگلی حیات کے اداروں اور ماہرین ماحولیات نے سخت ردعمل ظاہر کیا بلکہ بین الاقوامی تنظیم پیٹا (PETA) نے بھی انہیں ’انتہائی ظالمانہ‘ قرار دے کر ملک...
	نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
	نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
	بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی اور فرانزک سائنس کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کر لیا۔ بدھ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے قانون کی ضرورت کیا تھی اور اس کے اہم نکات کیا ہیں؟  نیا قانون اور اس کی تفصیلات یہ قانون انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں نئی دفعہ 21AAA شامل کر کے بنایا گیا ہے جسے بعض مقدمات کی سماعت سے متعلق خصوصی احکام کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کو دیگر تمام نافذ قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت...
	 اسلام آباد:  پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چینی کمپنیوں کے درمیان پاکستانی انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے اور عملی تربیت کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ معاہدہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین کے دوران بی ٹو بی کانفرنس میں کیا گیا، جس میں تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی، سینو سندھ ریسورسز اور شنگھائی الیکٹرک انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پاکستانی انجینئرز کو عملی تربیت دی جائے گی، جب کہ انجینئرز کے تبادلوں اور چینی زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ 5 سالہ منصوبے کے دوران 100 پاکستانی انجینئرز کو تھر کول منصوبے پر تربیت دی جائے گی، جب...
	ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔  عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  مبینہ اغواء کے مقدمے میں بھی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔  حسن زاہد نے نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ان کے گھر کے...
	 اسلام آباد:  ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے ریکو ڈک منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور ہوگئیں، "آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی"، "پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ" اور "گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ "مشترکہ کارپوریٹ گارنٹی کے ذریعے فنانسنگ کی ضمانت دیں گے۔  او جی ڈی سی ایل نے ریکو ڈک منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، 715 ملین ڈالر کی رقم پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکویٹی یا شیئر ہولڈر قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لیے نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کیلئے ریکو ڈک...
	نیپال کے سابق وزیراعظم جھلا ناتھ کنال کی اہلیہ کے بارے میں پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ وہ جل کر ہلاک ہوگئی ہیں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئی ہے۔ حال ہی میں بعض بھارتی اور غیر ملکی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ جھلا ناتھ کنال کی اہلیہ روی لکشمی چترکار احتجاجی مظاہروں کے دوران گھر میں آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی ہیں۔  تاہم نیپال کے فیکٹ چیکنگ ادارے Nepal Fact Check نے اپنی تحقیق میں واضح کیا کہ روی لکشمی زندہ ہیں مگر شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ نیپال فیکٹ چیک نے ڈائریکٹر نیپال کلفٹ اینڈ برن سینٹر ڈاکٹر کرن نکلارمی سے بات کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر کرن نے تصدیق...
	 اسلام آباد:  پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز...
	اسرائیل کے صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل مکمل معاہدے، جنگ کے خاتمے، مغویوں کی واپسی اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا کہ ’اسرائیل یہی کچھ کرنے کو تیار ہے، اور وہ انتظار پر انتظار کر رہا ہے، اور ہم ہر وقت دیکھتے ہیں کہ وہ (حماس) تجاویز کے ساتھ کس طرح جوڑ توڑ کرتے ہیں‘۔  اسحٰق ہرزوگ کے یہ ریمارکس ایسے ایک روز بعد سامنے آئے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ کیا، جو مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
	 اسلام آباد:  آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات  رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات رواں ماہ(ستمبر)کے آخری عشرے شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقتصادی اعدادشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
	اسلام آباد:   وزارتِ قانون و انصاف اور ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کے درمیان دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر تعاون کی مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں ہونے والے اس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے دستخط کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں فریق قانونی امور میں تعاون کو فروغ دیں گے اور قانونی معاملات میں افراد کی تربیت و صلاحیت سازی کے لیے اقدامات کریں گے، معاہدے کے تحت ہانگ کانگ پاکستان کو کاروباری تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف ریسٹورنٹ جو’ز سی فوڈ میں کھانا کھانے پہنچے تھے لیکن وہاں انھیں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عشائیے کے دوران خواتین مظاہرین نے صدر ٹرمپ کو گھیرلیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور فلسطین کو آزاد کرو ! ٹرمپ ہمارے دور کا ہٹلر ہے! کے نعرے بھی لگائے۔ صدر ٹرمپ نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور فوری طور پر تو کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔ تاہم جب فلسطینی نعرے بلند ہوتے گئے تو پھر سیکیورٹی اہلکاروں کو ہاتھ سے اشارہ کیا جس کے بعد خواتین مظاہرین کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔ مظاہرہ کرنے والے خواتین جنگ مخالف تنظیم "کوڈ...
	چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی ملاقات
	چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی انوائرمنٹ اور دیگر سنئیر افسران کے ہمراہ تاجک وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔تاجک وفد نے اسلام آباد میں کی جانے والی ماحول دوست شجرکاری اور پھولوں سے...
	 اسلام آباد:   وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا، فہد ہارون نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعيد المالكي سے آج ملاقات کی۔  اس ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور اہم موضوعات جیسے وژن 2030، ڈیجیٹل میڈیا اور میڈیا کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
	وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرعوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرلیم کی سفارش پر گیس کنکشنز کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی، کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کنکشنز کے ذریعے ملنے والی RLNG پر صارفین کی LPG سے 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر سہ فریقی حکومتی فریم ورک معاہدے کی بعد از وقوع توثیق کی گئی۔ اس معاہدے پر دستخط گزشتہ ماہ ہوئے تھے اور یہ...
	ملیرجام گوٹھ  کے مقام پرملیرندی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث زیر تعمیر شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے ملیرجام گوٹھ کے قریب ملیرندی میں آنے والا سیلابی ریلا زیرتعمیرشاہراہ بھٹو کوکاٹتا ہوا دوسری جانب نکل گیا جس کے باعث شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  شاہراہ بھٹو پرشگاف پڑنے واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ واقعے کے فوری بعد میمن گوٹھ پولیس اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے شاہراہ بھٹو کے اطراف حفاظتی رسی باندھ دی اورکسی بھی غیرضروری شخص کوشاہراہ بھٹو پرآنے کی اجازت نہیں دی جا رہی...
	ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں نامزد ملزم حسن زاہد کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے اغوا کے مقدمے میں پولیس کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تاہم دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون، وی...
	برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ  ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
	امریکی کمپنیوں کیساتھ معدنیات کے شعبے میں معاہدے کیے، جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری آئے گی، وزیراعظم
	وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے گزشتہ روز ایف سی لائن بنوں میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں ان کے والد، سسر اور بہنیں موجود تھے جنہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے نوجوانوں نے شہادتوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں پر اس کے شکرگزار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم و عسکری قیادت کی شرکت انہوں نے کہا کہ جو لوگ فوج کی قربانیوں کی تضحیک کررہے ہیں...
	ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شاہراہِ بھٹو کے ڈوب جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ میں نے اپنے سفر کا آغاز شاہراہِ بھٹو سے کیا ہے اور آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ شاہراہِ بھٹو مکمل طور پر فعال ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے، عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ شاہراہ کے بعض بننے والے حصوں میں معمولی اونچ نیچ موجود ہے جسے جلد درست کر دیا جائے گا، نئی شاہراہیں بننے کے بعد معمولی ٹوٹ پھوٹ فطری عمل ہے، جو نشاندہی ہوتے ہی فوراً درست کر دی جاتی ہے، شہر کی مجموعی صورتِ حال بہتر ہے اور کل سے...
	ایران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے جوہری تنصیبات کے معائنے کی بحالی کے لیے تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ مصر میں ہوا جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ معائنے شامل ہیں، تاہم اس کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ "یہ ایک تکنیکی معاہدہ ہے اور یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔"...
	سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض کی کوئی اہمیت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی یاد رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے 4 سینیئر ججز بشمول جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ رولز 1980 کی منسوخی اور سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ غیر قانونی ہے۔ چاروں...
	 لاہور:  پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کے لیے  "فاریسٹ وژن 2050" کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے، اس وژن کے تحت جنگلات کو صرف لکڑی کے حصول کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے میں بنیادی سہارا بنایا جائیگا۔ فاریسٹ وژن 2050 کی تیاری کے لیے  انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ آئی یو سی این نے اس مقصد کے لیے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے لاہور میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ماہرین سے فاریسٹ وژن 2050 کے لیے تجاویز لی گئیں۔  ورکشاپ کے پہلے روز کے سیشن میں پنجاب کی سینیئر وزیر مریم...
	 پشاور:  مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کیسے اچھی ہو رہی ہے؟ صرف ایک ماہ میں شہباز حکومت نے 1830 ارب روپے قرض لیا مجموعی طور پر پاکستان کا قرض 78,000 ارب کے قریب آچکا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سوا تین سال میں شہباز شریف اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے ملک کا قرض تھا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف ملکی قرض کم کرنے آئے تھے مگر آج قرض لینے کی تاریخ رقم کر دی، شہباز حکومت کے دوران ملک کی مجموعی قرض میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر...
	نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری
	نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔منگل کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاوس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے سے متعلق 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنماوں...
	آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
	نیپال میں حکومت نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران 19 افراد کی ہلاکت کے بعد فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ ہفتے نیپالی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عارضی طور پر پابندی اس بنیاد پر لگائی تھی کہ یہ پلیٹ فارمز جعلی اکاؤنٹس، جھوٹی خبروں، نفرت انگیزی اور فراڈ پھیلانے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہزاروں نوجوان کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔ رپورٹس کے مطابق مظاہرین میں سے کچھ نے رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی،...
	 لاہور:  وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
	وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی کو اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج سے روک دیا گیا، پولیس نے موبائل فون بھی چھین لیا
	اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل بلال عباسی کو اپنے پیشہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔ وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے — Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9,...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی، تین دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم  دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کا اسٹاک شو کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی...
	 عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم  کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت...
	اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم
	اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟” انہوں نے مزید کہا...
	محمد رضوان اور نسیم شاہ نے سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف پانچ رنز سے فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔ محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے جس میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ Poetry in motion ????  Mohammad Rizwan reaches his 2nd CPL fifty! ????#CPL25 #CricketPlayedLouder#BiggestPartyInSport #GAWvSKNP #Sky365 pic.twitter.com/wGloerSK3j — CPL T20 (@CPL) September 8, 2025 ان کی اس کاوش کی بدولت پیٹریاٹس نے چھ وکٹ پر 149 رنز بنائے۔ جواب میں واریئرز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 11...
	نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی گئی سوشل میڈیا پابندی واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب تمام پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ملک کے وزیر داخلہ رمیش لکھک نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات پابندی...
	کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
	مالی سال 2026 کے ابتدائی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 3.5 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10.4 فیصد تھی۔ وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 14.1 فیصد اضافے سے 1,661 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں یہ اضافہ 13.5 فیصد ریکارڈ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 ستمبر کو 154,277 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.1 کھرب روپے تک جا پہنچی۔ زرعی قرضوں میں 36.9 فیصد...
	متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں افسران نے بحری سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ دفاعی اقدامات پر گفتگو کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ...
	 کراچی:  شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی صورتحال اور ڈائیورژن کے بارے میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے...
	قیمتی دھاتوں کی کان کنی کیلئے پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان معاہد، 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
	وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کردیے گئے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکی وفد نے پاکستان میں کان کنی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفد کو پاکستان کے تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف...
	یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
	یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ تربیتی اقدامات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فضائیہ بنانے کے ویژن پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سائبر، سپیس،...
	پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آفت میں مجموعی طور پر 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 21 لاکھ 47 ہزار کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عظمیٰ...
	یوایس اسٹریٹجک میٹلز (یو ایس ایس ایم) نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے قائم مقام نائب چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر یو ایس ایس ایم کے وفد کے ہمراہ تھے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالہ سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ یادداشت امریکا اور پاکستان دونوں کے لیے مفید باہمی تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا اور پاکستان میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق امریکی ریاست میسوری میں واقع یو ایس ایس ایم...
	شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
	شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں دھکم پیل اور تشدد میں بدل گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر طیب بلوچ فیصل حکیم پر پی ٹی آئی کارکنان کا تشدد۔۔۔لڑائی علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو سے پہلے ہوئی۔۔۔ pic.twitter.com/N37MDdDNWF — Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) September 8, 2025  عینی شاہدین کے مطابق علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، جس میں چند صحافیوں کو دھکے بھی دیے گئے۔ بعض رپورٹس میں...
	زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اس وقت پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر چکی ہے۔ عیدمیلاد النبیﷺ اور یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور اقربا پروری کے خلاف یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔...
	  اسلام آباد:   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت کی، حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے جس پر پولیس نے موقف اپنایا کہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی بات ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً...
	لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار سلینا گومز اور موسیقار بینی بلانکو اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز اور 37 سالہ بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں ہوں گی۔  سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ 2024 میں اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ شادی میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی بڑی شخصیات شریک ہوں گی۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی اپنے منگیتر اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ہمراہ شرکت کریں گی۔ یہ شادی اس سال کی سب سے بڑی سیلیبریٹی ویڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے اور...
	ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025  سب نیوز  تہران:(آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر...
	‘ کمپنیاں امریکی ورکرز کو ملازمت دیں،’ صدر ٹرمپ کا 300 جنوبی کوریائی ملازمین کی گرفتاری کے بعد انتباہ
	امریکی ریاست جارجیا میں زیرِ تعمیر ہنڈائی-ایل جی بیٹری پلانٹ پر امریکی حکام کے چھاپے میں قریباً 300 مبینہ غیر قانونی جنوبی کوریائی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد صدر ٹرمپ نے کمپنیوں کو مقامی ورکرز رکھنے کا کہا ہے۔ یہ کارروائی جارجیا میں زیرِ تعمیر ہنڈائی-ایل جی بیٹری پلانٹ میں کی گئی جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک گیر انسدادِ تارکین وطن مہم کے تحت اب تک کی سب سے بڑی آپریشن قرار دی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکی قوانین کی پابندی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکی ورکرز کو ملازمت...
	 کراچی:  پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی...
	سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
	سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...