اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔


جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟”


انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، نیب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے مت ڈریں اور لوگوں کی مدد کریں۔”


جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ وئی جج ہو، پولیس افسر یا سی ڈی اے ملازم، جس کو ڈر لگے وہ اپنا تبادلہ کرا لے۔ فائدہ لیتے ہوئے آپ کو ڈر نہیں لگتا لیکن اپنا کام کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ غلطیوں کی سزا نہیں ہوتی، بے ایمانی کی سزا ہوتی ہے۔”


انہوں نے زور دیا کہ سول رائٹس کے ساتھ نیب اور ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔ “وہ اپنا کام کر رہے ہیں، آپ اپنا کام کریں۔ ایک غلطی ہوتی ہے اور ایک بدنیتی پر مبنی کام۔


عدالت نے ریمارکس دیے کہ “نیب کی دوسری ترامیم کے بعد سارے کیسز واپس ہو گئے۔ اسلام آباد میں 106 کیس تھے، اب تین چار ہی رہ گئے، پرانے کیسز تو ختم ہو چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ڈرنا چھوڑ دیں، اپنا کام کریں اور لوگوں کے مسئلے حل کریں۔ کسی کو نیب نہیں اٹھائے گا۔ اگر آپ اپنا صحیح طرح کام شروع کریں تو سی ڈی اے کی ضرورت ہی نہیں بچے گی۔


جسٹس محسن اختر کیانی نے یہ بھی کہا کہ جو متاثرین ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے، ان کے نام چیزیں ٹرانسفر ہو گئی ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر ایک ہی شخص کو لگائے رکھا گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہر سیکٹر میں ایک ڈپٹی کمشنر ہو۔ جو عدالتی حکم نہیں مانتا، کیا وہ شخص ایک ڈی سی کو ہٹاکر پانچ ڈی سی رکھے گا؟ عدالت نے ڈی سی ہٹانے کا حکم دیا تو سارے اس کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔
عدالت نے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر C-13 کے متاثرین کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف یو این اجلاس: امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا پشاور ہائی کورٹ کا شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب: اعجاز چوہدری کی سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن عدالتی فیصلے سے مشروط کراچی: آج مون سون کا بڑا سپیل برسنے کو تیار، 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع فلسطینیوں کی امداد کےلیے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر ڈرون حملہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شاہ اللہ دتہ اور اسلام آباد کے متاثرین ہائی کورٹ سی ڈی اے کا بڑا

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق