نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
منگل کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاوس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے سے متعلق 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنماوں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔اس کے علاوہ عدالت نے میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔
فیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید سمیت 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، جن میں سے 18 کو قید کی سزائیں سنائیں جبکہ روبینہ جمیل سمیت 21 افراد کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلا وگھیراو شیر پا وپل کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران 67پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں سے رہائی اسلام آباد کے صحافی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 11کروڑ ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا، 7روز میں معافی کا مطالبہ،معاملہ کیا ہے.

.. اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت جسے بھیجا جاتا ہے وہ صحافت نہیں کرتا، سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے، علیمہ خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میاں محمود الرشید شاہ محمود قریشی یاسمین راشد کے ایک اور قید کی سزا

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم