2025-10-21@17:07:29 GMT
تلاش کی گنتی: 289
«آفریدی کو کپتان بنانا»:
(نئی خبر)
‘میں نے بابر اعظم کو کبھی انسٹاگرام پر فالو ہی نہیں کیا’، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات کیوں کہی؟
پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات میں مبینہ خرابی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بابر اعظم کے ساتھ دوستی اسکول کے زمانے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا، میں اب بھی بابر اعظم کو آن لائن فالو نہیں کرتا اس لیے انہیں ان فالو کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بھی پڑھیے: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لوگ ہر وقت باتیں کرتے رہتے ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ سلمان علی آغا نے اس...
پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔ https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی پاکستان نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور شاداب خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 164 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان بیٹنگ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب شاہین شاہ آفریدی نے رمیز راجہ کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس پر شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو کپتان سعود شکیل کی ناقص فارم کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل رواں پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے تھے تاہم وہ 12 میچز کی 11 اننگز میں کوئی ففٹی تک اسکور نہ کرسکے۔ سعود شکیل محض کپتان ہونے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ رہے جبکہ اس دوران جارح مزاج کرکٹر خواجہ نافع کو صرف مواقع مل سکے، پہلے میچ میں وہ کراچی کنگز کیخلاف 1 اور دوسرے میچ میں انہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اسکے باوجود انہیں...
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم بہت بیلنس ہے۔ ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔ بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے۔ ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بطور کپتان...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔ پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ سابق کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے یکساں طور پر 20، 20 کیچز ڈراپ...
پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں فتح سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلےآف مرحلے میں پہنچنا چاہتے ہیں۔ ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، جہانزیب سلطان، طیب طاہر، ہمایوں الطاف، یاسر خان، محمد عامر برکی، شاہد عزیز، پیٹر ہٹزوگلو، دلشان مدھوشنکا، محمد حسنین اور عبید شاہ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سعود شکیل،...
بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی ورلڈ الیون سے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نکال دیا۔ پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کیلئے ورلڈ الیون بنانے کو کہا، مڈل آرڈر بیٹر نے حیران کُن طور پر جسپریت بمراہ اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔ بابراعظم نے نہایتی مہارت سے اسکواڈ منتخب کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی، اوپنر کے طور پر روہت شرما اور مڈل آرڈر میں جارحانہ کھیل کیلئے سوریا کمار یادیو کو شامل کیا۔ پشاور زلمی کے...
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شان مسعود کو ہٹائے جانے کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے شان مسعود کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کو دیے جانے کا امکان ہے، 29 سالہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اس وقت نائب کپتان ہیں اور امکان ہے کہ وہ شان مسعود کی جگہ لیں گے۔ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم...
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم موجودہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے دفاع میں آگئے۔ پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے وِن اور لرن سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی۔ محمد رضوان کو پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر وِن اور لرن سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا کڑی تنقید کا سامنا ہے تاہم اب بابراعظم نے انکا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے شکست کے بعد مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے جملے کا انتخاب کیا تھا جسے غلط انداز سے پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا بابراعظم نے...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو کپتانی سپرد کی جاسکتی ہے، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کردے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ تقریباً حتمی شکل اختیار کرچکا ہے۔ قیادت میں تبدیلی اِیسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنایا جارہا ہے تاہم بورڈ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان...
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور...
نیو دہلی: شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے، وہ طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔ شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے، بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کپ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کانکررز نے چیلنجرز کو 28 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے، جواب میں چیلنجرز 7 وکٹوں پر 137 رنز جوڑ سکی۔عالیہ ریاض 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، فاطمہ ثنا پلیئرآف دی میچرہیں۔ کانکرز کی دوسری میچ میں دوسری فتح رہی جبکہ چیلنجرز کو اپنے تیسرے میچ میں پہلی شکست کا سامنا رہا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے انونسیبلز کو69 رنز سے ہرا دیا۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 172 رنز بنائے، کپتان سدرہ...
ویب ڈیسک : پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں۔ محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
روہت شرما کے ریٹائر ہونے کے بعد شبمن گل کو ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل شبمن گل نے ابھی تک بیرون ملک دوروں میں خود کو ثابت نہیں کیا ہے، کیونکہ برصغیر میں ان کی بہترین واپسی ہوئی ہے لیکن وہ ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے سب سے آگے ہیں۔ روہت شرما کی جانب سے بدھ کی شام کھیل کے طویل ترین فارمیٹ ٹیسٹ میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد شبمن گل ہندوستان کے اگلے ٹیسٹ کپتان بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام پر اپنی ٹیسٹ کیپ کی تصویر...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 26 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، محمد عامر، مارک چیپمن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، جیسن ہولڈر، بین ڈوارشوئس، عماد وسیم، محمد شہزاد اور نسیم شاہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 23 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے گروئن انجری کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسکواڈ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن۔ اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، اینڈریز گوس(وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم...
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا جسے زلمی نے کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کی ففٹیز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں بہ آسانی حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپننگ بیٹر مچل اوون اور صائم ایوب بالترتیب 6 اور ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث بھی صرف 12 رنز بناسکے۔ 38 رنز پر 3 وکٹیں گرجانے کے بعد کپتان بابراعظم اور نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ذمے داری اور تیزی...
پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی یوٹیوب اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤںڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔ قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 18 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچز جیتنے کے بعد تیسری جبکہ ملتان سلطانز چھ میں سے ایک میچ جیت کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ اسکواڈ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمد ملتان سلطانز: یاسر خان، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، کرٹس کیمفر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد حسنین، عبید شاہ
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ٹیلنٹ پر سلیکٹرز کو اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ جب آپ تینوں فارمیٹس کھیلیں تو بعض اوقات ایک میں کارکردگی متاثر ہوجاتی ہے، میرے ابتدائی 6، 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز زیادہ اچھے نہیں رہے جو عام بات ہے، ٹی20 میں وقت کم ہوتا ہے اور جلد فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ سلمان آغا نے دورئہ بنگلادیش سمیت فیوچر کے ٹورز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں کچھ پلانز ہیں، جب سلیکٹرز یا کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوگی تو ضرور ان سے شیئر کروں...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے، انکی پہلے ہی پاکستان سے کھیلنے کی نیت نہیں ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر نظر ڈالیں تو صرف ڈرامہ نظر آتا ہے، کیسے ممکن ہے نامعلوم افراد ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے اور 8 لاکھ فوج آئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اپنے لوگوں کو خود مروا کر خود زندہ کروادیتے ہیں، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں لیکن وہاں سے ہمیشہ منفی جواب ملا۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا...
سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ بْرا وقت سب پر آتا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لیجنڈری کرکٹر و سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بابراعظم جلد ہی اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے، کوہلی اور بابر جیسے کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی حالیہ ناقص کارکرگی کے سوال پر ویوین رچرڈز نے کہا کہ اس کا جواب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو تلاش کرنا ہوگا، پاکستان میں ہمیشہ سے ہی بہترین کرکٹرز رہے ہیں، جنھوں...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں مسلسل ناکامی کی تصویر بنے رشبھ پنت کے بارے میں ایک اور حیران کُن انکشاف سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چنائی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آئی پی ایل 2025 کے پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت کو شامل کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن کپتانی کے تنازع کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے کپتانی کی شرط رکھی جبکہ فرنچائز انتظامیہ انہیں بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی تھی۔ فرنچائز نے رشبھ پنت کو روتوراج گییکواڑ کو کپتانی سپرد کرنے سے پہلے ٹیم میں فٹ...
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے روہت شرما پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں خود کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ یا پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ دونوں پر تنقید کرنے کی۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے دوسری جانب بھارتی مداحوں نے اپنے کپتان پر اسٹیو وا کے نامناسب جملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے روہت شرما...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔ سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرنچائز نے 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہی بابراعظم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں جب گرین شرٹس نے بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو فرنچائز نے دوبارہ رابطہ کیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز میں ایک صاحب کی وجہ سے بابر نے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید فرنچائز کا حصہ نہیں بنے گا۔...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا کرنا پڑا تھا۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی ماجد
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔ میچ کے دوران ٹاس کے وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نہایتی...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات"...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میںکراچی کنگز نے ملتان سلطانز کودلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقرر اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران غلام 36، عثمان خان 19 اور شائی ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)،...
راولپنڈی:پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دےد ی راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 217 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 16 اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی بشمول کپتان بابر اعظم، ٹام کوہلر-کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 اور کائل جیمیسن نے 1...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔ تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔ فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا...
لاہور(نیوز ڈیسک)(محمد شکیل خان )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں لاہور کی شدید گرمی غیرملکی کھلاڑیوں کا امتحان لینے لگی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لےجایا گیا۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز ڈی ہائیڈریٹشن کا شکار ہوگئیں۔ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہیلی میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ہیلی میتھیوز کو دو بار گراؤنڈ کے اندر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد دی۔ تاہم درد کی شدت کی وجہ سے ہیلی میتھیوز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب 68.5 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے)، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔ رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنز اَپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے...
کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔ کراچی کنگز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ...
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے تازہ ترین آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ اپ ڈیٹ میں ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود اپنی ریننگ بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کردیا مایوس کن نتائج کے درمیان، ون ڈے لیگ میں صرف 72 رنز بنانے والے محمد رضوان 606 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں 2 درجے اوپر پہنچ کر 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے فخر زمان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 23 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ امام الحق 34 ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب 2 درجے کھسک...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اعظم خان اور ندیم عمر نے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں کامیاب کھلاڑی اور قومی ہیرو بنانے میں انہی 2 لوگوں کا ہاتھ ہے۔ سرفراز احمد کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے انہوں نے خود بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2003,2004 میں پاکستان کرکٹ کلب گئے جس کے روحِ رواں اعظم خان اور ندیم عمر صاحب ہیں جو اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ہیں وہ اس کلب کے صدر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تاثر مسترد کرتے ہوئے بدستور تینوں طرز کی کرکٹ میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مستقبل میں خود کو صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود رکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی طرز کی کرکٹ کو چھوڑنے کا نہیں سوچا، جب سے میں کھیل رہا ہوں یہی ذہن میں رہا کہ پاکستان کیلیے اچھا پرفارم کروں، اس میں مجھے کافی عزت بھی ملی۔ اس سوال پر کہ صرف ایک سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی اسے دل...
انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹر ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد اب ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ View this post on Instagram A post shared by We Are England Cricket (@englandcricket) ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی...
بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔ البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ حریف بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹرز بُری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا دوسری جانب کیوی کپتان مائیکل بریس ویل نے کہا کہ پچھلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ، میچ اور سیریز میں کامیابی سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 115 رنز کے...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔ بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔...
حسن نواز کی 44 گیندوں پر شاندار سنچری، کیویز کو شکست، تیسرا ٹی 20 شاہینوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ: (آئی پی ایس) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح سمیٹ لی۔قبل ازیں قومی کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ...
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بی سی سی آئی کے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی عائد کرنے کی حمایت کر دی۔ بھارتی بورڈ نے پابندی کا فیصلہ انگلش بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہونے کے بعد اپنا نام واپس لینے کے بعد کیا۔ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل آکشن میں خریدا تھا۔ بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کو نیلامی میں خریدا جاتا ہے اور وہ کھلاڑی پھر نام واپس لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے مائیکل کلارک کا کہنا تھا...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔ ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان آغا سلمان نے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہوئے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ففٹی سے محروم رہے اور سابق کپتان بابراعظم کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے۔ آغا سلمان اگر نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ بابراعظم کے بعد ٹی20 میں کیویز کے خلاف ففٹی اسکور کرنیوالے پہلے کپتان بن جاتے۔ بابراعظم پاکستان کے آخری ٹی20 کپتان تھے جنہوں نے کیویز کے خلاف ففٹی پلس اسکور کیا تھا۔ یہ آخری موقع...
کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔ میچ کے بعد قومی کپتان سلمان آغا نے تسلیم کیا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل دن تھا، لیکن ٹیم کو اس ناکامی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے میچ میں ٹیم بھرپور کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کی طرح نئی گیند کا مؤثر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے...
پاکستان سپرلیگ یعنی پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، سرفراز احمد کی نئی تقرری کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کیا ہے۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ٹیم کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ’سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: ندیم عمر نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دوسری پورزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما فائنل میں بہترین اننگز کھیل کر دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی اسپنر کلدیپ یادو 3 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر...
YORKSHIRE: دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرتگالی پرچم بردار شپ "سولونگ" اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر "اسٹینا امیکلیٹ" پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری ہیڈی ایلکزانڈر نے کہا کہ ابھی تک کارگو شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر دونوں جہازوں کے فی الحال ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جرمن کمپنی ایرنسٹ رس، جو سولونگ کی مالک ہے، نے برطانوی میڈیا کو تصدیق...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہےگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔ کراچی میں تقریب کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی...
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے کپتان کی ضرورت ہے جو کھیل کے لیے بے لوث سوچ رکھتا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا شاہد آفریدی نے صائم ایوب کی صلاحیت اور مزاج کی تعریف کرتے ہوئے کہ 21 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔ صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا لیکن ٹخنے کی بے وقت انجری نے انہیں کرکٹ سے دور رکھا ہے جس میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 بھی شامل ہے جہاں پاکستان کو ان کی غیر موجودگی میں قابل اعتماد اوپنر تلاش...
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی کا میزبان کو اسٹیچ پر نہ بلانا بڑا سوال ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا۔ عالمی شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاید آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، جنہیں ٹی 20...
بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج سے پہلے کوئی کپتان انجام نہ دے سکا۔ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف روہت شرما نے 83 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی فائنل میں پلیئر آف دی میچ (POTM) ایوارڈ جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔ راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تین ہفتوں پر مشتمل میلہ آج فائنل کے ساتھ اختتام ہونے جارہا ہے، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے خلاف کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری، وِل ینگ کو وروُن چکرورتھی نے آؤٹ کیا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، ولمسن 11 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا، ٹم...
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سلمان علی آغا کو بطور ٹی20 کپتان تقرری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے نام کپتان کا نام بھی تجویز کردیا۔ حالیہ انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں میں آغا کی شراکت کو تسلیم کیا لیکن دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان آغا کی جگہ محمد حارث زیادہ بہتر انتخاب ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز اور چیمپئینز کپ میں محمد حارث کو کپتانی کے فرائض دے کر انہیں ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ محمد حارث سلمان آغا سے تقریباً 8 سال چھوٹے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "دبئی بوائز" قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد لطیف نے ٹی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اِن کھلاڑیوں کو منیجمنٹ کے معاملات سے دور رکھے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد 17 سال کا عرصہ اس لیے لگا کیونکہ 90 کی دہائی کے...
قومی ٹیم کے ٹیسٹ سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کا مقصد شاداب کو مستقبل میں ٹیم کی قیادت دینا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوری 2024ء کے بعد سے پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ اب آغا سلمان سمیت 4 کپتان دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے، کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں آغا سلمان کو کپتانی سے محروم کردیا جائے گا اور شاداب کو لایا...
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کا مقصد شاداب کو مستقبل میں ٹیم کی قیادت دینا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوری 2024 کے بعد سے پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ اب آغا سلمان سمیت 4 کپتان دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے، کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں آغا سلمان کو کپتانی سے محروم کردیا جائے گا اور شاداب کو لایا جائے گا جو سلیکٹرز...
دبئی(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو4وکٹوں سے شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز اسکور کرسکے جبکہ بھارت کے محمد شامی نے 3، جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارتی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی کی ٹی20 کرکٹ اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ بھی پڑھیں محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلیاں اس لیے کی ہیں کہ ایسے کھلاڑی آگے آئیں جو پریشر سے آزاد ہو کر شارٹس کھیلیں گے اور زیادہ اسکور کریں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ کو ڈراپ کرنے کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہم...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 سیریز کے دوران آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور لیگ اسپنر شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ مداحوں کو آگاہ کیا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔ ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی انکے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف...
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ماتم نہ کرنے کا کہہ کر کے تنخواہوں کے بھارت پر انحصار ہونے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔ مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ یہ سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں، آپ یہ کیوں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مسلسل بھارت پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ اپنے گھر کے صحن کو دیکھ رہے ہیں، آپ کے کھلاڑیوں کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔ سینئر صحافی کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔ سلمان علی آغا اس وقت...
کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کبریٰ جو A380 پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کپتان کی نشست سنبھال چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایوی ایشن کیریئر کا آغاز ترکش ایئر لائنز کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ٹی ایچ آئی ٹیکنیک میں انٹرنشپ کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹریننگ کے بعد انہوں نے ترکش ایئر لائنز کے ایئربس فلیٹ میں فرسٹ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ دبئی میں ایک ایئر لائن میں اپنے کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے، کبریٰ نے کپتان کے عہدے کو حاصل کرنے سے پہلے کئی سالوں تک...
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی نیوزی لیںڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، جس نے سوالات کھڑے کردیے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی روہت شرما نے پریکٹس سیشن کے دوران محض بیٹنگ اور ہلکی دوڑ لگائی۔ ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف روہت شرما کی فٹنس...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔ شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ایب نارمل کہہ دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایب نارمل لوگوں کو کپتان بنائیں گے اور عجیب سے لوگوں کو ٹیم میں آنے دیں گے تو پھر یہی ہو گا۔ "Ap abnormal logon ko captain banao gay tau yehi ho ga." Shoaib Akhtar on Rizwan pic.twitter.com/iQ4nZ6rKM6 — M (@anngrypakiistan) February 24, 2025 شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ایسے کپتانوں کے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے سنچری میکررچن رویندرا کہتے ہیں چمپئنز ٹرافی میچز کی سیریز بہت اچھی رہی تسلسل قائم رکھیں گے۔ گروپ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے والی نیوزی لینڈکے سینچری میکر رویندرا کا میچ کے بعد پریس میں کہنا تھا کہ کیپٹن نے ٹاس جیت کر خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا شروع میں کچھ پرابلم تھی لیکن پھر ہم سنبھل گئے۔ ہماری ٹیم میں اعتماد تھا کپتان نے بھی ہمت دی بنگلا دیش کی باؤلنگ بہت بہتر ہو گئی ہے، رانا نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ رچن رویندرا کا مزید کہناتھاکہ اب تک ہمارے لیے یہ سیریز بہت اچھی رہی ہے، کوچز بھی...