2025-07-27@00:19:16 GMT
تلاش کی گنتی: 113

«بنگلے پر»:

(نئی خبر)
    چاہت فتح علی خان کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے پر معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ اور یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی تھی۔ ماڈل کے مطابق وہ اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھیں، ان کی گاڑی باہر کھڑی ہوئی تھی، اس دوران چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنائی جس کے فوری بعد وہ سیٹ سے چلی گئیں۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو...
    قومی ٹیم کے دو سابق فاسٹ بولنگ لیجنڈز کی امریکا میں ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ دونوں بالرز کے درمیان ماضی میں رشتے کبھی سازگار نہیں رہے تھے لیکن شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی گیند پر گرفت اور بالنگ کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی کیلئے صائم کا مسقبل داؤ پر نہیں لگانا" سال 2007 ورلڈکپ سے قبل دونوں کرکٹرز کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا...
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
    حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 کے ایک بنگلے میں چارپائی سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تشدد زدہ برآمد ہوئی ہے، اے سیکشن پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، لاش کی شناخت 35 سالہ علی نواز علی سمیجو کے نام سے ہوئی ہے جو عمرکوٹ مدنی پاڑے کارہائشی ہے اور بنگلے پر چوکیدار تھا، پولیس کے مطابق بنگلے کے مالکان عمرہ کی ادائیگی پر گئے ہوئے ہیں، پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
    شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے لانڈھی حسن پنہور گوٹھ میں واقع گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی جس ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ حسنین کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ارشد اعوان نے بتایا کہ حسنین نے گھر میں چھت پر لگے پنکھے میں پھندا لگا کر خودکشی ہے اور اس حوالے سے متوفی کی اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نے پسند کی شادی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا...
    ڈیفنس خیابان محافظ میں بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس کے علاقے فیز 7 خیابان محافظ میں کام کے دوران بلندی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو سروس کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا  کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے کی جو کہ محنت کش تھا جبکہ حادثہ بنگلے کی چھت پر کام کے دوران گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
     شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ اڈیالہ جیل کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں 9 مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تھا۔ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔ شیخ رشید نے عمران خان...
    سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید—فائل فوٹو سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللّٰہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔...
    امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے عہدے پر چند آخری دن ان کے گلے کی ہڈی بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاص طور پر گزشتہ 48 گھنٹے انٹونی بلنکن کے لیے انتہائی متنازع، بے عزتی اور شرمندگی والے رہے۔ انہیں غزہ اور اسرائیلی جنگ پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن ممکنہ طور پر اپنی الوداعی پریس کانفرنس کو یادگار اور اچھا بنانا چاہتے تھے لیکن وہ ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی۔ حال ہی میں پریس کانفرنس میں موجود 2 صحافیوں اور ایک خاتون نے غزہ جنگ پر شدید احتجاج کیا اور انٹونی بلنکن کو خوب کھری کھری سنائی۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس کے دوران...
    کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ اس حوالے سے  ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے ۔