2025-07-01@13:15:20 GMT
تلاش کی گنتی: 5507

«بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر»:

(نئی خبر)
    بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ایک سنگین انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے ایک منظم سازش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سازش کی پشت پناہی میں امریکی جریدہ فارن پالیسی بھی شامل ہو چکا ہے، جس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان پر انٹرکانٹیننٹل بلسٹک میزائل (ICBM) بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ایسے بلسٹک میزائلز تیار کر رہا ہے جو امریکہ تک مار کر سکتے ہیں، جس پر مبینہ طور پر امریکی انٹیلیجنس ادارے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایسے ہتھیار رکھنے والے ممالک...
    پنجاب اسمبلی کے 16 جون 2025 کے اجلاس میں ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے اور ایوان کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے 10 ارکان اسمبلی کو اسپیکر ملک محمد احمد خان کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان اسپیکر نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ہر رکن کو 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 7 روز کے اندر جرمانے کی رقم ادا نہ کی گئی تو پنجاب گورنمنٹ ڈیو...
    بھارت میں علمی تحقیق اور سائنس کی ترقی کے دعوے مودی سرکار کی تقاریر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ زمینی حقیقت اس کے برعکس بدحالی اور مالی بحران کی عکاسی کررہی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائنسی تحقیق اور ترقی کےلیے مخصوص حکومتی اسکیم ’’وِگیان دھارا‘‘ محض ایک سیاسی ڈراما ہے۔ بھارتی حکومت کی INSPIRE اسکیم کے تحت محققین گزشتہ 9 ماہ سے وظائف سے محروم ہیں جس کے باعث کئی محققین قرض لینے یا تحقیق چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق تحقیق کےلیے 70 فیصد بجٹ نجی اداروں کو سود سے پاک قرضوں کی شکل میں بانٹ دیا گیا، جبکہ INSPIRE جیسے تحقیقی منصوبوں پر 22 فیصد بجٹ...
    یورپ میں مقیم کشمیریوں نے جغرافیائی تبدیلیوں اور آر ایس ایس کے نظریات پر مبنی ایجنڈے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بروکن چیئر جنیوا میں سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق یورپ میں مقیم تقریباً 300 کشمیریوں نے جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھی مذمت کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی۔ یورپ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
     اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی، بھارت کو معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں۔حکومتِ پاکستان  نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید ، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے.  محرم الحرام میں ملک بھر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنےکےباوجود امن کی بات کرتےہیں۔ نجی ٹی وی  دنیا نیوز  کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کےخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نےانڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیےکےمحاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کےدوران پاکستان کے میڈیا کا کرداربھی تاریخی تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کےمحاذ پر بھی بھارت شکست کھاگیا، بیانیےکی جنگ میں پاکستانی میڈیا...
    بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کیخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیے کے محاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا کا...
    معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا خطرہ ، رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے اداکار پر سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کیلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے...
    لاہور: بھارت میں  ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں  گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔ اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں  نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔   ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سندھ طاس معاہدے پر جاری قانونی تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ بھارت کو معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کی کاروائی کو روکنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق ہے بلکہ یہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بھی نفی کرتا ہے۔ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے جس میں کسی بھی فریق کو...
    خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔سوات بائی پاس کے مقام پر ریلے میں بہہ جانے والے افراد آخری لمحات تک ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔زندگی اور موت کے بیچ سہارے کی تلاش کے لیے ریلے میں پھنس جانے والے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے، ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرنے والے یہ سیاح دریائے سوات کے آگے بے بس دکھائی دیے۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاریدریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ٹیلہ آہستہ آہستہ کھسکتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا:اقوام متحدہ کے یورپی دفتر کے باہر واقع بروکن چیئر مونومنٹ کے سامنے یورپ میں مقیم سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی جبر، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آر ایس ایس نظریات پر مبنی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق احتجاجی مظاہرے میں تقریباً 300 سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی، جن میں خواتین، نوجوان، بزرگ اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے، مظاہرین نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اشتعال انگیز بیانات کی سخت مذمت کی اور ان کے اقدامات کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے...
    سٹی 42 : حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔  حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے کہ پاکستان، جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے. مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا...
    —فائل فوٹو لودھراں کے علاقے گوگڑاں میں بہن سے جھگڑے پر بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔لودھراں پولیس کے مطابق دونوں بہن اور بھائی میں شیمپو کے ساشے پر جھگڑا ہوا تھا۔خودکشی کرنے والے لڑکے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو تین بڑی جہتوں میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بھارتی فوج کو شکست دی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”میٹ دی...
    سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلے میں وقاص شاہ گینگ میں شامل چار سگے بھائی مارے گئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا، تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق شاہ گینگ فیصل آباد کے عوام کے لیے دہشت...
    —فوٹو اے پی پی  پنجاب، خیبر پختون خوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق ، جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل...
    وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔قومی اسمبلی نے زہرہ ودودفاطمی کی متعارف کردہ ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔ترمیم کی منظوری گزشہ روزفنانس بل کی منظوری کے دوران لی گئی،ترمیم کے ذریعے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ارکان اسمبلی کے برابرکردی گئی،وزراکی تنخواہوں میں اضافے کو سرکاری افسران کی تنخواہوں سے غیر منسلک کر دیا گیا۔1975کے ایکٹ کے مطابق وزراکی تنخواہوں میں اضافہ سول سرونٹس کی تنخواہوں سے منسلک تھا،ترمیم سے قبل وفاقی وزرا کی تنخواہ سول سرونٹس کی تنخواہ میں اضافے کے بعد خود بخود...
    سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے صرف سرحدی سطح پر ہی نہیں بلکہ تین مختلف محاذوں پر دشمن کو شکست دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی کو 3 حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، جن میں سفارتی محاذ، بیانیے کی جنگ اور محاذ جنگ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا،ہم نے یہ جنگ بھی جیتی : بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل پاکستان سے 7 گنا...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنےکےباوجود امن کی بات کرتےہیں۔ اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کےخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نےانڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیےکےمحاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کےدوران پاکستان کے میڈیا کا کرداربھی تاریخی تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کےمحاذ پر بھی بھارت شکست کھاگیا، بیانیےکی جنگ میں پاکستانی میڈیا نےصف اوّل کا کردارادا کیا، پانچ دن کی جنگ میں...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک بہت بڑا محاذ جو بیانیہ کا محاذ ہے اس پر پاکستان کو بہت بڑی فتح ملی، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا گیا، صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا میں قدر کرتا ہوں۔  بلاول بھٹو آج صحافیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے۔  شیری رحمان، شازیہ مری، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور جمیل سومرو  بھی اُن کے ہمراہ پریس کلب موجود تھے ۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد پریس کلب میں شجرکاری بھی کی۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
    بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
    شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے امرناتھ یاترا 2025 کے لیے “آپریشن شیوا” کے نام سے جس سکیورٹی منصوبے کا آغاز کیا ہے، وہ نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ایک طرف یاترا کے لیے لاکھوں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جن میں 40 ہزار اضافی فورسز خاص طور پر پاہلگام اور بالتال کے راستوں پر لگائی گئی ہیں۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب پہلے ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تقریباً دس لاکھ فوجی مستقل طور پر تعینات کر رکھے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی بڑی فورس کی موجودگی کے باوجود پاہلگام جیسے حساس علاقے میں حملہ ہو جاتا ہے کیا یہ سکیورٹی میں ناکامی...
    شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کئے جائیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام...
    پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر وڈھ کے رہائشی محمد جان کی مدعیت میں بی این پی سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل، انکے بیٹے گورگین مینگل اور اسد اللہ مینگل سمیت دیگر کیخلاف درج کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متنازع شخصیت شفیق مینگل کے بھائی کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل اور ان کے بیٹے گورگین مینگل کے خلاف درج ہو گیا۔ قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، تاہم پولیس نے اختر مینگل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق مینگل کے بھائی عطاء مینگل کو گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے خضدار میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا کہ وہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد دوبارہ بات کریں۔اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے رکھے اور اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کا بھی حوالہ دیا۔تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے چینی وزیر سے دوبارہ بات کرنے کی اجازت مانگی، تاہم چینی وزیر نے یہ درخواست مسترد کر دی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر موجود تھا اور دیگر رکن ممالک نے پاکستان...
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز خراب موسم کے باعث بھارتی حدود میں داخل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی متعدد پروازوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ ایسے میں اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی حدود میں داخل ہو گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعه  کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے الرٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور  سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباداور آزاد کشمیر میں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ،...
    جمعرات کی علی الصبح پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فضائی نظام متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی ایک پرواز روٹ سے ہٹ کر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715  صبح4  بجے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث جہاز اپنی متعین پروازی راہ (فلائٹ پاتھ) سے بھٹک گیا اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر غیر ارادی طور پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعرات کو علی الصبح پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی درجن سے زائد پروازیں مشکل کا شکار رہی۔ ایسے میں اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی حدود میں گھس گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز روٹ سے بھٹک گئی اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلا دیشی عوام کی اکثریت پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلا دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جبکہ بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد نظر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلا دیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، سروے میں54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس تنازع میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف9 فیصد...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو سچی بات ہے کہ بھارت پر ترس آنا شروع ہو گیا ہے،کب سے لگا ہوا ہے پاکستان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے انٹرنیشنل لیول پہ، اس کا پراپیگنڈا ایک مدت تک بکتا رہا کہ دہشت گردی کو پاکستان سے فروغ مل رہا ہے، پاکستان انڈیا میں جا کر دہشت گردی کرتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے شور مچانا شروع کر دیا اورفوراً یہ کہنا شروع کہہ دیا کہ یہ پاکستان نے کیا ہے، یہ بھی پہلی دفعہ ہوا ہے کہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں انھوں نے بھارت کے وزیر دفاع کے بعد تقریر کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق انھوں نے اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس کلبھوشن اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دیگر شواہد کا ذکر کیا۔اس پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی، خواجہ آصف کے مطابق ایسی روایات نہیں اس لیے بھارتی وزیردفاع کو دوبارہ بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس سی او اجلاس، پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، غزہ میں پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویشپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث سرحدی آمدورفت عوام کے لیے بند ہے تاہم قدرتی حیات ان انسانی حد بندیوں کی پابند نہیں اور حالیہ دنوں میں ایک بھارتی لنگور بغیر کسی ویزے یا اجازت کے سرحد عبور کرکے پاکستان آگیا جہاں اسے بہاولنگر چڑیا گھر میں محفوظ پناہ فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق مذکورہ انڈین سرمئی لنگور کو چند روز قبل منڈی صادق گنج کے علاقے موضع مویتیان سے اس وقت ریسکیو کیا گیا جب وہ سرحد عبور کر کے ایک مقامی گھر میں داخل ہوگیا تھا، متعدد مقامی افراد نے لنگور کو پتھر مارنے اور قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی نقصان 20 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی میڈیا اور معاشی رپورٹس کے مطابق، ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی نقصان 20 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔ یہ نقصانات فوجی اخراجات، میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات، متاثرہ افراد و کاروباروں کو کی گئی ادائیگیوں، اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت پر مشتمل ہیں۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ جب بالواسطہ اقتصادی اثرات اور شہریوں کے معاوضہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی / لندن / ممبئی:سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی ایک نئی اور پُرکشش ٹی20 لیگ متعارف کرانے کے منصوبے کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب بھارت اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے نہ صرف حمایت واپس لے لی بلکہ اس کے خلاف باقاعدہ حکمت عملی پر بھی عمل شروع کر دیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین اور دیگر میڈیا ذرائع کی رپورٹس کے مطابق سعودی کرکٹ لیگ کا 400 ملین امریکی ڈالر کا منصوبہ اب خطرے میں پڑ چکا ہے۔سعودی عرب کی کرکٹ کے میدان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کسی سے پوشیدہ نہیں رہی اور اس نے ایک بین الاقوامی معیار کی لیگ متعارف کروانے کے لیے دنیا بھر سے اسٹار...
    بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ سوریا کمار یادو کو آخری بار آئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔ 34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں،  ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔خیال رہے...
    آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی (ANU) اور یونیورسٹی آف مانچسٹر، انگلینڈ کے کیمیا دانوں نے ایک نئی مقناطیسی مالیکیول ایجاد کی ہے جو مستقبل میں ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ اس مالیکیول کی مدد سے اسٹیمپ کے سائز کے ہارڈ ڈرائیو میں تقریباً 3 ٹیرا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے جو لگ بھگ 5 لاکھ ٹک ٹاک ویڈیوز کے برابر ہے۔ فی الحال استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز میں کئی ایٹمز مل کر ایک مقناطیسی علاقہ بناتے ہیں جو ڈیجیٹل ”0“ یا ”1“ محفوظ کرتے ہیں۔ مگر یہ نئی واحد مالیکیول بغیر کسی ہمسایہ ایٹمز کی مدد کے خود ہی ڈیٹا محفوظ کر سکتی ہے۔پروفیسر نکولس چلٹن کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز پوسٹس پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوریج کے لیے بھی ڈرون کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس پر ایکسٹرا کیمروں کے ذریعے بھی سرویلنس ہو گی۔
    بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا پاکستانی عوام کی توہین ہے۔ ایرانی عوام اور حکومت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پوری دنیا میں انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اہلسنت بلوچستان کے رہنماء پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ محمد رضا...
    صوبہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج (26 جون کی) شام سے یکم جولائی تک تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے اس اسپیل کے دوران شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ بھی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات، اور کوہستان کے لیے خصوصی الرٹ جاری کیا ہے اور وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔  ادارے نے عوام اور سیاحوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں جن میں مقامی آبادی کو...
    بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دیکر ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔ ملائشیا میں منعقدہ دوسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والا بھارت ٹاپ سیڈ اور پاکستان سیکنڈ سیڈڈ تھا۔ فائنل میں ابھے سنگھ اورویلاوان سنتھیل کمار پر مشتمل بھارتی ٹیم کیخلاف پاکستانی جوڑی عالمی انڈر-23 نور زمان اور سابق قومی چیمپئین ناصر اقبال نے پہلا گیم 9-11 سے جیتا، تاہم فاتح ٹیم نے اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 5- 11 سے اپنے نام کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کو ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ میں محض سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ مزید پڑھیں: ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا قبل ازیں پاکستان نے سیمی...
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری دیرینہ تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ چین کے شہر شان ڈونگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی موجودگی میں  مسئلہ کشمیر  کے حوالے سے مؤثر اور دوٹوک انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع قرار دے دیا ۔  190 ملین پاؤنڈ کیس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس میں پہلگام حملے کا ذکر نہیں تھا جب کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ذکر تھا، اسلام آباد جہاں بھارت پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتا ہے۔ بھارت بلوچستان میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ پاکستان کا اصرار ہے کہ نئی دہلی باغیوں کی مدد کرتا ہے۔ فی الوقت شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت چین کے پاس ہے اور اس کے شہر کیانگ داؤ میں رکن کے...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی میں بھارتی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ایک ملازم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو حساس دفاعی معلومات نیز حال ہی میں ختم ہونے والے آپریشن سیندور کے دوران خفیہ اطلاعات لیک کر رہا تھا- بھارت: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبر گرفتار رپورٹوں کے مطابق، ملزم، وشال یادو، نیوی ہیڈکوارٹرز میں کلرک کے عہدے پر کام کرتا ہے اور ہریانہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے مہینوں کی نگرانی کے بعد اسے اپنی تحویل...
    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کا شکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات...
    بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...
    ویب ڈیسک:  پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو  پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔ مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب  کاجائزہ لیا اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز لاہور: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ بارش کے باعث حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ ،کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں بارش کے بعد درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو اُتر پردیش حکومت نے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر (بی ایس اے) کے طور پر تعینات کرنے کی تیاری کرلی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آف بیسک ایجوکیشن نے اپنی آئندہ تقرری کے حوالے سے باقاعدہ خط پہلے ہی جاری کردیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن میں اُبھرتے ہوئے...
    بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ ’’پاکستان کبھی نہیں ہارا۔‘‘ پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی اور 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا اور لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔ سابق بھارتی افسر پراوین...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ بلوچستان میں بھی پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں نے بارش کے بعد گرمی سے نجات پر سکھ کا سانس لیا۔ لاہور، سرگودھا، بھلوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی پھوار تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا عملہ متحرک ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ موٹر وے ایم ون پر شدید بارش، مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند موٹروے ایم ون پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ بدھ کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی/وسطی...
    پنجاب میں لاہور ، خوشاب، بھلوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں بھی پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جبکہ بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ٹاؤن سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد کے تیز دھار آلے سے حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ مستقیم ولد خلیل کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے والد کے ہمراہ پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔ واقعے کے فوری بعد مقتول کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ مقتول کے بھائی کے مطابق، مستقیم معمول کے مطابق دکان پر کام کر رہا تھا جبکہ ان کے والد بیٹری چارج کروانے قریبی مقام...
    لاہور: کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع سے را کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی  کے سینئر افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو دشمن ملک کی سازش کی تفصیلات اور سی ٹی ڈی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ یہ پڑھیں : کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 4 دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ...
    —فائل فوٹو سرگودھا کے قصبہ کلیارمیں غیرت کے نام پربھائی نے بہن کو گلا دباکرقتل کردیا۔ قتل کےبعد ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کےمطابق تحصیل چھوٹا ساہیوال کے قصبہ کلیار کی رہائشی لڑکی کچھ عرصہ قبل ایک شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے دفنانے کا انکشاف علاقہ کے معززین کے کہنے پر لڑکی چند روز قبل واپس گھر آگئی تھی۔ گھر واپسی پر ملزم نے اپنی بہن پر تشدد کیا اور بعد میں گلہ دباکر قتل کردیا۔تھانہ چھوٹا ساہیوال پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اخوت، بھائی چارگی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اخوت، بھائی چارگی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں۔ صوبائی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مثالی امن اور بھائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے “را” کے مزید چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور دشمن ملک کی سازشوں اور سی ٹی ڈی کی حالیہ کامیابیوں سے آگاہ کیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھاپے کے دوران دھماکا خیز مواد...
    روالپنڈی کے تھانہ  ٹیکسلا کے علاقہ میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو دوست کے ساتھ دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو دوست کے ساتھ پاکر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دونوں ملزمان (باپ اور بیٹا) موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ سے خاتون کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد...
    گرفتار ملزمان سجاول سے پاکستانی سرحد عبور کرکے سمندر کے راستے بھارت بھی گئے اور وہاں جا کر بی ایس ایف کے کیمپ نمبر 59 میں رپورٹ کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار مرکزی ملزم 20 مرتبہ اور ایک ملزم 6 مرتبہ بھارت جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں محمد خان بریو عرف گلو ولد سونڈ خان، جمین ملاح عرف جمن ولد لونگ، اختر عرف فوجی اور غلام...
    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سائیڈ لائن پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پہلی بار ملاقات متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک پہلی بار کسی اجلاس میں ایک ساتھ شریک ہورہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کا کوئی بھی اعلیٰ عہدے دار اپنے ہم منصب کا سامنا کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے اسی طرح  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے ہم منصب بھی شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چین میں ہوگا...
    پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کیدرمیان پہلی ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اوربھارت کے وزرائیدفاع کی ممکنہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والی ایس سی اوکے 2 روزہ اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں جب کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلی سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیجنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ جری سپوتوں نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔(جاری ہے) سپیکر نیشہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم ا?پ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی...
    پاکستانی سکیورٹی اداروں نے سندھ اور پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 10 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا، تحقیقات کے مطابق ملزمان ریلوے اسٹیشن، مساجد اور اہم تنصیبات پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزاد سلطان کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں کو بہاولپور اور بہاولنگر سے حراست میں لیا گیا، ملزمان سے موبائل فونز اور بھارتی آفیسرز کی آڈیوز بھی پکڑی گئیں۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی پہلی بار ملاقات کا امکان ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ وزرائے دفاع اجلاس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان ممکنہ طور پر ملاقات کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ اجلاس کی میزبانی چین کے وزیر دفاع ایڈمرل دونگ جون کررہے ہیں، اس موقع پر مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سیکیورٹی تناؤ کے تناظر میں عالمی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے قیدی شمشیر خان اور عمر قید کے قیدی ذیشان کو9سال بعد بری کر دیا۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔(جاری ہے) مقدمہ 2016 میں تھانہ رنگ محل، سیالکوٹ میں درج کیا گیا تھا اور سیشن عدالت نے 2019 میں ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ملزمان کے وکیل عثمان نسیم بابو نے دلائل دیتے ہوئے گواہوں کے بیانات میں تضادات کی نشاندہی کی، جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپیلیں منظور کر لیں اور دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ جنگ بندی میں غیر اعلانیہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، پاکستان کے حکمرانوں اور عسکری قیادت پر آئندہ کسی بھی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کو متحدہ کر نے اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، حالیہ جنگ نے مسلم ممالک کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل، امریکہ، ایران جنگ بندی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی میں...
    ---فائل فوٹو  حال ہی میں پاک بھارت فوجی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہو سکتی ہے۔پاکستانی وفد وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوگا جبکہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اپنے وفد کے ہمراہ ایس سی او اجلاس میں آئیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف اجلاس میں میں شرکت کے لیے چین میں ہیں لیکن بھارتی وزیرِ دفاع سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
    پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔ یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ادا ہوگی۔  مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔  اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔  تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد قائد آباد کے علاقے سے پکڑے گئے اور یہ تمام افراد بھارتی ایجنسی ’را‘ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دہشتگرد 2024 میں سجاول کے راستے بھارت گئے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار افراد بھارت میں ایک کرنل سے مسلسل رابطے میں تھے، اور ان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں اور قومی سلامتی کمیٹی نے ایک نہایت پیچیدہ صورتحال کو بڑے ہی اچھے طریقے سے ہینڈل کرکے قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی (جیو) کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی بلاجواز جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اسرائیل کے ایران پر حملے نے خطے اور دنیا میں نئی سنگین صورتحال پیدا کر دی تھی۔ جنگ کے ذریعے بھارت نے جو آگ لگائی...
    کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے، چاروں ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ سجاول سے ہے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا...
    راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا...
    راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرنے والے  کو گرفتار کرنے والے میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے آپریشن میں میجر معیز شہید ہوئے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ میجر معیز نے آبی نندن کو جہاز سے گرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدلقادر پٹیل نے کرائی۔ یاد رہے کہ سال 2019 میں ...