2025-11-27@23:03:22 GMT
تلاش کی گنتی: 6041
«بیلجیم کے»:
(نئی خبر)
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاست برائے تنقید ہو سکتی ہے اور سیاست برائے ترقی بھی ہوسکتی ہے، پریس کانفرنس سے مایوسی پھیلائی جا سکتی ہے یا پھر امیدیں جوڑی جا سکتی ہیں، ناقدین حکومت میں ہونے کے باجود بتاتے ہیں وہ کچھ نہیں کر پا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤنز چیئرمین کو کہوں گا فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، ایونٹ لاہور میں ہو رہا ہے کرینیں یہاں سے جا رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نعیم الرحمان وہاں چلے گئے تصویریں آج بھی یہاں لگی ہوئی ہیں، لاہور میں نعیم الرحمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اڑتے جہاز کے پیچھے آسمان پر سفید لکیریں کیوں بنتی ہیں ماہرین نےسائنسی حقیقت سے آگاہ کردیا ۔میڈیاذرائع کے مطابق روزمرہ سفر کے دوران جب کوئی ہوائی جہاز ہمارے سروں کے اوپر سے گزرتا ہے تو اکثر لوگ آسمان پر باقی رہ جانے والی سفید سیدھی لکیروں کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آخر یہ بنتی کیسے ہیں؟۔ماہرین کے مطابق ان لکیروں کو ’کونٹریلز‘ (Contrails) کہا جاتا ہے۔ کونٹریلز دراصل ہوائی جہاز کے انجن میں ایندھن جلنے سے پیدا ہونے والے آبی بخارات ہوتے ہیں۔ جہاز جب فضا میں انتہائی بلندی پر پرواز کرتا ہے تو وہاں درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہوتا ہے۔ ایسی شدید سردی میں انجن سے نکلنے والے آبی...
نیویارک کے پہلے نومنتخب مسلم میئر زہران ممدانی روایتی ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ٹرمپ کے سامنے غزہ کا مقدمہ پیش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے مشترکہ گفتگو میں زہران ممدانی نے ایک سوال کے جواب میں اپنے دوٹوک مؤقف کو دہرایا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں زہران ممدانی نے مزید کہا کہ امریکیوں کے ٹیکس دہندگان کا پیسا اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال کر رہا ہے۔ نیویارک کے نومنتخب میئر نے مزید کہا کہ نیویارک کے بہت سے شہری چاہتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کا پیسا جنگوں میں نہیں بلکہ مقامی ضروریات بالخصوص مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی کے اس جواب پر کہا...
آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی ملاقات نہیں کروا سکتے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خط پر جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں۔ مریم نواز کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹنگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کرواتے ہیں جب کہ ملاقاتیوں کے نام قیدی کی طرف سے دیے...
ایس آئی ایف سی کے مؤثر کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی طور پر اجاگر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل اور دیگر اہم عہدیداران شریک ہوئے۔ نمائش میں 100 سے زائد بیلجیئم کی کمپنیوں نے ایرو ناؤٹکس، تعمیرات، ادویات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کیٹلاگز پیش کیے۔ پاکستان اور بیلجیئم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور تعلیمی و سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور مقامی صنعتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی کے باعث مندوبین کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر میں آگ لگی، جس کے بعد مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔کانفرنس کے منتظمین نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور برازیل کے فائر بریگیڈ نے کانفرنس کے مقام کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا تھا...
ویانا میں بین الاقوامی اداروں کیلئے روس کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد کے نتائج مستقبل قریب میں واضح ہو جائینگے! اسلام ٹائمز۔ ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری مذاکرات میں موجود تعطل کا ذمہ دار مغرب ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے ساتھ انٹرویو میں میخائیل اولیانوف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کی نئی ایران مخالف قرارداد کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے روسی نمائندے نے تاکید کی کہ ہم ان نتائج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے اسکول حاجی اسماعیل لاکھو میں شاگردو ں میں یونیفارم کی تقسیم سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ تفصیلات کے مطابق گورنمنت پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں بچوں میں اسکول یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ے، اس موقع پر یوسی 58 کے چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی اداروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی خصوصی ہدایت پر...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن...
SAO PAULO: برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی کے باعث مندوبین کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر میں آگ لگی، جس کے بعد مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کانفرنس کے منتظمین نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور برازیل کے فائر بریگیڈ نے کانفرنس کے مقام کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔...
کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بیلیم میں ہونے والی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔ عمارت خالی، ریسکیو ٹیمیں مصروف غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگتے ہی پویلین کو فوری طور پر خالی کرایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا برازیل کے وزیر سیاحت نے تصدیق کی کہ واقعے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی اسٹالوں والا علاقہ متاثر پویلین کے اس حصے...
پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی آئی اے کی نیلامی کے لیے چار کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام کیے جائیں گے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوگی، چار سال میں طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کردی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے پی آئی اے کی...
اسلام آباد: پی آئی اے کی نیلامی کے لیے چار کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام کیے جائیں گے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوگی، چار سال میں طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کردی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے اور کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی...
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکام نے کہا کہ سعودی طیاروں میں وہ اعلیٰ خصوصیات شامل نہیں ہوں گی جو اسرائیلی بیڑے میں موجود ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کے نظام اور الیکٹرانک وار فیئر آلات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام اور دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا جو منصوبہ بنا رہا ہے، وہ اسرائیل کے زیرِ استعمال طیاروں کے مقابلے میں کم تر درجے کے ہوں گے، کیونکہ ایک امریکی قانون اسرائیل کی خطے میں عسکری برتری کی ضمانت دیتا ہے۔ عالمی خبر رساں...
یوکرین (ویب ڈیسک) صدر ولودیمر زیلنسکی نے کہا کہ کل مغربی یوکرین میں روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا ہے کہ ٹرنوپول پر کل کے روسی حملے میں 3 بچوں سمیت26 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجہ نظیم الامین کا نام فائنل ہو چکا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تحفظات اور بلاول کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد ان کا نام تقریباً ڈراپ ہو چکا ہے تاہم پھر بھی وہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر بازی پلٹ گئی۔ راجہ نظیم الامین کا نام آخری وقت میں ڈراپ ہو گیا اور نئے کھلاڑی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں نصف درجن کے قریب امیدوار میدان میں ہیں اور اپنے اپنے حساب سے لابنگ کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اس وقت تین تگڑے امیدواروں کے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام اور دفاعی ماہرین نے نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا جو منصوبہ بنا رہا ہے، وہ اسرائیل کے زیرِ استعمال طیاروں کے مقابلے میں کم تر درجے کے ہوں گے، کیونکہ ایک امریکی قانون اسرائیل کی خطے میں عسکری برتری کی ضمانت دیتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکام نے کہا کہ سعودی طیاروں میں وہ اعلیٰ خصوصیات شامل نہیں ہوں گی جو اسرائیلی بیڑے میں موجود ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کے نظام اور الیکٹرانک وارفیئر آلات شامل ہیں۔ اسرائیل کو...
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ سینیئر وزیر نے بتایا کہ نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی...
سٹی42: خیبر پختونخوا کی ھکومت سنبھالنے سے پہلے ہی وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں پر الزامات کے گولے برسانے کا آغاز کر دینے والے سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ مجھ پر مقدمات اس لئے بنائے جا رہے ہیں کہ میں بانی سے ملنے کے لئے آتا ہوں۔ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی مقدمات میں ملوث تھے، ان کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان پر ایک سیاسی جلسے میں تقریر کرنے کے دوران سرکاری ملازمین پر سنگین الزامات لگانے کے سبب الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند آج راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دھماکے کے فورا بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہتھالہ گلوٹی روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ہوا۔ذرائع کے مطابق ٹکواڑہ پولیس چوکی کی بکتر بند گاڑی حسب معمول گشت پر تھی کہ دھماکا ہوگیا .جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کانسٹیبل شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا ...
— فائل فوٹو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان کا عہدے سے برطرفی کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے اردو یونیورسٹی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم مجھ سے خوش نہیں تھی کیونکہ میں ہمیشہ اردو یونیورسٹی کے مسائل اور گرانٹ کے لیے آواز اٹھاتا تھا۔ میں نے سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ندیم محبوب کو کہا تھا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو میں میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کروں گا۔ اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیاوفاقی اردو...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر+این این آئی) سپریم کورٹ آف نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں، انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا، فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ علیمہ اپنے بھائی کے پیغامات لاتی رہیں۔ یہ پیغامات انارکی اور افراتفری پھیلاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بانی جیل میں ہیں تو جیل جائیں۔ کیا انہیں جیل سے تحریک چلانی ہے؟ تحریک چلائی تو ان چیزوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ قانوناً ایسی ملاقاتیں روک سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا مؤقف عدالت میں غلط ثابت کریں۔ خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں۔ ایسا عمل بالکل نہیںہونا چاہئے۔ طے ہونا چاہئے کہ تشدد ہوا یا نہیں۔ موقع پر موجود لوگوں سے باز پرس ہونی چاہئے۔ دھرنا دینا کسی کا اختیار نہیں۔ مظاہرین کو اچھے طریقے سے ہٹانا چاہئے۔ معاملہ ہائی کورٹ میں حل ہونا چاہئے۔
راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان میں سیاسی کشیدگی سے طورخم بارڈر سے تجارت کی کئی ہفتوں سے مسلسل معطلی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے 2 درجن بھر چھوٹے بڑے ہول سیل ڈیلرز بڑے تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں اور یہ تاجر کروڑ پتی سے ککھ پتی بن گئے۔ ان ہول سیل ڈیلرز نے افغان تاجروں کو انگور، قندھاری انار، سبزی خصوصی طور خشک پھل ،کشمش، خشک خوبانی کیلیے ایڈوانس میں ادائیگیاں کی تھی اس سبزی پھل انگور انار خشک میوہ جات کے بھرے کنٹینرز ٹرالے کئی ہفتوں سے طورخم افغان علاقے میں کھڑے ہیں۔ اب یہ پھل سبزی انار انگور گلنے سڑنے سے بہت سے ٹرالے واپس افغان منڈیوں میں جانا شروع ہوگئے، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ، ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کرکے پیسے بٹور چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خواتین کے موبائل فونز ہیک کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم لنکس بھیج کرخواتین کے موبائل فونز و سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرتا تھا اور پھر ہیک کیے گئے موبائل سے خواتین کے نمبرز حاصل کر کے واٹس ایپ پر پیغامات اور کالز کرتا تھا۔ملزم ہیکنگ کے بعد خواتین کو لالچ اور دھمکیاں دے کر اپنی جگہ بلاتا اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد میں وہ ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے بدفعلی کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔تحقیقات سے پتہ...
فائل فوٹو۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایوانِ صدر اسلام آباد نے جمیل احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبے میں بہتر سفری سہولیات کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے اور شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی. گرین لائن بی آر ٹی روٹ پر خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس شروع ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں والے بچوں کے لئے خصوصی بائیکس تیار کی جا رہی ہیں جو مفت دی جائیں گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سندھ حکومت نے پنک بس سروس کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے گزشتہ رات اپنی پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا " گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی حکومت اور اس کے کارندے ہر اخلاقی اور قانونی حد پار کر چکے ہیں۔" انہوں نے کہا "بے گناہ خواتین پر حملہ کرنا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں پولیس فورس چھوڑ دینا ایک ایسے حکمران ٹولے کا رویہ ہے جو جوابدہی سے خوفزدہ ہے۔ یہ فسطائی طریقہ نہ ہمارے خاندان کو توڑ سکے گا اور نہ ہی اس قوم کو...
—فائل فوٹو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں موبائل فونز ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم سمیر خان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا کریمنل رکارڈ چیک کرانا ہے، اس سے برآمد موبائل فونز کا فارنزک معائنہ کرانا ہے، اس...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نمائش پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی، ڈبل ڈیکر بسیں شارع فیصل پر چلیں گی۔ کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے: شرجیل میمنسینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں بھی خواتین کے لیے بسیں رکھیں گے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ محکمے میں مفت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جزوی اپیلیں منظور کر لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنا فیصلہ جاری کیا۔ وی نیوز کے مطابق جسٹس مندوخیل نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا جبکہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے واضح کیا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا ان نشستوں کو واپس سلیکٹڈ امیڈ ایگزیکٹو کمیٹی (SIC) کے حق میں قرار دیا گیا۔ کراچی، ای چالان سے بچنے...
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں۔ انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے...
ذرائع کے مطابق کشمیری گلوبل موومنٹ نے انسانی حقوق کے سرگرم افریقی کارکنوں کے ساتھ مل کر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کشمیر اور افریقہ امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اسلام تائمز۔ کشمیری گلوبل موومنٹ نے انسانی حقوق کے سرگرم افریقی کارکنوں کے ساتھ مل کر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کشمیر اور افریقہ امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق افریقہ اور عالمی جنوبی ممالک سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے کارکنوں، دانشوروں، سفارتکاروں اور امن کارکنوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سیمینار کے شرکاء نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بنیادی آزادی، وقار اور انصاف کو عالمی اصولوں کو دوبارہ تسلیم کیا گیا، جیسا کہ یونورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس، افریقی...
27ویں ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمشن کی تشکیل نو: جسٹس یحییٰ کونسل کے سربراہ، جسٹس امین سینئر ممبر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 27 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمشن کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممبر نامزد ہوئے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں...
بانی پی ٹی آئی سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،مظاہرین کومنتشر کرنے کی کوشش ناکام دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون ،پولیس نے مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں پاکستان تحریک انصاف کے بانیچیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈائون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اْن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا یک خلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے...
فائل فوٹو کراچی میں خواتین کے موبائل ہیک کرکے ان کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے عید گاہ میں کارروائی کے دوران موبائل فونز ہیکر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی اور پیسے بٹورتا تھا، ملزم سے برآمد دو موبائل فونز...
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اڈیالہ جیل کے باہر ان کی بہنوں نے احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی تاہم بات چیت ناکام رہی۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے مرد کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔ پولیس کارروائی کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا، تاہم بہنوں سمیت...
فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ...
’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرار داد اور اس کے تحت بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے مطالبات اور حقوق پر پورا نہیں اترتی۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کے مطابق غزہ کا کنٹرول ایک بین الاقوامی سرپرستی میں چلا جائےگا جسے فلسطین کے عوام اور تمام مزاحمتی دھڑے قبول نہیں کرتے۔ حماس نے کہاکہ اگر بین الاقوامی فورس کو غزہ کے اندر مزاحمتی دھڑوں کو غیر...
عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈاون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔...
سی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے جاری کردہ لیٹرکے تحت اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ڈیمانڈپر سی ڈی اے نے ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری دیدی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ...
امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔
امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز یوکرینی صدر نے کَل (بُدھ) کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ (کَل) ترکیہ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو “دوبارہ متحرک” کرنے...
---فائل فوٹوز 27ویں آئینی ترمیم کے پیشِ نظر جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد کر لیے گئے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔جسٹس عامر فاروق کو بھی چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔اعلامیے کے مطابق جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا متفقہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو ججز کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
—فائل فوٹو امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف کونسل افسر ٹریسی زیپی، سیکیورٹی افسر اسامہ حنیف اور آمنہ بی بی شامل تھیں۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کو امریکی شہری محمود احمد اعوان سے ملاقات کرائی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہیں۔امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کر دی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کردی۔عدالت نے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی، وزیراعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔دورانِ سماعت وزیراعلیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیراعلیٰ کو تفصیل...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی۔ اپنے بیان میں حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں کرتی۔ حماس رہنما کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیرجانبدار نہیں رہنے دے گی۔ حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں، ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے...
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔ بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور کہا کہ آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہوا، اب فلم شروع ہوگی اور پھر سب دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر انڈین آرمی چیف سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف ٹریلر تھا اب فلم شروع نہیں ہوئی، ہمارا ٹریلر ہی 88...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے، صوبے کو کسی کیک کی طرح بانٹنا نہیں جا سکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبہ توڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات، کیا عوام کو حکمرانوں کے قریب لا پائیں گے؟ انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات واضح کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے پیروکار ملک کو توڑنے کی...
کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی۔ ایم کیو ایم کی مردہ سیاست کو جگانے کو ناکام کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کو پتہ تھا کہ الیکشن ہار جائیں گے۔ ستائیسویں ترمیم بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئیٹ سے شروع ہوئی۔ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کو عوامی سیاست...
کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر سید ظل حسنین شاہ کو مبارکباد دی اور پروگرام کے اختتام پر قومی سلامتی، امن و امان، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدرو پرنسپل جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے منعقدہ کنونشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی ، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدرمولانا...
علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔علیمہ خانم کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی، ،عدالت میں پیش رپورٹ کے مطابق علیمہ خانم بھکر میں 51کنال،16مرلے پراپرٹی کی مالک ہیں، علیمہ خانم ضلع لاہور کے موضع میاں میر 1کنال 4مرلے،موضع نور پور کنوہق میں1کنال 1مرلہ پراپرٹی کی مالکہ ہیں۔علیمہ خانم موضع سلطان رائے ونڈ میں بھی 64کنال 14مرلے کی مالکہ ہیں، علیمہ...
تحصیل صدارت کے لئے علامہ غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسین کاظمی کے درمیان مقابلہ ہوا، 60 ووٹر میں سے47 نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا، نتائج کے مطابق ظل حسین کاظمی تحصیل صدر شیعہ علما کونسل منتخب ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے الیکشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں منعقدہوئے، جس کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علما کونسل وسطی پنجاب سید ساجد علی نقوی نے کی، دو امیدواران علامہ غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسین کاظمی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 60 ووٹر میں سے 47 نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کے مطابق ظل حسین کاظمی تحصیل احمد پور...
کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف بڑا الرٹ جاری کر دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئرن) کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی جانب سے4 اسپیشل فیلڈ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ہر سکواڈ 5 ارکان پر مشتمل ہوگا اور یہ سکواڈز ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سربراہی میں کام کریں گے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ذرائع کے مطابق، سکواڈز...
جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے،ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔ ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ...
سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے منشیات کی سپلائی نہ روکنے پر متعلقہ سرکاری اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے، بارڈر پر اسے کیوں نہیں روکا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو کیوں بری کیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر بارڈر سے لیکر ایک ہزار کلومیٹر اندر تک منشیات پہنچ رہی ہیں تو یہ سنگین غفلت...
بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں پاکستان کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے چند روز بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ’امن کے لیے بڑا خطرہ‘ قرار دیا تھا۔ بدھ کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر ڈیموکریٹس کی جانب سے جاری کیے گئے ای میلز کے تازہ ترین بیچ کے مطابق، ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں اس وقت قیدِ با مشقت کی سزا کاٹنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ 2019 میں امریکی محکمۂ انصاف نے مین...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی طرح جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ کرنسی نوٹوں کی ایک نئی سیریز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کا اظہار گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کچھ عرصہ قبل میڈیا سے بات چیت میں کیا تھا۔ اس کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے ڈیزائنز کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد بھی کیا تھا جس میں 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے نئے نوٹوں کے 10 ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ کب جاری ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنز میں 20، 50، 100، اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کا ایک ایک ڈیزائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-22 موسیٰ خیل/ لورالائی/ خضدار (صباح نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔ ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ سیف اللہ
اسلام آباد: وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے برازیل کے شہر بیلیم میں کاپ 30کے موقع پروڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-39 سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بچی کی ہلاکت میں ملوث شاہ میڈیکل سینٹر کو دوبارہ سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے شاہ میڈیکل سینٹر، نارتھ ناظم آباد کو سنگین خلاف ورزیوں،غیر قانونی طور پر اسپتال چلانے اور مسلسل عدم تعمیل کے باعث دوبارہ سیل کر دیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایس ایچ سی سی کو موصول ہونے والی شکایت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی میں ایس ایچ سی سی کے ایکسپرٹ پینل نے اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ خط و کتابت بھی کی، تاہم...
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمی بنت عبداللہ سمیت سول و عسکری حکام کا اعلی سطح وفد بھی موجود تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن بادشاہ اور ان کے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا، اور تفصیلی بریفنگ دی۔جس میں پاکستان کی...
اردن کے فرماں روا اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ عبداللّٰہ دوم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دیگر سینئرحکام کے ہمراہ شاہی مہمانوں کا استقبال کیا، اردن کے فرماں روا کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللّٰہ اور اردن کے سول و عسکری حکام کا وفد بھی تھا۔شاہ عبداللّٰہ دوم کو جی آئی ڈی ایس کے ڈھانچے، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر بریفنگ دی گئی، پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور دفاعی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ —فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر شاہ عبداللّٰہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف بھی...
شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ‘ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ سمیت سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا۔ مزید پڑھیں: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، فقید المثال استقبال، گارڈ آف آنر پیش دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے اردن بادشاہ اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اور تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور اردن کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پیش کیے گئے۔ بعد ازاں...
حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز نارووال(آئی پی ایس )وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قیدی 804 کا نمبر تبدیل کر کے 420 کر دے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارروال میں پنجاب ٹریکٹر اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں قیدی نمبر 804 کے نعرے لگاتے ہیں، لیکن وہ قیدی 804 نہیں بلکہ 420 ہے، جس نے...
پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یوکرین کی اعلیٰ قیادت سے وابستہ بڑے کرپشن اسکینڈل نے کیف کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قریبی حلقے سے متعلق بدعنوانی کے انکشافات نے یورپی ممالک میں پہلے سے کم ہوتی حمایت کو مزید کم کردیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب یوکرین کی اینٹی کرپشن ایجنسیوں نے رواں ہفتے توانائی کے شعبے میں 10 کروڑ ڈالر (100 ملین ڈالر) کی مبینہ کِک بیکس اسکیم کا پردہ چاک کیا۔ اس معاملے میں کئی کاروباری افراد اور سرکاری اہلکار ملوث بتائے جاتے ہیں، جن میں ٹیمور منڈِچ بھی شامل ہیں جو زیلنسکی کے قریبی...
اسرائیلی فورسز نے الخلیل (ہیبرون) کے قدیم شہر میں فلسطینیوں پر کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور غیر قانونی آبادکاروں کو ایک یہودی تہوار منانے کی اجازت دینے کے لیے مسجدِ ابراہیمی مسلمانوں کے لیے بند کر دی ہے۔ ہیبرون ڈیفنس کمیٹی کے رکن اور مقامی رہائشی عارف جابر نے انادولو کو بتایا کہ جمعے کی صبح سے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قدیم شہر جانے والے تمام فوجی چیک پوائنٹس بند کر دیے ہیں اور آمدورفت مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں بہت سے فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت نہیں ملی اور...
ویب ڈیسک :بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے اپنے حالیہ بیان میں بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سنجیدہ تحفظات اٹھا دیے ہیں۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے...
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا شکایتی بیان، بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں۔ دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔ انیل...
اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسرائیل نےمزید 15 فلسطینیوں کی لاشییں ریڈ کراس کےحوالےکردیں،تعداد تین سو تیس ہوگئی۔ صرف 97 کی شناخت ہوسکی،غزہ میں بارش اورسردی نےبےگھر افراد کی مشکلات بڑھادیں،بےیاردو مددگار فلسطینی اپنے بچےکھچےسامان کو بچانے میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا نےعالمی برادری سےخیموں کی فراہمی کی اپیل کی ہے،امدادی سامان کے داخلےکی اجازت پربھی زوردیا ہے،مغربی کنارےمیں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، مزید پندرہ فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس...
لودھراں ( نیوزڈیسک) جلا آرائیں ملتان روڈ پر ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر جا گرے، موٹر سائیکل سوار شہری پرائیویٹ سکیورٹی وین کی زد میں آئے تھے۔ دونوں افراد حادثے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
غزہ میں بارش: پناہ گزینوں کے خیمے ڈوب گئے‘ بچا کھچا سامان پانی کی نذر، اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کر دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی پہلی بارش سیغزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کے شکار فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے۔ فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سو رہے تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے پناہ گزینوں کے خیموں میںپانی جمع ہوگیا، رضائیاں، کمبل سمیت فلسطینیوں کا بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ خیمے ان کے لیے بنائے تھے مگر وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب یہ خیمے بھی تباہ ہوگئے ہیں، غمزدہ والدہ نے سوال کیا کہ اب میں کیا کروں؟ اب میں کہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے جمعرات کو اسرائیلی یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کی تھیں، جس کے بدلے اسرائیل نے ریڈ کراس کے ذریعے فلسطینی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو بھجوا دی ہیں۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک اسرائیل سے موصول ہونے والی فلسطینی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے، جن میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے کیونکہ بیشتر لاشیں شدید بوسیدہ اور تشدد زدہ حالت میں تھیں۔رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے آغاز یعنی 10 اکتوبر...
'عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے،بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، یہ بیان اُن دنوں سامنے آیا تھا، جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے،...
غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ جس کے بدلے میں اسرائیلی حکومت نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو ریڈکراس کے ذریعے بھیجی ہیں۔ اس طرح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے بھیجی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہوگئی۔ جن میں سے صرف 97 کی شناخت کی جا سکی ہے کیوں کہ یہ لاشیں انتہائی بوسیدہ حالت میں اور تشدد زدہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔ یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے...
بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ بینکوں کی توجہ حکومت کی بجٹ ضروریات پوری کرنے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ 10 سال میں ہم نے اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، ہم نے اس دوران اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا منافع بڑھا ہے، لیکن وہ معاشی نمو اور روزگار فراہمی کا سبب نہیں ہے۔ گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ بینکوں کی توجہ حکومت کی بجٹ ضروریات پوری کرنے پر ہے۔
— فائل فوٹو سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نئے روٹ پر سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی۔ صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران مشکلات کا سامنا...
سٹی 42 :پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سب انسپکٹر اوپن میرٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ سمیت مختلف آسامیوں کےنتائج جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق 115اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کیلئے429 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جبکہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں کیلئے 23 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 آسامیوں کیلئے166 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 10 آسامیوں کیلئے 153 امیدوار کامیاب، پولیس سب انسپکٹر...
لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں
ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے کانگریسی تحقیق کاروں کو فراہم کی گئی نئی ای میلز نے سیاسی ایوانوں میں ایک تازہ ہلچل مچا دی ہے۔ ہاؤس اوور سائٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے بدھ کی صبح یہ مواد عام کیا، جس میں متوفی مجرم جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے جنہیں ایپسٹین اسمگل کر رہا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس پر کئی ماہ سے کانگریس میں تحقیقات جاری ہیں۔ ٹرمپ جانتا تھا… 2019 کی ایک ای میل میں ایپسٹین نے صحافی مائیکل وولف کو لکھا کہ ٹرمپ نے کبھی اسے مار-اے-لاگو کلب سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ وہ گیسلین میکسویل سے لڑکیوں کے...
لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔