2025-08-06@14:44:13 GMT
تلاش کی گنتی: 22181

«حجم ایک ارب»:

(نئی خبر)
    سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔ والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا! والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔ امریکی نشریاتی ادارے CNBC کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ٹیرف عائد کرنے کا متوقع اعلان بھارت کی برآمدی صنعت، خاص طور پر ٹیکسٹائل، فارما اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کا...
    سندھ کے علاقے کھاروچھان کے گاؤں عبداللہ میر بہر سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ کھٹی اپنی والدہ کی قبر پر آخری دعا کرنے پہنچے تو ان کے قدموں تلے نمک کی سفید تہہ چٹخنے لگی۔ وہ اور ان کے اہلِ خانہ اب اس بنجر اور دلدلی زمین کو خیر باد کہنے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کی عدم توجہی یا مافیا کا راج، کراچی میں ماحول دوست مینگرووز کا تیزی سے خاتمہ کیوں ہو رہاہے؟ اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈس ڈیلٹا کا علاقہ، جہاں دریائے سندھ بحیرہ عرب سے جا ملتا ہے، تیزی سے سمندری پانی کے رحم و کرم پر آتا جا رہا ہے۔ زمین کھاری ہو چکی ہے، پانی پینے کے قابل...
    پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، امتحانات میں نمایاں نتائج دینے والے اسکول اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم کا اعلان پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا وہ تمام قابلِ احترام اساتذہ جنہوں نے مستقل محنت کے ذریعے اپنے طلبہ کے نتائج بہتر بنائے، انہیں حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی پر وارننگ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ وہ اساتذہ جن کے طلبہ ہر سال مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، کیونکہ ناقص نتائج اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ میٹرک 2025 کے نتائج کے تناظر میں...
    ہانگ کانگ میں رواں مون سون سیزن کے دوران ایسی شدید بارش ہوئی جس نے گزشتہ 141 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 1884 کے بعد اگست کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق  شہر میں فی گھنٹہ اوسطاً 90 ملی میٹر بارش ہو رہی ہے۔  بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ شدید موسمی صورتحال شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایک ہی دن میں چار بار بلیک رین اسٹورم وارننگ جاری کی گئی۔ یہ وارننگ انتہائی خطرناک بارش کے لیے جاری کی جاتی ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت تعلیمی ادارے، دفاتر، عدالتیں اور کلینک عارضی طور پر بندکردیئے گئے۔ اسکول، کالجز، عدالتیں، کلینک اور دیگر دفاتر...
    آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر...
    کیلیفورنیا کے وسطی جنگلوں میں ایک بارپھرآگ بھڑک اٹھی جو تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ جنگل کی آگ نہ صرف تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ اس نے Santa Barbara اور San Luis Obispo counties میں سیکڑوں گھرانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہزاروں ایکڑ سرسبز و شاداب علاقے راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ آگ کی شدت آگ نے Los Padres National Forest میں 72,000 سے زیادہ ایکڑ رقبےکو لپیٹ میں لے رکھاہے ، شعلے کا آغاز State Route 166 کے قریب چھوٹے چھوٹے چنگاریوں کے ایک سلسلے سے ہوا، جو Santa Maria کے قریب یکم اگست کو شروع ہوئی ، پریشان...
    اسلام ٹائمز: اسرائیل نے السویدا میں قائم کردہ نیٹ ورک کے ذریعے شامی حکومت کی عسکری بحالی کو روکنے، حزب اللہ کے جنوبی اثر کو محدود کرنے اور اردن کی سرحد کے قریب اپنی موجودگی کو اسٹریٹیجک تحفظ دینے میں کامیابی حاصل کی۔ شام کی طرح، بلوچستان میں بھی مذہبی و نسلی جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے، مگر فرق یہ ہے کہ یہاں ہدف ایران اور پاکستان دونوں ہیں اور بالواسطہ طور پر چین بھی۔ گوادر اور چاہ بہار، دو اسٹریٹیجک بندرگاہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے قلب میں واقع ہیں۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی 21ویں صدی کی جنگیں صرف ٹینکوں اور بموں سے نہیں، بلکہ بیانیوں، پراکسی نیٹ ورکس، شناختی سیاست، اور جغرافیائی کمزوریوں کو...
    حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔ کراچی کےمختلف بازاروں میں بھی چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کے لیے سرگرم ہیں۔ کمشنر کراچی نے چینی کی ریٹیل قیمت 173...
    کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلی نے...
    اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے...
    اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔ لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر...
    ڈاکٹر عمر عادل ایک سینئر پاکستانی آرتھوپیڈک سرجن، فلم و ٹی وی کے نقاد اور تجزیہ کار ہیں انہوں نے حال ہی میں اداکارہ ریشم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آپس کی دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عمر عادل جو پی ٹی وی کے دور سے ٹیلی ویژن پر نظر آ رہے ہیں اور اپنے بے لاگ تبصروں کے لیے مشہور ہیں۔ وہ سلیبریٹیز، سیاست دانوں، اور معاشرتی روایات کو نشانہ بناتے ہیں جس سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے وی لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس وقت وہ اپنے شو لاؤڈ اسپیکر کی میزبانی کر رہے ہیں، جس میں وہ مختلف مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں اور شو بز کی تنازعات...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہنے کے...
    حرام جانوروں اور مردار مرغیوں کا گوشت بیچنے اور کھانے والے مسلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز تحریر: آصف محمود وینس پاکستان میں ھر کوئی آگاہ ھے کہ گدھے اور کتے کے گوشت کھلانے کے واقعات لاھور سے شروع ھوکر پنڈی ، اسلام آباد اور پھر کاغان ، ناران تک سنے گئے ھیں ۔ بدقسمتی کی بات ھے کہ یہ سب کچھ اسلام کے نام پہ بننے والے ایک مسلمان ملک پاکستان میں ھو رھا ھے جس کی اکثریت کلمہ گو اور اسلامی تعلیمات پہ عمل کرنے کی دعویدار اور ھر دم اسلام کے نام پہ مر مٹنے کو تیار رھتی ھے۔ 3 اگست 2025 کو اتوار کی چھٹی تھی ۔ ایک کام کے سلسلہ میں بہار...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 اگست 2025ء)چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف پیرا فورس کی لاہور کے علاقہ منصورہ میں بڑی کاروائی کی گئی، چینی ذخیرہ کرنے والواں کے خلاف آپریشن ایس ڈی او پیرا فورس تحصیل علامہ اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال کی نگرانی میں ہوا، ضبط شدہ 400چینی کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں جنہیں سرکاری چینلز سے مارکیٹ میں لا کر عوام تک پہنچایا جائے گا اور چینی کو عوام کی دستیابی کے لیے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔...
    ویب ڈیسک :پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین کو ایک ساتھ چار روزہ طویل تعطیلات کا نایاب موقع ملنے جا رہا ہے تاہم یہ چھٹیاں کب ہوں گی۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلباء ، اساتذہ، اور ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اگست کے وسط میں ایک نایاب اور خوشگوار طویل ویک اینڈ کا امکان ہے،جس میں مسلسل4 تعطیلات متوقع ہیں ، شہری طویل چھٹیوں کے ساتھ ایک نایاب موقع سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  تعطیلات کا آغاز 14 اگست یومِ آزادی کے قومی دن سے ہوگا، جسے ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ حکومت نے...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ آگاہ کریں ہم سیکیورٹی دیں گے، تحفظ بھی دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کل چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی۔ ہم نے میٹنگ میں سب کو کہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے...
    —فائل فوٹو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں، جو اراکین کو ملاقات کی اجازت نہیں دیتا اس کو نکالیں۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔ ملک...
    فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے۔ قائداعظم نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم کشمیریوں کو پتہ ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے، آج وہی مودی وہی آر ایس ایس ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا۔ بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، اسحاق ڈاروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے زمین خریدنے...
    عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایسی ڈش پیش کر رہا ہے جو اس سے قبل کسی مقامی مینو میں نہیں دیکھی گئی — گرل شدہ گدھے کا گوشت۔ خلیجی اخبار’ گلف نیوز‘ کے مطابق یہ دعویٰ ایک عراقی انفلوئنسر کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد وائرل ہوا، جس میں وہ اور اس کے 2 ساتھی اس ریسٹورنٹ میں کھانے گئے۔ انہوں نے کباب اور گرل گوشت کھایا اور اسے ‘اب تک کا سب سے مزیدار گوشت‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی...
    پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے پاکستانی شخص کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 73 سالہ پاکستانی شہری علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ 1973 سے شہر کے فیشن ایبل علاقے لیٹن کوارٹر کی سڑکوں، ریستورانوں اور دوسرے مقامات پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ایڈیشن آنے کے بعد جب اخبارات کی مانگ میں کمی ہوئی تو انہوں نے فروخت کے لیے مزاح اور بعض دوسرے ایسے اقدامات سے کام لیا جن کی...
    سٹی42:ریلوے حکام نے معروف مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب یہ ٹرین بھی نئی اور آرام دہ اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں کے ساتھ چلائی جائے گی، جن میں مسافروں کے لیے وائی فائی، ریفرشمنٹ اور دیگر جدید سہولیات شامل ہوں گی۔ وزارتِ ریلوے نے بوگیوں کی تیاری کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔شالیمار ایکسپریس میں شامل کی جانے والی بوگیاں مکمل طور پر تیار شدہ اور ری ڈیزائنڈ اے سی اسٹینڈرڈ کوچز ہوں گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
    کلیم اختر: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جون 2025 کی ٹیکس مدت کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی،پہلے ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 18 جولائی اور پھر 4 اگست تک بڑھائی گئی تھی۔  ایف بی آر  کے مطابق اب ٹیکس دہندگان 8 اگست 2025 تک ریٹرن فائل کر سکیں گے،سہولت صرف مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانیوالے ٹیکس دہندگان کو ہے،سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کا اعلان کیا گیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Ajay...
    غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیراعظم نے اس قابض رژیم کی امریکہ میں موجود عوامی حمایت میں نمایاں کمی کے بارے غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکیوں کی نوجوان نسل، حتی کہ ریپبلکنز کی بھی، اب اسرائیل کیلئے پہلے جیسی ہمدردی نہیں رکھتی! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی امریکہ میں 10 دن گزارنے کے بعد جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے درمیان استوار تعلقات کو "نازک" قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اسرائیل کی حیثیت کبھی بھی اتنی "کمزور" نہیں ہوئی جبکہ اس...
    ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد پارٹی کے ایک رہنما اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔ عمران...
    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سدھا رام کرشنن سے مارننگ واک کے دوران اسکوٹی سوار ایک شخص نے سونے کی چین چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے کے بعد اُس وقت پیش آیا جب سدھا رام کرشنن پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں۔  ایک ہیلمٹ پہنے اسکوٹی سوار آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، اور جیسے ہی موقع ملا، ان کے گلے سے سونے کی چین زور سے کھینچ لی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر چوٹ بھی آئی۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پر بھارتی وزیر داخلہ...
    بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ  خود اختیار علاقے  کے قیام کے بعد  گزشتہ 60 سالوں  میں  یہاں کی معاشی اور سماجی ترقی کی کامیابیوں  کے حوالے سے  ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔منگل کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 60 سال قبل شی زانگ  خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی قیادت میں شی زانگ نے سوشلسٹ نظام اور عوامی جمہوری حکومت قائم کی ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو نافذ کیا ہے، ہمہ جہت طریقے سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی ہے اور پورے ملک کے ساتھ مل کر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ خاص طور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے اس موقع پر یوم سیاہ منایا ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے) اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس کی گلیوں میں ایک مانوس چہرہ، 72 سالہ علی اکبر کا ہے، جو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 5 دہائیوں سے اخبارات فروخت کر رہے ہیں، اور اب انہیں فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی تیز فہمی، مسکراہٹ اور عاجزانہ انداز کی بدولت علی اکبر پیرس میں ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔ اب ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’لیجن آف آنر‘ (Légion d’Honneur) دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز صدر ایمانویل میکرون اس سال موسم خزاں میں ایلیزے پیلس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں خود علی اکبر کو عطا کریں گے۔ علی اکبر نے نیویارک...
    معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی ایک بار پھر اپنے لباس اور ’عجیب‘ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دنیا بھر میں مشہور ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ کے گلوکار علی سیٹھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے گانے “برائیڈ گروم” کی ریلیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس گانے کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ پیلے رنگ کی اسکرٹ پہنے اور میک اپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ علی سیٹھی کے نئے گانے میں دلہن کے جذبات کو بیان کیا گیا ہے جو اپنے دلہے کے بارے میں سہیلیوں سے سوال کرتی ہے۔ تاہم علی سیٹھی کے اس انداز کو خواتین...
    ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا میں مدھن بوب کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تامل فلموں کا لازمی جز کہلائے جانے والے مزاحیہ اداکار مدھن بوب عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور صاحبِ فراش تھے اور گزشتہ شب گھر میں ہی انتقال کرگئے۔ مدھن بوب نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں مزاحیہ اور منفرد کرداروں کے ذریعے اپنا نام اور مقام بنایا۔ ان کے پُرمزاح...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان نادیہ خان سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مزاق اُڑانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ ایک حالیہ ٹی وی شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک سین کا مذاق اڑایا۔ نادیہ نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک جذباتی سین کی نقل کرتے ہوئے مکالموں اور اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کیا، جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ کچھ...
    جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔  جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا معلوم ہوسکے گا۔  یاد رہے کہ...
    پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے مقید رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیز پارٹی کے دیگر مقید کارکنان کی رہائی کے لیے پانچ اگست منگل کے روز سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ پانچ اگست کو ہونے والا احتجاج پارٹی کے سربراہ عمران خان کی کرپشن کیس میں قید کی دوسری برسی کے موقع پر ہو رہا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے اس کے بہت سے کارکنوں کو حراست...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1017 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.66 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے پر آگیا۔ 
    کراچی (شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے نوجوان اداکار ثمر جعفری کو ان کی سالگرہ پر ایک منفرد اور یادگار تحفہ دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامے پرورش کے مرکزی اداکار ثمر جعفری کی سالگرہ نہ صرف جوش و خروش سے منائی بلکہ اس موقع پر ایک مزاحیہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ثمر جعفری، جنہوں نے ڈرامہ مائی ری کے بعد اب پرورش میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، ان دنوں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان...
    کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہم عامر کو اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دو ٹوک جواب بھی دیا۔ حال ہی میں ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، ان تصاویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے منفی تبصرے کیے۔ خاص طور پر ان کے دانتوں کی بناوٹ پر توجہ دی گئی۔ ایک صارف نے ان کے دانتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ دانت نکلوا دو‘ جس پر ماہم عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہیں نکالوں گی‘ جبکہ کئی صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف...
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی پرچموں کی طلب میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ 14 اگست کے قریب آتے ہی مقامی بازاروں اور آن لائن سٹورز پر سبز ہلالی پرچموں کی خرید و فروخت میں بے حد تیزی آئی ہے۔ اس دوران پاکستانی پرچموں کی مانگ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر بھی خاصی بحث چھڑ گئی ہے۔ Finally! After decades! Bangladesh gets ready to celebrate August 14th ???????????????? pic.twitter.com/SrC8mrRiuP — AM Raad (@Raad_Pak) August 4, 2025 اشفاق حسن لکھتے ہیں کہ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی پرچموں کی مانگ سے ہندوستان میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے ساتھ ہی انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) پانچ اگست 2024 کو طلبہ کی زیرقیادت احتجاج کی کامیابی کی علامت کے طور پر ہزاروں افراد نے ڈھاکہ کے اس محل کی چھت پر جھنڈے لہراتے ہوئے قبضہ کیا۔ اس وقت شیخ حسینہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔ اب ایک سال بعد بھی 17 کروڑ کی آبادی والا یہ جنوبی ایشیائی ملک سیاسی افراتفری سے دوچار ہے، جبکہ حکام کو امید ہے کہ وسیع و عریض گنابھبن محل مستقبل کے لیے ایک پیغام دے گا۔ محل کی دیواریں اور نعرے محل کی دیواروں پر شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کی مذمت میں لکھے گئے نعرے ابھی تک برقرار ہیں۔ ایک نعرہ ہے ''آزادی‘‘،...
    ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی گھر پر اہلکاروں کی کارروائی پر کھل کر بول پڑے۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایجنسیوں اور پولیس کے اہلکاروں نے میرے گھر پر دھاوا بولا، ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی اور خواتین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ یہ اقدامات نہ صرف آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ بنیادی انسانی حرمت کی توہین بھی ہیں۔ سینئر سیاستدان کاکہنا تھا کہ کل کا تحریک انصاف کا احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں جمہوری حق ہے، جس کا مقصد جمہوریت، انسانی آزادی، اور آئینی بالادستی...
    معروف فلمساز سنیل درشن نے ایک بار پھر اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا کے درمیان مبینہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ مردوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس واقعے کے لیے پرینکا کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سنیل درشن، جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ لگاتار 7 فلموں میں کام کیا تھا، نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ اسی وقت آئی جب اکشے کی پریانکا کے ساتھ مبینہ قربت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ سنیل درشن کا انکشاف بولی ووڈ ببل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اکشے کمار نے فلم ’برسات‘ کی شوٹنگ کے دوران...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 105 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں چوری ہوئیں، جب کہ اسلحہ کے زور پر 10 موٹر سائیکلیں اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یومِ استحصال بھارت کی ریاستی بربریت اور ظلم و جبر کی ایک سنگین یاد دہانی ہے اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی کوششیں بھارت کے وسعت پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں مسئلہ جموں و کشمیر...
    ماسکو: روس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کے اعلان پر خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملات پر بیان بازی میں “انتہائی احتیاط” کی ضرورت ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا: ’’روس جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کو جوہری بیانات کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔” یہ بیان اس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری مدویدیف کے مبینہ “اشتعال انگیز تبصرے” کے جواب میں دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا آبدوزیں جوہری اسلحہ سے لیس ہوں گی یا صرف جوہری...
    آج 5 اگست 2019 کو کشمیری عوام پر بھارت کے جبری تسلط کے اس خوفناک اور افسوس ناک واقعے پر ’یومِ استحصال کشمیر‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن بھارتی حکومت نے یک طرفہ طور پر اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا تھا اور ’جموں کشمیر‘ کی خصوصی حیثیت کو بغیر کسی رکاؤٹ کے مؤثر طریقے سے ختم کر دیا تھا۔ بھارت کا یہ ایک ایسا اقدام تھا جس نے نہ صرف خطے کے قانونی اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے رکھ دیا، بلکہ 1972 کے دوطرفہ شملہ معاہدے کی بنیادوں اور روح کو بھی مسخ کر کے رکھ دیا، وہ ’شملہ معاہدہ‘ جو تنازعات کو کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ...
    ڈیجیٹل ڈیوائسز تک ہر شہری کی رسائی آسان بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل بشمول خواتین طلبہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی ہے ۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کا آغاز حکومت کے وسیع ویژن کے مطابق ہے۔ آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔ ڈی جی اسکلز...
    اسلام ٹائمز: بس اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کراچی سے ریمدان تک یہ احتجاجی سفر ایک تاریخی اقدام ہے، جو زائرین، قافلہ سالاروں، دینی اداروں اور عام عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتا ہے۔ اگر یہ کاروان کامیاب ہوتا ہے (اور ان شاء اللہ ہوگا)، تو یہ ریاست کو یہ پیغام دے گا کہ دینی شعائر اور مذہبی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ تحریر: اسد عباس نقوی (سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان) پاکستان میں زائرینِ اہلبیتؑ کئی سالوں سے حکومتی عدم توجہی، انتظامی رکاوٹوں اور سفری دشواریوں کا شکار ہیں، خاص طور پر ان کیلئے جو ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے زمینی راستے اختیار...
    بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک...
    آواز ۔۔۔۔۔ ایم سرورصدیقی ظلم، استحصال اور ریاستی جبر چھٹے سال میں داخل ہوگیا۔ 5اگست2019ء کو جب مودی سرکارنے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیاتو دنیا بھر میں اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوئی کیونکہ ا س بھارتی کالے قانون کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی یونین کا علاقہ تصور ہو گا۔ لداخ کو مقبوضہ کشمیر سے الگ کر دیا گیا ۔یہ قدم اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کیلئے اٹھایا گیا تھا۔ بلاشبہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا کالا قانون نافذ کرکے جنوبی ایشیاء کا مستقبل تاریک کرڈالا، جس سے خطے کا امن خطرے میں ہے ۔یہ مسئلہ اتنا حساس...
    14 اگست کا دن ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے اُس عظیم خواب کی تعبیر کا دن ہے، جو کئی نسلوں نے دیکھا تھا اور جس کےلیے بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان، ہمارے آبا و اجداد کی اس سرزمین پر قائم ہوا جس کی بنیادیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے جذبے سے رکھی گئیں۔ پاکستان دراصل اُن بے مثال قربانیوں کی میراث ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے دیں۔ اسی عظیم جدوجہد کی گواہی ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی زبانی بھی سننے کو ملتی ہے، جنہوں نے آزادی کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا: ’’میں چار سال کی تھی جب ہم پاکستان آئے۔ پاکستان لوگوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
    اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ اسرائیلی وزرا اور دیگر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی پر پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔  وزارت خارجہ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام کی موجودگی اور ان کا یہ مکروہ اعلان کہ ’’ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے‘‘ نہ صرف عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی خطرناک اور دانستہ کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد حالات کو بگاڑنا اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت کسی قسم کے اجتماع یا لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری اور دفعہ 144 کیخلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا، اس دوران کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا ریلی کے انعقاد اور 4 سے زائد...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹروں...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار  کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں  917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تھا اور انڈیکس نے ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے مقید رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیز پارٹی کے دیگر مقید کارکنان کی رہائی کے لیے پانچ اگست منگل کے روز سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ پانچ اگست کو ہونے والا احتجاج پارٹی کے سربراہ عمران خان کی کرپشن کیس میں قید کی دوسری برسی کے موقع پر ہو رہا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے اس کے بہت سے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں نے اس حوالے سے ہونے والی ریلیوں کو "محاذ آرائی کے بجائے انصاف...
    سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک سنگین لیکن قابلِ روک تھام مرض ہے، جو بچہ دانی کے نچلے حصے یعنی سروائیکس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کی کچھ خاص اقسام کی وجہ سے ہوتی ہے، جو ایک جنسی طور پر منتقل ہونے والا وائرس ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس بیماری کی شرح بڑھ رہی ہے، اور ہر سال قریباً 5 ہزار سے زائد خواتین اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ چونکہ اس کی علامات ابتدا میں ظاہر نہیں ہوتیں، اس لیے زیادہ تر کیسز میں تشخیص بیماری کے آخری مراحل میں ہوتی ہے، جب علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو...
     عالمی شہرت یافتہ مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی تقریر یا مناظرہ نہیں، بلکہ ان کا ایک دلیرانہ منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کر کے ایک نیا تجربہ کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل اس حیران کن ایڈونچر کے دوران وہ صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ...
      ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر حکومتِ پاکستان نے یومِ استحصال پر 5 اگست کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس وفاقی وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے تمام صوبائی حکومتوں کو اس بارے...
    اسلام آباد +گلگت (خبر نگار خصوصی +نامہ نگار ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، اس کیلئے ہمیں تیاری کرنی ہے۔  وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس ہے۔ وزیراعظم کے مطابق وہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور گورنر گلگت بلتستان...
    جنید خواجہ تحریک حریت کشمیر کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں۔ تاریخ اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، تب تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وی نیوز  سے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ، جس میں اربوں لوگ آباد ہیں، ہمیشہ ایک ایسی تناؤ کی صورتحال میں رہے گا جو کسی بھی وقت ایک بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ درحقیقت جنوبی ایشیا کی امن و امان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب نوٹس لینا چاہیے...
    غزہ: اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت کا نیا باب، امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری سے مزید 74 افراد شہید ہو گئے، جن میں 36 افراد امداد کے حصول کے دوران نشانہ بنے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے قطار میں کھڑے کمزور اور فاقہ زدہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جب کہ متعدد پناہ گزین کیمپوں کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری بمباری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث روزانہ اوسطاً 28 بچے جان سے ہاتھ دھو...
     بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری...
    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔...
    لاہور: اسرائیلی حکومت نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا، بھارت میں سب سے بڑے سرکاری عسکری تحقیقی ادارے DRDO اور اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی اسرائیل ایرواسپیس نے اشتراک سے زمین سے فضا میں مار کرنیوالا جدید میزائیل بارک 8 بنایا تھاْ  انکشاف ہوا ہے اسرائیل اسے نیا نام ’’بارک۔ایم ایکس‘‘دیکر مراکش و دیگر ملکوں کو فروخت کر رہا، بارک8 میں لگی موٹرDRDO نے ایجاد کی تھی، وہ بھی میزائیل ایم ایکس میں موجود نہیں بلکہ اسرائیل ساختہ موٹر لگائی گئی ہے۔  دیگراہم پرزے بھی غائب ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اس ناروا اقدام سے عالمی عسکری حلقوں میں یہ تاثر جنم لے رہا کہ بھارت کے اسلحہ ساز ادارے قابل اعتماد نہیں اور غیر...
    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی  مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ  780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے مگر اس جماعت کا کوئی سیاسی مستقبل...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔ حکومت کا ویژن ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ پیر کے روز پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل، بشمول خواتین طلبہ کو، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ دنیا بھرکی طرح پاکستان خاص کر گلگت بلتستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، ہر سال گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں اضافے کے باعث یہاں کے باسیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گلگت بلتستان 7 ہزار سے زائد بڑے قدرتی گلیشیئرز کا مسکن ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئرز کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بلند درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز کا...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اب وزیر نا سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اس کا ثبوت فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو چیلنج کر رہی ہوں ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چودھری کو چیلنج کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب وزیر نا سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اس کا ثبوت فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پہ بے تکی غیر ذمہ داری نہیں چلے گی،...
    تبصرہ نگار: ارشاد احمد ا رشاد دارالسلام انٹر نیشنل کی شائع کردہ شاہکار کتاب  اٹلس فتوحات اسلامیہ   یہ کتاب مسلمانوں کی عظمت رفتہ کا باب اور مسلمان اقوام وملل کے روز شب کی آئینہ دار ہے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے کیا خوب کہا تھا ’’ تاریخ سے ناآشنا قومیں یاداشت کھو بیٹھتی ہیں ‘‘ یہ بات معلوم ہے کہ جس شخص کی یاداشت ختم ہوجائے اس کی پہچان و شناخت ختم ہوجاتی اور زندگی بے مقصد ہوکر رہ جاتی ہے۔ تاریخ ایک انتہائی اہم موضوع ہے جس کے ذریعے سے گذشتہ اقوام کے عروج و زوال اور تعمیر و تخریب کے اسباب کا علم ہوتا ہے۔تاریخ سے آئندہ نسلوں کو عبرت اور بصیرت ملتی ہے۔ حکمت عملی تیار...
    کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 5 اگست کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا...
    چین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل   بیجنگ (ممتاز نیوز) “اعلی ترین نیکی پانی کی مانند ہے، جو تمام چیزوں کو بغیر کسی مقابلے کے فائدہ پہنچاتی ہے ” ۔ دو ہزار پانچ سو سال پہلے لاؤزے کا یہ حکیمانہ قول آج بھی چین کے عالمی نظریہ اور سفارتی اصولوں کی بنیاد پر کندہ ہے۔ اس کے برعکس امریکہ کا عالمی نظریہ ہے جو “چوٹی پر شہر” کی برتری کی نفسیات اور پوری دنیا کے مفادات پر قبضے کی روایت سے عبارت ہے۔ ان دو واضح تہذیبی اختلافات کا اکیسیوں صدی کے عالمی منظر نامے پر گہرا اثر ہے۔ پانی، جو چینی ثقافت میں ایک علامتی عنصر ہے، اور یہ” بغیر کسی...
    طبی سائنس روز بروز انسانی زندگی کے تحفظ کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے، اور حالیہ برسوں میں دل کی بیماریوں کے علاج میں جو حیران کن پیش رفت ہوئی ہے وہ نہ صرف طبی سائنس کے لیے ایک ’’بازی پلٹنے والا" کارنامہ ہے بلکہ لاکھوں مریضوں کے لیے نئی امید بھی ہے۔ امریکا، آسٹریلیا اور یورپ میں ہونے والے تین غیرمعمولی تجربات نے ’’دل کی پیوندکاری‘‘ اور ’’مصنوعی دل‘‘ جیسے پیچیدہ میدان میں کام یابی کی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ مردہ دل کو زندہ کر کے پیوند کرنا: ایک ناقابل یقین کام یابی ڈیوک یونیورسٹی، امریکا کے ماہرینِ جراحت نے حال ہی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے دنیا بھر میں طبی سائنس کے ماہرین...
    ہالی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا میں جہاں شہرت، دولت اور شوبز کی رنگینیوں کے قصے عام ہیں، وہاں کچھ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو صرف اداکاری کی مہارت کے باعث نہیں، بلکہ اپنے نظریات، طرزِ زندگی اور بے باک رویے کی وجہ سے ایک علیحدہ پہچان رکھتی ہیں۔ شان پین ان ہی نادر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، ایک ایسا فنکار جس نے صرف کردار نبھانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ حقیقی دنیا کے درست کرداروں کے حق میں بھی آواز بلند کی، انہوں نے سماجی ناانصافیوں پر کْھل کر بات کی اور انسانی حقوق کے لیے میدانِ عمل میں بھی اْترے۔ دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے اس غیر روایتی اداکار کی فلمی دنیا میں انفرادیت ان...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، ورنہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس زیرک لوگ ہیں، بیٹھ کر مسئلوں کا حل تلاش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دوریاں اتنی بڑھ گئیں، سیاستدان ایک دوسرے سے ملنے سے گریزاں ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار...
    جس طرح منزل کے حصول سے کہیں زیادہ اہم منزل کی سمت کا درست تعین ہے، اسی طرح کام یابی کے حصول کے لیے ’’کام یابی کی کنجی‘‘ کو حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ زندگی میں ہر انسان کام یاب ہونا چاہتا ہے، لیکن اس کے باوجود بہت کم لوگ کام یابی کی سیڑھی پر چڑھ پاتے ہیں۔ حقیقی کام یابی کے لیے منظم منصوبہ بندی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کام یابی انتھک محنت اور بے شمار ناکامیوں کے بعد حاصل ہونے والا ثمر ہے۔ کام یابی کہنے کو تو صرف ایک لفظ ہے، لیکن اس کے پیچھے جو حقیقت اور بنیادی سوچ پنہاں ہے، اسے حاصل کرنا دراصل ایک فن ہے۔آج کے اس مضمون میں کام...