2025-05-11@22:57:53 GMT
تلاش کی گنتی: 991

«رشتہ»:

(نئی خبر)
    کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر پاکستان کی فارما انڈسٹری بھارت سے ادویات میں استعمال ہونے والا خام اور دیگر حفاظتی ویکسین نہیں منگوائیں گے اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل ممالک سے خام مال اور دیگر ویکسین باآسانی درآمد کرلی جائے گی جبکہ گزشتہ برس بھارت سے 305 ملین ڈالر کا خام مال درآمد کیا گیا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت ختم کرنے کا صرف اعلان کیا ہے تاہم ابھی تک وفاقی حکومت نے اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔ پاکستان آج تک پولیو سمیت کسی بھی قسم کی حفاظتی ویکسین بنانے سے...
    کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔
    ملک بھر میں اپریل کے دوران ’کور انفلیشن‘ میں مزید 0.3 فیصد تنزلی ہوئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی گزشتہ برس اپریل میں 17.3 فیصد رہی تھی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ یہ گزشتہ مہینے 0.9 بڑھی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 0.4 فیصد نیچے آئی تھی۔ اعداد و شمار کے پتا چلتا ہے کہ اپریل کے دوران شہری علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد تک آگئی، جو گزشتہ مہینے 1.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 19.4 فیصد ریکارڈ کی...
    زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی خفیہ دستاویز لیک ہونے پر مودی سرکار نے حواس باختہ ہوکر بھارتی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی بھارتی افواج کے لیے ہزیمت کا باعث بن گئی، مودی حکومت کی جانب سے ایک کے بعد ایک اعلیٰ و سینیئر افسران کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو برطرفی کے بعد اندیمان نکوبار المعروف کالا پانی بھیج دیا گیا، ڈی ایس رانا کے تبادلے کی بڑ ی وجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جڑی ’را‘ دستیاویز ہے، یہ دستاویز کچھ روز قبل منظر...
    ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے جاری کی گئی اپ ڈیٹ واپس لے لی۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمن کے مطابق جاری کی گئی اپ ڈیٹ جس کی وجہ سے اے آئی چیٹ بوٹ کا رویہ ’خوش آمدی‘ ہوگیا تھا، کو واپس لے لیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی صارفین کے مطابق جی پی ٹی-4 او (چیٹ بوٹ کا تازی ترین ورژن) اب ڈیٹ کے بعد سے ضرورت سے زیادہ صارفین کی تائید کرنے لگ گیا تھا اور صارفین کی ان مواقع پر بھی تعریف کر رہا تھا جہاں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ گزشتہ اتوار کو سیم آلٹمن نے اپ ڈیٹ کے سبب پیش آنے والے مسائل کا اعتراف کیا تھا۔ سماجی...
    وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔گزشتہ ماہ گندم کی  مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی...
    ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں معروف ریسلر سیتھ رولنز کے پاکستانی کوٹ پہننے پر چرچے ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن پیکاک کے نام سے مشہور اوورکوٹ کی قیمت 13 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ 80 ہزار سے زائد) ہے، جو راستہ برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کوٹ نیلے مخملی کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر روایتی فن دبکہ (سیلائی اور کڑھائی کا فن) کو استعمال کرتے ہوئے نقش نگاری کی گئی ہے۔ اس طرح کے مہنگے کوٹ برانڈ کی جانب سے خصوصی آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسلر سیتھ رولنز نے اس کوٹ کو پہن کر دو روز قبل رنگ میں داخل...
    چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز ہانگ ژو(شِنہوا)چین نے گزشتہ 20 برس میں 903 قومی وٹ لینڈ پارک قائم کئے۔چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں وٹ لینڈ کے تحفظ کے متعلق ایک بین الاقوامی سیمینار کے مطابق ان پارکوں نے 24لاکھ ہیکٹرز وٹ لینڈ کے تحفظ میں مدد کی ہے جو قومی جنگلی حیات کی اہم انواع کے لئے مناسب مسکن فراہم کرتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کی جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ (این ایف جی اے) کے نائب سربراہ یان ژین نے زور دیا کہ ملک نے طویل عرصے سے وٹ لینڈ کے تحفظ کو...
    اسلام آباد:  وزارتِ خارجہ نے افغانستان کے سفارت خانے کی درخواست پر 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی جو پہلگام واقعے کے سبب بند کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزرات خارجہ سے درخواست کی گئی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چلنے والے ٹرک پاکستان کے مختلف بارڈر کراسنگ پر پھنس گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیاں برادرانہ تعلقات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا اور وزارت خارجہ کے مطابق 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے...
    لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2025ء) پنجاب  ایمرجنسی سروس نے ماہ اپریل کے دوران پنجاب بھر میں 203,327 ایمرجنسیزپربروقت رسپانس کرتے ہوئے 206,685ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران44,086روڈ ٹریفک حادثات میں 433 افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 203,327 ایمرجنسیزپر بروقت رسپانس کیا،جن میں سے 131,511 میڈیکل ایمرجنسیز تھیں جبکہ 44,086 روڈ ٹریفک حادثات، 5,002 گرنے/سلپ ہونے کے واقعات، 3,713 ڈلیوری کیسز، 4,539 جرائم کے واقعات، 5,090 آتشزدگی کے واقعات، 2,070 پیشہ ورانہ / کام کے دوران زخمی ہونے کے واقعات، 977 جانوروں کو ریسکیو کرنے، 702 کرنٹ لگنے کے واقعات،456 جھلسنے کے واقعات، 70 ڈوبنے کے واقعات، 31عمارتیں گرنے اور5,080 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل تھیں۔(جاری ہے) ایمرجنسی...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق پاکستان کی جانب سےالزامات کی بجائےحقائق بیان کرنے پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ذرائع کے مطابق  پاکستان نے ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کیے، جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق بر خلاف الزامات در الزامات کی سیاست کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق حقائق بیان کرنے پر بی...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہیں اور بھارت میں نفرت پھیلانے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی عوام میں مودی کیخلاف شدید غصے کی لہر  ہے، بھارتی عوام اب نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں اور نفرت انگیز سیاست کو سمجھ چکے ہیں، بھارتی عوام سر عام کہہ رہے ہیں کہ مودی صرف نفرت پھیلاتا ہے اور اس پر اب کوئی اعتبار نہیں رہا۔ بھارتی خاتون نے کہا کہ ہمیں مودی پر بالکل بھروسہ نہیں،  مودی نے نفرت پھیلا پھیلا کر بھارت کی کیا حالت کر دی ہے۔ بھارتی شہری نے کہا کہ چاہے سارا دیش تباہ ہو جائے، مودی کو پرواہ نہیں، ہم چاہتے ہیں مودی یہ...
    فائل فوٹو ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک کو ساڑھے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ بند ہوا تو ناران کی رونقیں مانند پڑ گئیں، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے بھاری مشینری کے زریعے 5 روز میں چھوٹے بڑے 6 گلیشیئرز کاٹ کر روڈ کھولا تو معززین علاقہ نے دعائیہ تقریب منعقد کرکے سیاحوں کی راہ میں پلکیں بچھا دیں۔اگرچہ جھیل اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مگر یہی منجمد خوبصورتی سیاحوں کے لیے ایک نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے۔ یخ بستہ ہوائیں، خاموشی اور برف کی چادر اوڑھے جھیل ایک...
    وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں جاری تباہ کن جنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 109 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں...
    تقریب میں مختلف اقوام و مسالک سے تعلق رکھنے والے 18 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ اس موقع پر علمائے کرام، عمائدین، سیاسی، مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اکیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اقوام و مسالک سے تعلق رکھنے والے 18 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تقریب میں پاکستان کے معروف عالم دین مفتی فضل ہمدرد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے متعدد علمائے کرام، عمائدین، سیاسی، مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے اجتماعی شادیوں میں...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
    ڈیرہ غازی خان: کور کمانڈر پشاور کی ڈی آئی خان اور ٹانک کے عمائدین و مشران سے خصوصی نشست ہوئی جس میں شرکا نے فتنہ الخوارج کے خلاف فوج کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ ڈی آئی خان اور ٹانک کے مشران اور مشائخ دین کے ساتھ خصوصی نشست انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین، مشران، مشائخ دین، مقامی صحافی اور بڑی تعداد میں سول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شرکا نے امن و امان کی بحالی کے لیے افواجِ پاکستان کے...
    کور کمانڈر پشاور کی ڈی آئی خان اور ٹانک کے عمائدین و مشران سے خصوصی نشست ہوئی، جس میں شرکاء نے فتنہ الخوارج کے خلاف فوج کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور کی ڈی آئی خان اور ٹانک کے عمائدین و مشران سے خصوصی نشست ہوئی، جس میں شرکاء نے فتنہ الخوارج کے خلاف فوج کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ ڈی آئی خان اور ٹانک کے مشران اور مشائخ دین کے ساتھ خصوصی نشست انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین، مشران، مشائخ دین، مقامی صحافی اور بڑی تعداد...
    پاکستان  فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائنوں کے فلیٹ میں ائیربس 320 ساختہ طیاروں کو تیکنیکی طور پر گراونڈ کی سطح پر لے آئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال کلیدی راستوں کے تبدیل شدہ روٹس کی وجہ سے ہورہی ہے، دہلی سے کابل کے درمیان مختصر سفر، اب توسیع شدہ چکر کا متقاضی ہے۔ دہلی سے تاشقند اور الماتی کی ائیربس 320 ساختہ طیارے طوالت اور زائد لاگت سے دوچار ہونے لگے، دہلی/استنبول کی پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے قبل نان اسٹاپ پروازکو اب دوحہ یا احمد آباد میں ایندھن کے لیے رکنے کی ضرورت پڑرہی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دہلی،تہران اور ماسکو کی پروازیں طویل اورزائد لاگت کے سبب بھارتی ایئرلائنوں کو...
    (گزشتہ سےپیوستہ) یہ ایک نہایت اہم اورحساس مسئلہ ہے جونہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ اس کی ثقافتی وراثت اورقدرتی وسائل کے تحفظ سے بھی جڑاہواہے۔پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کوانڈیاکی طرف سے عالمی منڈی میں’’ انڈین ہمالیئن سالٹ‘‘ کے نام سے فروخت کرناایک قسم کی تجارتی چالاکی،دھوکہ دہی اورغلط نمائندگی ہے،جس کا مقصدپاکستان کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاکرخودکومنافع پہنچاناہے۔ یادرہے کہ یہ نمک صرف پاکستان کے ضلع جہلم میں واقع”کھیوڑہ”کی کانوں سے حاصل ہوتاہے جودنیاکی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان ہے۔ پاکستان دنیابھرمیں یہ نمک بڑی مقدارمیں برآمد کرتا ہے، مگراکثریہ نمک بغیربرانڈیاغیرمناسب لیبلنگ کے برآمد ہوتا ہے،جس سے دوسرے ممالک (خاص طور پر انڈیا) اسے ری پیکیج کرکے اپنانام لگاکر بیچتے ہیں۔ انڈیا ’’ہمالیئن پنک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا پاکستان کی جانب سے بھی بھر پور جواب دینے کا اعلان کر دیا گیاہے اور اسی تناظر میں جب گزشتہ شب بھارتی طیاروں نے اپنی حدود میں پٹرولنگ کی تو پاکستان کی جانب سے بھی زبردست رسپانس دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے گزشتہ شب بھارتی 4 جنگی طیاروں رافیل کی فورا ً نشاندہی کی اور بر وقت کارروائی نے بھارتی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ۔ بھارتی جنگی طیاروں رافیل نے اپنی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے پیٹرولنگ کی تاہم پاکستان کے بر وقت جواب نے واضح...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی براداری کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے ، بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیاہے ، بھات کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے پہلگام حملے کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی سے جڑے مقدمات کو 4 ماہ میں نمٹانے کے تازہ ترین حکم نامے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر اپنی نا اہلی کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پارٹی ارکان کے درمیان متواتر بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور وہ عدلیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ڈر میں مبتلا ہیں کہ موجودہ حالات میں ٹرائل کورٹس انصاف کی فراہمی یقینی بنا سکیں گی۔انہیں ڈر ہے کہ سزاو¿ں کی وجہ سے تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی سزا...
    مصالحت اور پسپائی کا راستہ جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرے گا ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز ریو ڈی جنیرو :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران کثیرالجہتی پر قائم رہنے  اور کثیرالطرفہ تجارتی قوانین کے تحفظ کے بارے میں چین کے موقف کی وضاحت کی۔منگل کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ کثیرالجہتی نظریہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی نظم کی بنیاد ہے، جبکہ اتحاد اور تعاون بین الاقوامی برادری کا سب سے بڑا مشترکہ مقصد ہے، لیکن چند  انفرادی ممالک کا دنیا کے بارے میں تصور شدید طور پر غلط  ثابت ہوا  ہے۔ انہوں نے...
    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روزمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ آئی ایس...
    ملک بھر میں گرمی کی لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جوں جوں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے باسی بڑھتی گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، لیکن کوئٹہ کے مقامی افراد نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا حل نکال لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟ کوئٹہ کے وسط میں واقع قندھاری بازار میں ان دنوں دیسی ساختہ ایئر کولر تیار کیے جا رہے ہیں، ان ایئر کولرز میں پلاسٹک کی گول باڈی میں پنکھا اور مشین فٹ کی جاتی ہے اس کے بعد پانی کو کھینچنے...
    راولپنڈی: سوشل میڈیا پر کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت کرنے پر سائبر کرائم  اسلام آباد میں خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق انکوائری کے دوران سامنے آیا کہ جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے جان بوجھ کر ماو رنگ بلوچ کی حمایت میں مواد شیئر کیا۔ جلیلہ حیدر کا اقدام عوامی و معاشرتی سطح پر بے چینی و بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا...
    ایک روسی تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل اعتبار نہیں کہ ماسکو، محض واشنگٹن کو خوش کرنے کیلیے تہران کے ساتھ اپنے طویل المدتی تعلقات قربان کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے امریکی چینل CBS کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے مختلف علاقائی و عالمی مسائل پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا میں آنے والی ایسی رپورٹس کو مسترد کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ و روس کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے واشنگٹن نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کم یا ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرگز ہمیں ایسی کوئی درخواست یا تجویز موصول نہیں ہوئی بلکہ ہم...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے مدینہ کالونی بازار میں گھریلو تعمیراتی کام کے باعث بند راستہ کھلوانے کی التجا پر ایک فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ میں ایک خاتون، اس کا تین سالہ بچہ اور خاوند متاثر ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ تشدد کرنے والوں میں ذیشان، ایک نامعلوم خاتون اور دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان ذیشان اور...
    محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 700 غیر ملکی سیاح ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ ویزہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سیاحت و ثقافت، گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق  سال 2024ء کے دوران تقریباً 25,000 غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جو کہ پاکستان کا رُخ کرنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کا 50 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے صرف 2,300 سیاح ایسے تھے جن سے ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ رائلٹی فیس وصول کر کے حکومت گلگت بلتستان نے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے، جبکہ بقیہ 22 ہزار سیاحوں کو بغیر رائلٹی فیس اور پرمٹ کے مخصوص علاقوں میں سیر و تفریح کی اجازت دی گئی۔بین...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول میں رد و بدل پر غور شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔ میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو...
    —فائل فوٹو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں گزشتہ روز جھولے سے گرنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ عسکری پارک میں جھولا گرنے سے لڑکی جاں بحق،15؍ خواتین و بچے زخمی کراچی یو نیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی میں واقع... پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے  تھانہ سول لائن میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ  گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم میں لڑکی جھولے سے گر گئی تھی۔
    کراچی: عیدگاہ پولیس نے گارڈن تھانے کے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے گزشتہ سال چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی اور خاتون کے موبائل فون چوری میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔  تفصیلات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مدثر کے قبضے سے چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او عیدگاہ شعور بنگش نے بتایا کہ مسروقہ موٹر سائیکل گزشتہ سال ستمبر میں عیدگاہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ گرفتار پولیس اہلکار گارڈن تھانے میں تعینات اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    بیجنگ :چوتھا عالمی میڈیا انوویشن فورم چائنا میڈیا گروپ اور چین کے صوبہ شان دونگ پیپلز گورنمنٹ کے باہمی تعاون سے شان دونگ کے تاریخی شہر چھو فو میں منعقد ہوا۔ تقریب میں 95 ممالک اور خطوں کی بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں، چینی اور غیرملکی تھنک ٹینکس، اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت مختلف شعبوں کے تقریباً 300 نمائندوں نے آن لائن اور براہ راست شرکت کی۔   شان دونگ کے صوبائی پارٹی سیکریٹری  لِین وُو نے کہا کہ صوبہ شان دونگ اس فورم کے ذریعے میڈیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنے اور میڈیا کے مکمل ڈھانچے کی تعمیر کو تیز...
    گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما جے یو آئی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا یا جان دینی پڑی، تو ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ دشمن کی سرزمین میں گھس کر دارالعلوم میں چائے اور ناشتہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر مولانا راشد محمود سومرو کا سخت ردعمل آگیا۔ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما جمعیت علما اسلام مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ مودی سن لے پاکستان تنہا نہیں اگر پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو افواج پاکستان کے شانہ...
    طلباء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے دوران پرامن انداز میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ٹیکنو سٹی سے ہوا جو آئی آئی چندریگر روڈ تک جاری رہی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا بیان سامنے آگیا ہے۔  مولانا راشد محمود سومرو نے گھوٹگی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہیں بلکہ ضرورت پڑی تو افواج پاکستان کے ہمراہ لڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے، کیا بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا تو فوج کیساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ دشمن کے ملک کے اندر گھس کر دارالعلوم دیوبند میں مسلمانوں کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔ انہوں نے سندھ طاس...
    (گزشتہ سے پیوستہ) میں اس کے جواب میں عرض کیا کرتا ہوں کہ اس قسم کے اسلام کا مطالبہ طائف والوں نے کیا تھا جس کا ذکر مولانا سید سلیمان ندویؒ نے ’’سیرت النبی‘‘ میں قبیلہ ثقیف کے قبول اسلام کے تذکرہ میں کیا ہے کہ بنو ثقیف کا وفد جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ آیا اور گزارش کی کہ ہم طائف والے اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری چند شرائط ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہم شراب نہیں چھوڑ سکیں گے اس لیے کہ ہمارے ہاں انگور کثرت سے پیدا ہوتا ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار اسی پر ہے اس لیے شراب بنانا اور بیچنا ہماری معاشی...
    کراچی: ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہونے اور بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم...
    چینی کا زیادہ استعمال موٹاپے، دانتوں کی خرابی، اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ چینی کو خیرباد کہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ چینی مکمل طور پر چھوڑ دیں، آپ کو جاننا چاہیے کہ یہ فیصلہ آپ کے جسم پر کس طرح کے اثرات ڈال سکتا ہے۔ ڈائیٹیشین شفا چشتی کے مطابق چینی ایک آسان کاربوہائیڈریٹ ہے جو عام طور پر گنے اور چقندر سے حاصل کی جاتی ہے۔ زیادہ مقدار میں چینی کھانے سے جسم میں چربی بڑھتی ہے، جس سے ذیابیطس، جگر کے مسائل، سوزش اور دانتوں کی خرابی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ چینی چھوڑنے سے پہلے جاننے والی 7...
    روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے: یوکرینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرینی دارالحکومت کیف پر جو میزائل داغا وہ شمالی کوریا کا تھا اور اس میں درجنوں پرزے امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔صدر زیلنسکی نے جمعے کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ میزائل جس نے کیف میں شہریوں کو قتل کیا، اس میں کم از کم 116 پرزے بیرونی ممالک سے حاصل کیے گئے تھے اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے بنائے ہوئے تھے۔...
    لاہور: نواب ٹاؤن کے علاقے میں بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نواب ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹے سے قبل ہی ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ملزمان احتشام اور گلشام گزشتہ روز واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فرار ملزمان میں سے ملزم احتشام کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم گلشام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں، واقعے...
    طاہر جودھیانہ: بہاولپور میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 شہری گیسٹرو کا شکار ہوگئے، مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ 20 مریض زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 شہری گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، سر صادق عباس ہسپتال میں 54، بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 39 شہری لائے گئے۔دونوں ہسپتالوں میں گیسٹوں سے متاثرہ 20 شہری زیر علاج ہیں، زیادہ تر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔دو ہفتوں سے جاری گیسٹرو وبا سے اب تک 1580 شہری متاثر ہو چکے ہیں۔ فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے...
    فیڈرل ریزرو چیئر کو صدر ٹرمپ نے خود تعینات کیا۔فیڈرل ریزرو چیئر جیروم پاول نے خبردار کیا ہے کہ نئے درآمدی محصولات سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا اور امریکا کے اندر معیشت کی بڑھوتی شدید متاثر ہو گی۔اس کے علاوہ عالمی معیشت سکڑے گی۔جیروم پاول نے یہ بھی کہا کہ محصولات عائد کرتے وقت اس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی معاشی ایکٹوٹی کو نظر میں رکھنا چاہیے تھا۔ صدر ٹرمپ ،پاول کے اس بیان سے ناخوش ہیں اور ان کو فیڈرل ریزرو بورڈ کی چیئر پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ جناب ٹرمپ کے مطابق پاول کو استعفیٰ دے دینا چایئے لیکن جب پاول سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو انھوں نے مستعفی ہونے سے یکسر انکار...
    فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہیدوں...
    بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے اور چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے ،اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے،پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے افواج پاکستان کی پشت پر متحد ہو جائیں ۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا کہ بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے اور چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے ،بھارت چاہتا...
    اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، آج کے فیصلے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، بھارت نے شور کیا تھا، ہم نے عمل کرکے دکھایا، پانی بھارت کا باپ بھی بند نہیں کرسکتا، یہ کوئی ٹونٹی ہے کہ کوئی بند کردے، خدا نہ خواستہ جنگ ہوئی تو یہ صرف پاکستان اور بھارت کی نہیں ہوگی، پورے خطے میں پھیلے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان دنیا بھرمیں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، بھارت کو یاد ہوگا کہ ہم نے ابھی نندن کو پکڑا چائے پلائی اور واپس بھیج...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5...
    چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔ ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 1
    فوٹو: فائل لاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔ پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 34.37 فیصد بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا جو ایک سال قبل 6.301 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات ہیں اس پیش رفت کے باوجود علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران جولائی تا مارچ پاکستان کی 9 ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات کی مالیت 3.26 فیصد اضافے کے ساتھ 3.420 ارب ڈالر رہی۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 34.37 فیصد بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا جو ایک سال قبل 6.301 ارب ڈالر تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم، حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو...
    وہ کڑیل جوان اچانک پسینے سے شرابور، دل کی دھڑکن قابو سے باہر، گھر میں کہرام، بھاگم بھاگ اسپتال پہنچے۔ دوا دی گئی، کوئی اثر نہیں ہوا، دوسری دوا دی گئی۔ دھڑکن کچھ تھمی اور رگوں پر خون کا پریشر کچھ کم ہوا۔ لیکن یہ کیا، تھوڑی دیر بعد الٹیاں شروع ہوگئیں، تازہ تازہ خون سنبھالے نہیں سنبھلتا۔ اور دواؤں کے پے در پے ادوار شاید زندگی پر چلنے والے کلہاڑے کے وار ثابت ہوئے۔ وہ کل جو اس وقت زندگی کے شور میں ہنس اور دوسروں کو ہنسا رہا تھا، آج سرد پڑا ہے۔ آنکھیں ٹنگی ہیں، ہر طرف خاموشی ہے۔ اس کا مردہ جسم شفا خانے میں رسمی کاروائی کا منتظر ہے۔ انسانی مشاہدات تو درکنار، ڈاکٹر یا...
    ذرائع کے مطابق لوٹن میں منعقدہ اجلاس کے مقررین نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جرات اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس سے دو کروڑ انسانوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق لوٹن میں منعقدہ اجلاس کے مقررین نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جرات اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور عدالت میں ان کے جرات مندانہ موقف کو سراہا جس میں انہوں نے کہا کہ میں دہشتگرد نہیں آزادی پسند ہوں۔ مقررین نے کہا کہ یاسین ملک مقبول بٹ...
    سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟ نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار...
    چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہآخر تک چین کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3.43 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت14.6 فیصد زیادہ ہے۔قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر تک شمسی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 95 کروڑ کلو واٹ تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.4 فیصد زیادہ ہے۔ این ای اے کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک ہوا سے بجلی...
      کراچی اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے، درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے،جہانگیر ترین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ تعلیمی ترقی کسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ بات آج انہوں نے خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یونیورسٹی کے گرلز سیکشن میں جدید ترین کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ طلبا و طالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ جہانگیر...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 ) اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ تہران امریکا کو واضح کرچکا ہے کہ یورینیم کی افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے مضبوط ضمانتوں کی ضرورت ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے جوہری معاہدے سے دوبارہ دستبردار نہیں ہوں گے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان روم میں ہونے والے مذکرات کے دوسرے دور کو دونوں فریقوں نے مثبت قرار دیا ہے صدر ٹرمپ نے فروری سے تہران پر”زیادہ سے زیادہ دباﺅ“ کی مہم دوبارہ نافذ کی ہے اپنی پہلی مدت کے دوران 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے...
    راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے اصلِ ایمان، جانِ ایمان، روحِ ایمان اور امت کا حوالہ حضور نبی کریم  ؐ کی ذاتِ با برکات کے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے۔ کائنات کا سب سے زیادہ ادب کا مقام حضور نبی رحمت  ؐ  کا روضہِ مبارک ہے اور امتِ کا مضبوط اور قدیم عقیدہ  ہے ہمارے آقا و مولا  ؐ  حیاتِ حقیقی کیساتھ اس مقام پر رونق افروز ہیں۔عظیم ترین قرآنی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا، پڑھانا، یاد کروانا اور مخلوقِ خدا کی کردار سازی کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے...
    بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ Post Views: 3
    نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے آج اطراف کی سڑکوں پر قدرے سکون نظر آیا وجہ اتوار کی چھٹی تھی،عموما جب کوئی میچ ہو تو کئی کلومیٹر دور تک بیحد رش ہوتا تھا مگر اب ماضی والا دور نہیں رہا،پی ایس ایل کے دوران ورکنگ ڈیز میں یہاں دور تک گاڑیوں نظر آتی رہیں،ان میں سے بیشتر لوگ دفاتر سے گھر واپس جانے والے تھے۔ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے سے وی آئی پیز کی کارز اندر جانے کی وجہ سے ٹریفک سلو ہو جاتا ہے، اسی لیے عام لوگوں کے لبوں پر یہی دعائیں ہوتی ہیں کہ جلد کراچی میں کرکٹ میچز ختم ہوں اور انھیں چین سے گھر جانے کا موقع ملے۔ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور لوگ میچز...
     اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پارٹی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، نومنتخب چیئرمین کا اعلان شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔ اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ...
     شوریٰ عمومی کے سامنے تین نام پیش کردیے گئے ہیں جن کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن تین ناموں کو پیش کیا گیا ہے ان میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں آخری روز انٹرا پارٹی الیکشن کا آغاز ہوگیا، شوریٰ عالی کے چیئرمین علامہ شیخ صلاح الدین بطور الیکشن کمیشن عمل کی نگرانی کررہے ہیں، پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر کی کابینہ اور تمام ضلعی نمائندے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، شوریٰ عمومی کے سامنے تین نام پیش کردیے گئے ہیں جن کے...
    سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے۔نئے سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی...
    فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 فلسطینی شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 92 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان...
    جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں...
    سرینگر کی دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و...
    دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و جبر کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 54 روپے 42 پیسے سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 16 روپے 29 پیسے...
    ویہب ڈیسک: ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔  ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم رہے ہیں۔ لاہور پولیس کے 966ہیڈ کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور کانسٹیبل سی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اگلے بجٹ میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے این 25 قومی شاہراہ کی تعمیر 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو وفاق کی طرف سے دیگر منصوبوں کےلیے بھی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بلوچستان کےلیے سب سے زیادہ رقم مختص کریں گے، معدنیات بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ جو لوگ مزدوروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں وہ صوبے کو پسماندہ رکھ کر اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔اس...
    جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ نے کہا کہ اس سچائی سے کون انکار کرسکتا ہے کہ قانون بنانے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے، لیکن اگر اس حقوق کا استعمال غلط مقاصد کیلئے کیا جائے تو جمہوری طریقے سے اسکی مخالفت ضروری ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر کل مسلسل دوسرے دن سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ وقف قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور نئے قانون کے تحت بورڈ اور وقف کونسل میں کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔ وہیں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا سخت تبصرہ ان...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مربوط ٹریفک نظام کے قیام  کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 ہزار 88 بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،اس دوران ایک ہزار 45 غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، ایک ہزار 27  بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 998 کارروائیاں عمل میں لائی گئی،  674 گاڑیاں مخالف سمت میں چلنے پر روکی گئیں جبکہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 276...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں. آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )امریکہ نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کے غلبے کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس متعارف کروادی ہے یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کی گئی تحقیقات کا نتیجہ ہے تاہم یہ ایسے وقت سامنے آیا جب امریکہ اور چین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات پر ایک بڑی تجارتی جنگ میں ملوث ہیں اور نئی پورٹ فیس کا معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) ایران کے جوہری پروگرام پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے دوسرے دور کے مذاکرات سے قبل سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کے روز کئی سرکردہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیر دفاع کا یہ دورہ خطے میں ممکنہ تنازعے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ہوا ہے، کیونکہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر سفارتی کوششیں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے جوہری تناؤ کو ختم کرنے میں ناکام رہیں، تو پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی جائے گی۔ ایران کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے سعودی وزیر کو ان کی...
    تہران: سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، جہاں ان کا استقبال ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام پہنچایا۔ تاہم، اس پیغام کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایران ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کو تیار...
    بدھ کو اسلام آباد میں شدید ژالہ باری کے باعث سب سے زیادہ نقصان گاڑیوں کو پہنچا، گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں، ڈینٹ بھی پڑے۔  کئی گھروں کی کھڑکیاں، سولر پینلز اور ائیر کنڈیشنرز کے آؤٹرز ٹوٹ گئے۔ سڑکوں پر موجود شہریوں کو چوٹیں بھی آئیں۔ درختوں کے پتے جھڑگئے اور پرندے بھی جان سے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز یکایک ہونے والی ژالہ باری کے باعث شہریوں کے نقصانات ہوئے۔ بڑے سائز کے اولوں نے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز، شیشے، بمپرز اور سائیڈمررز توڑ دیے۔ زیادہ تر نقصانات سیکٹرز ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین، جی الیون اور ای الیون میں ہوئے۔ شدید ژالہ باری سے سولر پینلز بھی شدید متاثر ہوئے، جس سے...
    رواں سال پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 اشاریہ 01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹو ایکسپرٹ اور آٹو پارٹس مینو فیکچرر مشہود علی خان نے کہا ہے کہ اگست 2024ء کے بعد آٹو فنانسنگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں بتایا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں کار فنانسنگ کی مد میں 227 اشاریہ 3 ارب کے قرضے جارے کیے گئے، جس کے بعد قرضوں کی فراہمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جاری مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران کاروں، پک اپس، ویگنوں اور جیپوں کی فروخت 1 لاکھ 868 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران فروخت کا والیم 69 ہزار 81 یونٹس تھا۔...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔  وزیراعظم نے کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجَِ تحسین پیش کیا ۔  شہباز شریف نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی باسط صدیقی کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔  حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم نے شہید باسط صدیقی کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ پوری قوم شہید باسط صدیقی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔ قومی خزانے میں اس کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ 11 اپریل کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہے۔