2025-11-04@00:06:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1563				 
                «روبل کا ہو گیا»:
(نئی خبر)
	بیجنگ: چین کے 9 اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف جاری بدعنوانی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام ثابت ہونے پر 2 اعلیٰ ترین فوجی جرنیلوں کو فوج اور حکمران کمیونسٹ پارٹی سے برطرف کر دیا گیا۔ میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے سے اقتدار میں رہنے والے صدر شی جن پنگ کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی اور ریاست کی تمام سطحوں سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم کے تازہ ترین اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی، جب بیجنگ میں اعلیٰ حکام کا 4 روزہ اجلاس 20 اکتوبر کو شیڈول ہے، طے شدہ اجلاس میں طویل...
	پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔سپارکو نے یہ بھی بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں،...
	 دوحا:  اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔  اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔  قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے نہ صرف جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی پوزیشن آف اسٹرینتھ کا نتیجہ...
	سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہا کہ شہداء کا لہو ہمارے راستے کو تاریک نہیں بلکہ روشن کر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔ سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا، مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام...
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو...
	جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے: آصفہ بھٹو
	 — فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
	 لاہور:  گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
	 ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین کے بعد اب ایک نیا فارمیٹ’ ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ بھی سامنے آ گیا۔  اس کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔ْ آرگنائزر نے گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں سابق اسٹارز میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ، سر کلائیو لائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسے لانچ کیا۔ اس فارمیٹ کے ہر میچ میں 80 اوورز ہوں گے، ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، پھر دونوں اننگز کے اسکور جمع کیے جائیں گے، نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہو سکیں گے۔ یہ فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں کے اصولوں کا امتزاج ہوگا۔ اسے...
	افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں...
	کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 25ء  میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال میں مزید بہتری آئی جسے محتاط زری پالیسی اور پائیدار مالیاتی یکجائی نے مدد دی اور جس کے نتیجے میں قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔ نیز، مالی نظام نے مضبوطی برقرار رکھی اور حقیقی جی ڈی پی نمو پہلے سے زائد رہی۔ واضح رہے کہ گورنر کی سالانہ رپورٹ ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی دفعہ  (1) 39  (جنوری 2022ء تک ترمیم شدہ) کے تحت شائع کی جاتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت گورنر  ’’بینک کے اہداف کے حصول، زری پالیسی کے طرزعمل، پاکستان کی معیشت اور مالی...
	 راولپنڈی:  پنجاب بھر میں سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ طالبات کی سیکیورٹی کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور روزانہ اسکول بیگز کی چیکنگ ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت اسکول آنے والے تمام طلباو طالبات کے حفظ ماتقدم کے طور پر اسکول بیگز کی روزانہ چیکنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خطرات کے باعث...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کیا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ تاہم اس نازک موقع پر ایک مذہبی جماعت، یعنی ٹی ایل پی، نے غزہ کے نام پر ملک کے اندر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔عظمیٰ بخاری کے مطابق، یہ احتجاج اُس وقت شروع کیا گیا جب غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا تھا۔ احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پیش...
	سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی حکومت کی منتقلی کے باوقار عمل پر سراہا۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں گزشتہ 2 سال کے دوران پیش آنے والے 4 بڑے واقعات۔ 9 مئی، 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے کے سانحات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا...
	 ---فائل فوٹو  وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیلاب کے سبب ہونے والے نقصانات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات چیت ہو گی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے، مگر ہر بار ان کی شرائط میں اضافہ ہوتا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ صرف ایک جماعت کا نعرہ نہیں، یہ ہم سب کا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مسلسل کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی، مگر ان کی ریلی کے مطالبات فلسطین سے زیادہ مخصوص افراد کی رہائی پر مرکوز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی صرف ان عناصر کے خلاف کی گئی جنہوں نے اسلحہ اٹھایا اور تشدد کیا۔ان لوگوں نے...
	افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کر تے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد...
	پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنہ الخوارج نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فائرنگ کا...
	سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن  میں  45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع  مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔مہمند میں پاک فوج  نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے،  کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،  آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس...
	 کوئٹہ:  لیویز فورس پشین نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور سے اغوا ہونے والے 17 سالہ نوجوان فہد علی کو بازیاب کرلیا۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فہد علی کو کوئٹہ میں ایک مسافر کوچ کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی کو بس کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے اور پھر ترکی لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13 اکتوبر 2025 کو لاہور کے ایک تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے فہد علی کو لاہور سے اغوا کیا اور اسے کوئٹہ کے راستے غیر ملکی سرزمین...
	مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار،مدارس کیخلاف بھی ایکشن کی تیاری جیوفینسنگ مکمل، واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں...
	 معروف بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے ’استقبال‘ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شرمندگی سے ان کا سر جھک گیا ہے‘۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ بھارت میں امیر خان متقی کو ملنے والے استقبالیے پر معروف اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کے بدترین دہشت گرد گروہ طالبان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: ماحولیاتی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا میں شرکت کے دوران اسرائیلی افواج نے اُنہیں پانچ روز تک تشدد، تضحیک اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی معروف کارکن گریٹا تھنبرگ نےکہا  کہ اسرائیلی فورسز نے اُنہیں اور دیگر امدادی رضاکاروں کو زدوکوب کیا، گالیاں دیں اور پانی تک سے محروم رکھا، یہ فلوٹیلا  گلوبل صمود  مہم کے تحت غزہ کی طویل ناکہ بندی توڑنے کے لیے انسانی و طبی امداد لے جا رہی تھی۔تھنبرگ کے مطابق نقاب پوش اسرائیلی فوجیوں نے خودکار ہتھیاروں کے ساتھ کشتیوں پر دھاوا بولا، امدادی سامان اُلٹ پلٹ کر کے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کو...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔   لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
	طالبان کی درخواست پر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے متعدد بار پاکستان سے سیز فائر کی درخواست کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے آج شام 6 بجے سے فائر بندی کا آغاز ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیز فائر کے دوران دونوں جانب سے تعمیری بات چیت شروع کی جائے گی تاکہ سرحدی کشیدگی کے قابلِ حل اور مثبت حل تک پہنچا جا سکے۔ اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کابل، کرم،...
	 دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
	اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
	راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اُڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے...
	سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک منفرد اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنی طلاق کو تقریباً شادی کی طرح مناتے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو ڈی کے برادر نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور اب تک اسے تین ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Biradar DK (@iamdkbiradar) ویڈیو کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جشن کی تیاری کے دوران، اس شخص کی والدہ نے ان کا دودھ سے غسل کیا، بالکل ویسی رسم جیسی شادی میں کرتی ہیں، اور اس کے بعد...
	معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز  واشنگٹن:(آئی پی ایس)پاکستان کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پاکستان کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے پر حتمی فیصلہ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان کو یہ رقم جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام بتدریج بہتر ہو رہا ہے،...
	نوبیل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی یونیورسٹی کے دنوں کے دوران کئی بار منشیات استعمال کیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق، ملالہ نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مبنی کتاب ‘فائنڈنگ مائی وے’ میں کیا ہے، جو 21 اکتوبر 2025 کو شائع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘ یہ ان کی سب سے ذاتی اور کھری روداد قرار دی جا رہی ہے، جس میں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران پیش آنے والی ذہنی مشکلات، صدمات اور ذاتی جدوجہد کا...
	ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔  ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
	بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کا مقصد اسلام آباد کی طرف پرامن مارچ کرنا تھا، لیکن ان کا سامنا "پولیس کی طرف سے پرتشدد جھڑپوں" سے ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں "لبیک یا قدس" ریلی کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے ردعمل میں، افغان طالبان حکومت نے متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اسلام آباد سے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبان حکومت نے کل لاہور کے نواح میں پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پارٹی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے ردعمل میں ایک بیان جاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دنوں میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (نشہ آور چیز) کا تجربہ کیا، جس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔برطانوی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ نشہ کرنے کے بعد انہیں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہوں، اور طالبان حملے کے وہ تمام خوفناک لمحات ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے آگئے۔ملالہ کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسکول کی بس میں ہوں، سامنے بندوق تھامے شخص کھڑا ہو، اور ہر طرف خون ہی خون ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران...
	 پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔   ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
	کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر اس روز بھی معمول کی گہما گہمی عروج پر تھی، پلیٹ فارم پرٹرین کی آمد کے انتظار میں مسافروں کا ہجوم بڑھ رہا تھا، اسی ہجوم میں محکمہ ریلوے کا کلاس 4 ملازم عمران وکٹر بھی تھا، جو صبح سویرے اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تھا، اس حقیقت سے بے خبر کہ یہ اس کی زندگی کی آخری صبح ہوگی۔ ٹرین کی روانگی سے قبل ایک زوردار دھماکا ہوا، سارا پلیٹ فارم گرد و غبار سے اٹ گیا، فضا میں بارود اور خون کی بو بس گئی، معمول کا شور شرابہ دھماکے ساتھ ہی یک لخت خاموشی میں ڈوبا جسے بچ جانیوالے زخمیوں کی چیخوں اورسسکیوں نے دوبارہ سماعت کے قابل بنایا، پلیٹ فارم پر بکھری لاشوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہوگیا، پریٹ آباد کا رہائشی آصف قریشی دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔آصف قریشی کا جسد خاکی پریٹ آباد میں لایا جائے گا،مکرانی پاڑہ پھلیلی میں فائرنگ کا زخمی نوجوان منیب عباسی دوران علاج چل بسا۔ منیب کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گولی ماری تھی، منیب کے انتقال کی خبر کے بعد کلاتھ مارکیٹ روڈ پر لگے اسٹال بند ہوگئے۔ اسٹاف رپورٹر
	 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث اعلی افسران کے خلاف باقاعدہ کاروائی شروع کرتے ہوئے سینئر افسر کو برطرف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر ریفنڈ کیسز کی پراسیسنگ کے عوض سپیڈ منی لینے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی جو اس وقت چیف (ایڈمن پول) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات تھے (اور لاہور میں تعیناتی کے فرائض...
	 اسلام آباد:  ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
	مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا پولیس کارروائی کے بعد ختم کرادیا گیا۔ صورتِ حال اس وقت سنگین ہوگئی جب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش پر مشتعل کارکنوں نے پتھراؤ، پیٹرول بموں اور فائرنگ کا سہارا لیا، جس کے نتیجے میں ایک ایس ایچ او شہید اور درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھرنا ختم کرانے کے لیے کارروائی کی۔ مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراؤ اور فائرنگ کے باعث 48 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حالات پر قابو پانے کے لیے فورس کو اپنے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی۔ ترجمان پنجاب...
	کراچی پولیس نے شہر میں احتجاج سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق، ایک مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی مجموعی صورتحال معمول کے مطابق ہے، کسی بھی مقام پر اس وقت کوئی دھرنا یا احتجاج نہیں ہورہا۔ حکام کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی کو اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہیں، اور اس قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ...
	 کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مرض اب صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو مہم کا آغاز محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو قطرے پلا کر کیا تھا، جو اس مہم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔  وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ کی 1400 یونین کونسلوں میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ویکسینیشن کی کوریج 100 فیصد ہو۔ انہوں نے آج دو نومولود بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلائے، جبکہ ایک...
	سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا ردعمل بھی آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخابات کا عمل مکمل، سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام دستیاب ایم پی اے نے ووٹ دیا۔ مجھے امید ہے کہ حلف اٹھانے کا اگلا مرحلہ ہوگا اور منتقلی آسانی سے مکمل ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔...
	پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید ہوئے:آئی ایس پی آر
	راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر اور مؤثر جواب دیا جائے گا، طالبان حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات، جو پاک افغان سرحد کو...
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی...
	طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ، پاک فوج کے 23جوان شہید، 29زخمی ہوئے ہیں: آئی ایس پی آر
	راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
	پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے...
	سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری...
	 کراچی:  سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
	ماریا کورینا ماچاڈو کو امن انعام دیئے جانے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر دنیا بھر میں امن معاہدوں پر دستخط کرنے، جنگوں کے خاتمے اور جانیں بچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ نوبل کمیٹی قیام امن کی کوششوں کو مدنظر رکھنے کی بجائے سیاسی برتاؤ پر اتر آئی ہے، کمیٹی سیاست کو امن سے زیادہ اہم سمجھتی ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ٹرمپ نے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ظاہر کرنے کے باوجود کہ وہ امن انعام حاصل کرنے کی کتنی توقع رکھتے ہیں اور بار بار دنیا میں...
	 سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔  سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان...
	دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے نام رہا۔  سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔ اعلان کے موقع پر جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا...
	 پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا انسانی صحت کےلیے مضر ہے، اب دکانوں پر فروخت ہونے والی منرل واٹر بوتلوں کے مضر صحت ہونیکا انکشاف سامنے آیا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں واٹربوٹلڈ چیکنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، صوبائی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پانی کی جن کمپنیوں سے سیمپل لیا گیا ان میں سے 40 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی انسانی صحت کےلیے مضر تھا جبکہ 60 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی معیاری قرار دیا گیا۔ ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی واصف سعید نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 23 اگست سے 19 ستمبر تک صوبے بھر سے واٹر بوتل انڈسٹری سے سیمپلز لیے گئے۔ انھوں...
	اسلام آباد ( نمائندہ  خصوصی )  آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان  قرضہ پروگرام کے تحت سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا ، آئی ایم ایف  نے  بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی  حکام کے درمیان  بات چیت میںقرضہ پروگرام کی دوسر ے  ریویو اور 28 ماہ پر محیط  آر ایس ایف کے پہلے ریویو کے تناظر میں سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،بیان میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایوا پیٹرووا کی قیادت میں 24 ستمبر سے اٹھ اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں 37 ماہ پر محیط قرضہ پروگرام اور آر ایس ایف...
	 اسلام آباد:  پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے مختلف تخمینوں اوردیگرعوامل پراختلافات کی وجہ سے دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکا۔ سیلاب کے بارے میں پاکستانی حکام نے 744ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے خیال میں نقصانات کا اندازہ 585 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستانی مذاکرات کاروں کے مطابق پرائمری بجٹ سرپلس پرسیلاب کے اثرات اور گزشتہ سال کی اقتصادی شرح نموپربھی اتفاق نہیں ہوسکا۔ گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر بھی اختلاف برقرار ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کے خسارے اور اقتصادی نقصانات کوکم کرنے کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 300 ارب روپے...
	 غزہ:  غزہ میں تعینات اسرائیلی افواج نے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مشاہدہ جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب ایک فوجی کیمپ میں موجود اہلکاروں کو اپنا سامان باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔  اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فوجیوں کو کیمپ خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مجوزہ معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں سے واپسی کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر...
	پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے مستعفیٰ ہو گئے۔ انہوں نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ سپیکر آفس بھجوا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کا پہلا استعفیٰ منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کے شیخ امتیاز محمود قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے مستعفیٰ ہو گئے۔ شیخ امتیاز محمود نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ سپیکر آفس بھجوا دیا، شیخ امتیاز محمود اپوزیشن کے 3 رکنیت معطل والے ارکان میں شامل ہیں۔ استعفے کے متن میں شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ بانی...
	”بس بہت ہو گیا” اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، ‘اینف ازاینف’، اب دہشت گردوں کا سرکچلنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی میں سپہ سالار کے ہمراہ شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، اب فیصلے کا وقت آچکا ہے. اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سپہ سالار کے ساتھ شہید کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوا. لیفٹیننٹ کرنل جنیدشہید نے بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید نے فتنۃالخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہداء کے اہل خانہ نے کہا ملک کی خاطر ہر قربانی دیں گے۔انہوں کہا...
	کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے کچھ علاقوں اور بس اسٹاپس کے غیر رسمی ناموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں شہر سے زیادتی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بارش سے زیادہ پریشانی ٹریفک کی وجہ سے ہوئی، اب کراچی کی سڑکیں بحال ہوچکی، مرتضیٰ وہاب شہر کے علاقوں کے دورے کے موقعے پر ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتانے کے دوران انہوں نے کراچی کی کچھ جگہوں، موڑ اور بس اسٹاپس کے ’عجیب و غریب‘ ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کون ظالم تھے جو یہ کالے پیلے و نییلے نام رکھ گئے۔ مزید پڑھیے: مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر مرتضیٰ وہاب نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی جگہ کا نام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے نے صوبائی سیاست میں نیا ہلچل پیدا کر دیا ہے،  ایک جانب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دعویٰ ہے کہ استعفیٰ گزشتہ شب گورنر ہاؤس کو بھجوا دیا گیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی باضابطہ استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہاکہ  علی امین گنڈاپور نے قائد عمران خان کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا اور یہ استعفیٰ گزشتہ شب ہی گورنر ہاؤس بھجوا دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ کے استعفے پر کارروائی کرنا گورنر ہاؤس کی ذمہ داری ہے۔دوسری طرف گورنر ہاؤس کے ذرائع نے اس مؤقف کی...
	جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
	وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔ ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم نے تو استعفیٰ کل ہی گورنرہاؤس کو بھجوادیا تھا، اب وزیر اعلیٰ کے استعفے پر مزید کارروائی کرنا گورنر ہاؤس کا کام ہے۔ ذرائع گورنرہاؤس نے کہا کہ استعفیٰ کہاں ہے ؟ ہمیں تو کچھ معلوم نہیں، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں ہوتا بلکہ یہ سمری کے ذریعے گورنرکو بھیجاجاتاہے۔ ذرائع گورنرہاؤس نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ کس کو بھیجا گیا ہے، اس کے بارے میں وہی بتاسکتے ہیں، گورنرہاؤس کو جونہی استعفیٰ موصول ہوگا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو...
	صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
	پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا مستعفی ہونے کا اعلان، بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کا مستعفی ہونے کا فیصلہ۔ پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سمری کے ذریعے اپنا استعفٰی گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی ائی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا...
	بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے ایک مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بیلاس پور کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جب اچانک پہاڑ کا بڑا حصہ زمین پر آ گرا۔ بدقسمتی سے عین اسی وقت ایک مسافر بس بھی وہاں سے گزر رہی تھی جو مٹی کے تودے کے ساتھ کھائی میں گری اور ملبے تلے دب گئی۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دو درجن کے قریب مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے بعد 15 مسافروں کو مردہ حالت میں لایا گیا...
	مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
	سیلاب کا تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم ہوں گیا اور آئندہ مالی سال پر کیا منفی اثرات پڑیں گے، ورلڈ بینک کے تخمینے
	ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کے لیے اپنی پیش گوئیاں مزید کم کر دی ہیں اور اندازہ لگایا ہے کہ مالی سال 2026 میں حقیقی جی ڈی پی کی ترقی صرف 2.6 فیصد ہوگی جو حالیہ سیلابوں کے بعد کا تخمینہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اندازے بتاتے ہیں کہ پنجاب میں زرعی پیداوار کم از کم 10 فیصد گھٹ جائے گی جس سے اہم فصلوں جیسے چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی پر منفی اثر پڑے گا۔ اگر وسیع صنعتی اور خدماتی شعبوں میں کوئی خاص بہتری نہ آئی اور ترقیاتی اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا تو اس...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی...
	 حال ہی میں منگنی کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ ٹی وی انٹری نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹیلر نے سرجری کروالی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں معروف برطانوی میزبان گراہم نورٹن کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ تاہم شو میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے چہرے میں تبدیلیاں محسوس کرتے ہوئے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجری یا بوٹکس کروایا ہے۔...
	چیلنجز: اُمہ کو ایک ہونا پڑے گا، شہباز شریف: پاکستان،ملائیشیا کا دفاعی تعاون پر اطمینان: اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
	کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
	ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین میں عدلیہ کی اصل روح اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا، آپ نے دیکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا گیا جسٹس جہانگیری پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری 2 درخواستیں تھیں، ہم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (مانیٹرنگ ڈیسک) چاروں صوبوں کو ملانے والی جعفر ایکسپریس ایک بار پھر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن گئی جس سے 6 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شکار پور کے گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا ہوا ہے، جس سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے میں بچی سمیت 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا...
	ایشیا کپ میں چار بار اور رواں سال  چھ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب کا ڈومیسٹک کرکٹ میں بلا چل گیا۔  قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں کراچی بلوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگ میں 63 رنز بنائے۔ مرغزار گراونڈ، اسلام آباد میں منگل کو پہلی اننگ میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں  89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے بھی لگائے۔ ایشیا کپ میں ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے  صائم ایوب نے راؤنڈ میچز میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ انہوں نے  بھارت کے خلاف سپرفور کے میچ...
	رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا ہے، یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔ سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025ء کو متوقع ہے، جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو نظر آئے گا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آج کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے رہا ہے، سیارہ زحل آج چاند کے بائیں جانب دیکھا جاسکے گا
	سٹی42: پاکستان میں میٹرک اور انٹرنیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہے۔ آج نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونےوالےسال 2026 سے اطلاق ہونے  کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیزمیں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں،  نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔  صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ  آج منگل کے روز پاکستان بھر کے تمام تعلیمی...
	سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
	سٹی42:  شکارپور  کے علاقہ میں بم کےدھماکے سے تباہ ہونے والا ریلوے ٹریک برق رفتار کارروائی کر کے بحال کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے سکھر کے ڈی ایس آر نے بتایا ہے کہ سلطان کوٹ کے قریب  دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک پر مرمت کا  کام مکمل ہو گیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بندش سے معطل ہونے والی ریلوے ٹرینوں کی ٹریفک مکمل بحال کر دی گئی ہے۔   صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا   جمشید عالم   نے بتایا کہ  ریلوے ٹریک کی مرمت  9 گھنٹے  میں مکمل کی گئی۔ آج صبح ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ڈی ریل ہونے  والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا...
	پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز  راولپنڈی (آئی پی ایس )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے سویلین ٹرائلز کے حوالے سے بڑا واضح فیصلہ دیا مگر 26ویں ترمیم کے بعد اسی سپریم کورٹ نے اپنے ہی فیصلے کو اڑا کر رکھ دیا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سلمان اکرم راجہ نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک کثیرالمقاصد پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایپس کو براہِ راست چیٹ بوٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک کنورزیشنل ایپ اسٹور کی شکل دینا ہے، جہاں صارفین بغیر کسی لنک پر کلک کیے مختلف خدمات استعمال کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی میں تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی کو ضم کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد صارفین چیٹ کے اندر ہی نئی اسپوٹی فائی پلے لسٹ بنا سکیں گے یا بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے ٹریول...
	آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل...
	سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کو مٹانے کی منظم کوشش ہے۔ یہ بیان اُن کی رہائی کے فوراً بعد سامنے آیا جب وہ دیگر درجنوں کارکنان کے ہمراہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” مشن کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے بھوکے اور محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانا تھا، لیکن اسرائیلی بحریہ نے راستے میں مداخلت کرتے ہوئے سب کو گرفتار کرلیا۔ گریٹا تھنبرگ اور ان کے...
	راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے  بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...