2025-08-13@21:41:02 GMT
تلاش کی گنتی: 5700
«صنعتوں کی»:
(نئی خبر)
کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےلوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونےکاپانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کاالزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان)...
لاہور:حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے حکومت پنجاب کے ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں صوبہ بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل بروز اتوار 10 اگست کو منعقد ہوگی، اس تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی کے اس ایونٹ میں یو اے ای وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب "Emirates Loves Pakistan" کے عنوان کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل ( اتوار) کو منعقد ہوگی۔تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی میں وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔(جاری ہے) تقریب ’’امارات لوز پاکستان ‘‘کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون اور دبئی پولیس کی معاونت سے ایونٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی، صوفی موسیقی، لوک رقص اور فنون لطیفہ کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی فنکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ...
پشاور: خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسکینڈل کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی چنگان نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول سیڈان چنگان السوین کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو 31 اگست 2025 تک ملک بھر میں موجود چنگان کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ بڑھتی مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کے اخراجات کے باوجود صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔(جاری ہے) رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔

عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں:رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست مشکل کام قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا ، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3 سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔ شیر افضل مروت...
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یعنی ایف اے او کے مطابق جولائی میں دنیا بھر میں غذائی اجناس کی قیمتیں 2 سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سبزیوں کے تیل میں نمایاں اضافہ اور گوشت کی قیمتوں کا ریکارڈ سطح تک جانا، اناج، ڈیری اور چینی کی قیمتوں میں کمی پر بھاری پڑ گیا۔ ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس، جو عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جولائی میں اوسطاً 130.1 پوائنٹس رہا، جو جون کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ یہ فروری 2023 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے، اگرچہ یہ مارچ 2022 کی بلند ترین سطح سے 18.8 فیصد کم ہے، جب روس کے...
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.twitter.com/Z9DTcm253l — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025 رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے...
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی عملہ نے وکیل بانی پی ٹی آئی کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔
خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر...
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کل ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، حج درخواست گزار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔...
ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے...
نون لیگ کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبر پختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبر پختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں نون لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار...
مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرکے سیاسی صورتحال کو بدل سکتے ہیں ، 53 اراکین پر مشتمل مضبوط اپوزیشن اتحاد پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امیر مقام نے یہ گفتگو صوابی میں ن لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہے، لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف مذاکرات سے گریزاں ہے۔ عمران...
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع...
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے...
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل...

نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) تحرک انصاف کے محترک اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل چالیس روز غیر حاضر رہے۔ اس دورانیہ میں نا تو کوئی رخصت کی درخواست آئی اور نا ہی وہ خود ایوان میں آئے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق رول 44/1 کے تحت اگر کوئی رکن قومی اسمبلی بغیر کسی اطلاع کے ایوان سے مسلسل چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر ہو اور اسپیکر قومی اسمبلی ایوان...
معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی سے ہونے والی زیادتی سے...
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دن بعد مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے ساتھ جمع کرائے جائیں، جن میں سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل شامل ہو۔ آڈٹ رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے جاری شدہ اور پارٹی سربراہ یا مجاز عہدیدار کے دستخط شدہ ہوں، ساتھ ہی اس بات کی تصدیق ہو کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق، سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے،...
ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نسل کشی، جبری بے دخلی اور ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ہے۔ حماس کا بیان قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جو باتیں کیں وہ جاری جنگ بندی مذاکرات سے ان کی پیچھے ہٹنے کی کوشش کو بے نقاب کرتی ہیں۔ تنظیم نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کو بھی اپنے انتہا پسند ایجنڈے کی راہ میں قربان کرنے کے لیے...
پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر...
رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسود قبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسود قبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چھٹیوں میں توسیع کی خبر سامنے آتے ہی بچوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر تدریسی نظام بری طرح متاثر ہوگا، موسم بھی ٹھیک ہے سیاسی حالات بھی درست ہیں چھٹی میں...
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے...
نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جمعرات کو مختلف الیکشن کیسز پر سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز رکنی بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ماں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ عقیل اسلم کی پی پی 182 الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق دائر درخواست، محمدرفیق اورعلی عمران کی حلقہ بندیوں سے متعلق تنازع پر الگ الگ درخواستوں، سربلندخان اور صالح بھوتانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الگ الگ درخواستوں، غضنفر رسول اور میجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کی کاغذات نامزدگی کی نا منظوری کے خلاف الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ مزید پڑھیے: مراد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے قنزعہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے والے بزدلانہ آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں جن کا صفایا ناگزیر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو اور فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 14 اگست 2025 سے 31 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September. — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2025 نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول اب پیر، یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اور تمام کلاسز کے لیے معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور تمام ضلعی تعلیمی افسران (CEOs) کو ہدایت کی گئی...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔
— فائل فوٹو خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کو محکمۂ خزانہ کا فنڈز کے اجراء سے متعلق خط ارسال کر دیا گیا ہے۔محکمۂ خزانہ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو 5 ارب 22 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری کیے جارہے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے مزید بتایا کہ فنڈز میں 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص ہیں۔محکمۂ خزانہ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو تمام زیر التواء پنشن واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات آئندہ پنشن واجبات جمع ہونے سےگریز کریں اور خود انحصاری پر عمل کریں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی. سیڈ کونسل کے اجلاس میں 53 بیج زیر غور لائے گئے جن میں سے 38 کی کاشت کی منظوری دی گئی وزیر زراعت کے پی نے کہا کہ منظور شدہ بیجوں میں مکئی کی چار اقسام اور چاول و گندم ایک ایک قسم شامل ہے، پھلوں کی کیٹیگری میں کیوی، خوبانی، مالٹے، انگور کی دو اور...
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے قیام کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جامع بات چیت کی تجویز دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے وفاق، صوبائی حکومت اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقامی سطح پر ہونے والے جرگے بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان کو اعتماد میں...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 15 اگست کو ختم ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول کھولے جائیں یا چھٹیوں میں مزید توسیع کی جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ادھر صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ Post Views: 3
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...

وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر, نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کی شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، وزیراعظم کی کی جوابی کاروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں میجر رضوان طاہر سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر نے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔(جاری ہے) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی اضلاع میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ژوب، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل میں شام...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب ہے لیکن فی الحال 15 اگست سے سکول دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام کا مؤقف ہے کہ ’موجودہ موسم میں جاری شدید گرمی اور حبس بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے، ارکان اسمبلی نہیں آئے تو کوئی بات نہیں دوبارہ آئیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جو لوگ نا اہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا۔ صدرِ مملکت نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اپنے بیان میں...
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا۔ صدرِ مملکت نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے شہید میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دہشت گردوں کا مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 فوجی جوان شہیدبھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملک...
پشاور: پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کے خلاف علی امین گنڈاپور کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرخ جمشید نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا شیڈول طلب کرلیا۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ممبران کو آزاد قرار دینے کے خلاف...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہوئے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، ان کی سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تذبذب کا شکار ہے کہ بحال ہوئے ارکان کو پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے۔ جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 71 لاکھ روپے بقایاجات ملنے کا امکان ہے۔ 18ایم این ایز کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 12کروڑ78لاکھ روپے درکار ہیں۔ واضح رہے کہ 13 مئی...
ویب ڈیسک : مخصوص نشستوں پر بحال ہوئے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، ان کی سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تذبذب کا شکار ہے کہ بحال ہوئے ارکان کو پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے۔ جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 71 لاکھ روپے بقایاجات ملنے کا امکان ہے۔ 18ایم این ایز کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 12کروڑ78لاکھ روپے درکار ہیں۔ 7 ماہ کے...
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے خریداروں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1114 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہو گیا۔10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا عالمی سطح پر بھی سونے...

ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔یہ بات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمی خان کی بانی اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں جب روکا جائے گا تو ہم اڈیالہ کیسے پہنچیں گے؟ وی نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم سب اپنے اضلاع میں تھے۔ بہت آسان تھا کہ ہم اپنے ضلعوں میں احتجاج کی قیادت کرتے، وہاں تقاریر کرتے۔ لیکن تمام تر مقدمات کے باوجود ہم اسلام آباد آئے حالانکہ یہاں دفعہ 144 لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی پالیسی کی وجہ سے اسلام آباد آئے، یہاں میاں محمد اظہر کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی، اس کے بعد ہمیں کہا گیا کہ 5 اگست کو کے پی ہاؤس سے سارے ارکان...
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب گواہ پر جرح کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر نے بانی کی بہنوں اور سلمان اکرم راجا کے عدالتی کارروائی میں شامل ہونے سے متعلق درخواست بھی جمع کروا دی ۔توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ یہ بات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا...
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور دس گرام چاندی کی...
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے “وراتہ سپر بیٹری” کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے، جو اب آؤٹ پٹ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری بن چکی ہے۔ یہ جدید سپر بیٹری Akaysha Energy کے زیرِ انتظام نیو ساؤتھ ویلز میں نصب کی گئی ہے۔ یہ اس وقت 350 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے، جبکہ مستقبل میں اس کی صلاحیت کو 850 میگاواٹ تک بڑھانے اور ایک گھنٹے کے لیے 10 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وراتہ سپر بیٹری کو خاص طور پر آسٹریلوی گرڈ کو مستحکم کرنے کے لیے سسٹم انٹیگریٹی پروٹیکشن اسکیم (SIPS) کی سپورٹ کے...
غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر اسرائیلی فوج میں پھوٹ، جنرلز آپس میں لڑ پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران نہ صرف دنیا بھر میں اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات شدت اختیار کر چکے ہیں، بلکہ اب خود اسرائیلی فوج کے اندر بھی ان حملوں پر شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ جنوبی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یانیو اسور اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل تومر بار کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کا مرکزی نکتہ غزہ میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں تھیں۔ عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیئر شیبہ میں موجود اسور نے ویڈیو...
بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے “حفاظتی اقدامات کے ضوابط” کے تحت، چینی وزارتِ تجارت نے 27 دسمبر 2024 کو اپنے 2024 کے اعلان نمبر 60 کے ذریعے درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ صورت حال پیچیدہ ہونے کی بنا پر، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی تحقیقاتی مدت 26 نومبر 2025 تک بڑھا دی جائے۔ بدھ کے روز وزارت کے ترجمان کے مطابق گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، وزارتِ تجارت نے قانونی طریقہ کار کے مطابق معائنہ جاری رکھا ہے تاکہ تحقیقاتی عمل معروضی اور منصفانہ رہے۔اس کیس پر مختلف حلقوں کی گہری نظر ہے، تحقیقاتی ادارہ تمام فریقوں کے مؤقف اور دستاویزات کا جامع جائزہ...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری, کسان برادری کے نمائندوں کی ملاقات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری اور کسان برادری کے نمائندے شامل تھے، نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کوجرگہ کے ارکان نے تمباکو کاشتکاروں اور ماربل انڈسٹری کو درپیش بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جرگہ کے ارکان کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ وفاقی وزراء اور حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ صدر ضلع بونیر مسلم لیگ (ن)سالار خان، کی قیادت میں آنے والے جرگہ میں میاں سید لائق باچا، خُرشید خان (ماربل فیکٹری یونین)، سوات ڈویژن کے نائب صدر مسلم لیگ (ن) سید ناصر عباس باچا،...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ان کے مطابق عمران خان کی رہائی اب محض وقت کی بات ہے اور عوام ان کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کی کامیابی سے قیادت کی اور عوام نے...
ثمرہ فاطمہ:سموگ کے تدارک کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں، آلودگی پھیلانے والی صنعتوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں . ای پی اےکیجانب سے216زیرتعمیرمقامات،22لاکھ4ہزارگاڑیوں کی سرٹیفکیشن مکمل کر لئے گئے،496انڈسٹریل یونٹس بھی سرٹیفائیڈجن میں ایمشن کنٹرول سسٹمزکی تنصیب مکمل کر لی گئی،یہ سسٹم پوری انڈسٹری کا96فیصدہےجس میں تمام بوائلنگ اورفرنسزشامل ہیں،8204گاڑیوں کاایگزاسٹ ٹیسٹ مکمل،زہریلادھواں خارج کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں ایندھن کےمعیارکی جانچ کےدوران17پٹرول پمپس کادورہ کیا گیا،36سیمپلزمیں سے2 کوغیرمعیاری قرار دیا گیا، کارروائی جاری...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس...
مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس ٹیم پر حملے میں ایک افسر سمیت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی سماء نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں مزید 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ متعلقہ حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے...
اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے کلی پسند خان میں ہونے والے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ جس میں ایک میجر سمیت تین اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش...
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔ قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا...
بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔آئندہ 24...
کیا ویڈیو گیمز فالج کے شکار افراد کو بازو اور ہاتھ کی حرکت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہیں؟ شمالی آئرلینڈ کی کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ (کیو اے بی) میں جاری ایک منفرد تحقیق اسی سوال کا جواب تلاش کر رہی ہے جس کے ابتدائی نتائج امید افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی چپ سے فالج کا مریض شطرنج کھیلنے لگا بی بی سی کے مطابق67 سالہ راڈنی ہیملٹن، جو کبھی ایک پرجوش گٹارسٹ تھے، کو 46 سال کی عمر میں فالج ہوا جس سے ان کا بازو اور ہاتھ مفلوج ہو گئے۔ آج وہ کیو اے بی کی نئی تحقیق میں شامل ہیں اور ویڈیو گیمز کے ذریعے بازو کی حرکت واپس پانے کی اُمید رکھتے ہیں۔...
پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے لیے برطانیہ کی باوقار شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں منگل (5 اگست) سے کھل گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سرکاری ملازمین کے لیے جاپانی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا نادر موقع، 26 لاکھ ڈالر مختص شیوننگ برطانوی حکومت کا عالمی اسکالرشپ پروگرام ہے جو ان افراد کی معاونت کرتا ہے جن میں مضبوط قیادت کی صلاحیت ہو اور جو اپنی کمیونٹی اور ملک میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہوں۔ یہ اسکالرشپس ان پیشہ ور افراد کے لیے ہیں جنہیں گریجویشن کے بعد کم از کم 2 سال کا کام کا تجربہ حاصل ہو۔ اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازوں کا خرچ، ویزا فیس اور رہائش و روزمرہ اخراجات کے لیے ماہانہ...

22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا.مشاہد حسین سید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
کلیم اختر: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جون 2025 کی ٹیکس مدت کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی،پہلے ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 18 جولائی اور پھر 4 اگست تک بڑھائی گئی تھی۔ ایف بی آر کے مطابق اب ٹیکس دہندگان 8 اگست 2025 تک ریٹرن فائل کر سکیں گے،سہولت صرف مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانیوالے ٹیکس دہندگان کو ہے،سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کا اعلان کیا گیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، اگست 2025 کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ قیمت میں 0.77 روپے کی ممکنہ کمی متوقع ہے، جو کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جا رہی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات: نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کروائی گئی، جس پر 4 اگست 2025 کو سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے مطابق اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین کو واپس ملنے کا امکان ہے۔ یہ کمی ترمیم شدہ پیداواری معاہدوں، بجلی کی بڑھتی طلب،...
چینی کی بڑھتی قیمتوں نے مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ملک میں ان دنوں چینی کے بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن نے چینی بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دید یا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔اس کے علاوہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورگزشتہ ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی...
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائزسندھ کا اہم اعلان، موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی،پہلے 14 اگست 2025 کی ڈیڈ لائن تھی، اب 31 اکتوبر 2025 نئی آخری تاریخ مقررکر دی گئی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے عوام کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا،نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کا حصول لازم، پرانی پلیٹس تبدیل کرانا ضروری ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ اسرائیلی وزرا اور دیگر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی پر پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام کی موجودگی اور ان کا یہ مکروہ اعلان کہ ’’ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے‘‘ نہ صرف عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی خطرناک اور دانستہ کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد حالات کو بگاڑنا اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ...

ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا:مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیک ہولڈرز کی اہم شخصیت سے ملاقات اور کریک ڈاؤن سے ڈالر قابو میں آگیا۔ حوالہ ہنڈی اور گرے مارکیٹ چلانے والوں کیخلاف متعلقہ اداروں کی کارروائی اور اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی بھاری خریداری کو بریک لگنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر دو روپے سستا ہوگیا۔ قدر مزید گرنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کو بالآخر نیچے ہی آنا ہے۔ ایکسپورٹرز اور ذخیرہ اندوز بھی ڈالرز مارکیٹ میں...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 مقدمات میں سزا سنائی جا چکی، مگر ہائیکورٹ نے ان کی کسی سزا کی تاحال توثیق نہیں کی، ٹرائل کے دوران قانونی تقاضوں کی عدم پیروی کے باعث شفافیت پر سنگین سوالات اٹھنے لگے۔ عمران خان کی قانونی ٹیم مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ ان کے خلاف مقدمات تقاضے پورے نہیں کئے گئے جن کی آرٹیکل 10 اے ضمانت دیتا ہے۔ سینئر وکلاء کے مطابق اگرچہ پی ٹی آئی قیادت گزشتہ دو سال کے دوران عمران خان کے رہائی کی موثر حکمت عملی بنانے میں ناکام ہے. ٹرائل کے دوران قانونی تقاضوں کی عدم پیروی عوام میں سنگین شک وشہبات پیدا کر رہی جس کا سیاسی فائدہ ان...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے...

کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا، امیر مقام
کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے 5اگست کو صبح 10بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کل کا دن سیاست کا نہیں کشمیریوں سے یکجہتی کا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے 5 اگست کے بجائے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا۔حریت کانفرنس کے رہنماوں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم...
خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے صوبے میں موٹر سائیکلوں کیلئے خصوصی فیچر کی حامل نئی نمبر پلیٹس کے حصول کی آخری تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
سندھ میں نئی نمبر پلیٹس لگانے کی تاریخ 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کر دی گئی، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس سے قبل یہ ڈیڈلائن 3 اپریل پھر 15 مئی اور بعد ازاں 30 جون 2025 تک توسیع کر دی گئی تھی، تاہم شہریوں کی سہولت اور بڑھتے رجسٹریشن عمل کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔15 جولائی کو صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے اعلان کیا تھا کہ پرانی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف 14 اگست تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جو نئی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ کراچی میں گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال...