2025-11-04@18:51:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1204
«فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا»:
(نئی خبر)
لاہور میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج نے صورتحال کو سنگین کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد اہلکار لاپتا بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ایسی ویڈیوز اور اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مظاہرین نے کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اور مظاہرین جو کچھ بھی ہاتھ میں آتا ہے، اسے تباہ کرتے جا رہے ہیں۔ فیصل کامران نے الزام عائد کیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرتشدد رخ اختیار کر چکا ہے۔...
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور مشہور یوٹیوبر حیا طلحہ کو اپنی ایک نئی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حیا طلحہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور اپنی فیملی و لاگنگ کے باعث مداحوں میں کافی مقبول بھی ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ تاہم حال ہی میں ایک وی لاگ میں ایسا منظر دکھا دیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کردیا اور وہ حیا طلحہ کی اس غفلت پر حیران رہ گئے۔ وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں حیا اپنے بیٹے کیان کی چوسنی کو اپنے منہ میں دباتی ہیں جس پر صارفین نے خبردار کیا کہ یہ بچے کی صحت کے لیے مضر...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں طبی عملہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک ڈاکٹر یا نرس نے خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات کی تصدیق کی ہے۔۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف یہ چشم کشا نتائج ڈبلیو ایچ او یورپ اور یورپی کمیشن کے اشتراک سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے سامنے آئے جو اکتوبر 2024 سے اپریل 2025 کے دوران 29 یورپی ممالک میں کی گئی۔ اس تحقیق میں تقریباً ایک لاکھ افراد سے رائے لی گئی جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور مریض شامل تھے۔ ’ذہنی صحت کا بحران دراصل صحت...
سابق ڈی جی آئی ایس آئی (فیض حمید) کا کورٹ مارشل ہورہا ہے، آپ تعلق کو ذاتی اور سیاسی بنادیں توجوابدہی ہوگی، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔انہوں نے کہا کہ سابق...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ریلز ویڈیوز اب کسی بھی دوسری زبان کے بجائے صارف کی اپنی زبان میں بولتی سنائی دیں گی۔کمپنی نے اس سہولت کے لیے میٹا اے آئی کا نیا نظام شامل کیا ہے جو ریلز ویڈیوز کو خودکار طور پر ترجمہ، ڈب اور لبوں کی مطابقت (lip-sync) کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر انگلش، ہسپانوی، ہندی اور پرتگیز زبانوں میں دستیاب ہوگا۔مثال کے طور پر اگر کوئی صارف برازیل میں تیار کی گئی کھانے کی ویڈیو دیکھے تو اب وہی ویڈیو اس کی اپنی زبان میں آواز اور لب و لہجے کے ساتھ پیش ہوگی۔ میٹا اے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کیسپرسکی کی ایک حالیہ سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 69.5 فیصد ملازمین اور کاروباری افراد کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور ان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ چکا ہیجب ان کے ساتھیوں (39.5 فیصد)، دوستوں یا رشتہ داروں (30 فیصد) نے ان کے ان لاک کمپیوٹر پر مذاق کیا۔ ان شرارتوں میں اکاؤنٹس سے مزاحیہ پیغامات یا ای میلز بھیجنا، ڈیسک ٹاپ کا اسکرین شاٹ بطور وال پیپر لگانا، یا غیر متوقع تصاویر اور نوٹس رکھنا شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 1.8 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خود ایسے مذاق کیے۔کیسپرسکی کے ماہرین کے مطابق اسی نوعیت کے...
پشاور(نیوز ڈیسک) دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔تاہم ذرائع کے...
فرانس میں پاکستانی سفیرممتاززہرا بلوچ نے پرنسپلٹی آف مونا کو میں بطور سفیر اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پرنسپلٹی آف موناکو میں بطور سفیر اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں۔ فرانس میں پاکستانی سفارت خانہ کے آفیشل ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر نے 7 اکتوبر 2025 کو موناکو کے شاہی محل میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران اپنی اسناد سفارت پیش کیں ۔(جاری ہے) شاہی محل آمد پر پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پرنسپلٹی آف موناکو کی محافظ کمپنی ڈیس کیرابینیرز کا معائنہ کیا، اس کے بعد انہیں شاہی محل کے ہال آف مررز میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے پرنسپلٹی آف موناکو کے فرمانروا شہزادہ البرٹ دوم کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد سفارت...
سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، اس رات وہ اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔ مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کر دی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب...
سعودی عرب کے دارالحکومت میں جاری ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں اس سال سعودی خواتین مصنفات کے کام اور تخلیقی صلاحیتوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جس سے مملکت کے بڑھتے ہوئے ادبی منظرنامے میں ان کی موجودگی نمایاں ہوئی۔ میلے میں کئی معروف اور ابھرتی ہوئی خواتین ادیباؤں نے اپنی تازہ ترین تصنیفات پیش کیں اور ان کے پسِ منظر پر گفتگو بھی کی۔ مَہا الراشد — “Stories of My City” سعودی مصنفہ مَہا الراشد نے اپنی نئی کتاب “Stories of My City” (میری شہر کی کہانیاں) کے ذریعے شہری زندگی کے اُن پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے جہاں پرانی گلیاں اور جدید طرزِ زندگی ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ریاض سیزن 2025: تفریح، کھیل،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا اس رات وہ اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔ مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور...
پاکستان شوبز کی اداکارہ صائمہ قریشی کا ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ اب اس پر فیصل قریشی نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی سے ان کی کزن صائمہ قریشی کے اس وائرل بیان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا تجربہ اور نظریہ ہوتا ہے تاہم وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایسی بہت سے خواتین ہیں جو کام کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں بہت کامیاب بھی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے باہمی مشاورت شروع کر دی ہے اور اپنے اراکینِ اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین مشاورت کے بعد اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے اور نیا امیدوار لانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اس سلسلے میں پشاور میں موجود ہیں۔اسی سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا...
ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال...
ویب ڈیسک:علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے لاکھوں صارفین کو ایک اہم اور تشویشناک وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے کمپیوٹرز کو بروقت اپ ڈیٹ نہ کیا تو وہ خطرناک سائبر حملوں کا شکار بن سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ونڈوز 10 کے اجرا کو 10 سال مکمل ہونے کے بعد 14 اکتوبر 2025 سے اس آپریٹنگ سسٹم کی باضابطہ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب ونڈوز 10 صارفین کو مائیکروسافٹ کی طرف سے نہ تو سیکورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی اور نہ ہی کوئی تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔مائیکروسافٹ کے سینئر ایگزیکٹیو نے اپنے تازہ بلاگ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-11-9 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کل(بروزجمعہ) فیصل آبادآئیںگے یہاںوہ کریسنٹ گرائونڈ شیخوپورہ روڈپرشام تین بجے بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس پروگرام میںہزاروںطلباوطالبات رجحان ٹیسٹ دیںگے جس میں کامیاب ہونے والے طلباوطالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انہیں روزگارمیں معاونت فراہم کی جائے گی۔ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرو اکر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔ نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے، نوجوان اس پروگرام میں اپنا نام اور مقام بنا کر آئی ٹی کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے او اپنے...
میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’اسٹیٹس کوئسچن‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر سوالات پوسٹ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کے درمیان براہِ راست بات چیت اور انٹرایکشن کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف اپنے اسٹیٹس میں سوال شامل کر سکتا ہے، جس کے جواب دیکھنے والے براہِ راست دے سکیں گے۔ تمام جوابات خفیہ ہوں گے اور صرف سوال پوسٹ کرنے والا صارف ہی انہیں دیکھ سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا ہر نئے جواب پر صارف کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جبکہ وہ منتخب جوابات کو...
بانی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو بھجوائیں گے: بیرسٹر گوہر
—جیو نیوز گریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف...
"وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں" علی امین گنڈا پور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں" مزید :
وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر...
26ویں آئینی ترمیم کیس ؛کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک میں سیلاب کی بروقت وارننگ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم منصوبے کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: سیلاب میں پاکستان کا قصور نہیں، جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار بھی جاری یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کا عنوان ’ماڈرنائزیشن آف ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان‘ ہے جس کا مقصد پاکستان کی موسمیاتی مزاحمت کو بہتر بنانا اور پی ایم ڈی کی صلاحیت کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ درست، بروقت اور قابل بھروسہ موسمیاتی و ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا تیار، تجزیہ اور جاری...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیشِ نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بِیٹا پروگرام کے ذریعے نئی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی اپ ڈیٹ آئی او ایس 25.27.73 میں کالز ٹیب کے لیے ایک نیا مشترکہ حب متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر میں کال سے متعلق تمام افعال کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کال شروع کر سکیں گے، میٹنگ رکھ سکیں گے، ڈائلر تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور فیورٹ کانٹیکٹس سنگل اسٹریم لائنڈ انٹرفیس کے ذریعے مینج کر سکیں گے۔ یہ اپ ڈیٹ صارفین کو کال مینج کرنے اور روز مرہ کے روابط کو تیز...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائو ں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے سفیر ایچ ای انا لیپل کیلئے پاکستان میں کامیاب اور موثر خدمات کی خواہش بھی ظاہر کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔اسحاق ڈار نے ٹمپرڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-6 اسلام آباد (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، استعفا فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ایچ ای سی کی جانب سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم جو کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ حیات نجفی کو اہم ذمہ داریاں تفویض
شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی صاحب کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی ذمہ داری مولانا حیات عباس نجفی صاحب کے سپرد کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات اپنی تجربہ کار قیادت اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت اور امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سندھ کی سطح پر اہم تنظیمی فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی سندھ اور جنوبی سندھ کے لیے علیحدہ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی...
امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کرنے اور ملک میں اپنے کاروبار کو ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پی اینڈ جی کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ترقی کی رفتار بڑھانا اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کے ساتھ تیل و گیس شراکت داری، پشاور بلاک کی بحالی پر اہم پیشرفت میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنیپروکٹر اینڈ گیمبل نے اپنے بیان میں کہا کہ پی اینڈ جی پاکستان اور گلٹ (Gillette) پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی جبکہ صارفین کو خطے کی...
سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز پشاور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہےکہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے اور کوشش ہےکہ اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں۔پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سےدیا جائےگا اور یہ بجٹ مستحکم بجٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو...
کنزیومر مصنوعات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل نے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی اعلامیہ کے مطابق خطے کے دیگر ملکوں سے تیار کردہ مصنوعات ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے زریعے صارفین تک پہنچائی جائیں گی۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی اینڈ جی نے اپنی عالمی حکمتِ عملی کے تحت ترقی اور قدر میں اضافے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے کاروباری اور عملیاتی ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی اب ایک تیسرے فریق (ڈسٹری بیوٹر) کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات فراہم کرے گی۔ اس فیصلے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور جِلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کر...
ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، متحدہ وفد نے اعتراض کیا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے وطن واپسی پر ملاقات کرے گا، حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرےگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بشریٰ رند نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے، موجودہ قیادت کے رویے نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے بیان میں بشریٰ رند نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے، موجودہ قیادت کے رویے نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سابق رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی بی اے پی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے اپنے دفاعی بجٹ میں 8.2 فیصد اضافے کا اعلان کردیاجس سے اس کا حجم 66.3 کھرب وان (تقریباً 47.1 ارب ڈالر) ہو جائے گا۔ یہ اعلان جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز ستترویں یوم افواج کے موقع پر کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کو امن کی بنیاد قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے دور میں داخل ہوچکی ہے جہاں تعاون اور مشترکہ ترقی کا جذبہ کمزور ہورہا ہے اور ہر ملک کو اپنے دفاع کے لیے خود پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
بشریٰ رند : فائل فوٹو بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بشریٰ رند نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے، موجودہ قیادت کے رویے نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے قبل سابق رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی بی اے پی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکی ہیں۔
میسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے فیس وصول کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘، اسنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کی کوشش یہ اقدام اس وقت کیا جا رہا ہے جب لاکھوں صارفین نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی یادگار پوسٹس کو پلیٹ فارم کی میموریز والے فیچر میں محفوظ کیا ہے۔ اسنیپ چیٹ نے سنہ 2016 میں میموریز فیچر متعارف کروایا تھا جو صارفین کو اپنی عارضی پوسٹس کو مستقل طور پر محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم نئی پالیسی کے تحت اب وہ صارفین جن کے میموریز ڈیٹا کا حجم 5 گیگا بائٹ (جی بی) سے تجاوز کر...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے...
سٹی42: پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے اچھی خبر ، حکومت نے 5 فیصد رعایت کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اب 31 اکتوبر تک 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں 25 لاکھ سے زائد افراد پراپرٹی ٹیکس دہندہ ہیں، جن میں لاہور کے ساڑھے 8 لاکھ ٹیکس دہندگان شامل ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں محکمہ ایکسائز نے 12 ارب روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جبکہ صرف ستمبر کے مہینے میں ساڑھے 9 ارب روپے کی وصولی کی گئی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ حکام کا کہنا ہے کہ 30...
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب تصدیق شدہ فیس بُک پیچ کو جعلی قرار دے دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید نے جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیچ کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو خبردار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ ان کا آفیشل فیس بک پیج غیر تصدیق شدہ ہے۔ثنا جاوید کے نام سے منسوب جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیج ان کا نام اور تصویر استعمال کررہا ہے جہاں فالوورز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے جو حقیقی...
اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنماء کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبے میں فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاء کے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی رہنماء مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنماء مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ امریکی صدر کا مکمل جھکاؤ اسرائیل کی جانب ہے، فلسطینی عوام کو آزادانہ جمہوری انتخابات کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبے میں فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاء کے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔ مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا...
پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ایم این اے و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ جبکہ رکن قومی اسمبلی و سابق سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے بھائی فیصل خان ترکئی نے اپنی اپنی وزارتوں سے استعفے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیئے ہیں۔ وزیر آبپاشی عاقب اللہ نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرکے مجھے آبپاشی کے محکمے کا قلمدان سپرد کیا۔ بطور ورکر کام کرتا رہوں گا۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے وزیراعلیٰ کو ارسال کردہ استعفیٰ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-12 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے جو 20 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا‘ پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو...
صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ مختلف سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن...
انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔دونوں وزرا کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔فیصل ترکئی نے اپنے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے صوبائی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ارسال کیے ہیں، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔سیاسی مبصرین...
دوسر وں کو جوتے مارنے پر اکسانے والے آج ایک دوسرے کو مارررہے ہیں: پنجاب کاپانی ‘ ہمارا پیشہ ‘ نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف : مریم نواز : فیصل آباد میں الیکڑعبس کا افتتاح ‘ بڑے اعلانات
فیصل آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے‘ نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح‘ الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کو سینیٹر بنننے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تھوڑی بہت ناراضی کے بعد دوبارہ گھر واپس آرہا ہے، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاوں گا اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز مریم نواز نے کہا...
حال ہی میں مجھے دو کتابیں ’’ دعاؤں کا آنگن‘‘ اور ’’شہر نامہ (دوم)‘‘ موصول ہوئیں۔ مذکورہ کتاب کے مصنف امین جالندھری ہیں، ’’دعاؤں کا آنگن‘‘ شفیق احمد شفیق کی تخلیقات حمد و مناجات کا احاطہ کرتی ہے۔شفیق احمد شفیق کی پوری عمر لکھنے پڑھنے میں گزری، وہ صحافت کے ساتھ شاعر، نثرنگار اور نقاد بھی ہیں۔ صبح و شام کی علم و ادب کے حوالے سے کارگزاری، آخرکار رنگ لے آئی اس وقت وہ 15 کتابوں کے مصنف تو ہیں ہی ترتیب و تدوین کے اعتبار سے بھی ان کا کام اہمیت کا حامل ہے۔ زیر طبع کتب میں بھی 19 کتابوں کے نام درج ہیں۔ ’’دعاؤں کا آنگن‘‘ پر نقادوں اور تبصرہ نگاروں نے اپنی بہترین آرا سے...
میں اپنے کالم کا آغاز،کراچی کے شہرت یافتہ آرکیٹیکٹ اور معروف شہری منصوبہ ساز عارف حسن کے اس جملے سے کروں گی کہ ’’ شہر مردہ نہیں زندہ ہوتے ہیں، اگر آپ ان کی ضروریات پوری نہیں کریں گے تو یہ خود سے اپنی ضروریات پوری کرتے رہیں گے۔ ‘‘ سنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں بھوک سے نڈھال، نقاہت زدہ معصوم اور بے زبان جانور بھی کشتیوں میں امداد پہنچانے والے رضاکاروں کو حسرت اور امید سے دیکھ رہے تھے، یہ امید کہ شاید انسانوں کو ان کا اور ان کے بچوں کا درد محسوس ہو جائے۔ بدقسمتی سے اس آفت سے انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان مخلوق بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل تصاویر کھینچی جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نےبرطانیہ،فرانس اور جرمنی میں تعینات اپنے سفیر فوری طور پر واپس بلا لیے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے تنازع کے سلسلے میں مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔تہران نے ای تھری کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے قبل اپنے پہلے عملی اقدام کے طور پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے طلب کیا، یہ اقدام اس احتجاج کے طور پر کیا گیا کہ ان ممالک نے ’’ٹرگر میکانزم‘‘ کا عمل شروع کیا ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب روس اور چین کی جانب سے ایران پر...
تہران نے ہفتے کے روز جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو “مشاورت کے لیے” واپس بلا لیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ اقدام اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک — جنہیں ای تھری (E3) کہا جاتا ہے — کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ سے کچھ ہی گھنٹے قبل تہران نے پہلا عملی ردِعمل دیتے ہوئے اپنے سفیروں کو واپس بلایا۔ یہ اقدام ایران کی جانب سے بطور احتجاج اٹھایا گیا، کیونکہ ان تینوں یورپی ممالک نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے لیے’’ٹرگر میکانزم‘‘ کا استعمال کیا ہے۔ یہ پیش...
لبنان: حسن نصراللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا اجتماع اور تناؤ میں اضافہ ایران نے تین یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا لبنان: حسن نصراللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا اجتماع اور تناؤ میں اضافہ لبنانی تنظیم حزب اللہ آج ستائیس ستمبر بروز ہفتہ اپنے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی پہلی برسی منا رہی ہے، جنہیں 27 ستمبر 2024 کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ وہ حملہ تھا، جس نے ایک ایسی جنگ کو جنم دیا، جس میں حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا اور لبنان کے بڑے حصے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔ حسن نصراللہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ایران نواز تنظیم کے روح رواں...
ایران نے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق ایک بڑی پیشرفت میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ فیصلہ تینوں یورپی ممالک کی جانب سے ’’ٹرگر میکانزم‘‘ فعال کرنے کے ردعمل میں بطور احتجاج کیا گیا۔ ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے E3 اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹرائیکا کی شرائط ناقابل قبول ہیں۔ ہم دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کیے لیکن وہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تھے۔ دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر ہارس رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “گالی گلوچ” کے الزام میں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ اسی دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی سپر فاؤرز میچ میں بھارت کے خلاف متنازعہ جشن کے لیے وارننگ دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ہارس رؤف کی یہ پینلٹی خود برداشت کریں گے۔ دوسری جانب، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی...
نیو یارک (نوائے وقت پورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں صدر ٹرمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاکستان نے جنگ رکوانے پر صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کیا۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔ کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ جنگ کی وجہ سے جو حالات بنے ان سے پاک امریکہ تعلقات میں خوشگوار موڑ آیا۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر...
سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبد الرحمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوٹیوب نے بالآخر ایک ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ویڈیوز کے اختتام پر نمودار ہونے والی ریکومینڈیشنز اور لنکس کو اب کنٹرول کرنا ممکن ہوگا۔ یہ پوپ اپ اکثر ویڈیو کے آخری لمحات دیکھنے میں رکاوٹ بنتے تھے جس پر صارفین کی جانب سے شدید شکایات کی گئی تھیں۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب پر ایک نیا ہائیڈ (Hide) بٹن دیا جا رہا ہے جو اسکرین کے اوپری دائیں کونے پر موجود ہوگا۔ اس بٹن کو کلک کرکے ویڈیو بغیر کسی ریکومینڈیشن یا لنک کے دیکھی جا سکے گی، جبکہ دوبارہ لانے کے لیے شو (Show) بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔یہ فیچر فی الحال صرف اس ویڈیو...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ’اس وقت میرے ملک کو شدید مون سون بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کا سامنا ہے۔ ان قدرتی آفات نے پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ہم اس کے بہت زیادہ اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس سے سنہ 2020 کے سیلاب میں ہم 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پورے عزم کے ساتھ کلائمیٹ ایجنڈا پر عمل درآمد...
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں نئے منصوبے اور تعاون کے نئے شعبے شامل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں 14 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جے سی سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جہاں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ہے، 14 ویں جے سی سی میں...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
سٹی42: پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس پر جاری 5 فیصد رعایت کی مدت ختم ہونے میں صرف 7 دن رہ گئے ہیں مگر شہریوں کی بڑی تعداد اب تک اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھا سکی۔ ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز ملازمین کی سستی کے باعث 40 فیصد سے زائد ٹیکس دہندگان کو اب تک چالان ہی موصول نہیں ہو سکے۔ لاہور میں ساڑھے 8 لاکھ پراپرٹی یونٹس میں سے صرف 57 فیصد کو چالان بھجوائے جا سکے ہیں۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز حکام کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 25 لاکھ پراپرٹی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ہر...
علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی جہاد کرنا چاہتا ہے تو فوج میں شامل ہوکر کرے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سویت یونین کے آنے کے بعد ہم نے جہاد کیا لیکن وہ ریاست کی اجازت سے ہوا، اس کے بعد جو فساد ہوا اسے جہاد نہیں کہا جاسکتا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علما نے ‘پیغامِ پاکستان’ میں واضح فتویٰ دیا کہ پاکستان کے اندر مسلح جدوجہد جائز نہیں، پاکستان کا آئین اسلامی دستور ہے، اگر کوئی نظام کو نہیں مانتا تو شہریت سے دستبردار ہوجائے۔ اگر پاکستان کے شہری ہیں تو وعدہ کررہے ہیں کہ آئین و...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی گفتگو کا انداز اپنی ترجیحات کے مطابق بدل سکیں گے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین نے حال ہی میں ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اس نئے فیچر کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق پرسنلائزیشن پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟ اس کے علاوہ کاسٹیوم انسٹرکشنز کا سیکشن بھی موجود ہے جسے صارفین بوٹ کے جوابات کو اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ اس پیج میں...
میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت واضح ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت...
بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کے پیش نظر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو کر بانڈز جاری کیے جائیں جن میں چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز بھی شامل ہیں تاہم یورو بانڈ یا سکوک بانڈ جاری کرنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ یہ عالمی مارکیٹ کی طلب اور کم از کم ایک درجہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے بہتری پر منحصر ہے۔ پانڈا بانڈ دسمبر 2025 تک متوقع ہے اور اس کا پہلا لین دین 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی حد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ایچ-1بی ویزا (ورک ویزا) فیس میں بڑے اضافے پر پیدا ہونے والی الجھن کے بعد وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ایک ڈالر کی یہ بھاری فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر عائد ہوگی، موجودہ ویزا ہولڈرز اور تجدید کرنے والوں پر نہیں۔ Clarification has arrived… as expected, it’s a sign of testing the water and finding it deeper than expectations, so the US is backtracking now.. The US imposition of #h1bvisa fee will not apply on existing H1B holders and it’s not going to be an annual fee…so, the impact on… pic.twitter.com/A6iSmiNWCL — Amit Sethi (@MyWealthGuide) September 21, 2025 وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ہفتے کی رات...
کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے 30سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں، ہمارا مقصد اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو میڈیا کیمروں کے سامنے سروائیکل ویکسین لگوا نے کے بعد کہا ہے کہ ویکسین سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویکسین مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اس ویکسین کے آجانے کے بعد کسی بیٹی کی اس مرض سے جان جائے، ملک میں منفی ذہن رکھنے والے بھی اللہ کرے راہ راست پر آجائیں، اگر اس ویکسین میں کوئی خرابی ہوتی تو میں اپنی بیٹی کو نہ لگواتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔ کراچی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے تمام منفی پروپیگنڈے کو مؤثر طریقے سے رد کرتے ہوئے اپنی کمسن بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر نہ صرف قوم کو یقین دہانی کروائی بلکہ ایک واضح پیغام دیا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وزیرِ صحت نے ایک خصوصی تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے ویکسینیشن کے عمل کا مشاہدہ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ ویکسین نقصان دہ ہوتی تو کیا ہم اسے اپنے ہی بچوں کو لگواتے؟ ہم صرف عوام...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ...
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم...
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔ کراچی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس مہم کے آغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی اکلوتی بیٹی کو سرویکل کینسر (ایچ پی وی) سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ جس طرح اپنی بیٹی عزیز ہے، اسی طرح مجھے قوم کی بیٹیاں بھی عزیز ہیں۔ دنیا کے 150 ممالک میں یہ ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور پاکستان 151واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ منفی باتیں کرنے والے اپنی اصلاح کریں اور قوم کو گمراہ نہ کریں۔ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہے اور ہمارا فرض ہے کہ...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کوسروائیکل کینسرکی ویکسین لگوادی ۔کراچی میں سروائیکل کینسر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی، بعد ازاں بیٹی کی انگلی پر خود مارک لگایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق ’ اس مہم کےآغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے، اس پروپیگنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا‘ ۔وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اپنی 30 سالہ سیاسی کیرئیر...
سام سنگ نے اپنی اسمارٹ ٹیکنالوجی کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے فیملی ہب اسمارٹ فریج پر اشتہارات دکھانے کا پائلٹ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد سام سنگ کے صارفین جلد ہی اپنی کچن میں موجود فریج کی اسکرین پر پروموشنل ایڈز دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تجربہ اس وقت امریکا میں منتخب ماڈلز پر جاری ہے، جسے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے فعال کیا گیا ہے۔ اشتہارات فریج کے کَوَر اسکرین پر اس وقت ظاہر ہوں گے جب اسکرین پر موسم، رنگ یا ڈیلی بورڈ تھیم سیٹ ہو اور ڈیوائس آئیڈل حالت میں ہو۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کے لیے ”روزمرہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے جلد ایک ساتھ مستعفیٰ ہو جائیں گے جس کا مقصد پاکستان کو بحران میں دھکیلنا ہے لیکن اس منصوبے میں ناکامی اور رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا۔جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ "حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے ،لگ بھگ ایک ساتھ ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلیے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ ملکی حالات کی تیزی سے بدلتی ہوئی رفتار اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ سے اور کچھ جج عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ یہ صورتحال ملک کو ایک بار پھر سیاسی و آئینی بحران کی طرف لے جا سکتی ہے، پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ادارہ پارلیمنٹ کی روح تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو اسے چاہیے کہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی...
پاکستانی معاشرہ عمومی طور پر قدامت پسند سمجھا جاتا ہے جہاں کئی عالمی رواج اور انداز اب بھی کھلے عام قبول نہیں کیے جاتے۔ میڈیا بھی اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے، اور اکثر اداکارائیں ٹی وی پر بازو کھلا یا بغیر دوپٹے کے لباس پہننے سے گریز کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکاراؤں نے عمر چھپانے کی روایت توڑ دی، کون کب پیدا ہوا، سب بتا دیا تاہم چند ایسی فنکارائیں بھی ہیں جو تنقید یا ردعمل کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی کے فیشن اور انداز کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ یہ وہ اداکارائیں ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور انداز بلا جھجک شیئر کرتی ہیں اور اپنی حقیقی شخصیت کو مداحوں کے سامنے لے آتی...
آپ لوگ دو پیٹشنر ہیں ؟مطیع اللہ جان کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرجسٹس محسن اختر کیانی سے سوال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ساتھ آئے۔ اس موقع پر صحافی مطیع اللہ جان نے ججز صاحبان سے سوال کیا کہ آپ لوگ دو پیٹشنر ہیں ؟اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہم انڈیپنڈنٹ پیٹشنربھی ہیں،سارے انڈیپنڈنٹ پیٹشنر ہیں۔ مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ اپیل آپ سب نے چیلنج کی ہے،جس پر ججز جواب دیئے بغیر آگے چل دیئے۔ جسٹس افتخار چوہدری کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ایک تصویر جنرل مشرف کے مارشل لاء پر بھاری پڑ گئی تھینتائج جو بھی ہوں ججز کاخود آکر اپنے کیس لڑنا ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس جہانگیری نے وکیل مقرر کرنے کے بجائے خود دلائل دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جسٹس طارق محمود سپریم کورٹ پہنچے اور سائلین کے گیٹ سے کارڈ لے کر عدالت میں داخل ہوئے، ان کے ہمراہ دیگر ججز بھی موجود تھے۔ ۔جسٹس طارق سے اظہار یکجہتی کیلئے جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سپریم کورٹ پہنچے۔ جسٹس طارق محمود سپریم کورٹ پہنچے اور سائلین کے گیٹ سے کارڈ لے کر عدالت میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کے نام لکھے گئے خط میںکہا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور جرات مندانہ فیصلے کریں، آپ کے دلیرانہ فیصلے قوم کی تقدیر کی کتاب میں لکھے جائیں گے رپورٹ کے مطا بق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لکھے گئے خط میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کو سپریم کورٹ سے صرف 31کلومیٹر کی دوری سے یہ خط لکھ رہا ہوں جہاں کے دروازے مجھے اور میری اہلیہ کو انصاف دینے کےلئے 772 دن سے بند ہیں، میری اہلیہ بشری بی بی نہایت صبر و تحمل سے غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک...