2025-09-18@04:42:32 GMT
تلاش کی گنتی: 179

«پاک بھارت جنگ ہوئی تو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کیلئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔ایک انٹرویوم یں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے لیکن اگر صورت حال اس طرف بڑھتی ہے تو تماش بین بھی...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرامہ بلبلے کے مشہور اداکار نبیل ظفر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کے جنگی رویے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے بخوبی واقف ہے اور اگر صورتحال خراب ہوئی تو ہر پاکستانی سپاہی بن کر وطن کیلئے لڑے گا۔ نبیل ظفر نے کہا کہ جنگ انسانیت کے لیے تباہ کن ہوتی ہے، اور اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس کے اثرات سرحد کے دونوں جانب معصوم شہریوں پر پڑیں گے۔ انہوں نے خطے میں...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں، پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی، انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے۔ بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ سب جگہ ہمیں مار پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا اسرائیل اور بھارت کا اتحاد فطری ہے، دونوں اسلام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز جب بھارت نے انٹر نیشنل بارڈر کے مختلف حصوں سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاکستان بھیجے تو پاک فوج نے ان ڈرونز کی مخصوص  صلاحیت کو فوری جانچ لیا اور انہیں ہارڈ کل  یعنی ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنانے کے بجائے فوری اپنی جنگی اسٹریٹجی کو تبدیل کیا اور ان بھارتی ڈرونز کو سوفٹ  کل کیا گیا یعنی پہلے ان ڈرونز کو پاکستان کے اندر اور نیچے آنے دیا گیا پھر ان کو ہیک کر کے چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنا یا گیا ۔ جب بھارت ????????نے اسرائیلی ڈرون بھیج کر سمجھا کہ پاکستان گھبرا جائے گا...پاکستانی فوج: "لے بھائی، جی تھری نکال!"تین گولیوں میں خواب چکنا چوراسرائیلی ٹیکنالوجی کی ایسی کی تیسی – RIP! pic.twitter.com/09XDXcVmA8...
    سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  چیئرمین بلاول بھٹو  کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔  چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ جنگ حکمت سے لڑی جاتی ہے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا۔بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے  کہاکہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔ بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟ ’’جنگ ‘‘...
      بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ کیا جاتا تو اس کے شواہد ضرور ہوتے ،بھارتی حکومت کو فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے ، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کر رہی...
    مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔ اداکار نے مزید کہا کہ یورپ نے سیکڑوں سال لڑنے کے بعد سمجھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت کو بھی یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے، ہر بار جب الیکشن آتا ہے تو اپنے ہی...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر پر فائر کیے اور اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج دنیا بھر میں سنی جائے گی۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل پر نظر رکھی گئی، انڈیا سے جو بھی چیز آتی ہے اُس کی مکمل اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے...
    فائل فوٹو۔ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں پر پاکستان نے 9 ہزار میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی منصوبےقائم کیے ہیں۔ پاکستان سالانہ تقریباً 120 ارب یونٹ بجلی بناتا ہے جس میں سے 27 فیصد بجلی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے سندھ اورجہلم کے پانی سے پیدا ہوتی ہے۔ان دریاؤں پر تربیلا، منگلا، نیلم جہلم، کیروٹ اور غازی بروتھا پن بجلی منصوبے لگے ہیں۔ اگر بھارت کو آبی جارحیت سے روکا نہ گیا تو ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔ پاکستان سالانہ 120 ارب یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے، اس میں سے 32 ارب 40 کروڑ یونٹ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے سندھ اور جہلم پر قائم پن بجلی منصوبوں سے...
    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب...
      اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ...
    بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت چناب بیسن میں پکل دل (1,000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، کوار (540 میگاواٹ) سمیت دیگر منصوبے لگا رہا ہے جو 2027-28 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کہتے ہیں بھارتی اقدامات ’واٹر اسٹرائیک‘ ہیں جوسرجیکل سٹرائیک سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کایہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستانی دریاؤں کاپانی آخرکہاں گیا؟ بھارت نے یہ پانی روک کرکہیں اسے اپنے کسانوں کے لیے استعمال کرنا تو شروع نہیں کردیا۔...
    قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف...
    پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے نست و نابود کر دیا جائیگا،عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سندھ طاس معاہدے اور داخلی سیکیورٹی پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا نرندر مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی، پہلگام حملے...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی ، دعائیں حاضر ہیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے ، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔سکھ برادری نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے ، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔2016 سے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا مقصد قیادت کو قومی و صوبائی امور سے آگاہ کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں. انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے...
    رکن پنجاب اسمبلی نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی سیمینار بعنوان ’’پاک بھارت مسائل، پاک فوج کا کردار، کشمیر، دہشتگردی، پانی اور دیگر مسائل، حل کیا؟ اور یو این او کا کردار” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں حنا پرویز بٹ نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد، عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اہم ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میںپاکستانیوں کو...
      —ویڈیو گریب ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شارق جمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ شارق جمال نے یہ بھی کہا کہ قوم فوج کے ساتھ ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی  قرۃ العین نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو جواز بنا کر بھارت جارحیت پر اتر آیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو گئی تو اس سے خطے میں کتنا نقصان ہو سکتا ہے اور اس کے چین اور امریکا پر کیا اثرات مرتب...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدگی، جنگی جنون اور پاکستان پر...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ سکھ برادری  نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے،  اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو  پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں، اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، پاکستان ہماری...
    شانگلہ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اسی طرح متحد ہے جس طرح ہمارے آبائو اجداد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیرمقام نے ان خیالات کا اظہار ضلع شانگلہ میں مختلف بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی مسلح افواج سے بے پناہ محبت و عقیدت...
    پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد...
    پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ...
    امریکن کانگریس کے 2 اراکین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور امریکا کو ایسی کسی صورتحال کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی پاکستانی امریکن تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد...
    موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
    آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ اگر پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر صحافیوں کےلیے دنیا کے خطرناک ترین...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان اور مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ ا گر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔  وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، مسلم لیگ لائرز فورم سمیت دیگر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی، اب جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئے گی تو پورا خیبر پختونخواہ اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کو معلوم ہے جنگ آسان ہے اور نہ ہی عورتوں کا کھیل، پوری امید ہے جنگ نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو مردوں کی ہوگی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ بھارت جنگ کی باتیں بہت کر رہا ہے لیکن پاکستان کی قوم یکجا ہے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی، پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کے دفاع کیلیے جانیں بھی دے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے بچہ بچہ ملک کی حفاظت کرنا جانتا ہے، وقت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خطے میں پرامن رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا۔لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا  کہ آج کل افسوس ناک صورتحال سے پورا خطہ گزر رہا، بھارت میں اکھنڈ بھارت کے حامیوں کواپنی سوچ پر نظر ثانی کرنی چاہیے، ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصف دہائی تک بنگلہ دیش سے دور رہے لیکن اب بنگلہ دیش اپنے اصل کی طرف لوٹ آیا ہے، بنگلہ دیش...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا دو ٹوک موقف ہے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا ہندو دھرم دوسرے مذہب کا احترام کرنا سکھاتا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈراما فلاپ ہو گیا ہے، مودی نے ہمیشہ انتخابات میں مذہب کو نشانہ بنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کئیرا فلپس کو ایک اہم انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا دوٹوک اور ذمہ دارانہ مؤقف پیش کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، لیکن اسے ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو ہم بھرپور قوت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کشیدگی نہیں...
    سابق وفاقی وزیر اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا، کیونکہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی اسٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی چین کا سچا دوست ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پاکستان انڈیا کشیدگی میں دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے، کیوں کہ...
    سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری : فوٹو فائل سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر تو دیہاتوں میں لوگ قتل ہوجاتے ہیں، ہم کیسے خاموش رہیں گے، پانی روکنے کےلیے 15 سے 20 سال چاہیے ہوتے ہیں، یہ کوئی نلکا تو نہیں کہ آپ بند کر دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کا اتنا شور مچا رہا ہے لیکن ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا، کل آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دیے ہیں، دنیا دیکھے گی اصل میں بھارت دہشت گردی کا گڑھ ہے۔ وزیراعظم کا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی توثیق پر چین...
    فائل فوٹو پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقعات وابستہ کرلیں۔ امریکا میں سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا جنگوں کے خاتمے اور دنیا میں پائیدار امن قائم کرنے کا مقصد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیر دو جوہری طاقتوں میں سب سے بڑا فلیش پوائنٹ ہے۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت یا تحقیق  کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی غیر منطقی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ہو سکتا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں...
    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ نے بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ پہلگام دہشتگردی کے واقعہ کے بعد کشیدگی نہ بڑھے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کو آج یا کل بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متعدد سطحوں پر مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی اس معاملے پر بھارت اور پاکستان دونوں تک پہنچنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک...
    ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان  جنگ  کا  دروازہ  بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  اپنی ناکامی کو...
    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے جو بھارت کرے گا ویسا جواب دیں گے، ہم نے دوست ملکوں سے کہا ہم پہل نہیں کریں گے، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکمل شواہد کے ساتھ بریفنگ دی ہے، بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہوگیا ہے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہو گیا، اس نے اگر ہمارے پانی کے ساتھ کوئی گڑبڑ کی تو جنگ تصور ہو گی۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق...
    مظفرآباد:وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ  ‎بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب کیلئے تیار ہے، پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے۔ ‎بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ‎وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دئیے ہیں بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر حملوں کا کوئی اثر نہیں آیا کیونکہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے اور این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا بہترین نظام ہے.(جاری ہے) وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور...
    بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان بھی شملہ سمیت تمام معاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشت گردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان...
    بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نےکشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرےگا۔ تاہم بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو مناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے RT کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق حکمرانوں کے 1980 کی دہائی کے آخر میں سوویت افغان جنگ میں شامل ہونے اور مغرب کی جانب سے جہادیوں کو تربیت دینے اور ان کی ترغیب دینے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے فیصلوں کو...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان انہوں نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے...
    بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں، اس نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی...
    سٹی 42 : سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ یہ جنگ کے متعلق کیسی باتیں کر رہے ہیں، کیا بتاتے ہیں کہ ہم نے دو ہتھیار بنا لیے تو دنیا کو دکھائیں، آپ اس سب سے منہ چھپاتے پھریں گے، پاکستانی اپنے فوج کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔  سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالات کشیدہ چل رہے ہیں، بھارت ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے، جو واقع پیش آیا پاکستان کبھی کسی دہشتگردی کے واقعے کو سپورٹ نہیں کرتا، بھارت کی جانب سے جو الزام لگایا جا رہا ہے جلد حقیقت...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم آپ کا سانس بند کریں گے، میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کیے وہ پوری قوم کی ترجمانی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے، ہندوستانی قوم کو فیصلہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...
    برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پھر کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کر دیا،برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ دو سو فیصد تیار ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب ہی ملے گا۔پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ بھارت خبردار رہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری بارڈر کی بندش اور دیگر اقدامات کے جواب میں پاکستان نے انڈین پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ کا سا ماحول بنا ہوا ہے۔ Pure Pakistan ki phatii padi hai. — Akshit Singh ???????? (@IndianSinghh) April 23, 2025 جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے ان اقدامات کو سراہا وہیں انڈیا کے خلاف مختلف میمز بناتے نظر آئے۔ کئی بھارتی صارفین کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، بھارت جو کرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو تنازع بنانا پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا ہے، دنیا کواس بات کی فکرہونی چاہیے کہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔  بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پر...
    سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات نے علاقے میں ٹینشن بڑھا دی ہے، جبکہ پاکستانی اقدامات جوابی کارروائی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے...
    پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاک بھارت کشیدگی پر مسلم لیگ (ن)نے کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات...
    حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ضرورت پڑی تو حر فورس فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بارڈر پر کھڑی ہوگی، اور ہو سکتا ہے بارڈر بھی کراس کر جائیں۔ انھوں نے یہ بات موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا کہ کوئی بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حر جماعت کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی ایڈونچر ہوا تو...
    اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، آج کے فیصلے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، بھارت نے شور کیا تھا، ہم نے عمل کرکے دکھایا، پانی بھارت کا باپ بھی بند نہیں کرسکتا، یہ کوئی ٹونٹی ہے کہ کوئی بند کردے، خدا نہ خواستہ جنگ ہوئی تو یہ صرف پاکستان اور بھارت کی نہیں ہوگی، پورے خطے میں پھیلے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان دنیا بھرمیں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، بھارت کو یاد ہوگا کہ ہم نے ابھی نندن کو پکڑا چائے پلائی اور واپس بھیج...
    مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ...
    کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسہ دیکر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال بنا کر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے 2 ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کمبوڈیا سے آنے والے 9  مسافروں کو تحویل میں کیوں لیا گیا؟ لاہور اور کراچی میں بھی...
    بھارت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دفعہ 370 کا خاتمہ پہلا قدم تھا، جبکہ کشمیر میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی، ترقی اور انصاف کی فراہمی دوسرا قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لندن کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس میں ایک گفتگو کے دوران پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ علاقہ خالی کر دے تو مسئلہ کشمیر مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔ جے شنکر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا، جب شرکاء میں سے کسی نے سوال کیا کہ کیا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس سوال پر...
    اسلام آباد+ڈیرہ غازی خان  ( اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ )  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ ٓاپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیر اعظم کا ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں۔ ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، اگر محنت کر کے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ پاکستان کی معیشت اب بہتری...
    ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹاکرے سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بولنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹکراؤ سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔ اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996 میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بالنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس...
    رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔...