پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

نیویارک: امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدگی، جنگی جنون اور پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کی طرف کانگریس اراکین کی توجہ دلائی۔

کیتھ سیلف، جو امریکا کی اسپیشل فورسز کے نیوکلیئر یونٹ میں کمانڈر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ وہ جنگ کے اسٹریٹیجک پہلوؤں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بار ایٹمی جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، یہ ایک ایسا راستہ اختیار کرلیتی ہے جس کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا۔‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان جنگ کا تصور بھی خوفناک ہے۔

جیک برگمین نے کہا کہ دنیا میں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکا کو اپنے ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ دنیا کو ناکامیوں سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انسان بستے ہیں، جو اپنی غلطیوں سے اسے تباہی کے دہانے پر لے آتے ہیں، لہٰذا ایسے وقت میں قیادت اور ہوش مندی کی ضرورت ہے۔

تقریب میں پاکستانی امریکن تنویر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت قیام پاکستان سے اب تک کئی فالس فلیگ آپریشنز میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلگام واقعہ کے محض 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی، حالانکہ جائے وقوعہ سے قریبی پولیس اسٹیشن ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حسبِ روایت بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر دھر دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے ماحول میں امریکا کیا کردار ادا کرے گا؟

شرکاء نے توقع ظاہر کی کہ امریکا بھارتی جنگی ماحول کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کرے گا تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھا جا سکے۔ کانگریس اراکین نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اسے متعلقہ فورمز پر اجاگر کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاک بھارت بھی نہیں جنگ کا

پڑھیں:

آج 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ہوئی ہیں؛ عطا اللہ تارڑ

سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آج قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی فتح کا دن ہے۔آج قانون کی جیت ہوئی ہے، اس ملک میں انصاف کے نظام کی جیت ہوئی ہے۔ 

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، حملہ آوروں اور بلاوائیوں نے اس روز دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، بلوائیوں نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو زخمی کیا، توڑ پھوڑ کی اور جلائو گھیرائو کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا طویل عرصے تک ٹرائل ہوا، عدالت کے سامنے تمام شواہد پیش کئے گئے۔ 

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ وہ قانون سے مبرا ہیں، وہ اس طرح کے حملے کریں گے اور کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی، آج ان کے خدشات غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ان سزائوں کے بعد آئندہ کوئی جرات نہیں کرسکے گا کہ وہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرے۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان لوگوں نے جو زبان استعمال کی اور جو کچھ کیا وہ تمام چیزیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیں، روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ماسٹر مائنڈ جیل میں ہے۔ 9 مئی کے ملزمان نے شہداء کی تکریم تک نہیں کی، ملک کے اندر سازش کے تحت باقاعدہ طور پر نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سزائیں قانون کے مطابق اور فیئر ٹرائل کے تحت ہوئی ہیں۔ 

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے اجتماعی کوششوں سے یہ مذموم سازش کی تھی، دشمن نے جب بھی حملہ آور ہونے کا خواب دیکھا، ہم نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔یہ لوگ وہ کام کرنا چاہتے تھے جو دشمن بھی نہیں کر سکا۔ لاہور کے جناح ہائوس میں پروفیشنل ڈاکوئوں کی طرح باقاعدہ لوٹ مار کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ہوئی ہیں، آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی کوشش نہیں کر سکے گا۔ ان ملزمان کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں ہوئی ہیں، اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 

ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف اور پاکستان
  • عمران خان کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی فرق ڈال سکتے ہیں، قاسم خان
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • بھارت کا جواب میں امریکا سے ایف 35طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی کے بعد بھارت نے امریکا سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا
  • امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا
  • بھارت کو اب چین، امریکہ، پاکستان کے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، کانگریس
  • آج 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ہوئی ہیں؛ عطا اللہ تارڑ
  • پاک امریکا تعلقات کی بہتری میں کیا چیز ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی؟
  • امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کیلئے خوش آئند پیشرفت ہے: بلال اظہر کیانی