2025-05-05@20:26:45 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن»:
(نئی خبر)
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ سکول نہ جانا پڑے، نویں جماعت کے طالب علم نے 4 سکولوں میں بم کی دھمکی دے دی ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا، جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط مزید...
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلطان عبدالرحمان المرشاد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے معزز مہمان کے ساتھ پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں اور اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کی نشاندہی کی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم...

چیف جسٹس آف پاکستان کی سیدہ تنزیلہ صباحت کو سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سیدہ تنزیلہ صباحت کو ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی جانب سے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کی جانب سے فراہم کردہ نامزدگیوں کی فہرست سے نام تجویز کرنے کے لیے طویل عمل کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے لیے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے صوبائی چیف سیکرٹریز...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے خاتمے کی اجازت دینا فائر بندی معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا اور غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو سبوتاژکر دے گا.(جاری ہے) پاکستان نے یو این آر ڈبلیو اے کو لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ فائر بندی کے موثر نفاذ، ضروری انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یو این آر ڈبلیو اے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے...
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا۔ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز، اے ایم غضنفر، سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ژوب سمبازا کے علاقے میں پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار افغان حکومت کو سرحد پر موثر انتظام کرنے کا کہہ چکا ہے،امید ہے افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کم عمری میں ذبح کئے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ مزید...
پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور پاکستان سپر لیگ بھی کھیلوں مگر مجھے موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ میرا ٹی10 میں بھی نام آیا تھا لیکن اس وقت دبئی میں ایک سیریز آگئی تھی، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں شامل ہو اور دنیا کی تمام لیگز کھیلے، بدقسمتی سے مجھے ابھی کوئی موقع نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیموں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے والے...
اسلام آباد: پاکستان کے شایان آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایف کے سیمی فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سنگاپور کے میتھیو ٹائی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(0) اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ شایان نے اس فتح سے قبل کوارٹر فائنل میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے جیکوسالا کرلز جان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2، 7-5 سے زیر کیا تھا۔ قبل ازیں شایان نے پری کوارٹر فائنل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورتھ سیڈ سری لنکا...

بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ،جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے،یہ لیب 2018 ء میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے تحت دیتا ہے...
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے تحت...