2025-06-26@10:59:06 GMT
تلاش کی گنتی: 16943

«پر بی جے پی»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کی بہن اور خود ان کی پارٹی ہی نے مائنس کر دیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، علیمہ خان گروپ اور تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سیل مل کر علی امین گنڈاپور کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین خود بھی اس دباؤ کا کھل کر اعتراف کر چکے ہیں، اگر علی امین گنڈاپور صوبائی بجٹ منظور نہ کرواتے تو وہ آئینی طور پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر معیز اور لانس نائیک جبران اللہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،میجر معیز شہید نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔(جاری ہے) حمزہ شہباز نے کہا کہ ان جوانوں کی لازوال قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے،دشمن کے شر سے قوم کو محفوظ رکھنے کی خاطر ان بہادر جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسکی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے، قدرت کا انتقام دیکھیں جو نوازشریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہوگیا۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کررہی ہیں،اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے، علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹیو بجٹ منظور کروایا،ورنہ آئینی طور پر انکا گھر جانا طے تھا،علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا گروپ علی امین کیخلاف مہم چلا رہا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جب کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو کہ آئینی و قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے مالیاتی بجٹ کی منظوری  اور کٹوتی کی تحاریک کا عمل شروع ہوا۔ اجلاس میں خزانہ ڈویژن کے 14 مطالبات زر منظوری کیے لیے پیش کیے گئے جب کہ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60تحاریک پیش کیں۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کٹوتی کی تحریکوں کا مقصد یہ ہے کہ ہم پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی زیادہ کر دی ہے، یہ عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں۔ ساڑھے 500...
    یہ خبر پڑھ کر پاکستان کے قابل فخر خاندانی نظام سے دل اچاٹ ہو گیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمیں اپنی جائیداد زندگی ہی میں بچوں کے نام منتقل کر دینی چاہیے، انہیں انتظار کروانا چاہیے یا وصیت لکھنی چاہیے کہ اس کے مطابق وہ خود ہی پراپرٹی اور نقدی وغیرہ کا بٹوارا کر لیں؟ اس سوال سے قطع نظر جس بے بسی اور قید تنہائی میں کراچی کے ایک فلیٹ میں ماضی کی مشہور سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی موت واقع ہوئی، وہ ہماری مشرقی اخلاقی اقدار کی موت ہے۔ ہم اپنے خاندانی نظام پر بڑا فخر کرتے ہیں۔ اسلام کے مطابق والدین کا بہت بلند مقام و مرتبہ ہے۔ خاص طور پر ماں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی بہن اور خود ان کی جماعت ہی نے مائنس کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جو شخص نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے آیا تھا، آج قدرت کے انتقام کا نشانہ بن کر خود نہ صرف گھر بلکہ اپنی ہی پارٹی سے مائنس ہو چکا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور خود علی امین نے بھی آج اس بات کا برملا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو صوبائی بجٹ منظور کروایا، ورنہ ان کا گھر...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کر سکتے۔وکیل لطیف کھوسہ نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا کہ آپ کا آشیرباد چاہتے ہیں، آپ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا سکتے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ...
    — فائل فوٹو پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ اسپیل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارشاسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہو سکتی...
    علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں لہٰذا ان سے رجوع کریں۔بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے...
    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا کہ بیرسٹر سیف بھیجے گئے تھے انھوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بجٹ اتنی جلدی اور مجبوری میں کیوں پیش کیا گیا، کہا کہ علی امین گنڈا پور کو میرے پاس بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کی اجازت سے بجٹ میں وہ تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہوں گا یہ میرا حتمی فیصلہ ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے...
    ویب ڈیسک : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے لیے عدالت نے وزارتِ قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے یا ان کا جیل ٹرائل کرنے کے حوالے سے وزارتِ قانون کو خط لکھا ہے۔ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارتِ قانون کو خط لکھا جا چکا ہے، تاہم کسی قسم کا جواب موصول نہیں ہوا، جس پر اب دوبارہ خط ارسال کیا گیا ہے تاکہ آئندہ سماعت...
    یورپ کے دارالحکومت برسلز میں سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپی یونین اور بیلجیئم پارلیمنٹ کے اراکین، اعلیٰ یورپی حکام، معروف کاروباری شخصیات اور یورپی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس ثقافتی پروگرام کا اہتمام منسٹری آف کامرس اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد یورپ میں پاکستان کے تاریخی و تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا اور پاکستان میں تجارت و سیاحت کے وسیع مواقع سے دنیا کو روشناس کروانا تھا۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ خواتین کی دستکاری سے تیار کردہ خصوصی ملبوسات کی نمائش نے مہمانوں کی خصوصی توجہ حاصل کی، جو پاکستان...
    کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق مون سون کے دوران ایئرپورٹ پر کیڑوں کی افزائش کی وجہ سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ کھلی اشیاء اور ساز و سامان کو محفوظ انداز میں باندھا یا ذخیرہ کیا جائے تاکہ شدید موسم میں نقصان سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے یا باندھنے کے انتظامات کی بھی ہدایت...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی، ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔ انہوں...
    پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
    ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد شعیب بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے رپورٹ میں قتل کی وجہ رکشے میں سواریاں بٹھانے پر زبانی تکرار بیان کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے پنج پیر میں رکشہ اڈہ میں سواریاں بٹھانے پر تکرار کے دوران رکشہ ڈرائیور کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صوابی میں محمد زوہیب سکنہ پنج پیر ڈاؤم ونڈ نے زخمی حالت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ رکشے کا ڈرائیور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کے مطابق پنج پیر رکشہ اڈہ میں سواریاں بٹھانے کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے وزیر خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور سے مکالمہ کیا ہے کہ جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ وزیر خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے اور  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کرنے کا راستہ دکھا دیا۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شاہ فیصل بھی علی امین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔  لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کی پی...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر احتجاج کی راہ پر گامزن ہو گئے، صوبے بھر سے ملازمین پشاور کا رخ کر رہے ہیں۔ احتجاج کا مقصد پینشن میں ممکنہ کٹوتی اور ڈسپریٹی الاؤنس میں کمی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے صدر وزیر زادہ کے مطابق تمام ملازمین سٹی نمبر ون اسکول میں جمع ہوں گے اور بعد ازاں اسمبلی چوک کی جانب مارچ کریں گے، جہاں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اگیگا کےصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ پینشن میں کسی قسم کی کٹوتی ہرگز قبول نہیں اورصوبائی بجٹ میں تجویز کردہ 15 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس ناکافی ہے ہمیں وفاق کی طرز پر کم از کم 30 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس...
    —فائل فوٹو جھنگ کی بستی کھوکھراں والی میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔شیخوپورہ: عدالت میں پیشی پر آنے والوں پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقدوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا میں عدالت میں پیشی پر آنے والوں پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
    دی ہیگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون 2025)ایسی کوئی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے افراتفری پیدا ہو،ایران میں رجیم چینج پر ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا،میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ جلد از جلد معمول پر آ جائے،نیٹو سمٹ کیلئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی سے ہمیشہ انتشار پیدا ہوتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ اتنی زیادہ افراتفری ہو۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ”رجیم چینج“ (حکومت کی تبدیلی) سے متعلق اپنے پہلے مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرنے...
    لاہور: پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس” کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔ علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان” اور "آسرا ترکی” کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع...
    کراچی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں 2024 کو انسانی حقوق کے لیے سیاہ سال قرار دے دیا گیا۔ کراچی پریس کلب میں ایچ آر سی پی نے پریس کانفرنس کے دوران جمہوریت، اظہار رائے اور اقلیتوں کے حقوق پر سنگین سوالات اٹھائے اور 2024 کو انسانی حقوق کے لیے بدترین سال قرار دیا۔ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ جمہوری اقدار کی تنزلی، عام انتخابات میں شفافیت پر سوالات اور اختلاف رائے پر پابندیاں ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر نے دوران حراست قتل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال اور ماورائے عدالت قتل عام ہوتے...
    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس افسر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-14
    خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کی منظوری کے بعد، عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی بجٹ 2025-26 کو صوبائی اسمبلی سے منظور کر لیا۔ بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں دھواں دار خطاب کیا اور وفاقی حکومت اور اداروں پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ وہ بجٹ سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اگر وہ بجٹ منظور نہ کرتے تو ان کی حکومت کے خاتمے کی سازش تیار تھی۔ ’صوبے میں معاشی ایمرجنسی لگانے کی سازش ہو رہی...
    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا اتھارٹی 30 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
    امریکی صدر کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران جنگ میں امریکا کو دھکیلنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔صدرٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کیلئے ٹیکساس کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔ ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔ دوسری جانب مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی10پیسے فی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے شخص کو زور دار ٹکر ماری۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیرلائن نے خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائیرپورٹ سے 55 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔کراچی سے جدہ، دوحہ اوراستنبول کے لیے 8 پروازیں منسوخ کی گئیں، اس کے علاوہ کراچی سے دبئی کے لیے غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ لاہور سے شارجہ، مسقط اورریاض کے لیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور، دبئی اورابوظبی کیلیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں، قومی ائیرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز 13 گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی جب کہ لاہور سے دمام کی پروازب بھی تاخیرکا شکار ہے۔اسلام آباد سے دبئی کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز15 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، بحرین سے اسلام آباد...
    واشنگٹن: ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ فضائی کارروائیوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ نہیں ہو سکا، بلکہ ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے کے مطابق اسے صرف چند ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے بیشتر سینٹری فیوجز ابھی بھی محفوظ ہیں اور نقصان صرف زمینی سطح کی تنصیبات تک محدود رہا۔ امریکی فضائیہ نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے 26 جون سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سلسلے کے تحت 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، دادو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جب کہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اس کے علاوہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔محکمہ...
    عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی صدر سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ قابض اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ غزہ کے خاتمے پر بھی مجبور کرے، سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت نہیں بننا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے جلد از جلد خاتمے پر زور دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اغوا کئے گئے اسرائیلی (قیدیوں) فوجیوں کو واپس لایا اور غزہ کی پٹی کے لئے حماس سے آزاد، ایک مشترکہ حکومت قائم کی جانی چاہیئے نیز اسرائیلی سیاستدانوں کو چاہیئے...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، آج امکان تھا بانی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، جب تک ممکن تھا ہم بجٹ روک سکتے تھے ہمارے پاس 30 جون تک وقت تھا تب تک بانی کی ہدایات بھی آجاتیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانی کے بنیادی حقوق کا کسی کو کوئی پاس نہیں ہے، عدالتی احکامات کا بھی کسی کوئی پاس نہیں، عدالتیں خود اپنے احکامات پر عمل کرانے سے گریزاں ہیں۔ انہوں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ کل مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کریگا ،ذرائع کے مطابق ممکنہ فیصلے اور اس کے نتائج کے بارے میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانانے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آئین کی تشریح کے لیے دو طریقوں پر منحصر ہے۔ ایک عام آئین کی طرح لغوی اور پیڈینٹک پڑھنے والا آئین ہے۔ دوسرا لبرل اور نامیاتی ہے جہاں بنیادی طور پر بنیادی آئینی اقدار کی پیروی کی جاتی ہے اور اسے برقرار رکھا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی یہ عدلیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گولارچی (نمائندہ جسارت) تعلقہ گولارچی میں پانی کی شدید قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے، جہاں دو سب ڈویژن سمیت 25 سے زائد شاخوں میں پانی نہ ہونے کے باعث لاکھوں ایکڑوں پر مشتمل مہنگے ہائبرڈ بیج کی فصلیں سوکھنے لگی ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال پر گولارچی آبادگار فورم کے رہنماؤں نے المکہ رائس مل میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تین دن کی مہلت دی ہے کہ اگر کوٹری سے نئون فلیل شاخ میں پانی کا بہاؤ نہ بڑھایا گیا تو گولارچی بائی پاس پر واقع مین تھر کول روڈ مکمل بند کر دیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے ملک فضل اعوان،رفیق آرائیں ریاض آرائیں، ملک ناصر اعوان، حاجی ثنا اللہ جت، چوھدری آصف حمید ،غلام مصطفیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ادارہ واسا کو واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں تبدیل کئے جانے کے بعد شہر میں نکاسی و فراہمی آب کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا، واسا کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ وافر مقدار میں ہو نے کے باوجود واسا انتظامیہ نے شہر کے80فیصد علاقوں کے عوام کوبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا جواز ظاہرکرکے پینے کے پانی سے محروم کردیا اور گذشتہ 15دن سے پانی کی فراہمی مکمل بند ہو نے پر مساجد میں بھی وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے اور گیلن مافیا پیاسے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں پینے کے پانی کے بحران پر ابتک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ابوظہبی میں ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش کیا۔ حکومت پاکستان نے محمد سیف السویدی کو پاکستان-یو اے ای تعاون کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ دیا ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027 ء میں شروع ہوگی۔چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری نے داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ان سائٹس میں مین ڈیم، پاور ہاؤس، ٹرانسفارمر ز اورنوتعمیرشدہ قراقرم ہائی وے شامل ہیں۔ جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے دورے کے دوران پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32پروازیں منسوخ ہوگئیں۔قومی ائر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4سے 13گھنٹے تاخیر ہوئی ۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائرپورٹ کی 55پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ائر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ائر کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 2025-26 کے لیے 55,137.334ملین روپے کابجٹ سٹی کونسل میں پیش کردیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی ے 2025-26 کے بجٹ میں کل آمدن 55,283.606ملین روپے، جبکہ مجموعی اخراجات 55,137.334ملین روپے، 146.272ملین روپے بچت کے ساتھ شامل ہیں، کل آمدن میں 44,149.843ملین روپے اور 2133.763 ملین روپے جبکہ فنڈز برائے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 9,000.000 ملین روپے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اخراجات31,591.494 ملین روپے اور Contingent 3,048.015 ملین روپے، ریپیئر اور مینٹی ننس 414.610ملین روپے جبکہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹس، کاموں کا تخمینہ 3,013.200ملین روپے، ڈیولپمنٹ ورکس (CLICK) 7,434.000 ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اخراجات کا تخمینہ 9,000.000ملین روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے بھی پینشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر محمد طاہر نور نے سینٹرل زونل آفس کراچی میں پارٹنر بینک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد تیسری سہ ماہی (Q3) کے دوران ادائیگیوں کے عمل میں پیش آنے والے تکنیکی اور انتظامی مسائل کا جائزہ لینا اور آئندہ چوتھی سہ ماہی (Q4) کی قسط کی ادائیگی کے لیے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے عملی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینا تھا۔اجلاس میں بی آئی ایس پی سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی شیخ، ڈائریکٹر محمد اکرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ جبکہ بینک کی جانب سے شیخ عمیر اسد (سینئر پروڈکٹ مینیجر)،...
    گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو زبرداست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں سو توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بے سرو سامانی کے باؤجود اپنی ایمانی طاقت سے دنیا کی طاغوتی طاقتوں کو شکست دی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو زبرداست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں سو توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بے سرو سامانی کے باؤجود اپنی ایمانی طاقت سے دنیا کی طاغوتی طاقتوں کو شکست دی۔ انہوں نے منگل کے روز اسمبلی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فیڈرل محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ ہراسگی (FOSPAH) کے تعاون سے کراچی میں ٹی ڈی اے پی ہیڈ آفس میں ورک پلیس ہراسگی ایکٹ پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا۔اس سیمینار کا مقصد ٹی ڈی اے پی کے افسران اور عملے کو کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ سے متعلق آگاہی دینا تھا، جس میں قانونی ڈھانچے، شکایت درج کرانے کے طریقہ کار، اور ایسے احتیاطی اقدامات کو اجاگر کیا گیا جو ایک محفوظ اور باوقار کام کا ماحول پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔تقریب میں فوسپا کی ریجنل ہیڈ سندھ سبیکا شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ایک جامع سیشن پیش کیا جس...
    سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی جب کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں، تفتیشی افسر کے بعد کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔ عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی۔ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ...
      اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سفارتی وفد کو عشائیہ دیا اور دنیا بھر بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد دیتاہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر لوٹے۔ انہوں...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے  بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر لوٹے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی موقف کی ترجمانی کی۔ وزیراعظم نے کہا...
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کے پی کا بجٹ 23 جون کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، کے پی اسمبلی نے جو کیا وہ بظاہر لگتا ہے عجلت میں کیا گیا۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ممکن تھا کہ وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی کا نفاذ کرتی۔ یہ بھی پڑھیے ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں: سلمان اکرم راجہ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے کیسز میں ضمانت منسوخ ہونے پر افسوس ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اسی نظام سے بہرحال ٹکراتے رہیں...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی چیئرمین کو صوبائی بجٹ پر بریفنگ دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بجٹ پاس کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کو بجٹ سے متعلق قانونی اور آئینی پیچیدگیوں کے ساتھ راہ میں حائل اپوزیشن کی چالوں سے بھی آگاہ کیا۔مشیر اطلاعات نے عمران خان کو گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی سازشی بیٹھک اور بجٹ کی منظوری نہ دینے کی صورت میں اپوزیشن کے لائحہ سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پر آئینی ماہرین کی رائے لی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بجٹ کی...
    اسکواش کی دنیا میں اپنا مقام دوبارہ چھیننے کے سفر پر گامزن پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستان کی جوڑی نے کوریا کے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں کل اس کا سامنا میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ گیمز کی تفصیل پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا...
    چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے چیئرمین کو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف راہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔ بلاول...
    سینئرسیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہاہے کہ ایٹمی طاقت کی وجہ سے کوئی ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا، دنیا میں نیوکلیئر آرمڈ ریس شروع ہو گئی ہے، جنگوں نے پیغام دیا ہے کہ نیوکلیئر بم ہی بچا سکتا ہے ورنہ لوگ کھا جائیں گے، ہمیں اپنی معیشت ٹھیک کرنی چاہیے اور تعلیم کو عام کرنا چاہیے ۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کررہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ، قوم مل کر شکست دے گی ، ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں ہیں ، ہم نے پہلے بھی جنگ جیتی ہے اور آگے بھی جیتیں گے، بھارت نے...
    ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد خلیجی فضائی حدود کی بندش کے بعد متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں آج تاخیر سے متاثرہ شیڈول کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح قطر سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود کی بندش نے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا۔...
    سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایک عام بیکٹیریا کی ایک قسم پلاسٹک فضلے کو پیراسیٹامول میں بدل سکتی ہے۔ یہ دریافت سائنس دانوں کو ری سائیکلنگ کے نئے طریقوں تک لے جاسکتی ہے۔ پلاسٹک کے باریک ذرات جن کو مائیکرو پلاسٹک کہا جاتا ہے، صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتا ہے جس میں ہارمون میں مداخلت اور متعدد اقسام کے کینسر شامل ہیں۔ سائنس دان پائیداری کے ساتھ پلاسٹک فضلے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے متعدد طریقوں کی آزمائش کر رہے ہیں۔ آزمائے گئے ان طریقوں میں پلاسٹک فضلے سے مطلوبہ چھوٹے مالیکیول بنانے کے لیے بیکٹیریا اور ان کے خامروں کے استعمال نے مثبت نتائج پیش کیے ہیں۔ مئیکروبز کے میٹابولزم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ اسمبلی نے ایک سو چھپن ارب روپے مالیت کے ضمنی بجٹ 2025-26 کی منظوری دے دی، اپوزیش کی کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد کر دی گئیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دلچسپ جوابات دیے، ایوان میں طنز و مزاح کا تبادلہ بھی ہوا۔سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے لیے 156 ارب روپے مالیت کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا۔ حکومت کی جانب سے 84 مطالبات زر پیش کیے گئے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی 735 کٹوتی کی تحاریک کو مسترد کر دیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدالتوں، اسمبلی، گورنر ہاؤس اور قرضوں سے متعلق اخراجات کی وضاحت پیش کی۔ پیٹرول کی قیمتوں پر ایم...
    راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی رتلے اور کشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کا ایک نجی پیغام عوامی کر دیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق عالمی سطح پر رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایسی گفتگو عموماً راز میں رکھی جاتی ہے، مگر ٹرمپ نے اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کر دیا۔اس پیغام میں مارک رُٹے نے ایران پر امریکی حملوں کو “غیر معمولی اقدام” قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی جرات اور فیصلہ کن قیادت کسی اور میں نہیں تھی۔ یہ پیغام بظاہر سگنل ایپ پر بھیجا گیا تھا۔نیٹو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام واقعی مارک رُٹے کا ہی تھا،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے کا ایک نجی پیغام عوامی سطح پر جاری کرکے عالمی سفارتی آداب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ پیغام ایران پر ٹرمپ کی کارروائی کی تعریف پر مشتمل ہے۔ ایسے پیغامات کو عمومی طور پر عالمی رہنماؤں کے مابین خفیہ رکھا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہ مارک رُٹے کا پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر پوسٹ کیا۔ یہ پیغام بظاہر محفوظ پیغام رسانی کی ایپلیکیشن ’سگنل‘ پر موصول ہوا تھا، جس میں رُٹے نے نہ صرف ایران کے خلاف ٹرمپ کی سخت کارروائی کو سراہا بلکہ اسے غیر معمولی فیصلہ قرار دیا۔ پیغام میں مارک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دودھ صحت بخش غذا ہے جو کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے، نیند بہتر کرنے اور کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد میں لیکٹوس ہضم کرنے والا انزائم (لیکٹیز) کم ہونے لگتا ہے، جس کی وجہ سے دودھ پینے کے بعد بدہضمی، گیس، پیٹ پھولنا یا نیند میں خلل جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ یہ حالت لیکٹوس انٹالرینس کہلاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لیکٹیز انزائم دودھ میں موجود لیکٹوس کو چھوٹے مالیکیولز میں توڑتا ہے تاکہ جسم آسانی سے جذب کر سکے۔ جب یہ انزائم کم ہو جائے تو دودھ ہضم...
    پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245  پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بہت عرصہ ہوگیا ،بانی پی ٹی آئی پر 300مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے بانی پی ٹی آئی 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، 5 دن کے اندر عمران خان کو 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی بیوی...
    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور محمد عثمان طارق کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟ محمد عامر لیگ میں پہلے بھی کیریبین پریمیئر لیگ کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور 39 میچوں میں 18.09 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی پر جرنلسٹ فیلوشپ کا آغاز کردیا جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ فیلو شپ کے لیے سندھ کے کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ٹریننگ میں کلائمٹ گورننس اور کلائمٹ فنانس میں شفافیت کو درپیش چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ مؤثر کلائمٹ ایکشن کے لیے ضروری مکینزم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اس فیلوشپ کا مقصد صحافیوں کو کلائمٹ چیلنجز، کلائمٹ فنانس اور کاربن مارکیٹس وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے اور صحافت کے ذریعے عام افراد اور ذمہ داران تک ان...
    ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پیک شدہ دودھ اور پاؤڈر دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ ڈیرہ سیکٹر میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی رکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنیوں کی طرف سے کسانوں سے دودھ کی خریداری کیلئے قائم 500 کے لگ بھگ ملک کلکشن پوائنٹس بھی ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں ڈیری سیکٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد رواں مالی سال میں ڈیری سیکٹر سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو میں تین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر منظور کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بارہا دعویٰ کیا گیا تھا کہ بجٹ کی منظوری سے قبل عمران خان کی رہنمائی اور مشاورت ضروری ہے، تاہم اس کے باوجود گزشتہ شب اسمبلی نے بجٹ کو منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بجٹ منظوری سے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایات کے مطابق بجٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔ تاہم یہ ملاقات عدالتی احکامات کے باوجود نہ ہو سکی، اور انہوں نے وفاقی و پنجاب حکومت پر الزام...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کرلیا۔ نئے مالی سال کے لیے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی۔ بجٹ کی منظوری سے قبل اپنی تقریر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔ صوبائی اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظورکرتے ہوئے 66 محکموں اور اداروں کے مطالبات زرکی مد میں 1962 ارب روپےکی منظوری دی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس میں مجموعی طور 66 محکموں اور اداروں کے مطالبات زرکی مد میں 1962 ارب روپےکی منظوری دی۔ اسپیکر کی...
    سٹی42: زہریلا دودھ پینے سے تین بچے جاں بحق  ہوگئے ماں کی حالت تشویشناک  ہے  راولپنڈی کے علاقے بھٹہ نیک عالم سے متاثرہ بچوں اور ان کی ماں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نوہیل ولد صائم مسیح، چار سالہ منسہ دختر سلیم مسیح ،8 ماہ مارثہ دختر سلیم مسیح سے ہوئی واقع محلہ راجہ سلطان میں تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا ۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے   پولیس نے میتیں تحویل میں لے لیں اور مزید تحقیقات شروع کردیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئیں،
    کے پی بجٹ پاس کرنا ضروری نہیں تھا، ہمارے پاس 30جون تک کا وقت تھا، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، آج امکان تھا بانی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، جب تک ممکن تھا ہم بجٹ روک سکتے تھے ہمارے پاس 30 جون تک وقت تھا تب تک بانی کی ہدایات بھی آجاتیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانی کے...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے بیان پر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے بیان پر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے جواب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے ان کا جو بیان آئے گا اس پر من و عن عمل کا پابند ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہمیں وہ قبول ہو گا اس معاملے پر بار بار بات کر کے ایشو نہ بنایا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سے صحافی نے...
    پی ایچ اے کے مری شہر میں سجاوٹ اور ہارٹیکلچر بارے خصوصی اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی تفریحی سہولت کے لئے مری شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،اس حوالے سے مختلف منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، سجاوٹ،خوبصورت پلانٹرز کی تنصیب اور دیواروں پر خوبصورت ڈیزائن کی کشیدہ کاری کی گئی ہے،ہارٹیکلچر کے حوالے سے بھی شاندار اقدامات کئے گئے ہیں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے)راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے مری شہر کا خصوصی دورہ کیا، ہارٹیکلچر،سجاوٹ اور موسمی پھولوں کی تزین وآرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی،سجاوٹ اور ہارٹیکلچر...
     لاهور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء )  عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے حالیہ دنوں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد، امن اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل ہیں۔" ملاقات میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون تا یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس عرصے کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں...
    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے...
    پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے ،خیبرپختونخوا میں بجٹ منظوری پر سلمان اکرم راجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوابجٹ منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے۔ کے پی میں بجٹ منظوری پرسلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کل خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور ہونا مکمل طور پر حیران کن تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 جون کو معاملہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے آیا، سیاسی کمیٹی نے پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی توثیق کی تھی، بانی سےملنےنہ دینےکی صورت میں بجٹ کی آخری ممکنہ تاریخ تک منظوری طے ہوئی تھی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ قومی مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد میں قیمتی جانوں کی قربانیاں شامل ہیں، پاکستان پولیو فری بنانے کے لیے ہماری سیاسی اور عملی وابستگی غیر متزلزل ہے۔(جاری ہے) سید مصطفی کمال نے کہا کہ معمول کی ویکسینیشن کو مضبوط بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے پیشہ...
    کراچی: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جبکہ 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان وقفہ 75 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے موزوں ترین حالات فراہم کرے گا۔ فلکیاتی عوامل کے مطابق اگر 26 جون کی شام موسم صاف رہا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اس پیشگوئی کی روشنی میں یکم...
    سپارکو نے پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ہجری سال کا آغاز 27 جون 2025ء سے ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بجکر 32 منٹ پر متوقع ہے، 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔ ترجمان سپارکو نے مزید کہا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پاکستان میں یکم محرم الحرام 1447ہجری 27 جون 2025ء کو...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس" کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔ علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان" اور "آسرا ترکی" کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع کرنے، بزرگ شہریوں...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) دبئی میں بڑے پیمانے پر ویزہ فراڈ سکیم میں ملوث 21 افراد کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائین سنادی گئیں۔ امارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویزہ سے متعلق سب سے بڑے گھپلوں میں سے ایک میں ملوث مختلف قومیتوں کے 21 افراد کو سزا سنائی گئی ہے، اپنے فیصلے میں دبئی سٹیزن شپ اینڈ ریذیڈنسی کورٹ نے ملزمان کو مجموعی طور پر 25.2 ملین درہم ( 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ کیا ہے جن پر رہائشی ویزوں کے غیر قانونی استحصال اور کارکنوں کے واجبات کا تصفیہ کیے بغیر ان کی سہولیات کی بندش کے الزامات تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی ویزہ فراڈ...
    محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے خلائی و بالائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جب کہ 26 جون کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 28 گھنٹے 15 منٹ ہو چکی ہوگی جو رویت کے لیے موزوں مانی جاتی ہے۔ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے...
    کے پی حکومت نے بجٹ پاس کرنے کیلئے عمران خان کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو بجٹ پاس کرنے کی کیا جلدی تھی، بجٹ میں بانی سے کیا چھپایا گیا ہے اسے پاس کرنے کیلئے بانی کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہمیں روکنا ہے تو روک لے ہم ہم نہیں ڈرتے، ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کریں، ایف آئی آر دینی ہے دے دیں، انہیں خوف ہے کہ...
    —فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظلاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز...