2025-11-05@21:34:44 GMT
تلاش کی گنتی: 290

«پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری»:

(نئی خبر)
    سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے لئے اگر کوئی حقیقی امیدوار ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عالمی سفارتی مشن کے موقع پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر سب نے تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، برسلز سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے سفارتی وفد کی قیادت میں جاکر جو...
    اسلام آباد: بیرون ملک سفارتی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کل رات 9 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے استقبال کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی واپسی پر کراچی اور اسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کو حکومت سے بجٹ مذاکرات پر بریف کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے اسلام آباد بھی آئیں گے جہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں غیر ملکی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی، دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کیس کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جاوید حنیف نے...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھکر  کی ویمن ونگ صدر سیدہ ثمر بتول کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔   بلاول  بھٹو نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیدہ ثمر بتول کا قتل میرے لئے صدمہ  کی خبر ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔  اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان بلاول بھٹو  نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار...
    حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دنیا کو پاکستان کا موقف بیان کرنے کیلئے آئے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے منتخب کارکنان سے خطاب کیا۔تقریب میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم اور سینئیر کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، جمہوری استحکام اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے شیراز بٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے...
    — فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میں جسٹس خالد اسحاق نے اس درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار اشبا کامران نے تحریری دلائل دیے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری پنجاب سے منتخب نہیں ہوئے۔درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کی ایم این اے شپ کو چیلنج نہیں کیا، میں نے بیک وقت دو پارٹیوں کے سربراہ کی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔درخواست گزار نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2 سیاسی...
    ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے،  پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ...
    پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کہتا کچھ کرتا کچھ اور ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشت گردی کروائی ہے۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا، پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کردیاچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ ٹرمپ انتظامیہ کے...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں عید منائی ہے۔بلاول بھٹو زرداری اعلیٰ سطح کے وفد کی صدارت کر رہے ہیں جس کے ہمراہ وہ امریکا کے دورے پر ہیں۔پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی رہنما کہاں کہاں عید منائیں گے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت ’امن مشن‘ کو امریکی کانگریسی استقبالیے میں مرکزی حیثیت حاصلپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے پاکستان ہاؤس میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی میزبانی میں منعقدہ عشائیے کے استقبالیے میں دو جماعتی امریکی قانون...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے،جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے نئےبیان میں اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے،کہا ہے کہ روٹی اور میٹھی چیزیں کھانا بند کریں،اور ورزش شروع کریں،خود ہی فٹ ہوجائیں گے. کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فٹنس کا راز بتا دیا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھی۔ تاہم اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتا یا ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔ اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں، اور ورزش شروع کریں تو خود ہی فٹ ہوجائیں گے۔  
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی دراصل اسرائیلی وزیراعظم کی کاپی ہے، مودی گجرات کا قصائی بنا، پھر کشمیر کا قصائی اور اب سندھ تہذیب کو روندنے کی خواہش رکھتا ہے۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو تبدیلیاں کیں، وہ اسرائیل سے متاثر ہوکر کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر آبادکاروں کے ماڈل سے، پاکستان اس وقت تمام معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، صرف ایک ملک ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی چارٹر سے بھاگ رہا ہے اور وہ بھارت ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچا ئوتحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔  بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی...
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی. صدرآصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، بلاول...
    بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ تفصیلات مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ...
    ‏‎‏‎ فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا کہ ‏‎گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا۔انھوں نے کہا ‏‎شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔ ‏‎گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ‏‎پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک...
    لاہور (خبر نگار، نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ اشبا کامران نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جا سکتی۔ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے، استدعا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو زرداری کی اسمبلی سے رکنیت سے نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق سابق وزیراعظم، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ہائیکورٹ میں چیئرمین بلاول...
    ندیم افضل چن—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیاپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں دیے گئے نکات بد نیتی اور لا علمی پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں۔ ندیم چن...
    شازیہ مری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کرنے کا عمل مکمل طور پر شفاف تھا، بلاول بھٹو کے خلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے۔ بلاول بھٹو نے ثابت کردیا مثبت سوچ، ڈائیلاگ سے اہم قومی امور حل کیے جاسکتے ہیں، شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں اور دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مجھے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مجھ سے درخواست کی کہ میں...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔   برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025
    لاہور (ندیم بسرا) بھارت کو شکست فاش دینے میں فوج کا پچیس کروڑ عوام نے ساتھ دیا۔ قوم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جھوٹ کا لبادہ اوڑھنے والے گجرات کے قصاب مودی کو دنیا نے رسوا ہوتے دیکھا۔ چین، ایران، ترکیہ اور آذربائیجان سمیت دوست ممالک کا شکریہ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اگر امریکہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا تو قوم اس کو نہیں مانے گی۔  پنجاب کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری پنجاب کا محاذ سنبھالنے کو تیار ہیں۔ شہیدوں کی وارث جماعت پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنائیں...
    ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، بلکہ وہ آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت بن چکا ہے۔ انہونے کہا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جس روز انسانی جان کی حرمت پامال اور جمہوری اقدار کو دن دہاڑے روندا گیا، یہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ  وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے  تیار ہوا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا پرواضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھِی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔(جاری ہے) پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان ا فواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا، بزدل بھارت کے 5 جہاز گرائے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں، مگر بھارت نے حملہ کیا اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، بھارت حوصلہ رکھے پاکستان اس حملے کا جواب دے گا۔ پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے،پاکستان بھارتی حملے کا...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
    فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، تحفظات سے متعلق وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تجاویز دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر کے...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات  کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔  ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی تیاری کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے جس میں سید نوید قمر، وزیراعلی سندھ اور دیگر شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس میں بجٹ سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
    بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کے بعد بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب کا نتیجہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو سندھو کا گلا گھونٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، سندھو پر حملہ ہوگا تو پھر یا تو سندھو سے پانی بہے گا یا اُن کا خون بہے گا، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن آخری دم تک مقابلہ کریں گے، ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام قائد جمہوریت کے ساتھ تھے اس لیے آج ملک میں مزدوروں کے حقوق ہیں، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، صوبے کے سیاسی یتیم احتجاج نہیں جشن منا رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باعزت روزگار، منصفانہ اجرت اور سماجی تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے ، پی پی پی محنت کش طبقے کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے متعلق اپنے تاریخی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر کے مزدور وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم مزدور کی مبارکباد دی اور ان کی ثابت قدمی اور محنت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ...
    بلاول بھٹو--- فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری آج میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کریں گے، جس کےلیے گاما اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق بلاول بھٹو آج شام بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ گاما اسٹیڈیم میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں، جلسے گاہ کے مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں اور سیکیورٹی کےلیے مختلف اضلاع سے پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔جلسے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی کارکنان نے ریلیاں نکالی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے...
    (احسن عباسی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے محنت کشوں کو یوم مزدور کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی مزدوروں کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔  محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ یکم مئی شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے،شکاگو کے مزدوروں نے مناسب اجرت اور باعزت کام کے حالات کی جدوجہد میں اپنی جانیں دیں،یہ دن ہمیں جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عزم بھی دلاتا ہے۔ فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر   بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آغاز سے ہی مزدور طبقے...
    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ بلاول بھٹو...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں: بلاول بھٹو زرداریبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا، گرے لسٹ سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گرد گروپوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بیان برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ  جب میں وزیر خارجہ نہیں تھا تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے وزیر خارجہ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلا، اس کا مطلب ہے عالمی برادری نے یہ موقف تسلیم کیا کہ پاکستان کا ایسی تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کو نسل کے اجلاس میں سندھ حکومت کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے وفاق نے 6 نئی نہروں کی تعمیر روک دی۔اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور فریال تالپور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ کےعوام کو مبارک ہو، اب دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں نکالی جائے گی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح مؤقف اپنایا سندھ کا پانی سندھ کے عوام کا ہے، سمجھوتا ممکن نہیںانہوں نے کہا کہ یہ کسی کی ہاریا جیت نہیں، یہ پاکستان کی جیت...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،  جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے...
      بھارت نے یکطرفہ معاہدہ ختم کیا، دریائے سندھ ہمارا ہے ، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکا نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اورمحافظ ہیں، سکھر میںخطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے ، مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، ن لیگ سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے ممکن ہوا، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاروں بھائی مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔  سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے سمیت بھارت کے تمام غیر مناسب اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری جمعرات کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے بشمول سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جن معاملات کا اعلان کیا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے...
    اسلام آباد: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں  راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔  
    بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے متنازع منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے طویل ملاقاتیں کیں، جس کے بعد پیشرفت ہوئی۔ متنازع کینالوں کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو آج اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ شام میں وزیراعظم سے ملاقات کریں...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے گورنر ضرور ہیں مگر پہلے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔ علماء، مشائخ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ گلی گلی، محلے محلے جا کر پارٹی کی مہم خود چلاؤں گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کی اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، پیپلز پارٹی اب کسی کو بھی سیاسی میدان...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور  سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز...
     ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں مریم نواز...
    ویب ڈیسک: ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا تھا  وفاقی حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتباہ پر غور کرے ورنہ وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی ہے۔   ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے ’ کینالز‘ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام نے سندھو دریا پر نئی نہروں کے منصوبے کو مسترد کر دیا،عوام پہلے ہی پانی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، نئی نہریں نکالنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وفاق دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کے اپنے متنازعہ منصوبے سے  فوری طور دستبردار ہوجائے۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد شازیہ مری نے خبردار کرتے ہوئے...
    حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، سندھ کے عوام نے کینالز منصوبے کو مسترد کردیا۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف، فتح ہمیں ملی۔ اگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا یوکرین امن معاہدے کو...
    سٹی 42 :  پاکستان  پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا۔  شیر پنجاب کے کسان اور سندھ کے ہاری کا خون چوس رہا ہے۔  ہم کسی سیاسی مقصد اور مفاد کے لئے نہین نکلے، ہم وزرتِ عظمیٰ کے لئے نہیں نکلے ہیں، ہم کسی جیل میں قید کو بچانے کے لئے نہیں نکلے ، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ...
    حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، سندھ کے عوام نے کینالز منصوبے کو مسترد کردیا۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف، فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے...
    وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینال منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز حیدرآباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کینال کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑی ہے۔حیدرآباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کورٹ کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت مبارک ہو، سندھ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیرت تو اس بات پر ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف...
    کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ علاوہ ازیں پیپلز...
    پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب   اس موقع پر خطاب...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18 اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ گئے۔کراچی سے ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 10 روز تک بیرون ملک رہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنا نجی دورہ مکمل کر کے واپس پہنچے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
    سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات  اسلام آباد میں ہوئے ۔ ان انتخابات میں بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب  ہو گئے۔ ہمایوں خان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب  ہوئے۔  ندیم افضل چن  کو سیکریٹری اطلاعات منتخب  کیا گیا۔  لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح آمنہ پراچہ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔ Waseem Azmet
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔
    انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔ آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ Post Views: 5
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 سال کے لیے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج (12 اپریل 2025 کو) سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق مرکزی عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے، جبکہ ندیم افضل چن سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ اس کے علاوہ آمنہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری مالیات منتخب ہوئی ہیں۔...
    ایک بیان میں پی پی رہنماؤں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر اور تخلیقی ذہن کے مالک تھے، تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ چکے کہ شہباز حکومت کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر چولستان کینال منصوبے کی مخالفت کی ہے، 18 اپریل کو تمام ایشوز پر حیدرآباد میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ بلاول بھٹو نے کہا کسی صورت کینال منصوبے کو بننے...
    پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی آج منائی گئی، گڑھی خدا بخش میں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسہ کیا، جس سے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں نے 30  ایس پیز کی نگرانی میں سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔خواتین ، ٹریفک اور سادہ لباس اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے موجود تھے، 100 واک تھرو گیٹ اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ بلاول بھٹو کا سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اعلانپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے...
      پیپلزپارٹی اندرون سندھ شدید نفرت کا شکار ہے ، متنازع نہری منصوبے پراپنی تاریخ کے سب سے بڑے ردِ عمل کا سامنا ، سندھ بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں سے پیپلزپارٹی پریشان بلاول بھٹوپارٹی یا حکومت میں سے کسی ایک کے انتخاب کی طرف دھکیل دیے گئے، سندھ کے عوام یہ سننا چاہ رہے ہیں کہ مرسوں مرسوں ، کینال نہ ڈیسوں،یہ نعرہ پیپلزپارٹی کے وفاقی حکومت سے بے دخلی کا نعرہ ہے (رپورٹ:باسط علی)متنازع نہری منصوبہ پیپلزپارٹی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پیپلزپارٹی اندرون سندھ شدید نفرت کا شکار ہے اور متنازع نہری منصوبے پراپنی تاریخ کے سب سے بڑے ردِ عمل کا سامنا کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے بانی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی احتجاجاً انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی، نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کیلئے بقا کی جنگ ہے۔ ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔ پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلہ کے حل سے...
    راؤ دلشاد : وزیراعظم شہبازشریف  نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسےٹیلیفونک رابطہ کیاوزیراعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹوزرداری کوعیدکی مبارکباددی،وزیراعظم شہبازشریف کابلاول بھٹوزرداری کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی بھی وزیراعظم کوعیدکی مبارکباد دی ، وزیراعظم شہبازشریف کاصدرآصف زرداری کیلئےنیک خواہشات کاپیغام بھیجا اور  صدرآصف زرداری کی جلدصحتیابی کیلئےدعا کی   اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
    لاہور:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انہیںعید الفطر کی مبارکباددی۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی کی ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔ Post Views: 4
    اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو،...
    لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں اور ارکان نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ، سیکرٹری اطلاعات عظیم حفیظ اور قاسم گھمن ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل کے آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پارٹی لیڈرشپ کے ساتھ پی ایل ایف کے ڈویژنز کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی فیصلے ہوئے۔ راحیل چیمہ نے لاء آفیسرز کی تعیناتیوں پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری سجاد الحسن نے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہد سلیم...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے عہدیداروں کی ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نفرت کی سیاست اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ عام آدمی غربت اور بے روزگاری سے نبرد آزما ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفادات کو پارٹی معاملات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عہدیداروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر راہنما پیپلز پارٹی ثانیہ کامران، چودھری سجاد الحسن، جمیل منج، راحیل کامران چیمہ موجود تھے۔ ملاقات میں ویمن ڈویلپمنٹ، آئندہ انتخابات، پارٹی کی تنظیم...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  چئیرمین پیپلز پارٹی چار اپریل کو گڑھی خدا بخش جلسہ میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جلسے منعقد ہوں گے، سندھ میں چھ جلسوں کے بعد بلاول بھٹو اگلا پڑاؤ پنجاب میں ڈالیں گے۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی...
    گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پی پی اور گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا جس میں گورنر پنجاب کا خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے اور پنجاب بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، سردار سلیم...
    گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ملکی سیاست میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ہے، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے...
     ویب ڈیسک : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے  گورنر ہاؤس لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطاری کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا  خطاب سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گورنر ہاوس لاہور میں افطار ڈنر میں شرکت کی،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بہتر طریقے سے جارجہ امور کو چلایا،یہ وہ ویژن ہے بھٹو خاندان کا ہی ہے،عید کے بعد ہم تنظیم کو بھی مکمل کریں گے اور گھر گھر کے لیے نکلیں گے،پیپلزپارٹی کے ساتھ پنجاب میں ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے،صدر آصف علی زرداری نے کل ثابت کر دیا...
    اسلام آباد؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے اسلام آباد میں غیر رسمی بات چیت میں کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین، ہمارا جینا مرنا ہے چھ کینالز کا معاملہ ہر فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف اتقفاق رائے پیدا کرنے کیلئے حکومت کو مزید کام کرنا ہو گا۔ پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ پیپلز پارٹی بھٹو ازم کی پیروکار ہے اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشان پاکستان کا...
    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کو شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئین کے خالق ذوالفقار علی...