2025-09-18@06:58:12 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«یکجہتی فلسطین مارچ»:
(نئی خبر)
مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اہل غزہ پر اسرائیل کے بڑھتے مظالم، فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔...
اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن...
مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے جبکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جبکہ...
اپنے بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، علماء مشائخ اسرائیلی، امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب، عشاء، فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ علماء مشائخ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی، امریکی جارحیت اور جبری طور پر غزہ خالی کرانے کیلئے مسلسل وحشیانہ بمباری کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مسلم...
احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی عیدہ گاہ سے اپراڈہ تک نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی اور سیرت کمیٹی کے ذمہ داران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین...
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں...
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، القدس ریلی کی قیادت صفی الحسنین شیرازی نے کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال...
القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم شہدائے فلسطین اور تحریک آزادی بیت المقدس کے عظیم شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم انکے مشن کو اور تحریک آزادی بیت المقدس کو آگے بڑھائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس پر رہبر کبیر آیت اللہ خمینی رح کے فرمان پر پوری دنیا کی طرح جیکب آباد میں بھی القدس ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کرتے ہوئے شہدائے بیت المقدس سے تجدید عہد کیا گیا۔ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد یوم القدس کی ریلی میں شریک ہوئی اور فلسطینی عوام سے مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے پرچم، شہید حسن نصراللہ،...
آج دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منا رہے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس حوالے سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے قبلہ اول کی آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کر رہے ہیں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے اور ان کی حمایت میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا مجلس وحدت...
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’یوم القدس‘ آج منایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم القدس منائیں گے۔ قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے تحت لاہور پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی،...
فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس منائیں گے۔قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف آج ملک گیر احتجاج ہو گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹو اور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔ انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی اہل فلسطین کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات...
نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک...
ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز لاہور:معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر یاسمین لاری نے غزہ میں نسل کشی پر وولف پرائز سے لینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکار کردیا، انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتیں۔ یاسمین لاری کا کہنا ہے کہ وولف...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے دستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں اور اس مدد سے غزہ و لبنان میں معصوم انسانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے دستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے دستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں اور اس مدد سے غزہ و لبنان میں معصوم انسانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے دستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں اور اس مدد سے غزہ و لبنان میں معصوم انسانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر اور جماعتوں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کونسل کے صدر اسد اللہ بھٹو نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سندھ قاضی احمد نورانی،مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے...
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
جب تاریخ کے اوراق پلٹے جاتے ہیں تو کچھ باب ایسے ہوتے ہیں جو خونِ دل سے لکھے گئے ہیں۔ وہ داستانیں جو صرف جغرافیائی سرحدوں کے جھگڑوں تک محدود نہیں بلکہ ایک پوری قوم کی اجتماعی یادداشت، دکھ، اور مزاحمت کا حصہ بن جاتی ہیں۔ کشمیر اور فلسطین دو ایسے المیے ہیں جو تاریخ کے صفحات پر ابھرتے رہے ہیں، مگر ان کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔ ان خطوں کے باسی ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جو نہ صرف گولی اور بارود سے لڑی جا رہی ہے بلکہ عالمی ضمیر، انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کی سنگین آزمائش بھی ہے۔ کشمیر، جسے جنتِ ارضی کہا جاتا ہے، 7 دہائیوں سے مسلسل جل رہا ہے۔ 1947 کے...
صوابی / اسلام آباد / لاہو ر(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے صوابی (خیبرپختونخوا) میں ضلعی مشران کانفرنس اور اسلام آباد میں نوجوان رہنما راجا عمیر کی دعوتِ ولیمہ اور 3 فروری قومی کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری کو پوری قوم پورے ملک میں کشمیر و فلسطین سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل ملت اسلامیہ اور پاکستانی ملت کے لیے رگِ جاں کی حیثیت رکھتا ہے۔ 3 فروری کو قومی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے قومی دینی رہنماؤں اور آزاد جموں و کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس، سینئر سفارت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی مارچ میں مارچ کے دوران فلسطینی جھنڈے اور قومی پرچم کے رنگوں والے غبارے ہوا میں بلند کیے گئے جن پر فلسطین کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔شرکاء نے فلسطینی جھنڈے اور ہاتھ لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکائے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں، انسانیت کی بات کرنے والے آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 450 دن گزر گئے ہیں،اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کے پاس بہترین جنگی ساز وسامان اور وسائل موجود ہیں،عوام امریکا و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کریں اور پیغام دیں کہ اب مزید بمباری جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔