2025-09-18@21:01:14 GMT
تلاش کی گنتی: 224

«افسران کی کارکردگی»:

(نئی خبر)
    پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکا کے جدید ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر رد عمل دیا اور کہا کہ ان ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کےلیے باعث تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی افواج کے اگست 2021ء میں افغانستان سے انخلا کے بعد جدید ہتھیار چھوڑے گئے تھے، امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستانی شہریوں کی سلامتی کےلیے تشویش کا باعث ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ان ہتھیاروں کو پاکستان میں حملوں کےلیے استعمال کر رہی ہیں۔شفقت علی خان نے یہ بھی...
    مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
    آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا.تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے. آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں. سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں. مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں. ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔چیئرمین پی...
    خیبرپختونخوا کی بیشتر جامعات میں مستقل وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ناقدین اس کا ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔ جامعہ پشاور میں ایم فل کے طالب علم تقویم الحق نے وی نیوز کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران نوجوان سے تبدیلی اور امید کے نام پر ووٹ لیا تاہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان طبقہ حکومت سے مایوس دکھائی دے رہا ہے۔ اساتذہ کی رائے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسویسی ایشن کے رکن اور فزکس ڈیپارٹمنٹ...
    متنازع پیکا قانون کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین تحریک انصاف سے ہیں لیکن انہوں نے بھی پندرہ منٹ میں بل پاس کردیا۔افضل بٹ نے کہا کہ پوری دنیا کو ہم اپنی آواز میں شامل کریں گے، حکومت نے ہم سے مشاورت کےلیے ایک ہفتہ بھی نہیں دیا، سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین تحریک انصاف سے ہیں، امید تھی شاید وہ ہمیں سنیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ تیاردی پریوینشن آف الیکٹرنک کرائمز ایکٹ (پیکا)...
    ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور  28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو  نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے  ۔واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے  بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ بھی نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی  تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔   نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...
    ایس ایس جی سی ایل میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ 8؍ارب 55 کروڑ روپے کی گیس چوری کرنے والوں کا پتا لگانے میں ناکام ہو گئی اور وصولی بھی نہیں کر سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں گیس کی چوری ان اکائونٹڈ فار گیس کا سب سے بڑا سبب ہے اور یو ایف جی( ان اکاؤنٹڈ فار گیس) میں گیس چوری کا حصہ 47 فیصد ہے ، 10سال کے دوران دو لاکھ 63 ہزار 2 سو ایم ایم سی ایف گیس چوری ہوئی جس کی مالیت ایک کھرب 51 کروڑ روپے ہے جس میں سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ انتظامیہ نے 35 ہزار 5 سو 76...
    اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں، ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینیئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ ایف بی آر...
    وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینیئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے...
    ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے گیس فروخت معاہدہ نہ ہونے کے باوجود 45گیس فیلڈز سے 2کھرب 10 ارب روپے گیس خرید کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے سیل آف گڈز ایکٹ 1930 اور کانٹریکٹ ایکٹ 1872 کے تحت ہر ایک معاہدہ باضابطہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ مالی سال 2022-23 کے دوران ایس ایس جی ایل کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ سوئی سدرن نے 45 گیس فیلڈز سے سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کمپنیز سے 20 کروڑ 36 لاکھ 22 ہزار ایم ایم بی ٹی یو گیس خرید ی، جس کی مالیت 2کھرب 10ارب 96کروڑ سے زائد ہے ۔ افسران کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائی آلودگی سے ذیابیطس ہونے کاانکشاف‘ بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ امریکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے فضائی آلودگی کے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے‘ مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اس سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے، اور جسم میں انسولین کی...
    محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق 23-2021 کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب 34 کروڑ کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے محکمہ خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23-2021 کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب 34 کروڑ کے غیر مجاز اخراجات کی نشان دہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں معلوم ہوا کہ 12 ارب 11 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور حکومتی ٹیکسوں کی مد میں 52 کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی۔ سرکاری خزانے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق  محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان میں 2مالی سال21-2023کے دوران خطیر رقم کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے اور محکمے کی آڈٹ رپورٹ میں 2 برس میں 13ارب 34کروڑ روپے کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے 12ارب11کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔  حکومتی ٹیکسوں کی مدمیں 52کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی اور مختلف مدات میں سرکاری خزانے سے 61کروڑ 92لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق محکمے نے مجموعی طور پر9کروڑ 50لاکھ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف سے سخت گفتگو کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 26 نومبر کا ذکر کیا اور کہا یہ بات چلائی جارہی ہے کہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، اس پر میں نے ان سے بحث کی اور ہماری گفتگو سخت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار دیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے...
    ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ کو فوری طور پر معطل، جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور چمن سے بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان نے متعدد ہسپتالوں میں طبی خدمات کی بندش اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر کارروائی کرتے ہوئے زمہ دار افسران کو معطل کر دیا ہے، جبکہ جواب طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو روز کے اندر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق متعدد میڈیکل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کو فوری طور پر معطل کر دیا...
    زندگی کے مختلف مراحل میں ذہنی دباؤ عام بات ہے، لیکن تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ابتدائی جوانی میں شدید تناؤ کا سامنا کرنے والے افراد کو بعد میں دل کی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، 13 سے 24 سال کی عمر کے 276 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن افراد کو کم عمری میں زیادہ تناؤ کا سامنا تھا، وہ بعد کی زندگی میں موٹاپے، وزن میں اضافے اور بلڈ پریشر جیسے مسائل کا شکار ہوئے۔ محققین کے مطابق، یہ مسائل...
    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیااس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا۔ 2020-21ء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...