2025-09-18@01:04:09 GMT
تلاش کی گنتی: 8729
«تھا اور»:
(نئی خبر)
پیرس کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹِنچو نے چین میں ایک منفرد سوشل تجربہ کیا جس نے دنیا بھر میں بحث چھیڑ دی۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹنچو نے اپنا لیپ ٹاپ 30 منٹ کے لیے ایک مال میں رکھ کر چھوڑ دیا اور خود دور سے نگرانی کرتے رہے۔ حیرت انگیز طور پر اس دوران کسی نے لیپ ٹاپ کو چھوا تک نہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ٹنچو نے لکھا کہ “پیرس واپس جا کر یہ سب ناقابلِ یقین لگے گا۔ وہاں میں ایک لمحے کے لیے بھی اتنی قیمتی چیز اکیلی نہیں چھوڑ سکتا۔ لیکن چین میں صورتحال بالکل مختلف ہے، یہاں عوامی اعتماد اور سیکیورٹی کا معیار بہت بلند ہے۔”...
سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی گئی۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران ملزم سکندر لاشاری کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ ان کا موکل خود ماتحت عدلیہ کا جج تھا اور اس پر محض اعانت کے الزام پر سزائے موت سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’وکیل صاحب! چاہے جتنی تقریر کر لیں، ضمانت نہیں ہو سکتی‘، سپریم کورٹ نے ایسا کیوں کہا؟ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نہ قتل کا...
دوحہ (نیوز ڈیسک) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیلی حملے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کا ملک اس واقعے کو ہرگز نظرانداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر تمام ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، اسی مقصد کے تحت ایک قانونی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ قطری وزیراعظم نے کہا...
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے قابل اعتماد ساتھی اور وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 39 سالہ سیاستدان لاکورنو کے آج ہی اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کا قوی امکان ہے۔ انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالتے ہی سب سے پہلے بجٹ کے حوالے سے اسی بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا جس نے ان کے پیش رو فرانسوا بائرو کو استعفا دینے پر مجبور کیا۔ فرانسوا بائرو کی حکومت پر پارلیمنٹ نے چند روز قبل عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ ووٹنگ سے قبل اپنی الوداعی تقریر میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ فرانس کا بڑھتا ہوا قرض کفایت شعاری کے بغیر قابو میں نہیں لایا جا سکتا...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی کو کلیئر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور نکاسیِ آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے...

حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا
دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور قطر کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔ قطر نے کہا ہے کہ اسے حملے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دوحہ کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کرنے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں کے دوران موصول ہوئی۔ وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید حملے میں حماس کے 5...
لاہور: تھانہ نشتر کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار افراد نے قریب آ کر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر...
لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی ایک خاتون کو اپنے شوہر پر کیا گیا بھروسہ مہنگا پڑ گیا، جب شادی کے دو سال بعد 80 تولے سونے کی چوری کا الزام اسی کے شوہر پر عائد ہو گیا۔ خاتون کی فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی۔ دو سال قبل دونوں نے باقاعدہ نکاح کر لیا اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، یہاں تک کہ چند دن قبل خاتون اپنی بہن کے گھر گئیں اور پیچھے سے ان کے ساتھ ایسا دھوکا ہو گیا جس کی انہوں نے کبھی توقع بھی نہ کی تھی۔ گھر واپسی پر خاتون نے...
لاہور ائرپورٹ کی طرف سے نوازشریف کی قیادت میں اسلامی جمہوری اتحاد کا جلوس آ رہا تھا۔ مال روڈ کے دونوں طرف لوگ استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ میں بھی یہ نظارہ دیکھنے پہنچ گیا۔ یونہی مٹر گشت کرتے چیئرنگ کراس کے قریب پہنچا، تو ہجوم میں اداکار محمد علی صاحب نظر آئے۔ اب معلوم نہیں کہ وہ بھی جلوس کے استقبال کے لیے کھڑے تھے، یا سڑک بند ہونے کی وجہ سے ان کو رکنا پڑا تھا ، مگر آج کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں تھا، کوئی آٹو گراف لینے کے لیے بے تاب نہیں تھا۔ کچھ دیر میں جلوس بھی آ پہنچا، تو اس میں شامل لوگوں میں سے کوئی ان کو پہچان کر ہاتھ ہلاتا، تو...
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) کانگو کے مشرقی علاقے میں باغیوں نے جنازے پر حملہ کر کے 52 افراد کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باغیوں نے شہریوں کو قتل کرنے کے لیے تیز دھار چھریوں، چاقووں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ا قوامِ متحدہ نے واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ کانگو حکومت نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور علاقے میں مزید فوجی بھی تعینات کر دیے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق جنازے پر یہ حملہ داعش کے حمایت یافتہ گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے باغیوں نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ حملہ گزشتہ شب شمالی کیوو صوبے کے علاقے میں واقع قصبے نٹویو میں...
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
یوں تو پاکستان میں اس وقت موٹر سائیکلوں کی بھرمار ہے لیکن بین الاقوامی معیار کی 3 کمپنیاں ایسی تھیں جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بیچ رہی ہیں اور آفٹر سیل سروسز بھی فراہم کرتی ہیں جن میں سوزوکی، یاماہا اور ہونڈا شامل ہیں یہ تینوں برانڈز پاکستان میں ہی مصنوعات بناتی ہیں، لیکن یاماہا پاکستان نے مقابلے میں صرف ہونڈا اور سوزوکی کو چھوڑ کر خود اس ریس سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاماہا پاکستان کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے پاعث پاکستان میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ بند کر رہے ہیں، اس نوٹیفیکشن کے مطابق یاماہا اپنے سپئر پارٹس اپنے مستند ڈیلرز کے ذریعے فراہم کرتا...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
ایک اور بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں ممنوع چیز لے جانے کی کوشش میں روک لیا گیا اور بھاری جرمانہ ادا کرکے جان چھوٹی ورنہ جیل میں چکی پسنا پڑ سکتا تھا۔ بھارت میں حال ہی میں ایک اداکارہ کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ گرفتار کرکے سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے 15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے حالانکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔ ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویا نائر کو اس جرم پر ایک...
فلموں کی دنیا کی سب سے مقبول جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ صاحبہ کی والدہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے اِس شادی کی شدید مخالفت کی تھی۔ تاہم اب پہلی بار پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹی صاحبہ اور داماد رمبو کے بارے میں ایسے راز کھول دیے جو سننے والوں کو حیران کرگئے۔ اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ شروع سے ہی اداکارہ بننے کی جنون کی حد تک شوقین تھیں اور کہتی تھیں اگر شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہ دی تو میں خودکشی کرلوں گی۔ لیجنڈری اداکارہ نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ نے فلمی دنیا میں قدم جمالیے اور اُسے خوب کام بھی...
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
دوحہ کی ایک عمارت کو اسرائیل نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہاں حماس کے رہنما جنگ بندی سے متعلق اہم اجلاس کر رہے تھے۔ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا ہے جس میں اہم اہداف الخلیل الحیا اور خالد مشعل ہیں۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے اس حملے میں الخلیل الحیا اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے جب کہ خالد مشعل محفوظ رہے۔ تاہم حماس کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس اجلاس میں شریک ہمارے تمام رہنما بشمول الخلیل الحیا محفوظ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس خلیل الحیا کی زیرصدارت جاری تھا جس میں خالد مشعل، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق جیسے...
پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دینگے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل فکرمند رہتی ہیں، صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں، مگر کچھ عناصر سیلاب جیسی آفت کو منافع کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے...
کینسر جیسے جان لیوا مرض کے خلاف جنگ میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ روس میں تیار کی گئی ایک نئی کینسر ویکسین نے ابتدائی طبی آزمائشوں میں انتہائی حوصلہ افزا نتائج دکھائے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین نے تمام مریضوں میں مثبت مدافعتی ردعمل پیدا کیا اور کسی قسم کے سنگین مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ یہ ویکسین روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیولوجی سینٹر اور Engelhardt انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی نے مل کر تیار کی ہے، جس کا نام “انٹرومکس” رکھا گیا ہے۔ یہ جدید ویکسین mRNA (میسنجر آر این اے) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو پہلے ہی کووِڈ-19 ویکسینز میں کامیابی سے استعمال کی جا چکی ہے۔ یہ ویکسین کیسے کام کرتی ہے؟ ایم...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا، اس کے بعد وہ ہائیکورٹ سے اسٹے لینے گئے۔ مزید پڑھیں: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا ان کا کہنا تھا کہ جب وہاں ناکامی ہوئی تو بائیکاٹ کا راستہ اختیار کر لیا۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دراصل اپنی ہی جماعت کے ارکان پر عدم اعتماد ہے۔ رانا ثناء اللہ نے...
تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے ملک کے سابق وزیراعظم اور ارب پتی کاروباری شخصیت تھاکسن شناواترا کو ایک سال جیل کی سزا کاٹنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ان کا گزشتہ برس طویل اسپتال میں قیام غیرقانونی تھا اور اس دوران قید کا عرصہ شمار نہیں ہوگا۔ 76 سالہ تھاکسن شناواترا تھائی سیاست کا ایک طاقتور اور متنازعہ نام ہیں، جو 2001 سے 2006 تک ملک کے وزیراعظم رہے تاہم فوجی بغاوت کے ذریعے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پیتونگتارن شناواترا کو آئینی عدالت نے معطل کردیا وہ 15 برس جلاوطنی کے بعد 2023 میں وطن واپس آئے تو انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال،...
لاہور: غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مجاہد اسکواڈ ناکا شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 دسمبر 2024ء کو نوبیاہتا جوڑے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں سمیت کوٹ لکھپت پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم اندوہناک واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا جب کہ ملزم کا تعلق چلاس ویلی دیامیر سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم کاشف...
بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اس...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے مجرم نے ان کی گردن پر تیز دھار استرا رکھ دیا تھا اور وہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔ 66 سالہ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ یروادہ جیل میں ان کی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا گیا، لیکن یہ عام قیدی نہیں بلکہ دہرے قتل کا خطرناک مجرم تھا۔ سنجے دت کے مطابق جیسے ہی قیدی نے استرا ان کی گردن پر رکھا، انہوں نے ازراہِ تجسس پوچھ لیا کہ وہ کس جرم میں قید ہے۔ قیدی نے جواب دیا کہ وہ 15 سال سے دہرے...
اسلام آباد: ستمبر 1965 ء میں بھارت کیخلاف جنگ کے 8 ویں روز پاکستان آرمی کے کیپٹن نذیر احمد، میجر محمد فاضل، لیفٹیننٹ محمد نعیم اختر اور میجر انوار الحق نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن نذیر احمد کا تعلق میڈیم آرٹلری رجمنٹ سے تھا جو کھیم کرن سیکٹر قصور میں تعینات تھی اور اس کی قیادت بریگیڈئر اے آر شمسی کر رہے تھے۔ کیپٹن نذیر احمد فرنٹ لائن پر بطور فارورڈ آبزرویشن آفیسر (FOO)اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جب دشمن کی جانب سے آنے والی گولی ان کی دائیں آنکھ میں لگی جس سے وہ 8 ستمبر 1965ء کو شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ میجر محمد فاضل کا...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی اداکارہ روبی انعم نے شہرت کیلئے لاہور کے تھیٹر اور آرٹسٹ کو بدنام کیا ہے۔ حال ہی میں اسما عباس ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی فنکاروہ روبی انعم کے ان کے اور ان کی بڑی بہن بشریٰ انصاری سے متعلق تنقیدی تبصرے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے سب نے کہا کہ روبی انعم کی بات پر ردعمل دیں مگر ہم نے جواب نہیں دیا کیونکہ شاید روبی انعم جو حاصل کرنا چاہتی تھیں وہ نہیں کر سکیں اس لئے انہوں نے سوچا کہ کچھ ایسا کہہ دوں جس کی وجہ سے وائرل ہو جاؤں اور شہرت ملے۔ A post common...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔ ...
غزہ کے محصور فلسطینیوں کےلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جہاں پرتگالی پرچم بردار امدادی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ امدادی قافلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شامل تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق حملہ خاص طور پر اُن کی مرکزی کشتی پر کیا گیا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ خوش قسمتی سے عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ تنظیم نے ڈرون حملے کے بعد کشتی کو پہنچنے...
دنیا ہر پانچ سے چھ صدی بعد رونما ہونے والی بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے، اور ایسا انسان کی معلوم تاریخ میں چوتھی بار ہو رہا ہے۔ پچھلی تین تبدلیوں میں قدر مشترک ہتھیار تھا۔ جبکہ اس بار یہ تبدیلی کم از کم لمحہ موجود تک کسی جنگ کے بغیر رونما ہورہی ہے۔ امریکا کی جانب سے جنگی ماحول بنانے کی کوشش تو پوری ہوئی ہے، مگر تاحال بات بس ماحول بنانے تک ہی ہے۔ جنگ لڑنے کی اس کی سکت افغانستان میں شادیوں کی تقریبات پر بمباریاں کرتے کرتے ختم ہوچکی۔ اگر یہ سکت اب بھی موجود ہوتی تو ایران میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے کی بجائے وہ فرینڈلی بمباری کرکے پتلی گلی سے نہ نکلتا۔ تین سال...
لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ سے رحم کی دعا ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے، بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتنی بڑی...
میاں بیوی کی روز لڑائی ہوتی تھی‘ میاں سارا دن کام کرتا تھا اور شام کو تھک ہار کر واپس آتا تھا‘ بیوی کے پاس سارے دن کا غصہ جمع ہوتا تھا‘ وہ اسے دیکھتے ہی نفرت کی پوری بالٹی اس پر الٹ دیتی تھی یوں چخ چخ لڑائی میں تبدیل ہوجاتی تھی اور نوبت لڑائی مار کٹائی تک آ جاتی تھی‘ یہ روز کا معمول تھا‘ بیوی تنگ آ گئی اور اس نے خاوند سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا‘ وہ ابھی یہ سوچ ہی رہی تھی کہ اس کی ہمسائی نے اسے شہر کے ایک باباجی کے بارے میں بتایا‘ اس کا کہنا تھا باباجی کے پاس مؤکلات ہیں۔ یہ اپنے مریدوں کو تعویز دیتے ہیں اورمؤکلات...
کچھ معزز لوگ کہتے ہیں کہ ملک کے اصل حکمران صرف عوام ہیں یہ بات عشروں سے سنائی جا رہی ہے مگر 78 سالوں میں عوام کی حکمرانی کہیں بھی یا کسی بھی سیاسی پارٹی کی حکومت میں نظر نہیں آئی جن کا دعویٰ رہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آئے ہیں۔ بھٹو صاحب نے 1973 کے تحت جو حکومت بنائی تھی اسے بھٹو صاحب نے عوامی حکومت کا نام دیا تھا اور عوام کو روٹی کپڑا و مکان فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا منشور تھا اور بھٹو صاحب کسی حد تک عوامی رہنما بھی تھے جس کا مظاہرہ انھوں نے اپنی حکومت کے شروع میں کرکے دکھایا بھی تھا اور بطور وزیر اعظم...
ہم اگر اپنی 78 سالہ سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یقیناً احساس ہوگا کہ جمہوریت کے شوق میں ہم نے اپنی معاشی ترقی و خوشحالی کو قربان کر دیا اور ستم یہ کہ جمہوریت کے ثمرات بھی ابھی تک صحیح معنوں میں سمیٹ نہ سکے۔ ایوب خان کے آمرانہ دور میں بے شک جمہوریت پسندوں کو ٹائٹ کر کے رکھا گیا تھا لیکن کم از کم اتنا تو ضرور ہوا کہ اس دس سالہ دور میں ہم نے معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لیا تھا۔ ہم ایک بہت جلد تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کے نام سے جانے اور پہچانے جانے لگے تھے۔ دنیا ہمارے پروگراموں کی معترف ہونے لگی تھی اورکوریا جیسے کئی ممالک ہمارے پانچ سالہ...
نیویارک: صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرامریکی عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں عائد کیے گئے 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا ہے، امریکی صدر کیخلاف مقدمہ مصنفہ ای جیل کول نے کیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ایک اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کو بدنام کرنے پر جیوری کی جانب سے عائد کیے گئے 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے 1990 کے وسط میں برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور ڈریسنگ میں صحافی جین کیرول کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام کو مسترد کرنے پر ایلے میگزین کی سابقہ کالم نگار (...
کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہرے شدید خونریزی میں بدل گئے، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 347 سے زائد زخمی ہوگئے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کر دی اور دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر وفاقی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے جس پر سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور فائرنگ کی گئی، جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ اسپتال حکام کے مطابق صرف کٹھمنڈو کے مختلف اسپتالوں میں 17 افراد کی ہلاکت...
امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کے جنسی استحصال اور پھر ان کو بدنام کرنے پر 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کی جیوری نے پایا کہ صدر ٹرمپ نے خاتون مصنفہ کیرول پر جنسی حملے کے مقدمے کے بعد سے متعدد بار بدنیتی کے ساتھ جھوٹے اور تضحیک آمیز بیانات دیے۔ یاد رہے کہ 81 سالہ کیرول نے 2019 میں می ٹو مہم کے تحت دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 90 کی دہائی میں اُن پر ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے چینج روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ پر ایک اور خاتون نے جنسی حملے کا الزام عائد کردیا جس...
پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں دیا گیا 83.3 ملین ڈالر (یعنی تقریباً 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر) کا ہرجانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ یہ فیصلہ معروف مصنفہ جین کیرول (Jean Carroll) کی جانب سے دائر اس مقدمے میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیوری کا دیا گیا فیصلہ حقائق پر مبنی اور مکمل طور پر درست ہے۔ جین کیرول کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا، اور جب انہوں نے یہ بات...
اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہیں۔لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں...
فلموں کی دنیا کی سب سے مقبول جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ صاحبہ کی والدہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے اس شادی کی شدید مخالفت کی تھی۔ تاہم اب پہلی بار پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹی صاحبہ اور داماد رمبو کے بارے میں ایسے راز کھول دیے جو سننے والوں کو حیران کرگئے۔ اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ شروع سے ہی اداکارہ بننے کی جنون کی حد تک شوقین تھیں اور کہتی تھیں اگر شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہ دی تو میں خودکشی کرلوں گی۔ لیجنڈری اداکارہ نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ نے فلمی دنیا میں قدم جمالیے اور اُسے خوب کام بھی ملنے...
ویسٹ انڈیز کےسابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 2021 میں اچانک آئی پی ایل چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی سنچری بنانے والے بلے باز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پنجاب کنگز میں ان کی بے عزتی کی گئی جس کی وجہ سے وہ زندگی میں پہلی بار ڈپریشن میں گھِر گئے۔ واضح رہے 2021 میں آئی پی ایل کووڈ کیسز میں اضافے کے سبب مئی میں معطل کر دی گئی تھی اور پھر اس ہی برس ستمبر میں یو اے ای میں مکمل کروائی گئی تھی۔ کرس گیل نے لیگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پنجاب کنگز کی جانب سے دو میچز کھیلے اور پھر مبینہ طور پر ’ببل فٹیگ‘ کی وجہ سے...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کا جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ جبکہ ان کی ہتھکڑیوں میں جکڑی نئی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس دوران پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی اور ڈکی بھائی کو جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ریاست کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست...
بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث 3 خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں افغان شہری نکلے۔ پہلا خودکش بمبار عبدالعزیز عرف قادر مہاجر تھا جو ضلع متہ خان، پکتیکا کا رہائشی نکلا۔ اس نے اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اس نے پاکستان میں حملہ کرنے کے لیے تحریک طالبان پاکستان سے مدد طلب کی تھی۔ اُس وقت اس نے اپنے موجود ہونے کی جگہ برامچہ، ضلع ہلمند افغانستان بتائی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بنوں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک دوسرے خودکش بمبار کی شناخت مولوی شبیر احمد عرف میلی وچ بلال مہاجر ولد ملابو اسمعٰت اللہ کے نام سے ہوئی جو ضلع وردک...
آسٹریلیا: آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ خاتون ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے رشتہ داروں کو ایک دعوت پر بلایا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ "مشروم مرڈر" کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ طویل عدالتی کارروائی کے بعد جولائی 2025 میں ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا گیا اور آج عدالت نے انہیں عمر قید...
مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے...

یادگار آپریشن سومنات میں پاک بحریہ نےبھارتی مواصلاتی نظام تباہ کیاتھا، وزیراعظم کایوم بحریہ پر پیغام
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے، اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یوم بحریہ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے...
بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بڑے پردے پر ڈیبیو کی خبریں زور پکڑ گئیں۔ بالی وڈ اداکار آر مادھون نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں دھونی کو ان کے ساتھ آفیسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ٹیزر میں مادھون اور دھونی دونوں کو سیاہ رنگ کے ٹیکٹیکل گیئر، بلٹ پروف جیکٹس اور عینک پہنے دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ایک اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن معلوم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ حقہ کیوں پییں گے؟ اس ایکشن سے بھرپور انداز نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا اور سبھی...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد انہیں اعتماد تھا کہ یہ ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر 140 رنز ایک بڑا اور مشکل ہدف تھا، خاص طور پر اس لیے کہ افغانستان کے پاس دنیا کی بہترین اسپن بولنگ ہے۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے افغان اسپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
کوئی بھی صاحبِ عقل اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈے برسانے کے عمل کی توصیف نہیں کر سکتا۔ یہ ایک شرمناک عمل تھا۔ قابل مذمت بات تھی۔ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کی سربازار توہین کا معاملہ تھا۔ اس پر سب کو افسوس کا اظہار کرنا چاہیے۔ اس عمل کی تادیب ہونی چاہیے۔ ایسا کرنے والوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی قبیح حرکت کی جرات نہ ہو۔ سیاست میں خواتین کو دھمکانے کا یہ رزیل طریقہ اختیار نہ کیا جائے۔ یہ تو وہ بات ہو گئی جو سب کو کہنی چاہی مگر کچھ بات وقت کی بھی ہو جائے۔ وقت بہت ظالم...
شہنشاہ جہانگیر دربار میں جلوہ افروز تھا۔ ہیرے جواہرات سے لدا ہوا شاہانہ لباس اور تاج پہن رکھا تھا۔ درباری بھی چوکس براجمان تھے۔ جہانگیر نے وزیر خاص سے پوچھا کہ کیا اس کی حکومت میں کوئی ایسا نیک اور دانا شخص ہے‘ جس سے ‘ اسے ملنا چاہیے۔ دربارمیں خاموشی چھا گئی۔ مغل سلطنت‘ برصغیر ‘ افغانستان اور آج کے بنگلہ دیش کے برابرتھی یا شاید زیادہ ہی ہو۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سردار نے وزیر سے پہلے جواب دیا۔ جناب‘ لاہور شہر میں ایک بزرگ موجود ہیں‘ جن کو ملنے سے انھیں سیکھنے کا نادر موقعہ ملے گا۔ شخصیت حضرت میاں میر ؒ کی ہے ۔ مگر ان کا دہلی آنا مشکل ہے۔ دولت مندوں‘ امراء...
سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے گریجویشن پولیس افسران ہی کو ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے عہدے پر صرف اچھے رویے اور صاف ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسر ہی تعینات کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ پولیس نے جاری احکام پر فوری عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ہے اور عدالتی حکم کے مطابق واضح کر دیا ہے کہ کرمنل یا مشکوک ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران اب تھانوں میں ایس ایچ اوز نہیں لگ سکیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کا یہ حکم خصوصی طور پر کراچی پولیس میں اصلاح کے لیے نہایت اہم اور ضروری تھا کیونکہ کراچی...
یہاں کے مقامی باشندے کہتے ہیں کہ یہ کبھی کُھلا ہی نہیں یعنی یہ ریسرچ سینٹر جو لوگوں کو یا ہمارے طالب علموں کو اس نیت کے ساتھ بنا کردیا گیا تھا کہ یہاں وہ ریسرچ کریں۔ ریسرچ تو خیر کیا کرتے ہیں، ایک دروازے کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور دوسرے دروازے کو اندر سے تالا لگا ہوا ہے، یعنی کوئی صورت نہیں کہ آپ اس کے اندر جاکر اس عمارت کو دیکھ سکیں۔ اندرونی دیواروں پر متعدد پورٹریٹ آویزا ہیں جن میں دریائے جہلم کی جنگ کے علاوہ الیگزینڈر کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شہنشاہ Darius سوم کے ایک اہم خط کا متن بھی شامل ہے جس میں...
پاکستان سے دہشت گردوں کی مبینہ دراندازی اور ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی جھوٹی خبر نے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم پولیس کی تحقیقات نے اصل حقیقت سامنے لا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “لشکرِ جہادی” نامی ایک نامعلوم تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ایک کروڑ افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔ ڈاکومینٹری میں بحری...
بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک ایسا بینک والٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو 115 سال سے بند ہے اور جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس میں دنیا کے نایاب ترین نوادرات اور قیمتی ہیروں میں شامل دریائے نور بھی موجود ہے۔ یہ والٹ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث ضمانت کے طور پر بینک میں جمع کرایا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے، جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ بھی ہے جو ماضی میں ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس رہا تھا۔ دریائے نور ہیرہ نواب خاندان کے...
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا اور براہِ راست صدارتی منظوری درکار تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا۔...
ارجنٹائن کی نیشنل سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ریسرچ کونسل کے ماہرین نے جنوبی ارجنٹائن کے علاقے پیٹاگونیا میں تقریباً 7 کروڑ سال پرانے ایک دیوقامت گوشت خور مگرمچھ کی باقیات دریافت کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مگرمچھ ‘پیروساورس’ نامی معدوم خاندان سے تعلق رکھتا تھا جو کریٹیشیس دور میں جنوبی امریکا اور افریقہ میں پایا جاتا تھا۔ نئی نوع کو کوسٹنسوکس ایٹروکس کا نام دیا گیا ہے۔ دریافت میں اس کا زیادہ تر ڈھانچہ بشمول کھوپڑی اور جبڑے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی ماہرین نے بتایا کہ اس نوع کی سب سے نمایاں خصوصیات بڑی کھوپڑی، مضبوط جبڑے اور بڑے دانت ہیں جو اسے ماحولیاتی نظام میں ایک...
وہاڑی میں کھیلے جانے والے ایک کبڈی میچ کے دوران، ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا نامی کھلاڑی اچانک میدان میں دل کے دورے کا شکار ہو کر چل بسے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال واقعے کی تصویری ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس نے شائقین کھیل اور عوام میں غم و صدمے کی لہر دوڑا دی۔ فیڈریشن کا ردعمل پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے اس دکھ کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا تھا کہ...
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
محمد حسین/کوئٹہ کوئٹہ میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف چلڈرن (NCRC) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ حالیہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں بچوں، خاص طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر میں نے چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ماہرین، بشمول NCHR کے عہدیداران، ایڈووکیٹ عبدالحئی اور اقلیتی نمائندے شہزان ولیم سے انٹرویوز کیے۔ اس رپورٹ نہ صرف زمینی حقائق اجاگر کیے گئے ہیں بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ صرف پالیسی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ یہ ایک انسانی حقوق کی جدوجہد ہے، اور یہ کہانی اُن بچوں کی...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں...
کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔ نریندر مودی نے ایکس پر امریکی صدر کے بیان کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے مثبت جائزے کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان ایک نہایت مثبت اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے یومِ دفاع پر پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔ جگہ جگہ لگائے گئے بینرز پر کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرنے والے پیغامات درج تھے۔ جن میں پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ یومِ دفاع کے موقع پر وادی بھر میں آویزاں کیے گئے پوسٹروں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان نمایاں تھا کہ ہم بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مقبوضہ جموں و...
وہ سحر کتنی بھیانک تھی جب دشمن نے لاہور کی دہلیز پر قدم رکھا، مگر یہ دھرتی کتنی خوش قسمت تھی کہ اس کے بیٹے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار کھڑے تھے۔ 6 ستمبر صرف ایک تاریخ نہیں، یہ ہماری رگوں میں دوڑتے خون کی حرارت ہے، یہ وہ دن ہے جب ایک چھوٹی سی قوم نے دنیا کو بتایا کہ جذبۂ ایمان کے سامنے توپیں اور ٹینک بیکار ہیں۔ ستمبر 1965 کی جنگ اچانک برپا نہیں ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور طاقت کے زعم نے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل دیا۔ بھارت کا منصوبہ یہ تھا کہ اچانک حملہ کر کے لاہور اور سیالکوٹ پر قبضہ کر لیا جائے اور پاکستان کو گھٹنے...
اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن ( آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں، اب انہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ہی بار رہا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس اسرائیل کے 20 یرغمالی موجود ہیں، حال ہی میں کچھ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ...
بھارت سے علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی سکھ تنظیم خالصتان نے 10 اگست کو امرتسر پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی دھماکا تھا اور اب اس کی ذمہ داری خالصتان سے منسلک شہیدی فورس یونٹ پنجاب خود مختاری الائنس نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ امرتسر کے گھرِندا پولیس اسٹیشن پر کامیاب حملہ شہید فورس کے کارکنوں ستنام سنگھ، مکھ سنگھ اور بابا سنگھ کیا تھا۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس نے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو تھانوں پر ایسے حملے جاری رہیں گے۔ سکھ آزادی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن...
دہشتگردی میں ملوث صہیب بلوچ عرف امیر بخش سے متعلق بلوچ تنظیموں کے متضاد دعوؤں نے ان تنظیموں کو ایک بار پھر ہزیمت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘ ایک جانب بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ایک بیان میں اپنے کارکن صہیب بلوچ کی ہلاکت کو ’قربانی‘ قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا ہے، تو دوسری طرف بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) اور دیگر حلقوں نے صہیب بلوچ کی گمشدگی اور اس کے بعد کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تعلقات صہیب بلوچ کو ایک تصویر میں وہ سماجی کارکن ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا...
یہ ہم نہیں بلکہ علامہ اقبال نے پوچھا تھا کہ کوئی سمجھائے یہ کیا رنگ ہے میخانے کا آنکھ ساقی کی گرے نام ہو پیمانے کا اپنے ایک’’ جہاں دیدہ ‘‘ سب کچھ پوشیدہ اور بہت شنیدہ ملازم کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاچکے ہیں کہ وقت نے اس کا سب کچھ چھین کر کہاوتوں حکایتوں اور اقوال زرین کا گنج بے بہا بنادیا تھا۔ چنانچہ جب وہ ایک بات کرتا تھا اور بیچ میں کوئی اور بات یاد آجاتی تھی تو پوپلے سے مسکرا کرکہتا، ایک کر رہا ہوں دوسری دُم ہلا رہی ہے۔اس کی یہ بیماری کچھ کچھ ہمارے اندر بھی سرایت کرچکی ہے کہ ایک سوال پر ابھی سوچ رہے ہوتے کہ دوسرا سوال’’دُم‘‘ ہلانے...
مشرق وسطیٰ میں کاش کہ برطانیہ نے یہودیوں کو سر چھپانے کی جگہ فراہم نہ کی ہوتی تو آج جو المناک دہشت ناک اور خون آلودہ حالات فلسطین میں روز ہی رونما ہو رہے ہیں وہ نہ ہوتے مگر شاید یہ برطانیہ کی مجبوری تھی کہ اسے بے وطن اور پریشان حال یہودیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور انھیں آباد ہونے کے لیے اپنی مفتوحہ سرزمین فلسطین کا ایک قطعہ فراہم کرنا پڑا۔ دنیا جانتی ہے کہ برطانیہ کو اس کے بدلے میں یہودیوں نے ان کے سب سے بڑے دشمن ہٹلر کو ہرانے کے لیے جاسوسی کا گھناؤنا جال پھیلایا تھا پھر اس کی پاداش میں یہودیوں کو اپنی نسل کشی جیسی آفت سے گزرنا پڑا تھا۔ شاید...
محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن صرف ایک مذہبی یا تہذیبی تقریب نہیں بلکہ انسانیت کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب کی یاد ہے۔ وہ انقلاب جس نے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی دنیا کو روشنی عطا کی، ظلم و جبر کی چکی میں پسنے والے انسانوں کو مساوات اور عدل کی نعمت بخشی، طبقاتی تقسیم کے شکار معاشرے کو اخوت، بھائی چارے اور ہمدردی کے رشتوں میں جوڑا، اور سب سے بڑھ کر انسان کو انسانیت کا احترام سکھایا۔ یہ ایک تاریخی اور ابدی حقیقت ہے کہ محسن انسانیت، ہادی اعظم حضرت محمد ﷺ کے ظہور قدسی سے عالم نو طلوع ہوا،...
اڈیالہ جیل کے باہر جمعے کا دن عام دکھائی دے رہا تھا، لیکن جو منظر وہاں ابھرے، وہ محض ایک انڈے کی کہانی نہیں تھی۔ یہ منظر پاکستانی سیاست کی تلخ اور مضحکہ خیز حقیقت کا بھیانک عکس تھا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا کے کیمروں کے سامنے بات کر رہی تھیں کہ اچانک ان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔ پولیس کی فوری کارروائی نے دو خواتین کو قابو کرلیا، تاہم یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ شاید ملکی سیاست میں احتجاج کا یہ مذموم سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ پاکستان میں انڈے، جوتے، سیاہی اور دھکم پیل کی روایت کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ لیکن یہ رجحان پاکستان تک محدود نہیں۔ دنیا بھر میں سیاستدانوں پر انڈے،...
علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کیخلاف پی ٹی آئی نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دیدی۔پی ٹی آئی نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پر نامعلوم افراد نے انڈا پھینکا ہے جن میں تین خواتین سمیت 7سے 8لوگ شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے 7سے 8نامعلوم افراد صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی۔پی...
لانس نائیک عثمان شہید، جن کا تعلق پشاور کے علاقے چارسدہ سے ہے 2016 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) میں شمولیت اختیار کی۔ لانس نائیک عثمان 26 اپریل 2025 کو جنوبی وزیرستان میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی۔ شہید کے والدین عزم و حوصلے کی عظیم مثال ہیں۔ والدہ لانس نائیک عثمان شہید کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو پہلی بار جب وردی میں دیکھا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور میرے دل کے سارے ارمان پورے ہوگئے، میرا...
علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں ہے۔سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ عمل ہرلحاظ سے قابل مذمت ہے، نوازشریف پر جوتا اچھالنا اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا بھی اسی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھے۔سعد رفیق کا کہنا تھا بستر مرگ پر پڑیں بیگم کلثوم نواز کے اسپتال کے سامنے ہڑبونگ مچایا گیا، مریم اورنگزیب پر مسجد نبوی میں حملہ بھی اسی غلیظ مائنڈسیٹ کا شاخسانہ تھا، احسن اقبال پرگولی چلانا...
برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنی ناپختہ ٹیکس ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئی ہیں ۔ ذمہ داری کا اعتراف اور تحقیقات انجیلا رینر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے نئے گھر (ہوْو میں) پر اسٹامپ ڈیوٹی (پراپرٹی ٹیکس) کم ادا کیا، جس کی وجہ ان کے بقول، غیرماہر قانونی مشورے کا انحصار تھا انہوں نے خود کو کیس کے آزاد اخلاقی مشیر، سر لاری مگنس کو ریفر کیا، جس نے کہا کہ اگرچہ رینر نے نیک نیتی سے کام کیا، مگر یہ اقدام وزارتی کوڈ کی خلاف ورزی تھا۔ قومی ایمانداری کو درپیش چیلنج یہ واقعہ لیبر حکومت کے لیے ایک بڑا...
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ میں ڈرون حملے اور آپریشن بند کروائیں۔ عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان بہت سخت بیمار ہوگئے ہیں۔ اس لیے آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ جیل میں آنے سے انہیں جو گولیاں لگی تھیں، ان سے ان کے بعض پٹھوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا...
کراچی: کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول لانڈھی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 35 سالہ شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے قریب سے اس کی موٹر سائیکل بھی ملی ہے جو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 35 سالہ محمد راحیل ولد محمد ہاشم کے نام سے کی گئی، مقتول لانڈھی نمبر 3 کا رہائشی تھا۔...
فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی...
قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ راشد خان بڑے کھلاڑی ہیں، ان سے کچھ سیکھ کر فائدہ ہوگا۔ سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں ابرار احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنی گوگلی پر کام کررہا ہوں، اس حوالے سے راشد خان نے کچھ مشورے دیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر اچھی کارکردگی دکھانے کی بھوک تو بڑھتی ہے۔ ابرار احمد کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق بولنگ کرنے سے زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے اور میں نے آج وہی کیا۔ اپنے اور سفیان مقیم کے ایک ساتھ ٹیم میں شامل...
اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
مری: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ خصوصی نشست میں آرمی پبلک اسکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہء نے شرکت کی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں، وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ طلبہء کے ساتھ نشست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد...
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔ فلسطینی نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔ آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریباً 15 میٹر تھی۔ سدرن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر روسی تیل خریدنا بند کریں اور ساتھ ہی چین پر معاشی دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ موقف یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیش کیا۔ یہ اجلاس دراصل ’’کوالیشن آف دی ولنگ‘‘ کے نام سے قائم اُس اتحاد کا حصہ تھا جو یوکرین کی سلامتی اور جنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس سے جو تیل خرید رہا ہے، اس کی کمائی براہِ راست یوکرین...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...