2025-09-26@09:33:17 GMT
تلاش کی گنتی: 9725
«شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری»:
(نئی خبر)
کراچی: ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد نجی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مالی سال 2026 کیلیے جی ڈی پی کی شرح نموکا تخمینہ 2.75 فیصدسے 3.25 فیصدکے درمیان لگایا ہے، جو اس سے قبل 3.5 فیصد سے 4.0 فیصدتھا۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے بھی پیش گوئی میں کمی کرتے ہوئے شرح نموکو 3.25 فیصدسے 4.25 فیصدکے نچلے سرے کے قریب قرار دیا تھا۔سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی ترقی کی شرح کو 3.4 فیصدسے گھٹاکر 2.6 فیصدکردیاگیا۔ ٹاپ لائن کے مطابق چاول اورکپاس کی...

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزے کی سالانہ فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ۔ اس اقدام کو امیگریشن کو محدود کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد کمپنیوں اور امیدواروں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں پر اس سے بھی زیادہ مالی بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا سب سے زیادہ اثر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پڑے گا جو بھارت اور...
فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مرد ووٹروں کی تعداد سات کروڑ تئیس لاکھ چون ہزار ایک سو بیاسی جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد چھ کروڑ پچیس لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو دو ہے۔اس طرح مرد ووٹروں کا تناسب تریپن اعشاریہ باسٹھ فیصد اور خواتین ووٹروں کا تناسب چھیالیس اعشاریہ اڑتیس فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد سات کروڑ اڑسٹھ لاکھ بارہ ہزار پانچ سو نواسی ہے، سندھ میں دو کروڑ بیاسی لاکھ ستاسی ہزار دو سو ایک ہے۔خیبر پختون خوا میں دو...
ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا، بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے، شادیوں پر بیس، بیس ہزار ڈالرمالیت کے سوٹ استعمال کیئے جارہے ہیں، انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہر نہ کرنے والے پکڑمیں آئیں...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اس ویکسین کے آجانے کے بعد کسی بیٹی کی اس مرض سے جان جائے، ملک میں منفی ذہن رکھنے والے بھی اللہ کرے راہ راست پر آجائیں، اگر اس ویکسین میں کوئی خرابی ہوتی تو میں اپنی بیٹی کو نہ لگواتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔ کراچی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا...
اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے سریاب روڈ گودام سیے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 100 کلو گرام کی 21221 گندم کی بوریاں غائب ہوئی تھیں۔ جس پر محکمہ خوراک نے یہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کیا۔ محکمہ اینٹی...
سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 2 کے بارے میں بریفنگ دی کہ 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75 سے 125 ہارس پاور تک ٹریکٹر حاصل کرسکیں گے، ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ قرعہ اندازی میں پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس، دوسرا نزت پروین اور تیسرا میاں نصیر کا نکلا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیز 2 کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد...
جیسے جیسے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے، ویسے ویسے امریکا میں بھی عوامی رائے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوتی جا رہی ہے۔ ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق اب نصف سے زیادہ امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ جنگ فوری بند کرے: برطانیہ، فرانس اور 23 ممالک کا مطالبہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور نارک سینٹر برائے پبلک افیئرز ریسرچ کے تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ قریباً 50 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اسرائیلی ردعمل بہت زیادہ ہے، جبکہ نومبر 2023 میں یہی رائے 40 فیصد افراد کی...
نیویارک:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایران پر 2015ءکے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں دیکھا کہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیتیں۔ وہ تھوڑے کنفیوژ ہیں اس لیے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز کر دیا گیاہی-پنجاب 9500ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی کی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا-پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’کیہہ حال ای تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی،تہاڈاناں نکل آیااے‘‘-وزیراعلی مریم نوازشریف نے قصور کے محمد عاشق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کا گھٹیا پن پاک بھارت کرکٹ کھیل میں سیاست نصرت جاوید وی نیوز
سٹی 42 : اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہوں گی۔ پاکستان نے کامن ویلتھ...
لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اہم فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ فیصلے کے مطابق سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اس کی رویژن کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، ڈائریکٹوریٹ میں عملے اور افسران کا ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ...
ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا، بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے، شادیوں پر بیس، بیس ہزار ڈالرمالیت کے سوٹ استعمال کیئے جارہے ہیں، انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہر نہ کرنے والے پکڑمیں آئیں...
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل پیش کیے گئے۔ وکیل سہیل سواتی نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر سے یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ زیر بحث اکاؤنٹ دراصل اعظم سواتی کا ہے۔ اس کے علاوہ اس مقدمے میں سابق آرمی چیف فریق نہیں ہیں۔ دوران سماعت عدالت میں اعظم سواتی نے کہا کہ قرآن میں ہمیں سچ بات کہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور جو بھی معاملہ آزادی اظہار رائے سے متعلق...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )وفاقی ادارہ شماریات نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ ٹماٹر اور پیاز جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاءکی فراہمی میں بہتری ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں معمولی ردوبدل میں حکومتی اقدامات کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ اس کی وجہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مون سون کا خاتمہ اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی واپس جانا ہے جس کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی معمول پر آرہی ہے.(جاری ہے) ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔ کراچی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس مہم کے آغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 685ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 90ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1458روپے بڑھکر 3لاکھ 34ہزار 619روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا۔ جمعہ کے روز فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...

ہوٹل میں شلوار قمیص والوں کو سروس نہ دینے کا کیس: فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا
کراچی جنوبی کی کنزیومر کورٹ میں مقامی ہوٹل میں قمیض شلوار پہن کر آنے والوں پر پابندی کے کیس میں درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔عدالت کے مطابق درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤقف اپنایا کہ ہوٹل مالک کے وکیل کے اعتراضات بے بنیاد ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو تمام شواہد پیش کریں گے، سروس دینے سے انکار کی شکایت کنزیومر ایکٹ کے تحت سنی جاسکتی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم قمیص شلوار والے گاہک کو سروس نہیں دے سکتے۔درخواست گزار کے وکیل نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جب کہ شادیوں پر بڑا خرچ کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل...
ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے لاکھوں افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا اب ایف بی آر کے ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے اخراجات اور ذرائع آمدن کا جائزہ لیا جا سکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ خاص طور پر شادیوں پر بے تحاشہ اخراجات کرنے والے نان فائلرز اب ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں۔ ایسے افراد جو شادیوں میں بیس، بیس ہزار ڈالر کے مہنگے سوٹ پہنتے ہیں، وہ بھی اس کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ نہ صرف یہ، بلکہ بنگلوں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں سے...
متنازع ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بعدازاں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، عدالت نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 27 ستمبر کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے لاکھوں افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں ایف بی آر ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کرے گا۔شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بنگلوں، گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا تاہم انکم ٹیکس گوشواروں میں اپ ڈیٹڈ معلومات دینے والوں کو فی الحال کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ایف بی آرذرائع کے حوالے سے ایکسپریس نے بتایاکہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا، بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے، شادیوں...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بزنس ویزے کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزے کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ امریکی ڈالرز کی جائے گی۔ یہ رقم تقریباً پاکستانی تین کروڑ روپے بنتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایچ-ون بی (H-1B) ورک ویزا حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں کو سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس فیصلے سے امریکا کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے جو بھارت اور چین سے آنے والے ہنر مند...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بیرسٹر سیف نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک...
ویب ڈیسک: بجلی صارفین کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی میٹر ریڈنگ زیادہ لی گئی ہے، اب کےالیکٹرک انتظامیہ نے اس شکایت کا سدباب کردیا ہے۔ اس اہم مسئلے اور صارفین کی شکایت کے سدباب کیلئے میٹر ریڈرز کے بجائے صارفین پر انحصار کرنے اور ان پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کے الیکٹرک لائیو ایپ کے ذریعہ صارف باآسانی اپنے گھر کے بجلی میٹر کی ریڈنگ خود لے سکتا ہے اور مکمل یقین اور اعتماد کے ساتھ اپنا بل بھی ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی کے الیکٹرک کے اس اقدام کا...
ڈنمارک کے ایک ادارےDanida Sustainable انفراسٹرکچر فنانس نے فیصل آباد میں کھارے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کی تعمیر کیلئے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر ٹینا کلرپ اور اقتصادی امور کی وزارت کے سیکرٹری محمد عمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ڈی ایس آئی ایف دوہزار بائیس میں طے شدہ پاکستان، ڈنمارک فریم ورک معاہدے کے تحت منصوبے کیلئے قرضہ دے گا۔اس منصوبے کا مقصد فیصل آباد میں کھارے پانی کی صفائی کی سہولیات کو بہتر کرکے پائیدار ترقی یقینی بنانا ہے۔ اشتہار
امریکی منڈی میں پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کے فروغ اور برآمدات سے وابستہ کاروباری شخصیات کو امریکہ کے کاروباری طریقے سے بہتر طورپر جوڑنے اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط استوار کرنے کی غرض سے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی قونصلیٹ مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں ۔اس حوالے سے امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے 15 سے 17 ستمبر تک نیو یارک کا دورہ کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ ونگ کے سینئر افسر محمد حینف چنہ بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے۔ تین روزہ دورے کے دوران سفیر پاکستان نے کاروباری برادری اور شراکت داروں سے نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔بات چیت کے دوران پاکستان کی موجودہ صنعتی صلاحیت، ہوم ٹیکسٹائل کے شعبے میں مسابقتی برتری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے H-1B ورک ویزا پر 100,000 ڈالر سالانہ فیس عائد کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکنالوجی انڈسٹری شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ ویزے خاص طور پر سائنس دانوں، انجینئروں اور کمپیوٹر پروگرامرز کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہترین لوگوں کو امریکا میں آنے کی اجازت دیں گے، اور وہ اس کی قیمت ادا کریں گے۔ واضح رہے امریکا ہر سال 85 ہزار H-1B ویزے جاری کرتا ہے جن میں سے تقریباً 3 چوتھائی بھارتی شہریوں کو ملتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ بھارتی کمپنیوں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اہم ملاقات میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور کسی بھی صورت گندم درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کے درمیان ہوئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی برائے خوراک جبار خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ درآمد پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی کاشتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی تاکہ ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گندم کے حوالے سے ایک نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 1.34 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاءمہنگی ہوئیں، 14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، اور 19 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاءمیں ہائی اسپیڈ ڈیزل2.89 روپے فی لیٹر، انڈے (فی درجن): +2.89 روپے، ایل پی جی گھریلو سیلنڈر1.42 روپے، جلانے کی لکڑی (فی من)7.98 روپے، چاول، بیف، دال مونگ، آلو بھی مہنگے ہوئے۔سستی ہونے والی اشیاءمیں ٹماٹر (فی کلو)52.36 روپے،چکن (فی کلو)58.27 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا53.82 روپے، بجلی (فی یونٹ) -0.32...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-01-4 اسلام آباد (صباح نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کے نئے کنکشنز کیلئے پالیسی تبدیل کر دی، 30 لاکھ سے زائد پرانی درخواستیں منسوخ جبکہ درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیاہے ۔پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک سوئی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا۔ نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کے لیے اضافی فیس دینا ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمدی گیس کا ٹیرف مقامی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔ اس وقت ڈھائی لاکھ صارفین نے ڈیمانڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اگر آئی ایم ایف ریونیو اقدامات سے متفق نہ ہوا تو فلڈ لیوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-16 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 1.34فیصد کمی واقع ہوئی ہوئی ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح5.03 فیصد سے کم ہو کر 4.17 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلیے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-13 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفادے دیا۔اپنے استعفے میں سینیٹر حامد خان نے کہا کہ وہ یہ قدم پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہعمران خان اور دیگر رہنماؤں کو قید، جھوٹے مقدمات اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ کمزور عدلیہ کے باعث انہیں انصاف نہیں مل رہا۔استعفے میں مزید کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام متاثر ہوا ہے اور اسی کے خلاف یہ احتجاجی قدم اٹھایا گیا ہے۔سینیٹر حامد خان نے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا استعفا فوری طور پر منظور...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) چیئرمین یوسی 4 کریم بخش نے بلدیہ کے تفریحی پارک میں غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں قبضے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود مافیا کی طرف ملیر میں موجود سعودیہ فیملی پارک پر قبضے کی مزید کوششوں کو جماعت اسلامی برادشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم پْرامن و قانونی جدوجہد سے مافیا کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین محلہ کمیٹی نسیم ھادی نے عوام کے تفریحی پارک کو بچانے کی کامیاب جدوجہد پر جماعت اسلامی کے ماڈل ٹاؤن چیئرمین ظفر خان۔یوسی چیئرمین کریم بخش۔وائس چیئرمین بلیغ الدین۔وارڈ کونسلر محمد آصف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں رد و بدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد موٴثر ہوگیا ہے۔ شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سروا اسلامک سیونگ اکاونٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔...
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں شرح میں کمی آئی ہے تاہم 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 1.34فیصد کمی واقع ہوئی ہوئی ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے...
لاہور: پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ہے، جتنے بھی دریا تھے وہ نارمل ہو چکے ہیں، چناب میں مرالہ سے پنجند تک کوئی پیک نہیں ہے اور جسڑ سے سدھنائی تک پانی نارمل سطح پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج پر بہاؤ زیادہ ہے، بہت سی جگہوں پر پونڈنگ ختم ہو رہی ہیں، ایم 5 موٹروے 22 کلو میٹر کا...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، اب یہ صرف 20 دن میں مکمل ہوگا جبکہ اب تک 500 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے پی) کے آٹھویں سالانہ جنرل پروگرام کے موقع پر کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان عجیب ملک ہے، قدرت کے کرشموں پر حیران رہ جاتا ہوں۔ ایک ہی ملک میں الگ الگ ڈائنامکس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیلتھ کیئر سروسز فری فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ملکی حالات اور چیلنجز کے باوجود پاک افواج نے ہر...
روس کے تاریخی شہر نیژنی نووگورود میں 17 سے 21 ستمبر 2025 تک جاری رہنے والا عالمی یوتھ فیسٹیول دنیا بھر کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور عالمی ہم آہنگی کا مظہر بن گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں 120 سے زائد ممالک کے 2000 سے زیادہ نمائندے شریک ہیں، جن میں پاکستانی وفد کی نمایاں شرکت خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کو “فیوچرٹیم پاکستان” کے پلیٹ فارم سے منتخب کیا گیا، جن میں ٹیکنالوجی کے ماہرین، سماجی کارکنان، کاروباری نوجوان، طلبہ اور ڈیجیٹل کریئیٹرز شامل ہیں۔ پاکستانی وفد نے فیسٹیول کے مختلف سیشنز، ورکشاپس اور مباحثوں میں بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات، منصوبے اور تجربات دنیا بھر سے آئے ہم عمر شرکا کے...
ویب ڈیسک : محکمہ ایکسائز نے نئے تین سال معاہدے کے تحت فائلوں، نمبر پلیٹوں اور اسمارٹ کارڈز کے لیے نئے ڈیلیوری چارجز کی منظوری دے دی۔ ایکسائز کی جانب سے نظرثانی شدہ نرخوں کو موجودہ مہنگائی کا تفصیلی جائزہ لینے اور غور کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے زائد مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے نئے نرخ مقرر کر دیئے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی حکام نے کہا کہ نظرثانی شدہ نرخ حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گئے تھے اور مہنگائی کے حساب سے ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آئی ایس پی آر اڈیالہ جیل عمران خان ملک دشمن وارننگ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )پاکستان کی کپاس کی پیداوار میں سال بہ سال 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو رواں ماہ15ستمبر تک 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی یہ بات پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 6 لاکھ 90 ہزار گانٹھیں پہنچیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ سندھ میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جہاں 13 لاکھ 14 ہزار گانٹھیں جننگ فیکٹریوں تک پہنچیں، مجموعی پیداوار کپاس کے شعبے میں ابتدائی بحالی کی طرف اشارہ کرتی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسرائیل بھارت پاکستان سعودی عرب صف ماتم میزائیل نریندر مودی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے جاری خبر کے مطابق قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نئی شرحوں پر فوری طور پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز پر منافع کی شرح 10.6 فیصد سے بڑھا کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے، جب کہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو بہتر ریٹرن فراہم کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے۔دوسری جانب ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں...
حالات کی رفتار بتارہی ہے پی ٹی آئی پارلیمنٹ اورکچھ جج عدلیہ سے مستعفی ہوجائیں گے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حالات کی رفتار بتارہی ہے کچھ عرصے میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ اورکچھ جج عدلیہ سے باہمی مفادکی خاطرمستعفی ہوجائیں گے۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں اور پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے توبہترہے قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ حالات کی رفتار بتارہی ہے کچھ عرصے میں پی ٹی آئی پارلیمنٹ اورکچھ جج...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ای کامرس اور ڈائریکٹ ٹو کنزیومر پلیٹ فارمز میں تنوع پیدا کریں اور امریکی ڈیجیٹل ریٹیل اسپیس میں پاکستانی وینچرز کی کامیابی کو ایک مثال کے طور پر لیں بیان کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا کے ہمراہ 15 سے 17 ستمبر 2025 تک نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا.(جاری ہے) اس دورے کے دوران پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی سفیر پاکستان نے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر...

پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوش آئند، پاکستان باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان اور اسرائیل کیخلاف ایران کی شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اندرونی اخراجات کم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کیخلاف مملکت خداداد پاکستان کو زبردست فتح عطا فرمائی اور اسی طرح ایران کی اسرائیل کیخلاف شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کا...
قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد مؤثر ہوگیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔

مسافرٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی ، فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پربھی ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے درست سمت میں گامزن ہے اور جلد نمایاں نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی منظوری بھی دی گئی اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور بینچ مارک کی ریویژن کے لیے کمیٹی بنا دی گئی۔ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، سیفٹی ڈائریکٹوریٹ میں عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ رومز کی حالت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گارڈز اور ڈرائیورز ریلوے کے دست و بازو ہیں،...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کے ایک نئے دور آغاز کر رہے ہیں ۔ جدید ، شفاف اور مسابقتی بجلی مارکیٹ سے ہر پاکستانی کو سستی ، قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی فراہم ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا ، کہا کہ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو شروع سے ہی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہیں، جس میں پاور سسٹم بطور آپریٹر چلانا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کا انتظام اور منصوبہ بندی بھی اس کی ذمہ داری ہے...
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے پوری دنیا کو انسانیت، اخوت اور امن کا عظیم پیغام ملا، آپ ﷺ نے اپنی سیرتِ طیبہ اور عملی نمونے کے ذریعے دنیا کو یہ درس دیا کہ انسانیت کی اصل کامیابی باہمی محبت، انصاف اور امن کے قیام میں ہے، موجودہ دور میں درپیش مسائل کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم سیرتِ نبوی ﷺ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ میں ایسے ادوار بھی گزرے ہیں جب معاشرہ مختلف اکائیوں میں تقسیم تھا اور ناانصافی کا یہ حال تھا کہ جانور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا ہے،بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب میں کیا ۔ اویس احمد لغاری نے کہا کہ جدید، شفاف اور مسابقتی بجلی کی مارکیٹ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ہر پاکستانی کو سستی، قابل اعتماد اور پائیدار توانائی فراہم کی جا سکے۔وزیر توانائی نے کہا کہ سی ٹی بی سی ایم عالمی تجربات کی روشنی میں تیارکردہ ایک نظام ہے، یہ نظام بجلی شعبے میں شفافیت، مسابقت کے فروغ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے،...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ پنجاب میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان ...
ویب ڈیسک :وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب میں وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ ہم بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے، جدید، شفاف اور مسابقتی بجلی کی مارکیٹ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ہر پاکستانی کو سستی، قابل اعتماد اور پائیدار توانائی فراہم کی جا سکے۔ صدر زرداری کا دورہ؛ پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط وزیر توانائی نے کہا کہ سی ٹی بی سی ایم عالمی تجربات کی روشنی میں تیارکردہ ایک نظام ہے،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے طور پر تجویز دی ہے کہ ان کے مخالف ٹی وی نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کر دیے جانے چاہئیں۔ یہ بیان انہوں نے اے بی سی ٹی وی میزبان جمی کیمل کی معطلی کے تنازع کے تناظر میں دیا۔ واضح رہے کہ اے بی سی نے کیمل کو اس وقت شو سے ہٹا دیا جب انہوں نے ایک تقریر کے دوران قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر قاتل کو ٹرمپ کا حامی قرار دیا۔ واقعے کے بعد فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC)، جس کی سربراہی ٹرمپ کے مقرر کردہ افسر برینڈن کار کر رہے ہیں، نے سخت کارروائی کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیے چارلی...
وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔...
اسکرین گریب پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے، جلسے میں ہر شخص بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے آواز بلند کرے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل جاوید نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ایسے سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہیں بنایا گیا، ہم چاہتے ہیں عدالتیں جَلد کیسز سنیں اور ہمیں انصاف ملے۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سارے کیسز بے بنیاد ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کو بہت پہلے اُڑ جانا چاہیے تھا، اِن کیسز میں کچھ نہیں، تیزی سے انصاف ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک بانی عمران خان کے ویڈیو لنک پر نہ آنے کا امکان ہے، فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے ویڈیو لنک ٹرائل سے...
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازعہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پرھیں:کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔ متنازعہ حکم نے ان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی اور عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نے ان کی بے داغ شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اور...
معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اچھے معاوضے کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے مختلف تجربات کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ہدایتکار فجر رضا نے فہد مصطفیٰ کے ایک پروجیکٹ کے لیے ڈائیلاگ لکھنے کو کہا تو پہلے میں نے اسکرپٹ پڑھا لیکن مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آیا اور میں نے فوراََ انکار کرنے کے بجائے فہد مصطفیٰ سے ایک ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ سے ملنے کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ چھببیسویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں...
ویب ڈیسک :نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن سامنے آگئی، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے، جن درخواست گزاروں نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے وہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت آرایل این جی گھریلو گیس کنکشن فراہمی سے متعلق اجلاس میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی سوئی کمپنیز نے بتایا کہ پہلے سال میں نئے آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا بڑا ہدف مقرر کیا جائے گا، علی پرویز ملک نے ہدایت کی عوام کی سہولت یقینی بنانے کیلئے مضبوط اور صارف دوست میکنزم تشکیل دیں۔ امریکا نے بھارت...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے بھی زیادہ ہے۔ فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں، جبکہ وہ کئی دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے ڈمپل کی پہچان زیادہ پرانی اور مضبوط ہے۔ پوڈکاسٹ کے دوران فیصل رحمان نے اپنے ڈمپل کے حوالے سے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپل ہیں جن میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے، جبکہ دوسرا اس وقت ابھرتا ہے جب وہ اپنا وزن بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی...
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سید امین الحق نے کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز...
صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...