2025-11-17@04:05:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1263
«ممتاز چانگ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ژاو ¿ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان پر وزرائے خارجہ کا چہار ملکی اجلاس...
ویب ڈیسک : اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ثابت ہوگا، کیونکہ 7 اکتوبر کو 2025 کا پہلا سپر مون آسمان پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نظر آئے گا، یہ دلکش نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون دکھائی دے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، جس سے وہ عام ایام کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، 7 اکتوبر کو چاند تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ ...
ضیاء القیوم — فائل فوٹو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ قائم مقام چیئرمین/ وفاقی سیکریٹری تعلیم کو ارسال کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کے درمیان اربوں روپوں کے لیپ ٹاپ کی خریداری کے معاملے میں سنگین اختلافات ہو گئے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیااسلام آباد (غربی) کے سول جج کی جانب سے جاری عبوری حکم کی تعمیل میں، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے باضابطہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج فوری طور پر دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ بعدازاں سابق چیئرمین...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن...
اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری تکنیکی مذاکرات سے جڑے مثبت توقعات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا مگرٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ66ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ا?گیا مگر 100سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ 35.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس تقریباً 1 ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 166,522 پوائنٹس پر جاپہنچا تھا۔ابتدائی خریداری کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان...
ویب ڈیسک : خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں 40 ہزار سے زائد خواتین سالانہ بریسٹ کینسر سے زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں، صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑ دیں اور آگاہی پھیلائیں۔ اسلام آباد سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے موقع پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار سے زائد بریسٹ کینسر کی مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بیشتر کی تاخیر سے تشخیص ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے، خود معائنے کا ایک سادہ سا طریقہ...
پاکستان میں ہر سال قریباً 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے 40 ہزار سے زائد خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے بیشتر خواتین کی تشخیص تاخیر سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے علاج کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر سے صحتیاب خواتین کو مرض دوبارہ لاحق ہونے کا خطرہ کتنا ہے؟ حوصلہ افزا تحقیق بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔ ایک سادہ سا خود معائنے کا طریقہ اور باقاعدہ اسکریننگ ہزاروں زندگیاں بچا سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی ویکسین تیار، کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکتوبر کا مہینہ چاند کے شائقین کے لیے خاص ہوگا کیونکہ اس دوران مکمل چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا اور اسے سپر مون کہا جائے گا۔جب چاند زمین کے زیادہ قریب آتا ہے تو وہ عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو 2025 کا پہلا سپر مون نظر آئے گا، جو معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔اس کے بعد 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، جبکہ جنوری 2026 کا پہلا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کے شمار میں شامل نہیں کیا جائے گا۔عام طور پر...
فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔ نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا...
غزہ جنگ بندی منصوبہ: ٹرمپ کا حماس کو تین سے چار دن کا الٹی میٹم، پیش رفت نہ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی سے متعلق اپنے مجوزہ منصوبے پر حماس کو باضابطہ جواب دینے کے لیے ’’تین سے چار دن‘‘ کی مہلت دے دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے میں چند بنیادی نکات شامل ہیں جن میں فوری جنگ بندی، 72 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے جنگجوؤں کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار غزہ سے انخلا شامل ہے۔ منصوبے کے تحت ایک عبوری انتظامیہ قائم کی جائے گی جو آئندہ کے سیاسی ڈھانچے کی بنیاد ڈالے گی۔عالمی طاقتوں کے ساتھ...
ناسا کے منتظم شان ڈفی نے چاند پر انسانی بستی یعنی ایک ’گاؤں‘ بسانے کے منصوبے کی مدت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی۔ پیر کو ہونے والی بین الاقوامی خلائی کانگریس میں شان ڈفی سے سوال کیا گیا کہ آئندہ دہائی میں ناسا کی کامیابی کس صورت میں دیکھی جائے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر انسانی زندگی کو پائیدار بنا دیں گے اور یہ صرف ایک آؤٹ پوسٹ نہیں بلکہ ایک مکمل گاؤں ہوگا۔ کانفرنس میں امریکا، چین، جاپان، بھارت، یورپ اور کینیڈا کی خلائی ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ شان ڈفی نے جس کا اعلان کیا وہ گاؤں عام...
خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے پی میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں رواں ماہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1273 کو پہنچ گئی ہے جبکہ چارسدہ ،مانسہرہ، ہری پور، پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ صوبے میں ستمبر میں سب زیادہ ڈینگی سے متاثرہ ضلع چارسدہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ چارسدہ میں اب تک 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ 214, ہری پور 148, پشاور 122, کوہاٹ 99,...
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف)کے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کا اِن فلو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاسز اور بجلی چوری روکنے کا پلان اور کیپسٹی چارجز میں کمی کی تجاویز مانگ لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد پیر کو وزیرِ خزانہ اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کرے گا۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو پاور ڈویژن حکام کی توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف...
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کےدام 1900روپےبڑھ کر 397700 روپے ہوگئے، اس کےعلاوہ دس گرام سونے کےبھائو 1629 روپے کے اضافے سے 340963 روپے رہے پاکستان میں چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 105روپے بڑھ کر 4704 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3759 ڈالر کاہو گیا۔ Post Views: 1
اسلام ٹائمز: چاروں فریقوں نے ان تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کی جو افغان مسئلے کے سیاسی حل میں معاون ثابت ہوں گی اور اس سلسلے میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت کی۔ انہوں نے سیاسی حل کے حصول میں مثبت کردار ادا کرنے میں "ماسکو فریم ورک"، "افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ" اور "شنگھائی تعاون تنظیم" جیسے علاقائی فریم ورک کے اہم کردار پر زور دیا۔ خصوصی رپورٹ: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ کا افغانستان سے متعلق چوتھا چار فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تین پہیہ رکشوں کی برآمدات کو مزید تین نئی عالمی منڈیوں تک توسیع دے رہی ہے، جن میں فلپائن، میکسیکو اور افغانستان شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔کارپوریٹ بریفنگ کے دوران کمپنی حکام نے بتایا کہ حالیہ سیلاب نے سپلائی آپریشنز پر بڑا اثر نہیں ڈالا۔ صرف اس وقت تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب کراچی-لاہور روڈ عارضی طور پر بند ہوا، تاہم یہ مسئلہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہا۔فی الحال کمپنی چھ ماڈلز مارکیٹ میں پیش کر رہی ہے، جن میں چار ہیول ایچ 6 اور دو جولیون شامل ہیں۔انتظامیہ نے...
ویب ڈیسک :چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب نے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر بلوچ نے خود کو گولی مار لی تھی جبکہ نثار فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں فتنہ الہندستان کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد زبیر بلوچ اور نثار ہلاک جبکہ جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے اعترافی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں، تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی : فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چاغی میں دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کرلیا، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے، گزشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں...
سپر طوفان رگاسا نے سب کچھ روند ڈالا، بپھری لہروں نے تائیوان پر قیامت ڈھا دی ہے۔ پانچ سو ملی میٹر سے زائد بارش نے پورا شہر ڈبو دیا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے ہیں۔ سپر طوفان کے باعث بند ٹوٹنے سے جھیل کا پانی گوانگ فو قصبے میں داخل ہوگیا ہے، جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی ہر جانب تباہی پھیل گئی ہے۔ اس کے علاوہ گوانگ فو جزیرے کا بڑا پل سمندر کاغصہ نہ سہہ سکا جس سے لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل پھٹ گئی اور جزیرے پرخشکی کا نام ونشان باقی نہ رہا۔ علاقے میں پانچ سو ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ رگاسا طوفان...
ویب ڈیسک: جاپان کی مشہور الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیرا موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے بیٹری سے چلنے والے رکشے متعارف کرا دیے ہیں۔ اس جدید ترین الیکٹرک تھری وہیلر رکشے کو ’’کیورو‘‘ نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ’’کیورو‘‘ نیکسٹ جنریشن کی الیکٹرک سواری ہے جو ایک طرف عام مسافروں کیلئے سفری سہولت فراہم کرے گی، تو دوسری طرف ’’لاسٹ مائل لاجسٹکس‘‘ یعنی سامان کی ترسیل میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گی۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا کمپنی کے مطابق ’’کیورو‘‘ کی ٹاپ سپیڈ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے جبکہ یہ فی چارج 200...
یونان: غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ فلوٹیلا میں شریک پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رات کے وقت دس ڈرونز کے ذریعے بارودی مواد اور آگ کے گولے برسائے گئے، تاہم فلوٹیلا کے شرکا کے حوصلے بلند ہیں اور وہ غزہ پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ درجنوں کشتیوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا اس وقت یونان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے۔ مشتاق احمد کے مطابق حملے میں ایسا خطرناک کیمیکل بھی پھینکا گیا جس سے انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی کارروائی...
بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا پر امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد کوئمبیٹور میں کئی کارخانے بند ہوئے، اسی طرح سورت میں ایک لاکھ 35 ہزار ورکرز کو فارغ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ویشاکاپر جو امریکا کو بڑے پیمانے پر سمندری خوراک ایکسپورٹ کرتا ہے، وہاں بھی بھاری ٹیرف عائد ہونے کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور وہ امریکا ایکسپورٹ کرنے سے قاصر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا...
سپر ٹائیفون رگا سا نے بدھ کے روز تائیوان اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تائیوان کے مشرقی علاقے ہُوآلیئن میں ایک قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی کی بڑی لہر بستی میں داخل ہوگئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:جلال پور پیر والا کو مزید سیلابی پانی سے بچانے کے لیے اقدامات جاری فائربریگیڈ کے مطابق پیر سے مسلسل ہونے والی بارشوں نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔ ہانگ کانگ میں طوفانی بارشیں اور ریکارڈ ہوائیں ہانگ کانگ میں طوفان کے باعث 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جب کہ بلند لہروں نے ساحلی علاقوں کو ڈبو دیا۔ مشہور فلرٹن ہوٹل میں پانی دروازے توڑ کر اندر...
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین شروع کی گئی ہے، ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی نام نہاد افلاطون باہر آگئے۔ وفاقی وزیر صحت نے منگل کو پمز اسپتال اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہو رہی ہیں، ہمارا ماحول لوگوں کو بیمار کر رہا ہے اور اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھاتا جا رہا ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-24 کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے فیس لیس نظام ای چالان پر بہت کام کیا ہے اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں بھی ترامیم کرائی گئی ہیں اب ٹریفک پولیس کراچی بھی فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف جا رہی ہے‘ پاکستان پوسٹ شہریوں کے گھروں تک چالان پہنچانے کا کام سر انجام دے گا، دنیا کے تمام ممالک اور جدید شہریوں میں یہ سسٹم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-6 سید اقبال ہاشمیقطر پر بلاجواز اور اشتعال انگیز اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامی او آئی سی اجلاس کی رسمی قرار داد سے مسلم امہ کو شدید مایوسی ہوئی تھی۔ عام مسلمان تو یہی امید لگائے بیٹھے تھے کہ قطر میں ہونے والے اجلاس کے بعد ناٹو طرز کا اتحاد وجود میں آئے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا حالانکہ پاکستان نے اس اجلاس میں دلیرانہ موقف اختیار کیا تھا اور مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی تجویز بھی پیش کی تھی۔مسلمانوں کی چنگیز خان کے ہاتھوں ہونے والی ذلت آمیز شکست سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ ہزیمت کی ایک تاریخ ہے جو بار بار...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے دوران گفتگو سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور...
وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا...
اسلام آباد : پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ بعدازاں وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی جب سپیزنڈ کے ٹریک پر قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے باعث علاقے میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔پولیس اور ریلوے حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ...
پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔ مزید پڑھیں: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال...
کراچی: شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ یونس چانڈیو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ منظور احمد سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت...
پیپلز لبریشن آرمی، چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج۔ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ہمسایہ ملک چین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش۔ پیپلز لبریشن آرمی چائنہ نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج کر دوستی کا حق ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 50 پانی صاف کرنے والے پمپ، 300 سولر پاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ پیپلز لبریشن آرمی ، چائنہ کی جانب سے موصول ہونے والی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔ سیلاب...
پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ، احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینی ہوگی،وفاقی وزیرِ سید مصطفٰی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ،پرہیز علاج سے بہتر ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کا آغاز تو بچے کی ہیدائش سے شروع ہوتا ہے ،ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود ضرورتین پوری نہیں ہوتیں، احتیاط اور بچائو کی تدابیر ہی ہماری حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ...
جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
ساف انڈر-17 فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، تاہم میچ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جب پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ نے گول اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑایا۔ پاکستان کی جانب سے 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر برابری کا گول کرنے کے بعد محمد عبداللہ کارنر پر گئے اور ایسا اشارہ کیا جیسے وہ چائے پی رہے ہوں۔ ان کا یہ انداز بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے اس واقعے کی یاد دہانی تھا، جب وہ 2019 میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہوئے تھے اور دورانِ حراست پاکستانی اہلکاروں کی جانب...
پاکستان اور چین کے تعلقات ’ہمہ موسمی تذویراتی تعاون اور آہنی بھائی چارہ‘ ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
قائم مقام صدر پاکستان و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال اور برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ وہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے چین کے 76ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ، سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اُرمچی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چین کی قیادت، حکومت اور عوام کو ان کی شاندار ترقی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-9 شیخوپورہ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان عالمی سطح پر روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پاکستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کی رسوائی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ مودی کی ہٹ دھرمی ظلم اور جبر کی پالیسی کی بدولت آج بھارت دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ہے اور ماسوائے اسرائیل کے اس کا کوئی دوست...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔صوبائی وزیر نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیو اسٹاک کے ریسکیو پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے4.7 ملین مویشی متاثر ہوئے۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت و محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 5 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اس کے علاوہ سیلاب کے دوران 824 مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ...
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اورسینئرسفارت کار سردار مسعود خان نے امریکہ کی طرف سے خلیج عمان پر قائم چا بہار بندرگاہ پر پابندیوں کا بھارت کے لئے استثنیٰ واپس لینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران اور بھارت دونوں متاثر ہوں گے، لیکن یہ بھارت کے لئے خاص طور پر بڑا دھچکا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت کس طرح چالاکی سے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا تھا۔ بھارت ایک جانب امریکہ کا اسٹرٹیجیک پارٹنر تھا اور دوسری جانب امریکہ مخالف ممالک سے تیل اور دوسری اجناس کی تجارت کر رہا تھا۔ ...
کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے، صدر زرداری نے طے کیا کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں پر بات کی، بدقسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں...
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور آج ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت4,541 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3,897 روپےریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ، ڈالر کے نرخ، عوامی طلب اور مہنگائی جیسے عوامل کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں چاندی کو نہ صرف زیورات بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی خریدا جاتا ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے چاندی کو مہنگائی کے خلاف ایک اچھا تحفظ سمجھا جاتا ہے اور طویل مدتی طور پر اس میں سرمایہ کاری کو نسبتاً محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ Post Views: 2
کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 3لاکھ 32ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی...
حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک ان کے ساتھ ہیں،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں، صدر زرداری نے طے کیا ہے کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔(جاری ہے) سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے...
چابہار ایران کی ایک بندرگاہ ہے جو خلیجِ عمان سے جڑی ہے۔ یہ بحیرہ عرب کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے جغرافیائی لحاظ سے ایک انتہائی اہم مقام رکھتا ہے۔ چابہار بندرگاہ کو ‘گیٹ وے ٹو سینٹرل ایشیا’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ افغانستان، وسطی ایشیائی ممالک اور ایران کو سمندر سے جوڑنے کا ایک متبادل راستہ فراہم کرتی ہے جو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے مقابلے میں بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چابہار بندرگاہ چلانے کے لیے بھارت کا ایران سے معاہدہ واضح رہے کہ چابہار بندرگاہ کی ترقی میں سنجیدگی 2000 کی دہائی میں سامنے آئی لیکن بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے بندرگاہ کی توسیع...
سٹی42: سپر فلد سنڈھ میں مسلسل تباہی مچا رہا ہے۔ آج شب سندھو دریا کا سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ میں "سیہون بچاؤ بند" سے ٹکراگیا، سارے علاقہ میں درجنوں دیہات اور سڑکیں زیرِ آب آ گئے۔ سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ۔ سیلابی ریلا ٹکرانے سے 3 دیہات اور رابطہ سڑکيں زیرِ آب گئیں، کچےکے علاقے نئوں گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔ بنیادی صحت مرکز بھی پانی میں ڈوب گیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی نوشہرو فیروز میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الثانی 1447 ہجری کے نئے چاند سے متعلق فلکیاتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 12 بج کر 54 منٹ پر (پاکستان معیاری وقت کے مطابق) پیدا ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سپارکو کےترجمان نے کہا ہے کہ 23 ستمبر 2025 کو سورج غروب ہونے کے وقت تک نئے چاند کی عمر تقریباً 41 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، اس عمر کا چاند بآسانی دیکھا جاسکتا ہے بشرطیکہ موسم صاف ہو اور بادل یا گردوغبار کا کوئی اثر نہ ہو۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان فرق تقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان: پاکستان کے معروف ہوم اپلائنسز برانڈ اور آرچِلک کے ذیلی ادارے ڈاؤلینس نے خواتین کی قیادت میں چلنے والے پہلے سروس سینٹر کا افتتاح ملتان میں کیا، جہاں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے خصوصی دورہ کیا، یہ اقدام نہ صرف کاروباری دنیا میں خواتین کی شمولیت کا مظہر ہے بلکہ تکنیکی اور خدماتی شعبوں میں صنفی مساوات کی جانب ایک تاریخی سنگ میل بھی ہے۔یہ منفرد سروس سینٹر دو باصلاحیت کاروباری خواتین، محترمہ رمشا یعقوب اور محترمہ علیزہ رخسانہ کے زیر انتظام ہے، جو روایتی طور پر مردوں کے غلبے والے شعبے میں اپنی پہچان قائم کر رہی ہیں۔ ان کی یہ کاوش نہ صرف دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ پاکستان میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایران کی چابہار بندرگاہ کی تعمیر کے لیے نئی دہلی کو پابندیوں سے متعلق جو رعایات دی گئی تھیں، انہیں وہ واپس لے رہی ہے۔ ایران کی چابہار بندرگاہ دفاعی نکتہ نظر سے اہم ہے اور جب چین کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ ڈیولپ کرنے کا عمل شروع ہوا تو بھارت نے اسی تناظر میں ایران کی اس بندرگاہ کو لے کر کام شروع کیا تھا۔ چونکہ ایران کے حوالے سے امریکہ نے بہت سی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اس لیے مودی کی درخواست پر سن 2018 میں ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ نے اس بندرگاہ کے آپریشنز...
حکومت اور ایس آئی ایف سی نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور آگاہی کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ مہم کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف ہر بچے کے لیے روشن اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے اور تھیلیسیمیا جیسے مرض سے قبل از وقت بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تھلیسیمیا جیسی موروثی خون کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے سب سے سنگین مسئلہ خون کی کمی ہے۔ پاکستان میں ہر 10 میں سے 1 بچہ تھلیسیمیا جیسے موروثی مرض کا شکار ہے۔ پاکستان میں سالانہ 5 ہزار سے زائد نئے تھلیسیمیا کے کیسز رپورٹ اور 1 لاکھ سے زائد تھلیسیمیا کے رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔ عالمی آبادی کا 1.5...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا...
ایک نئی اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی میں تاخیر سے شہری علاقوں میں رہنے والی پاکستانی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ شادی کے بعد مرد و خواتین کا وزن بڑھتا ہے اور بعض جوڑوں میں شادی موٹاپے کا سبب بھی بنتی ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سال 2012-13 اور 2017-18 کے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے اعداد و شمار کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ بالغ خواتین زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں لیکن شادی میں تاخیر کا اثر شہری خواتین کے وزن...
بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔ ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیاکراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب... انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو...
جرمنی کی ایک عدالت نے افغان شہری کو اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی 2024 میں ہونے والے اس واقعے میں ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ مغربی شہر مانہائیم میں اسلام مخالف تنظیم پیکس یورپا کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا تھا جس میں مقرر نے مبینہ طور پر مذہبِ اسلام کی گستاخی کی تھی۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس پر اس نے پولیس پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔ ملزم کی شناخت صرف سلیمان اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جس کے پاس سے شکار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور ویکسین الائنس (گاوی) کے اشتراک سے لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچانے کے لیے 'ایچ پی وی' ویکسین مہم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک کروڑ 14 لاکھ لڑکیوں کی زندگی کو اس بیماری سے تحفظ ملے گا۔یہ مہم صوبہ پنجاب، سندھ، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے شروع کی گئی ہے جس میں 9 تا 14 سال عمر کی 90 فیصد لڑکیاں ویکسین لیں گی جو انہیں متاخر عمر میں سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہو گی۔ Tweet URL یہ ویکسین مخصوص مراکز پر،...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی انتظامیہ نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید چار گاؤں کے مکینوں کو گھر واپسی کی اجازت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ مزید 4 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت مل گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے مزید 4 گاؤں کو مکمل طور پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں اور ریاست کی مکمل عملداری بحال ہو چکی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں...
کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر سروائیکل کینسر (HPV) سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسینیشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کراچی کے ضلع کورنگی میں کر دیا گیا، ناصرہ اسکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اس مہم کا افتتاح ایم پی اے فاروق اعوان اور ایم پی اے رومہ مشتاق مٹو (پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور) نے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے فاروق اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی قیادت میں سندھ حکومت خواتین اور بچیوں کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور بچیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ رومہ...
سٹی 42 : چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔ مس ھاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
’پیچے دیکھو پیچے‘ کے جملے سے معروف ہونے والے انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے اس کی موت کا سبب بتا دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کا انتقال آج صبح فجر کے وقت ہوا جب عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔ احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونانہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں...
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین جاری ہے جہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سیچوان کے پارٹی سیکریٹری کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان چین دوستی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔ چین نے 2008 میں سیچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد پر اظہار تشکر کیا۔ Post Views: 3
امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب نامی دولہا اپنی بارات لے جانے سے کچھ گھنٹے قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال اغوا یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے واضح شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جہانزیب کے گھر والوں کی باقاعدہ درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔ ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔ پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔ https://www.facebook.com/photo?fbid=1203714525131517&set=a.608164394686536 جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی...
مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں ایک ہوٹل کے باہر پیش آنے والے چاقو حملے میں دو اسرائیلی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مشرقی یروشلم میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے ہوٹل کے مہمانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق، حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں تقریباً 50 اور 25 سال بتائی گئی ہیں۔ دونوں افراد کو جسم کے نچلے حصے پر چاقو کے وار کیے گئے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کا تعلق مقبوضہ...
عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتا ہیں جب کہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔ وفاقی تحقیقاتیا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔ حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے...
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟ جمعرات کے روز فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مزید پڑھیے: سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ...
برطانوی شاہی خاندان میں تعلقات کی کشیدگی کے بعد ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شہزادہ ہیری اور کنگ چارلس تقریباً ڈیڑھ سال بعد آمنے سامنے ملے ہیں۔ یہ ملاقات 10 ستمبر کو لندن کے کلیئرنس ہاؤس میں نجی چائے پر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری شام 5 بجے کے بعد کار کے ذریعے کلیئرنس ہاؤس پہنچے اور تقریباً 55 منٹ تک اندر موجود رہے۔ ملاقات کی تصدیق بکھنگھم پیلس نے کی تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔ ہیری کے ترجمان نے بھی صرف یہی کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بارے میں مزید کوئی...
محکمہ صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ یہ مہم 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسین فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین میں بڑھتے سروائیکل کینسر کی وجوہات کیا ہیں؟ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات نورالاین قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر غمخار حسین شاہ اور ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کی نگرانی میں یہ مہم ضلع بھر میں شروع ہوگی۔ حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی بروقت ویکسینیشن...
اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں، جب کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بعد تباہ کن سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزارکیوسک ہوگیا ہے۔ وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تیار کرنے کا بیان حقیقت...
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آنے والے زلزلے سے سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کی چار دیواری منہدم ہو گئی تاہم طلباء اور اساتذہ غیر محفوظ رہے۔ حال ہی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث وہ کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے، امدادی سامان10ہزارشیلٹر کٹس ،10ہزار فوڈ پیکجز پر مشتمل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور اخوت اور بھائی چارے کا اظہار کیا ہے، کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے امدادی سامان سے بھرے 5 ٹرک پنجاب کے مختلف اضلاع میں پہنچا دیے گئے۔یہ امدادی سامان وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پی ڈی ایم...
لاہور(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے سات اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پہنچا دیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ امداد میں دس ہزار شیلٹر کٹس اور دس ہزار فوڈ پیکجز شامل ہیں، جن میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج میں 95 کلوگرام اجناس جیسے آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل دیا گیا ہے۔ امداد قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے متاثرہ خاندانوں...
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن دیگر ممالک کا طرح پاکستان بھی اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوا اور مکمل چاند گرہن 11 بجکر...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیاجاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگیا۔مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر 31 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا...
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر لاکھوں افراد آسمان کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں تاکہ زمین کے گرد گردش کرنے والے چاند کو سرخ ہوتے ہوئے دیکھ سکیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقہ اور یورپ میں مکمل چاند گرہن، جسے ’سپر بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے، کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن رات 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، جب کہ مکمل گرہن 10 بج کر 31 منٹ پر لگے گا۔ اس کے بعد 11 بج کر 12 منٹ پر یہ عمل اپنے عروج پر پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 55 منٹ پر...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقا اور یورپ میں مکمل چاند گرہن (سپر بلڈ مون) کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 لگے گا اور پھر رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ایک بج کر 55 منٹ پر گرہن ختم ہوگا۔ اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن جب عروج پر ہوگا تو اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آئے گا۔
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (7 ستمبر) رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا، رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا، 8 ستمبر کی...
آج رات پاکستانی عوام کو ایک شاندار فلکیاتی مظاہرہ دیکھنے کا موقع ملے گا، جب رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ گرہن کے اوقات محکمہ موسمیات کے مطابق گرہن کا آغاز آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا، جب چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ’بلڈ مون‘ کا نظارہ کب کیا جاسکے گا؟ جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر اور مکمل گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔ رات 11 بجکر 12 منٹ پر یہ مظاہرہ اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ 8 ستمبر کی رات ایک بجکر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ اگلا فلکیاتی منظر ماہرین فلکیات...
محمد حسین/کوئٹہ کوئٹہ میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف چلڈرن (NCRC) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ حالیہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں بچوں، خاص طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر میں نے چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ماہرین، بشمول NCHR کے عہدیداران، ایڈووکیٹ عبدالحئی اور اقلیتی نمائندے شہزان ولیم سے انٹرویوز کیے۔ اس رپورٹ نہ صرف زمینی حقائق اجاگر کیے گئے ہیں بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ صرف پالیسی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ یہ ایک انسانی حقوق کی جدوجہد ہے، اور یہ کہانی اُن بچوں کی...
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم...