2025-12-14@07:58:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2660

«نواز شریف اور مریم»:

(نئی خبر)
    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا جب کہ جنرل ساحر شمشاد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔27ویں آئینی ترمیم کے بعد پاک فوج میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کا عہدہ ختم کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔ سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین...
    ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں۔  لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا پھر بھی شکست ہوئی۔  میاں نواز شریف اور میں نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا،آج فیض حمید ہے نہ الیکشن جتوانے والے ججز پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  ملکی ترقی کو 2018میں ڈی ریل کیا گیا ،الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں۔  پشاور میں ترقی کا کوئی نام و نشان نہیں،کے پی میں سرکاری مشینری کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫  PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور  PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن)...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ--- پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کو میاں نواز شریف کی بہترین قیادت اور مریم نواز کی گڈ گورننس کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ این اے 143، چیچہ وطنی، این اے 129، لاہور اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان،  پی پی 203 ساہیوال  میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں طفیل جٹ، حافظ نعمان ،سردار محمود قادر خان لغاری اور چوہدری حنیف جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت ، پارٹی کارکنان کی محنت کے سر ہے اور یہ کامیابی وزیرِ...
    نارووال (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے، یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو مثالی کامیابی حاصل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
    لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 10 لاکھ فی ٹریکٹر سبسڈی کے ساتھ چوبیس کاشتکاروں کو وزیر اعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز دینے کی تقریب ہوئی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ممبران پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان اور طاہرہ مشتاق ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سید شاہد بخآری کے ہمراہ تین خواتین سمیت چوبیس کاشتکاروں کو ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم...
    مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 10 لاکھ فی ٹریکٹر سبسڈی کے ساتھ  چوبیس کاشتکاروں کو وزیر اعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز دینے کی تقریب ہوئی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب  نے ممبران پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان اور طاہرہ مشتاق ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سید شاہد بخآری کے ہمراہ  تین خواتین سمیت چوبیس کاشتکاروں کو ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم  کیں۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم کا ویثزن کسانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے، احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس اوراقدامات سے آگاہ کیا، شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے، پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حالیہ سوشل میڈیا تبصروں اور انٹرویوز میں دیے گئے اپنے بیانات کے تناظر میں وضاحت اور معافی جاری کی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کے بیانات کا بنیادی مقصد سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے متعلق حکومتی ہدایات کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنا تھا اور کسی بھی فرد، بشمول کھلاڑی، بورڈ کے ارکان یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کو قصداً یا غیر قصداً بدنام کرنے کی نیت کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے محمد رضوان کو پاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کی گئی اپنی رائے کو اب غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے رضوان کے فلسطین کے عوام کی...
    معروف صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی، نجوم سیٹھی نے سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کی تحقیقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجوم سیٹھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ سابق کپتان کے خلاف فراڈ اور من گھڑت تحقیقات سے حیران ہیں، جو انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقیدی ریمارکس کے بعد کی گئی ہیں۔ سیٹھی نے کرکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے دباؤ والے اقدامات سے گریز کریں اور عدلیہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ آزادی اظہار اور شہری حقوق کا تحفظ کرے گی۔ نجمی سیٹھیی کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے تاکہ علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس بہتر ہو سکیں۔ وزیراعظم کے زیر صدارت ریلوے نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مزید پڑھیں:  موسم سرما: پاکستان ریلوے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکا کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے اور حکومت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان ’مرصوص‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سربلند ہے اور پنجاب میں بہت کچھ کر چکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، احتساب کی کمی اور غربت جیسے مسائل...
    وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران...
    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ...
    امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے ۔ وزیر اعلی مریم نواز کے نام خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کا کہنا ہیکہ بھٹہ انڈسٹری میں ساڑھے چار ملین سے زائد افراد پیشگی نظام میں...
    لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔  مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔ 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا بھی اعلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، پنجاب میں 6 ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی، میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں، نواز شریف کی حکومت آتے ہی ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہی ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں...
    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچے ہیں۔ وہ 22 نومبر کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ مزید پڑھیے: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کروانے کے علاوہ لندن میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی مضبوط بنیاد ہیں، یہ بات انہوں نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ شہباز شریف نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں برداشت اور رواداری قائم ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا...
    تصویر بشکریہ، شہباز شریف فیس بک وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں۔برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ برداشت اور رواداری کےحوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا، برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے، قائداعظم نے 11 اگست کی تقریر میں بتایا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان چاہا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت ہو۔
    راولپنڈی:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی تفاوت کے خاتمے کے لیے ایک اہم انقلابی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 1500 جدید طرز کے اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جو سرکاری تعلیمی نظام کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ہم آہنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یہ اسکول مکمل طور پر مفت ہوں گے، کسی بھی طالب علم سے کوئی فیس نہیں لی جائے گیم پنجاب حکومت ہر طالب علم کی تعلیم پر ماہانہ 5,000 روپے خرچ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار نواز شریف ایمیننس اسکول میں مفت کتابیں، یونیفارم، جدید لیبز، اسمارٹ کلاس...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم...
    لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10 کا تعلق تحصیل جہلم، 10 کا تعلق تحصیل دینہ اور 19 کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔ ہر ٹریکٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو نااہل کرکے سسٹم کو تہہ و بالا کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا، آج ہم نے ایسا کیا کردیا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کون سی شق عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہو رہی ہے، ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہی ہوگی۔ مزید پڑھیں: ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہاکہ آئینی کیسز سننے کے لیے آئینی عدالت قائم کردی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا کے کئی ممالک میں یہ نظام رائج ہے۔ وزیر دفاع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، یہ بیان اُن دنوں سامنے آیا تھا، جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے،...
    بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا رائیونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے، ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا، رائے ونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے، جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے۔ ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر موجود ہوکر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہے اور اس میں کسی سیاسی...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
    سینیئر سیاستدان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسی حکمتِ عملی پر چل رہی ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق نواز شریف مجبوری کے تحت حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ مریم نواز کو وزیرِاعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وی نیوز کے پروگرام سیاست اور صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں اٹھایا جائے گا، اور یہ نعرہ پورے انتخابی عمل کے دوران غیر حاضر رہا۔ یہ بھی پڑھیں:فتح افغانستان کے بعد پاکستان کی اگلی طویل جنگ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-19 اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب، اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف حلقوں کے عوامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات پر خاص توجہ دی گئی، اور وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز...
    پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگ آئین کی بے توقیری کرتے رہے، آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں نواز شریف کو سازش کر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپوزیشن اور عدلیہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ اِنہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ آئین کے وفادار ہیں یا ایک شخص کے؟ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے بھی یہی ہیں، اب کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اِنہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ یہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج پاکستان...
    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت وزیرِاعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تاریخ اس لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آج پارلیمان کی ترمیم پر اعتراض کرنے والے ججز اُس وقت خاموش تھے جب ’کینگرو کورٹس‘ بنا کر نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ نواز شریف کو ہٹانے کا آغاز کہاں سے ہوا، یہ سب کے سامنے آنا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ اُس وقت عدلیہ کے کچھ مخصوص افراد کی ’غیرت‘ نہیں جاگی، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت نواز شریف کو نااہل کرنے اور سیاست سے باہر...
    پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔  حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے...
    ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘ (جی جی جی آئی) کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ‘ (Kim...
    اسلام آباد دھماکے اور تحریکِ لبیک پاکستانکے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے بیرونی داخلی راستوں کو بلٹ پروف مواد سے مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے، جبکہ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ذاتی ہدایت پر ان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل تمام گاڑیوں کو بھی بلٹ پروف بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نواز شریف سمیت ان...
    لاہور: ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘‘ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ ویلیری...
    وزیرآباد (نامہ نگار) این اے 66 سے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے کہا عوام مسلم لیگ (ن) سے ملکی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی امید رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل ہمارے پاس اچھی دولت ہے۔ یہ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں  اور ہم  آئندہ ان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ معیشت مضبوط بنانے  اور عوامی خدمت کی سیاست کی اور آج بھی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شفیع گوٹھ کے علاقے سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم مقصود ولد یار محمدکے قبضے سے 30 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بھی توڑ دیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد میں بچوں نے نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔ قائد مسلم لیگ ن کے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر سے روانہ ہوتے وقت گلی میں موجود بچے عمران خان کے نعرے لگاتے رہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور اپنے گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ان کے لیے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم سینیٹر کو قابل، باصلاحیت اور عالم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفا اور خلوص کا پیکر تھے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے عراق کے عوام کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور ملک کی آزاد ہائی الیکٹورل کمیشن (IHEC) کی کارکردگی کی تعریف کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  انتخابات کا عمل عمومی طور پر پرامن اور منظم رہا اور ہمیں امید ہے کہ سیاسی جماعتیں نتائج کے اعلان تک امن اور انتخابی عمل کے احترام کا مظاہرہ جاری رکھیں گی۔ انہوں نے وقت پر اور پرامن حکومت سازی کی اہمیت پر زور دیا جو عراقی عوام کی امن، استحکام اور ترقی کی خواہشات کی عکاسی کرے۔انہوں نے عراق میں جمہوری کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور ملک کے لیے پرامن و خوشحال مستقبل کی...
    سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر  پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے  سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات  کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر...
    وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے لوگ بھی شامل تھے، دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، چاہتے ہیں افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور دہشت گردوں کو لگام دے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان نے بڑی یکجہتی کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم پر بھرپور مشاورت ہوئی اور آج یہ آئین کا حصہ بن گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو چیز وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنی ہی اچھی ہو وہ پاکستان کے لیے مفید نہیں، کالاباغ ڈیم بڑا شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر ہماری...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
    لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے...
    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ روز انتقال کرنے والے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ نواز شریف نے اپنے ساتھی عرفان صدیقی کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور لیگی رہنما پرویز رشید بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں عرفان صدیقی نواز شریف
    معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس قانونی نوٹس کے بعد نعیم حنیف نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے موقف پیش کیا۔ نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ تنقید میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی خوبصورتی ہے اور وہ اسے کھلے دل سے قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شعبے میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں اور جانتے ہیں کہ تنقید کب اصلی ہوتی ہے اور کب اسے خریدا جاتا ہے۔  یہ بھی پڑھیں: بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی ایسی تنقیدوں...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پانیوالے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب 27ویں ترمیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں...
    سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال کی طویل علالت کے باعث لندن میں مقیم رہنے کے بعد 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، کہا یہ جا رہا تھا کہ نواز شریف اب پاکستان کے چوتھے وزیراعظم بننے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت تو حاصل نہ ہو سکی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو ٹاسک دیا کہ وہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک اتحادی حکومت تشکیل دیں جس کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہوگئے، جبکہ نواز شریف کی سیاست اور پارلیمنٹ میں دلچسپی کم نظر آنے لگی۔ یہ بھی پڑھیے نواز شریف آج 27ویں ترمیم کا ووٹ ڈالنے آئیں گے، خواجہ آصف کی...
    اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی شروع ہونے کے بعد سے لیکر اب تک 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 622 دیگر کو زخمی کیا ہے اسلام ٹائمز۔بچوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، بچوں کی ویکسینیشن کے لئے سرنجوں اور فارمولا دودھ کی بوتلوں کو غزہ میں داخل ہونے سے مسلسل روک رہا ہے۔ یونیسیف نے وضاحت کی کہ غزہ میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیل نے 107 بچوں سمیت 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 221 بچوں سمیت 622 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں یونیسیف نے تاکید کی کہ...
    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے لاکھوں سرنجوں کی فراہمی روک دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی قابض افواج نے بچوں کے لیے ضروری سامان جس میں دودھ کی بوتلیں اور ویکسین کے لیے سرنجز کی فراہمی روک دی ہے۔ یونیسیف کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی نازک صورتحال کے باوجود غزہ میں بچوں کے لیے ویکسینشن مہم کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں ویکسینیشن کے لیے 1 اعشاریہ 6 ملین سرنجز اور شمسی توانائی پر چلنے والے فریج کا حصول ادارے کے لیے ایک چیلنج بنا...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی  آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس سلسلے میں  آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط  ہوتے ہی   وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیے میں جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیا، جن میں 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد ترک فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری ڈویژن کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یہ اسکینڈل گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال میں ہلچل مچا رہا ہے، جہاں پہلے ریفریز اور بعد ازاں کھلاڑیوں پر جوا کھیلنے کے الزامات سامنے آئے۔رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر...
     اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ  عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔  دوسری جانب نوازشریف نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت...
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ‏ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ان کا کہنا ہے کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات...
    سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے عرفان صدیقی کو اپنا انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی قرار دے کر ان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ ان کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کے بچھڑ جانے کے مترادف ہے، جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ سابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عرفان...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
    اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور کالم نویس عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں جس پر پارٹی کے قائد نوازشریف کا تعزیتی پیغام بھی آگیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے لکھا کہ "انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی صاحب کی وفات سے دلی رنج ہوا۔ میرے دل میں انکی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ انکی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جسکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔  انکا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں انکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی عرفان صدیقی صاحب کو جنت کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔ آمین"۔...
    عرفان صدیقی سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رفقا میں شمار ہوتے تھے۔ اُن کے دورِ حکومت میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی امور اور بعد ازاں پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عرفان صدیقی 2021 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، ممتاز صحافی اور دانشور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔ اُن کے انتقال کی خبر سے سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ معروف کالم نگار اور سیاسدان عرفان صدیقی 25 دسمبر 1949 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے صحافت، تعلیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے جس کے حق میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا ، دونوں جماعتوں نے اپنے اراکین کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہاہے کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا، ایک رکن نے ہماری پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر  سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان  نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔ سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ 64ارکان کی تعداد مکمل، سینیٹ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،آرٹیکل 6کا استثنیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال ’’نیشنل پارٹی نے ووٹ کاسٹ کرنے کی مخالفت کردی ‘‘کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کے پاس ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت کو ترمیم کیلئے 65اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ایک اور سوال’’کیا آپ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا‘‘کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ کامیابی آپ کو ابھی ایوان کے اندر نظر ا ٓ جائے گی،آج27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم اور ن لیگ اہم فیصلوں پر ہمیشہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں ترمیم کے ذریعے آئینی استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری جماعت کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ یہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 'معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے’۔ شہباز...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہآذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔وزیراعظم نے معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے. منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکر دیا گیا۔ آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے۔ آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین...
    غریب آباد و ایف سی ایریاریلوے پھاٹک پر سر عام گٹکا ماوا، نشہ وار گولی، آئس، پاؤڈر سرعام بکنے لگے، علاقہ ذرائع شاکر عرف بنگالی، عامر عرف کالا، عبد الرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر (رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ شریف آباد جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سرپرستی کرنے لگی، ریلوے پھاٹک پر سر عام گٹکا ماوا، نشہ وار گولی (Pill Candy)، آئس، پاؤڈر سرعام بکنے لگے، شاکر عرف بنگالی، عامر عرف کالا، عبد الرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی تھانہ شریف آباد جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سربراہی سرپرستی کرنے لگی، تھانہ شریف آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (جسارت نیوز) چیئرمین نظام مصطفیؐ پارٹی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پران کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنی عیادت کیلیے آنے والے مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی و دیگر شعبہ جات سے تعلقات رکھنے والے افرادسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ ہر ادوار کے حکمرانوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے ملت اسلامیہ کو نبی کریمؐسے محبت، غلامی اور اطاعت کرنے کا سبق دیا۔، یہ...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو (سب نیوز )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ؛ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھیوزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ  کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ پاک ترک...
    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-66 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کی واضح عکاسی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے سفر میں ان کے...
    اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہیذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...