2025-11-03@18:50:23 GMT
تلاش کی گنتی: 345
«پاکستان روانڈا»:
(نئی خبر)
پاک بھارت سیاسی اور ملٹری سطح پر روابط،نائب وزیر اعظم کی تصدیق Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر میں رابطہ ہو چکا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کر رہی ہے۔ اس سے پہلے ترک میڈیا کو انٹرویو میں بھی اسحاق ڈار نے...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈا فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی...
قومی اسمبلی، پہل نہیں کی: اسحاق ڈار، بھارت تیاری کر لو ابھی جواب آنا باقی: بلاول، عسکری قیادت کو زبردست خراج تحسین
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ وقائع نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے 5 طیارے مارگرائے۔ انڈیا کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اس بار انڈیا کا بیانیہ بک نہیں سکا۔ اسے سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو انقرہ میں وزیر اعظم کی موجودگی کے موقع پر پہلگام واقعہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد انڈین سلامتی کمیٹی کے تمام...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور بے باک رویے پر جوابدہ بنائے۔ شفقت علی خان، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو حالیہ بھارتی حملوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حملے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی...
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو یکجہتی ہم نے دکھائی ہے دنیا نے دیکھی ہے۔ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کےبعد جتنے اقدامات کیے وہ پاکستان کے خلاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر انڈیا پاکستان کے ساتھ ایک سال سے کارسپانڈنس کر رہا کہ اس پر بات ہونی چاہیے، اس بار پلوامہ کی طرح ہائپ کرنے کی کوشش کی، پہلگام واقعہ پلانڈ لگ رہا ہے جو وقت بتائے گا ۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا اسحاق ڈار نے کہا کہ 29 اور 30...
قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا،پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے،پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا موقف واضح کر دیا۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو میسج دیا تھا قوم کو اور دنیا کو کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، یہ ہم نے ثابت کر دکھایا۔...
اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، ،بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب جاری، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات...
تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا: سکیورٹی ذرائع سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا...
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہ لاحق ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
ویب ڈیسک:پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب میں بھارت نے بالآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ ...
بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا ، بھارتی فوج نے پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ، بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان،بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی،دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے افواج پاکستان کا بھارتی...
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام ہم منصب عامر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو دورۂ افغانستان کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوام سے عوام کے رابطوں اور سیاسی مشاورتی میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد واٹس ایپ بند؛ اہم خبر آگئی فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت...
پہل کرینگے نہ اپنے حصے کا ایک بوند پانی چھوڑینگے ‘ بھارتی جارحیت کا جواب پوری طاقت سے ملے گا : اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے مسلسل خطرہ ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے اثرات نہ صرف سرحدوں سے باہر بلکہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ کشیدگی کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ ریجنل ڈائیلاگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور کثیرالملکی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ریجنل ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہمیشہ کشیدگی کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے مگر اس کے امن کے جذبے کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلام مخالف...
کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سالانہ ریجنل ڈائیلاگ 2025 سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے مسلسل خطرہ ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے اثرات نہ صرف سرحدوں سے باہر بلکہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جا رہے ہیں،بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہے، کشیدگی کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر...
سٹی 42 : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت کی طرف سے پرخلوص تہنیتی پیغامات پہنچائے, انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی تہران کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو اجاگر کیا, اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تجارت، توانائی،...
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ پانی پربھارت کایکطرفہ فیصلہ جنگی اقدام تصورکیاجائےگا،پاکستان کسی بھی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائےگا لیکن جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، خصوصاً ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے، امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا...
سٹی42: دنیا کے جھگڑوں میں غیر جانب دار رہنے کے عادی سوئٹزر لینڈ نے ایٹمی قوت پاکستان کے ساتھ بے سبب الجھنے کی نریندر مودی کی احمقانہ روش پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے خود پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات کر دینے کی پیشکش کردی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ نے یہ پیش کش پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ کو فون پاکستان کے وزیر خارجہ نے کیا تھا۔ سوئس وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا نکتہِ نظر سنا اور پاکستان کے مؤقف اور کسی غیر جانبدار ملک کے ذریعہ پہلگان وقعہ کی تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کر دی۔ قصور : پسند کی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، علاقائی صورتِ حال، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ افریقی باؤلر کگیسو ربادا کا منشیات کے استعمال کا اعتراف دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔فیصل واؤڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی بدولت پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور انڈین چینلز پاکستان میں بلاک کر دیے۔ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخامریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس اور ٹاپ ٹی وی چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے، پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز...
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز اچا واسکیز سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں خطے کی موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے، پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات اور بھارت کے سندھ طاس معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاناما کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہونے کے ناطے، دونوں فریقوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اپنے...
پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ کے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔ بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان...
پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا جب کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔اسحق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان بھی موجود ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کوئی...
پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا: اسحاق ڈار
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر...
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے مسئلے پر ایوان بالا میں بحث کی گئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقدام میں پہل نہیں کرے گا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت اجلاس سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دل کی گہرائیوں سے تمام سینیٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کروں گا کہ ایک اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جس طرح نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں سول اور ملٹری قیادت نے ایک دفعہ پھر...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کا پانی روکنے اور دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا اور بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں چینی وزیرخارجہ نے انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ دوران گفتگو اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور ایسی کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں۔ اس موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے لیے بیجنگ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا...
ویب ڈیسک :پاکستان نے چین کومزید 10 ارب یوان کی درخواست کردی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے پاکستان رواں سال کے آخر تک پانڈا بانڈز جاری کردے گا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا بارے اے آئی آئی بی اور اے ڈی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لئے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں...
شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے...
پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ
پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پہلگام واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسا ماضی میں ملا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی جواب دیا تھا اور اب بھی بتا دیا ہے پہلے سے تگڑا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر مذمت کرتے ہیں لیکن بھارت نے معمول کے مطابق پاکستان پر الزام لگایا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کے مقابلے دو اقدامات زیادہ اٹھائے ہیں۔ سندھ...
سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ پر دفتر خارجہ نے باضابطہ ردعمل دیا، اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترکی کے دورے کے دوران وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی اور دفتر خارجہ کے مذمتی بیان کو ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا، جو پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس معطلی کو جنگ...
”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آبادسب نیوز)سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کی معمول کی کارروائی معطل کی گئی، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سینیٹ میں قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے سمیت دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان پر کسی حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی پر قابل احتساب بنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں آغاز میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے وقفہ سوالات ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں، قومی سلامتی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی ذمے داری جس تنظیم نے لی ہے اس سے تو ہمارا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت سے ہمارے پہلے ہی مسائل چل رہے ہیں اور عالمی بینک بھی اس سلسلے میں بات چیت میں شریک...
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھارت کرے گا ویسا ہی جواب دیں گے، کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے، خدانخواستہ بھارت نےایکشن لیا تو ہماری تیاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، کل بھر پور ردعمل دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب بھارت میں واقعہ ہوا تو ہم ترکیہ میں تھے، پاکستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، بھارت کو ترکی با ترکی جواب دیں گے، بھارت کے پاس...
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،بھارتی اقدامات سے ناپختگی نظرآئی،ہمسایہ ملک کو ترکی بہ ترکی جواب دیاجائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتاہے اس حوالےسے پاکستان پرالزامات بے بنیادہیں، بھارت نے دہشت گردی کے کوئی شواہدفراہم نہیں کئے ،دہشت گردی کے واقعہ کااس طرح غصہ نکالنامناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو اعلانات کئے ہیں وہ غیرمناسب ہیں،شایدنریندرمودی کی طرف سے یہ ایک ساسی اقدامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے تناظرمیں کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔ Post Views: 1
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں...
پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا۔ اور پاکستان میں ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ہندوستانی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کررہے ہیں، ٹاپ ٹرینڈ میں ہزاروں پاکستانی اکاؤنٹ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کے حملے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیشہ کی طرح حملے کے فوراً بعد ہی پاکستان...
روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر Olivier J.P Nduhungirehe کی آج وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی. وزیر اعظم نے روانڈا کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور صدر پال کاگامے (Paul Kagame) اور وزیر اعظم ایڈورڈ اینگیرینٹے (Edouard Ngirente) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر کاگامے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے...
کئی سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اماراتی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون‘ خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام...
پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، دوطرفہ تجارتی تعاون مزید مستحکم بنانا ہے، پاکستان روانڈا کی ابھرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے جہاں جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے...
اسلام آباد:پاکستان اور روانڈا کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے تحت دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ روانڈا کے امورِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیراولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے آج وزارت خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں روانڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا...
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی اسلام آباد پہنچ گئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئے ہیں ۔ یہ اعلی سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام...
پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔قبل ازیں وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے مصنوعات کیلئے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول، سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے،...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور روانڈا کے وزیرخارجہ اولیور جین پیٹرک دہونگیرہے نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی، دفتر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان پہلے ہی سے روانڈا سے چائے درآمد کررہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا دفتر خارجہ پہنچنے پر استقبال کیا۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ...
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ...
روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )دنیا نیوز) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد...
اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
کابل+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے جہاں انکی اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، اس موقع پر مشترکہ امن و ترقی کا عہد کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند، نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی، وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں جس میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دونوں ممالک کے...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ...
پاکستان اور افغانستان نے روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کابل میں افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں نے قومی و علاقائی ترقی کےلیے رابطہ منصوبوں کی تکمیل پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، خطے میں معاشی ترقی کے امکانات کے حصول کےلیے روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔نائب وزیر اعظم اسحاق...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے عالمی سیاسی منظر نامے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان کی آئندہ صدارت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سفیر منیر اکرم کی مثالی سفارتی خدمات اور پاکستان کی کثیرالجہتی سفارت کاری میں شراکت کی تعریف کی۔
کراچی: فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا اور تمام ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گی۔ تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اپریل کا فیصلہ چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں اور آزاد کشمیر کی تنظیم کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں۔ تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلا ئوعالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلی فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کے امن مشن کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ اسحاق ڈار نے یو این امن مشنز کیلئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے امن مشنز میں خدمات پر فخر ہے۔ کانفرنس یو این امن مشنز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہو گی۔ دریں اثناء ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو فون کر کے 8 پاکستانیوں کے قتل کے واقعہ میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عباس نے تعزیت کی اور لواحقین سے اظہار...
اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے دستے بھیجے، پاکستانیوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کے لیے سب...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان آج بھی عالمی امن کے لیے اپنا کردار اد اکر رہا ہے۔ اسلام آباد میں تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پائیدار امن کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، اسحاق ڈار تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی عالمی سطح پر امن کے لیے اقدامات کررہا ہے، پائیدار امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے دستے بھیجے۔ نائب...
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے، زرعی ملک میں کاشتکاروں کے ساتھ ایسا ظلم روا رکھ کر نہ تو پاکستان کو چلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں کسانوں کو سبسڈیز دی جاتی ہے، حکومت مہنگے داموں گندم خرید کر عوام کو سبسڈی دے کر سستا آٹا مہیا ہو چکے اور عوام کو فوڈ سکیورٹی ملے۔ اختر ڈار نے کہاکہ کسانوں کو مکمل ریلیف دیا جائے تاکہ پاکستان اجناس میں خود کفالت حاصل کر سکے اور گندم کا ریٹ کسانوں کی محنت اور کاشت پر اٹھنے والے اخراجات کو مدنظر رکھ کر مقرر کیا جائے۔
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری و سیاسی تاریخ میں پاکستان کی بہتری کیلئے جتنا کام مسلم لیگ(ن) کے ادوار حکومت میں ہوا ہے کسی دور میں نہیں ہوا‘آئندہ بھی (ن) لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی‘ (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے حکومت عوامی خوشحالی یقینی بناکر دم لے گی۔
کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی 23 سالہ نوجوان کا جگر 42 سالہ چچا کو لگا کر جگر کی پیوند کاری کا 190واں کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سویرے شروع ہونے والے اس آپریشن میں جگر کا عطیہ دینے اور لینے والے دونوں خیریت سے ہیں۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے 190واں لیور ٹرانسپلانٹ کامیابی سے سر انجام دینے پر ڈاؤ یونیورسٹی کی لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور بین الاقوامی ماہرین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کا آپریشن ڈاؤ یونیورسٹی آپریشن تھیٹر سے براہ راست سیمینار ہال اور ڈاؤ یونیورسٹی کی آفیشیل اور سماجی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ان...
ہیوسٹن (امریکا): امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد افراد شامل ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف بی آئی نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے جن میں 700 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس کارروائی میں 31 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا، جن پر دستاویزات میں جعل سازی، مالی فراڈ، اور غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق، یہ کارروائی کئی ماہ سے جاری تحقیقات کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد امریکہ میں مالیاتی جرائم اور...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انھوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے یہ دورہ کیا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سردمہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال پاکستان کے یو آن میں ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا۔چین میں باؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز کا اجرا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ چینی کیپیٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔
پاکستان اور امریکا نے رواں برس جون میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی، اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان امریکا کو ناخوش کیے بغیر روس سے ایل این جی حاصل کرلے گا؟ قائم مقام امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے اور اس کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن...
خطہ میں امن کیلئے مل کر کام کرینگے، شہباز شریف، شہزادہ محمد کا اتفاق: ملاقات میں آرمی چیف، مریم نواز، ڈار بھی شریک تھے
اسلام آباد+ مدینہ منورہ (خبر نگار خصوصی+ ممتاز احمد بڈانی) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اڑان پاکستان کے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے، ہم سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعلی ہاوس میں اڑان پاکستان کے حوالے سے مشاورتی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز، صوبائی و وفاقی حکومتوں کے اعلی حکام نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے پانچ اہم شعبوں پر فوکس کرتا ہے، ان...
پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تعلیم تک مساوی رسائی، معاشی مواقع میں اضافہ، اور ترقی پسند پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے، ہم خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے ہماری قومی ترقی میں نمایاں تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے بین الاقوامی یومِ نسواں 2025 پر اپنے پیغام میں کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...
پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے: اسحاق ڈار کا او آئی سی میں خطاب
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبرا غزہ سے بیدخل کرنے کے کسی بھی بیان...
جدہ (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل...
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے...
سینیٹر فیصل واؤڈا —فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے۔ فیصل واوڈا کا اپوزیشن احتجاج پر متوقع ردعمل کا ذکرسینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے احتجاج پر آنے والے متوقع ردعمل کا ذکر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میری ٹائم میں 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے...
اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے لندن روانہ ہوئے، مفتاح اسماعیل نے اندرونی کہانی بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے 2017 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور موجودہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے لندن پہنچنے کی تفصیل بتادی ہے جب پانامہ کیس میں ان کی گرفتاری کے وارنٹس جاری ہوئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جہاز لے کر وسط ایشیا گئے، وہاں سے جہاز واپس بھیج دیا اور کہا کہ میں عمرے پہ جارہا ہوں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کے بعد اسحاق ڈار نے...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر...
ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ غزہ کی پٹی میں دیرپا جنگ بندی ہو سکےگی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ کی پٹی پر نام نہاد “قبضے”کے منصوبے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے بارے میں پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔ فلسطینی عوام کو خودارادیت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی مکمل حمایت کرنی چاہئے اور بے گھر پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں مدد کے لئے انسانی امداد میں اضافہ کرنا...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی دباؤ ڈالے جانے پر اسے قبول کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے اختتام پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے ان کا کوئی سرکاری رابطہ نہیں تھا۔ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں خاص طور پر فلسطینی عوام...
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کے امن مشنز میں فعال کردار اور اقوام متحدہ کے امور میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نائب وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے...
نیویارک (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اس موقع پر امن و سلامتی، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2025 ء اور 2026ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پاکستان کی دیرینہ وابستگی بشمول اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں کو...