2025-07-26@12:15:20 GMT
تلاش کی گنتی: 213
«کی شہادت ریکارڈ»:
(نئی خبر)
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
عالمی سطح پر دو اہم خبریں موضوع بحث ہیں۔ اول ، امریکا، مصر اور قطر کی زیر نگرانی ہونے والے جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 19 جنوری سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی آتش و آہن کا سلسلہ رک گیا۔ معاہدے کی رو سے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ماہ کے لیے فائر بندی کی گئی ہے، اس دوران حماس 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی پابند ہے تو بدلے میں اسرائیل بھی 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دے گا۔ ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے گی اور کنٹرول واپس حماس کو مل جائے گا۔ دوسری اہم خبر امریکا میں قیادت کی تبدیلی ہے۔ جوبائیڈن حکومت رخصت ہو...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) کشمیر و فلسطین کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ منصورہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے رہائی، پذیرائی، اقتدار کے حصول کی اُمیدیں غلام ذہنیت کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان سیاسی، معاشی، جمہوری اور خودانحصاری و خودداری کی اقدار کی بنیاد پر مستحکم ہوگا تو پوری دُنیا سے باعزت، باوقار مقام حاصل کرے گا۔ وگرنہ عالمی استعمار پاکستان کے لیے مستقلخطرہ بنارہے گا۔ امریکا سے اُمیدیں وابستہ کرنے والے ہمیشہ نقصان میں ہی رہے۔ غلام ذہن تو مرعوب اور غلام ہی ہوتا ہے۔ امریکا، انڈیا، اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر متحد ہیں۔ معاشی استحکام ہی پاکستان کو عالمی محاذ پر باعزت مقام دے گا۔لیاقت بلوچ...
امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے دوران ایسا قدم اُٹھایا کہ جیسے وہ ہوائی جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے نہیں، بلکہ خود کو فری لانسر سمجھ رہا ہو! جی ہاں، یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جب ایک مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑا کرتے ہوئے طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر اتنا غصے میں تھا کہ شاید وہ کسی ’ڈرامہ‘ کی شوٹنگ میں تھا، اور چھلانگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے فوراً اس کا راستہ روک لیا اور اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔...
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی نے جنگ مذاکرات...
امریکا میں گزشتہ 22 سال سے قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صیدقی نے واشنگٹن سے بذریعہ فون پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی بہن کی رہائی کے کچھ امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر کو ایک طویل مدت سے جاری ’عافیہ رہائی مہم‘ کی کاوشوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ 30 گھنٹے بہت اہم ہیں اور ایک چھوٹی سی امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کی بہن کو رہائی نصیب ہوجائے۔ دریں اثنا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکا نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ”مائیکروپراسیسر“ کی برآمد اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے.(جاری ہے) وائس آف امریکا کے مطابق اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا، عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکامیں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی...

اسلام آباد ہائیکورٹ :شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دی
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دی۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عدالت...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔دورانِ سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے امریکی صدر کو خط پر جواب موصول نہیں ہوا، امریکا سے یہ بھی جواب نہیں آیا کہ خط موصول ہو گیا ہے یا نہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سمری وزیراعظم کو بھیجیں، اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ وزیراعظم کو سمری بھیجیں وہ دیکھیں...
کراچی: شیر قائد میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، صبح کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، دن بھر 5...
میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی...