2025-11-17@04:55:41 GMT
تلاش کی گنتی: 27235
«گیا ماما»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔رہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔ آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
---فائل فوٹو افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا، اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنی سرزمین پر واپس جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہر فرد کی دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔ ’شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے‘ ، کاجول کے بیان کے بعد اجےکا بیان...
وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان فضائیہ ایکٹ 1953 میں مزید ترامیم کا بِل اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں مزید ترامیم کا بِل ایوان میں پیش کیا۔ جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بِل بھی منظور کرلیا گیا ہے، بِل وزیر مملکت طارق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ سے ملنے والی یرغمالی کی لاش پہلے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر اسرائیلی حکام تک پہنچا دیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈ کراس نے 73 سالہ اسرائیلی شہری **Meny Godard** کی لاش اسرائیلی فوج کے سپرد کی، جو کچھ عرصہ قبل غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد میں شامل تھے۔یاد رہے کہ غزہ میں جاری امن معاہدے کے تحت حماس اس سے پہلے بھی تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکا...
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے خستہ حالی کا شکار حصے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز کو ٹریننگ کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔ جیو نیوز نے چند ماہ قبل ٹارٹن ٹریک کے جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصے کی خستہ حالی کی نشاندہی کی تھی۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کا جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی مسلسل ٹریننگ کی وجہ سے گھس گیا تھا۔ ٹارٹن ٹریک کے اس حصے کی خستہ حالی کی وجہ سے جیولین تھرورز کو مشکلات کا سامنا تھا، ایتھلیٹس کی ٹریننگ بھی متاثر ہو رہی تھی اور ساتھ میں انہیں انجرڈ ہونے کا...
معروف اداکار دھرمیندر اور ان کے خاندان کی انتہائی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی جب 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو گزشتہ روز اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، ویڈیو خفیہ طور پر بغیر اجازت ریکارڈ کی گئی تھی جس میں دھرمیندر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ساتھ موجود تھے۔ پوتے کرن اور راج ویر دیول بھی وہاں موجود نظر آئے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی شدید افسردہ دکھائی دیں۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل...
ابوظہبی میں تیار شدہ ہیلی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی گئی۔ ہیلی 250 کلو وزن 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابوظہبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ ’ ڈیلیوری‘ کیلئے استعمال ہوگا، طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن، بجلی اور ایندھن سے اڑان بھرنے میں مدد دے گا جب کہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر ڈرائیور گاڑیاں اب ابوظہبی میں چلنے کو تیار ہیں جن کی باقاعدہ تجارتی سروس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے، یہاں چین کی 2مختلف کمپنیاں ’ ڈرائیور لیس ‘ گاڑیاں چلائیں گی۔
پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائی کے دوران گودام سے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر یونائیٹڈ ٹریڈرز کے ولیکا چورنگی اے ون گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران گودام میں رکھے گئے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا۔ اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مونوسوڈیم گلوٹامیٹ تحویل میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔
سمیع یوسف زئی معروف افغان صحافی ہیں۔ وہ نیوز ویک، ڈیلی بیسٹ،سی بی ایس کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، وار رپورٹنگ ان کا خاص شعبہ رہا۔ آج کل بھی وہ دی بیسٹ، الجزیرہ، انڈیا ٹو ڈےو غیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ بعض افغان ڈیجیٹل اداروں کے لیے بھی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ سمیع یوسف زئی قوم پرست افغان صحافی سمجھتے جاتے ہیں اور کئی امور میں وہ پاکستانی پالیسیوں کے ناقد ہیں۔ ان کی رپورٹنگ میں پاکستان کی پالیسیوں پر سخت سوالات، تنقید اور شکوک ضرور ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستانی حلقوں میں انہیں بعض اوقات ’پاکستان مخالف‘ تصور کیا جاتا ہے۔ سمیع یوسف زئی کو اپنے طویل صحافتی تجربے اور ان سائیڈ انفارمیشن کے حوالے سے...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی تشویشناک سطح تک جا پہنچا ہے۔ صوبائی دارالحکومت آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 474 کو چھو گیا ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 804، گلبرگ میں 678، ڈی ایچ اے 569، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا 468 اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 471 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں اے کیو آئی 626 اور گوجرانوالہ میں 515 تک پہنچ گیا۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مسلسل تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان شہری پاکستان سے روانہ ہو کر اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، جو کہ حالیہ دنوں میں واپسی کی بلند ترین تعداد میں سے ایک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کا یہ سلسلہ باقاعدہ نگرانی اور سفری دستاویزات کی سخت جانچ کے بعد جاری ہے۔حکام نے...
شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے لندن میں واقع شامی سفارتخانے میں شام عرب جمہوریہ کا نیا پرچم لہراکر سفارتخانے کی 12 سال بعد بحالی کا عمل مکمل کردیا۔ بشار الاسد کی حکومت کے تقریباً ایک سال قبل خاتمے کے بعد دمشق کی نئی انتظامیہ نے سفید، سیاہ اور سبز رنگوں پر مشتمل 3 ستاروں والا نیا قومی پرچم اختیار کیا۔ #Syria Reopens Its Embassy in #Britain after 14-Year Closure#QNA https://t.co/WtstqxQ2ib pic.twitter.com/4hUHuMdaA7 — Qatar News Agency (@QNAEnglish) November 13, 2025 واضح رہے کہ اس سے قبل استعمال ہونے والا شامی پرچم سرخ، سفید اور سیاہ پٹیوں کے ساتھ 2 ستارے بھی رکھتا تھا۔ اسعد الشیبانی نے اپریل میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بھی نیا پرچم لہرایا تھا، جس...
ریاض سیزن 2025 میں عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونالڈسن المعروف مسٹر بیسٹ کے (Beast Land) بیسٹ لینڈ زون کا افتتاح ہو گیا۔ اس موقع پر مسٹر بیسٹ نے اپنے مشہور آن لائن چیلنجز کو حقیقی دنیا میں پیش کیا اور شائقین کے ساتھ بھرپور جشن منایا۔ مزید پڑھیں: ریاض سیزن 2025: تینوں بڑے خانز اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ جمع تقریب میں بڑی تعداد میں مداح موجود تھے جو مسٹر بیسٹ سے ملنے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے۔ شرکا مختلف چیلنجز میں حصہ لے کر 2 ملین ریال سے زائد کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ہر دن بہترین کارکردگی دکھانے والے شرکا کو کیش انعامات دیے جاتے ہیں، اور سیریز کے اختتام پر سب سے...
قومی اسمبلی میں تینوں سروسز ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی: چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تقرر سے 5 برس تک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے۔ 27 ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے۔ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ قبل ازیں سینٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم...
لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
لندن: بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 6 جنوری 2021 کو ان کی تقریر کے حوالے سے پینوراما پروگرام میں کی جانے والی ایڈیٹنگ پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ تاہم اس نے صدر ٹرمپ کے معاوضے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں کوئی مالی معاوضہ ادا نہیں کرے گا۔ بی بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ایڈیٹنگ کے نتیجے میں یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ صدر ٹرمپ نے براہ راست پرتشدد کارروائی کی ترغیب دی تھی اور یہ وضاحت دی کہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے وکیلوں نے بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر کے ہرجانے...
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ اور دفاع کا حلف دیا تھا اب موجود نہیں رہا(جسٹس اطہر من اللہ)دونوں ججوںنے صدر مملکت کو استعفا بھجوادیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، ایٔرفورس ایکٹ 1953 اور نیوی آرڈیننس 1961 میں ترامیم کی منظور ی دیدی قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ئ، پاکستان ایٔرفورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کثرت رائے سے منظور کرلیں، آرمی چیف کو اگلے پانچ برس کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے گاؤں مرزا کلیری کے رہائشیوں نے ترقیاتی کام نہ ہونے پر یوسی چیئرمین کے خلاف احتجاج کیا اور سخت نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق یونین کمیٹی 59 کے گاؤں مرزا کلیری کے عوام نے غلام علی کلیری، بلاول کلیری سجاول کلیری اور دیگر کی قیادت میں ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااحتجاج کرنے والوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 59 کے چیئرمین نے ان کے گاؤں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے گاؤں میں پکی گلیاں، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی سمیت متعدد مسائل درپیش ہیں انہوں نے بتایا کہ یوسی میں ماہانہ 12 لاکھ روپے بجٹ آنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ وہ پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص خریدنے پر غور کر رہی ہے۔کمپنی کے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 نومبر 2025 کو اپنی میٹنگ میں پایونیئر سیمنٹ کے حصص کے ممکنہ حصول پر غور کیا جو تجارتی شرائط کی حتمی منظوری، ڈیو ڈیلیجنس کی تکمیل، حتمی معاہدوں کا نفاذ، عوامی پیشکش اور ریگولیٹری منظوریوں کی مشروط تکمیل پر مبنی ہے۔تاہم کمپنی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کتنے حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔نوٹس کے مطابق نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کو منیجر آف دا آفر مقرر کیا گیا ہے اور اسے ایم ایل سی ایف کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کے سی ای او کی تبدیلی کے حوالے سے جمعرات کوہونے والاکے ای بورڈ اف ڈائریکٹرز کا اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق نئے سی ای او کے لئے تین افراد کو شاٹ لسٹ کر لیا گیا اورتینوں امیدوارکا تعلق کراچی سے ہے جو انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ذرائع بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ایشیا پاک نے سی ای او کے لئے اپنا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ ایشیا پاک کے اس فیصلے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے امیدوار لایا جائے گا ۔حکومتی امیدوار کو ایشیا پاک کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوگئی۔ذرائع ایشیا پاک کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور کراچی کی بہتری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست تیزی کیساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ،کے ایس ای 100انڈیکس 2400پوائنٹس بڑھ گیا اورمارکیٹ میں 1لاکھ59ہزار اور 1لاکھ60ہزار کی 2نفسیاتی حد بحال ہو گئیں۔۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 219ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 59.74فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ?ھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کم قیمت حصص کی خریداری اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی انویسٹمنٹ نے کاروباری تیزی کو فروغ دیا جس سے مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔دن بھر مارکیٹ میں مختلف شعبوں، بشمول آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نامہ نگار)شہدادپور کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے حراستی ہلاکت کے خلاف نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہالہ بائی پاس پر دیا گیا احتجاجی دھرنا آج صبح ختم کر دیا گیا۔ دھرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مقتول کے ورثاء کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کو گزشتہ دنوں شہدادپور پولیس نے تاوان طلب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہو گئے۔ ورثاء اور علاقے کے عوام نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر ہالہ بائی پاس...
لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت ایک بار پھر خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 318 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض مقامات پر یہ سطح 647 سے 855 تک جا پہنچی۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور راوی روڈ کے علاقے سب سے زیادہ آلودہ قرار دیے گئے ہیں۔ پنجاب ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 397 ہے، جو صوبے میں آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ واضع رہے کہ پنجاب کا ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم 500 سے...
اسلام ٹائمز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور ویسٹ سے ایسٹ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ساؤتھ ایشیاء کا امن پورے ایسٹ کا امن شمار ہوگا، مغربی طاقتیں طاقت کی منتقلی کے اس عمل کو روکنا یا سست کرنا چاہتی ہیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو کبھی بھی پاپولر (عوامی) لیڈرشپ برداشت نہیں ہوتی، اسی لئے انہیں یاتو مار دیا گیا یا انکی کردار کشی کی گئی۔ رپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی آئے روز بگڑتی صورتحال کے تناظر میں صوبائی سطح پر ایک اہم...
سٹی42: صدرمملکت کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ پاکستان کے آئین میں کی گئی حالیہ ترامیم اب رو بہ عمل ہیں۔ صدرآصف علی زرداری نےجمعرات کی شام 27 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کیے تھے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم ایکٹ 2025 کے تحت وفاقی آئینی عدالت قائم ہوگی۔ چیف ڈیفنس فورسز کا عہدہ قائم ہوگا،آرمی چیف ہی چیف ڈیفنس فورسز ہوگا۔ 27 ویں ترامیم کے مجموعہ میں دراصل 59 شقیں ہیں۔ آج 14 نومبر کو پاکستان کے آئین میں یہ تمام ترمیمیں رو بہ عمل آ چکی ہیں اور پاکستان کی ریاست کے تمام اداروں اور شہریوں پر ان کی پیروی کرنا لازم ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یومیہ ایک کپ کافی پینے سے دل کی بے ترتیب دھڑکن بہتر ہوتی ہے اور اس سے ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دل کی خطرناک بے ترتیبی ’ایٹریل فبریلیشن‘ (ای ایف بی) کے مریضوں کو اکثر ڈاکٹر کیفین سے پرہیز کی ہدایت دیتے ہیں مگر نئی تحقیق پرانی سوچ کو چیلنج کر رہی ہے۔امریکی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک کپ کیفین والی کافی پینا نہ صرف محفوظ ہے بلکہ ایٹریل فبریلیشن کی واپسی کا خطرہ بھی 39 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔یعنی یومیہ کافی کا ایک کپ پینے سے ان افراد کو فائدہ مل...
—فائل فوٹو سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے طالبعلم احمد کاشف رسول اور اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کردی گئی۔ احمد کاشف رسول کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز ون کی مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی، بعد ازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ڈاؤ کے اساتذہ، طلبہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ کنٹری گارڈن اپارٹمنٹ گلستان جوہر کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ اشارب منیر چوہدری کی میت ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردی گئی۔ جمعرات کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔عالمی میڈیا رپورٹ اور فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔ تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں ایک شخص نے نیوی کے جعلی ایڈمرل کا روپ دھار کر جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ شخص اتوار کے روز شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں ایک تقریب میں جنگی یادگار پر سلامی دیتے ہوئے نظر آیا، اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر 12 تمغے لگے ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم وہ ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہے۔رائل نیوی نے اس اقدام کو ’سابق فوجیوں کی توہین‘ اور ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک): اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع نےبتایا کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے نکلا۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کے سہولت کار کی نشاندہی سرچ آپریشن کے دوران ہوئی، آج صبح گرفتار افراد کی نشاندہی پر سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔ 11 نومبر 2025 کو اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس ویب کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے جو اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ دوسری جانب، پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد کچہری...
اجلاس میں بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ، حوالہ و ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 20واں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے...
اجلاس کے دوران کمیٹی نے ڈی جی لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے آڈٹ پیراز کے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان زمرک خان اچکزئی، غلام دستگیر بادینی اور ولی محمد نورزئی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل لیویز عبدالغفار مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر جسٹس امین الدین کی تعیناتی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ 30 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی مدتِ ملازمت کے اختتام سے قبل وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور اس کی قیادت سے متعلق سرگرم مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جسٹس امین الدین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے جو کل چیف جسٹس ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ...
سٹی 42 : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،جن میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف نے بنگلہ دیش آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں. جس کے دوران دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں ایڈمرل نوید اشرف نےنیشنل ڈیفنس کالج (NDC) بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این ڈی...
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں...
رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی ہے اور سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تردید کی ہے۔ تفصیلات کے رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر...
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی فنڈنگ کے متعلق بل پر دستخط کیے جانے کے بعد ملکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔ ایوانِ نمائندگان میں رائے شماری کے دوران بل کے حق میں 222 جبکہ مخالفت میں 209 ووٹ پڑے، چھ ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیتے ہوئے اس بل کی منظوری کے لیے ووٹ دیا تھا۔ اس بل پر دستخط کرنے سے قبل صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کبھی اس سے بہتر حالت میں نہیں رہا، آج بہترین دن ہے۔ واضح رہے کہ 43...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 بھی منظور کر لیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر سے متعلق شق 191 اے کو نکال دیا گیا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ مقدمات سننے کے لیے بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو دیا گیا ہے، کمیٹی میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے علاوہ، سینئر ترین جج شامل ہوں گے۔ بینچز بنانے والی کمیٹی کے تیسرے رکن جج چیف جسٹس کے نامزد کردہ ہوں گے، کمیٹی کے کسی رکن کی عدم موجودگی میں چیف جسٹس کسی اور جج کو رکن نامزد کر سکیں گے،...
گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) رشوت کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانے کے 2 تفتیشی افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران نے رشوت لے کر شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورانِ انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے تینوں افسران کو گرفتار کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کردیا۔ پولیس نے 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھ مرد، دس خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ گرفتار افغان باشندوں کا تعلق کابل، جلال آباد اور تغاب سے ہے۔ سرچ آپریشن فیض آباد، کٹاریاں اور پنڈورہ کے اطراف کیا گیا۔گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ ویب ڈیسک عادل...
سٹی42: آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ائیرفورس ایکٹ میں ترمیم کے بعد پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ چیف آف ڈیفینس فورسز ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بنایا جا رہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے تقرر کے دن سے آئندہ پانچ سال تک چیف آف ڈیفینس فورسز کی پوسٹ پر ریاست اور قوم کی خدمت کریں گے۔ قومی اسمبلی نے آج تینوں فورسز کے ایکٹس میں ترامیم کے بعد آرمی ایکٹ2025 کی منطوری دی ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں وزیرقانون نے میڈیا ٓٓؤٹ لیٹس کی فرمائش پر وضاحت کی کہ چیف آف ڈیفینس فورسز آئین پاکستان میں27 ویں...
انقرہ (ویب ڈیسک)ترکیہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انقرہ کا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق ترکیہ کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن (ڈی ایم ایم) نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشیال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے بعض اداروں میں جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی رپورٹس غلط ہیں۔ بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ کا بھارت میں دہشت گرد کارروائیوں سے تعلق ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کو لاجسٹک، سفارتی اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز...
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت تین سال ہو گی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کو تین سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔اس سے قبل قومی اسمبلی...
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آرمی چیف کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔ آرمی ایکٹ کے مطابق نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی اور وہ پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی تعیناتی کریں گے، جس کی مدت ملازمت 3 سال ہوگی اور اسے 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا...
مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت کی اور متاثرین اور انکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے دھماکے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاجی مارچ میں سوپور اور آس پاس کے گاؤں سے تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ موم بتیاں اور پلے کارڈز اٹھائے لوگوں نے امن و اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔ کینڈل مارچ کے شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی...
پولیس کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حمزہ کو...
لاہور/ کراچی: وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کثرت رائے سے مںظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔ بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپش کیا جس پر اسپیکر نے رائے شماری کرائی اور ایوان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ اسی طرح پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء میں ترمیم اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کا بل بھی خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیا اور اسے بھی ارکان اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ایوان میں سپریم کورٹ پریکٹس...
سٹی 42 : قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا۔ جس کے آغاز میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے سری لنکا کی ٹیم کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر، کرکٹ ٹیم، کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کے دوران کہا...
وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں ہوگا،...
—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے ہیں جن کے دوران 1350 گھروں، 183 دکانوں اور 33 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر 1300 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، جبکہ 56 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور ایک اشتہاری کو حراست میں لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشناسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 9 کباڑ خانے، 8 بس ٹرمینل، 4 مارکیٹس کی چیکنگ بھی کی گئی، جبکہ کرائے داروں کے کرایہ داری کوائف کی...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں ایک کار اور اونٹ کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد اونٹ کار کے اندر پھنس گیا، حادثہ پھالودی-ڈیچو روڈ پر کولو پابوجی کے قریب پیش آیا، جس میں گاڑی کا ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں حملے کا شکار اونٹنی ‘چاندنی’ کی کامیاب سرجری، صحتیابی کا سفر شروع عینی شاہدین کے مطابق ایک آوارہ اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، جس کے باعث ڈرائیور کو بریک لگانے کا موقع نہ مل سکا۔ جودھپور کے رہائشی رام سنگھ کی کار تیز رفتاری کے باعث سیدھی اونٹ سے جا ٹکرائی، جس سے گاڑی کا بمپر، بونٹ اور ونڈ اسکرین بری طرح تباہ ہوگئے۔ https://twitter.com/DDNewsRajasthan/status/1988474352728519017 تصادم کی شدت سے گاڑی کی چھت اور...
لاہور: لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔ انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ مرتب کیا گیا۔ ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو...
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے۔ 27ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے، آئینی ترمیم کو کابینہ کی منظوری کے بعد سینٹ میں پیش کیا گیا جہاں اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی ۔ اس کے بعد قومی اسمبلی میں منظور ہوئی ۔ ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس میں 8 مزید نئی ترامیم کو شامل کیا گیا۔ترمیم کے حق میں 234ارکان نے ووٹ دیا...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ستائیسویں ترمیم کے خلاف درخواست اسد رحیم خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
سینیٹ نے اسلام آباد حملے کے بعد پاکستان میں کھیل جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کر لی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے باوجود کھیل جاری رکھنے پر سری لنکن حکام کے شکر گزار ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، قرارداد میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس لیا۔
آزاد جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف ہراسانی اور بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ایک مؤثر اقدام سامنے آیا ہے۔ پہلی بار ویمن اینٹی ہراسمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے کیا۔ مزید پڑھیں: معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ افتتاح کے موقع پر آئی جی آزاد کشمیر نے کہاکہ اس سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین اور بچوں کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شخص دوبارہ اس طرح کی زیادتی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر تمام تھانوں...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ ترمیم باقاعدہ طور پر آئینِ پاکستان کا حصہ بن گئی ہے۔ یہ بل حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ، دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی واضح تقسیم، انتخابی اصلاحات، اور بلدیاتی نظام کو آئینی تحفظ دینا ہے۔ ترمیم میں عدالتی اصلاحات اور پارلیمانی نگرانی کے طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری سے متعلق چند دفعات میں وضاحت کی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار، انتخابی حلقہ بندیوں اور...
—فائل فوٹو پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔کالعدم تحریک لبیک کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیے ہیں۔اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دیحکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔ بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں ٹی ایل پی کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں انٹر ڈے ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 2,500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 1:50 بجے کے قریب کے ایس ای-100 انڈیکس 160,649.61 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 2,465.67 پوائنٹس یعنی 1.56 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بحالی، انڈیکس میں 1500 پوائنٹس اضافہ اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔ https://Twitter.com/investifypk/status/1988864423373517095 وزنی شیئرز جیسے حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ڈی...
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز ہونے والے لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارت کے کئی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹوں میں ترکیہ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو ترکیہ سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی، اور ان کے غیرملکی روابط انقرہ تک پہنچتے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی اداروں نے گرفتار ملزمان اور ایک غیرملکی ”ہینڈلر“ کے درمیان تعلقات کا سراغ لگایا ہے، جو مبینہ طور پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہینڈلر کا کوڈ نیم ”عکاسہ“ تھا، جس کے...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپےاضافے سے 5662 روپے ہوگئی۔ عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 207 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ترمیم پوری طرح غلط ہے اور اس میں کسی قسم کی بہتری موجود نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آئین کو کیوں متنازع بنایا جا رہا ہے اور لوگوں کو ’دیوار کے ساتھ لگانے‘ جیسی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مولانا نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کو جرنیلوں کے اشاروں پر ربڑ اسٹمپ بنا دیا گیا ہے اور یہ خطرناک رجحان ہے، جو ترامیم ہو رہی ہیں وہ ممکنہ طور پر عسکری مفادات کے تحت ہیں۔ مزید پڑھیں: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے انہوں نے کہا...
ایک دن معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 8ہزار 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7116 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 83 ڈالر بڑھ کر 4207 ڈالر پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے اضافے سے 5662 روپے ہو گئی۔ آل کراچی جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سونے کا ریگولیٹر قائم کرنے کی اپیل کردی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان...
سٹی42ؒ: لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ جات سے گزرنے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ علی الصبح ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندوں پر شک گزرنے پر انہیں روکا گیا۔ تمام مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو رہے تھے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک خاتون کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس کی بنیاد پر انہوں نے بس...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے شعبہ انجنیئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شعبہ انجنیئرنگ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سال کی کارکردگی کا جائزہ عالمی حفاظتی معیار کے مطابق لیا گیا ہے۔ اجلاس میں 5 سال کے وقفے کے بعد یورپی اور برطانوی فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ بورڈ نے ملکی و غیر ملکی فضائی صنعت کے تقابلی جائزے کی روشنی میں پی آئی اے کے...
کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ کیمرے بند ہوگئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کے تحفظ کے لیے پہلے ہی ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے قیمتی...
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔ پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔ سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا کی روبوٹک سرجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی...
کراچی: کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ کیمرے بند ہوگئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کے تحفظ کے لیے پہلے ہی ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں آنے سے قبل ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، طبیعت کی خرابی کے باعث جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پشاور کار میلہ جلد آ رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-7 اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر ڈیولپمنٹ کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں زیر التواء سیکٹرز میں جہاں ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں ہیں وہاں ایسے سیکٹرز جہاں اب تک ترقیاتی کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا وہاں اب باقاعدہ ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ مزید برآں مکمل شدہ سیکٹرز میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ حوالے کرنے کے عمل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر C-16/1 اور C-16/2 میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-5 پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزراء، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں، ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری...
ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نے 23 نئے زیرسمندر تیل وگیس ذخائر تلاش کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلیے ہیں۔ خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔ خط کے متن میں درج ہے کہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم،...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑ گیا، یہ سینیٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنا استعفیٰ دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سینیٹ سے 27ویں آئينی ترمیم مزید نئی ترامیم کے ساتھ منظور ہو گئی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔ کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔
راولپنڈی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کے روز 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 11 نومبر کو اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں سہولت کاری کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ سہولت کاروں کو راولپنڈی کی فوجی کالونی (پیرودھائی کے علاقے) اور ڈھوک کشمیریان سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں بھی ایک کارروائی کی گئی۔ یاد رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور...
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔ تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، اس لیے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ...
پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا...
امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کر کے امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کو ختم کر دیا ہے۔ ایوان میں 222 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا، جن میں 6 ڈیموکریٹس شامل تھے، جبکہ 209 ارکان، جن میں 2 ریپبلکن شامل تھے، نے مخالفت کی۔ بل کی منظوری کے بعد اسے دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن ختم ہوا اور حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے وفاقی ادارے بلا رکاوٹ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ بل کے تحت غذائی امدادی اسکیمیں بحال کی جائیں گی، سرکاری ملازمین کی...
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔ اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل کر رہے تھے۔ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی ’زاہد‘ نے کی، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمے داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے تمام 627 طلبہ اور اساتذہ کو 14 گھنٹے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، کالج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
لاہور کے علاقے سندر میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کی شناخت ایس ایچ او سندر انسپکٹر اسد اقبال ہے۔ کانسٹیبل غیر لائسنسی اسلحہ سے فائرنگ کرتا رہا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکار سے لوڈڈ اسلحہ اور چار گولیوں کے خول برآمد کیے گئے جبکہ شاہد کی اس سے قبل بھی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ پولیس اہلکار مجاہد سکواڈ میں تعینات ہے۔ کانسٹیبل شاہد کے خلاف تھانہ سندر میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر نے بتایا کہ کانسٹیبل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی...
امریکی دباؤ اور مغربی پابندیوں کے خدشات کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً مکمل طور پر روک دی ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لیے روسی خام تیل کے آرڈر نہیں دیے، جو معمول کے مطابق ہر ماہ کی 10 تاریخ تک فائنل کر دیے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے رواں ماہ روس سے کسی بھی نئی خریداری کا آرڈر نہیں دیا۔ سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے ہی روسی تیل خریدے گی۔ واضح رہے کہ امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر...
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملے کے سہولت کاروں کا ریکٹ بے نقاب ہوگیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے کہا کہ سی ٹی ڈی راولپنڈی نے سہولت کاروں و ہینڈلرز کو راولپنڈی پشاور میں چھاپے مارکر گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر 6 سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ چھاپے پیرودھائی، ڈھوک کشمیریاں اور خیر پختونخواہ میں متعلقہ اداروں کو آن بورڈ رکھ کر مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ پانچ افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا، کس سہولت کار نے حملہ آور کو کیا کیا مدد کی اس کا تعین ہورہا ہے، حملہ آور گولڑہ سے پہلے ایک...
عرفان ملک:پاکستان میں غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کی مہم جاری، افغان مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے ابتک 112 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا، مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔ پناہ دینے پر ایف آئی اے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے قانون کے تحت کارروائی کی جائےگی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-01-2 لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کاراج ہے،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک جا پہنچا، لاہور کے علاقے راوی روڈ کا اے کیو آئی 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف، 742، ماڈل ٹان 682 اور ساندہ روڈ کا 618 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا،ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور کا ایئر کوالٹی انڈیکس...